سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
انوار القراٰن (جلد ۱)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
۵۴۵
سورة النساء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النِّسَاء
آیت ۱ تا ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ
مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِى
تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًان
b
قرآن کریم کی تین آیات عام طور پر خطبہ نکاح کے وقت پڑھی جاتی ہیں۔پہلی آیت جو پڑھی
جاتی ہے وہ یہ ہے۔يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبِّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ -
اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ ہمارا اللہ ہمارا رب ہے۔ربوبیت کی صحیح اور
حقیقی ذمہ داری اس نے اپنے پر لی ہے۔رب کے معنی ہیں پیدا کرنے والا۔پیدائش کے بعد جو قو تیں اور استعداد یں اس نے مخلوق میں
رکھی ہوں ان کے مطابق نشو و نما کے سامان پیدا کرنے والا نشو نما کی توفیق دینے والا تا کہ اس کی مخلوق
وہ حاصل کر لے جو اس نے اپنی مخلوق کے لئے مقرر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت ہی ترقیات
کے لئے پیدا کیا ہے۔جسمانی بھی اور روحانی بھی اور اللہ تعالی یہاں یہ فرماتا ہے کہ میں نے اس
ربوبیت کے نظام میں ازدواجی تعلقات بھی رکھتے ہیں۔ان ازدواجی تعلقات کے نتیجہ میں اگر تم خدا
کی باتیں مانو د نیا کے رسم و رواج نہ کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں درجہ بدرجہ ترقی دے کر ان مقامات تک تمہیں
لے جائے گا۔جن مقامات تک وہ تمہیں لے جانا چاہتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی لئے
سورة النساء
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
فرمایا کہ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ (ترمذی ابواب المناقب)۔اگر تمہارے اپنے اہل کے ساتھ
اچھے تعلقات ہوں گے اچھا برتاؤ ہوگا تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی تم اچھے بنو گے اور جہاں بھی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے کوئی حکم انسان کو ملتا ہے شیطان یہ کوشش کرتا ہے کہ انسان اس حکم پر عمل نہ کرے۔اس
مقصد کو حاصل نہ کرے جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسے حاصل ہو۔ان ترقیات تک نہ پہنچے جہاں
اللہ تعالیٰ
اسے پہنچانا چاہتا ہے اور یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ ازدواجی تعلقات میں شیطانی
رخنوں کا واقع ہو جانا بھی ممکن ہے۔اس لئے جب تمہیں اس
قسم کی الجھنیں پیدا ہوں تو تم اِتَّقُوا رَبَّكُمُ
اسی کو اپنی ڈھال بناؤ جس نے خود کو تمہارا رب بنایا ہے۔رب ہونے کی ذمہ داری اس پر ہے۔اگر تم
اپنے خدا کو ، اپنے اللہ کو، اپنے رب کو ، اپنے خالق کو اپنی ڈھال بناؤ گے اور اس کے احکام کو توڑو گے
نہیں اور گناہ سے اور معصیت سے اس لئے بچو گے کہ وہ تم سے راضی ہو جائے تو پھر تم شیطانی وسوسوں
اور شیطانی رخنوں اور شیطانی حملوں سے محفوظ ہو جاؤ گے کیونکہ وہ تمہارا خالق ہے وہ تمہارا رب ہے اور
وہی جانتا ہے کہ تم کس قسم کی استعداد میں اور قوتیں رکھتے ہو اور تم کس حد تک بلندیوں کو حاصل کر سکتے
ہو۔اسی لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک موقع پر کہا اور اس کو قرآن کریم نے نقل کیا تا کہ
ہمارے لئے وہ ہدایت کا موجب بنے اور وہ یہ کہ الَّذِی خَلَقَنى فَهُوَ يَهْدِينِ (الشعراء: ۷۹) اور اس
میں یہ مضمون بیان کیا کہ خالق ہی بتا سکتا ہے کہ کتنی طاقت اور قوت کسی چیز میں ہے۔موٹی مثال اس کی
ہے۔لاریاں چلتی ہیں ہر روز اس پر چڑھتے ہیں موٹریں ہیں موٹر بنانے والے نے اس پر لکھا ہوا ہے
کہ اس سے زیادہ تیز رفتار سے یہ موٹر نہیں چلے گی اگر لکھا نہ ہوتو پھر نا واقف انسان یہ نہیں کہ سکتا کہ
