سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 4

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۰۹
سورة ال عمران
اعلان کر رہے ہیں پانا مُسْلِمُونَ۔ہم مسلمان ہیں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ
خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ماتحت اور ان تمام باتوں کے باوجود آج یہ اعلان کر رہی ہے کہ ہم قرآن کریم
کی اس آیت کے مطابق مسلمان ہیں۔ہم دُنیا میں یہ اعلان کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں
کیونکہ ہم خدا تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں ہم خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرنے والے ہیں۔اگر ہم کامل
اطاعت کرنے والے نہ ہوتے تو خدا تعالیٰ کے پیار اور اُس کی رضا کو کیسے پالیتے ، خدا کی توحید کو دنیا
میں قائم کرنے کے اہل کیسے ہو جاتے۔اس واسطے دُنیا بے شک کہے کہ احمدی مسلمان نہیں یہ اُن کی
مرضی ہے زبر دستی تو کسی پر نہیں کی جاسکتی لیکن قرآن کریم کی یہ آیت ایک احمدی کو یہ کہتی ہے کہ تم دنیا
میں یہ اعلان کر دو اور ان کو مخاطب کر کے کہو کہ تم گواہ رہو کہ جو علامتیں مسلمانوں میں پائی جانی چاہئیں
وہ ہم میں پائی جاتی ہیں اس لئے ہم مسلمان ہیں۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۹۱ تا۳۹۹)
پچھلے دنوں میں نے بتایا تھا کہ زمانہ آ گیا ہے کہ نوع انسانی کے سب افراد ایک قوم کی طرح ہو جائیں
اور سارے کے سارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جا ئیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں " سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے
گا اور مختلف قومیں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۸۴)
مختلف قوموں کے ایک قوم بن جانے کی تعلیم قرآن کریم نے دی ہے یعنی ایسی تعلیم دی ہے کہ
انسانی فطرت اسے قبول کرتی ہے اور سب انسان اگر وہ سمجھیں یا انہیں ہم سمجھا ئیں تو ہو نہیں سکتا کہ اس
تعلیم کے نور اور اس کے حسن کے ماننے سے انکار کریں۔قرآن کریم کی ساری ہی تعلیم ایسی ہے لیکن
دو ایک موٹی موٹی باتیں اس وقت میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بنیادی بات یہ رکھی گئی انسان کے سامنے تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الَّا نَعْبُدَ إِلا
اللہ جو ہے وہ نوع انسانی کو ایک کرنے کا حکم ہے کہ سارے کے سارے انسان ایک خدا کی پرستش
کرنے لگیں۔سارے کے سارے انسان ایک خدا کی اس وقت پرستش کرنے لگیں گے جب ایک
خدا کی معرفت انہیں حاصل ہو جائے گی۔سارے کے سارے انسان خدائے واحد و یگانہ کی اس وقت
پرستش کریں گے جس وقت خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی شناخت انہیں مل جائے گی
اور یہ شناخت انسان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل ملی۔۔۔۔میرے نزدیک (جو میں

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۱۰
سورة ال عمران
66
دیکھ رہا ہوں ) پندرہویں صدی تمام اقوام کے ایک ہو جانے کی صدی ہے اور تمام اقوام کے ایک ہو
جانے کے یہ معنی ہیں کہ وہ تمام اقوام جو اسلام سے باہر ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع ہو جائیں گی جو مہدی کے ہاتھ میں ہے اور تمام وہ قومیں جو اسلام کے اندر ہیں تمام تفرقے مٹا
کر اور عداوتوں کو چھوڑ کر پیار اور عاجزی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اس جھنڈے تلے جمع ہو
جائیں گی۔نوع انسان ایک قوم بن جائے گی۔یہ ہوگا یہ ہو کر رہے گا۔بہت سے لوگ اسے آج ناممکن
سمجھیں گے مگر دیکھنے والے دیکھیں گے اور مشاہدہ کرنے والے مشاہدہ کریں گے کہ خدا نے جو
بشارتیں دی ہیں وہ اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔اقوام عالم کو جو ایک قوم بننا ہے اس کے لیے پہلا اصول یہ قائم کیا گیا کہ ”خدا ایک ہے۔اس نے
تمہیں پیدا کیا تمہاری جو بھی قابلیتیں ، استعدادیں ہیں اسی کی عطا ہیں کس مقصد کے لیے پیدا کیا
اور مقصد یہ ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (اللہ یت : ۵۷) اس کے بندے بن
جاؤ اور خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس زمانہ میں انسان اپنے مقصد حیات کو سمجھنے لگے گا اور اس
