سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 5
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹
سورة المائدة
اذِلَةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ
ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
فرمایا کہ بعض انسان تو ایمان لانے کے بعد ارتداد اختیار کر جاتے ہیں اور بعض ایمان لاتے اور
پھر پختگی اور استقلال اور فدائیت کے ساتھ اس پر قائم ہو جاتے ہیں۔وہ لوگ جو استقلال کے ساتھ نیکیوں پر مداومت اختیار کرتے ہیں۔ان کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةٌ کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے اور وہ اس سے محبت کرتے اور اس کی
رضا پر راضی رہتے ہیں۔پھر فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مومنوں پر شفقت کرنے والے ہیں ( ہر مومن تمام دوسرے مومنوں
کے آگے بچھتا چلا جاتا ہے)
یہ وہ لوگ ہیں اَعِزّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ جو کافروں کے مقابلہ میں سخت ہیں۔جب کا فراچھے لوہے کی
تلوار میں لے کر ان کے مقابلہ پر آتے ہیں تو ان کی ٹوٹی ہوئی خراب اور نا قابل اعتبار لوہے کی بنی
ہوئیں تلواریں بھی ان کافروں کی تلواروں کے مقابلہ میں محض خدا تعالیٰ کے فضل سے عملاً سخت نظر آتی
ہیں۔کیونکہ ان کی کاٹ زیادہ نظر آتی ہے۔اسی طرح جب یہ لوگ دلائل حقہ کے ساتھ کافروں کے
باطل عقائد اور ان باطل عقائد کے حق میں باطل دلائل کا مقابلہ کرتے ہیں تو ان کے منہ بند کر دیتے
ہیں اور جب کا فرلوگ مختلف قسم کی رسوم اور بدعات کے ذریعہ اور مختلف قسم کی لالچ دے کر ان کو
راہ صداقت سے ہٹانا چاہتے ہیں تو یہ لوگ ان کا اثر قبول نہیں کرتے (آعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ )
فرمایا کہ ہم جو ایسے گروہ سے محبت کا سلوک کرتے ہیں تو اسی لئے کہ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی پوری طاقت اور پوری قوت اور اپنے پورے وسائل اور تمام تدابیر خدا تعالیٰ کی
رضا کے حصول کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اس کے راستہ میں مجاہدہ کرنے والے ہوتے ہیں۔وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لاپ اور کسی موقع پر بھی کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف ان کے
دل میں پیدا نہیں ہوتا وہ یہ نہیں خیال کرتے کہ ہماری برادری کیا کہے گی وہ صرف یہ خیال کرتے ہیں
کہ ہمارا رب کیا کہے گا۔ان کے دلوں میں یہ خوف پیدا نہیں ہوتا کہ جس ماحول میں ہم رہ رہے ہیں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة المائدة
اس میں ہم نے خدا کے بتائے ہوئے طریق کے خلاف رسوم کو ادا نہ کیا۔تو ہمارا ناک کٹ جائے گا
کیونکہ وہ اس یقین پر قائم ہوتے ہیں کہ ناک کٹنا یا ناک کا رکھنا محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے اور
ساری عرب تیں اسی کی طرف منسوب ہوتی ہیں۔وہی تمام عرب توں کا سر چشمہ ہے تو فرمایا وَ لَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ
نشاء پہلے فرمایا تھا کہ تم اُمید رکھ سکتے ہو کہ پھر تمہارا خدا تم سے محبت کرنے لگے گا۔اب یہاں یہ
وضاحت کی کہ اللہ تعالیٰ جو ان سے عملاً محبت کرنے لگ جاتا ہے تو وہ اس وجہ سے نہیں کہ انہوں نے
بظاہر بدیوں کو چھوڑا اور بظاہر نیکیوں کو اختیار کیا بلکہ چونکہ ہر انسان کے اعمال اور خیالات میں کچھ چھپی
ہوئی برائیاں اور کمزوریاں رہ جاتی ہیں اس لئے کوئی شخص یہ امید نہیں رکھ سکتا۔اور نہ ہی اسلامی تعلیم
کے مطابق اسے ایسی امید رکھنی چاہیے کہ وہ محض اپنے اعمال یا اچھے خیالات یا اچھی زبان کے نتیجہ میں
