سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
مشتمل ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری طرف کامل ہدایت بھیج دی گئی ہے۔اس پر عمل کرنے
اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے تم اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق پوری کوشش کرو لیکن یہ نہ
بھولنا کہ خدا تعالیٰ کی رضا خدا کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔اسی کے فضل اور رحمت سے خدا کا پیار
انسان کو ملتا ہے۔تُؤْتِ أَكلَهَا كُل جین میں جس پھل کا ذکر ہے وہ دراصل لِقا ء باری ہے۔خدا کی لقاء اور اس کا قرب
اس تعلیم کا پھل ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے لے کر آج تک اُمت محمدیہ میں
لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے اس کامل تعلیم کا پھل کھایا اور اس سے ان کی روح نے
زندگی اور تازگی اور تقویت پائی یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب بنے اور انہیں لقاء الہی حاصل ہوئی۔۔۔۔۔پس اليوم اكمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کی رو سے قرآن کریم کی تعلیم تین کمالات کا مجموعہ ہے۔اصول ایمانیہ کے لحاظ سے اصلها ثابت اور اس کے کمال کے لحاظ سے فَرْعُهَا فِي السَّمَاء اور اس کے
شیریں ثمرات کی رو سے تُوج أكُلَهَا كُل حِينِ بِإِذْنِ رَبِّهَا لیکن یہ تیسری چیز یعنی تُونِ أَكُلَهَا كُل
حِينٍ بِإِذْنِ رتبھا میں انسان کی کوشش کی طرف بھی اشارہ پایا جاتا ہے۔آج کل آموں کا موسم ہے،
اگر کہیں نہایت اعلیٰ درجہ کا یہ پھل پڑا ہو مثلاً کسی نے اپنے گھر کی میز پر رکھا ہو اور وہ اسے نہ کھائے تو
اس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔پس اگر چہ یہ پھل بہت اچھا ہوتا ہےاور خوشبودار ہوتا ہے اور بڑا میٹھا
اور لذت والا ہوتا ہے۔ہر قسم کی بیماری سے پاک ہوتا ہے، انسان کی پوری نشو و نما کی خصوصیت رکھتا
ہے لیکن یہ فائدہ تبھی دے سکتا ہے جب صاحب خانہ اس کو کھائے بھی۔اگر وہ نہ کھائے تو اس کا کوئی
فائدہ نہیں۔پس توتي احلما میں یہ بتایا گیا ہے کہ پھل تیار ہے اور تمہارے سامنے رکھا ہوا ہے مگر باذن
رتبھا کی رو سے تم خدا سے دعا کرو کہ تمہیں اس کے صحیح استعمال کی توفیق بھی ملے اور اس پھل کا جو
بہترین نتیجہ انسان کے حق میں نکل سکتا ہے یعنی لقاء باری ، وہ بھی تمہیں حاصل ہو جائے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۲۳ تا ۱۳۱)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۴
سور
ورة المائدة
آیت ۱۶ يَاَهْلَ الْكِتَب قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا
ممَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَبِ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّهِ
نور و كتب مبين۔قرآن عظیم کے دو پہلو ہیں۔ایک اس کا کتاب مبین ہونا ہے اور دوسرا پہلو اس کا کتاب مکنون ہونا
ہے۔کتاب مبین ہونے کی ابتدا یعنی قرآن عظیم کا یہ پہلو جو پہلی مرتبہ نوع انسانی کو نظر آیا وہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی اور لسانی تفسیر کے ساتھ ہے یعنی آپ کی زندگی قرآن
کریم کی عملی تفسیر تھی اور
آپ کے ارشادات قرآن کریم کی لسانی تفسیر تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات کی
وضاحت کی اور ہم اس مسئلہ کو سمجھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد تفسیر قرآن ہے۔وہ قرآن
پر کوئی اضافہ نہیں کیونکہ اگر اس کو اضافہ سمجھا جائے تو قرآن کریم کو نعوذ باللہ اس حد تک ناقص سمجھا جائے
گا حالانکہ قرآن عظیم میں کوئی نقص اور خامی اور کمی نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قرآن پر عمل اور آپ کے ارشادات قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔پس پہلا انسان وہ انسانِ کامل تھا جس نے اس کامل شریعت اور ہدایت کی اپنے عمل اور اپنی زبان
سے تفسیر کی اور اس کے بطون میں سے بعض کی تفصیلی تفسیر کر دی اور بعض کی اجمالی تفسیر کی جو مخفی بطون
