سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 4

۳۷
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
بھائی کے حقوق، اپنے ہم ملک کے حقوق، نوع انسانی کے حقوق ادا نہیں کرتا اور غفلت برتتا ہے تو وہ ظلم
کرتا ہے۔ظلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ انہوں نے یہ اس آیت کی تفسیر جو لکھی ہے مطلب سمجھانے
کے لئے ، وہ ایک تو جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا (الشورى : ۴۱) ہے اور دوسرے إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الظلمين خدا تعالیٰ ظلم کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔جو انسان دوسرے انسان کا حق ادا نہیں کرتا وہ
خدا تعالیٰ کی محبت سے محروم ہو جاتا ہے۔تیسر ا ظلم ہے حقوق نفس کی ادائیگی میں غفلت، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ (بخاری کتاب الصوم) تیرے نفس کے بھی اللہ تعالیٰ نے کچھ حقوق قائم کئے
ہیں۔جس طرح دوسرے انسانوں کے حقوق کو بجالانا ضروری ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کے حقوق کو
بجالا نا ضروری ہے خدا تعالیٰ کا یہ حق جو قائم ہوا ہے اس کو بجالا نا ضروری ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ( البقرة : ۲۳۱) اس نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے۔تو یہ تین قسم کے ظلم ہیں جن کی سزائیں مختلف ہیں۔خدا تعالیٰ کی لعنت ہے اگر خدا تعالیٰ کے حقوق
توڑنے والا ہو انسان۔بڑا ظلم ہے نا شرک کرنا۔وہ واحد و یگانہ ہے۔وحدانیت کے خلاف کھڑے
ہو کر کسی اور کی پرستش شروع کر دینا ، شرک جو ہے وہ بڑا وسیع مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے۔محض بتوں کی
پرستش نہیں۔اقتدار کی پرستش۔دولت کی پرستش۔جتھے کی پرستش۔اگر عالم ہے اپنے علم پر تکبر کرنا
اور اپنے آپ کو کچھ سمجھ لینا وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کے شرک ہیں اور ہر شرک خدا کو نا پسندیدہ اور خدا تعالیٰ
کی لعنت کو مول لینے والا ہے۔تیسری آیت میں کہا تھا وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ
اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ فسق کے معنے
ہیں، فاسق اسے کہتے ہیں لِمَنْ الْعَزَمَ حُكْمَ الشَّرْعِ وَ أَقرَّبِہ ایک شخص نے کہا کہ میں ایمان لایا
ہوں اور جو احکام ہیں اس کے مطابق میں اپنی زندگی کو ڈھالوں گا۔ثُمَّ أَخَلَّ بِجَمِيعِ أَحْكَامه او
ببعضه پھر یہ جو احکام شرع ہیں ان کا حق ادا نہیں کیا اور تکفیر کی۔یعنی ان کو چھوڑ دیا تو وہ فاسق بن جاتا
ہے اور اس کے اندر اطاعت سے باہر جانا بھی ہے کیونکہ ہر کافراطاعت سے باہر جا تا ہے اس لئے اس
کا دائرہ بڑا بن گیا۔اس تمہید کی ضرورت اس لئے پڑگئی کہ کچھ پچھلے خطبہ میں جب میں نے اس مضمون پر بات کی تو

۳۸
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
وہاں گرمی اور کمزوری کی وجہ سے میں بعض تفاصیل نہیں بتا سکا۔ایک بات جو آج میں زائد کہہ رہا
ہوں وہ یہ ہے کہ ان آیات کے آخر میں جو ا ۵ آیت ہے یعنی وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِقَوْمٍ
يُوقِنُونَ تین گروہ تو وہ ہیں کافر، فاسق اور ظالم جو مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا انْزَلَ الله کے نیچے آتے ہیں
اور ایک وہ ہیں جو خدا تعالیٰ کی ذات پر اور اس کی صفات پر یقین رکھتے اور عرفان رکھتے ہیں۔وہ
اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں۔یقینی علم ہے۔رزاق ہے۔بڑا طاقتور ہے۔اپنے وعدوں
کو پورا کرنے والا ہے۔یہ انبیاء کا سلسلہ جو کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا چوبیس ہزار پیغمبر
آیاد نیا میں۔ہر ایک کی زندگی تمام ان کی جنہوں نے وفا سے کام لیتے ہوئے ان انبیاء کی اتباع کی اور
خصوصاً حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر۔اس کے بعد آپ کے ماننے والے آپ کے
فدائی، اولیاء اور قطب اور پتا نہیں کیا کیا انسانوں نے ان کے نام رکھ دیئے ، بہر حال انہوں نے اپنا
ایک ہی نام رکھا تھا کہ ہم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، جاں نثار ہیں، آپ کے نقش قدم پر