کتنی تیز رفتار سے یہ موٹر چل سکتی ہے۔انسان کو جس نے پیدا کیا وہی بتا سکتا ہے کہ اس میں کیا کچھ
وو
-
خطبات ناصر، جلد دهم صفحه ۳۴۵،۳۴۴)
رکھا گیا ہے۔يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ۔یہاں آیت میں اِتَّقُوا اللهَ رَبِّكُم بھی ہے اور بہت سے کشیکسٹ
(Context) میں تقویٰ کا ذکر ہے لیکن اس آیت میں جونکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہے رب کا تقوی۔اور یہ رب کا تقویٰ کہ جس طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ربوبیت کرنے والا ہے۔تم دونوں کی ربوبیت
کرنے والا ہے۔اسی طرح تم پر بھی ربوبیت کی ذمہ داریاں کچھ نئی پڑنے والی ہیں اور اسی صورت میں
تم ادا کر سکو گے جب تم حقیقی رب ، اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو گے۔(خطبات ناصر، جلد دہم صفحہ ۷۱)
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۴۷
سورة النساء
جہاں تک آپ کی بعثت اور اس کی غرض وغایت کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے اس اعتبار سے
مردوں اور عورتوں میں کوئی تفریق نہیں کی اس لئے قرآن مجید میں جتنے بھی احکام آئے ہیں۔(ماسوا
چندا حکام کے جن میں جسمانی تفاوت کی وجہ سے عورتوں کے بعض جدا گانہ نوعیت کے حقوق و فرائض کا
ذکر ہے) ان میں یکساں طور پر مردوں اور عورتوں دونوں کو مخاطب کیا گیا ہے اور وہ یکساں طور پر
دونوں پر عائد ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: - يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي
خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ -
اے انسانو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے یہاں بھی
الناس کا لفظ استعمال کر کے مردوں اور عورتوں کو ایک ساتھ مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں حکم دیا گیا ہے
اور انہیں اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا اس حکم کے ذریعہ انہیں در اصل کہا یہ گیا ہے کہ وہ
یکساں طور پر خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کر کے اس کی نگاہ میں عزت کا مقام حاصل کریں۔اس سے ظاہر
ہے کہ اسلام مردوں اور عورتوں دونوں کو عزت اور احترام کا مقام دلانا چاہتا ہے اور اس لحاظ سے ان
میں کسی تفریق کا روادار نہیں ہے۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۳۳، ۶۳۴)
آیت ۱۸ إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِيْنَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ
يَتُوبُونَ مِنْ قَرِيبٍ فَأُولَبِكَ يَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا
حكيمان
ط
فرمایا کہ قرآن کریم قابل الثوب خدا کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے وہ تمہیں ان دروازوں
تک لے جائے گی جو تو بہ کے دروازے ہیں۔وہ تمہیں بتائے گی کہ ان دروازوں کو تم نے کس طرح
کھٹکھٹانا ہے تا کہ وہ تم پر کھولے جائیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں یہ بتایا کہ جب تمہارا دل اپنے پیدا کرنے والے کی طرف مائل ہو
اور اس کی طرف جھکے لیکن تم سرگردان ہو ، نہ جانتے ہو کہ کن راہوں سے تم اس کی جناب میں پہنچ سکتے
ہو تو اس کتاب کی طرف رجوع کرو اور اس سے روشنی اور ہدایت حاصل کرو تا تمہاری مراد بر آئے
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۸
سورة النساء
اور تمہارا رب تم سے راضی ہو جائے اور اس کی نظر میں تم ایسے بن جاؤ کہ کبھی تم سے گناہ سرزد ہی نہ
ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ
مِن قَرِيبٍ فَأُولبِكَ يَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ تو بہ کس
طرح اور کن لوگوں کی اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہوتی ہے اور وہ کون لوگ ہیں کہ جن کی تو بہ ان کے منہ