کی صحیح تفسیر کو پرکھنے کے کام آ سکتے ہیں۔بہر حال جو تفصیلی تفسیر قرآن آپ نے فرمائی اس کے نتیجہ میں
قرآن کریم کا کتاب مبین ہونا دنیا میں ظاہر ہو گیا۔اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انتباع اور
آپ سے محبت رکھنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے عاجز بندے بننے کے بعد امت محمدیہ میں لاکھوں ایسے
مقترب فرزندانِ اسلام پیدا ہوئے جن کا معلم، معلم حقیقی اللہ تبارک و تعالی خود بنا اور مطہرین کے اس
گروہ نے اپنے اپنے زمانہ میں اس زمانہ کی حاجتوں اور ضرورتوں کے مطابق اللہ تعالیٰ سے قرآن عظیم
کی تفسیر سیکھی اور اپنے زمانہ کے لوگوں کے سامنے اسے بیان کیا۔اپنے زمانہ کے جو نئے اعتراضات
اسلام اور قرآن عظیم پر پڑ رہے تھے ان کا رڈ کیا اور انہیں غلط ثابت کیا لیکن کتاب مبین کی ابتدا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی اور آپ کے ارشادات اور آپ نے جس طرح قرآن عظیم کی تفسیر
بیان کی اس سے قرآن عظیم کی ابدی صداقتیں اور بنیادی حقیقتیں بھی اور بطون بھی تفصیلاً یا اجمالاً دنیا

۱۵
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
کے سامنے آگئے کیونکہ جو مخفی بطون تھے اور قیامت تک جنہوں نے ظاہر ہونا تھا ان کی طرف بھی
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجمالی اشارے کئے۔اس وقت میں اس مضمون کی طرف توجہ نہیں دوں گا۔جس طرح کتاب پڑھنے والا ہر صفحہ پڑھنے کے بعد کتاب کا صفحہ الٹاتا ہے اسی طرح ہر زمانہ کے
مطہرین نے زمانہ کے بدلتے ہوئے حالات کے لحاظ سے قرآن عظیم کے نئے بطون کو سیکھا اور سیکھنے
کے بعد اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے حاجت زمانہ کے مطابق نئی تفسیر قرآن دنیا کے سامنے پیش کی
جو نئے اسرار وبطون قرآنی کے ظہور کے بعد کتاب مبین کا حصہ بن گئی۔بدلتے ہوئے زمانہ کے ساتھ
ظاہر ہو جانیوالے رموز و اسرار قرآنی جو مبین اور کھلے کھلے علوم قرآنی ہیں ان کی بھی دو وجوہات کی بنا پر
آج ضرورت ہے۔ایک اس لئے کہ ماضی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قرآن کریم کے وہ
معانی اور اسرار اور معارف اور حقائق کے حصے جو ماضی کی ضرورتوں اور حاجتوں کو پورا کرنے کے
لئے اور جو ماضی کے اعتراضات کو رڈ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے تھے کہ دنیا
کے سامنے پیش کئے جائیں۔وہ سارے اعتراضات ایسے نہیں کہ جو قصہ پارینہ بن گئے ہوں بلکہ ہر
آنے والے کو اساطیر الاولین بھی کہا گیا کہ اس کی باتیں تو وہی ہیں جو پہلوں نے کہی تھیں۔اس کا
مطلب یہ بھی ہے کہ ان باتوں پر بھی وہی اعتراضات ہیں جو پہلوں نے کئے تھے۔چونکہ اسلام پر
ماضی کے اعتراضات خود کو دہراتے ہیں اس لئے ان اعتراضات کے جو صحیح اور مسکت جوابات ہیں جو
کتاب مبین کا حصہ ہیں انہیں بھی ہمیں دہرانا پڑتا ہے۔پس کتاب مبین کی آج بھی ضرورت ہے یعنی وہ صحیح اورحقیقی تفسیر قرآنی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد ہم سے پہلوں نے کی اس کی آج بھی ہمیں ضرورت ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی اور
لسانی تفسیر کی ہر آن ضرورت ہے ہمارا بیان بعد میں آنے والی مظہرین کی جماعتوں سے تعلق رکھتا
ہے ) اس لئے کہ تفسیر کے جس حصہ کا تعلق ماضی کے اعتراضات کو دور کرنے کے ساتھ ہے جب وہ
اعتراضات آج بھی دہرائے جاتے ہیں اور جس حد تک وہ اعتراضات اب بھی دہرائے جاتے
ہیں اس حد تک کتاب مبین میں جوان اعتراضات کے مسکت جوابات ہمیں ملتے ہیں وہ ہمیں یاد
ہونے چاہئیں۔پس ایک تو قرآن سیکھنا اور سکھانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ ابدی صداقتوں کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
ساتھ تعلق رکھتا ہے اسی طرح اس کا تعلق کتاب مبین کے اس حصہ کے ساتھ ہے جو اعتراضات کو رفع
کرنے والا ہے اور پہلوں نے اللہ تعالیٰ سے سیکھا اور جس کی آج بھی ہمیں ضرورت ہے۔دوسرے نئے معارف قرآنی نئی ضرورتوں کو پورا کرنے اور نئے مسائل کو حل کرنے کے لئے اللہ
تعالیٰ کی طرف سے سکھائے گئے جو مسائل اور الجھنیں مثلاً آج سے ہزار سال پہلوں کی تھیں وہ مسائل