خدا کے قرب اور اس کی رضا کوضرور حاصل کرے گا یہ تو محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ اور وہ اپنی محبت کی خلعت سے صرف اسے ہی نوازتا ہے۔جو اس کی نگاہ میں
پسندیدہ ہوتا ہے۔(مَنْ يَشَاءُ )
اللہ تعالیٰ نے یہاں ایک اور بات بھی بتائی وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ چونکہ اللہ تعالیٰ علم غیب رکھتا ہے
اس لئے جب وہ چاہتا ہے۔اپنی صفت واسع کا اظہار کرتا ہے۔پس یہاں یہ امید دلائی کہ یہ مقام قرب ورضاء جس کی طرف یہ آیت اشارہ کر رہی ہے اس کی کوئی
انتہاء نہیں۔ہر مقام قرب کے بعد قرب کا ایک اور مقام بھی ہے۔کیونکہ انسان کسی شکل میں ہی کیوں
نہ ہو۔اس مادی دنیا میں مادی جسم کے ساتھ یا اس اُخروی زندگی میں ایک روحانی جسم کے ساتھ اس
کے اور اس کے رب کے درمیان غیر محدود فاصلے ہیں۔یعنی قرب ایک نسبتی چیز ہے اور اگر انسان قرب
کی راہیں ابدی طور پر ہر آن طے کرتا چلا جائے تب بھی وہ خدا کے قرب کا آخری مقام حاصل نہیں کر
سکتا جس کے اوپر کوئی اور مقام قرب نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی ذات تو بڑی ہی ارفع ہے۔بلندی کے بعد
بلندی انسان کو حاصل ہوتی رہتی ہے۔اور خوش قسمت انسانوں کو حاصل ہوتی رہے گی۔لیکن یہ فاصلے
غیر محدود ہیں اور قرب کی غیر محدودرا ہیں کھولتے ہیں۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے والله واسع کہ جس پر وہ نگاہ رضاڈالتا ہے اس کو اس کی محبت حاصل ہو جاتی
ہے۔یہ مقامِ رضا ایسا ہے جس کی کوئی انتہاء نہیں۔پھر عاجزانہ دعائیں اس کی محبت میں اضافہ کرتی چلی
جاتی ہیں اور مزید فضل اور بخشش کا اسے وارث قرار دیتی ہیں۔پھر جب وہ مزید فضل اور بخشش کا
وارث بنتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کا پہلے سے بھی زیادہ شکر گزار بندہ بن جاتا ہے اور جب وہ پہلے سے زیادہ
شکر گزار بندہ بنتا ہے تو اللہ تعالیٰ پہلے سے بھی زیادہ اس سے محبت کا سلوک کرنے لگ جاتا ہے۔جب
وہ دیکھتا ہے کہ خدا مجھ سے پہلے سے بھی زیادہ محبت کا سلوک کر رہا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اور
بھی زیادہ جھک جاتا ہے اور اس طرح ایک تسلسل قائم ہوجاتا ہے۔اور ہر آن بندہ خدائے واسع کی
صفت واسع کا مشاہدہ کرتا چلا جاتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۴۰ تا ۴۴۲
آیت ۱۰۶ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ
ضَلَّ اِذَا اهْتَدَيْتُمْ إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُم
تعملون
اے مومنو! تم اپنی جانوں ( کی حفاظت) کی فکر کرو۔جب تم ہدایت پا جاؤ تو کسی
کی گمراہی تم کو نقصان نہیں پہنچائے گی تم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
پس جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سے تمہیں آگاہ کرے گا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ ایک شخص کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کی
فکر کرے اور اس کا پورا پورا خیال رکھے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے، اُس نے ہمیں محض پیدا ہی
نہیں کیا بلکہ بعض صلاحیتیں بھی عطا کی ہیں اور پھر اُس نے ہمیں بعض راہوں پر چل کر ان صلاحیتوں کو
ترقی دینے اور حسب استعداد انہیں کمال تک پہنچانے کی ہدایت فرمائی ہے۔ان راہوں پر چلنے سے ہم
اس کو پالیتے ہیں اور اس طرح اپنی زندگی کا اصل مقصد ہمیں حاصل ہو جاتا ہے۔وہ راہیں کون سی ہیں؟
سو جاننا چاہیے کہ وہ راہیں وہ احکام ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں دیئے ہیں۔ان احکام پر
عمل کر کے ہم حقیقی فلاح سے ہمکنار ہو سکتے ہیں اور عند اللہ کا میاب قرار پاسکتے ہیں۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۲
