سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام
انوار القراٰن (جلد ۲)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۹
سورة الانعام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
هو
تفسير سورة الانعام
آیت ۱۵ تا ۱۹ قُلْ اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ
ط
ويُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا
تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔قُلْ إِنّى أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ
دو دو
عَظِيمٍ مَنْ يُصْرَفُ عَنْهُ يَوْمَبِذٍ فَقَد رَحِمَةُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ وَ
إن يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَةَ إِلَّا هُوَ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ
عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
اس کا ترجمہ تفسیر صغیر سے یہ ہے قُلْ أَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا تو کہہ کیا میں اللہ کے سوا جو آسمانوں اور
زمین کا پیدا کرنے والا ہے کوئی اور دوست بناؤں حالانکہ وہ (سب انسانوں کو ) کھلاتا ہے اور (کسی
کی طرف سے ) اسے رزق نہیں دیا جاتا۔کہہ دے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا فرمانبردار
بنوں اور یہ کہ (اے رسول) تو مشرکوں میں سے مت بنیو۔تو کہہ دے کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی
کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔جس پر سے وہ (عذاب) ٹلا یا گیا تو ( سمجھ لو
کہ ) اس دن اس پر خدا نے رحم کر دیا۔اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔۔سورۃ انعام کی جو آیات ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا
اللہ ہے۔یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے نہ آسمان پیدا ہو گئے ، نہ زمین معرض وجود میں آئی اور
آسمانوں اور زمین پر جب تم غور کرو جیسا کہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا وَ سَخَّرَ
تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
۶۰
سورة الانعام
لَكُم مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) کہ اے انسانو! تمہیں اپنی بقا کے
لئے اور اپنی نشو و نما کے لئے اور اپنی بھر پور زندگی کے لئے جو کچھ بھی چاہیے وہ فَاطِرِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ
ہی کی طرف سے ملتا ہے۔اللہ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں، کوئی بغیر استثنا کے کہ جس نے تمہیں کوئی ایسی
چیز دی ہو جو خدا نے نہیں دی۔سب کچھ خدا نے دیا۔کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے تم وہ پاؤ جو تم اللہ سے،
اپنے پیدا کرنے والے رب سے نہ پاسکو۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ یہ اعلان کر دو کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے
أنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَم کہ میں اس اطاعت گزار گروہ میں سے جو میری بعثت کے بعد امت محمدیہ
کہلائے گی اور اس امت میں جو اطاعت گزار ہوں گے۔سب سے بڑا اطاعت گزار، فرمانبردارسب
سے بڑا مسلمان ہوں۔یہ اعلان کر دو کہ یہ حکم ہے کہ میں ایسا بنوں سب سے بڑا مسلمان بنوں یعنی جس
قسم کی اطاعت کے نظارے میری امت مجھ میں دیکھے وہ ایسے ہوں کہ کوئی اور انسان اس قسم کی
فدائیت کے اور ایثار کے نظارے خدا تعالیٰ کے سامنے جو وہ فدائیت اور ایثار کے اعمال بجالا رہا ہو