یا ان میں کچھ کا تعلق آج سے بھی ہے یعنی مسائل بالکل ہی بدل نہیں جاتے۔بہت سے مسائل انسانی
زندگی کے ایسے ہیں جو اپنے آپ کو دہراتے ہیں جو اصرار کرتے ہیں اس بات پر کہ ہم بار بارآ ئیں
گے اور تمہارے لئے الجھنیں پیدا کریں گے۔ان بار بار الجھنیں پیدا کرنے والے مسائل کا حل
پہلوں کو سکھا دیا گیا کیونکہ ماضی سے اس کا تعلق ہے اور جو ان مسائل کوحل کرنے کے لئے معارف اور
حقائق اور اسرار قرآنی پہلوں کو بتائے گئے تھے آج ان کی ضرورت باقی رہی۔اس سے ہم غنی اور
بے نیاز نہیں بن جاتے۔پس کتاب مبین کا حصہ بھی ایسا نہیں جس کی ہمیں ضرورت نہ ہو بلکہ ان دو وجوہ
کی بنا پر ہمیں آج بھی ان کی ضرورت ہے ایک اس لئے کہ آج سے ہزار سال پہلے جو اعتراضات
اسلام پر کئے گئے تھے ان میں سے بہت سے اعتراضات اسلام پر آج بھی کئے جارہے ہیں۔پس
ان کے جوابات پہلے بزرگوں کو خدا تعالیٰ نے سکھائے اور کتاب مبین میں وہ موجود ہیں ہمیں ان کی بھی
ضرورت ہے۔اس لئے ہمیں کتاب مبین کو بھی پڑھنا چاہیے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پھر آج
سے پانچ سو سال پہلے یا ہزار سال پہلے نوع انسانی کو یا نوع انسانی کے بعض حصوں کو جن مشکلات اور
الجھنوں کا سامنا تھا آج بھی نوع انسانی کے بعض گروہوں کو بعض قوموں
کو بعض مقامات پر اس قسم کے
بعض مسائل اور الجھنوں کا سامنا ہے اور قرآن کریم نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اور الجھنوں کو
دور کرنے کے لئے ہم سے پہلے بزرگوں کو قرآن کریم کی تعلیم بتادی تھی کہ قرآن کریم کی تعلیم اور
ہدایت ان مسائل کو اس رنگ میں حل کرتی ہے اور اس میں نوع انسانی کا فائدہ ہے۔اس لحاظ سے بھی
کتاب مبین کا جاننا ہمارے لئے ضروری ہے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۲۹۷ تا۳۰۰)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
آیت ۳۶ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ
وَجَاهِدُوا فِى سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
جو مختصرسی آیت اس وقت میں نے تلاوت کی ہے اس میں نہایت حسین پیرایہ میں ایک نہایت ہی
بنیادی اہمیت کا مضمون بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی کتب اور اس کے رسولوں پر ایمان
لانے کی کوئی غرض ہوتی ہے انسان کسی مقصد کے پیش نظر دنیا سے منہ موڑتا اور دنیا والوں کی دشمنی خرید
کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا اور یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے
اس کو جیسا کہ وہ چاہتا ہے اپنی ذات میں کامل اور اپنی صفات میں کامل سمجھے گا اور اس بات پر یقین
کرنے کا اعلان کرتا ہوں اسی طرح وہ یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اس کے رسول اور اس کی کتاب پر
ایمان لایا ہوں اور جو پہلے رسول گزرے ہیں اور جو کتب نازل ہوئی ہیں ان پر بھی ایمان لایا ہوں اور
ايمان بالله، ايمان بالرسل اور ایمان بالکتب کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان فلاح دارین حاصل
کرے اور اس زندگی میں بھی وہ خدا میں ہو کر با آرام زندگی پائے اور اخروی زندگی ( جو مرنے کے
بعد انسان کو یقیناً ملنے والی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان سے وعدہ کیا ہے ) میں بھی وہ فلاح کو
حاصل کرے۔فلاح کے معنی انتہائی کامیابی کے ہیں اور امام راغب نے اپنی کتاب مفردات میں لکھا
ہے کہ اُخروی زندگی میں جو فلاح اور ابدی حیات طیبہ ایک مومن کو ملے گی وہ چار خصوصیات کی حامل ہو
گی۔چار باتیں اس میں پائی جائیں گی اور وہ یہ ہیں۔(۱) ایک ایسی ابدی زندگی جس پر کبھی فنانہ آئے۔(۲) ایک ایسی تو نگری جس کے ساتھ کوئی احتیاج نہ رہے۔(۳) اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ایسی عزت کہ جس کے ساتھ شیطانی ذلّت کے اندھیرے کبھی اکٹھے
نہیں ہو سکتے۔(۴) وَعِلْمٌ بِلا جَهْلِ اور وہ حقیقی علم جو جہالت کی تمام ظلمتیں اور اس کے اندھیروں کو دور کر
دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اس غرض سے ایمان لائے ہو کہ ایک ابدی حیات تمہیں حاصل ہو وہ