مقصد کے حصول کے لیے اپنی زندگی کے دن گزارے گا۔دوسرا اصول جو اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا ، وہ یہ تھا کہ کامل مساوات انسانوں کے درمیان
قائم کی جائے کوئی قوم سپر (Super) اعلیٰ نہیں ہے۔ساری قو میں ایک جیسی حیثیت رکھتی ہیں خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں ایک عزت اور دین اسلام کی رو سے ایک ایسا احترام پانے والی ہیں۔قوم قوم میں کوئی فرق
نہیں سارے بشر برابر ہیں ( بشر کے معنی عربی میں مرد اور عورت کے ہیں ) عظیم اعلان یہ کہ بشر بشر میں
فرق لیکن ارشاد باری ہوا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم (الكهف : 11) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کی
عظمت خدا تعالیٰ نے یہ قائم کی کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الأفلاك ( موضوعات کبیر حرف اللام صفحہ ۵۹) یہ
کائنات تیری خاطر پیدا کی گئی ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جس کو اللہ تعالیٰ نے سب
انسانوں سے بڑھ کر استعدادیں دیں کامل استعدادیں جو کسی اور کو نہیں دی گئیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم جن کے لیے خدا تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ ساری کی ساری استعدادیں آپ کی
کامل نشو و نما پا گئیں۔آپ کامل انسان بھی بنے ، آپ کامل بادشاہ بھی بنے ، آپ کامل آقا بھی بنے ، آپ
کامل بادی بھی بنے ، آپ کامل شریعت لانے والے بھی بنے ، آپ کامل طور پر عَلی خُلُقٍ عَظِيمٍ بھی
دورود

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۱۱
سورة ال عمران
ٹھہرے۔سب اپنی جگہ درست لیکن آپ کے منہ سے خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کروایا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا
بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھے میں اور تم میں اے مردو! اور اے عورتو! کوئی فرق نہیں۔عظیم مساوات ہے اور اس کا ایک پہلو یہ ہے جو دوسری جگہ زیادہ واضح کیا گیا ہے وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا
بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللہ یہ جو عدم مساوات انسانوں کے درمیان ہے اس کی سب سے زیادہ
بھیانک شکل انسانی تاریخ میں یہ ہے کہ مذہبی لحاظ سے بعض کو آربابا مِّن دُونِ اللہ کا درجہ دے دیا گیا
اور بعض کو انسان نے اپنے فیصلے کے مطابق کم درجہ دے دیا یعنی خدا تعالی کا فیصلہ نہیں انسان کا اپنا ہی
فیصلہ ہے۔اُس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اتنا خون خرابہ ہوا مذہب کے نام پر کہ الامان حالانکہ اسلام نے کہا یہ تھا
وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ -
کوئی انسان کسی دوسرے کو ( خدا کے علاوہ ) رب نہیں
بنائے گا۔ربّ ایک ہی ہے۔جس کے معنے یہ تھے کہ کسی چیز کے حصول کے لیے اپنی کسی ربوبیت کے
حصول کے لیے کسی انسان کے پاس نہیں جائے گا نہ اس کے سامنے جھکے گا نہ اپنی تکالیف دور کرنے کے
لیے اس کے اوپر بھروسہ کرے گا وغیرہ وغیرہ لیکن بنا لیے انسانوں نے ارباب۔لیکن اب زمانہ آگیا کہ
تمام وہ ارباب جو اللہ کے علاوہ مذہبی دنیا میں بنائے جاتے تھے ان کا خاتمہ کر دیا جائے اور اسی کو
ہمارے دلوں میں گاڑنے کے لیے قرآن کریم نے اعلان کیا۔فلا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) خود
اپنے کو اور اپنوں میں سے کسی کو پاکباز نہ قراردیا کرو تا کہ وہ ارباب نہ بن جائیں۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی اس بات
کا فیصلہ کرنا کہ کون متقی ہے اور کون نہیں خدا کا کام ہے بندے کا کام ہی
نہیں ہے۔جب بندے کو یہ طاقت ہی نہیں دی گئی کہ کون پر ہیز گار ہے، کون خدا تعالیٰ کی منشا کے
مطابق اس کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے اور کون نہیں ، بندے کا کام نہیں کہ کہے
فلاں متقی اور فلاں پر ہیز گار۔بڑی خرابیاں پیدا ہو ئیں اور ہورہی ہیں اس وجہ سے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
یہ ایک ہی مضمون ہے جسے مختلف طرفوں سے خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے پیش کر کے ہماری عقلوں میں
جلا اور روشنی اور نور پیدا کیا ہے هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی قوموں کے باہمی تعلقات تھے قرآن کریم کہتا
