سُوْرَۃُ النِّسَآءِ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۵۷
سورة النساء
ذمہ داری کو اس وقت نبھانے والے ہو گے جب وہ عورتیں جو تمہارے اثر کے نیچے ہیں الصلحت
ہوں ، قنتت ہوں، حفظت لِلْغَيْبِ ہوں۔اگر تمہارے اثر کے نیچے آنے والی عورت صالحہ نہیں۔اگر وہ قامتہ نہیں۔اگر وہ غیب کی حفاظت کرنے والی نہیں تو اس سے یہ ثابت ہوگا کہ تم پر جو قوام کی
ذمہ داری عائد کی گئی تھی ، تم نے اسے نبھایا نہیں اور اس کے لئے تم ہمارے سامنے جواب دہ ہو گے۔اس لئے ڈرتے ڈرتے اور بڑی احتیاط کے ساتھ اپنی زندگی کو گزارو تا اللہ تعالیٰ کی تعلیم پر عمل کرنے
والے ہو اور اس کی نعمتوں اور اس کے فضلوں اور اس کی برکات کو حاصل کرنے والے ہو۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر کے ان تمام برکات اور نعمتوں کا وارث بنائے جن کا تعلق قرآن کریم
کے ساتھ اور اس کی تعلیم کے ساتھ ہے۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۲۸۹ تا ۲۹۱)
b
آیت ۵۱،۵۰ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُونَ أَنْفُسَهُمْ ، بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي
مَنْ يَشَاءُ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا أَنْظُرُ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَ
كَفَى بِهِ اثْمًا مُبِينًا
کیا تجھے ان لوگوں کا حال معلوم نہیں جو اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں۔ان کا یہ حق نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ جسے پسند کرتا ہے اسے پاک قرار دیتا ہے۔وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا اور ان پر کوئی ظلم
نہیں کیا جائے گا اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُنظُرُ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ کہ دیکھ وہ
کس طرح اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔جب وہ کسی کو پاک اور مطہر قرار دیتے ہیں تو اس کا تو مطلب یہ ہے نا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پاک
اور مطہر ہے وہ۔خدا تعالیٰ کہتا ہے دیکھو۔وہ کس طرح خدا پر جھوٹ باندھ رہے ہیں اور یہ و کفی پہ
إثْمًا مبيناً کھلا کھلا گناہ ہے۔ایک دوسرے کو یا اپنے آپ
کو متقی اور پر ہیز گار قرار دینا ، خدا تعالیٰ پر
جھوٹ باندھنا اللہ مبین ہے، ایک ایسا گناہ کرنا ہے جو چھپی ہوئی بات نہیں، کھلی بات ہے۔اس
و دو
واسطے کہ پاک اور متقی کے معنی ہی یہ ہیں کہ جو خدا کی نگاہ میں پاک اور متقی ہو۔پاک اور متقی کے معنی
اسلامی تعلیم کی رو سے یہ نہیں کہ کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کو پاک اور متقی قرار دے دے۔

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۵۸
سورة النساء
پاک اور متقی کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی شخص پاک اور متقی ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کو پاک
اور متقی قرار نہیں دیتا اور ایک شخص یا ایک گروہ یا ایک علاقہ یا ساری دنیامل کے کسی کو پاک اور متقی قرار
دے تو وہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا ہے اور کھلم کھلا گناہ ہے۔بہت سی اور آیات ہیں جن میں اس مضمون کے بعض دوسرے پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ان میں
سے میں نے تین کو اٹھایا ہے۔اس واسطے انسان کا جو کام ہے وہ انسان کو کرنا چاہیے اور انسان کا کام یہ
ہے کہ وہ ہمیشہ عاجزانہ راہوں
کو اختیار کرے کبھی تکبر نہ کرے کبھی کسی سے خود کو بڑا نہ سمجھے کبھی گھمنڈ
اور فخر اس کے دل میں پیدا نہ ہو۔نہ دنیوی برتریاں، جو دنیا کی نگاہوں میں ہیں ان کے نتیجہ میں، نہ
دین میں جب دین خدا اسے عطا کرے، نا سمجھی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے فضلوں
اور رحمتوں کی تلاش کرنے کی بجائے جو دعا کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے نتیجہ میں ہوتے ہیں خود
ہی فیصلہ کرنا شروع کر دے کہ میں یا فلاں لوگ جو ہیں وہ پر ہیز گار اور متقی ہیں۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۹۸،۹۷)
قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا مثلاً فرمایا کہ لا
يُظْلَمُونَ فَتِیلا کہ کھجور کی گٹھلی کے اوپر جو ایک لکیرسی ہوتی ہے بالکل معمولی سی وہ اتناظلم بھی نہیں
کرتا۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ وہ ظلام نہیں ہے یہ مبالغہ کا صیغہ ہے اور منفی اور مثبت ہر
دو معنی میں مبالغہ کا مفہوم پیدا کرتا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ ذرہ بھر بھی ظلم کرنے والا نہیں اس تعلیم
کی روشنی میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی فرد یا کسی گروہ کے متعلق رحمت سے محرومی کا فیصلہ
کرتا ہے تو وہ بھی رحمت کا ہی ایک جلوہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے بھی اس کا مقصود ان لوگوں کی یا اس فرد
کی اصلاح ہوتی ہے اس وجہ سے اسلام نے ہمیں یہ بتایا کہ جہنم دائگی نہیں کیونکہ اصلی جہنم تو خدا تعالیٰ
کی ناراضگی ہے اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دائمی نہیں جب کسی کی اصلاح ہو جائے اس دنیا
میں تو بہ اور استغفار کے ذریعہ یا اس دنیا میں ایک وقت معینہ تک سزا بھگتنے کے نتیجہ میں تو پھر اللہ تعالیٰ
اپنی رحمت کے دروازے اس کے لئے کھولتا ہے اور جہنم کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں لوگوں کو کہا
جاتا ہے کہ نکل جاؤ سارے یہاں سے اب جہنم میں کسی کو رکھنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ ایک حدیث
میں اس کی وضاحت ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۴۴، ۲۴۵)

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۵۹
سورة النساء
آیت ۵۸ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى
مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا لَهُمْ فِيهَا اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ
وَنْدُ خِلهُم ظِلَّا ظَلِيلا
اس آیہ کریمہ میں ایک مضمون یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ایمان پر پختگی سے قائم رہتے ہیں
اور ایسے اعمال صالحہ بجالاتے ہیں جن میں فساد کی کوئی ملونی نہیں ہوتی اور وہ لوگ جن کے سارے کام
اور سارے اعمال اپنے خدا کی رضا کے حصول کے لئے ہوتے ہیں ، جن کا نفس مرجاتا ہے اور اس فانی
انسان میں خدائے ذوالجلال کی ایک تجلی کے نتیجہ میں ایک نئی روح پھونکی جاتی ہے اور اس نئی روح کے
آرام اور آسائش کے لئے اس دنیا میں ایک جنت کو قائم کیا جاتا اور پیدا کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ یہ جنت اس قوم کے لئے اور اس اُمت کے لئے ابدی ہے اس وجہ سے لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاج
مُطَهَّرَةٌ کہ ان کی بیویاں جو مطفرة ہیں۔مُطَهَّرَةٌ کے ایک معنی ہیں گناہ سے بچنے والیاں۔مُطَهَّرَةٌ کے ایک دوسرے معنی ہیں اعمال صالحہ
کو بجالانے والیاں یعنی ایسے اعمال جن میں کوئی فساد نہ ہو اور مُطَهَّرَةٌ کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ
عورتوں کا وہ گروہ جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قسم کا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے بد رسوم اور مشرکانہ
بدعتوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے اور ان کا وجود دنیا کے وجود سے بالکل علیحدہ کر دیا گیا ہے بلکہ اس دنیا میں
رہتی ہوئی بھی وہ جنت کی حوروں
کی مانند بن گئی ہیں یعنی وہ ہر اس گند سے اور شنیع اور قبیح فعل سے پاک
ہیں کہ جن میں کا فرات ملوث ہوتی ہیں۔یہ وہ عورتیں ہیں کہ جن کے گھروں میں کسی قسم کی بد رسم نظر
نہیں آتی یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنے گھر اور اپنے ماحول سے مشرکانہ بدعتوں کو دور کرنے والی ہیں چونکہ
یہ ازواج مطہرات ان لوگوں کو ملی ہیں اور چونکہ ان کو اللہ تعالیٰ نے یہ تو فیق عطا کی ہے کہ وہ اپنے بچوں
کو توحید خالص کے ماحول میں تربیت کر سکیں اور ایک سچا اور پکا اور موحد مسلمان بنا سکیں اور اس لئے
