سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
سورة المائدة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المائدة
بیان فرموده
ا ا
سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
آیت ۱، ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَابِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا
الهدى وَالْقَلَبِدَ آمِنَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنْ
ربِّهِمْ وَرِضْوَانًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ
صَد وكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَ
لا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
حقیقت یہ ہے کہ تمام حقوق العباد علامات ہیں حقوق اللہ کی ادائیگی کی کیونکہ حقوق العباد کی ادائیگی
یہ بتاتی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار اور اس کی اطاعت کرنے والا ہے۔جب ہم کسی شخص
کا، کسی جاندار کا یا کسی بے جان مخلوق کا حق ادا کرتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ اس مخلوق کے اپنی ذات
میں کوئی حقوق تھے جنہیں ہم ادا کر رہے ہیں ہم ان حقوق کو اس لئے حقوق کہتے اور حقوق تسلیم کرتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے ان حقوق کو قائم کیا ہے۔اس بات کی وضاحت کے لئے
اللہ تعالیٰ نے پہلے زمانوں میں بھی خال خال ایسا کیا اور اُس وقت کے انسان کو یہ سمجھایا کہ حقوق العباد
کی ادائیگی اس بنیاد پر ہی ہو سکتی ہے کہ اللہ کی اطاعت کی جائے اور اس طرح سمجھایا کہ عقل کوئی اور

سورة المائدة
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
دلیل یا کوئی اور مصلحت تجویز نہیں کر سکتی تھی مثلاً اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے
متعلق آپ کی قوم کو فرمایا کہ اسے کچھ نہیں کہنا، اب وہ اونٹنی اونٹوں میں سے ایک فرد تھی اُس کی یہ
عزت اس کے اونٹنی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے پیچھے یہ سبق تھا کہ تم میری اطاعت کرو اگر میں
کہوں کہ اس اونٹ کی عزت کرنی ہے تو اگر تم میرے فرماں بردار ہو تو تمہیں اس اونٹ کی عزت کرنی
پڑے گی۔اس سبق کو بار بار یاد کرانے کے لئے اور اس لئے کہ ہم اطاعت باری پر مضبوطی سے قائم ہو
جائیں ہر سال لاکھوں اونٹ گائیں بھیڑیں اور بکریاں ہیں کہ جن کے متعلق اسلام میں اللہ تعالیٰ
نے یہ کہا ہے کہ میں ان کو عزت دیتا ہوں اور تمہیں بھی ان کی عزت کرنی پڑے گی۔شروع میں جو
آیت میں نے پڑھی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی مختلف عزتوں کو قائم کر کے یہ سبق دہرایا
ہے اور اس نے یہ سبق بار بارد ہرایا ہے اور ہمیں اس پر پختہ طور پر قائم رہنے کی طرف توجہ دلائی
ہے چنانچہ فرمایا ہے لا تُحِلُّوا شَعَابِرَ اللهِ یعنی اللہ تعالیٰ کے نشانوں کی بے حرمتی نہیں کرنی۔شعائر کے معنی ہیں نشان اور علامات۔اور نشانات اور علامات کے یہاں یہ معنی ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ
کی اطاعت کے نشانات اور علامات ہیں یہ اس کی فرماں برداری کے نشانات اور علامات ہیں اس
کے علاوہ تمہیں اور کچھ نظر نہیں آئے گا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں یہ علامت اور نشان قائم کر دیتا ہوں
تم میرے حکم کی اطاعت کرو۔یہ علامت اور نشان ایک ظاہری چیز ہوتی ہے جس کے اندر نہ تو عقل
ہوتی ہے اور نہ شریعت اور انسانی فطرت اس کی کوئی بزرگی تسلیم کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔خود اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ میں نے انسان کے علاوہ ہر مخلوق کو انسان کی خدمت پر لگایا ہوا ہے اور
جن چیزوں کو انسان کی خدمت پر لگائے جانے کا قرآن کریم بار بار اعلان کر رہا ہے انہی میں سے
اللہ تعالیٰ بعض کو لے لیتا ہے اور کہتا ہے تم نے ان کی عزت کرنی ہے تم نے ان کا احترام کرنا ہے، تم نے
ان کی بے حرمتی نہیں کرنی کیونکہ یہ نشان ہیں اگر کوئی سوال کرے کہ یہ کس چیز کا نشان ہیں تو ہم کہیں