۱۸
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
حیات طیبہ تمہیں ملے جو ابدی فیوض کی حامل اور خدا تعالیٰ سے نئے سے نئے اور زیادہ سے زیادہ
فیض اور برکتیں اور رحمتیں حاصل کرنے والی ہو اور یہ ایک ایسی زندگی ہے جس کا تصور بھی ہم یہاں
اس دنیا میں نہیں کر سکتے۔جہاں تک غنا اور احتیاج کا سوال ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو چاہو گے تمہیں مل جائے گا اس سے
زیادہ اور کیا غنا ہوسکتی ہے عزت کی ایک نگاہ بھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے کسی بندہ پر پڑے وہ
بھی بڑی ہے لیکن جس زندگی کے متعلق یہ وعدہ ہو کہ اس کے ہرلمحہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا کی نگاہیں ایک
عاجز انسان پر پڑتی رہیں گی اس سے بڑھ کر اور کیا عزت ہوگی پھر علم اور علم کی زیادتی کا یہ حال
کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق ھدی للمتقین فرماتا ہے یعنی مومن ہدایت کے اور اللہ تعالیٰ کے
قرب کے کچھ مقامات حاصل کرتا ہے تو کچھ اور نئی راہیں اس پر کھول دی جاتی ہیں پھر وہ ایک نئے
بلند تر مقام پر پہنچتا ہے تو قرب کی کچھ اور راہیں اس پر کھولی جاتی ہیں یہ ہدایت اور علم ایسا نہیں جس
پر انسان ایک وقت میں احاطہ کر لے اور سیر ہو جائے اور پھر تشنگی کا احساس اس کے اندر پیدا نہ ہو بلکہ
یہ وہ علم اور ہدایت ہے جو ہر لمحہ بڑھتا ہے وہ علم جو ہر لمحہ انسان کو خدا تعالیٰ سے قریب سے قریب تر
لے جاتا ہے وہ علم ہے جس پر شیطان کی یلغار کا امکان ہی نہیں کیونکہ جنت کے دروازے شیطان پر
بند ہو چکے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کی ابدی حیات طیبہ کے حصول کے لئے تم ایمان لاتے ہو اور
میری آواز پر لبیک کہتے ہو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ اس اعلان ایمان کے نتیجہ میں تین قسم کی ذمہ داریاں
تم پر عائد ہوتی ہیں اور تین تقاضے ہیں جو یہ ایمان انسان سے کرتا ہے۔پہلا تقاضا اس کا یہ ہے کہ اتقوا الله انسان ایمان سے قبل بہت سی بدیوں اور بد عادتوں اور بدرسوم
اور شیطانی خیالات میں پھنسا ہوا ہوتا ہے۔ایمان کے ساتھ ہی اس کو یہ ساری بُرائیاں چھوڑنی پڑتی
ہیں اور چھوڑنی چاہئیں اگر وہ ایمان میں سچا ہے تقویٰ کے معنی ہیں اپنے نفس کو گناہ اور معاصی اور نواہی
کے ارتکاب سے انسان اس لئے بچائے کہ کہیں اس کا رب اس سے ناراض نہ ہو جائے پس جب
ایمان حقیقی ہو اور اس کے ساتھ جیسا کہ چاہیے معرفت اور عرفان بھی ہو تو ایمان کا پہلا تقاضا یہ ہوتا ہے
کہ ساری بُرائیوں اور بدیوں اور بد رسوموں اور بد عادتوں اور بد خیالات اور بد خواہشوں اور گند سے

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۱۹
سورة المائدة
میلان طبع کو انسان اپنے رب کی خاطر چھوڑ دے غرض تمام گناہوں اور معاصی سے بچنے کا نام
تقویٰ ہے اور عقلاً بھی انسان سے پہلا مطالبہ یہی ہونا چاہیے کیونکہ جب تم کہتے ہو کہ ہم خدا پر
ایمان لائے تو عقل کہتی ہے کہ اب تم کسی ایسی چیز کی طرف متوجہ نہ ہونا جو تمہارے رب کی
پسندیدہ نہیں جس سے وہ ناراض ہو جاتا ہے پس پہلا تقاضا ایمان ہم سے یہ کرتا ہے کہ ہم ہر اس
چیز سے بچیں جو ہمارے رب کو پسندیدہ اور پیاری نہیں ہے۔دوسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے یا یوں کہو کہ دوسرا تقاضا ایمان ہم سے یہ کرتا ہے کہ
وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ یعنی مقام خوف جس کا تقویٰ میں ذکر ہے صرف وہ کافی نہیں بلکہ اس کے بعد
مقام محبت میں داخل ہونا ضروری ہے اور انسان کے دل کی یہ حالت ہونی چاہیے کہ وہ دلی تڑپ اور
شوق اور رغبت کے ساتھ ان راہوں کو ڈھونڈے جو را ہیں کہ اس رب کی طرف لے جانے والی ہیں
جب غرباء کی ایک جماعت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس لئے حاضر ہوئی تھی کہ امیر کچھ
ایسی نیکیاں کرتے ہیں جو غریب بجا نہیں لا سکتے اس لئے انہیں کچھ عبادتیں بتائی جائیں کہ وہ ان کے