کسی کو نظر نہ آئیں۔سب سے بڑا، سب سے بہتر مسلمان، سب سے زیادہ اطاعت گزار اور فرمانبردار
بنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور دوسرے مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ کسی قسم کا بھی میں شرک نہ کروں۔شرک صرف ظاہری نہیں ہوتا۔شرک باطنی بھی ہے۔شرک صرف یہ نہیں کہ کسی کی پرستش کی جائے
شرک یہ بھی ہے کہ کسی سے ایسی امید رکھی جائے جو غیر اللہ سے نہیں رکھنی چاہیے۔شرک یہ بھی ہے کہ
انسان خدا سے سب کچھ پانے کے بعد یہ سمجھنے لگے کہ اپنی ذات میں میرے اندر کوئی خوبی یا بڑائی یا
حسن یا طاقت ہے۔شرک یہ بھی ہے کہ ہم دوائی کے متعلق یہ سمجھیں کہ اس نے ہمیں شفادی۔شرک یہ
بھی ہے کہ انسان غلطی خود کرے اور مرضتُ نہ کہے کہ میں اپنی غفلت اور گناہ کے نتیجہ میں بیمار ہوا
بلکہ اپنی مرض کو ، اپنی تکلیف کو ، اپنی پریشانی کو اپنے محسن رب کی طرف اپنی حماقت کے نتیجہ میں
منسوب کرنا شروع کر دے۔ہزار ہا قسمیں شرک کی ہیں۔بعض شرک کی ایسی قسمیں ہیں جن سے
پر ہیز کرنے کا حکم عامۃ الناس کو ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا عامۃ الناس کو کہ
بوڑھی عورتوں کی طرح کا ایمان لے آؤ خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے گا لیکن وہ جو خدا تعالیٰ کی محبت کی راہ
میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور خدا کے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۶۱
سورة الانعام
کرتے ہیں انہیں ہر وقت زندگی کے ہر لمحہ میں اپنا محاسبہ کرنا پڑتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات سرزد نہ
ہو جائے جس سے ہمارا پیارا ہم سے ناراض ہو جائے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ کسی قسم کا بھی
کوئی شرک ہو اس کو نہیں کرنا وَ لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ یعنی جیسے سب سے بہتر ، سب سے بڑا
فرمانبردار بننا ہے ویسے ہی سب سے زیادہ گناہوں سے بچنے والا اور استغفار کرنے والا اور خدا کی پناہ
کی تلاش کرنے والا اور خدا کی پناہ پانے والا بننا ہے۔اور اس حکم کے بعد کہ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ یہ فرما یا قُلْ یہ بھی
اعلان کر دو۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ یہ اعلان کر دو انّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۔میں اپنے رب کی نافرمانی کروں میں تو بڑے ہولناک دن کے عذاب سے
ڈرتا ہوں۔جیسا کہ انہی آیات میں اشارہ ہے یہ ہولناک دن جو ہے یہ حشر کے دن جو معاملہ کیا جائے
گا انسانی ارواح سے اور فیصلہ ہوگا کہ جہنم میں جانا ہے یا جنت میں جانا ہے یہ وہ دن ہے عَذَابَ يَوْمٍ
عظیم جس کے متعلق کہا گیا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے کہ اول المسلمین بننا ہے۔حکم ہے کہ شرک
کی کوئی ملونی تمہاری زندگی میں نہیں ہوئی اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں دوسری آیت جو دی ہے اس میں
پھر یہ اعلان ہے کہ جو مجھے حکم تھا اس کے مطابق میں نے اپنی زندگی گزاری۔ان تمام احکام کے باوجود یہ حکم بھی ساتھ ہے۔حکم نہیں یہ اعلان بھی ساتھ ہے۔اٹھی
أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - یہ کہنے والے میں اور تم یا اور دوسرے لوگ نہیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کر دو کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ڈرتے ہیں اٹیچ