سورة المائدة
ان احکام میں سے بعض کا تعلق ہمارے جسم سے ہے اور بعض کا تعلق ہماری روح سے ہے۔اسی
نسبت سے ہماری صلاحیتیں بھی دو قسم کی ہیں ایک جسمانی اور دوسرے روحانی۔ہر دو قسم کی صلاحیتوں
کو ترقی دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے علیحدہ علیحدہ احکام دیئے ہیں۔جہاں تک جسمانی صلاحیتوں کو
ترقی دینے والے احکام کا تعلق ہے ان میں سے ایک حکم یہ ہے کہ ہم خواہ مخواہ نفس کشی کے مرتکب
نہ ہوں۔اسی لئے اُس نے بلا وجہ فاقے کرنے اور جسمانی قوی کو ماؤف کرنے سے منع کیا ہے۔اسی
طرح دوسری طرف اُس نے اسراف سے بھی روکا ہے۔جسمانی صلاحیتوں
کو ترقی دینے کے سلسلہ میں
اُس نے ہمیں درمیانی راستہ پر چلنے کا حکم دیا ہے یعنی انسان نہ تو نفس کو اتن مارے کہ مضمحل ہو کر نا کارہ
ہو جائے اور نہ اس درجہ نفس پروری کرے کہ اسراف کا مرتکب ہوکر نفس پرستی پر اتر آئے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اَلا تَطْغَوا فِي الْمِيزَانِ (الرحمن : 9) فرما کر متوازن خوراک اور متوازن عمل
کی تعلیم دی ہے (Balanced Diet) یعنی متوازن غذا کا نظریہ جس کافی زمانہ بہت تذکرہ سننے
میں آتا ہے کوئی جدید نظریہ نہیں ہے بلکہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہمیں یہی تعلیم دی تھی کہ
ہم متوازن غذا استعمال کریں کیونکہ متوازن جسمانی ترقی کے لئے متوازن غذا کی ضرورت ہے۔آج
کل کے ماہرین غذا متوازن غذا پر بہت زور دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ متوازن غذا کا نظریہ دُنیا میں
پہلی بارا نہوں نے ہی پیش کیا ہے حالانکہ اسلام نے بہت پہلے ہی متوازن غذا کی اہمیت کو اجا گر کر دیا
تھا اسی طرح شہد کے متعلق قرآن مجید میں چند آیات آتی ہیں۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے شہد اور
شہد کی مکھیوں کے بارہ میں جو کچھ بیان فرمایا ہے وہ جدید ریسرچ کی رو سے بھی سو فیصد درست اور
مبنی بر حقیقت ثابت ہوا ہے۔صدیوں بعد ریسرچ کرنے والے ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ گویا شہد اور شہد کی مکھیوں کے یہ خواص
اُنہوں نے پہلی بار دریافت کئے ہیں حالانکہ قرآن مجید میں ان خواص کا پہلے ہی ذکر موجود ہے۔جب
ہم اس نقطہ نگاہ سے قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں تو دل بے اختیار اللہ اکبر پکار اٹھتا ہے اور گواہی دیتا
ہے کہ خدا کی کتاب یعنی قرآن مجید بہت عظمت والی کتاب ہے۔الغرض اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں ایسے احکام دیئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگی کے تمام
میدانوں میں ترقی کر سکتے ہیں۔قرآن سب سے عظیم کتاب ہے سب سے پیاری کتاب ہے۔یہ ہر
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۳
سورة المائدة
بار یکی میں جاتا ہے اور ایسے احکام دیتا ہے کہ جن پر عمل کر کے ہم ترقی کی منازل بآسانی طے کر
سکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کریں گے اور اس کی
اطاعت سے کبھی روگردانی نہیں کریں گے اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔ان احکام کی رو
سے پہلی ذمہ داری انسان کی یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کی اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کی قدر
کرے اور قدر یہی ہے کہ ان کے حقوق بجالائے۔پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کی روحانی ترقی کے پیش نظر ایک اور عظیم اعلان بھی کیا ہے اور وہ یہ ہے
کہ دوسری روح کو بچانے کے لئے اپنی روح کی قربانی پیش کرو۔جہاں جسمانی صلاحیتوں کو ترقی