ذریعہ اس کمی کو پورا کر سکیں تو ان کے دل کی یہ خواہش وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ ہی کا ایک نظارہ ہمارے
سامنے پیش کر رہی ہے پس مومن کے دل کی یہ کیفیت ہونی چاہیے کہ ہر اس راہ کو تلاش کرے جو راہ
اسے اس کے رب کی طرف پہنچانے والی ہو اور جس پر چل کر وہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے والا ہو۔واسل کے معنی اللہ کی طرف راغب کے ہیں یعنی جو شخص اللہ کی طرف راغب ہوا سے عربی زبان میں
واسل کہتے ہیں اور مفردات راغب میں ہے کہ وسیلہ کی حقیقت یہ ہے کہ قرب کی راہوں کی معرفت
اور عرفان شوق سے حاصل کیا جائے ( میں لفظی ترجمہ نہیں کر رہا بلکہ انہوں نے جو معنے کئے ہیں ان کا
مفہوم اپنی زبان میں بیان کر رہا ہوں ) اسی طرح قرب کی راہیں جو انسان پر کھلیں ان راہوں پر شوق
سے چلا جائے اس کو انہوں نے عبادت کے نام سے پکارا ہے شریعت اسلامیہ کے جو احکام ہیں
اور وقت اور حالات اور مقام اور ماحول کے مطابق جو بہترین ہدایتیں ہوں ان بہترین ہدایتوں
پر دلی رغبت سے عمل کیا جائے تا کہ اللہ تعالیٰ انسان سے خوش ہو جائے۔پس ایک معنی وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کے یہ ہیں کہ ان راہوں کی دلی رغبت اور شوق کے ساتھ
تلاش جو خدا کی طرف لے جاتی اور انسان کو خدا تعالیٰ کا مقترب بنا دیتی ہیں پھر وسيلة کے ایک معنی

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة المائدة
ہم قرآن کریم کے بھی کر سکتے ہیں کیونکہ قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ ان راہوں کی نشان دہی
کی ہے جو را ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی ہیں اور اس صورت میں وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ
کے یہ معنی ہوں گے کہ قرآن کریم کی ہدایات اور احکام سے دلی پیار اور محبت کرو تا تمہیں اللہ تعالیٰ کا
قرب حاصل ہو جائے پھر وسيلة کے ایک معنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی کئے جاسکتے ہیں اس
کی طرف خود قرآن کریم نے سورہ بنی اسرائیل میں اشارہ فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔أولَبِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إلى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ (بنی اسرائیل : ۵۸) که
انسانوں میں سے جن کو مشرک معبود بناتے ہیں وہ خود ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ
کا قرب حاصل کر چکے ہوں اور جن کی مدد سے یا جن کے اُسوہ پر چل کر وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کر سکیں ایک مومن تو ان سے بھی زیادہ اُسوہ کی تلاش کی تڑپ اپنے اندر رکھتا ہے اور
جب ہم ايهم اقرب کے مفہوم کی روشنی میں جو وسیلہ کے اندر پایا جاتا ہے اور جسے سورہ بنی اسرائیل
کی یہ آیت واضح کرتی ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسيلَةَ پر غور کریں تو ہم یہ معنی بھی کر سکتے ہیں کہ قرب الہی
کی راہوں کی تلاش میں اُسوہ حسنہ کی تلاش کر و یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن راہوں پر گامزن ہو کر
اللہ تعالیٰ کے مقرب بنے تم بھی ان راہوں کو اختیار کرو کیونکہ آپ ہی کامل اُسوہ ہیں تمہارے سامنے
چونکہ ایک مثال پہلے سے موجود ہے اس لئے تم انہیں زیادہ آسانی سے پاسکو گے اور آپ کے اُسوہ کو
سامنے رکھ کر اور آپ کی نقل کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے قرب کو زیادہ سہولت کے ساتھ حاصل کر سکو
گے غرض دوسری ذمہ داری جو ایمان کی وجہ سے کسی انسان پر عائد ہوتی ہے وہ اس آیت میں وَابْتَغُوا
اِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ بتائی گئی ہے۔لغت والے لکھتے ہیں کہ الوسيلة کے اندر یہ مفہوم پایا جاتا ہے کہ
قرب الہی کی راہوں کو رغبت اور شوق کے ساتھ تلاش کیا جائے پس وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کے یہ معنی
ہوئے کہ تم شوق اور رغبت کے ساتھ ان راہوں کو تلاش کرو جو خدا تک لے جاتی ہیں۔بعض لوگ یہ کہ دیا کرتے ہیں کہ ہم بڑی مالی قربانیاں دیتے ہیں نمازوں میں با قاعدگی نہ ہوئی تو