چلنے والے ہیں اور آپ کی اطاعت میں دنیا کی ہر شے کو ٹھکرا دینے والے ہیں۔دنیا کی ہراذیت جو ہے
اس کی کوئی پرواہ نہیں کرنے والے۔وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللهِ حُكْما حکم تو اللہ ہی کا ہے لیکن جو مومن ہیں اور یقین رکھنے والے ہیں اس
قوم کے لئے یہ ہی نہیں خالی کہ اللہ کا حکم چلتا ہے بلکہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہی سب سے اچھا، سب
سے بہتر ہمارے فائدہ کے لئے اس سے بہتر کوئی اور چیز ہوہی نہیں سکتی۔اس واسطے جو خدا تعالیٰ کا حکم
ہے اس کو چھوڑ نہیں سکتے۔دنیا جو مرضی کہتی رہے۔دنیا کی طرف تو دیکھتے ہی نہیں نا۔جو صاحب اقتدار
ہے اس کی طرف ان کی نظر نہیں۔ان کی نظر کا، روحانی نظر کا نقطہ صرف ایک ہے اور وہ ہے خدا تعالیٰ کی
وحدانیت۔ان کے دل میں جو ہے اس کا خلاصہ اس کا بھی ایک نقطہ ہے اور وہ یہ ہے کہ مولا لبس۔وہ یہ
ہے وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴) کہ جو خدا پر توکل کرنے کا دعوی کرے یہ دعویٰ
مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یہ سمجھے اور یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے۔اگر میں اس خطبے کو لمبا کرتا تو میں بعض اللہ تعالیٰ نے جو اس گروہ کے لئے وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا
انزل الله سزائیں تجویز کی ہیں ان کا ذکر کرتا لیکن وہ ایک لمبا مضمون ہے آپ کے سوچنے کے لئے
یہ بتا دیتا ہوں کہ میں نے مثلاً قرآن کریم پڑھا ہوا ہے، جہنم ہے ان کی سزا، آگ ہے ان کی سزا اور

۳۹
سورة المائدة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
پھر بہت ساری تفصیل اس جہنم کی وہ بھی ہے لیکن اپنے جس مضمون جو اصل مضمون جب میں ختم کروں
گا اس کے لحاظ سے میں نے بعض سزائیں منتخب کی ہیں۔ساری نہیں قرآن کریم کی لیں۔قرآن کریم
نے تو کھول کے جھنجھوڑ کے رکھ دیا کافر، فاسق اور ظالم کو لیکن جو میرے نزدیک بڑی سخت اور جس نتیجہ
پر انشاء اللہ تعالیٰ میں پہنچنا چاہتا ہوں اور آپ بھی پہنچ جائیں گے اس سے تعلق رکھنے والی ہیں وہ میں
نے لی ہیں۔ان میں سے ایک کو آج میں لیتا ہوں اور وہ ہے لعنت۔لعنت کے نتیجہ میں جہنم ہے۔لعنت
جہنم کا نام نہیں ہے۔عربی زبان میں لعنت کے جو معنی ہیں اور جس پر روشنی ڈالی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں لعنت ایک ایسا مفہوم ہے جو شخص ملعون کے دل سے تعلق رکھتا ہے اور کسی شخص کو اس وقت
لعنتی کہا جاتا ہے جب کہ وہ خدا سے بالکل برگشتہ اور اس کا دشمن ہو جائے اور اس بات کو کون نہیں جانتا
کہ لعنت قرب کے مقام سے رد کرنے کو کہتے ہیں۔تو جب کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی لعنت پڑی اس پر تو
اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے قرب کے مقام سے اسے رد کر دیا۔تو ایسے، ایسا مناسب
اعمال نہیں، عمل صالح کرنے والا نہیں کہ جو حق رکھتا ہو کہ میرے قریب آئے۔تو ناپاک ہے۔تو
شیطان کا حیلہ ہے خدا کا حیلہ نہیں اس واسطے میرے پاس نہ آنا۔یہ جو ہے معنی یہ لعنت کا مفہوم ہے۔لعنت قرب کے مقام سے رڈ کرنے کو کہتے ہیں اور یہ لفظ اس
شخص کے لئے بولا جاتا ہے جس کا دل خدا کی محبت اور پیار سے دور جا پڑے۔اور درحقیقت وہ خدا کا
دشمن ہو جائے اور خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو گیا اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار
ہو گیا۔تو جب انسان شیطانی راہوں پر چلے۔جب انسان مَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ
اللَّهُ جو احکام
اللہ تعالیٰ نے جاری کئے کائنات میں ان کو توڑنے لگ جائے اور جو مشورے اس کے کان میں شیطان
اس کو دے، ان مشوروں کے مطابق وہ اپنی زندگی ڈھالنے لگ جائے اور اس کے دل میں خدا تعالیٰ
کی منزلت اور عظمت اور کبریائی نہ ہو اور خدا تعالیٰ سے اس کا کوئی تعلق نہ رہے اور حقیقتا وہ خدا کا دشمن
ہو جائے اور خدا اس کا دشمن اور اس سے بیزار ہو جائے۔یہ ہے لعنت کا لفظ۔خدا یہ اعلان کرتا ہے کہ