پر ماری جاتی ہے۔یہ تو ایک مثال ہے جو اشارہ میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ورنہ قرآن کریم بھرا پڑا ہے
ایسی آیات سے جن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ توبہ کا طریق کیا ہے، وہ کون لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی
صفت قابلِ الثّوبِ کو اپنے حسن عمل سے خدا تعالیٰ اور قرآن مجید کے بتائے ہوئے طریق کے
مطابق جوش میں لاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جو توبہ قبول کرنے والا ہے ان لوگوں کیلئے تو بہ کے
دروازے کھول دیتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۳۶،۳۳۵)
آیت ۲۴ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهُتُكُمْ وَبَنْتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمْتُكُمْ وَ
خلتكم وَبَنْتُ الْآخِ وَ بَنْتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهُتُكُمُ الَّتى اَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَواتُكم
مِنَ الرَّضَاعَةِ وَ أمَّهُتُ نِسَا بِكُمْ وَ رَبَّابُكُمُ التِي فِي حُجُورِكُم مِّنْ
نِّسَا بِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ
عَلَيْكُمْ وَحَلَابِلُ ابْنَا بِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَ أَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ
الْأُخْتَيْنِ اِلَّا مَا قَد سَلَفَ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
ز
لا
(۲۴)
جنسی تعلقات کے اوپر آداب کے لحاظ سے جو پابندی لگائی گئی ہے۔عرب میں لوگ ماں سے
شادی کرنے کو جائز سمجھتے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن کریم کی وحی کے نتیجہ میں حُزمَتُ
عليكم أمهتكم آپ میں سے کئی یہ آیت پڑھتے ہوں گے تو کہتے ہوں گے کیا انسان اپنی ماں سے
بھی شادی کر سکتا ہے؟ لیکن عرب شادی کر رہا تھا اس لئے یہ کہنے کی ضرورت پڑی حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ
أمهتكم وحشی عرب ماں سے نکاح کو جائز قرار دیتا ہے اس لئے ایک ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ اگر تم نے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۹
سورة النساء
انسان بننا ہے تو ماں سے شادی نہیں کرو گے۔نکاح کے سلسلہ میں اور بہت سارے قرآن کریم کے
آداب سکھائے۔یہ تو پرانے زمانے کی باتیں تھیں۔چنانچہ اس زمانہ میں ایک کتاب میں لکھا ہوا
جب میں نے پڑھا تو میں حیران ہو گیا کہ عقلاً اس بات پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی
ماں سے تعلقات رکھے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ یہ تو انسانیت کے خلاف ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل ہونے والے قرآن کریم کے صریح حکم کے خلاف ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حُرِّمَتْ عَلَيْكُم
امهتكم اس صریح حکم کے بعد اس قسم کے حوالے نظر آ جاتے ہیں اس دنیا میں جس میں میں اور آپ
( خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۳۹،۱۳۸)
رہ رہے ہیں۔ج
آیت ۲۹ يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفان
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو ضعیف پیدا کیا گیا ہے۔ضعیف اس معنے میں کہ خدا تعالیٰ نے جہاں اس کو نیکی کی بہت سی قوتیں اور طاقتیں عطا کی ہیں
وہاں اس کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ ان راہوں کو چھوڑ کر جو اس کے رب کی طرف لے جانے والی ہیں،
ان راہوں کو اختیار کرے جن پر چل کر شیطان لعین سے وہ اپنا تعلق قائم کر لیتا ہے اور ضعیف اس معنی
میں بھی کہ غیر محدود انعامات اس کے سامنے رکھے اور محدود عمل سے زیادہ کی اسے طاقت نہیں دی۔کمزور ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ یہ ہے کہ وہ تمہارے بوجھ ہلکے کرے۔تمہارے لئے آسانی پیدا کرے۔اسلامی شریعت کا گہرا مطالعہ ہمیں اس حقیقت کی طرف لے جاتا ہے اور اس صداقت پر قائم کرتا