گے یہ اطاعت باری کا نشان ہیں۔اس آیت میں حرمت کی بہت سی اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں جب
چاہوں، جس وقت چاہوں اور جس زمانہ میں چاہوں کسی چیز کی حرمت اور اس کی عزت کو قائم کر دیتا

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
ہوں مثلاً اس نے فرمایا میں نے شہر حرام کو حرمت اور عزت والا مہینہ بنایا ہے میں نے اسے شعائر اللہ
سے بنایا ہے، اسے عظمت اور احترام والا مہینہ بنایا ہے۔اب اس عزت اور حرمت کا تعلق زمانہ سے
ہے اور اس میں ہمیں یہ سبق دیا گیا ہے کہ بعض زمانے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت معزز ہو جاتے ہیں
اور جوان زمانوں مہینوں یا دنوں کی عزت اور احترام سے غافل ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے
نیچے ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا پیار نہیں حاصل کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے اس
جلسه ( جلسہ سالانہ ) کو بھی عزت اور حرمت والا زمانہ قرار دیا ہے چنانچہ یہ فرمایا ہے کہ چونکہ یہ سلسلہ
آسمانی ہے اور حکم ربانی ، اس لئے جلسہ میں ضرور تشریف لائیں اور جو لہ سفر کیا جاتا ہے وہ عنداللہ ایک
قسم عبادت کی ہوتا ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۲)
پس خالی شہر حرام کی حرمت اللہ تعالیٰ نے قائم نہیں کی بلکہ اور زمانوں کی حرمت کو بھی اللہ تعالیٰ نے
قائم کیا ہے مثلاً اس سے بہت زیادہ حرمت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی قائم کی ہے آپ کی
تمام مکی اور مدنی زندگی جو تھی وہ سارا زمانہ عزت اور احترام والا زمانہ تھا۔جب آسمانوں سے فرشتوں کا
نزول ہوتا تھا اور وہ بڑی کثرت کے ساتھ انسانوں میں اللہ تعالیٰ کی برکتیں بانٹ رہے ہوتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں بعض مکانوں کو عزت دے دیا کرتا ہوں۔اب ان مکانوں کی
اینٹوں اور گارا یا سیمنٹ اور شہتیر یاری انفورس کنکریٹ کی جو چھت ہے اس کو تو کوئی عزت نہیں دیتا بلکہ
انسان کے سامنے یہ بات ہونی چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے اس مکان کو عزت والا مقام عطا فرمایا ہے اور
ہمیں اس کی عزت کرنی پڑے گی۔اگر تم یہ کہو کہ جس طرح کے مکان لاہور یا راولپنڈی یا پشاور یا
کراچی یا لنڈن یا واشنگٹن کے ہیں اسی طرح کے مکان مکہ کے مکان ہیں اسی طرح کے مکان مدینہ
کے مکان ہیں یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان ہیں تو یہ غلط ہوگا کیونکہ بے شک ان سب مکانوں
پرا مینٹ اور گا را یا دوسرا میٹریل (Material) جو لگا ہے وہ ایک جیسا ہے لیکن ایک وہ گھر ہے جس کو
اللہ تعالیٰ نے عزت اور عظمت عطا نہیں کی اور ایک وہ مکان ہے جس کو اللہ تعالیٰ عزت اور احترام دیتا
ہے اور جسے اللہ تعالیٰ عزت اور احترام دے تمہیں اس کی عزت کرنی پڑے گی یہاں اس آیت میں
چونکہ بیت الحرام کی عزت کا ذکر ہے اس لئے یہ حرمت مکان سے تعلق رکھنے والی ہے پھر انسان کی
حرمت ہے اور پھر انسانوں میں سے مسلمان کی حرمت ہے اس حرمت کو بھی اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے

سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایسے انسانوں کی حرمت کو بھی قائم کیا گیا ہے جو اپنے
رب کے فضل اور اس کی رضا کی تلاش میں ہیں اب اللہ تعالیٰ نے یہ عام اصول وضع کر کے ہمارے
سامنے رکھ دیا ہے اور ہمیں یہ کہا ہے کہ میرے بندوں میں سے ہر وہ بندہ جو میرے فضل کی تلاش میں
ہے وہ میرے نزدیک معزز اور محترم ہے۔تمہیں بھی اس کی عزت اور احترام کرنا پڑے گا اور اگر تم اس
کی عزت نہیں کرو گے اس کا احترام نہیں کرو گے تو میری اطاعت کے دائرہ سے باہر ہو جاؤ گے۔پھر بعض حرمتیں انسان کی قائم کی گئی ہیں مثلاً انسان کی یہ عزت اور حرمت قائم کی کہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ تم نے کسی انسان پر ظلم نہیں کرنا ( اسی آیت میں جو میں نے پڑھی ہے یہ مفہوم بیان ہوا ہے )