اے شخص! تجھے میں نے پیدا کیا تھا اس لئے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريت : ۵۷)

سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
تا کہ تو میرا بندہ بنے۔تا کہ تو تتخلّق بِأَخْلاقِ اللہ کرے۔میرے اخلاق کا رنگ تیرے اعمال میں
سے ظاہر ہو۔تو نے تو میری پرواہ ہی کوئی نہ کی تو نے میرے اس نور کو چھوڑ کے شیطانی ظلمات کو ترجیح
دی۔تو نے میرے حسن کو نظر انداز کر کے انتہائی بد صورتی جو ہے شیطان کی ، اس کو اچھا سمجھا اس واسطے
میرے سے کوئی تعلق نہیں۔مقام قرب سے میں تجھے رڈ کر رہا ہوں۔یہ سزا ہے ایک جو ان تین گروہوں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائی ہے۔اس کا تعلق
اس آگ سے نہیں جس کی تفصیل آئی ہے۔اس کا تعلق خدا تعالیٰ کے اس ارادہ سے ہے کہ میں تجھے
اپنے پاس نہیں پھٹکنے دوں گا۔اے ذلیل انسان! آسمانی رفعتوں کے لئے تجھے پیدا کیا تھا، شیطانی
گہرائیوں میں تو جا گرا۔دور ہو جا۔دفع ہو جا میرے سامنے سے، لعنت ہے تجھ پر میری، یہ خدا کہتا
ہے۔یہ ایک سزا بیان کی گئی ہے جو ان دو چار سزاؤں میں سے ہے جن کو میں نے منتخب کیا ہے۔( خطبات ناصر جلد نهم ۱۱۹ تا ۱۲۵)
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں بیان
فرمایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مخلصین کی جماعت
دی گئی تھی اگر چہ وہ انتہائی طور پر فدائی اور جانثار اور ایثار پیشہ تھے۔اسلام کی حقیقت کو سمجھنے والے اور
اپنے نفسوں کو اللہ تعالیٰ کے قدموں پر ڈال دینے والے تھے اور خدا کے لئے اور خدا کی رضا کی جستجو
میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لئے تیار تھے لیکن ان مخلصین کے ساتھ کچھ لوگ وہ بھی شامل تھے
جن کا ایمان صرف زبان تک تھا جن کے دل ایمان سے خالی تھے۔اس گروہ میں پھر دو قسم کے لوگ پائے جاتے تھے۔ایک وہ جن کے دل اگر چہ ایمان سے اس
وقت تک خالی تھے لیکن آہستہ آہستہ ان کے دلوں میں ایمان داخل ہو رہا تھا جیسا کہ دوسری جگہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔وَلَمَّا يَدُخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمُ (الحجرات: ۱۵) کہ ابھی تک ایمان
تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ امید رکھی جاسکتی ہے کہ تمہارے دلوں میں
یا تم میں سے بعض کے دلوں میں بعد میں ایمان داخل ہو جائے اور تم پختہ طور پر اور سچے طریق پر ایمان
لے آؤ۔اسی وجہ سے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ سب لوگ جن کے دل ایمان سے
ابھی خالی ہیں وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے اور اس قسم کی بداعمالیوں کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ یہ فرمایا
ہے کہ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُم کہ جن کے دل ایمان سے ابھی خالی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۱
سورة المائدة
ہیں لیکن جن کی زبان ایمان کا اقرار کرتی ہے ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کے متعلق اس آیت میں ذکر
کیا گیا ہے۔جن کے دل ایمان سے خالی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لیکن زبان سے ایمان کا
اقرار تھا وہ پھر دو گروہوں میں تقسیم تھے ایک وہ جن کے متعلق یہ امید کی جاسکتی تھی کہ ایک وقت میں
ان کے دلوں میں نور ایمان داخل ہو کر ان کی روح کو اور ان کے دل کو اور ان کے جسم کو اور ان کے
خیالات اور جذبات کو اور ان کی تمام استعدادوں کو منور کر دے گا لیکن ایک وہ تھے جن کے متعلق
اس قسم کی امیدان کی ظاہری حالت کو دیکھ کر نہیں رکھی جاسکتی تھی اور انہی کا ذکر اس آیہ کریمہ میں کیا
گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ جو يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ کفر کی اور فتنہ کی
اور فسوق کی باتیں سننے کی طرف بڑی جلدی مائل ہو جاتے ہیں اور اس
قسم کی فاسقانہ باتیں پھیلانے کا
میلان ان کی طبیعتوں میں ہے اور ان کے اعمال بھی کفر کی ملونی کی وجہ سے کافرانہ اعمال ہی کہلائے
جاسکتے ہیں۔ایمان کے امتحان کے وقت مضبوط دل والا تو ایمان کی پختگی کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن یہ لوگ