ہے کہ ہر حکم شریعت اسلامیہ کا ایسا حکم ہے جس میں آسانی کے پہلو کو مد نظر رکھا گیا ہے۔اس وقت
میں نے تین چار باتیں اصولی جو ہیں ان کو منتخب کیا ہے اس وقت کے خطبہ کے لئے۔ایک یہ کہ انسان میں جو قوت اور طاقت ہے وہ اپنے نفس میں ایسی نہیں جو اسے خدا تعالیٰ تک
پہنچا دیتی۔انسان کی ساری نیکی کی طاقتیں بھی اس کے لئے بدی بن سکتی ہیں۔اس میں کبر پیدا کر کے،
اُس میں نخوت پیدا کر کے، اس میں ریا پیدا کر کے، اس میں جذ بہ نمائش پیدا کر کے، اس میں اپنے
نفس کی پوجا کر کے اور پرستش کے جذبات پیدا کر کے، اس کی نیکیاں جو ہیں ان کے اندر وہ خود شرک
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة النساء
کی ملاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔اس لئے چونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو نیکی کی طاقتیں بھی دیں ان کا بھی
وہ غلط استعمال کر سکتا تھا۔وہ انتہائی عاجزانہ نمازیں پڑھنے کے بعد بظاہر جو ہمیں نظر آتی تھیں خشوع
اور تضرع کے ساتھ دعائیں کرنے والا لیکن اس کی روح اس میں غائب بھی ہوسکتی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ
نے انسان کو اس ضعف سے بچانے کے لئے اور آسانی کو پیدا کرنے کے لئے یہ انتظام کیا کہ اس کے
لئے قبولیت دعا کے دروازے کھولے گئے اور اسے یہ حقیقت سمجھائی گئی کہ جو اعمال صالحہ بجالانے کی
تمہیں طاقتیں عطا کی گئی ہیں ان کے ذریعہ سے محض تم خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ
ہوسکتا ہے کہ ساری نیکیاں کرنے کے بعد بھی تم خدا تعالیٰ کے دربار سے دھتکار دیئے جاؤ سوائے اس
کے کہ تم اپنی عاجزانہ دعاؤں سے خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے والے ہو۔اگر تم اپنی نیکیوں کی
قبولیت کے لئے عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب
کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے اور یہ دروازہ تمہارے لئے کھلا ہے تو پھر تمہاری نیکیاں اس کے حضور
قبول ہوں گی اور تم اس کے پیار کے مستحق ہو گے اور تمہیں اس کا ثواب ملے گا۔تو قبولیت دعا کے
نتیجہ میں ہماری راہ کو اللہ تعالیٰ نے آسان کر دیا۔ہمارے بوجھ کو ہلکا کر دیا ورنہ یہ بوجھ ضعیف انسان
کیسے اٹھا سکتا تھا کہ اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کو ثواب دینے اور پیار کرنے پر مجبور کر سکتا۔تو پہلا اصول اس نے اس آسانی کے پیدا کرنے کا یہ بنایا کہ دعائیں کرو اور میرے فضل کو جذب
کرو تا کہ میں تمہاری نیکیوں اور تمہارے اعمال صالحہ میں جو کمزوریاں اور خامیاں رہ گئی ہیں، انہیں
مغفرت کی چادر میں ڈھانپ دوں اور تمہارے اعمال کو قبول کروں اور تم سے میں پیار کرنے لگوں۔دوسری تخفیف جو ہے جو آسانی پیدا کی گئی ہے، وہ اسلام نے بڑے حسین پیرا یہ میں اور بڑے
عظیم طریق پر فرائض اور نوافل، عبادات کو اور حقوق کی ادائیگی کو ان دوحصوں میں منقسم کر کے پیدا کی
ہے۔فرائض انسان پر نیکیوں کا کم سے کم بوجھ ڈالتے ہیں اتنی آسانی سے اس کے نتیجہ میں کہ انسان
جب خدا تعالیٰ کے فضلوں پر غور کرتا اور اس کے پیار کو دیکھتا ہے تو دنگ رہ جاتا ہے۔نماز، دن میں پانچ دفعہ دو، چار، چار، تین، چار رکعتیں پڑھنی ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس ایک باہر سے، دیہاتی علاقے سے مسلمان آئے اور انہوں نے کہا کہ کیا ہیں اسلام کے ارکان،
نماز کے متعلق یہ فرائض آپ نے سارے فرائض بتائے۔اس نے کہا میں فرائض پورے کروں گا اس
۵۵۱
سورة النساء
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سے زائد کچھ نہیں کروں گا۔تو آپ نے فرمایا کہ اگر یہ اپنی بات پر قائم رہا اور خدا تعالیٰ نے اس کی
اسے توفیق بھی دی تو دَخَلَ الْجَنَّةَ خدا اسے جنت میں بھیج دے گا۔تو جنت میں داخل ہونے کے لئے
