سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 3

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۳۹۷
سورة ال عمران
کامل شریعت اس کے سامنے رکھی اور جو کہا جاتا ہے وہ کرو کی شکل بدل
گئی لیکن مذہب کی جو روح تھی وہ
وہی رہی کہ جو خدا کہتا ہے وہ کرو۔ایک لحاظ سے یہ چیز آسان بھی ہے اسی واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے
فارسی کلام میں ایک جگہ فرمایا ہے کہ خدا کو پالینا تو ایسا مشکل نہیں ہے وہ جان مانگتا ہے جان دے دو
( کامل اطاعت ) کامل اطاعت سے انسان اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کا وارث بن جاتا ہے جن کے
متعلق خدا کی طرف سے یہ وعدہ ہے کہ اس اطاعت کے نتیجہ میں وہ اس پر نازل ہوں گے۔پہلوں
پر وہ فضل نازل نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ جو ان سے کہا گیا تھا جو ان سے مانگا گیا تھا۔جس کا ان سے
مطالبہ کیا گیا تھا وہ اس سے بہت کم تھا جس کا مطالبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اُمت
یعنی نوع انسانی سے کیا ہے لیکن پہلوں سے جو کہا گیا تھا، جو ان سے مطالبہ کیا گیا تھا وہ لوگ مثلاً
حضرت نوح علیہ السلام کے پیروکار یا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کو ماننے والے اگر اُن
مطالبات کو پورا کرتے جو اُن سے کئے گئے تھے تو وہ اُن فضلوں کے وارث بن جاتے جوان
مطالبات کے پورا کرنے اور کامل فرمانبرداری کے نتیجہ میں ان کو ملنے تھے اور جن کی بشارت ان کو
دی گئی تھی۔پھر ایک ایسی شریعت جس نے انسانی فطرت کا احاطہ کیا ہوا ہے اور فطرت کے عین
مطابق ہے اور ایک کامل شکل میں انسان کے تمام قومی کو طاقت دینے کی اہلیت رکھنے والی ہے۔پوری کی پوری شریعت جو انسان کے لئے مقدر تھی وہ ایک کامل اور عظیم ہستی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ سے انسان کو ملی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ اسلام لا ؤ یعنی خدا میں فنا ہو کر اپنے
سارے وجود کو اُس کے سپر د کر دو پھر تمہیں اتنے فضل ملیں گے کہ پہلوں کا تصور بھی وہاں تک نہیں
پہنچ سکتا تھا۔قرآن کریم کی اس آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اللہ تعالی نے یہ
کہا ہے کہ لوگوں کو کہہ دے کہ میں تو اپنے تمام وجود کو خدا کے حضور پیش کرنے والا ہوں اور جو
میرے حقیقی متبع ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کرنے والے ہیں لیکن چونکہ انسان اپنے
اندر بشری کمزوریاں بھی رکھتا ہے اس واسطے ذکر کا حکم ہے کہ قرآن کریم نے جو مطالبے کئے ہیں،
چھوٹے چھوٹے بھی اور بڑے بڑے بھی ان کی یاد دہانی ہوتی رہے ورنہ انسان بھول جاتا ہے،
اس کے ذہن سے محو ہو جاتا ہے۔شیطان وساوس پیدا کر دیتا ہے اور عملی کمزوریاں پیدا ہو جاتی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۹۸
سورة ال عمران
ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ اعتقاد ا بڑے ہی مخلص احمدی ایسے بھی ہیں جو اعمال کی طرف توجہ نہیں
کر رہے لیکن اعتقادی لحاظ سے وہ اتنے مخلص ہیں کہ اگر اعتقاد پر جان دینے کا موقع ہو تو وہ اپنی
جان بھی دے دیں گے اور سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن عملا خود ان کی زندگیوں میں ستی پائی
جاتی ہے۔یہ اندرونی تضاد اور کنٹراڈکشن (Contradiction) ہے اور اندرونی تضاد کامیابی
تک نہیں پہنچاتا۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحہ ۳۷۷ تا ۳۷۹)
آیت ۳۳،۳۲ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ
b
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ، وَاللهُ غَفُورٌ نَ
رَّحِيمُ قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوا
فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ
(۳۳
محبت اور دشمنی کے بنیادی اصول ان دو آیات میں بیان کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتا ہے کہ یہ اعلان کر دو ان کنتم تُحِبُّونَ اللہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے
ہو تو تمہارا یہ دعویٰ اسی صورت میں سچا ثابت ہوگا کہ میری پیروی کرو۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بھی تم