دینے اور اپنے نفس کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی وہاں ساتھ ہی نفس پرستی سے منع فرمایا اور اس
کے لئے اس نے ہمیں اخلاقی صلاحیتیں عطا کیں۔اُس نے ان اخلاقی صلاحیتوں کو ترقی دینے
کے لئے بھی متعدد احکام دیئے ہیں اور تاکید کی ہے کہ ہم ان پر بھی عمل پیرا ہوں اور وجہ اس کی یہ
بیان فرمائی کہ اخلاقی احکام پر عمل پیرا ہونا دراصل تیاری ہے ایک اور اہم منزل تک پہنچنے کی۔اور وہ منزل یہ ہے کہ ہم اس زندگی میں روحانی طور پر ترقی کر کے اپنے آپ کو اُس زندگی میں
کامیابی کا اہل بنا ئیں جو کبھی ختم نہ ہو گی یعنی حیات الآخرۃ کو اپنا منتہائے مقصود بنا کر اس دُنیا میں
اعمالِ صالحہ بجالا ئیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ امر ذہن نشین کرایا ہے کہ اگلے جہان کی زندگی
کا آغاز اس دُنیا میں ہی ہو جاتا ہے یعنی اس دُنیا کی زندگی اور اگلے جہان کی زندگی میں ایک
تسلسل ہے اور دونوں زندگیاں باہم ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۰۷ تا ۵۰۹)
اس کائنات میں خدا نے انسان کو عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اگر وہ خدا کا عبد بن جائے تو وہ
ساری برکتیں اسے مل جاتی ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں کیا گیا ہے اور اگر وہ ایسا نہ بنے یعنی
عِباد الرحمن میں شامل نہ ہو تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہے کسی اور پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اور
نہ کسی اور کو مجرم قرار دیا جا سکتا ہے۔اگر کسی کا جرم ہے تو اس نے نقصان اٹھانا ہے اور اگر کسی نے کچھ
پانا ہے تو اس نے پانا ہے۔لَا يَضُرُّكُم مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ (المائدة :۱۰۶) ہدایت پر اس نے خود
قائم رہنا ہے۔ساری دنیا بھی اگر خدا سے دور ہو جاتی ہے اور ایک فرد واحد خدا کے حضور روحانی
۵۴
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
رفعتوں کو حاصل کر رہا ہے تو ساری دنیا کی دوری اس کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی زندگی کو دیکھ لو دعوی نبوت سے پہلے بھی آپ خدا کے حضور جو گریہ وزاری
اور عبادتیں کرتے رہے وہ بتاتی ہیں کہ اس وقت حقیقی معنے میں خدا تعالیٰ کا ایک ہی عبادت گزار بندہ تھا
آپ کے سوا ساری دنیا غفلت میں پڑی ہوئی تھی۔کوئی تکبر میں پڑا ہوا تھا۔کوئی اباء اور استکبار میں پڑا
ہوا تھا۔کوئی خدا کے خلاف بغاوت میں لگا ہوا تھا صرف وہی ایک بندہ تھا جو خدا کے حضور جھکا ہوا تھا۔پھر اس وقت جب کہ ہر انسان خدا سے دور تھا ، خدا نے اسی ایک بندے سے پیار کیا اور اتنا پیار کیا کہ
اور انسان کے حق میں نظر نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ نے اتنا پیار کیا ہو یا کسی اور انسان کو خدا تعالیٰ کا اتنا پیار
ملا ہو یا خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنی نعمتیں ملی ہوں یا اتنی عزت قائم ہوئی ہو جتنی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو حاصل ہوئی۔پس وہ جو اکیلا تھا کروڑوں کروڑ لوگ اس پر درود بھیجنے والے پیدا ہو گئے اور
قیامت تک پیدا ہوتے چلے جائیں گے۔غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان خود اپنا ذمہ دار ہے۔کسی انسان کو خدا تعالیٰ کے پیار سے
روکنے کی کوئی اور انسان طاقت نہیں رکھتا۔اسے اگر پیار ملتا ہے تو إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ
کے مطابق ملتا ہے اور اگر وہ خدا کے پیار سے محروم رہتا ہے تو اس محرومی کی ذمہ داری اس کے اپنے نفس
پر ہے کسی اور پر نہیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۹۷ تا ۲۹۸)