اپنے ایمان کی کمزوری کا اور کفر کی آمیزش کا مظاہرہ کرتے ہیں اور فوراً اس قسم کے بد اعمال کی طرف
مائل ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يُسَارِعُونَ فِي الكفر کا گروہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں تھا جو کفر کی باتیں سنتے اور کفر کی باتوں کے پھیلانے اور کفر کی بداعمالیوں کی طرف سرعت
سے متوجہ ہونے میں سب سے آگے تھا اس کی طبیعت کا میلان ہی اس طرف تھا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی اس قسم کے لوگ پائے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے
یہاں یہی فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کا مقصد چونکہ اسلام کو اور اُمت مسلمہ کو کمزور کر دینا ہوتا ہے اس لئے
ان لوگوں کا تعلق ان غیر مسلموں کے ساتھ رہتا ہے جو اسلام کے بظاہر نزدیک آتے تھے، باتیں سنتے
تھے مسلمانوں کی مجلسوں میں بیٹھتے تھے لیکن خلوص نیت کے ساتھ نہیں بلکہ بدنیتی کے ساتھ اور دو
مقصد ان کے پیش نظر ہوتے۔ایک تو اس قسم کے کمزور ایمان والوں سے تعلق پیدا کر کے جھوٹی باتوں
کو وہ سنتے اور اخذ کرتے تھے۔پھر غیر مسلموں میں جا کے یہ کہتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھیوں میں سے مصلح لوگوں نے یوں کہا کیونکہ ان لوگوں کے متعلق قرآن کریم یہی کہتا ہے کہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۲
سورة المائدة
جب ان سے کہا جائے کہ فساد کی باتیں نہ کرو تو جواب دیتے ہیں۔إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ (البقرة: ۱۳)
یہ یہودی جو تھے وہ مسلمانوں سے تعلق قائم کرتے اور باتیں سنتے تھے اور پھر دوسروں کو جا کے کہتے
تھے کہ بڑے بڑے بزرگ مصلح خدمت گزار مسلمانوں سے ہم نے یہ باتیں سنی ہیں اور اس قسم کی
جھوٹی باتیں پھیلا کر وہ اسلام کے خلاف مکر اور منصوبے کرتے تھے۔دوسرے ان کا مقصد یہ تھا کہ صداقت کی باتیں ، قرآن کریم کی آیات اور ان آیات کی تفسیر سنیں
اور جس رنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان ہدایتوں کے مطابق زندگی گزارتے تھے وہ دیکھیں، ان
کے متعلق باتیں سنیں لیکن نیت یہ نہیں ہوتی تھی کہ صداقت کو صحیح شکل میں آگے پھیلائیں بلکہ وہ آیات
قرآنی کو سنتے تھے اس نیت کے ساتھ کہ اس کا مفہوم اس رنگ میں پھیلائیں گے کہ اعتراض کرنے
والے اسلام کو اعتراض کا نشانہ بنا ئیں اور اسلام کی اشاعت میں اس طرح ایک روک پیدا ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں یہ بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کے فدائیوں
کے ساتھ کمزور ایمان والوں کا جو گروہ شامل ہو گیا تھا اور کمزور ایمان والوں میں سے بھی وہ جو
يُسَارِعُونَ فِي الكفیر کے مظاہرے کرتے تھے ان کا تعلق ایسے گروہوں کے ساتھ تھا کہ جو مسلمان
نہیں تھے لیکن بظاہر شوق سے اسلام کی باتیں سنتے تھے اور نیت یہ ہوتی تھی کہ کچھ جھوٹی باتیں لیں اور
پھیلا ئیں اور کچھ سچی باتیں لیں اور ان کا غلط مفہوم لے کر اسے بگاڑ کے لوگوں کے سامنے پیش
کریں تا کہ اسلام اعتراض کا نشانہ بنے اور وہ لوگ جو اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں ان کے
راستہ میں ایک روک پیدا ہو جائے اور اسلام کی فتح اور کامیابی کا زمانہ جو ہے وہ آئے ہی نہ یا اس
میں تاخیر ہو جائے۔بہر حال ان کی نیتیں اور ان کی خواہشیں اور ان کی کوششیں تو یہی ہوتی تھیں کہ اسلام کا میاب نہ ہو،
ناکام رہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے منافقوں کی ایک علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کا تعلق فتنہ پیدا
کرنے والے غیر مسلموں کے ساتھ ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہی تھا۔ایسے
کمزوروں کا تعلق فتنہ پرداز غیر مسلموں کے ساتھ تھا۔یہاں مثال کے طور پر یہود کا ذکر ہے لیکن جب
ہم اسلامی تاریخ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت اسلام پھیلا تو جب قیصر مقابلہ پر آیا
عیسائیوں میں ایسے لوگ ہمیں نظر آتے ہیں جب کسرئی مقابلہ میں آیا تو ایرانیوں میں ایسے لوگ تھے جو