کیا ہوا وہ وابتغوا الیه الوسیلة پر عمل نہیں کر رہے ہوتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مومن کی یہ شان بتائی
ہے کہ وہ قرب کی ہر راہ سے محبت اور پیار اور رغبت اور شوق کا تعلق رکھتا ہے یہ نہیں کہ وہ بعض راہوں
پر چلے اور بعض راہوں کو چھوڑ دے۔

۲۱
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
پھر بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ”جی سارا دن عبادت کر دے رہندے آں چندے نہ دتے تے کیہ
ہو گیا حالانکہ ہر قرب کی راہ کو بشاشت سے قبول کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ پیار کرنا چاہیے اور یہ
کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری زندگی کا ہر راستہ ہمارے رب تک پہنچانے والا ہوتا کہ ہم اس کی رضا کو
زیادہ حاصل کر سکیں وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الوسيلة کا ہی مظاہرہ تھا کہ بعض صحابہ کے متعلق آتا ہے کہ چاہے
انہیں پیشاب کی حاجت نہ ہوتی وہ بعض جگہ پیشاب کرنے کے لئے بیٹھ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم
نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہاں پیشاب کرتے دیکھا تھا اس لئے ہم رہ نہیں سکے اور ہم نے یہاں
پیشاب کیا ہے بظاہر اس فعل میں کوئی دینی چیز نہیں لیکن اس کے پیچھے جو محبت کام کر رہی ہے وہ بڑی
عجیب ہے۔اللہ تعالیٰ یقیناً ایسے جذبات کو قبول کرتا ہے یہ چیز انسان کو کہیں سے کہیں اُٹھا کر لے جاتی
ہے غرض وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الوَسِيلَةَ میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ ہم نے قرب کی ہر راہ سے پیار
کرنا ہے یہ نہیں کہ بعض راہوں کو لے لیا اور بعض کو چھوڑ دیا۔جب خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی راہوں کی تعیین ہوگئی اور ان راہوں سے پیار ہو گیا تو پھر
ایمان کا تیسرا تقاضا یہ ہے کہ جَاهِدُوا فِي سَبِیلِه در اصل جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ کیا ہے وَابْتَغُوا
إلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کا تعلق محبت الہی کے ساتھ ہے جیسا کہ اتَّقُوا اللہ کا تعلق خوف الہی کے ساتھ ہے پھر
جَاهِدُوا فِي سَبِيلِہ جس وقت انسان صحیح معنی میں اپنے رب کو پہچانے لگتا ہے اور اس کی ذات اور
اس کی صفات کا ملہ حسنہ کا کامل عرفان حاصل کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی بڑی ہی قدر اور عزت انسان کے
دل میں پیدا ہوتی ہے اس کی عزت اور عظمت اور اس کا جلال کچھ اس طرح دل میں بیٹھ جاتا ہے کہ دنیا
کی ہر چیز اس کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں رہتی وہ بیچ نظر آتی ہے قدر دانی کا یہ جذبہ محبت اور خوف سے
جدا گانہ ہے اور میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ تجربہ رکھنے والے اس پر گواہی دیں گے کہ یہ خوف
اور محبت کے جذبہ سے بلند تر ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ خوف اور محبت کے بعد جب تم واقعہ میں
اللہ تعالیٰ کو پہنچانے لگے اور اس کی معرفت تمہیں حاصل ہو گئی تو پھر تم اس بات سے رہ نہیں سکتے کہ اس
کے راستہ میں جہاد کرو یعنی وہ راہ جب مل گئی تو دنیا کی ہر تکلیف برداشت کرتے ہوئے ہر قربانی دے
کر اس راہ پر گامزن رہنا یہ مجاہدہ ہے۔مال کی قربانی ہے نفس کی قربانی ہے، جان کی قربانی ہے،
اوقات کی قربانی ہے، عزتوں کی قربانی ہے اور اولاد کی قربانی ہے ہر قسم کی قربانی ہے جس کا مطالبہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۲
سورة المائدة
جَاهِدُوا ہم سے کرتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کا مقام انسان نے پہچان لیا تو وہ کہاں بخل کرے گا بخل تو
ایسے دل اور ایسے دماغ میں داخل ہو نہیں سکتا وہ تو یہ کہے گا کہ ہر چیز خدا کی راہ میں قربان ہے اور یہ
تیسری ذمہ داری ہے جو خدا تعالیٰ نے انسان پر ڈالی ہے۔پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اوّل خدا کا خوف پیدا ہو اور انسان تمام بُرائیوں کو چھوڑ دے پھر