اَخَافُ میں ڈرتا ہوں میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے خدا کی نافرمانی کی تو میں بھی
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔پانچویں بات ان آیات میں یہ بتائی گئی ہے کہ یہ جس کو عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہا گیا ہے اس دن
جس دن یہ عذاب ٹالا جائے گا۔جسے اس عذاب سے حفاظت مل جائے گی اللہ تعالیٰ کی۔اللہ تعالیٰ کی
بڑی رحمت اس پر نازل ہو رہی ہوگی جس کی وجہ سے وہ عذاب سے بچے گا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
نتیجہ میں اس نے خدا کے فضل سے کامل اطاعت کی توفیق پائی ہوگی اور یہ جو ہے بچنا یہ سب سے بڑی
کامیابی ہے۔فَوْر عَظِیم ہے یہ۔عربی زبان میں عظیم کا لفظ بولا جاتا ہے کہ جس سے بڑھ کر
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۲
سورة الانعام
اور کوئی چیز نہیں اور سب سے بڑی کامیابی انسان کو اپنی زندگی میں جو پھیلی ہوئی ہے دنیوی اور اُخروی
ہر دو زندگیوں پر یہ ہے کہ جس وقت حشر کا دن ہوگا اور جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ کچھ لوگ عَذَابَ يَوْمٍ
عظیم کے مستحق ٹھہرائے جائیں گے۔اس دن جن لوگوں کو عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کا مستحق نہیں ٹھہرایا
جائے گا اور یہ عذاب ان سے ٹالا جائے گا اور اس عذاب سے ان کو محفوظ رکھا جائے گا ، اس سے بڑی
انسانی زندگی میں اور کامیابی نہیں ہوسکتی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر
پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔یہ ضرر پہنچانا جو ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے گرفت یہ
کئی قسم کی ہے۔اس زندگی میں ضرر پہنچانے کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ جیسا میں نے ابھی کہا۔اذا
مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعراء: ۸۱) انسان کو اللہ تعالیٰ اس بات میں حفاظت نہیں دیتا کہ وہ غلطی نہ
کرے اور بیمار نہ ہو اور اس کے نتیجہ میں بیمار ہو جائے تو یہ ضرر بھی اللہ تعالیٰ کی اس سہولت کی وجہ
سے، اس اختیار کی وجہ سے ہے کہ وہ غلطی کر جائے۔کھانے میں بد پرہیزی کر جائے۔وہ سردی سے
اپنے جسم کی حفاظت نہ کرے اور اس کے جگر کو ٹھنڈ لگ جائے۔اس کا نظام ہضم خراب ہو جائے گا تو
سخر لکھ کے اندر یہ آجائے گا۔اسلام نے یہ عقیدہ نہیں اپنا یا کہ تکلیف پہنچانے والی کوئی اور ہستی
ہے اور تکلیفیں دور کرنے والی کوئی اور ہستی ہے۔وہ ایک ہی خدا ہے جو اختیار دیتا ہے انسان کو کہ غلطی
کرنا چاہتے ہو، کر لو نتیجہ بھگتو گے اس کا۔لیکن جہاں یہ اعلان کیا کہ جب غلطی تم کرو گے تو یہ یادرکھو کہ
میں ہمیشہ تو بہ قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلا هُوَ جب غلطی کرو۔اِذَا مَرِضْتُ کی مثال ہی میں پھر لیتا ہوں بیمار ہو جاؤ گے۔اس کے بعد اگر یہ سمجھو کہ اس بیماری کو دور کرنے کے لئے مجھے خدا کے علاوہ بھی کسی چیز کی ضرورت ہے
تو یہ شرک ہے۔حقیقت یہی ہے کہ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ اس ضرر کو سوائے خدا کے اور کوئی دور نہیں
کر سکتا۔ہاں اس نے دوائیں پیدا کیں کسی اور نے تو نہیں پیدا کیں۔اس نے انسانی ذہن یا انسانی
اذہان میں سے بعض ذہنوں کو یہ قابلیت اور استعداد دی کہ وہ طب کے میدان میں آگے نکلیں اور
مہارت حاصل کریں۔جب طبیب کے پاس ہم جاتے ہیں تو اس لئے نہیں جاتے کہ طبیب اپنی ذات
میں کوئی طاقت رکھتا ہے شفا دینے کی ، شفا خدا نے دینی ہے۔بڑے بڑے ماہر طبیب غلطی کرتے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۳