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۳
سورة المائدة
اس نیت کے ساتھ مسلمانوں سے تعلق پیدا کرتے تھے کہ کمزور مسلمانوں سے فائدہ اُٹھا ئیں اور غلط باتیں
مشہور کر کے اسلام کو کمزور اور نا کام کرنے کی کوشش کریں۔مثال کے طور پر یہاں یہود کا ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان مفسدین کا اصل مقصد اسلام میں کمزوری پیدا کرنا ہوتا ہے اور یہ لوگ
دو طریق اختیار کرتے ہیں۔ایک اندرونی فتنہ کا اور ایک بیرونی فتنہ کا۔بیرونی طور پر تو جھوٹی باتیں یا
آیات قرآنی کا مفہوم غلط بیان کر کے اسلام کو اعتراض کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اندرونی
طور پر اطاعت کی روح کو کمزور کرتے ہیں۔اطاعت کی روح سَبْعًا وَطَاعَةً ہے۔نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کا ارشاد نازل ہوتا تھا۔آپ اس پر عمل کرتے تھے اور جس طرح اور جس رنگ میں
آپ اس پر عمل کرتے تھے اپنے ماننے والوں سے یہ توقع اور امید رکھتے تھے کہ وہ بھی اپنی اپنی
استعداد کے مطابق اطاعت کا ایسا ہی نمونہ دکھا ئیں گے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
حقیقتا اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اپنی طرف سے کچھ کہا نہ
اپنی طرف سے کچھ کر کے دکھایا جو کہا وہ خدا کا فرمان جو کیا وہ اس فرمان کے مطابق ایک نمونہ دنیا کے
سامنے پیش کیا۔اندرونی دشمن اور بیرونی دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اگر اطاعت کی اس روح کو کمزور نہ کیا جائے تو وہ فتنہ نہیں
پیدا کر سکتا۔اس واسطے ان کی ساری توجہ اور ان کا بھر پور وار اس روح پر ہوتا ہے جو سَبْعًا وَ طَاعَةً کی
روح ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اِن اوتيتم هذا فَخُذُوهُ کہ جو تمہاری مرضی کے
مطابق ہوجس چیز میں تمہارا فائدہ ہو وہ حکم تو مان لیا کرو۔یعنی جو بات تمہیں معقول نظر آتی ہے مان لیا
کرو لیکن جو بات تمہاری عقل میں نہیں آتی جسے تم غیر معقول سمجھتے ہو وہ تم کیوں مانو اور جسے ہوائے نفس
مضر پاتا ہے مفید نہیں پاتا اپنے لئے اسے کیوں مانو۔اطاعت کی اس روح کو کمزور کرنے کیلئے یہ حیلہ
کرتے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ اگر اس قسم کے احکام ہوں (چونکہ وسیع مفہوم ادا کرنا تھا اس واسطے
احکام کی قسم کو معین نہیں کیا روح بتا دی ہے ) جو تمہارے فائدہ کے تمہیں نظر نہ آتے ہوں۔تمہاری
خواہش کے مطابق نہ ہوں جو تم چاہتے ہو وہ نہ ہوں جو تمہارے نزدیک معقول نہ ہوں ایسی باتوں کو نہ
مانا کرو بلکہ آزادی ضمیر کا واسطہ دے کر اور اللہ تعالیٰ نے جو عقل دی ہے اور بہت سی استعدادیں دی
ہیں۔ان کا واسطہ دے کر کہتے ہیں کہ آخر خدا تعالیٰ نے تمہیں بھی عقل دی اور روحانی قوتیں دیں جس

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۴
سورة المائدة
چیز کوتم اچھا نہیں سمجھتے آنکھیں بند کر کے کیوں مانو علی وجہ البصیرت ماننا چاہیے پتہ نہیں کس کس رنگ
میں وہ ان کو بہکاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے احکام ہوں تو مان لیا کرو۔اس
قسم کے احکام ہوں تو نہ مانا کرو۔قسم نہیں بتائی لیکن طریق بتادیا کہ جب چاہو مانو جب چاہو نہ مانو
پس اطاعت تو ختم ہوگئی۔وہ روح جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا رنگ چڑھا دیتی ہے۔وہ
روح جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم شکل بنا دیتی تھی۔وہ روح جو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنادیتی تھی کیونکہ
خدا نے یہی فرمایا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو اور آپ سے محبت کرو تب میرے محبوب بن
سکو گے۔دشمن کہتا ہے اس روح کو کچل دو تو نہ محمد کے ہم شکل بنیں گے نہ (اپنی اپنی استعداد کے
مطابق ) صفات باری تعالیٰ کے مظہر بنیں گے نہ اللہ تعالیٰ کے محبوب ہوں گے نہ کامیاب ہوں گے
کیونکہ اسلام کا مقصد ہی یہی تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی کہ اپنی اپنی استعداد
کے دائرہ کے اندر تمام بنی نوع انسان کو صفات باری تعالیٰ کا مظہر بنا کے اللہ تعالیٰ کا محبوب بنادیا جائے