فرائض ہمارے لئے رکھے۔جنت میں داخل ہو کر جنت میں جو ارفع مقامات ہیں، مقامات محمودہ ان
کے حصول کے لئے نوافل رکھ دیئے اور اس طرح اُمت مسلمہ کے لئے آسانی پیدا کر دی کیونکہ ہر شخص
جو ہے نہ اس میں اتنی طاقت ہے نہ اس میں اتنا جذبہ ہے۔ہر ایک کو کہا کہ کم از کم لے لو، کر لو تو
خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے۔روزے ہیں۔بارہ مہینے میں سے ایک مہینے کے روزے رکھے۔چوبیس گھنٹے میں سے کبھی بڑا ہوتا
ہے کبھی چھوٹا میں اوسط لے لیتا ہوں۔بارہ گھنٹے کا روزہ رکھ دیا یعنی بارہواں حصہ دنوں کے لحاظ سے
اور پھر وہ جو صیام کے ، رمضان کے ایام ہیں ان کا آدھا وقت کھانے کے لئے دے دیا اور آدھا خدا کی
خاطر اور حقوق کی یاد دہانی کے لئے اور روح کی پاکیزگی کے لئے اور معاشرہ میں محبت و اخوت پیدا
کرنے کا سبق دینے کے لئے بہت ساری حکمتیں ہیں۔آدھا وقت روزہ کے لئے اور آدھا وقت جو
ہے وہ کھانے کے لئے دے دیا۔اس سے مختلف ممالک میں مختلف رنگ میں مسلمان نے فائدہ
اٹھایا۔میں مصر میں بھی کچھ عرصہ رہا ہوں وہاں کا طریق میں نے یہ دیکھا کہ افطاری سے لے کر سحری
کھانے تک ساری رات بیٹھ کے باتیں بھی کرتے تھے اور ساری رات کھاتے رہتے تھے اور سحری کا
جب وقت ہوتا تھا سحری کھاتے تھے اور ان کا روزہ شروع ہو جاتا تھا پھر افطاری تک سورج غروب
ہونے تک وہ روزہ دار تھے۔تو کتنی آسانی پیدا کی۔حج ہے۔ساری عمر میں ایک حج فرض اور اس کی بھی بہت سی شرائط اور بنیادی ارکانِ اسلام میں
سے ہے۔تو بڑی سہولت اور آسانی پیدا کی لیکن جن کو خدا تعالیٰ توفیق عطا کرے اگر وہ ہر سال حج
کر سکتے ہوں دوسروں کا حق مارے بغیر کیونکہ اب کوٹا سسٹم بن گیا ہے اس لئے یہ فقرہ بولا ہے تو ہر
سال حج کریں لیکن فرض حج جو ہے وہ ایک ہے باقی نفلی حج ہوں گے اور سارا سال عمرہ کرتے رہیں۔میں نے ایک جگہ کتاب میں پڑھا کہ جدہ میں رہنے والے بہت سے لوگ روزانہ ہی شام کو مثلاً
دکاندار ہے تو دکان بند کر کے مکہ مکرمہ چلے جاتے ہیں اور عمرہ کر کے آ جاتے ہیں تو وہ نوافل ہیں۔زکوۃ ہے۔نصاب کے ماتحت دینی ہے جو صاحب نصاب ہے وہی دے گالیکن جو مال کے خرچ کرنے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۵۲
سورة النساء
کے نوافل ہیں
وہ یہ ہیں کہ دنیا میں اگر ایک شخص مالی تنگی میں ہے تو اُمت مسلمہ اس کی ذمہ دار ہے۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الداريت: ۲۰) جب تک ایک سائل اور ایک محروم
بھی ہے، ساری اُمت مسلمہ کا فرض ہے کہ اس کی ضرورت کو اس کی حاجت کو پورا کرے اور اس کی
تکلیف کو رفع کرے۔وہ نوافل میں آتا ہے لیکن صاحب نصاب، نصاب دیتا ہے اور مالی قربانی کا
جو فرض ہے وہ پورا کرتا اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتا ہے۔جنت کا دروازہ جو ز کوۃ نے کھولنا تھا وہ
اس کے لئے کھول دیا گیا۔جنت میں جو رفعتوں کے مقامات وہ حاصل کر سکتا ہے مالی قربانیوں کے نتیجہ
میں وہ جتنا کرسکتا ہے، کرے۔اس میں ہمیں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی نظر آتے ہیں کہ ایک
وقت میں اسلام کو مال کی ضرورت پڑی تو گھر سے ہر چیز اُٹھا کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں
میں ڈال دی۔آپ نے پوچھا گھر میں کچھ چھوڑ کے آئے ہو تو انہوں نے کہا خدا اور اس کے رسول کا
نام چھوڑ کے آیا ہوں۔اس کے علاوہ مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں اور ہمیں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جیسے آدمی بھی نظر آتے ہیں جنہوں نے سوچا کہ آدھا گھر میں چھوڑ جاؤ آدھا لے جاؤ۔کسی نے بہت
کسی نے کم لیکن وہ نوافل کی دوڑ تھی۔وہ فرائض کے بعد شروع ہوتی ہے تو یہ ایک ہمیں نظر آتی ہے۔میں نے غور کیا کہ ایک بڑی عظیم سہولت مسلمان کو دی گئی ہے کہ اس کی عبادات کو اور اس کے ادا ئیگی