سورة الانعام
اپنے مریضوں کی موت کا سبب بن جاتے ہیں۔بڑے بڑے دعا گو چھوٹے قسم کے طبیب غلطی نہیں
کرتے اور دعاؤں کے نتیجے میں اپنے مریضوں کی شفا کا موجب بن جاتے ہیں۔تو فَلَا كَاشِفَ لَه
الا ھو یہ شرک کے بہت سارے یا قریباً سارے ہی جو پہلو ہیں ان کو یہاں کاٹ کے رکھ دیا۔وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرِ اگر تمہیں کوئی خیر اور بھلائی پہنچے تو تمہیں یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ ہر خیر اور بھلائی
کا سر چشمہ اور منبع جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔تمہارا دوست تمہیں بھلائی نہیں پہنچا سکتا، خیر نہیں پہنچا
سکتا جب تک خدا نہ چاہے۔تم خود اپنے آپ
کو خیر نہیں پہنچا سکتے۔جب تک اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو۔وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِہ وہ اپنے بندوں پر غالب اور متصرف بالا رادہ ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ
سکتا کہ میں خدا تعالیٰ کی جو طاقتیں ہیں ان سے باہر نکل کے اس کے احکام اور او امر اور اس کی منشا سے
دور جاسکتا ہوں۔نہیں۔وہ اپنے بندوں پر غالب ہے، ہاں اس کا یہ جو غلبہ ہے اس کا سلوک تصرف
بالا رادہ ہونے کی حیثیت کے لحاظ سے جو ہے وہ اس کی ان دوصفات کے ماتحت ہے۔بڑی حکمتوں والا
ہے۔اپنی حکمتوں کو سامنے رکھ کے وہ اپنے فیصلے کرتا ہے اور سب حالات سے باخبر ہے۔وہ باخبر تھا جس
طرح قرآن کریم میں آتا ہے کہ ایک نیک کی اولاد کے خزانہ کی حفاظت کر لی اور ایک نیک کو برائی سے
بچانے کے لئے اس کے بچے کی موت کا سامان پیدا کر دیا۔تو وہ خبیر ہے اور حکمت کا ملہ کا مالک ہے۔سورۃ انعام کی جو یہ آیات ہیں اس میں جو بنیادی چیز آپ کے دماغ میں میں چاہتا ہوں حاضر
رہے وہ یہ ہے کہ اُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَم که نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ
پاک اور مطہر اور خدا تعالیٰ کے پیارے اور محبوب رسول ہیں۔کوئی انسان ایسا نہیں جو آپ کی گرد کو بھی
پہنچ سکے اور دوسرے یہ بات کہ اس کے باوجود سورۃ انعام میں آپ سے یہ بھی کہلوایا گیا انّي أَخَافُ
إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے محمد نے بھی نافرمانی کی اپنے
رب سے تو عَذَابَ يَوْمٍ عَظیم سے مجھے کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔سی نافرمانی کرنا جہاں تک خدا تعالیٰ کی اس محبت کو ہم دیکھتے ہیں جو آپ کے ساتھ تھی جہاں تک
آپ کے عشق کو دیکھتے ہیں جو اپنے محبوب خدا کے ساتھ تھا بالکل ناممکن ہے۔یہ اعلان کیوں کیا گیا ؟
ہمارے لئے کیا گیا۔ہمیں بتانے کے لئے کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ہم کہلواتے ہیں ائی
أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ تو تم اپنی فکر کرو۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ ۵۳۱۳۵۲۵)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۴
سورة الانعام
آیت ۳۸ وَقَالُوا لَو لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرُ
عَلَى أَنْ يُنَزِّلَ آيَةً وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ۔ط
اللہ تعالیٰ کو آیات کے نازل کرنے پر قادر نہ سمجھنا یعنی یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اب آیات کے نزول
پر قادر نہیں رہا ( یہ آیت کا ترجمہ ہے۔میں عربی نہیں لے رہا) ان لوگوں کا کام ہے جو لا يَعْلَمُونَ جو