خدا کی محبت پیدا ہو اور انسان نیکی کی ہر راہ پر گامزن ہونے کے لئے تیار ہو جائے اور خدا تعالیٰ کی قدر
اور اس کی عظمت اور اس کا جلال اس کے دل کو اپنے قبضہ میں لے لے اور اس کی راہ میں ہر چیز قربان
کرنے کے لئے تیار ہو جائے جَاهِدُوا فِی سَبِیلِہ اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو اسلمت
لِرَبِّ الْعَلَمِينَ -
جب یہ تینوں مطالبے تم پورے کرو گے لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تب ہی تم اس فلاح دارین کو حاصل کرو
گے جو تمہارے ایمان کی غرض ہے اگر تم ایمان کا دعویٰ کر ولیکن ان مطالبات کو پورا نہ کرو تو تم
فلاح دارین حاصل نہیں کر سکتے تمہارے جیسا بد بخت اور بدقسمت پھر کوئی نہیں ہوگا کہ جس کے
ہاتھ میں نہ دنیا ر ہی نہ دین رہا، دنیا دار دین کی وجہ سے اس سے پیچھے ہٹ گئے اور ناراض ہو گئے اور
خدا کے سامنے اس کے اعمال پیش کئے گئے تو ان میں ہزار کیڑے دنیا کے نکلے اور خدا تعالیٰ نے بھی
انہیں رد کر دیا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۵۴ تا ۱۵۹)
قرآن کریم نے کامیابیوں کے حصول کے لئے متعدد جگہ مختلف پہلوؤں سے صداقت و ہدایت کی
راہوں کی نشاندہی کی ہے اور ان راہوں کو روشن کیا ہے اور ان کی طرف انسان کی رہنمائی کی ہے اور
ان کی برکتوں کی طرف انسان
کو متوجہ کیا ہے۔اس وقت جو مختصر سی آیت میں نے پڑھی ہے اس میں
اس سلسلہ میں ایک حسین مضمون بھی بیان ہوا ہے۔بھی میں اس لئے کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے بہت
سے بطون ہیں اور ہر بطن اس کے حسن کو دوبالا کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری حقیقی
کامیابی اس بات میں ہے کہ تم ان راہوں سے پر ہیز کرتے ہوئے جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ان بد عقائد
اور بداعمال سے بچتے ہوئے جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب اور قہر نازل ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور وہ چیز
پیش کرو جو اسے پسند ہو اور اس کی پناہ میں آ جاؤ اپنی حفاظت کے لئے اسے اپنی ڈھال بنالو اور اسے
اپنی کامیابی کا ذریعہ بنا لو تو تب تم کامیاب ہو گے اور ایک ایسی کامیابی تمہیں حاصل ہو گی جس سے

۲۳
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
بڑھ کر کسی کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔فلاح کے معنی عربی میں عظیم کامیابی کے ہوتے ہیں۔یایھا
الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! ناکامیوں سے بچنے میں اپنی حفاظت کے لئے
خدا تعالیٰ کو اپنی پناہ بنا لو اور اس کو اپنی ڈھال بنا لو وَ ابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ اور ڈھال اس طرح بناؤ کہ
اس کے قرب کی راہوں کو تلاش کرو۔زبانی دعوؤں سے تو اللہ تعالیٰ کسی کی ڈھال نہیں بن سکتا بلکہ اس
کے قرب کی راہیں معین ہیں اور ان معین راستوں کو اختیار کر کے ان راہوں پر چل کر اللہ تعالیٰ انسان
کو اس مقام تک پہنچا دیتا ہے جو مقام کہ اس کے قرب کا مقام اور اس کی رضا کا مقام ہے۔وسيلة کے لئے تین طریقے بیان کئے گئے ہیں اور وہ اس مضمون کو ظاہر کرتے اور اس کو نمایاں
کرتے ہیں۔وسیلہ کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنا اور اس کے لئے جو راہ اور جو
ذریعہ ہے وہ ایک تو علم و معرفت ہے اور دوسرے عبادت ہے اور تیسرے ہے مکارمِ شریعت کو اختیار
کرنا۔جیسا کہ دوسری جگہ بتایا ہے علم و معرفت، خدا تعالیٰ کی ذات کو پہچاننا اور اس کی صفات کا عرفان
رکھنا بہت ضروری ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں جو تقاضے پیدا ہوتے ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے
عبادت اور مکارم کے لباس میں خود کو ملبوس کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ
قرب اور وسیلہ کے حصول کے لئے جو راستہ اور سبیل ہے وہ تین قسم کی ہے۔ایک تو صحیح روحانی علم کا
حاصل ہونا، معرفت کا حاصل ہونا، دوسرے خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق پر اس کی عبادت کرنا