حقوق انسانی کو یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں فرض اور نفل دو علیحدہ علیحدہ بنیادی قسم کی ہر
میدان میں، ہر میدان قربانی میں علیحدہ علیحدہ حقوق کی ادائیگی کی شکلیں بنا دیں۔ایک پاس ہونے کے
لئے ، ایک اگر مقبول ہو جائیں ویسے نہیں، اگر مقبول ہو جائیں فرائض تو جنت کے دروازے کھل گئے
لیکن جنت میں بھی رفعتیں ہیں۔جنت میں بھی بلند مقام ہیں۔جنت میں بھی خدا کے پیار پیار میں فرق
ہے۔جنت میں بھی یہ سمجھنا کہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا پیار ملے گا ہر ایک کو ویسا ملے گا یہ تو ہماری
عقل نہیں مان سکتی لیکن جنت میں ہر وقت دروازہ کھلا ہے ان رفعتوں کے حصول کا۔جنت میں رفعتوں
کے حصول کا دروازہ کھلا ہے اس دنیا ئے ابتلا اور امتحان میں نوافل کی ادائیگی کے ساتھ اور وہاں
خدا تعالیٰ نے احادیث میں آتا ہے کچھ اور اصول بنائے ہیں وہ اس وقت میرے زیر بحث نہیں۔تیسری سہولت ہمیں بنیادی سہولت جو ہر ہمارے عمل سے تعلق رکھتی ہے، وہ توازن کے اصول سے
ہمیں سہولت عطا کی ہے یعنی ایک طرف پورا جھک جانا اور اس طاقت کو قریباً توڑ دینا اور دوسروں کو
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۵۳
سورة النساء
نظر انداز کر دینا اس کی اجازت نہیں۔خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ حقوق العباد کو بھول کر چومیں گھنٹے
حقوق اللہ کو ادا کرتے رہو یا حقوق اللہ کے ان حصوں کو جن میں ذکر الہی ہے مثلاً گناہگار بن جاتا ہے
آدمی ، تو توازن کے اصول کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں قائم کر کے ایک نہایت حسین
سہولت اور آسانی انسان کے لئے پیدا کی۔اسلامی تعلیم میں ایک توازن کا اصول ہے جس نے
يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ کے ماتحت ہمارے لئے سہولت پیدا کی۔یہی حالت عبادات کی ہے
پہلے تو حقوق اللہ اور حقوق العباد میں روحانی ترقیات کو تقسیم کر دیا۔حقوق العباد میں سینکڑوں باتیں آتی
ہیں۔جذبات کا خیال رکھنا ہے، ان کی صحتوں کا خیال رکھنا ہے، ان کی بھوک کا خیال رکھنا ہے، ان کے
کپڑوں کی ضرورت پوری کرنی ہے کہ جو عناصر ہیں وہ ان کو دکھ نہ پہنچائیں ان کی تعلیم کا خیال رکھنا
ہے، ان کی کفو میں شادیاں ہونے کا خیال رکھنا ہے۔گنتے چلے جائیں سینکڑوں حکم ہیں اور سب میں ہر
جگہ جب آپ دیکھیں گے وہ تو ازن آجاتا ہے۔ایک تو پہلے حقوق اللہ اور حقوق العباد میں توازن
کر دیا۔یہ کہا کہ تم حقوق اللہ کی ادائیگی میں اتنے محونہ ہو کہ حقوق العباد کو بھول جاؤ۔یہی تو ازن ہے نا
توازن اسی کا نام ہے اور یہ کہا کہ تم حقوق العباد کی ادائیگی میں اتنے محو نہ ہو کہ حقوق اللہ کو بھول جاؤ۔دونوں کے درمیان ایک توازن پیدا کر دیا۔یہ مضمون خود جو ایک اصول ہے بڑی تفصیل چاہتا ہے۔میں نے آپ کے سامنے کھانے کی ایک مثال پیش کی اور ساتھ آپ کو بعض روحانی باتوں کی طرف بھی
توجہ دلا دی۔اچھا اسی میں یہ جو اصول توازن ہے اس میں مثلاً صدقہ خیرات ہے، اس میں جب ہم
نوافل میں آگئے تو نوافل میں توازن رکھو قائم۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنے اموال کو
نیکیوں میں اس طرح خرچ نہ کرو کہ تمہاری اولاد کو بھیک مانگ کر روٹی کھانی پڑے۔توازن قائم
کر دیا نا۔اور چوتھا اصول سہولت جو ہمیں اسلام میں نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر چہ امتداد زمانہ کے لحاظ سے
دار الامتحان اور دار الابتلا کی زندگی انعام پانے والی اور اس کا نتیجہ حاصل کر کے زندگی جو انسان
گزارے گا ان کے امتداد زمانہ کے لحاظ سے کوئی نسبت ہی نہیں۔اس دنیا کی زندگی میں سال کی،
تیس سال کی، پچاس سال کی ، ساٹھ سال کی ، اسی سال کی سوسال کی یا کچھ اور سال بیچ میں شامل
ہو جا ئیں لیکن جو مرنے کے بعد کی زندگی ہے جنت کی زندگی ، خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو اپنی
۵۵۴
سورة النساء