آیت ۱۱۵ ۱۱۶ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلُ عَلَيْنَا
مَا بِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدَ الاَولِنَا وَاخِرِنَا وَآيَةً مِنْكَ وَارْزُقْنَا وَ
اَنتَ خَيْرُ الرّزِقِينَ قَالَ اللهُ اِنّى مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ ۚ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ۔مِنْكُمْ فَإِنِّي أَعَذِّبُهُ عَذَابًا لَا أَعَذِّبُةٌ أَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ
ج
حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے ان سے ایک مطالبہ کیا تھا۔جس کے ساتھ روحانی طور پر
عہد کا تعلق تھا۔گو وہ اس مطالبہ کے وقت اسے سمجھتے نہیں تھے۔انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام سے
یہ عرض کیا کہ کیا تیرے رب میں یہ طاقت ہے کہ وہ ہم پر آسمان سے رزق نازل کرے۔کیونکہ ان کی
نگاہ دنیا ہی میں محو اور کھوئی ہوئی تھی اور اس سے آگے نہ نکل سکی تھی۔حضرت عیسی علیہ السلام نے انہیں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ورة المائدة
سور
تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تم کس قسم کا مطالبہ کر رہے ہو۔خدا کا تقویٰ اختیار کرو۔انہوں نے کہا کہ ہم
چاہتے ہیں کہ کھائیں اور دنیا کے انعامات کے حصول سے ہمارے دل مطمئن ہو جا ئیں۔تب تیری
صداقت پر ہمارے دلوں میں پختہ یقین پیدا ہو گا۔اگر تیری بعثت کے بعد ہمیں اس دنیا میں صرف دکھ
ہی ملتے ہیں آرام نہیں ملنا تو پھر تجھ پر ایمان لانے کا کیا فائدہ۔حضرت مسیح علیہ السلام نے ان کی کمزوریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور ان کے دلوں میں
حقیقی اطمینان پیدا کرنے کی غرض سے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگی کہ رَبَّنَا انْزِلُ عَلَيْنَا مَا دَةً مِّنَ
السَّمَاءِ اے ہمارے رب تو اپنے فضل سے اپنے رحم سے ہمارے لئے آسمان سے مائدہ کے نزول کا
انتظام کر۔حواریوں نے مائدہ کا لفظ صرف دنیوی رزق کے لئے استعمال کیا تھا لیکن مائدہ کا لفظ عربی
زبان میں جسمانی غذا اور روحانی غذا ہر دو کے متعلق استعمال ہوتا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام چونکہ
اللہ تعالیٰ کے مقرب رسول تھے۔اس لئے انہوں نے اپنے رب کے حضور یہ عرض کی کہ اے
میرے رب میری قوم روحانی طور پر بڑی کمزور ہے تو اس پر فضل کر اور اس کے لئے جسمانی رزق
کے سامان بھی کر اور روحانی غذا کے سامان بھی پیدا کر اور چونکہ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بشارت دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ کامل اور مکمل شریعت والا خاتم النبیین ایک ارفع اور اعلیٰ مقام
کے حصول کے بعد حقیقی اور کامل ہدایت لے کر آنے والا ہے۔اس لئے انہوں نے دعا کی کہ وہ
روحانی رزق اترے کہ جو ہم لوگوں کے لئے بھی عید کا اور مسرت کا باعث ہو اور ہمارے بعد میں
آنے والی نسلیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پائیں ان کے لئے بھی وہ جسمانی اور دنیوی،
روحانی اور اُخروی خوشی اور مسرت کا سامان پیدا کر دے۔انہوں نے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ تو اپنے
فضل سے ہمیں رزق عطا کر کیونکہ جو چیز تیری طرف سے عطا ہوتی ہے وہ دنیوی لحاظ سے بھی اور
اخروی لحاظ سے بھی سب سے بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میں تمہاری دعا تو قبول کرتا ہوں اور یہ
مائدہ جو مانگا گیا ہے۔ایک محدودشکل میں تیرے ذریعہ میں اتاروں گا اور ایک کامل صداقت کے