اور کسی پر تعدی نہیں کرنی۔پھر انسان کی یہ حرمت بیان کی کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں اس سے
تعاون کر نا اور نیکی اور بھلائی کے کام دو قسم کے ہوتے ہیں ایک کام تو دنیا سے تعلق رکھنے والے ہیں یعنی
وہ کام دنیا کی معاش اور دنیا کی اقتصادیات سے تعلق رکھتے ہیں اور اس میں ایک مسلمان اور غیر مسلم
میں کوئی فرق نہیں ہوتا مثلاً اسلام نے ایک انسان کے اقتصادی حقوق قائم کئے ہیں اب اگر کوئی
غیر
مسلم اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق یا کچھ فرق کے ساتھ (بہر حال نیکی کی طرف اس
کی طبیعت مائل ہے ) انسان کے اقتصادی حقوق کو قائم کرتا ہے تو مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ اس سے
تعاون کرے۔کیونکہ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِ وَالتَّقوی میں تعاون علی البر میں مسلم اور غیر مسلم کی کوئی شرط
نہیں گو تعاون علی النقوی میں وہ شرط آ جاتی ہے پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہاں غریب کے محتاج
کے، ضرورت مند کے اور مظلوم کے سیاسی اور اقتصادی حقوق دینے کا سوال ہوگا وہاں جو کوئی تقویٰ
کے اصول پر یعنی اللہ تعالیٰ سے خوف کرتے ہوئے اور اس کی پناہ میں آکر اور اس کی رضا کے حصول
کے لئے یہ کام کرے گا ہر دوسرے مسلمان
کا یہ فرض ہے کہ وہ اس کے ساتھ تعاون کرے اور پھر فرمایا
کہ انسان کا یہ حق ہم نے قائم کیا ہے کہ جب وہ گناہ کرنے لگے تو تم نے اس سے تعاون نہیں کرنا۔غرض
انسان کی یہ حرمت بھی ہے کہ گناہ میں اس سے تعاون نہیں کرنا کیونکہ اس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے
غضب کے نیچے اور بھی زیادہ آجائے گا اور اس میں مسلمان اور غیر مسلم سب برابر ہیں۔۔۔۔۔۔میں نے بتا یا تھا کہ زمانہ اور مکان اور مخلوق کی حرمتوں کو اللہ تعالیٰ نے قائم کر کے ہر اس چیز کو، ہر
اس مخلوق کو اور ہر اس انسان کو جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے حکم دیا اور اس کے حق کو قائم کیا ہے شعائر اللہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
بناد یا یعنی اس بات کی علامت بنا دیا کہ تم مسلمان اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہو یا حکم عدولی کرتے
ہوئے اس کی اطاعت سے باہر نکلتے ہو اور اس کے غضب کے دائرہ کے اندر داخل ہوتے ہو۔آپ
نے فرمایا جس طرح یہ دن مقدس ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی جان اور اس کے مال اور
عزت و ناموس کو مقدس قرار دیا ہے۔شعائر اللہ بنادیا ہے اور کسی کی جان اور کسی کے مال اور کسی کی
عزت پر حملہ کرنا ایسا ہی ناجائز ہے جیسا کہ اس مہینے اور اس علاقے اور اس دن کی ہتک کرنا پھر آپ
نے فرمایا یہ حکم آج کے لئے نہیں ، کل کے لئے نہیں بلکہ اس دن تک کے لئے ہے کہ تم خدا سے جا کر ملو
پھر فرمایا یہ باتیں جو میں آج تم سے کہتا ہوں ان کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤ کیونکہ ممکن ہے کہ جولوگ
آج مجھ سے سن رہے ہیں ان کی نسبت وہ لوگ ان پر زیادہ عمل کریں جو مجھ سے آج نہیں سن رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اور آپ سے پہلے جو چھوٹے چھوٹے اولیا ء امت
گزرے ہیں انہوں نے بھی اپنے اپنے وقت میں بہت ساری چیزوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کے احکام
کی روشنی میں یہ اعلان کیا کہ یہ شعائر اللہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی حرمت اور عزت قائم کی ہے اس
اصول کے مطابق مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو میرے فضل کی تلاش میں ہے وہ میری عزت
اور میری حرمت کے دائرہ کے اندر ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جلسہ سالانہ کوشعائر اللہ
میں شامل کیا ہے کیونکہ ایک تو یہ وہ زمانہ ہے جس میں ہم صرف اللہ اور رسول کی باتیں سننے کے لئے جمع
ہوتے ہیں۔یہاں اس اجتماع میں ہماری اپنی کوئی ذاتی غرض اور مقصد نہیں ہے پھر لوگ ہر قسم کی