سے محبت کرے گا اور تمہارے قصور تمہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے
والا ہے۔قُلْ أَطِیعُوا اللہ تو کہہ کہ اتباع نبوی میں یہ صداقت مضمر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کرتے ہوئے تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہو اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
احکام کی بھی اطاعت کرتے ہو لیکن اگر وہ یہ بات نہ مانیں اور اپنی محبت یا دشمنی کی بنیاد اس بنیاد پر نہ
رکھیں کہ کفر کے نتیجہ میں محبت باری سے محرومی اور اتباع کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا حصول ہے تو
انہیں جاننا چاہیے کہ کافروں سے تو اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللہ میں ایک دعوی کا
ذکر ہے اور ظاہر ہے کہ یہ دعویٰ وہی کرے گا جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔حقیقی
معنی میں وہی کرے گا۔ویسے جو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہیں دعویٰ ظاہری طور پر وہ بھی
کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالی پر ایمان لاتے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے خواہاں ہیں۔یہاں اس
دعوی کے ساتھ اس آیت کا جو مضمون ہے وہ یہ بات بھی بتا رہا ہے کہ ہر مقصود کے حصول کے لئے ایک
ہرمہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۹۹
سورة ال عمران
سیدھا راستہ ہے صراط مستقیم ہے۔صرف روحانی مقاصد کے حصول کے لئے نہیں بلکہ دنیا کی زندگی میں
مقصد دنیوی ہو یا دینی اس زندگی سے تعلق رکھنے والا ہو یا اخروی زندگی سے تعلق رکھنے والا ایک راہ
سیدھی ہے جو اس مقصد کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے معین کی ہے اور اس راہ پر چلے بغیر انسان
وہاں پہنچ نہیں سکتا، اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکتا۔جو شخص مثلاً ربوہ سے سرگودھا جانا چاہے اگر وہ
لائل پور کی ، فیصل آباد کی سڑک پر ادھر منہ کر کے فیصل آباد کی طرف، چلنا شروع کر دے تو وہ سرگودھا
نہیں پہنچے گا۔خدا تعالیٰ نے ہر مقصد کے حصول کے لئے ایک معین راستہ مقرر کیا ہے اور وہ خدا تعالیٰ
کے کلام کی اصطلاح میں صراط مستقیم ہے تو اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ تمہارا دعویٰ یہ ہے کہ تم خدا سے
پیار کرتے ہواور خدا کا پیار لینا چاہتے ہو۔تمہیں سوچنا چاہیے کہ خدا کا پیار کن راہوں پر چل کر یا کس
صراط مستقیم پر گامزن ہو کر تمہیں مل سکتا ہے۔یہ کامل اور مکمل کتاب انسان کی ہدایت اور راہنمائی کے
لئے آتی اور اسے کہتی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ
اعلان کروایا کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کرنا چاہتے ہو فَاتَّبِعُونِی۔۔فَاتَّبِعُونى میں دراصل تین باتیں بیان ہوئیں ہیں۔ایک تو اس میں یہ اعلان ہے کہ تمہارا بھی یہ
دعوی ہے کہ تم خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی دعوئی کہ مجھے
خدا کا پیار چاہیے۔دوسری بات یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کے لئے
خود اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سیدھی راہ بتائی جو اس کی رضا اور اس کے پیار تک
پہنچاتی ہے اور تیسرے یہ کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس راہ پر گامزن ہو کر اپنے مقصد کو حاصل
کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار کو وصول کرنے والے ہیں یہ تین باتیں فَاتَّبِعُونی کے
اندر بیان کی گئی ہیں۔تو بتا یا یہ گیا کہ دیکھو تمہارے دل میں بھی تڑپ ہے کہ خدا کا پیار حاصل کرو تمہاری اپنی استعداد
کے مطابق وہ تڑپ اور وہ جذبہ تھا۔میرے دل میں بھی تڑپ تھی کہ میں خدا کے پیار کو اور اس کی محبت کو
حاصل کروں۔میرا یہ جذبہ اور میری یہ خواہش میری اپنی استعداد اور طاقت کے مطابق تھی۔نزول
قرآن سے پہلے ہی آپ خدا کے حضور جھکتے اور دعائیں کرنے والے تھے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر خدا نے میری اس تڑپ کو دیکھ کے مجھے ایک راستہ بتایا اور کہا کہ اس راستے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۰۰
سورة ال عمران