ہے، کوئی قوم کسی قوم کو حقیر نہ سمجھے۔یو۔این۔او کا ویٹو تو ختم کر دیا گیا۔سپر پاورز (Super Powers) نہیں
رہیں اس آیت کے بعد۔جب نہیں خرابی پیدا ہوئی۔جو خرابیاں دور کرنا چاہتے تھے ، جن خرابیوں سے
بچانا چاہتے تھے اس سے زیادہ خطر ناک خرابیاں اس ویٹو پاور نے پیدا کر دیں اور اس تصور نے کہ بعض
9191 19
b

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
قو میں بعض دوسروں پر فوقیت رکھتی ہیں۔۴۱۲
سورة ال عمران
خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۹۱ تا ۶۹۵)
آیت بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
۷۷
اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔قرآن کریم کی اصطلاحی لغت میں بتایا گیا ہے کہ جب لفظ
محبت کا فاعل انسان ہو اور یہ مفہوم ہو کہ انسان نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے اُس نے کوشش کی اور جب قرآن کریم میں اس لفظ کو اس
طرح استعمال کیا جائے کہ اللہ نے اپنے بندے سے محبت کی تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے اپنے بندے کو پسند کیا اور اُس کو اپنے انعامات اور رحمتوں سے نوازا۔یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ جو اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں وہ متقی ہیں اور اللہ تعالیٰ
ایسے متقیوں سے یقیناً محبت رکھتا ہے اور اپنے انعامات اور رحمتوں سے انہیں نوازتا ہے۔اپنے عہد کو پورا کرنے کے کیا معنی ہیں؟ عہد کے معنی ہیں حفاظت اور نگہداشت اور بار بار اور ہر
حالت میں کسی چیز کی حفاظت کرنا اور مفردات راغب نے آؤ فُوا بِالْعَهْدِ کے معنی یہ کئے ہیں اوفُوا
بحفظ الایمان اپنے عہد کی حفاظت کرو، اپنے ایمان کی حفاظت کرو اور ایمان کے معنی مفردات راغب
نے یہ کئے ہیں کہ بھی یہ اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اسْمًا لِلشَّرِيعَةِ الَّتِي جَاءَ بِهَا مُحَمَّدُ
عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلام۔یعنی ایمان اُس شریعت کا نام ہے جسے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر
آئے۔جو شریعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
ہوئی اس شریعت کا نام اور اسم " ایمان" ہے۔لفظ ایمان بطور اسم اس معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔پس اوفُوا بِالْعَهْدِ کے یہ معنی ہوں گے کہ شریعت محمدیہ نے جو احکام اوامر و نواہی کی شکل میں دیئے
ہیں اُن کی نگہداشت کرو۔ایسا نہ ہو کہ کسی کام کے نہ کرنے کا حکم ہو اور غلطی سے تم وہ عمل بجالا ؤ جس
سے روکا گیا ہے اور کسی کام کے کرنے کا حکم ہو اور غفلت سے تم اُسے چھوڑ دو اور عمل نہ کرو۔پس فرمایا
کہ جو شریعت محمدیہ کے احکام کی پابندی کرتے ہیں اور اس عہد کی حفاظت کرتے ہیں یعنی ہر وقت
چوکس اور بیدار رہ کر اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی حکم بجا آوری سے رہ نہ جائے اور کسی نہی کا
انسان غفلت کے نتیجہ میں مرتکب نہ ہو جائے۔وَاتَّقُوا اور جو تقویٰ کو اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ایسے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۱۳
سورة ال عمران
تقیوں پر اپنے انعامات اور رحمتیں نازل کرتا ہے ایمان کی حفاظت کے تین رُخ ہیں ایک مومن مذہبی
رنگ میں اُس وقت مومن کہلاتا ہے جب اُس میں تین باتیں پائی جائیں۔ایک تو یہ کہ وہ دل سے حق کو
حق سمجھے۔دوسرے زبان سے حق کا اقرار کرے اور تیسرے اسی کے مطابق یعنی حق اور ہدایت کے
مطابق اُس کے جوارح یعنی اُس کی عملی قوتیں عمل میں مصروف ہوں۔یہ لغوی باتیں میں اس لئے بتا
رہا ہوں کہ گفتگو کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ چیزیں بہت سے دوستوں کے ذہن میں نہیں
ہیں۔ایک تو میں یہ بتا رہا ہوں کہ ایمان نام ہے شریعت محمدیہ کا۔جس طرح میرے سامنے دوست
بیٹھے ہیں۔ان کے اپنے اپنے نام ہیں۔میرا نام ناصر ہے۔اسی طرح ایمان شریعت محمدیہ کا نام ہے۔دوسرے میں نے بتایا کہ تین چیزیں اس میں پائی جاتی ہیں یعنی زبان کا اقرار اور دل کی تصدیق یعنی
حق کو حق سمجھنے کی کیفیت قلبی اور ذہنی اور جو قوائے علیہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کئے ہیں ان کے ذریعہ
سے بھی عمل اس تصدیق ، اس حقیقت ، اس حقانیت ، اس ہدایت اس شریعت کے مطابق ہو اور