عقل تو رکھتے ہیں لیکن پاکیزہ عقل نہیں رکھتے۔جاہل ہیں اس لحاظ سے۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کی ذات اپنی پوری قدرتوں کے ساتھ
اور پورے غلبہ کے ساتھ ایسی نہیں کہ وعدہ کرے اور پورا نہ کر سکے اور وہ جو طہارت کا سر چشمہ ہے اس
کے وعدے ایسے نہیں کہ وہ وعدہ کرے اور پورا کرنے کا ارادہ چھوڑ دے یعنی دغا کر جائے وعدہ خلافی
کر جائے۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔ایسا سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہوں گے، یعلمون ان لوگوں کا کام ہے
( اس آیت میں جن لوگوں کا ذکر تھا) کہ جو لوگ علم رکھتے ہیں پاکیزہ عقل ، لب کے نتیجہ میں اس گروہ
میں شامل ہیں۔ایسا نہ سمجھنا جہالت ہے۔یہ آیت تو ہے چھوٹی سی لیکن قرآن کریم نے تبشیر وانذار سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وعدے
دیئے ہمیں اور ایسے بھی وعدے تھے جن کا تعلق خاص گروہوں کے ساتھ ہے۔ایسے بھی وعدے ہیں
جن کا تعلق ہر اس شخص کے ساتھ ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ سے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔تو وعدہ ہے وہ تمہیں دے دیا جائے گا۔تو اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ یقیناً پورا کرنے والا ہے لیکن انسان دو گروہوں میں بٹ
گئے۔ایک وہ جو سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کبھی وعدہ پورا نہیں کرتا یا نہیں کر سکتا اور ایک وہ گروہ ہے جو یہ سمجھتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ جیسا کہ پہلے اپنی پوری قدرتوں اور غلبہ کے ساتھ تھا، ہے اور آئندہ ویسا ہی رہے گا۔اس میں تو کوئی تبدیلی نہیں نا ہوتی۔ایک تو یہ گروہ ہے اور ایک وہ ہے جو کہتا ہے نہیں۔وعدے تو ہیں ،
پورے ہوں نہیں ہوں گے یا شک میں پڑ گئے کہ پورے شاید نہ ہوں۔طارق نے جب کشتیاں
تغییر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
سورة الانعام
جلائیں وہ شک میں نہیں پڑے۔انہیں یہ پتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اَنْتُمُ الْأَعْلَونَ اِنْ
كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۴۰) ان کو فکر اپنے ایمان کی تھی۔ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بے
وفائی، وعدہ کی بے وفائی کا خوف نہیں تھا۔چونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم اخلاص کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی
محبت میں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت میں یہاں آئے ہیں ان کے
مخالفانہ منصوبوں
کو نا کام کرنے کے لئے ، اس لئے ہمیں کسی مادی دنیوی سہارے کی ضرورت نہیں۔اور پھر چودہ سوسال اور پھر پندرہویں صدی کا جو کچھ حصہ گزرا ہے جنہوں نے یہ سمجھا اور شناخت
کیا اور یہ معرفت حاصل کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو پورا کرتا ہے، پورا کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے
اور اس کا جو تقدس ہے جو اس کی طہارت ہے سُبحان اللہ میں جو کیفیت اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتائی ہے
اپنے وجود کی وہ تقاضا کرتی ہے کہ جو وہ وعدہ کرے وہ پورا کرے۔ہاں اس نے شرط لگائی ہے بندوں
پر، ایسا کروگے میں وعدہ پورا کروں گا۔ایسا نہیں کرو گے تمہارے اندر استحقاق نہیں رہے گا کہ میں
وعدہ پورا کروں۔اس کی ذمہ داری بندے پر ہے خدا پر نہیں ہے اور خوف کا مقام ہے۔ط