پر چل۔تو میرے پیار کو حاصل کرے گا۔خدا کے حکم سے میں نے وہ راہ اختیار کی اور خدا کے فضل سے
میں نے خدا کی رحمتوں کو اور اس کی رضا کو اور اس کے پیار کی جنتوں کو حاصل کیا۔اس قدر وسعت کے
ساتھ اور قوت کے ساتھ گہرائیوں والی محبت انتہائی طور پر جو محبت انسان کرتا ہے وہ میں نے کی خدا
سے اور خدائے عظیم خدا تعالیٰ جو جلال والا اور قدرتوں والا ہے اس نے اس قدر نعمتیں مجھے دے دیں
کہ انسان کے تصور میں بھی وہ نہیں آسکتیں۔تو فَاتَّبِعُونی میرے دل میں تڑپ تھی۔مجھے ایک راہ دکھائی گئی۔مجھے کہا گیا اس پر چلو خدا کو
پالو گے اس کے پیار کو پالو گے۔میں اس راہ پر چلا۔آپ کی طرف سے یہ اعلان قرآن کریم نے کیا
ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے شہادت دی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت یہ ہے۔اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا
يُوحَى الى (الانعام : ۵۱) یہاں تو یہ تھا میری اتباع کرو۔وہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے
یہ اعلان کیا گیا ، خدا تعالیٰ کی شہادت کے طور پر ہے یہ، اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں تو صرف اس
وحی کی اتباع کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوتی ہے اس کے علاوہ اور کسی چیز کے
پیچھے نہیں لگتا۔تو کامل اتباع کا اعلان خدا تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کریم میں
کروایا کہ یہ اعلان کر دو تو خدا جب کہتا ہے اعلان کرو تو خدا تعالیٰ شہادت دے رہا، گواہی دے رہا ہوتا
ہے کہ یہ سچی بات ہے، یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ
خدا تعالیٰ کی شہادت اس پر گواہی دے رہی ہے کہ جو وحی نازل ہوئی اس سے ایک ذرہ بھر نہ دائیں
ہٹے نہ بائیں ہٹے۔وہ ایک سیدھا راستہ تھا اس پر آپ گامزن ہوئے۔اس کو چھوڑ نہیں۔اس کو ایک
لحظہ کے لئے بھی فراموش نہیں کیا اور اس پر چلنے میں کوئی سستی اور غفلت نہیں برتی اور آخر خدا تعالیٰ کی
محبت کو پالیا اور پایا بھی اس شان کے ساتھ اس عظمت کے ساتھ ، اس رفعت کے ساتھ، اس وسعت
کے ساتھ کہ آپ سے پہلے کسی نبی نے خدا تعالی کی اس قسم کی محبت کو حاصل نہیں کیا تھا۔تو یہاں یہ تین باتیں میں کہہ رہا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے بیان کی ہیں اور یہ دلیل دی ہے کہ تمہارے
دل میں اگر واقعہ میں خدا تعالیٰ کے لئے پیار ہے تو اس پیار کا جو مطالبہ ہے وہ یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ کی
اطاعت کرو اور اس کا نمونہ یہ ہے کہ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲) ایک کامل نمونہ
تمہارے سامنے ہے جس نے ہر حکم کی پورے طور پر سچے طور پر اپنے سارے دل کے ساتھ اطاعت

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۰۱
سورة ال عمران
ود
کی اور وہ حکم بجالائے ان کی اتباع کرو یحببکم اللہ جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى - خدا تعالیٰ کی وحی کی اتباع کر کے خدا تعالیٰ کے پیار اور محبت کو حاصل کیا
تھا۔تم بھی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کی نازل ہونے والی
قرآن کریم کی شکل میں وحی کے مطابق زندگی گزار کے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے۔وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور ہے۔آپ کے علاوہ ہر
امتی جو ہے آپ کی اتباع کرنے والا اس میں کمزوریاں بھی ہوں گی ، تڑپ بھی ہوگی ، خدا سے ملنے کی
لیکن بشری کمزوریاں بھی سرزد ہوں گی گھبرائے گا وہ۔اسے ایک بشارت کی ضرورت ہے آگے سے
آگے بڑھنے کے لئے اور وہ بشارت یہاں دے دی گئی۔وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ تمہارے قصور تمہیں
بخش دے گا اگر اصرار نہ کرو گے تو بہ کرو گے۔اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے۔فرمایا اعلان کر دو اطیعوا اللهَ وَالرَّسُول کہ اتَّبِعُونِی جب کہا گیا تو اس کے معنی ہی یہ ہیں یعنی کہا
یہ گیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو اللہ تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو جائے گا۔آگے