تا کہ خدا تعالیٰ کے احسانات اور انعامات سے انسان زیادہ سے زیادہ حصہ لینے لگ جائے تو اندرونی
دشمن اور بیرونی دشمن ہر دو کا مقصد ہے اسلام کو کمزور کر کے بظاہر نا کامی کی طرف اسے دھکیلنا اور ایک
ہی بنیادی حربہ ہے جو وہ استعمال کرتا ہے اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو کمزور کر دینا
ہے۔جب اطاعت کی روح کمزور ہو گئی تو یہاں بھی اختلاف کیا وہاں بھی اختلاف کیا۔ہزار
دروازے فتنے اور فساد اور بغاوت اور فسوق کے کھل جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں اور ریشہ دوانیوں اور کارروائیوں کو
دیکھ کر اے ہمارے رسول ! غمگین نہ ہو لا تحزن کی وجہ قرآن کریم نے دوسری جگہ بتائی ہے اور دل
کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے ہیں۔فرمایا کہ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ
إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُونَ (النحل: ۱۲۹،۱۲۸) دشمن جس دروازے سے
چاہیے آئے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا اس واسطے کہ اللہ کی مدد اور نصرت اسے ملتی ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار
کرتا اور نیکیوں کو احسن طور پر بجالاتا ہے تو لا تحزن میں یہ حکم ہے کہ غمگین مت ہو کیونکہ تقویٰ کے
اعلیٰ ترین مقام پر تم قائم ہو اور احسن اعمال بجالانے میں تمہارا کوئی مثیل نہیں ہے۔اس واسطے
اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے دشمن کا مکر کا میاب ہو ہی نہیں سکتا۔اسی کی وضاحت آپ نے فرمائی تھی۔

سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
جب یہ کہا لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ( التوبه : ۶۱) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ نا کامی اور نامرادی کا
خوف دل میں نہ لا۔اِنَّ اللهَ مَعَنا خدا ہمارے ساتھ ہے اور جو شخص تقویٰ پر قائم ہو احسن اعمال
بجالانے والا ہواللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں وہ نا کام کیسے ہوسکتا ہے؟ تو یہاں پر
لا تحزن کا مطلب یہ ہے کہ اے ہمارے رسول ! ہم تمہارے ساتھ ہیں تم نا کام نہیں ہو سکتے اس
واسطے نا کامی کا کوئی غم نہیں۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا تھا کہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو تو ہماری مدد اور نصرت اس
رنگ میں تمہارے شامل حال ہو جائے گی کہ غیر تمہارے پر فتح نہیں پا سکے گا۔تمہارے مقابلہ میں
کامیاب نہیں ہو سکے گا جیسا کہ آل عمران میں فرمایا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَونَ إِنْ كُنْتُمُ
مؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۳۰) اگر تم حقیقی مومن ہو اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو تو کامیابی
تمہارے نصیب میں ہے۔اس واسطے تمہیں غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تو اول المؤمنین تھے۔آپ سے بڑھ کر کوئی مؤمن نہیں تھا تو یہاں یہ فرمایا کہ تم اول المؤمنین ہو تم نے
ہی کامیاب ہونا ہے اس واسطے لا تحزن پریشان ہونے کی غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔سورہ عنکبوت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو ملائکہ کی مدداوران
کی بشارتیں ملتی ہیں۔پس یہاں یہ معنی ہوں گے کہ ملائکہ تمہاری مدد پر ہر وقت کمر بستہ ہیں لا تحزن
اندرونی اور بیرونی دشمن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے۔تم یہ غم نہ کرو یعنی دل میں یہ خیال نہ آئے کہ اسلام
کہیں کمزور نہ ہو جائے، ناکام نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ
فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۳۹) جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی کی اتباع
کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے نا کامی کا منہ نہیں دیکھتا وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ تو فرما یالَا تَحْزَنُ جو ہم نے
ہدایت نازل کی ہے تیری تو ساری زندگی ، سارے اخلاق ہی اس ہدایت کا عملی نمونہ ہیں یعنی