تکالیف اٹھا کر محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے حصول کے لئے مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے
یہاں آ رہے ہوتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کی تلاش میں سفر کر رہے ہوتے ہیں اور اسی کی طرف پہلی
آیت جو میں نے پڑھی تھی اشارہ کر رہی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو قابل عظمت قرار دیا ہے پھر انسانوں میں سے بعض
انسان ایسے ہیں کہ جن کی عزت اور عظمت کو حق طور پر خدا تعالیٰ قائم کرتا ہے۔سب سے زیادہ معزز
اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عرب توں کی تقسیم کا سرچشمہ اور منبع تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
آپ کی اُمت میں آپ ہی کے منشاء کے مطابق اور بھی ایسے وجود پیدا ہوئے جن کو اللہ تعالیٰ نے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
بڑی عزت اور عظمت عطا کی تھی۔کون یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس شخص کو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی
عزت اور عظمت نہیں جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱۳۰۰ سال پہلے اپنا سلام بھجوایا
تھا ۱۳۰۰ سال پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں ایک پیارا اپنے اس روحانی فرزند کے لئے
جوش مار رہا تھا اور اس جوش کے نتیجہ میں آپ نے کہا کہ جب وہ آئے تو اپنی طرف سے تم نے اسے
سلام پہنچانا ہی ہوگا۔میری طرف سے بھی اسے سلام پہنچا دینا۔(طبرانی الاوسط والصغير)
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ میں اپنی اولا د (روحانی) میں سے جو وجود اس قدر عزت اور احترام
رکھتا ہے کہ آپ اسے سلام بھیجتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ صاحب عزت و احترام نہیں وہ
یقیناً صاحب عظمت واحترام ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے جو مختلف نشان دیئے اور علامات دیں اور
آپ نے جو پیشگوئیاں فرمائیں اور جو وقت کی ضرورت کے مطابق اسلام کے تقاضے آپ نے بتائے
وہ سب شعائر اللہ میں شامل ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے شعائر اللہ کے معنی ہیں وہ علامات جو یہ
بتاتی ہیں کہ ان کی عزت کر کے اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہوتی ہے اور ان کی بے حرمتی کر کے اللہ تعالیٰ کی
نافرمانی ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی مبشر اولاد کے متعلق بھی ایک فقرہ میں یہ بتایا ہے کہ
یہ شعائر اللہ ہیں اور ان کی عزت کرنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سلام بھجوایا تھا اسی سے ملتا جلتا یہ فقرہ ہے آپ فرماتے ہیں کہ یہ
لڑکے چونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہیں اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے ان نشانوں کی قدر کرنی
ضروری سمجھتا ہوں“۔(الحکم ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء)
اب جس بات کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرض سمجھتے ہیں آپ کے جو تبع ، پیرو اور آپ کی
بیعت میں شامل ہیں وہ بات ان پر بھی فرض ہے جو اس سے انکار کرتا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی اتباع سے انکار کر رہا ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۰۱۵ تا ۱۰۲۵)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
ط
سورة المائدة
آیت ۴ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا
أهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا
أكل السَّبْعُ إِلَّا مَا ذَكَيْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصْبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوا
بالأزلام ذَلِكُمْ فِسْقٌ اَلْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا
تَخْشَوهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ
رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا فَمَنِ اضْطَرَ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِاثْمٍ
فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيم
,
لا
قرآن کریم کے نزول کے بعد ، وحی قرآن کے نزول کے بعد اب کسی ہدایت کی ضرورت نہیں رہی
نہ تھوڑی نہ بہت اور قرآن كريم الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَيْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي خدا تعالیٰ نے
ایک کامل مکمل شریعت کو ہمارے ہاتھ میں دے کر اپنی نعمتوں کو انتہا تک پہنچادیا تو کوئی چیز قرآن سے
باہر نہیں قرآن کی تفسیر ہے قرآن
کی تفسیر خود قرآن کے مطابق زمانوں زمانوں میں بدلتی جائے گی بدلتی
اس معنی میں نہیں کہ اختلاف ہوگا پہلی کے ساتھ بلکہ اس معنی میں کہ جو مسائل اس زمانہ کے ہوں گے
اور پہلے زمانوں کے وہ مسائل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے زمانوں کے خدارسیدہ بزرگ اولیاء کو وہ تفسیر
نہیں سکھائی گئی ہوگی وہ خدا تعالیٰ اس زمانے میں ایسے مقربین پیدا کرے گا مطہرین جن کو وہ خود معلم
بن کر قرآن کریم سکھائے گا اور دنیا کی ہدایت کے سامان پیدا کرے گا۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحہ ۲۶۳)
قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے۔اس نے اپنے کمال کا خود اعلان کیا ہے چنانچہ ہمارے ربّ
کریم نے فرمایا اليَومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچا دیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے نوع انسانی پر ہر قسم کی نعمتوں کے دروازے
کھول دیئے ہیں لیکن ان نعمتوں سے حصہ پانے والے اُمت محمدیہ کے ایمان دار لوگ ہیں۔ہر
انسان ان نعمتوں سے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر ہی
حصہ پاسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے وہ (قرآن) الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
ورة المائدة
سور
دینکم کا تاج لازوال اپنے سر پر رکھتا ہے اور تبیان تكُلّ شَىءٍ (النحل: ٩٠) کے وسیع اور مرضع تخت
پر جلوہ افروز ہے۔“
الحق مباحثہ لدھیانہ روحانی خزائن جلد نمبر ۴ صفحه ۱۰۴)
قرآن کریم ہی نے اپنے کمال کے متعلق بتایا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے یعنی
جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُم تو اس سے کیا مراد ہے کس قسم کا کمال یا کس
قسم کے کمالات اس میں پائے جاتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ
مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتُ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُل حِينٍ
بإِذْنِ رَبّهَا (ابراهیم: ۲۶،۲۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں قرآن کریم کی یہ آیت قرآن کریم کے کمال کے تین
پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کو قولِ ثابت عطا کرتا ہے یعنی
ایسا قول عطا کرتا ہے جو ثابت شدہ ہے اور مدلل ہے اور جس کے متعلق دلائل دیئے گئے ہیں اور انسان
کو ثابت قدم رکھتا ہے۔اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ ثبات قدم کے لئے تعلیم کا مدلل ہونا ضروری
ہے۔تعلیم اپنی ذات میں ہزار دلائل رکھے اگر وہ ہماری سمجھ میں نہ آئیں، اگر ہم ان کا مطالعہ نہ کریں
اور اگر ہماری ان سے واقفیت نہ ہو، اگر ہم ان کا علم نہ رکھیں تو ہم ثابت قدمی نہیں دکھا سکتے اس لئے
خدا تعالیٰ نے ثابت قدم رہنے کا طریقہ قرآن کریم کی تعلیم بتایا ہے۔گویا قرآن کریم کے پاک اور
مقدس کلام کا کمال ان آیات میں تین باتوں پر موقوف قرار دیا گیا ہے۔اول یہ کہ اس کے اصول ایمانیہ ثابت اور محقق اور فی حد ذاتہ یقین کامل کے درجے پر پہنچے ہوئے
ہوں اور اس کی دوسری شق یہ ہے کہ فطرت انسانی اس کو قبول کرتی ہو۔مذہب اور ایمان کے جو اصول
ہیں ان کی بنیادی غرض یہ ہے کہ خدائے واحد و یگانہ کے ساتھ انسان کا ایک تعلق قائم ہو جائے اسی لئے