اور تیسرے شریعت حقہ اسلامیہ کے مکارم کو اختیار کرتے ہوئے اپنی روح اور اپنے ذہن اور اپنے عمل
اور اپنے عقیدہ میں حسن پیدا کرنے کی کوشش کرنا۔ان تین چیزوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انسان کی
ڈھال بن جاتا ہے اور اسے اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے۔اگر انسان کو خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت نہ ہو تو اس نے خدا کو پہچانا ہی نہیں اس لئے
اس کے قرب کی راہوں کی تلاش وہ صحیح معنی میں کرہی نہیں سکتا۔اسی لئے آپ کو دُنیا میں ایسے لوگ بھی
نظر آئیں گے جو زبان سے تو یہ دعویٰ کر رہے ہوں گے کہ وہ خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرتے ہیں
اور اس کی وحدانیت کی معرفت رکھنے والے ہیں لیکن وہی لوگ جب مقبروں میں جاتے ہیں تو قبروں کو
سجدہ کرنے لگ جاتے ہیں اور جب اپنے بزرگوں کے پاس جاتے ہیں تو انہیں ارباب سمجھنے لگ
جاتے ہیں اور ان کی پرستش شروع کر دیتے ہیں۔ہزار بہت اپنے سینوں میں اُنہوں نے سجائے ہوئے

۲۴
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
ہیں اور ہزار بت کے گرد ان کا طواف ہے اور زبان سے یہ دعوی بھی ہے کہ ہم خدائے واحد و یگانہ کی
پرستش کرنے والے ہیں۔یہ تضاد ہمیں اس لئے نظر آتا ہے کہ بنیادی طور پر انہیں خدا تعالیٰ کی
وحدانیت کی معرفت حاصل نہیں اور چونکہ انہیں خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا ، اس کے احد ہونے کا عرفان
ہی حاصل نہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی معرفت اور اس کا علم جن باتوں کا تقاضا کرتا ہے وہ
اس کو پورانہیں کرتے اور پورا کر ہی نہیں سکتے کیونکہ انہیں علم ہی نہیں کہ خدائے واحد و یگانہ کی معرفت
کے بعد انسان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ رب ہے نیز قرآن کریم نے دوسری بہت
ساری صفات بیان کی ہیں جن کا تعلق انسان کی زندگی کے ساتھ ہے ان میں سے بعض بنیادی ہیں اور
بعض ان سے تعلق رکھنے والی ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ کہا کہ میری صفات کا مظہر بننے کی کوشش کرو اور
میری صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ۔اب اگر انسان رب کی ربوبیت کا علم نہیں رکھتا، اسے اس کی
معرفت ہی حاصل نہیں۔اس رنگ کو وہ پہچانتا ہی نہیں تو اپنی ذات پر اور اپنی صفات پر وہ اس رنگ کو
کیسے چڑھائے گا۔یہ واضح بات ہے کوئی گہری اور دقیق بات نہیں ہے کہ جب تک رنگ کی پہچان نہیں
اس رنگ کو اپنے نفس کے اوپر چڑھایا ہی نہیں جا سکتا۔اب ربوبیت رب العالمین کا تقاضا یہ ہے کہ
جہاں تک انسان کی طاقت ہو وہ ہر مخلوق کی نشوونما کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کرے جہاں تک
کہ انسان
کا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو رب ہونے کی حیثیت سے اگر کسی چیز کو پیدا کیا تو اس کو قومی اور
طاقتیں بھی دیں اور ان کی نشو ونما کے سامان بھی پیدا کئے۔پس جو شخص صفت رب العالمین کی معرفت
اور علم رکھتا ہے وہ تو یہی رنگ اپنے پر چڑھائے گا اور وہ کسی شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کرے گا
لیکن جو شخص اس صفت کا علم ہی نہیں رکھتا اسے اس کی معرفت ہی حاصل نہیں وہ اس کے مطابق عمل
نہیں کر سکتا اور یہ بنیادی حکم کہ میری صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ اور اس کے مطابق دُنیا سے یعنی
اپنے بھائی بندوں سے اور دوسری مخلوق سے سلوک کرو وہ اس کے مطابق عمل نہیں کرسکتا۔پس خدا تعالیٰ کو اپنی حفاظت کے لئے ڈھال بنانے ، خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو حاصل
کرنے کے لئے اس کی پناہ میں آجانے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو خدا کے فضل سے حاصل کرنے کے
لئے جو ذریعہ ہے اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا وَ ابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کہ اس وسیلہ کو تلاش کرو جو
خدا تعالیٰ نے تمہارے سامنے رکھا ہے اور میں نے بتایا ہے کہ وہ تین باتیں ہیں۔ان میں سے پہلی

·

آج 10 میں سے 10 باقی