تیری زندگی قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہے اس واسطے تجھے غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو توغم کا سوال ہی نہیں دراصل ہمیں یہ سارے سبق دیئے جار ہے ہیں۔پھر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَحْزُنُكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (یونس: ۶۶) اسلام کے دشمن چاہتے
ہیں کہ تجھے نا کام کریں اور ذلیل کر دیں لیکن تجھے اس یقین پر قائم کیا گیا ہے کہ عزت کا سر چشمہ اور منبع

سورة المائدة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس واسطے جو مرضی وہ کہتے ہیں، کرتے رہیں۔عزت تو تیرے ہی نصیب میں
ہے۔دنیا کا سب سے معزز انسان (جب سے انسان پیدا ہوا اور جب تک انسان اس دنیا میں رہے
گا ) تو ہے۔تیرے طفیل پہلوں نے بھی عزت پائی اور بعد میں آنے والے بھی تیرے ہی طفیل عربات
حاصل کریں گے۔تمہیں اب سر چشمہ عزت بنا دیا گیا ہے تو چونکہ تیرے طفیل ہی سب کو عزت ملی ہے
اس واسطے ان کے قول ان کے منہ کی باتیں بے نتیجہ ہیں، بے اثر ہیں۔عزت کا مالک تو تو ہی ہوگا۔لا تَحْزَنُ غم کرنے کی ضرورت نہیں۔تیرے طفیل اسلام ہمیشہ معزز رہے گا۔اسلام ہمیشہ ملائکہ کی
بشارتیں حاصل کرتا رہے گا اور اسلام اور اُمت مسلمہ ہمیشہ اعلیٰ رہے گی اور خدا تعالیٰ ہمیشہ متقیوں کے
ساتھ رہے گا۔ان متقیوں کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی پر عمل کرنے والے ہیں۔اس واسطے لا تحزن اے رسول! تجھے ان اندرونی دشمنوں کی یہ حرکتیں اور یہ منصوبے جو وہ کر رہے ہیں
جن کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اس خیال میں نہ ڈالیں کہ وہ کامیاب اور تو نا کام ہو جائے گا۔جیسا
کہ میں نے بتایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو یقین اور پختگی کے ساتھ اس حقیقت پر قائم تھے لیکن
آیات قرآنی میں جن کے مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں اس قسم کا مضمون اگر بیان ہو تو
ہم لوگوں کو سبق دینے کیلئے یہ اسلوب اختیار کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اس آیہ کریمہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جس طرح اس قسم کی
ایک چھوٹی سی جماعت پائی جاتی تھی بعد میں آنے والوں میں بھی اس قسم کی جماعت پائی جائے گی۔اس قسم کے لوگ ہوں گے جو ایمان کا دعوی کریں گے جو مصلح ہونے کا نعرہ لگائیں گے لیکن اس کے
ساتھ ہی وہ يُسَارِعُونَ فِي الكفر فتنہ فساد اور فسق اور فجور کی باتیں سننے کی طرف دوڑیں گے اور ایسی
باتوں کو پھیلائیں گے اور بداعمالیوں میں وہ زندگی کے دن گزار رہے ہوں گے۔جماعت مومنین
میں بھی فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کے مفسدانہ تعلقات بھی غیر مسلموں کے ساتھ
ہوں گے، یہودی ہوں ، عیسائی ہوں، آتش پرست ہوں، دہر یہ ہوں، بد مذہب ہوں جو بد نیتی کے ساتھ
اور شرارت کے ساتھ مسلمانوں سے تعلق قائم کریں گے اور غلط باتیں ایسے لوگوں سے سن کے ، جھوٹی
باتیں ایسے لوگوں سے سن کے یہ کہہ کے پھیلائیں گے کہ بڑے بزرگ مسلمانوں نے یوں کہا اور یوں
کہا یا سچی باتوں کو بدل کے اور ان میں تحریف کر کے پھیلائیں گے تا کہ اسلام پر اعتراض کرنا بعض

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۷
سورة المائدة
ناسمجھوں کے نزدیک آسان ہو جائے اور اس طرح شرارت پیدا ہو اور اسلام میں ضعف پیدا ہو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین کے زمانہ میں جب روم فتح ہوا تو وہاں ایک
جماعت مسلمانوں کے ساتھ ایسی شامل ہو گئی۔جب ایران فتح ہوا تو مسلمانوں کے ساتھ ایسی جماعت
شامل ہو گئی۔جب پین فتح ہوا تو وہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ ایسے لوگ شامل ہو گئے جو مسلمانوں کی
طرح لباس پہنے والے، مسلمانوں کی طرح باتیں کرنے والے، مسلمانوں کی طرح اپنے اعتقادات کو
قرآن
کریم کی تعلیم پر قائم کرنے کا اظہار کرنے والے تھے لیکن تاریخ اس قسم کے فتنوں سے بھری
ہوئی ہے۔اندر سے وہ دشمن تھے اور اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے اور کرتا رہا کہ ان کی اسلام