(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۱۱ تا ۴۱۳)
آیت نمبر ۱۱۰٬۱۰۵٬۵۸ قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ كَذَّبُتُم بِهِ مَا عِنْدِي
مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ
قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ ، فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَ مَنْ عَمِيَ
فَعَلَيْهَا ، وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ۔ج
وَ اَقْسَمُوا بِاللهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ
إنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ
کہہ دے! مجھے اپنی رسالت کی سچائی پر کھلی کھلی دلیل اپنے رب کی طرف سے
ملی ہے۔میں بے ثبوت نہیں آیا۔میں ثبوت لے کر اپنے رب کی طرف سے آیا ہوں اور
تم پھر بھی تکذیب کر رہے ہو۔جس عذاب کو تم جلدی مانگتے ہو وہ میرے اختیار میں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶
سورة الانعام
نہیں۔حکم صادر کرنا خدا تعالیٰ ہی کا منصب ہے۔وہی حق کو کھولے گا اور خَيْرُ الْفَصِلِينَ
ہے وہ اور ہمارے درمیان بہترین فیصلہ کرے گا“۔سورۃ الانعام کی آیت ۱۰۵ کا ترجمہ یہ ہے:۔” خدا نے میری رسالت کی صداقت پر روشن نشان تمہیں دیئے ہیں۔تمہاری
آنکھیں ان بصائر کو دیکھ کر کھل جانی چاہئیں تھیں مگر یہ نہیں ہوا بلکہ ایک گروہ وہ ہے جس
نے شناخت کیا اور ایک وہ ہے جس نے شناخت کرنے سے انکار کیا۔فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ
پس جو ان کو شناخت کرے اس نے اپنے ہی نفس کو فائدہ پہنچایا اور جو اندھا ہو جائے اور
روشن دلائل کو نہ دیکھے اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔میں تو تم پر نگہبان اور محافظ نہیں“۔سورۃ الانعام کی آیت ۱۱۰ کا ترجمہ یہ ہے:۔یہ لوگ سارے نشانات کو دیکھنے اور ان کی تکذیب کرنے اور ان کو جھٹلا دینے
کے بعد بھی سخت قسمیں کھاتے ہیں اقسمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ کہ اگر کوئی نشان
دیکھیں تو ضرور ایمان لے آئیں گے۔کہہ دو نشان تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں۔جس نشان
کو چاہتا ہے اسی نشان کو ظاہر کرتا ہے۔اقتراح کے نشان
کو اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے یعنی
یہ کہنا کہ یہ فلاں نشان ہمیں دکھایا جائے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہی
دوسری جگہ آیا ہے کہ کافروں نے کہا ہمیں یہ نشان دکھاؤ، یہ نشان دکھاؤ، یہ نشان دکھاؤ تو
ان کو یہی جواب دیا گیا کہ نشان دکھانا اللہ کا کام ہے رسول کا کام نہیں۔نشان کے دیکھنے
میں اپنی مرضی نہیں چلے گی خدا کی مرضی چلے گی۔جونشان وہ چاہے گا وہ دکھلائے گا جو
نشان
وہ نہیں چاہے گا وہ نہیں دکھلائے گا۔“
ان آیات پر غور کرنے سے بہت سی چیزیں سامنے آتی ہیں، میں نے ہیں باتیں نوٹ کی ہیں جو
ہمارے سامنے آتی ہیں۔ایک تو یہ اعلان کیا کہ مجھے میرے رب نے بھیجا ہے۔خدا تعالیٰ جس نے میری ربوبیت کی، اس کی
طرف سے میں مبعوث ہو کر آیا ہوں۔یہاں یہ نہیں کہا کہ قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنَ اللهِ کہا یہ ہے کہ
قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ ربّى اس میں یہ بتانا مقصود ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان میں سے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷
سورة الانعام
ایک وجود کو منتخب کیا اور اس قدر عظیم صلاحیتیں اور استعداد میں اسے عطا کیں کہ جس قدر عظیم صلاحیتیں اور