رنگ میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاروں گا لیکن اپنے ماننے والوں
کو یہ تنبیہ کر دو کہ جو کوئی
ان میں سے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی ناشکری کرے گا اور اسے ماننے سے انکار کرے گا اور روحانی غذا
نہیں کھائے گا۔اس کی اصلاح کے لئے ایک ایسا عذاب مقدر ہے کہ جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
۵۶
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
کی بعثت سے قبل کسی اور کے لئے مقدر نہیں کیا گیا کیونکہ آپ سے پہلے آنے والوں نے اللہ تعالیٰ کی
ہدایت کے صرف اس حصہ کا انکار کیا تھا جو ان کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور گو وہ اصولی طور پر تو مجرم تھے
لیکن ساری ہدایت کے وہ منکر نہیں تھے۔ان کے مقابلہ میں جو لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے بعد کامل شریعت اور مکمل ہدایت کے منکر ہوں گے انہیں پہلوں کی نسبت زیادہ عذاب
ملے گا۔غرض اللہ تعالیٰ نے
کہا تم انہیں تنبیہ کردو کہ میں آسمان سے ان کے لئے دنیا کی نعمتوں کا بھی سامان
پیدا کروں گا اور ان کی روحانی بقا اور حیات کا سامان بھی پیدا کروں گا۔لیکن یہ رزق چاہے دنیوی ہو یا
روحانی ان پر بہت سی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے اور جو شخص ان ذمہ داریوں کو نہیں نبھا تا اور ناشکری
کی راہوں کو اختیار کرتا ہے ( خصوصاً اس وقت جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہو جائے
اور کامل ہدایت اور مکمل شریعت کا نزول ہو جائے ) اس پر خدا کی گرفت بھی پہلوں سے زیادہ ہوگی۔اس مضمون کے مطابق اور اس وعدہ کے مطابق جو سورۃ مائدہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے
حضرت عیسی علیہ السلام سے کیا تھا۔سورۃ آل عمران کی شروع کی آیات ( جو میں نے ابھی پڑھی ہیں )
مضمون بیان کر رہی ہیں۔سورۃ مائدہ میں وعدہ دیا گیا تھا کہ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ اور سورہ آل عمران
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدائے واحد کی طرف سے جو الحی اور القیوم ہے حقیقی زندگی کا وہی مالک
ہے۔وہ حقیقی طور پر زندہ ہے اور حیات اور زندگی صرف اسی سے حاصل ہوسکتی ہے۔وہ دوسروں کو زندہ
رکھنے والا ہے اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے اور بقا اور قیام صرف اسی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ایک ایسا
مائدہ نازل ہو رہا ہے جو قیامت تک باقی رہے گا۔نَزِّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ (ال عمران : ۴) گویا
حضرت عیسی علیہ السلام کو وعدہ دیا گیا تھا کہ اِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُم اور اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ نَزِّلَ
عَلَيْكَ الكتب بِالْحَقِّ یعنی کامل حق اور کامل صداقت پر مشتمل کتاب جو انسان کے لئے مقدر تھی وہ
انہی بشارتوں اور وعدوں کے مطابق اتاری گئی ہے۔جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء
سے کئے گئے تھے اور جن کا ذکر تورات اور انجیل میں بھی ہے۔تو رات
اور انجیل میں تو صرف پہلوں
کے لئے ہدایت کا سامان تھا لیکن وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ اب اللہ تعالیٰ نے الفرقان نازل کر دیا ہے جو کامل
اور مکمل ہدایت ہے۔اور جو نشان ( وَايَةً مِنْكَ ) مانگا گیا تھا وہ کامل اور مکمل طور پر اب الفرقان کی
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۵۷
سورة المائدة
شکل میں نازل ہو گیا ہے اور جواب کفر کرے گا اور انکار کرے گا اور ناشکری کرے گا اور اس رزق