اگلی نسل شیطان سے محفوظ رکھنے میں یہ عورتیں کامیاب ہو جاتی ہیں اس لئے اس جنت کو دوام مل جاتا
ہے اس لئے یہ جنت ایک نسل کے لئے نہیں ہوتی بلکہ اگلی نسل کے لئے اور پھر اس سے اگلی نسل کے
لئے بھی یہ دنیا کی جنت قائم رہتی ہے اور جو بشارتیں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة النساء
ذریعہ اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں ان بشارتوں کی روشنی میں یہ جنت ہمارے لئے صدیوں تک قائم رہنی
چاہیے۔اگر ہم اپنی ذمہ داری کو نباہنے والے ہوں ہم مرد بھی اور ہماری مائیں اور ہماری بیویاں اور
ہماری بہنیں اور ہماری دوسری رشتہ دار عورتیں بھی تو اللہ تعالیٰ کا ہم سے یہ وعدہ ہے کہ وہ اس جنت کو اس
دنیوی جنت کو بھی ہمارے لئے ایک قسم کی ابدی جنت بنا دے گا لیکن اس کے لئے شرط یہی ہے کہ
عورت اپنے بچوں
کی صحیح تربیت کی طرف پوری طرح متوجہ رہے۔اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ اس
معنی میں مطہرہ ہوں کہ کوئی بد رسم ان کے گھروں میں نہ ہو اور کسی مشرکانہ بدعت کے ساتھ ان کو کوئی
تعلق باقی نہ رہے خالص توحید کا ماحول پیدا کرنے والی ہوں اور اس خالص تو حید کے ماحول میں اپنے
بچوں اور بچیوں کی تربیت کرنے والی ہوں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۵،۵۹۴)
آیت ۵۹ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي
ج
الاَمرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ
كُنتُم تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ اَحْسَنُ تَأْوِيلًا
(۵۹)
دوسری ذمہ داری جو ایک احمدی کی ہے اور جس کے متعلق شروع سے ہی جماعت کی تربیت کی
جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ قانون
ملکی کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہیں لینا۔ہمارے متعلق لاء ابائیڈ نگ پیپل
( Law Abiding People) کہا جا سکتا ہے کہ ہم قانون کی پابندی کرنے والے اور قانون
کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہیں۔آیت کا جو چھوٹا سا ٹکڑا میں نے سورۃ فاتحہ کے بعد
پڑھا تھا اس میں اولی الامر کے لفظ میں اس طرف اشارہ ہے کہ ( تیسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں
وہ بھی میں اس کے ساتھ ہی شامل کر لیتا ہوں) ایک تو ہم لاء ابائیڈنگ پیپل ( Law Abiding
People) یعنی قانون کے پابند اور قانون کی اطاعت کرنے والے لوگ ہیں اور دوسرے جن کو
قانون صاحب اختیار بناتا ہے ہم اُن کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہیں۔یہ بھی اسی کے اندر
آ جاتا ہے یعنی قانون کی اطاعت کرنا اور قانون شکنی سے بچنا ہی یہ تقاضا کرتا ہے کہ جن لوگوں کو قانون
نے حکومت کا اختیار دیا ہے قانون کے اندر رہتے ہوئے اُن کی بھی اطاعت کی جائے۔اُن کا یہ فرض
ہے کہ وہ قانون کے خلاف کوئی کام نہ کریں اور قانون کے خلاف کوئی حکم نہ دیں اور ہر شہری کا یہ فرض

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۶۱
سورة النساء
ہے اور ہر احمدی کا خصوصاً، جن کو میں اس وقت مخاطب کر رہا ہوں کہ وہ قانون شکنی نہ کریں اور قانون کو
اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه (۴۶۵)
آیت ۹۵ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا
تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيوةِ
الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذلِكَ كُنْتُم مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ الله
عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا اِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
۹۵
قرآن کریم نے اسلام اور مسلم کو دو مختلف معانی میں استعمال کیا ہے۔اس کے دوسرے معنے یہ ہیں
کہ جو تمہیں سلام کہتا ہے اُسے تم یہ نہ کہو کہ تم مسلمان نہیں ہو۔وہ بالکل زبان کا ایک عام اقرار ہے۔حقیقی اسلام یعنی نفس کو خدا کے حضور سونپ دینے کا مطلب نہیں ہے وہاں یہ مطلب ہے کہ وَلَا تَقُولُوا
لِمَنْ اَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا (النساء : ۹۵) کہ جو تمہیں السلام علیکم کہے تمہارا حق یہ