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
رضا کی جنتوں میں لے کے جائے ، وہ زمانہ اتنا لمبا اور وہ جزا اتنی ہے کہ اس کو غیر محدود کہنا غلط نہیں
ہوگا۔تو محدود اعمال ہیں ایک طرف پڑے ہوئے دارالا بتلا میں اور ایک طرف ایسی زندگی ہے جس کی
نعمتیں غیر محدود ہیں اس کا انتظام کر دینا محدود اعمال کی غیر محدود جزا کا اعلان کر دینا کتنی بڑی سہولت
پیدا کر دی۔اگر انسان کو یہ کہا جاتا کہ جتنے عمل کرو گے اتنے ہم سے انعام لے لینا تو وہ تو پھر بعض
روحانی طور پر بعض بہکے ہوئے دماغوں کی طرح ان کو پھر دار الابتلا میں آنا پڑتا۔پھر یہ مصیبتیں جھیلنی
پڑتیں۔پھر کچھ عرصہ جنتوں میں گزارنا پڑتا۔پھر واپس آنا پڑتا اور اس دنیا کی جو نیکیاں ہیں میں تو
سمجھتا ہوں کہ ساری عمر کی نیکیاں جو ہیں وہ خدا تعالیٰ کے پیار کے ایک جلوہ جو ہے اس کی قیمت بھی ادا
نہیں کرسکتیں تو ستر سال کی زندگی دار الا بتلا اس دنیا میں اور اس کے مقابلے میں ایک سیکنڈ کی زندگی
جنت میں اور پھر وہ واپس آ جائے یہاں ستر سال گزارنے کے لئے پھر تو ایسا انتظام کرنا چاہیے تھا نا
ليكن يُرِيدُ اللهُ اَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا انسان کو خدا تعالیٰ نے ضعیف اس جہت
سے بھی بنایا کہ وہ اپنی محدود زندگی میں غیر محدود اعمال صالحہ بجا نہیں لا سکتا۔خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا
ا
ہو گیا نا۔انسان کو اتنی زندگی دی کہ اس کے اعمال جتنا مرضی زور لگا لیں اس کے اعمال صالحہ غیر محدود
نہیں ہو سکتے لیکن جو انعامات دیئے گئے جن کا وعدہ دیا گیا وہ غیر محدود ہیں تو یہ سہولت پیدا کر دی گئی
انسان کے لئے۔جو تم محدود عمل کرو گے اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ اپنے پیار کا یہ جلوہ ظاہر کرے گا کہ
غیر محدود انعامات کا تمہیں وارث بنادے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ یہ میں نے موٹے موٹے اصول
چار جو مجھے نظر آئے وہ میں نے لئے ہیں ورنہ اسلام کا ہر حکم ہمیں یہ بتاتا ہے اور یہ حقیقت ہمارے اوپر
کھولتا ہے کہ يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُم الله تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ ہمارے لئے سہولت کا
سامان اور آسانی کا سامان پیدا کرے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ انسان ضعیف ہے اور وہ اس معیار کو نہیں
پہنچ سکتا کہ جس کے اوپر یہ ہم کہہ سکیں کہ جو جنتیں ہیں وہ اس کے اعمال کے نتیجہ میں اس کو ملیں گی۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۱۲۹ تا ۱۳۶ )
آیت ۳۵ اَلرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى
b
بَعْضٍ وَبِمَا اَنْفَقُوا مِنْ اَمْوَالِهِمْ ، فَالصَّلِحْتُ قَنِتَتَ حَفِظْتُ لِلْغَيْبِ
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة النساء
ج
بِمَا حَفِظَ اللهُ ۖ وَ الَّتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي
الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللهَ
كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا
ویسے تو قرآن کریم کی آیات کے بے شمار معانی ہوتے ہیں لیکن اس آیہ کریمہ میں لفظ قوام کے یہ
معنے نہیں ہیں جیسا کہ بعض بیوقوف لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہمیں اختیار دے دیا گیا ہے کہ جس طرح
مرضی بیویوں سے سلوک کریں۔یہ غلط ہے دراصل اس رشتہ کو قائم رکھنے کی ذمہ واری خاوند پر ڈالی
ہے یعنی بیوی کا قیام جسمانی لحاظ سے اس کا قیام ذہنی لحاظ سے اس کا قیام اخلاقی لحاظ سے اس کا قیام
روحانی لحاظ سے خاوند کے ذمہ ہے بالفاظ دیگر ایک کنوارہ آدمی غلطی کرتا ہے تو اس اکیلے پر ذمہ واری
ہے۔ایک کنواری بچی سے غلطی ہو جائے تو اس لڑکی پر ذمہ واری ہے کسی مرد پر ذمہ واری نہیں ہے۔لیکن اگر ایک بیاہی ہوئی بچی سے کوئی غلطی ہو جائے تو دو پر اس کی ذمہ واری عائد ہوتی ہے۔ایک لڑکی