استعدادیں کسی اور کو عطا نہیں ہوئی تھیں اور افضل الرسل اور خاتم الانبیاء کی حیثیت میں اسے بھیجا تو ربوبیت
کرنے والے رب کی طرف اپنی رسالت کو یہاں منسوب کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے تا کہ
اس چیز کو نمایاں کیا جائے کہ عظمت والا ایک رسول ہوں اور عظمت والے وہ نشان ہیں جو خدا تعالیٰ نے
میری صداقت پر قائم کئے ہیں۔وَ كَذبتم بہ اور اس کے باوجود تم ہو کہ تم انکار کر رہے ہو۔پہلی بات
یہ کہ مجھے میرے رب نے بھیجا۔دوسری بات ہمیں یہ پتا لگتی ہے کہ میرے رب نے ثبوت دے کر بھیجا بے ثبوت نہیں بھیجا اور یہ
ثبوت جو ہے آپ کی صداقت کا ، یہ ایک دو دلائل یا چند ایک نشانوں پر مشتمل نہیں بلکہ دلائل کے لحاظ
سے اس قدر ز بر دست دلائل کہ نہ صرف ان انسانوں کی ذہنی تسلی کے لئے کافی تھے جنہوں نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا بلکہ بعد میں آنے والے جو بدلے ہوئے حالات میں بدلے ہوئے
دماغ اور ذہن رکھنے والے تھے ان کو بھی کنونس (Convince) کرنے ، باور کروانے کی طاقت
رکھنے والے دلائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ہمیں قرآنِ عظیم میں ملتے ہیں۔تو دوسری حکمت
صفت ربّ کے استعمال کی ہمیں یہاں یہ نظر آتی ہے کہ مجھے ربوبیت عالمین کے لئے بھیجا ہے اس لئے
قیامت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا سامان اس تعلیم میں رکھ دیا گیا ہے جو قرآن عظیم کے ذریعہ مجھے
دی گئی اور جس کو قیامت تک کے انسانوں تک پہنچانا میرا اور میرے ماننے والوں کا کام ہے۔تیسری بات ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ ان کھلے دلائل کے باوجود تم میری تکذیب کر رہے ہو۔تمہاری
اپنی بھلائی کیلئے تمہاری اپنی رفعتوں کے لئے ، تمہاری عزتوں کے قیام کے لئے، خدا تعالیٰ کے پیار
کے حصول کے لئے، ایک زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم کرنے کے لئے یہ تعلیم آئی۔تمہاری بھلائی
دنیوی بھلائی اور اُخروی بھلائی) کے سامان بھی اس میں تھے۔اتنی عظیم تعلیم ، اتنی حسین تعلیم ، اتنی
مفید تعلیم تمہیں زمین سے اٹھا کر اس قدر رفعتوں تک پہنچانے والی تعلیم تمہارے پاس آئی لیکن تم ہو
کہ پھر تم تکذیب کر رہے ہو۔چوتھی بات ہمیں ان آیات میں یہ نظر آتی ہے کہ یہ تعلیم جو ہے اس میں بشارات بھی ہیں اور
انداری پیشگوئیاں بھی ہیں تو عجیب ہو تم (منکر اور کافر) کہ جو عظیم بشارتیں یہ تعلیم لے کر آئی ان کی
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸
سورة الانعام
طرف تم توجہ نہیں دیتے اور ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے۔کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ وہ وعدہ جو ہمارے کفر
اور انکار پر ہمیں عذاب دینے کا ہے وہ وعدہ کیوں نہیں پورا کرتا۔ہم پر عذاب کیوں نہیں آتا۔تم یہ نہیں
کہتے کہ خدا تعالیٰ نے پیار کے جو وعدے ہم سے کئے ہمیں زمین سے اٹھا کر آسمان کی رفعتوں تک
پہنچانے کے جو وعدے کئے وہ ہماری زندگیوں میں پورے ہوں اور ہم اس دنیا کی جنتوں سے بھی
حصہ لیں اور اُخروی زندگی کی جنتیں بھی ہماری قسمت میں لکھی جائیں بشارتوں کی طرف تم توجہ
نہیں کرتے اور اتنی عظیم تعلیم ، اس قدر وسیع اور اس قدر ارفع اور اس قدر عظیم بشارتوں کو چھوڑ کے تم کہتے
ہو۔(مَا تَسْتَعْجِلُونَ ) کہ ہم پر جلد تر عذاب کیوں نہیں آتا۔ہم نے انکار کیا تمہارا، تو خدا ہمیں پکڑتا