نہیں کہ تم کہو کہ تم مومن نہیں ہو۔وہ ظاہری حکم ہے جو ظاہری فساد کو روکنے کے لئے دیا گیا ہے اور اس کے
اندر بڑی حکمت ہے لیکن اسلام کا وہ مقام جس کے بعد خوف اور حزن باقی نہیں رہتا وہ وہ مقام ہے
جہاں انسان اپنے وجود کو اعتقادا اور عملاً اپنے رب کے حضور پیش کر دیتا ہے اور اسے سونپ دیتا ہے۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۵۴)
دوسروں میں عیب تلاش کرنا، اپنا وقت ضائع کرنا اور خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔اس حد تک اس
پر زور دیا کہ فرمایا جب ہم کہتے ہیں لا تَجَسَّسُوا تو ہماری مراد یہ ہے کہ جب کوئی شخص ایمان کے
دعوی کے ساتھ ( زبانِ قال سے یا زبان حال سے ) تمہیں سلام کہے ( کوئی شخص سفر کر رہا ہے، پیدل
چل رہا ہے، رستے میں ایک شخص ملا اس نے سلام کیا ) لا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ
مُؤْمِنًا (النساء: ۹۵) تمہیں تجسس کرنے کی ضرورت نہیں۔اس نے ایمان کا اظہار کرتے ہوئے سلام
کیا ہے۔تم اسے مومن سمجھو تجسس کا نتیجہ تب نکلتا، اگر انسان عیوب کی سزا دینے کا اختیار رکھتا اور اس
کی طاقت بھی ہوتی۔تو جب نہ طاقت ہے نہ اختیار، تو بے نتیجہ بے تجسس۔جسے طاقت حاصل ہے اور
جس کے اختیار میں ہے سزاد ینا یا معاف کر دینا، وہ تو اللہ تعالی علام الغیوب ہے، اس سے کوئی چیز چھپی

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۶۲
سورة النساء
ہوئی نہیں۔جب تمہاری طاقت میں نہیں ، جب تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا اختیار نہیں دیا گیا تو
تمہارا تجسس کرنا بے مقصد، بے نتیجہ، اپنے وقت کا ضیاع اور دنیا میں فساد اور بدامنی اور معاشرے میں
الجھن پیدا کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔اگر غور کیا جائے تو نہ کرنے والی باتیں بالواسطہ یا بلا واسطہ لغو سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔(خطبات ناصر جلد تم صفحہ ۴۵۷)
چھٹی شکل اللہ تعالیٰ نے جو مجاہدہ فی سبیل کی بتائی ہے وہ ہے خدا کے دین کی خاطر اور اللہ تعالیٰ کی
رضا کے حصول کے لئے انسان سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرے۔سفر میں بہر حال ویسا آرام نہیں مل
سکتا جیسا کہ اپنے گھر میں ملتا ہے۔بعض لوگ سفر سے گھبراتے ہیں۔بعض لوگ بار بار سفر کرنے سے
گھبراتے ہیں۔تو ہمارے مربی، معلم اور انسپکٹر صاحبان کو جو سال کے چھ سات ماہ سفر میں رہتے ہیں
خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بھی اپنی راہ میں مجاہدہ قرار دیا ہے۔اور اس کی جو برکات ایک مجاہد
پر نازل ہوتی ہیں یہ لوگ بھی اس کے وارث ہیں۔جیسا کہ فرمایا يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي
سَبِیلِ اللهِ اگر چہ اس آیت میں اپنی کانٹیکسٹ (Context) کے لحاظ سے یعنی اس مضمون کے لحاظ
سے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے۔یہ سفر جنگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔لیکن جنگ کرنے کا ثواب
علیحدہ ہے۔اور اِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللہ کا ثواب علیحدہ یہاں بتایا گیا ہے۔اسی طرح اِنْفِرُوا في
سَبِيلِ الله (التوبة : ۳۸) ہے۔تو بہت دفعہ خدا کی راہ میں سفر کرنا پڑتا ہے۔مثلاً وقف عارضی میں
وقف کرنے والوں کو میں نے یہی کہا تھا کہ تم بتاؤ کہ تم کتنا سفر کر سکتے ہو؟ اس کے جواب میں بعض
دوستوں نے لکھا کہ ہم اپنے خرچ پر پندرہ ہمیں میل سفر کر سکتے ہیں بعض نے لکھا کہ ہم پچاس ساٹھ میل
سفر کر سکتے ہیں۔بعض نے لکھا کہ ہم سو ڈیڑھ سو میل سفر کر سکتے ہیں۔بعض نے لکھا کہ سارے
پاکستان میں جہاں آپ کی مرضی ہو بھجوا دیں۔ہم سفر کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایسے مومن بھی مجاہدین
میں شامل ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی راہ میں سفر کرنے کو بھی اللہ تعالیٰ نے مجاہدہ کی ایک قسم قرار دیا ہے۔خطبات ناصر جلد اوّل صفحه ۴۴۸،۴۴۷)