مفردات راغب میں لکھا ہے ان تینوں میں سے ہر ایک کو ایمان کہا جاتا ہے۔وَيُقَالُ لِكُلِ وَاحِدٍ
مِنَ الْإِعْتِقَادِ وَالْقَوْلِ الصَّدِقِ وَ الْعَمَلِ الصَّالِحِ ایمانا اور تقویٰ کے معنی ہیں کہ اپنے نفس کو
اُن باتوں سے محفوظ رکھنا جو گناہ ہیں اور جو اللہ تعالی کو پسند نہیں اور اتَّقَى فَلَانٌ بِكَذَا إِذَا جَعَلَهُ
وقَايَةٌ لِنَفْسِهِ۔اس واسطے ہم تقویٰ کے معنی یہ کیا کرتے ہیں کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کا مطلب ہے
کہ اللہ کو اپنے لئے ڈھال کے طور پر حفاظت کا ذریعہ بناؤ۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں پر فرمایا کہ جو
شریعت محمدیہ یعنی ایمان کی نگہداشت اور حفاظت کرتا ہے یعنی شریعت محمدیہ پر ایمان رکھتے ہوئے یہ
حفاظت کرتا ہے کہ اُس کا نفس کوئی ایسا کام نہ کرے جس کی شریعت محمدیہ نے اجازت نہیں دی اور کوئی
ایسا کام کرنے سے رہ نہ جائے جس کا حکم اُس شریعت کی طرف سے دیا گیا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل ہوئی اور اس کے ساتھ جو تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو اپنے لئے بطور
ڈھال کے اور ذریعۂ حفاظت بنالیتا ہے یعنی دُعائیں کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا تحرب
حاصل ہو اور خدا تعالیٰ کی پناہ میں وہ آجائے تاکہ شیطان کے ہر قسم کے حملوں سے وہ محفوظ رہ سکے تو
ایسے متقیوں سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے یعنی اپنے انعاموں اور اپنی رحمتوں اور اپنی رضا سے انہیں
نوازتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۴۱۴
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہنے کے لئے اور غفلت کے نتیجہ خدا تعالیٰ کے قہر کے وارث۔ہونے سے بچنے کے لئے تقومی تعویذ کا کام دیتا ہے اور حفاظت کرتا ہے اور ہر قسم کے فن اور فسادات
سے اور ہر قسم کی بداعمالیوں سے محفوظ رہنے کے لئے تقویٰ ایک مضبوط قلعہ کا کام دیتا ہے۔جو تقویٰ کی
چاردیواری کے اندر داخل ہو گیا وہ اس قسم کے فتنوں اور فسادوں اور بدعملیوں اور کوتاہیوں اور غفلتوں
سے محفوظ ہو گیا اور تقویٰ کی بار یک در باریک راہیں ہیں۔انسان انسان کے لحاظ سے تقویٰ میں فرق
ہے۔بعض انسانوں کی استعدادیں موٹی موٹی ہیں بعض کی استعدادیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ باریکیوں
میں جاتے ہیں اور زیادہ روحانی ترقیات کر سکتے ہیں۔جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کی باریک
راہوں پر چلنے کی قوت بھی دی اور تقویٰ کی باریک راہوں کی شناخت بھی عطا کی۔تقویٰ کی یہ باریک
را ہیں ان کی روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خد و خال ظاہر کرنے والی ہیں۔جیسا کہ میں
نے بتایا تقویٰ کی اصل یہ ہے کہ وہ فتنہ وفساد اور ظلم اور نواہی میں مبتلا ہونے کے خطرہ سے حفاظت کا
کام دیتا ہے اور جب انسان ہر پہلو سے متقی بن جائے یعنی کسی پہلو سے بھی کوئی گناہ اور گندگی اُس کے
قریب نہ آئے تو چونکہ گندگی اور بد صورتی سے اُس نے خود کو محفوظ کر لیا اس لئے روحانی طور پر اُس کے
جو نقوش اور خد و خال تھے وہ نمایاں ہو کر سامنے آگئے اور اُبھر آئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے
متقیوں سے میں پیار کرتا ہوں اور قرآن کریم پر غور کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ اللہ کے پیار
کرنے کا مطلب یہ ہوا کرتا ہے کہ وہ اپنے انعامات اور اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نوازتا ہے۔قرآن کریم
نے ہمیں خود بتا یا کہ متقی پر اللہ تعالیٰ کے کس قسم کے فضل نازل ہوتے ہیں کون سے انعام ہیں جو اسے
دیئے جاتے ہیں کن رحمتوں سے انہیں نوازا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ
تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ (الانفال :۳۰) فرمایا کہ جو
شیطانی حملوں سے بیچنے کے لئے مجھے پناہ بنا لیتے ہیں اور ڈھال بنا لیتے ہیں میں اُن لوگوں سے اس
رنگ میں محبت کرتا ہوں یعنی اس طور پر میرے انعام اور رحمتیں اُن پر نازل ہوتی ہیں کہ اُن میں اور
اُن کے غیر میں ایک امتیاز پیدا کیا جاتا ہے۔مومن اور غیر مومن میں روحانی حسن کے لحاظ سے تو
بہر حال فرق ہے لیکن ظاہر میں بھی وہ پہچانے جاتے ہیں اور دنیاوی لحاظ سے صاحب فراست انسان