قرآن کریم نے ہی اس کی تفسیر کی کہ اِتَّبِعُوئی میں جس اتباع کا ذکر ہے اس کے معنی یہ ہیں اطِیعُوا
اللہ خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرو اور اس رنگ میں اطاعت کرو و الرسول رسول کی اطاعت کرو اس
رنگ میں اطاعت کرو جس رنگ میں رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی وحی کی اطاعت کی۔یہ
ہے محبت جو انسان خدا تعالیٰ سے کرتا ہے اور یہ ہے جزا محبت کے رنگ میں جسے انسان خدا تعالیٰ سے
حاصل کرتا ہے۔قرآن کریم نے بتایا ہے ہمیں۔لیکن جو اس راستے پر چلنے سے انکار کرے لا يُحِبُّ
الكفرين تو اسے یا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی دشمنی وہ مول لے گا اور خدا تعالیٰ اسے اپنا دشمن سمجھے گا۔تو دوستی محبت یا دشمنی اور عداوت اس رنگ میں ہے قرآن کریم کے نزدیک، میں نے بتایا یہ اصولی
اور بنیادی چیز ہے جو یہاں بیان کی گئی ہے کہ محبت کرنا خدا سے اس معنی میں ہے کہ حضرت نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کو اسوہ بنا کر آپ کے نقش قدم پر چلا جائے اور اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کی جائے۔اسی
رنگ میں جس رنگ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کی کامل اطاعت کی۔اس فرق کے ساتھ کہ
انہوں نے اپنی استعداد اور قوت کے مطابق اپنے رب کی اطاعت کی اور آپ کے متبعین نے اپنی اپنی
قوت اور استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنی ہے لیکن کرنی ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۰۲
سورة ال عمران
کے نقش قدم پر چل کے۔یہ تو وہ محبت ہے جسے اسلام بتا تا ہے۔محبت خدا سے، محبت خدا کے رسول
سے کامل اتباع کامل محبت کے نتیجے میں ہی پیدا ہوگی نا۔فاتبعونی میں ایک اور اعلان کیا گیا تھا یعنی کامل اطاعت کرو خدا کی محبت حاصل کرنے کے لئے
اور کامل اتباع تم کر نہیں سکتے جب تک مجھ سے بھی کامل محبت نہ کرو تو یہاں دو محبتیں ہیں۔ایک حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا اس لئے کہ خدا کی نگاہ میں آپ کی عظمت بہت شان رکھتی ہے اور
آپ کے نقش قدم پر چلنا اس کے لئے کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق خدا تعالیٰ کا
پیار حاصل کیا جا سکے۔اگر کوئی یہ کہے کہ میں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق زندگی
نہیں گزارنا چاہتا لیکن خدا سے پیار کرنا چاہتا ہوں خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے
یہاں یہ اعلان کیا " تم خدا کا پیار حاصل نہیں کرو گے۔" إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ جو اس بتائے
ہوئے طریق کا انکار کرتا ہے وہ خدا کی دشمنی مول لیتا ہے۔اس کی محبت حاصل نہیں کرتا۔قرآن کریم نے متعدد جگہ اس کی تفسیر میں یہ بتایا کہ یہ یہ یہ یہ چیزیں ہیں ، اعمال ہیں جن کے نتیجے
میں خدا تعالی کا غضب بھڑکتا ہے۔وہ میں بتاؤں گا ان آیات کو جب لوں گا کہ اس میں یہ بھی ہے کہ
یہ وہ باتیں ہیں جن سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ساری عمر پر ہیز کرتے رہے۔آپ کی زندگی میں
کوئی ایک واقعہ بھی ایسا نہیں جو اس قسم کا ہو کہ جو خدا کو پسند نہیں خدا تعالیٰ نے بہت سی باتیں بتائیں
اور کہا کہ جو اس قسم کے ہیں اعمال ان سے خدا محبت کرتا ہے۔مثلاً فرمایا۔اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة : ۱۹۶) اعمال صالحہ کو احسن رنگ میں جو بجالاتے ہیں خدا تعالیٰ
ان سے پیار کرتا ہے۔یہ بھی ایک عام اصولی بات ہے لیکن اس کی نسبت تفصیلی بات ہے اور ساتھ
ہی یہ بتایا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی اسی رنگ میں رنگی ہوئی تھی لیکن وہ تو
تفصیل ہے اس وقت میں بتایہ رہا ہوں کہ یہ فیصلہ کر نا کہ کوئی شخص خدا یا رسول سے محبت کرتا ہے
یا دشمن ہے یہ انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کا نہایت حسین طور پر اعلان کیا گیا
ہے ان آیات میں جن کی تفسیر اس وقت میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۵۹۲ تا ۵۹۷)
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ کوئی شخص اللہ تعالی کا پیار حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۰۳
سورة ال عمران