آیت ۱۱۱ تا ۱۱۴ وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا اَوْ يَظْلِمُ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۶۳
سورة النساء
يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَّحِيمًا وَمَنْ يَكْسِبُ اِثْمًا فَإِنَّمَا يَكْسِبُه عَلَى نَفْسِهِ وَ
كَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ
(۱۱۲
بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا وَلَوْ لَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ وَ
رَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلا اَنْفُسَهُم و
اِلَّا
مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ وَ اَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلبَكَ مَا
b
لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا
,
سورۃ نساء کی ان آیات میں گناہ کی حقیقت اور فلاسفی اور خدا تعالیٰ کی بعض صفات کی طرف توجہ
ولائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص بھی کوئی بدی کرے گا یا اپنے نفس پر ظلم کرے گا اس کے
بعد اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے
والا پائے گا۔پھر فرماتا ہے کہ جو شخص کوئی بدی کرے اس کا فعل اسی پر الٹ کر پڑے گا اور اللہ تعالیٰ
بہت جاننے والا اور حکمت والا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ اگر کوئی شخص کوئی غلطی کرے اور گناہ کا مرتکب ہو
اور خود گناہ کا مرتکب ہے لیکن الزام لگاتا ہے کہ یہ گناہ میں نے نہیں کیا بلکہ فلاں نے کیا تو وہ بہتان بھی
باندھتا ہے اور بہت بڑے گناہ ،سب سے بڑے گناہ کا وہ مرتکب ہوتا ہے۔پہلی آیت میں دو قسم کے حقوق کی ادائیگی نہ کرنے کا ذکر ہے۔ایک حقوق العباد ایک حقوق نفس
یعنی جو اللہ تعالیٰ نے حقوق انسانوں کے انسان پر قائم کئے ہیں ایک انسان ان حقوق کو توڑنے والا
ہے۔مَنْ يَعْمَلْ سُوء اوه بدی کرتا ہے اور یہ نتیجہ ہم اس لئے نکالتے ہیں، یہ معنی ہم اس لئے کرتے
ہیں کہ اس کا دوسرا حصہ اَوْ يَظْلِمُ نَفْسَۂ کہا گیا ہے کہ خود اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے اور نفس کے
حقوق کو بچا نہیں لاتا ، تو اس سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے ، ویسے تو قرآن کریم کے بہت سے بطون ہیں
ایک معنی ہم یہ کرتے ہیں کہ جو شخص غیروں کے حقوق کو پامال کرتا ہے وہ اپنے نفس کے حقوق کا بھی
خیال نہیں کرتا اور اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے۔یہ گناہ کا ارتکاب جو ہے خواہ وہ حقوق العباد کو تلف کرنے کے نتیجہ میں ہو یا حقوق نفس کے تلف

۵۶۴
سورة النساء
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
کرنے کے نتیجہ میں ہو یہ ایک تو بشری کمزوریوں کی وجہ سے ہوتا ہے یعنی ہر انسان میں بعض کمزوریاں
ہیں اور بڑی کمزوری جس کی وجہ سے وہ گناہ پر دلیر ہو جاتا ہے یہ ہے جو بڑی طاقت بھی ہے اس کی
ایک نقطہ نگاہ سے اور دوسرے نقطہ نگاہ سے بہت کمزوری بھی ہے وہ ہے اس کا صاحب اختیار ہونا کہ
خدا تعالیٰ نے اسے یہ اختیار دیا کہ چاہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر ایمان لائے اور ان کے مطابق
اپنی زندگی کو ڈھالے اور اگر چاہے تو وہ خدا تعالیٰ کے احکام ماننے سے انکار کرے اور ظلم اور گناہ اور
اتم کا مرتکب ہو۔ایک پہلو سے بے انتہا فضلوں کا وہ وارث بنتا ہے بوجہ صاحب اختیار ہونے کے اور
دوسری طرف اس کو یہ خدشہ بھی لگارہتا ہے کہ وہ خدا کو ناراض کرنے والا اور اس کے غضب کے نیچے
آنے والا نہ ہو جائے۔انسان کو چونکہ ایک متمدن نوع بنایا گیا ہے مختلف الانواع ذمہ داریاں انسانی معاشرہ میں مجموعی
طور پر انسان کو ادا کرنی پڑتی ہیں بعض ذمہ داریاں ہیں اس کے لئے بڑی کثیف اور کرخت قسم کی
طبیعتوں کی ضرورت ہے۔بعض ذمہ داریاں ہیں جن کی ادائیگی کے لئے بہت لطیف طبائع کی
ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس حقیقت کے پیش نظر انسان انسان کی قوتوں اور استعدادوں میں فرق
پیدا کیا اور مختلف الاقسام طبائع اس نے پیدا کر دیں کیونکہ ذمہ داریاں مختلف تھیں۔بعض ذمہ داریاں