سے وہ فائدہ نہیں اٹھائے گا جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس سے اٹھایا جائے۔اسے اللہ تعالیٰ پہلوں سے
بڑھ کر عذاب دے گا۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ جسمانی رزق سے بھی اس طرح فائدہ اٹھایا جائے کہ اس
سے روحانی بہتری کے سامان پیدا ہوں اور جو روحانی غذا ہے وہ تو ہے ہی اس کام کے لئے لیکن انسان
جب ناشکرا ہو جاتا ہے تو وہ جسمانی غذا کھا کر اپنے جسم کو تو موٹا اور تازہ کر لیتا ہے لیکن روح کی
تروتازگی کا سامان پیدا نہیں کرتا اور جو روحانی غذا اس پر نازل ہوتی ہے اس کی طرف وہ توجہ نہیں
کرتا اور اس سے بے اعتنائی برتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص ناشکری کرے گا میں اسے
عذاب دوں گا۔پھر سورۃ مائدہ کی آیات میں ایک آیت (وَايَةً منك) مانگی گئی تھی لیکن یہاں سورۃ آل عمران میں
فرمایا کہ میں بہت سی آیات دوں گا اور جو ان آیات کا انکار کرے گا اس کو میں سخت عذاب دوں گا۔یہ
دن تمہارے لئے عید کا دن بن سکتا ہے لیکن تم پر واجب ہے کہ ہر وہ دن جو تمہارے لئے عید بنایا
جائے اس کے نتیجہ میں تم میرے شکر گزار بندے بنو۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے اور میری باتوں کو نہیں سنو
گے تو پہلے انبیاء کی تنبیہ اور انذار کے مطابق اس کو سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا قہر اور غضب دیکھنا
پڑے گا۔خدا تعالیٰ نے پہلوں سے یہی کہا تھا کہ ہمارے انکار کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا جو غضب
نازل ہو سکتا ہے۔اس سے زیادہ غضب اس وقت نازل ہوگا جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
میں تشریف لائیں گے اور لوگ ان کا انکار کریں گے۔اس لئے تم ابھی سے فکر کرو اور اپنی نسلوں کو اس
عذاب سے بچانے کے سامان پیدا کرو۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم تمہیں آیات دیں گے۔جو
لوگ ان آیات کی ناشکری کریں گے۔لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَاللهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ ان کے لئے
سخت عذاب مقدر ہے اور اللہ غالب اور سزا دینے والا ہے۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۲۳ تا ۲۷)
عید کے معنی بار بار آنے والی خوشی کے دن کے ہیں۔عربی زبان پر یہ لفظ صرف اس عید پر (جس کو
عید الفطر یا ہم اپنی زبان میں چھوٹی عید کہتے ہیں اس پر یا بڑی عید پر ہی چسپاں نہیں ہوتا۔بلکہ
ہر خوشی کا موقع جب لوگ خوشی منانے کے لئے جمع ہوں عید کہلاتا ہے۔قرآن کریم میں اس عید کا
ذکر بھی فرمایا ہے۔اس آیت میں اَنْزِلُ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدَ الَّا وَلِنَا وَأَخِرِنَا
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۵۸
سورة المائدة
اور منجد میں ہے کہ اسے عید اس لئے کہا جاتا ہے (عید الفطر کو اور عیدالاضحیہ کو ) کہ ہر سال نئی خوشی لے کر
آتی ہے۔تو جو دن ہر سال آتا ہے اور بڑی خوشیاں لے کر آتا ہے اسے عید کہا جاتا ہے۔سوال یہ ہے کہ خوشی مسرت یا نئی خوشیاں اور نئی مسرتیں کیوں؟ اور کس وجہ سے؟ سوچا جائے تو عید
اور عبد او اب اور رب تواب کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔یعنی خوشی کے دنوں کا تعلق بار بار مسرتوں
کے عود کرنے کا تعلق اس چیز سے ہے کہ بندہ بار بار اپنے رب کے حضور جھکتا ہے عاجزی کے ساتھ
اور اس کا رب بھی تنگ نہیں آتا اور تھکتا نہیں۔بلکہ جب بھی بندہ اپنے رب کے حضور جھکتا ہے۔ہمارا تو اب خدا اپنی اس صفت کا جلوہ اسے دکھاتا ہے اور اس کے لئے خوشی اور مسرت کے سامان پیدا
(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۱۷ تا ۱۸)
کرتا ہے۔