کی اتباع کرنے والا نہ ہو۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ کوئی شخص چھوٹی سے
چھوٹی روحانی رفعت حاصل نہیں کر سکتا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے پر کھڑا ہو کر اور ہر
شخص اپنی استعداد، صلاحیت کے مطابق انتہائی دائرہ استعداد میں انتہائی رفعت حاصل کر سکتا ہے
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور اس کا گر یہ بتایا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کرو اللہ تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو جائے گا۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۷)
قرآن کریم نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور فرمانبرداری کا حکم دیا ہے اور
ہم سے اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ کی رُو سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ
کے اس فرمان کے مطابق اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے جو اسوہ حسنہ رکھا ہے اپنے
دائرہ استعداد میں اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر صفات باری کے مظہر بنیں گے اور دُنیا کو حسن
واحسان کے جلوے دکھا ئیں گے تو ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کر لیں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنا ( انسان کو خدا کا محبوب بنا دیتا ہے )۔” جب ایک انسان سچے دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی
تمام عظمت اور بزرگی کو مان کر پورے صدق و صفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا
ہے یہاں تک کہ کامل اطاعت کی وجہ فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔تب اس تعلق شدید کی
وجہ سے جو آپ کے ساتھ ہو جاتا ہے۔وہ الہی نور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتر تا
ہے۔اس سے یہ شخص بھی حصہ لیتا ہے۔۔۔اور اس کے ہر ایک عضو میں سے محبت الہی کا نور
چمک اُٹھتا ہے تب اندرونی ظلمت بکلی دور ہو جاتی ہے۔علمی رنگ سے بھی اس میں نور پیدا
ہو جاتا ہے اور عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۸۱،۶۸۰)
خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۵)
آیت ۶۵ قُلْ يَاهُلَ الْكِتب تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ
اَلا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۰۴
سورة ال عمران
دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَا مُسْلِمُونَ )
اس آیہ کریمہ کی تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-
۶۵
قرآنی تعلیم کا دوسرا کمال کمال تفہیم ہے یعنی اُس نے اُن تمام راہوں کو سمجھانے
کے لئے اختیار کیا ہے جو تصور میں آسکتے ہیں۔اگر ایک عامی ہے تو اپنی موٹی سمجھ کے موافق
اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے اور اگر ایک فلسفی ہے تو اپنے دقیق خیال کے مطابق اس سے
صداقتیں حاصل کرتا ہے اور اس نے تمام اصول ایمانیہ کو دلائل عقلیہ سے ثابت کر کے
دکھلایا ہے اور آیت تعالوا إلى كَلِمَةِ میں اہل کتاب پر یہ حجت پوری کرتا ہے کہ اسلام وہ
کامل مذہب ہے کہ زوائد اختلافی جو تمہارے ہاتھ میں ہیں یا تمام دُنیا کے ہاتھ میں ہیں،
ان زوائد کو نکال کر باقی اسلام ہی رہ جاتا ہے۔(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸۹)
اس آیت کریمہ میں بہت سی باتوں کی طرف ہمیں توجہ دلائی گئی ہے ایک یہ کہ قرآن کریم قیامت
تک کے لئے ہدایت نامہ ہے اور ہم لوگ جو جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ
قرآن کریم کی کوئی ایک آیت بھی یا کوئی ایک لفظ بھی یا کوئی ایک حرف بھی یا کوئی ایک زیر اور زبر بھی
منسوخ نہیں ہو سکتی۔جماعت احمدیہ کا یہ مذہب اور عقیدہ ہے کہ جس رنگ میں قرآن کریم حضرت نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اُسی شکل میں بغیر کسی رد و بدل کے یہ ہم تک پہنچا ہے اور اپنی اسی
اصلی اور حقیقی شکل میں قیامت تک قائم رہے گا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ لفظ قل کا مخاطب کون ہے؟ سو یا د رکھنا چاہیے کہ اس کے پہلے مخاطب تو خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں لیکن چونکہ یہ قیامت تک کے لئے ایک ہدایت ہے اس واسطے یہ حکم
صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے تعلق نہیں رکھتا کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آپ کے وصال کے بعد اس
آیت کو یا اس حکم کو جو قل میں آیا ہے لوگ اسے منسوخ سمجھتے۔دراصل اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہر متبع کو کہا گیا ہے کہ وہ بیان شدہ مضمون کے مطابق اہل کتاب کو دعوت دے۔پس جیسا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ فرض تھا کہ آپ اس آیت کی روشنی میں اہلِ
کتاب کو دعوت دیتے اور جیسے آپ اپنی زندگی میں احسن طور پر بجالائے اسی طرح ہر بچے مسلمان کا

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۰۵
سورة ال عمران
جو خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا اور قرآن کریم کو ہمیشہ کے لئے ہدایت اور شریعت سمجھتا ہے اس کا یہ فرض ہے
کہ وہ اس حکم کے ماتحت اہلِ کتاب کو اسلام کی طرف اس رنگ میں دعوت دے جس رنگ میں کہ
یہاں مضمون بیان ہوا ہے۔دوسری بات جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس
چھوٹے سے اقتباس میں جو اشارے ہیں میں انہی کی وضاحت کروں گا ) قرآن کریم نے توحید باری
تعالیٰ کے بارہ میں زبردست دلائل بیان کئے ہیں اور بتایا ہے کہ تمام مذاہب تو حید کے قیام کے لئے
آئے تھے اور تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ - يحض ایک دعوت نہیں کیونکہ عیسائیت میں
مثلاً بعض ایسے لوگ ہیں کہ جو تثلیث کے قائل ہیں اور ان پر تو بظاہر تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ
بینکم کا اطلاق نہیں ہوتا اور اہلِ کتاب میں سے مثلاً یہودیوں میں سے بعض وہ لوگ ہیں جنہوں نے
ارباباً مِنْ دُونِ اللهِ بنائے ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے بزرگوں کو قریباً خدا کا درجہ دے دیا تھا۔ایسے لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھی تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ بَيْنَكُمْ کا یہ نعوذ بالله
مطلب نہیں لیا جا سکتا کہ مسلمان بھی آربابا مِنْ دُونِ اللہ کے قائل ہیں۔مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم
نے اس بات کے ثبوت میں اس قدر ز بر دست عقلی اور نقلی ثبوت دیئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا اہل کتاب
میں سے کوئی فرقہ اگر کسی کو مقام خدائی دے یا خدا بنادے یا خدا کا بیٹا بنا دے تو قرآن کریم اس بات
کی ذمہ داری لیتا ہے اور قرآن کریم کی شریعت نے اس ذمہ داری کو احسن طور پر نباہا ہے اور ثابت کیا
ہے کہ اربابا من دُونِ اللہ کہنے والے لوگ غلطی پر ہیں اسی طرح ایک ایسے عیسائی مخاطب کو جو تثلیث
کا قائل ہے اُس پر یہ ثابت کیا ہے کہ تثلیث کا عقیدہ غلط ہے خدا واحد و یگانہ ہے اور یہ عقائد اختلافی
جن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس اقتباس میں ذکر کیا ہے یہ وہ زوائد یا غلط باتیں ہیں جو
لوگوں نے اپنے مذہب میں شامل کر لیں لیکن اسلام نے کہا کہ میں دُنیا پر یہ بات ثابت کروں گا کہ
یہود و نصاری اور ایسے ہی دوسرے مذاہب جن پر کتابیں اتری تھیں لیکن انہوں نے ان میں ملاوٹ
کر دی اُن میں تحریف کردی یا اُن میں تبدیلی کر کے ان کی شکل کو بگاڑ دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ توحید کی راہ
سے بھٹک گئے۔کوئی زیادہ بھٹکا اور کوئی کم بھٹکا لیکن جو بھٹک گیا وہ تو بھٹک گیا قران کریم نے اس
آیت میں یہ ذمہ داری لی ہے کہ وہ یہ ثابت کرے گا کہ توحید سوآء بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ہے ہر نبی توحید کے

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالثة
۴۰۶
سورة ال عمران
قیام ہی کے لئے آیا تھا اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں باوجود ظاہری اختلاف کے ہمارا اور تمہارا کوئی
اختلاف نہیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ دلائل ساطعہ اور بنج قاطعہ کے ساتھ یہ ثابت کرے گا کہ اے
اہل کتاب ! تم غلط راہ پر ہو۔اس جگہ اور چیزیں تو بعد کی باتیں ہیں لیکن تبلیغ یہاں سے شروع کی کہ اس بات