پر اور دوسرے اس کے خاوند پر اس کا کام تھا کہ دونوں اس طرح یک جان ہو جائیں کہ وہ اس قسم کی
غلطی نہ کر سکے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ بعض لوگ اس آیت کے یہ معنے کرنے لگ جاتے ہیں کہ انہیں عورتوں
پر سختی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسلام نے کوئی سختی کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ (ابن ماجه ابواب النکاح) خدا کی نگاہ میں تم میں سے اچھا وہ
ہے جو اپنے اہل کے ساتھ اچھی طرح پیش آتا ہے اور حسن سلوک کرتا ہے اور اہل کے تعلق میں
جو ذمہ واریاں ہیں انہیں ادا کرتا ہے دوسرے بیوی سے کہا کہ تم مرد کا لباس ہو۔خاوند سے کہا بیوی
تمہاری زینت کا باعث ہے۔اسلامی معاشرہ میں بہت ساری چیزیں ہیں جو عورت اگر کرے تو خاوند
کی زینت کا بھی باعث ہیں مثلاً پردہ بھی کرے اور اپنی ذمہ واریاں بھی نبا ہے۔ایک مسلمان عورت
بز دل اور کم ہمت نہیں ہوا کرتی۔(خطبات ناصر جلد و هم صفحه ۴۶۰،۴۵۹)
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے مردوں
کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم نے مرد کو عورت کا نگران
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة النساء
اور محافظ مقرر کیا ہے۔کس چیز کی نگرانی کرنی ہے؟ اور کس چیز کی حفاظت کرنی ہے اس کے متعلق اسی
آیت میں آگے چل کر ہمیں یہ بتایا کہ عورت کی جسمانی نشوونما اور تربیت اور صحت وغیرہ کی نگرانی کا
کام مرد پر ڈالا گیا ہے۔اس لئے ڈالا گیا ہے کہ عام طور پر معاشرہ انسانی میں مرد کمانے والا اور خرچ
کرنے والا ہے۔ہمیں بطور خاوند یا بطور باپ یا بعض اوقات بطور بڑے بھائی یا کسی بڑے رشتہ دار
کی حیثیت سے یہ ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہیں کہ ان مستورات کو جو بیوی کی حیثیت میں یا جو بیٹی کی
حیثیت میں یا جو چھوٹی بہن کی حیثیت میں ہمارے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور ہماری زیر نگرانی ہیں۔ہماری حفاظت میں ہیں ان کی صحت کا ہم خیال رکھیں ان کی جسمانی نشوونما کا ہم خیال رکھیں کیونکہ
ہم خرچ کرنے والے ہیں اور خرچ کی راہ بھی اس میں بتا دی کہ خرچ کرتے وقت فضولیات کی
بجائے ضروری چیزوں کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے۔اس طرح اسلام ایک صحت مند معاشرہ کی
بنیادرکھتا ہے۔خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۲۸۹،۲۸۸)
پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ ہم نے تمہیں ( مردوں کو) معاشرہ میں کمانے والا حصہ
بنایا ہے اور اس وجہ سے کہ تم خرچ کرتے ہو، ناجائز فائدہ نہ اٹھانا بلکہ یہ یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہیں قوام بنایا ہے اور قوام کی حیثیت سے جو ذمہ داریاں تم پر عائد ہوتی ہیں وہ تمہیں
نبھانی چاہئیں۔قوام کی دوسری شکل (روحانی) یہ بنتی ہے۔بِمَا فَضَّلَ
اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ کہ
اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کے رشتہ میں میاں بیوی، باپ اور ماں ہوں، یا بھائی اور بہن ہوں ان
سب میں مرد کو مؤثر بنایا ہے۔یعنی یہ اثر ڈالنے والا ہے اور عورت اثر قبول کرنے والی ہے۔یہ ایک جزوی فضیلت اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر دی ہے اور اس کے نتیجہ میں ایک بہت بڑی
ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہیں یہ فضیلت دی ہے کہ تم اثر انداز
ہو اور عورت چاہے بیوی ہو۔چاہے بیٹی ہو۔چاہے ماں ہو تمہارے اثر کو قبول کرتی ہے اور
اس کے نتیجہ میں بہت سے ایسے اعمال بجا لاتی ہے کہ اگر تمہارا اثر غلط ہو گا تو اس کے وہ اعمال
بھی درست نہ ہوں گے۔فرمایا چونکہ قوام اور مؤثر ہونے کا مقام تمہیں عطا کیا گیا ہے۔اس لئے ہم تمہیں کہتے ہیں کہ تم اپنی