پہچان لیتا ہے کہ یہ شخص کس قسم کا ہے۔اُن کے اخلاق میں ، اُن کے بات کرنے کے طریق میں ، اُن

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۱۵
سورة ال عمران
کے تخاطب میں، اُن کے سلوک میں اُن کے دِل میں خالقِ خُدا کے لئے جو پیار اور ہمدردی ہے وہ
ظاہر ہو رہی ہوتی ہے اور ایک نمایاں فرق ہوتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ جو ابھی زیر تربیت احمدی
ہیں بوجہ اس کے کہ نئے نئے جوان ہوئے یا بوجہ اس کے کہ وہ احمدیت میں نئے نئے داخل ہوئے ہیں
اُن میں بھی تھوڑی سی تربیت کے بعد اس رنگ کی تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے کہ فوراً پتہ لگ جاتا ہے بعض
دفعہ دوست اپنے ساتھ اپنے دوستوں کو لے آتے ہیں اور ایک دو فقروں میں ہی میں سمجھ جاتا ہوں کہ
ان کو بہت سی تربیت کی ضرورت ہے یعنی ابھی احمدیت کی تربیت، اسلام کی تربیت ، ایمان کی تربیت
کے حصول کی ابتدا انہوں نے نہیں کی۔گفتگو ہے، چلنے کا طریق ہے۔چلنے کے طریق سے مجھے یاد آیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز میں شامل ہونے کے لئے دوڑتے ہوئے آتے دیکھ کر
فرما یا الوَقَارَ الوَقَارَر کہ تمہاری چال میں ایک مومن کا وقار نہیں نظر آتا تو معلوم ہوا کہ مومن کی چال
ایک غیر مومن کی چال سے امتیاز رکھتی ہے ان کے درمیان ایک فرقان پایا جاتا ہے۔پھر مثال کے طور
پر کپڑوں کی نگہداشت ہے۔ٹھیک ہے چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بہت سی کمزوریاں ہیں بہت سے
مومنوں سے بھی کمزوریاں سرزد ہو جاتی ہیں لیکن ایک امتیاز ہے۔اکثریت کو جب ہم دیکھتے ہیں تو جو
مومن ہے وہ کپڑے کو اُس سے بہتر جو عمل صالح ہے اُس پر ترجیح نہیں دے گا اور مَا أَنَا مِنَ
المتخلفين نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے یہ آپ کا اُسوہ ہے کہ میری زندگی اور میرے رہن
سہن میں تمہیں کوئی تکلف نظر نہیں آئے گا اور آپ نے دیکھا ہوگا اور یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جو
احمدی ایسے ہوں جن میں یہ چھوٹی سی کمزوری ہو اس کو بھی دُور ہونا چاہیے کیونکہ اُس سے فرقان میں اور
امتیاز میں فرق آتا ہے بعض لوگ ہوتے ہیں کہ کپڑا پہنا ہوگا اور مٹی پر بیٹھنے سے پر ہیز کریں گے۔حالانکہ کئی دفعہ زمین پر بغیر کپڑا بچھائے بیٹھنا ثواب کا موجب بن جاتا ہے، یا اگر اُن کے کپڑوں پر
کہیں مٹی لگ جائے تو فوراً جھاڑ پھونک شروع کر دیتے ہیں اور اپنے کپڑوں سے مٹی اڑانے لگ
جاتے ہیں۔جس چیز سے بنے ہیں اُسی سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔بہر حال بعض دفعہ مٹی پر بیٹھنا
بھی ثواب کا کام بن جاتا ہے ایک دفعہ مجھے یاد ہے سٹھیالی میں ہمارے احمدیوں کے دو گروہوں میں
آپس کا اختلاف پیدا ہوا اور وہ نا معقول حد تک پہنچ رہا تھا۔ہم وہاں گئے لمبا قصہ ہے مختصر کروں گا تو
میں نے دونوں گروہوں کے لیڈروں کو کہا آؤ چلو میرے ساتھ اُن کے ساتھی ایک دوسرے کو غصہ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۱۶
سورة ال عمران
دلانے کی باتیں کر کے بھڑکا رہے تھے اور وہ صلح کی طرف مائل نہیں ہورہے تھے ، میں اُن کو باہر لے
گیا۔ایک کھیت میں ہم آرام سے بیٹھ گئے اور میرے دماغ کے کسی کو نہ میں بھی یہ خیال نہیں آیا کہ
کپڑوں کو مٹی لگ جائے گی۔زمین پر بیٹھ گئے اُن سے باتیں شروع کیں آدھ پون گھنٹہ میں آرام کے
ساتھ اُن کی صلح ہوگئی ، کیونکہ اکیلے تھے اور اُن کو جوش دلانے والا کوئی نہیں تھا کپڑے کی صفائی ضروری ہے
لیکن یہ سمجھنا کہ کپڑے کو صاف ستھرا رکھنا کہ مٹی بھی نہ لگے یہ اتنا بڑا ثواب ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی
ثواب ہی نہیں، یہ غلط ہے۔جب تکلف بیچ میں آجائے گا تو کپڑے کی صفائی بھی گناہ بن جائے گی،
یعنی اس حد تک صفائی کہ مٹی لگی ہی نہ ہو کوئی داغ نہ لگا ہوا ہو یہ صحابہ کرام کی زندگیوں میں نظر آتا ہے کہ
ایسا زمانہ بھی تھا کہ وہ کوئی کپڑا بھی نہیں بچھا سکتے تھے نماز کا وقت ایسی جگہ آگیا ہے کہ مسجد نہیں جا سکتے
وہیں زمین پر ہی نماز پڑھ لیتے تھے کیونکہ جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدا(مسلم کتاب المساجد)۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔بڑی بے تکلف زندگی ہے جو اسلام نے ہمارے سامنے پیش