دشمنی ظاہر ہوتی رہی اور ہمیشہ ہی وہ خدا کی نگاہ میں اور اس کے پیاروں کی نگاہ میں حقارت کے اور
بے عزتی کے مقام کو حاصل کرتے رہے۔اسلام کے لئے جو انہوں نے چاہا اپنے نفسوں کے لئے اسی
بے عزیتی اور حقارت کو انہوں نے پایا۔ہمیں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دشمن کا یہ فتنہ تو جاری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ بھی اس سے پاک نہیں رہا آئندہ بھی کوئی زمانہ اس قسم کے شر پسندوں سے پاک نہیں ہوگا۔اس لئے اے مخلصین اُمت مسلمہ! تمہارے لئے اصولی طور پر ایک ہی ہدایت ہے اور وہ یہ کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رہنا اور آپ کے اُسوہ اور سنت پر عمل پیرا
ہونے کی کوشش کرتے رہنا۔اگر تم ایسا کرو گے تو پھر تم ایسے لوگوں کے فتنہ سے خود بھی بچو گے اور
دوسروں کو بھی بچاؤ گے۔پس سنت نبوی کو تم مضبوطی سے پکڑو۔تم پر یہ فرض عاید کیا گیا ہے کہ ایسے
فتوں سے اپنے نفس کو بھی بچاؤ اور اپنے بھائیوں
کو بھی بچاؤ اور کسی قسم کی کمزوری یا گھبراہٹ کا اظہارنہ
کرو۔تمہارے دل اس یقین پر قائم ہونے چاہئیں کہ اس قسم کے فتنے الہی جماعتوں کو مضبوط کیا
کرتے ہیں انہیں کمزور نہیں کیا کرتے۔دوسرے تمہارا یہ بھی فرض ہے کہ جیسا کہ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خزمی اس دنیا میں ان کے لئے اللہ تعالیٰ
نے رُسوائی اور بے عزتی اور کم قعتی کا مقام بنایا ہے۔تمہاری نگاہ میں بھی وقعت کا کوئی مقام انہیں
حاصل نہ ہو بلکہ خذمی کا جو مقام خدا تعالیٰ نے اسلام کے دشمنوں کے لئے مقدر کیا ہے اسی مقام پر تم
انہیں دیکھو اور ویسا ہی ان سے سلوک کرو اور مطہر نہ سمجھو کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا ہے کہ

۴۸
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہی نہیں ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو مطہر سمجھے، قرار دے یا مطہر کے ساتھ جو اس کا سلوک
ہے وہ سلوک اس سے کرے اور ہمیں یہ بھی بتایا کہ تمہیں چاہیے کہ تم اس یقین پر پختگی سے قائم رہو کہ
اسلام کے مٹانے یا اس کے کمزور کر دینے کے منصوبے جہاں بھی ، جس رنگ میں بھی کئے جائیں وہ
کامیاب نہیں ہوا کرتے جیسا کہ رسول مقبول محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے لا يَحْزُنُكَ کا نمونہ دنیا کو
دکھایا تھا۔بڑے ابتلاء آئے ، فتنے کھڑے ہوئے، منصوبے کئے گئے لیکن آپ اسی بشاشت کے
ساتھ خدا تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور عشق میں پوری طرح ڈوبے
ہوئے اور خدا تعالیٰ کی محبت کو کامل طور پر حاصل کرتے ہوئے اس دنیا کی زندگی کے دن گزارتے
رہے۔پس یہ نمونہ اس میدان میں آپ نے پیش کیا۔اس نمونہ کو سامنے رکھو اور اللہ تعالیٰ پر اور اس کی
بشارتوں پر اور اس کے وعدوں پر کامل یقین رکھو۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو اس لئے قائم کیا ہے کہ
وہ وعدہ پورا ہو جو اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا کہ تیرے روحانی فرزندوں میں ایک
عظیم اور جلیل فرزند کھڑا کروں گا جو تیری عزت کو ، جو تیری محبت کو، جو تیری عظمت کو ساری دنیا میں قائم
کرے گا اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کو اپنے کمال تک پہنچا دے گا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۷۶ ۴ تا ۴۸۵)
آیت ۵۵ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ
يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةٌ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى
الكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ
اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا کہ جب تم بدیوں کو ترک کر کے اور نیکیوں کو اختیار کر کے میری رحمت
کے اُمیدوار بن جاؤ گے تو پھر میں اپنے فضل کے ساتھ حقیقتا اور واقعتا تمہیں اپنی رحمت عطا کر دوں
گا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورہ مائدہ میں فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَة

·

آج 10 میں سے 10 باقی