پر ہمیں اور تمہیں اکٹھا ہونا پڑے گا اور ہم تمہیں ثبوت دیں گے۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے قرآن کریم دُنیا کے ہاتھ میں پکڑا کر اور زبردست دلائل دے کر یہ ثابت کر دیا کہ نہ اربابا مِّنْ
دُونِ اللہ کا عقیدہ صحیح ہے اور نہ تثلیث یعنی ایک اور دو اور تین خدا (ایک تین اور تین ایک ) ہیں۔یہ
سب نامعقول باتیں ہیں اور انسانی فطرت اور اس کی ضمیر کے خلاف عقیدے ہیں۔لفظی طور پر ساری
کتب سماویہ کے کچھ حصے محفوظ ہوتے ہیں ہر چیز تو نہیں بدل جاتی اُن مذاہب کی جن کو ہم اہل کتاب
کہتے ہیں (ویسے بعض ایسے مذاہب بھی ہیں جن کو بد مذہب کہا جاتا ہے اُن کو ان کی فطرت کی طرف ہم
توجہ دلائیں گے )۔اور ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم
جیسی عظیم کتاب ہمارے ہاتھ میں دے کر اور اس کی بہترین تفسیر کر کے دُنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ واقع
میں یہ
کلمہ ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ الا تعبد إِلَّا اللہ ہم سوائے خدائے واحد کے
کسی کی عبادت نہ کریں۔ہم صرف خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والے ہوں۔یہ ہے
بنیادی طور پر مشترک عقیدہ جس کے بغیر مذہب لاشی محض ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں اگر خدا ہی
نہیں تو پھر مذہب کوئی چیز نہیں انسان کی اپنی عقل کے ڈھکوسلے ہیں اور بس۔اور اگر خدا ہے اور یقیناً
ہے تو وہ ایک ہی ہے باقی سارے عقائد وساوس اور توہمات ہیں اور سب غلط اور بے ہودہ ہیں اور
قرآن کریم نے ان کی غلطی کو ثابت کیا ہے۔اس لئے جیسا کہ میں نے بتایا ہے قُل کو ہم منسوخ نہیں سمجھ سکتے
ہم احمدی یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا کوئی لفظ منسوخ نہیں۔چودہ سو سال گزر گئے اور آج بھی قرآن کریم
ہر ایک کے کان میں کہتا ہے قُلْ يَاهُل الكتب تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ -
پس جب ہم اس نقطۂ نگاہ سے امت محمدیہ کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو پہلے دن ہی سے مقربین الہی
کا ایک گروہ ہمیں نظر آتا ہے جن کو قرآن کریم کا علم اور اس کے اسرار روحانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا
ہوئے اور اُنہوں نے کسی مذہب کے مقابلے میں کبھی یہ وہم پیدا نہیں ہونے دیا کہ قرآن کریم خود
بنیادی طور پر اور دوسرے مذہب کے مقابلہ میں بھی تو حید خالص کو ثابت نہیں کرتا لیکن اس آیت میں

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۰۷
سورة ال عمران
اہلِ کتاب کے مقابلہ میں قرآن کریم کی یہ قوت اور یہ طاقت اور اس کے یہ دلائل اشارۃ بیان ہوئے
که قرآن کریم توحید خالص کو قائم کرنے والا ہے۔پس مخلصین اور مقربین کا جو گروہ اُمت محمدیہ میں پہلے دن سے آج تک پیدا ہوتا رہا ہے اُنہوں
نے یہ ثابت کیا کہ قرآن کریم کا کوئی لفظ واقع میں منسوخ نہیں محض یہی نہیں کہ اس نے مخاطب کر دیا
اور مخاطب تھا کوئی نہیں، پھر تو فضا اور ہوا کو مخاطب کیا نا! دراصل ہر سچا مسلمان اس کا مخاطب ہے اور ذمہ
دار ہے اس بات کا کہ وہ عیسائیوں اور یہودیوں کو اس بات کا قائل کرے کہ خدائے واحد و یگانہ کا تصور
ہم میں قدر مشترک ہے اور یہ کہ اَلا نَعْبُدَ إِلَّا اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا
اَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ اس میں تین باتیں بیان ہوئی ہیں ایک یہ کہ قرآن کریم نے قل کہہ کر کس کو
مخاطب کیا ہے؟ قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے محبوب مطہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ یہ پکاریں یاھل
الكتب تَعَالَوْا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ لیکن اگر کوئی ولی اللہ ہی نہیں اور اس فن کا مخاطب
ہی نہیں تو مخاطب پھر کس کو کیا گیا ہے در آنحالیکہ قرآن کریم کا تو کوئی لفظ بھی منسوخ نہیں ہو سکتا اس
واسطے قرآن کریم کے مخاطب چاہے جو جی ہوں قرآن کریم کہتا ہے کہ اہل کتاب سے کہو اور اُن کو اس
بات کی دعوت دو کہ تعالوا الى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ - تَعالوا میں بھی اس طرف اشارہ ہے کہ