ایسی ہیں کہ جن کے نتیجہ میں انسان جو ہے وہ زیادہ گناہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔اگر اس کے لئے
پناہ کا کوئی راستہ بچاؤ کا کوئی ذریعہ نہ ہوتا ، اللہ تعالیٰ اس کی رحمت کے سامان نہ کرتا تو وہ کہہ سکتا تھا کہ
اے میرے خدا! تو نے مجھے اپنی مصلحتوں کے نتیجے میں اس قسم کے کثیف قومی دے دیئے اگر میں
ان کے نتیجہ میں کوتاہی کروں کہاں جاؤں تیرے در پر نہ آؤں تو۔تو اس وجہ سے بھی کمزوری پیدا ہوتی
ہے، گناہ پیدا ہوتا ہے لغزش ہوتی ہے ارتکاب تلف حقوق ہوتا ہے تو اس کے لئے یہ دروازہ کھلا رکھا
خدا تعالیٰ نے - ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللہ پھر وہ تو بہ کرتا ہے اور ندامت کے جذبات اس کے دل میں پیدا
ہوتے ہیں۔تو باوجود اس کے کہ اس قسم کی طبعی کمزوری کے نتیجہ میں بار بار وہ کمزوری کی طرف جھکے گا
جب بھی جھکے گا اور اس کے بعد اس کے دل میں ندامت پیدا ہوگی۔وہ ہمیشہ ہی بار بار خدا تعالیٰ کو غفور
اور رحیم پائے گا۔تو کمزوریوں کے دروازے بھی اس کے اوپر کھلے ہیں بڑے لیکن خدا تعالیٰ کی
مغفرت اور اس کی رحمت کے دروازے بھی بڑے کھلے ہیں۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة النساء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی تفسیر میں جو باتیں فرماتے ہیں ان میں سے دو
ایک یہ ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ
جیسے لغزش اور گناہ نفوس ناقصہ کا خاصہ ہے۔۔۔۔خدا کا ازلی اور ابدی خاصہ
مغفرت و رحم ہے یعنی جب کبھی کوئی بشر بر وقت صد در لغزش و گناه به ندامت و تو به
خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ خدا کے نزدیک اس قابل ہو جاتا ہے کہ رحمت اور
مغفرت کے ساتھ خدا تعالیٰ اس کی طرف رجوع کرے۔۔۔۔یہ خدائے تعالیٰ کی ذات
66
میں خاصہ دائمی ہے (براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اول صفحہ ۱۸۷ حاشیه )
یعنی ایک ہزار بار بھی وہ غلطی اور گناہ کرتا ہے اور ایک ہزار بار اگر اس کے دل میں ندامت پیدا
ہوتی ہے اور خدا کی طرف وہ رجوع کرتا ہے تو ایک ہزار بار وہ بخشا جاتا اور خدا کی مغفرت کے نیچے
ڈھانپ دیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس سلسلے میں جو مختلف قومی کے ساتھ مختلف انسانوں کو پیدا کیا
گیا ہے مثال آپ نے یہ دی ہے کہ طبائع انسانی جواہر کانی کی طرح مختلف الاقسام ہیں۔کان معدنیات سے جو چیزیں نکلتی ہیں نا ، وہ مختلف ہیں، ان کی طرح انسانی طبیعتیں بھی مختلف
ہیں۔یہ میں نے اب میرے الفاظ ہیں خلاصہ کیا ہے میں نے ، بعض چاندی کی طرح روشن بعض
گندھک کی طرح بد بودار اور جلد بھڑ کنے والی اور جوش میں آنے والی بعض پارے کی طرح بے ثبات
اور بے قرار، بعض لوہے کی طرح سخت اور کثیف اور میں ساتھ یہ مثال بھی دیتا ہوں کہ بعض ہیرے کی
طرح روحانی شعاعوں سے جگمگانے والی مختلف قسمیں ہیں اور اس کے بغیر انسانی تمدن اپنے عروج کو
ارتقائی ادوار میں سے گذرتا ہوا پہنچ نہیں سکتا تھا۔کثیف کاموں کے لئے کثیف طبیعتوں کی ضرورت
ہے لطیف کاموں کے لئے لطیف طبیعتوں کی ضرورت ہے۔بعض ایسے کام ہیں مثلاً اب تو کچھ انسان
نے سہولتیں اور قسم کی پیدا کر لیں لیکن ایک خاص وقت میں غسل خانوں وغیرہ کی گلیوں کی نالیوں کی
صفائی بعض خاص قسم کی طبیعتیں ہی کر سکتی تھیں ہر آدمی کر ہی نہیں سکتا تھا۔ایک لطیف طبیعت کا آدمی
گزرتے ہوئے ناک پر رومال ڈال کے گذرتا تھا ایک دوسرا آدمی اپنا ہاتھ بیچ میں ڈال کے نالی کو

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۶۶
سورة النساء
صاف کر رہا ہے۔طبیعتوں طبیعتوں میں بڑا فرق ہے۔بے شمار قسمیں بن جاتی ہیں ان کو ہم گن نہیں سکتے
لیکن ایک حقیقت اپنی جگہ محکم اور ثابت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کوئی کمزوری انسان کی ایسی
نہیں کہ اگر اس کے نتیجہ میں وہ خدا کو ناراض کرنے والا ہو جائے تو اس پر توبہ کا دروازہ بند ہو اور
خدا تعالیٰ کی مغفرت اور رحم سے ہمیشہ کے لئے اسے محروم کر دیا جائے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ میں جو مغفرت