کلمہ لا إله إلا الله اصول ایمانیہ کی بنیاد ہے۔چونکہ ایمان کے سارے اصول خدائے واحد و یگانہ کی
طرف لے جانے والے ہیں اور توحید باری تعالیٰ فی ذاتہ محقق ہے اور یہ جو کائنات ہے جب ہم اس کا
مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ ماننا پڑتا ہے اور ہم اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہیں جیسا کہ آج کے
سائنسدانوں کا ایک حصہ اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہے کہ اس کائنات کی پیدائش کو محض اتفاق نہیں قرار دیا
جاسکتا بلکہ مانا پڑتا ہے کہ کوئی مدبر بالا رادہ ہستی ہے جس نے یہ کائنات تخلیق کی ہے ، اس کا ارادہ اور حکم

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة المائدة
اس میں چلتا ہے۔غرض ساری کائنات کا اس اصول کے ساتھ بندھا ہوا ہونا اور ہمارے علی
رے علم میں یہ
بات آنی کہ کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لئے مسخر کیا گیا ہے۔ہر چیز انسان کی خدمت پر لگا دی گئی
جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد نمبر ۶ صفحہ ۱۲۵)
ہے۔یہ خود اپنی ذات میں متصرف بالا رادہ ہستی کے وجود پر ایک بڑی زبردست دلیل ہے یعنی اس
کائنات میں کوئی انتشار نہیں پایا جاتا۔مخلوقات کی اتنی تعداد ہے کہ انسان کا ذہن اپنے تصور میں بھی وہ
تعداد نہیں لاسکتا انسان کی سب گنتیاں ختم ہو جاتی ہیں۔کائنات کی ہر چیز انسان کی خدمت پر لگا دی گئی
ہے، انسان کے لئے اس کی تسخیر ہے یعنی کائنات کی ہر چیز کوخدا کا حکم ہے کہ اس نے انسان کی خدمت
کرنی ہے۔پس جب ہم کائنات پر غور کرتے ہیں تو لا اله الا الله جو ہمارے ایمان کی بنیاد ہے وہ
ثابت ہو جاتی ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں’’وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام یہ
مصنوعات اور یہ سلسلہ نظام عالم کا جو ہماری نظر کے سامنے موجود ہے یہ صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ یہ
عالم خود بخود نہیں۔یعنی یہ کوئی اتفاق نہیں کہ ایسا ہو گیا ہو۔اب تو سائنسدانوں نے اتفاق کو سائنس بنادیا ہے۔اس علم
کو مدون کر دیا ہے اور اس کا نام انہوں نے سائنس آف چانس رکھا ہے۔دس پندرہ سال ہوئے مجھے
ایک چھوٹی سی کتاب ملی تھی سائنس آف چانس پر۔میں نے اس کا مطالعہ کیا تھا۔اب یہ علم آگے بڑھ
گیا ہوگا لیکن جو بعد کی کتب ہیں وہ میرے مطالعہ میں نہیں آئیں۔جس مختصر سی کتاب کا میں ذکر کر رہا
ہوں اور جو نئی نئی آئی تھی اس کے مطالعہ سے مجھے معلوم ہوا کہ سائنس آف چانس کے نتیجہ میں چوٹی کے
سائنسدانوں کا ایک گروہ اس بات کی طرف آ گیا تھا کہ انہیں بھی ماننا پڑے گا کہ اس کائنات کا کوئی
خالق ہے جو اس کا پیدا کرنے والا ہے۔کوئی مدبر بالا رادہ ہستی ہے جو اس دنیا کو پیدا کرنے والی ہے۔یہ کائنات خود بخود اتفاقیہ طور پر اور بے مقصد معرضِ وجود میں نہیں آگئی کیونکہ اتنے
چانسز (Chances) اتنے اتفاقات اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے خصوصاً جب یہ بات ہمارے سامنے ہو
کہ یہ سارے اتفاقات ( جن کو دہر یہ لوگ اتفاقات کہتے ہیں ) اکٹھے ہو جا ئیں انسان کی خدمت کے
لئے۔صرف اربوں کھربوں کی بات نہیں بلکہ اگر ان کو آپس میں ضرب دی جائے تب بھی ان کی تعداد
زیادہ بنتی ہے۔بہر حال سائنسدانوں اور دانشوروں کا ایک طبقہ اس کا ئنات کو دیکھ کر اس طور سوچنے لگ
گیا ہے کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہے۔انسان فطرت صحیحہ رکھتا ہے اس کے سامنے جب یہ چیز آتی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد نمبر ۶ صفحہ ۱۲۵)
ہے تو وہ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ہم ان سب چیزوں کو اتفاق نہیں کہہ سکتے ضرور کوئی
مد بر بالا رادہ ہستی ہے جس نے اس کائنات کو پیدا کیا ہے۔اب میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
حوالہ پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی یہ تمام مصنوعات اور یہ سلسلہ نظام عالم کا