کی ہے جو قر آنی ہدایت نے ہمیں بتائی ہے۔پس جو شخص تقوئی سے کام لیتا ہے یعنی جن برائیوں سے
جن کمزوریوں سے اسلام نے روکا ہے اُن سے بچتا ہے اور ان راہوں کو اختیار کرتا ہے۔۹۳
(خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ ۷۳۵ تا ۷۴۱ )
آیت لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِنَا تُحِبُّونَ، وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ
شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کو بار بار اور مختلف پیرایہ میں انفاق پر ابھارا ہے ایک جگہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے أنْفِقُوا مِنَا رَزَقْنَكُمْ۔یہاں انسان کو اس طرف متوجہ کیا کہ جو کچھ اس کے پاس ہے وہ
-
اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور یہ اس کی مہربانی ہے کہ وہ اپنی عطا میں سے ایک حصہ واپس مانگتا ہے اس وعدہ
پر کہ وہ اس انفاق پر اور اس خرچ پر اپنی طرف سے ثواب دے گا چیز اسی کی ہے لیکن جہاں بے شمار
فضل اور نعمتیں اس نے اپنے بندے پر کی ہیں وہاں اس نے یہ بھی فضل کیا کہ جود یا اس میں سے کچھ
واپس مانگا اور جن لوگوں نے اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے حضور اس کے دیئے ہوئے میں
سے کچھ پیش کر دیا تو اس کے بدلہ میں اس نے ثواب بھی دیا۔

۴۱۷
سورة ال عمران
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اس آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُون کہ اس حقیقت کے باوجود وہ
لوگ جو ہماری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے اور ناشکرے بن جاتے ہیں اور ہماری آواز پر لبیک نہیں
کہتے اور ہمارے کہنے کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔حقیقتا وہ اپنے نفسوں پر ہی ظلم
کرنے والے ہیں۔پس اس آیت میں اس طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ جو کچھ تم سے مانگا جارہا ہے وہ
بھی تمہارا نہیں گھر سے تو کچھ نہ لائے۔اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی عطا میں سے کچھ مانگ
کے تمہارے لئے مزید نعمتوں کے دروازے کھولنا چاہتا ہے اگر پھر بھی تم ناشکر گزار بندے بنے رہو تو
بڑے ہی ظالم ہو۔اپنے نفسوں پر بڑا ہی ظلم کرنے والے ہو۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انْفِقُوا فِي سَبِیلِ اللهِ کہ جس خرچ کا ہم مطالبہ کرتے ہیں جان مال
دوسری سب وہ چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہیں اور وہ کہتا ہے کہ اس میں سے کچھ مجھے واپس لوٹاؤ
تا کہ میرے ثواب کو حاصل کرو اور یہ خرچ فی سبیل اللہ ہونا چاہیے یعنی ان راہوں پر ہونا چاہیے جو
را ہیں اللہ تعالیٰ نے خود بتائی ہیں بعض دفعہ خرچ کی بعض راہیں انسان کی اپنے نفس سے محبت بتاتی ہے
محبت نفس اسے کہتی ہے کہ یہاں خرچ کرو وہاں خرچ کرو اور آرام حاصل کرو د نیوی لذتوں میں سے
کچھ حصہ پاؤ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ خرچ کرو تو یہ مراد نہیں ہوتی کہ نفس کو بتائی ہوئی
راہ پر خرچ کرو اور اس طرح بعض دفعہ خاندان خرچ کرواتا ہے بعض جاہل اور نا سمجھ لوگ خاندان کی
جھوٹی عزت کی خاطر نا قابل برداشت قرض اٹھا لیتے ہیں اور برادری کو خوش کرنے کیلئے افراط کر رہے
ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ خرچ کرو مِمَّا رَزَقْنَكُم اس چیز سے جو ہم
نے تمہیں دی ہے تو ہمارا یہ مطلب نہیں کہ اس راہ میں خرچ کرو جو تمہاری برادری تمہیں بتائے۔اسی
طرح خودی، تکبر، نمائش کا احساس خرچ کی بعض راہیں بتاتا ہے تو ان کے اوپر خرچ کرنا اللہ تعالیٰ کا
مطالبہ نہیں اس آیت میں یہ فرمایا کہ جب ہم کہتے ہیں خرچ کرو تو اس سے ہماری مراد یہ ہے کہ فی سبیل اللہ
خرچ کروان راہوں پر خرچ کرو جو ہم نے متعین کی ہیں اور جن کی نشان دہی ہم نے کی ہے۔جو آیت شروع میں میں نے پڑھی تھی کہ کن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِنَا تُحِبُّونَ اس میں
ایک تیسرا مضمون بیان ہوا ہے اور اس میں ہمیں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ جب قرآن کریم کے شروع میں
اللہ تعالیٰ نے یہ دعوی کیا کہ یہ تعلیم ایسی ہے کہ هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ ہے اس کے کیا معنی ہیں؟ مِمَّا تُحِبُّونَ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۱۸