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ثابت کریں کہ تو حید خالص کے خلاف لوگوں کے جو عقیدے ہیں وہ غلط اور
بے بنیاد ہیں۔بالکل نا معقول اور غیر فطری ہیں بلکہ اُن کی اپنی مذہبی کتب کے خلاف ہیں کیونکہ اُن
کے مذہبی عقائد بدل گئے۔اس کی نشاندہی اسلام نے کی اور پھر امت محمدیہ بھری ہوئی ہے ان
مطہرین کے گروہ سے کہ جو ہر زمانہ اور ہر قوم میں اور ملک ملک میں اور شہر شہر میں پیدا ہوتے رہے اور
وہ اس بات کے اہل تھے کہ قرآن کریم اُن کو مخاطب کر کے کہتا کہ تمہیں ہم کہتے ہیں کہ جاؤ اور
عیسائیوں، یہودیوں اور دوسرے اہل کتاب کو پکارو اور انہیں ایک کلمہ پر اکٹھے کرو جو ہمارے اور
ان کے درمیان قدر مشترک کے طور پر ہے۔ایسی صورت میں وہ آدمی جو تثلیث کا قائل ہے وہ کہے گا
کہ کہاں ہے قدر مشترک؟ میں اس نکتے کو دہرا دیتا ہوں تا کہ ہمارے بچے بھی سمجھ جائیں۔عیسائیوں کا
وہ فرقہ جو کہتا ہے تین خدا ہیں جب وہ اس آیت پر پہنچے گا تو وہ کہے گا کہ تین خداؤں کو ماننے والے تو
اس کو مشترک نہیں سمجھتے کہ اَلا نَعْبُدَ إِلَّا الله پس اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ امت محمدیہ کے مظہرین کا

تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۰۸
سورة ال عمران
کام ہے اور اہلیت اُن کو خدا تعالیٰ نے عطا کی ہے اس بات کی کہ وہ یہ ثابت کریں کہ واقعہ میں یہ
مشترک ہے اور ثابت کریں عقلی دلائل کے ساتھ اور ثابت کریں خود اُن کی کتب کے حوالوں کے
ساتھ۔چودہ سو سال سے امت محمدیہ اپنی شاہراہ تاریخ پر چلتی رہی ہے اور لاکھوں کروڑوں انسان
ایسے نظر آتے ہیں جو اس بات کے اہل تھے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ قل کا لفظ یوں ہی استعمال
نہیں ہوا بلکہ اس کے مخاطب ہمیشہ خدا تعالیٰ نے موجو د ر کھے ہیں اور اگر اس کے باوجود لوگ ان دلائل
کو نہ مانیں اور اپنی فطری فراست کے خلاف بات کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں اور جو دوسرے نشان
خدائے واحد و یگانہ کی ہستی کو ثابت کرنے کے لئے ضروری ہیں وہ دیکھیں پر نہ دیکھیں محض عقلی دلائل
کافی نہیں بلکہ ہمارا زندہ خدا اپنے وجود پر آسمانی نشانوں کے ذریعہ مہر ثبت کرتا ہے۔اپنی زندہ طاقتیں
انسانوں کے سامنے ظاہر کرتا ہے اور انسان مجبور ہو جاتا ہے یہ ماننے پر کہ واقعی خدا تعالیٰ ہے کیونکہ وہ
اپنی ہستی کے نشان دکھاتا ہے اور شمار نہیں ہو سکتا اُن آسمانی نشانوں کا جو امت محمدیہ کو مد صلی اللہ علیہ وسلم
کے طفیل ملے۔اُن
کا بالکل شمار نہیں ہو سکتا اور یہ میں کوئی مبالغہ نہیں کر رہا واقعہ میں شمار نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اہل کتاب ان عقلی اور نقلی دلائل کے باوجود اور ان زبر دست آسمانی
نشانوں کے باوجود اس کلمہ کی طرف سے اُس صداقت کی طرف نہ آئیں جو ایک مسلمان اور غیر مسلم
اہلِ کتاب میں مشترک ہے اور وہ یہی ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا
شریک نہ ٹھہرائیں اور نہ اللہ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو رب بنا ئیں۔فان تولوا۔پھر اگر وہ
پھر جائیں اور خدا کے علاوہ اور معبود بنا لیں اور شرک کرنے لگیں تو فَقُولُوا اشْهَدُوا۔ایسی صورت میں
مسلمانوں کو یہ حکم ہے کہ وہ اُن اہل کتاب) کو کہہ دیں کہ تم گواہ رہو پاتا مُسْلِمُونَ ہم مسلمان ہیں
خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار ہیں اور خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے ہیں۔اس لئے جب
جماعت احمدیہ کے افراد خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کو دیکھتے ہوئے قرآن کریم کو سمجھنے کے بعد عقلی اور نقلی
دلائل سے اپنی جھولیاں بھر لینے کے بعد اور آسمانی نور کی چادر میں اپنے آپ کو لپیٹ لینے کے بعد اور
آسمانی نشانات دنیا کے سامنے پیش کر کے خدا تعالیٰ کی توحید اور اسلام کی حقانیت اور محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرنے کے اہل ہو جانے کے بعد پھر بھی دنیا اگر ان کو مسلمان نہ سمجھے تو یہ ان
کی مرضی ہے۔جماعت احمدیہ کو یہ حکم ہے کہ فَقُولُوا اشْهَدُوا ایسے لوگوں سے کہہ دیں تم گواہ رہو کہ ہم

·

آج 10 میں سے 10 باقی