اور رحم کی صفت ہے غفور اور رحیم ہونا اس کا ، یہ ازلی ابدی صفت ہے اور ایک فرد واحد ، میں نے تو ہزار
دفعہ کہا تھا اگر لاکھ دفعہ کروڑ دفعہ بھی غلطی کرتا اور کروڑ دفعہ اپنے رب کریم کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے تو بہ اور
ندامت کے جذبات کے ساتھ تو ایک کروڑ دفعہ اس پر خدائے رب کریم کا دروازہ کھولا جائے گا۔اس آیت میں ایک لوگوں کے حقوق کی ادئیگی کا اشارہ ہے یا عدم ادائیگی کی طرف یعنی ادا ئیگی
ہوگی تو وہ ثواب ہے اور اگر نہیں ادا ئیگی کرے گا تو وہ سوءا ہے، بدی ہے۔ایک اپنے نفس کے حقوق
کی ادائیگی ہے۔اپنے نفس کے حقوق کو ادا کرنا، اس آیت سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے، اتنا ہی
ضروری ہے جتنا غیروں کے حقوق کی ادائیگی اپنے نفس کے ساتھ۔پھر ایک دائرہ آ جاتا ہے خاندان
کا۔جو حقوق خدا تعالیٰ نے کسی کے رشتہ داروں کے قائم کئے ہیں اگر ذمہ وار آدمی وہ حقوق ادا نہ کرے
صرف اس لئے کہ اس کے اوپر کوئی اعتراض کرنے والا یہ اعتراض کر دے گا کہ چونکہ تمہارے ساتھ
عزیز داری ہے اس لئے تم اس کی رعایت کر دو گے تو اسلام اس کو گناہ سمجھتا ہے اور اس شخص کے حق کو
قائم کرنا اور اس کو ادا کرنا جو خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے اس کو ثواب اور جنت کا دروازہ کھولنے والا ایک
عمل صالح سمجھتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہے۔آپ کے ایک عزیز کا ایک دوسرے
مسلمان کے ساتھ چشمے کا پانی تھا بہر حال ایک کنارہ تھا قدرتی، اس پانی کے اوپر ہوا جھگڑا۔آپ کے
عزیز کی زمین او پر تھی پانی کی طرف۔دوسرے مسلمان کی نیچے تھی۔وہ آیا آپ کے پاس۔آپ نے
کہا اپنے عزیز کو کہ کھیتوں کو اپنے پانی دو بے شک لیکن اس کے لئے بھی چھوڑ دیا کرو پانی۔وہ
کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آپ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ اس کی رشتے داری ہے آپ کے
ساتھ۔آپ تو احسان کر رہے تھے یعنی جو حق تھا اس سے زائد اس کو دے رہے تھے جب اس نے یہ
کہا تو پھر آپ نے کہا الفاظ میں یا عمل سے کہ اچھا تم اسلامی تعلیم کے مطابق فیصلہ کروانا چاہتے ہو تو وہ
یہ ہے کہ اپنے عزیز کو کہا تمہاری زمین اوپر ہے تم اپنے کھیت کو پانی پلاؤ۔پھر پانی پلا ؤ، پھر پانی پلا ؤ اور

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة النساء
پوری طرح جب سیراب ہو جائے پھر پانی جو بچ جائے وہ اس کو چھوڑ دو، آپ ہی اس کے پاس پہنچ
جائے گا۔تو نفس کے حقوق ہوں یا غیر کے حقوق ہوں، عزیز رشتے دار کے حقوق ہوں یا غیر مسلم کے
حقوق ہوں حقوق کی ادائیگی تو اس لئے کرنی ہے کہ خدا کہتا ہے کہ میں نے یہ حق قائم کیا اس حق کو قائم
کرو۔اس لئے ہم نے ادا نہیں کرنا کہ ہم چاہتے ہیں ہم کسی پر احسان کریں یا ہم چاہتے ہیں کہ کسی پہ
احسان نہ کریں۔جو حق خدا نے قائم کر دیا مثلاً جو حق خدا نے رب العالمین کی حیثیت سے قائم کر دیا
کوئی دنیا میں انسان نہیں پیدا ہوا کہ جسے خدا نے یہ حق دیا ہو کہ وہ ان حقوق کو پامال کرے خواہ وہ حقدار
جو ہیں وہ بت پرست اور مشرک ہی کیوں نہ ہوں خواہ وہ خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے والے دہر یہ کیوں نہ
ہوں خواہ وہ محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم جیسی عظیم ہستی کی اندھی مخالفت کرنے والے کیوں نہ ہوں خواہ وہ
ساری عمر آپ کو ایذا پہنچانے والے کیوں نہ ہوں۔کسی کو کوئی حق نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی کا اسوہ جو ہمیں نظر آتا ہے یعنی نمونہ ہمارے لئے وہ یہ ہے کہ جس حق کو خدا نے قائم کیا بندے
کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اس حق کو توڑے۔خدا تعالیٰ نے جو حق قائم کئے ہیں وہ بنیادی طور پر
صفت ربوبیت کے نتیجہ میں ہیں صفت رحمانیت کے نتیجہ میں ہیں صفت رحیمیت کے نتیجہ میں ہیں،
صفت مالکیت یوم الدین کے نتیجہ میں ہیں، جس کا ایک دھندلا سا عکس اس ہماری زندگی میں آتا ہے وہ
اپنا مضمون مستقل حیثیت کا ہے اس وقت نہیں ہمارے سامنے۔تو حقوق العباد کو قائم کرنا ضروری ہے