سورة ال عمران
میں تدریجی ترقیات کی طرف اشارہ ہے اور اس کی وجہ بھی بتائی گئی ہے کہ اگر تم اپنی قربانیوں میں
بتدریج اضافہ کرتے چلے جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی کامل نیکی کو حاصل کر سکو گے اگر ایسا نہیں کرو گے تو نیکی کو
تو حاصل کرلو گے۔اللہ تعالیٰ ثواب تو تمہیں دے گا مگر یہ ثواب نچلے درجہ کا ہوگا کامل نیکی نہیں کہلائے
گا۔پس یہاں یہ فرمایا ہے کہ جس چیز سے تم محبت کرتے ہو اور جس کے چھوڑنے اور قربانی کرنے پر تم
تکلیف محسوس کرتے ہو اس کو خرچ کرنے کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں۔ایک شخص جو سالہا سال سے اپنی
آمدنی کا سولہواں حصہ جماعت کے کاموں کے لئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا چلا آ رہا ہے یہ خرچ
اس کے بجٹ کا ایک حصہ بن گیا ہے اور یہ ایسی رقم نہیں رہی کہ جس کے خرچ پر اس کو یہ احساس ہوا کہ
اگر میں یہ رقم خرچ نہ کرتا تو فلاں فلاں چیز خرید سکتا د نیوی فائدہ حاصل کرتا۔تو منا تُحبون میں یہ اشارہ کیا کہ اس انفاق میں ترقی کرتے چلے جاؤ جب سولہویں حصہ کی عادت
پڑ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ خود امام وقت کو سکھاتا ہے ) تحریک جدید کا مطالبہ ہو جائے گا تاکہ تمہیں وہ
مال جو تم خرچ کرو محبوب مال معلوم ہو اس کی عادت نہ پڑ چکی ہو بلکہ خرچ کرتے ہوئے تمہیں دکھ کا
احساس ہو تم کہو کہ یہ مال میں خرچ کر رہا ہوں لیکن اس کے نتیجہ میں میری فلاں ضرورت پوری نہیں ہو
گی اور یہ سوچو کہ فلاں ضرورت کیا اگر کوئی بھی ضرورت پوری نہ ہو اور میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے
تو میں خرچ کرتا چلا جاؤں گا اس وقت تمہارا خرچ مِنَا تُحِبُّونَ میں سے ہوگا۔پھر جب اس کی بھی
عادت پڑ جائے گی وقف جدید کی تحریک شروع کر دی جائے گی جب اس کی عادت پڑ جائے گی فضل عمر
فاؤنڈیشن سامنے آجائے گی اور اگر یہ بھی نہ ہو تو وصیت کی طرف انسان کی توجہ جائے گی کہ سولہواں حصہ
تو میں دیتا چلا آیا ہوں اور سولہواں حصہ دینے سے مجھے یہ احساس نہیں باقی رہا کہ میں نے اپنے محبوب
مال میں سے کچھ دیا ہے۔کیونکہ اس انفاق کی تو مجھے عادت پڑ گئی ہے اس واسطے آؤاب وصیت کریں
اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو اس کی خوشنودی کو اس کے فضل کی جنتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کریں۔پھر وصیت میں تو سات درجے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رکھے ہیں۔جب دسویں
حصے کی عادت پڑ جائے تو نواں حصہ دینا شروع کر دو جب نواں حصہ دینے کی عادت پڑ جائے تو
آٹھواں حصہ دینا شروع کر دو جب آٹھواں حصہ دینے کی عادت پڑ جائے تو ساتواں حصہ دینا شروع
کر دو تیسرے حصہ تک اسی طرح کرتے جاؤ۔(اگر کسی وقت تمہیں یہ احساس ہو کہ جو تمہاری پہلی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۱۹
سورة ال عمران
قربانیاں ہیں وہ طبیعت اور عادت کا ایک جزو بن گئی ہیں اور مِمَّا تُحِبُّونَ والی بات نہیں رہی ) تو
ہدایت کی راہوں پر آگے سے آگے لے جانے کا راستہ اس آیت میں دکھایا گیا ہے۔لَن تَنَالُوا
الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِنَاتُحِبُّونَ اور اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ جب قرآن کریم کے شروع میں ہمیں
بتایا گیا تھا هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ ہے یہ کتاب اس کے کیا معنی ہیں؟ یہ تو ایک مثال ہے بیسیوں مثالیں ایسی
ہیں کہ تقویٰ کے کسی ایک مقام پر اللہ تعالی حقیقی مومن اور متقی کو کھڑا نہیں رہنے دیتا بلکہ اس کے دل میں
ایک جوش اور ایک جذبہ پیدا کرتا ہے کہ جب اس سے مزید ترقی کی راہیں کھلی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کی
محبت کے مزید جلوے میں دیکھ سکتا ہوں تو کیوں میں یہاں کھڑار ہوں مجھے آگے بڑھنا چاہیے۔مِمَّا تُحِبُّونَ میں ہر دو قسم کے مومن شامل ہیں ایک وہ جو اپنی فطرتی استعداد کے مطابق ایک جگہ
ٹھہر نا پسند نہیں کرتے اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرتا ہے اور نئی
سے نئی راہیں ان پر کھولتا چلا جاتا ہے اور ایک وہ لوگ ہیں جن کی اقتصادی حالت یا جن کی ایمانی