جو ہماری نظر کے سامنے موجود ہے یہ صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ یہ عالم خود بخود نہیں بلکہ اس کا ایک موجد
اور صانع ہے جس کے لئے یہ ضروری صفات ہیں کہ وہ رحمان بھی ہو اور رحیم بھی ہو اور قادر مطلق بھی ہو
اور واحد لاشریک بھی ہو اور ازلی ابدی بھی ہو اور مدبر بالا رادہ بھی ہو اور ستجمع جمیع صفات
کا ملہ بھی ہو اور
وحی کو نازل کرنے والا بھی ہو۔“
یہ اقتباس اپنے اندر ایک وسیع مضمون رکھتا ہے۔اس وسعت میں تو اس وقت نہیں جاؤں گا کسی اور
موقع پر بیان کیا جاسکتا ہے۔قرآن کریم کے کمال کی دوسری بات یہ بتائی گئی کہ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ایک تو یہ کہ اصولِ ایمانیہ
لا إله إلا الله ایک ثابت شدہ حقیقت ہے جس سے کوئی سعید فطرت انسان انکار نہیں کر سکتا۔انسان
کی فطرت کے اندر بھی یہ بات پائی جاتی ہے اور اس کائنات کا مطالعہ کرنے سے بھی مدلل طور پر ثابت
ہوتا ہے کہ یہ منتشر نہیں۔مثلاً ستارے ہیں ان میں کوئی مشرق کی طرف چل رہا ہوتا ہے اور کوئی مغرب
کی طرف چل رہا ہوتا ہے مگر ان کو بھی ہر دوسری چیز کی طرح بعض معین نسبتوں میں باندھا گیا ہے۔دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ کا وہ قانون جو اس کائنات میں نافذ ہے اور قانونِ قدرت جو اس عالم میں کام
کر رہا ہے جب ہم اس کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ کلام پاک قانونِ قدرت کے
ساتھ موافقت رکھتا ہے اور یہ بڑا لطیف مضمون ہے کہ خدا کا کلام اور خدا کا فعل اور خدا کے فعل کے نتیجہ
میں انسانی فطرت جس کے لئے یہ کائنات بنائی گئی ہے ان تینوں میں ایک بڑا مضبوط رشتہ قائم ہے۔غرض اس کا ئنات میں جو قانون نافذ ہے اس کا کام یہ ہے کہ وہ انسان کی نشو و نما کرے یعنی کائنات کی
ہر چیز کو ( مختلف اور بے شمار مخلوقات ہیں ان میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ اس نے اس
طرح پر انسانی فطرت کی نشو و نما کرنی ہے اور اس طرح ان کے کام آنا ہے۔استعدادوں کو تقویت
دینے والا اور وسعت دینے والا اور اس کمال کو پہنچانے والا یہ قانونِ قدرت خدا تعالیٰ نے بنایا ہے
اور اس قانونِ قدرت کے عمل کے نتیجہ میں انسانی فطرت، انسانی قومی یا فطرت انسانی کے قومی اور

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
اس کی استعدادوں میں ایک تقویت پیدا ہورہی ہے۔کمال کی طرف ان کی حرکت ہے اور آدم
کی نسل کے انسان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت اپنی فطری استعداد کو کمال تک پہنچا دیا تھا
اس لئے انسان کی ہدایت کے لئے قرآن کریم نازل ہوا۔قرآن کریم ہی کے بعض حصے اس تعلیم
پر مشتمل ہیں جو پہلوں کو دی گئی تھی۔گو یا خود قرآن کریم کی تعلیم کے بعض حصے ہی مختلف انبیاء کے
وقتوں میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آئے ان کی فطری نشو و نما کے لئے کام کر رہے تھے
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت انسانی فطرت کی استعداد اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی اس
لئے پورا قرآن کریم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ایک طرف قوانین قدرت جو کائنات میں
نافذ تھے ان کو مسخر کیا گیا انسان کی نشو و نما کے لئے اور اس کی بقا کے لئے اور اس کی قوتوں کی حفاظت
کے لئے اور اس کی قوتوں میں جان پیدا کرنے کے لئے اور دوسری طرف انسان کو ایسی فطرت دی گئی
اور ایسی استعداد دی گئی کہ ایک طرف وہ قوانین قدرت کے نتیجہ میں کائنات سے استفادہ کر رہی تھی۔اس سے خدمت لے رہی تھی اور دوسری طرف کلام پاک پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ
قرب کے حصول کے لئے کوشش کر رہی تھی۔پس فَرْعُهَا فِي السَّمَاء کا ایک کمال تو یہ ہے کہ قانون قدرت کلام پاک کی تعلیم کا مؤید ہے اور اس
کے کمال کو ظاہر کرنے والا ہے کیونکہ قانون قدرت کا کمال اور کلام پاک کا جو کمال ہے وہ ایک