حقوق نفس کو ادا کرنا ضروری ہے جو نہیں کرتا، پھر تو بہ کرتا اور استغفار کرتا، خدا کی طرف رجوع کرتا
ہے۔اللہ تعالیٰ نے اعلان کیا ہے اسے میں معاف کر دوں گا۔اور دوسری آیت میں ہر قسم کے گناہ کا اشیا میں ذکر ہے یعنی خواہ حقوق نفس ہوں یا حقوق العباد
ہوں یا حقوق اللہ ہوں جو شخص بھی گناہ کرتا ہے وَمَنْ يُكْسِبُ اِثْمًا جو شخص بھی بدی کرتا ہے تو بدی کا
پہلا اور جو پہلا اور آخری اثر میں کہوں گا ، پہلا اور آخری اثر اس کا اس کے اپنے نفس پر ہے۔فائما
يَكْسِبُهُ عَلی نفیسہ اس کا فعل اس پر الٹ کے پڑتا ہے مثلاً اگر وہ چوری کرتا ہے دوسرے کا مال لوقتاً
ہے اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس کے اس گناہ نے اس کے دوسرے انسانی بھائی کو دکھ پہنچایا، اس کا
گناہ کیا اس نے لیکن اس کا حقیقی اثر یہ ہے کہ اس شخص نے اپنے پر خدا کی رضا کی جنت کے دروازے
بند کئے۔حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہر حکم جو ہے خواہ وہ اوامر میں سے ہو یا نوا ہی میں سے ہو یعنی یہ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۶۸
سورة النساء
حکم ہو کہ ایسا کر دیا یہ حکم ہو کہ ایسا نہ کرو وہ ہماری قوتوں اور استعدادوں کی صحیح تربیت اور صحیح نشو نما کے
لئے ہے اور جب ہم کسی حکم کو توڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا کہنا نہیں مانتے تو اس کا نقصان ہمیں ہے
کیونکہ پھر ہماری صحیح اور پوری اور پیاری نشو ونما نہیں ہوسکتی ، پھر ہمارے وجود کی وہ نشوونما نہیں ہوسکتی
جس نشو ونما کے بعد ہمارا نفس خدا کے پیار کو حاصل کر سکے۔تو گناہ کا اثر دوسرے پر بھی پڑتا ہے لیکن
اصل وہ الٹ کے اسی شخص پر گناہ کرنے والے پر آ کے پڑتا ہے اور یہ اس لئے کہا کہ خدا تعالیٰ عَلِیماً
خدا تعالیٰ کے علم سے کوئی باہر نہیں ہے۔خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت
کو پیدا کیا اور اس کی ساری قوتوں
اور استعدادوں کا صحیح اور کامل علم رکھنے والا ہے۔انسانی استعدادوں اور قوتوں اور صلاحیتوں کی کامل
نشوونما کے لئے اور جس کے نتیجہ میں روحانی نشو و نما اپنے کمال کو پہنچتی اپنے اپنے دائرہ استعداد کے
اندر اور خدا تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ پیار کو حاصل کرنے والی بن جاتی ہے۔اس علیم نے ، اس عظیم
خدا نے سارا اس علم کے ماتحت ایک طرف اس عالمین کو پیدا کیا اور دوسری طرف انسان کو اور اس کی
فطرتوں کو اور اس کی صلاحیتوں کو اور اس کے قومی کو پیدا کیا اور ہر چیز میں اس نے ایک حکمت رکھی اور
ہر چیز کی حکمت اس نے قرآن میں بیان کی اور ہمیں سمجھایا کہ تمہارے اوپر کوئی بوجھ نہیں ڈال رہے
تمہارے فائدے کے لئے ہر حکم ہے، تمہیں بلند کرنے کے لئے ہر حکم ہے۔ایک جگہ کہا کہ ہم نے تو
اس کو آسمانوں کی بلندیوں کی طرف لے جانا چاہا تھا لیکن وہ زمین کی طرف مائل ہو گیا اور خدا سے دور
ہو گیا۔ہر فعل خدا کا حکیمانہ ہے حکمت رکھتا ہے۔خدا تعالیٰ کا ہر حکم جو ہے وہ ایک دلیل ہمارے سامنے
رکھتا ہے ہمیں حکمت بتاتا ہے کہ ایسا کیوں ہے اور کوچ مالج کے،حسین بنا کر ، پاک اور مطہر وجود بنا کر
اس قابل بنا دیتا ہے کہ وہ جو سر چشمہ ہے پاکیزگی اور طہارت کا ہمارا رب، اس کے ساتھ اس کا تعلق
قائم ہو سکے۔وہ جو پاکیزگی اور طہارت کا سرچشمہ ہے وہ نا پاک سے تو تعلق نہیں قائم کر سکتا ، عقلا نہیں
کر سکتا۔میں اور آپ بد بودار جگہ سے گزرتے ہیں اور اس سے گھن آتی ہے اور اس تعفن کو ہم پسند نہیں
کرتے ، ہماری طبیعت متلا جاتی ہے بعض دفعہ۔ہم عاجز بندوں کا یہ حال ہے تو وہ خدا جو محض پاکیزگی
اور طہارت ہے اور ہر قسم کی پاکیزگی اور طہارت کا چشمہ جو ہے وہ اسی سے نکلتا اور ہم تک پہنچتا ہے وہ
ناپاک کو کیسے پیار کرے گا۔تو ہر حکم جو ہے وہ ہمیں پاک بنانے والا مظہر بنانے والا ہمارے گند کو اور
غلاظتوں کو دھونے والا ، ہم پر نور چڑھانے والا اللهُ نُورُ السّمواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ٣٦) اس نور کو،

·

آج 10 میں سے 10 باقی