حالت اس قسم کی ہوتی ہے کہ وہ فرائض کو ادا کرتے ہوئے بھی کوفت محسوس کرتے ہیں۔فرائض کی
ادائیگی بھی ان کی عادت کا ان کی فطرت کا ان کی طبیعت کا ایک جزو نہیں بنتی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر بھی
فضل کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں بھی ہم مِناً تُحبون سے خرچ کرنے والوں میں شمار کر لیں گے یعنی ان
لوگوں میں جو قربانی اور ایثار کے جذبے کو رکھتے ہوئے ، اپنے مال کو یا دوسری اللہ تعالیٰ کی عطایا کو اس
کی راہ میں خرچ کرتے ہیں کیونکہ تم اقتصادی حالات کی وجہ سے یا اپنی ایمانی کمزوری کی وجہ سے
ابھی تک سولہواں حصہ دینے میں بھی تکلیف محسوس کرتے ہو اور جو مال دیتے ہو اس کو چھوڑنے کے لئے
تمہارا نفس بشاشت سے تیار نہیں ہوتا۔اس حصہ مال کے ساتھ بھی تمہاری محبت بڑی شدید ہوتی ہے
اس طرح تم سچی قربانی دے رہے ہو میری راہ میں اس لئے میں تمہیں تو اب دوں گا۔ج
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۸ تا ۵۱)
آیت ۹۸،۹۷ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكا وَهُدًى
لِلْعَلَمِينَ ، فِيهِ أَيتَ بَيْنَتُ مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَه كَانَ أَمِنَّا وَ
عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيلًا وَ مَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة
غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ
(۹۸)
۴۲۰
سورة ال عمران
اللہ تعالیٰ نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بیت
اللہکی از سرنو تعمیر کی اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام
سے یہ عہد لیا کہ وہ اور ان کی نسل ایک لمبے عرصہ تک خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگیوں کو وقف کر کے
ان ذمہ داریوں کو نباہیں گے جو بیت اللہ کی تعمیر سے تعلق رکھتی ہیں اور تدبیر اور دعا سے یہ کوشش کریں
گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نسل کو تو فیق عطا کرے کہ جب خدا تعالیٰ کا آخری شارع نبی دنیا کی طرف
مبعوث ہو تو وہ اسے قبول کریں اور اسلام کے قبول کرنے کے بعد جو انتہائی قربانی اس قوم کو خدا تعالیٰ
کے نام کے بلند کرنے کیلئے دینی پڑے وہ قربانی خدا تعالیٰ کی راہ میں دیں۔میں نے بتایا تھا کہ بیت اللہ کے ساتھ بہت سی اغراض اور بہت سے مقاصد وابستہ ہیں جن کا ذکر
قرآن کریم میں ہمیں نظر آتا ہے۔اور جن کا تعلق حقیقتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ہے۔یہ
آیات جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں جب ان کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو ہمیں مندرجہ ذیل مقاصد
نظر آتے ہیں جن مقاصد کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی از سرنو تعمیر کروائی اور حضرت ابراہیم
علیہ السلام اور ان کی نسل سے قریباً اڑھائی ہزار سال تک وہ قربانیاں لیتا چلا گیا۔پہلی غرض وضع
للناس بیان ہوئی ہے۔دوسری مبرا تیرے هُدى للعلمین میں ایک مقصد بیان ہوا ہے۔چوتھے ایت بینت پانچویں مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ چھٹے وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا ساتویں وَ لِلَّهِ عَلَى
النَّاسِ۔آٹھویں جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاس نویس و آمنا دسویں وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِم
مُصلَّی گیارہواں مقصد طرا بَيْتِى میں بیان کیا گیا ہے۔بارہواں مقصد للطابفین تیرہواں
عکفین کے لفظ میں بیان ہوا ہے۔چودہواں مقصد والركع السجود کے اندر بیان کیا گیا ہے۔پندرہواں مقصد رَبِّ اجْعَل هذا بلدًا مِنا میں بیان کیا گیا ہے۔سولہواں مقصد وَارزُقُ أَهْلَهُ مِنَ
الثَّمرات میں بیان کیا گیا ہے۔سترھواں مقصد رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنا میں بیان کیا گیا ہے۔اٹھارواں مقصد
الشیخ کے اندر بیان ہوا ہے۔انیسواں مقصد العلیم کے اندر بیان ہوا ہے۔بیسواں مقصد و من
ذُريَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَكَ میں بیان ہوا ہے۔اکیسواں مقصد وَ ارِنَا مَنَاسِكَنَا میں بیان ہوا ہے
بائیسواں مقصد وتب علينا میں بیان ہوا ہے اور تئیسواں مقصد رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم
عَلَيْنَا

·

آج 10 میں سے 10 باقی