دوسرے کی عظمت کو ثابت کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کا فضل اس کلام کے ساتھ مل کر ایک عجیب شان اس
کی صفات کے جلووں کی انسان کے سامنے لے کر آتا ہے۔فَرعُهَا فِي السَّمَاءِ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ
تعلیم آسمان کی رفعتوں تک پہنچ گئی یعنی اپنے کمال
کو پہنچی ہوئی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے جیسا کہ میں
نے ابھی اشارہ کیا تھا قرآن کریم سے پہلے جو تعلیمیں آئیں مختلف انبیاء کی طرف ان کے متعلق ایک
بات واضح ہے اور وہ یہ کہ وہ مختص القوم اور مختص الزمان تھیں یعنی ہر نبی ایک خاص قوم کی طرف ایک
خاص زمانہ میں آیا اور اس وجہ سے ان کی تعلیمات مجمل بھی تھیں اور ناقص بھی تھیں اس لئے کہ ابھی اس
زمانے میں اس نبی کی جو امت تھی اس کی پوری نشو ونما نہیں ہوئی تھی یعنی جو پہلے نبی گزرے ہیں ان
میں سے ہر ایک نبی کی استعدادا بھی کمال کو نہیں پہنچی تھی مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جو تعلیم تھی اس
میں عام افادہ کی قوت نہیں پائی جاتی تھی کہ ساری دنیا کے انسان کے لئے وہ راہنمائی اور ہدایت کا

سور
ورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
باعث بن سکے اور یہی حال دوسرے انبیاء کا بھی تھا لیکن جب قرآن کریم نازل ہوا تو اس وقت
انسان کی استعداد میں بحیثیت انسان اپنے کمال کو پہنچ چکی تھیں اور قرآن کریم مختص القوم اور مختص
الزمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ تمام قوموں اور تمام زمانوں کے لئے تعلیم اور ہدایت لے کر دنیا کی
طرف آیا تعلیم کے لحاظ سے کامل تعلیم اور اثر کے لحاظ سے کامل تکمیل لے کر آیا یعنی اس نے انسان کی
جو تربیت کرنی تھی اور اس کی تکمیل کرنی تھی وہ بھی کمال کی تھی۔غرض قرآن کریم تمام قوموں اور تمام زمانوں کی تعلیم اور تکمیل کے لئے آیا اور ایسے زمانہ میں آیا
جب کہ انسان کی استعداد میں اپنے کمال کو پہنچ چکی تھیں۔ایک طرف انسان کی استعداد اپنے کمال کو پہنچ
چکی تھی اور دوسری طرف زمین بھی گناہ اور بدکاری اور مخلوق پرستی سے بھر گئی تھی اور اس کے لئے
اصلاح عظیم کی ضرورت تھی۔انسان کی استعداد قرآنی تعلیم کی حامل ہوسکتی تھی مگر وہ خدا سے اتنی دور
جا پڑی تھی کہ گویاز مین پر ایک فساد عظیم بپا ہو چکا تھا۔اس
فساد عظیم کو دور کرنے کے لئے ایک عظیم تعلیم
کی ضرورت تھی۔ایک کامل اور مکمل ہدایت کی ضرورت تھی۔اس کے بغیر وہ فساد دور نہیں ہوسکتا تھا۔ساری دنیا میں فساد پھیلا ہوا تھا۔انسان کے دل میں اپنے پیدا کرنے والے رب سے دُوری اور
بیزاری پائی جاتی تھی، گویا مشرق میں بھی اور مغرب میں بھی ، شمال میں بھی اور جنوب میں بھی فساد
بر پا تھا۔اس لئے دنیا میں فساد مٹانے اور انسانی استعداد کو روحانی میدانوں میں آگے سے آگے
بڑھنے اور روحانی رفعتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے کامل ہدایت کی ضرورت تھی پہلی
ہدا یتیں اس کے لئے کافی نہ تھیں۔پس قرآن کریم کی کامل ہدایت آگئی جس سے انسانی استعداد کی
کامل نشو ونما ہوئی اور دنیا سے فساد کا سدِ باب بھی ہو گیا۔اگر چہ پہلی تعلیمیں بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے
آئی تھیں لیکن کامل تعلیم قرآن کریم کی تعلیم ہے جو ہر لحاظ سے مکمل ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کا نام اسلام
رکھا اور اس طرح وَ رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا کا اعلان کر دیا گیا۔تیسرا کمال کلام پاک کا یہ ہے کہ تُونِي أَكُلَهَا كُل حِينِ بِإِذْنِ رَبَّبها قرآنی تعلیم ہر وقت اور
ہر آن اور ہر ایک کو اپنا پھل دیتی ہے۔باذن ربها میں بنیادی حقیقت کا اظہار بھی کر دیا کہ انسان کی
ساری کوشش اور تدبیر بے نتیجہ ہے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت شامل حال نہ ہو لیکن انسان
کی کامل تدبیر اور کامل کوشش ناممکن تھی خدا کی راہ میں اگر قرآن کریم نہ ہوتا کیونکہ یہ کامل ہدایت پر

آج 10 میں سے 10 باقی