کیوں نہیں، ہمیں ہلاک کیوں نہیں کرتا تم بشارتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے اور خدا کی گرفت اور اس کی
قہری تجلی کے متعلق مطالبہ کرتے ہو کہ وہ قہری تجلی جلد تم پر نازل ہو اور تمہیں جلا کر رکھ دے۔پانچویں بات ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں عذاب دینا
یا ڈھیل دینا یہ میرے اختیار میں نہیں۔میں رسول ہوں۔میں پیغامبر ہوں۔دوسری جگہ فرمایا کہ
ہمارے رسول پر البلاغ کے سوا اور کچھ نہیں۔پہنچادینا اس کا کام ہے۔آپ کہتے ہیں میرا کام ہے
پہنچادینا، میں پہنچا دوں گا، میرا کام ختم ہو جائے گا۔تم عذاب ما نگتے ہو۔عذاب دینا میرا اختیار نہیں۔تم
کہو کہ ساری بشارتیں تمہارے حق میں پوری ہو جا ئیں خواہ تم اعمال صالحہ بجالا و یا نہ بجالا ؤ۔اپنے
رب کریم کو خوش کرنے میں کامیاب ہو یا نہ ہو، یہ بھی میرے اختیار میں نہیں۔تمہیں عذاب دینا یا
ڈھیل دینا میرا کام نہیں۔تم اپنی گمراہیوں میں بڑھتے چلے جاؤ اور خدا اپنی نرمی کے جلوے تم پر ظاہر
کرتا چلا جائے ، یہ اس کی مرضی ہے تم جانو اور تمہارا خدا۔میرے اختیار میں نہیں ہے یہ۔ان
معاملات میں حکم صادر کرنا اس بالا ہستی کا کام ہے اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ حکم اسی کا چلتا ہے، جو
صاحب حکم بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے۔اس کے سارے کام حکمت سے ہیں حکمت سے خالی
نہیں ہوتے۔اگر وہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ابتدائی دور میں اپنی گرفت میں
جلدی کرتا تو عکرمہ اور ان کے ایک سو چالیس کے قریب ساتھی جنہوں نے بعد میں تو بہ کی اور اسلام
میں داخل ہوئے اور جنگ یرموک کے موقع پر جب انہیں ان کے دوست خالد بن ولید نے اس
طرف توجہ دلائی کہ تم بڑے گناہگار ہو تم نے خدا کے رسول کے خلاف کارروائیاں کیں، ان کو
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۶۹
سورة الانعام
ایذا پہنچایا، مسلمانوں کے قتل کے منصوبے بنائے، مسلمانوں
کو دکھ دیئے ، بہتوں کو شہید کیا۔ایسے داغ
تمہارے چہرہ پر لگے ہوئے ہیں کہ سوائے تمہارے خون کے کوئی اور چیز انہیں دھو نہیں سکتی اور آج
موقع ہے، آج دھولو اپنے رھے۔چنانچہ تین لاکھ فوج پر ان کم و بیش ایک سو چالیس مکہ کے رؤساء کے
بچوں نے حملہ کر دیا اور ان میں سے ہر ایک نے میدانِ جنگ میں جام شہادت پیا اور اس طرح پر اپنے
چہروں سے نہایت بھیانک دھبے دھونے میں کامیاب ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ اگر ان کو ڈھیل نہ دیتا تو
تو بہ اور رجوع الی اللہ کا یہ نظارہ تو دنیا نہ دیکھتی۔سکی زندگی کے تیرہ سال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی
اذیتیں دی گئیں، دکھ پہنچائے گئے لیکن خدا تعالیٰ نے نرمی کا سلوک کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
یہی خدا سے چاہا کہ وہ نرمی کا سلوک کرے جیسا کہ طائف کے واقعہ میں آتا ہے کہ اے خدا یہ پہچانتے
نہیں مجھے، ان کے ساتھ ڈھیل کا معاملہ کر۔بہر حال وہ پکڑتا بھی ہے جب چاہے اس کی گرفت بھی
بڑی سخت ہے اس کی قہری تجلی کا تصور بھی انسان کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے لیکن وہ ڈھیل بھی دیتا
ہے۔وہ بڑا رحم کرنے والا بھی ہے وہ موقع دیتا ہے کہ انسان اپنی اصلاح کرے۔تو ہمیں چھٹی بات یہاں یہ نظر آتی ہے کہ تمہیں عذاب دینا یا ڈھیل دینا میرے اختیار میں نہیں ، یہ
اللہ کا کام ہے۔وہ صاحب حکم ہے ( الْحُكْمُ لِلهِ ) ، صاحب اختیار ہے، مالک ہے، کوئی دنیا کی طاقت
نہیں جو اس کو اس کی مرضی کرنے سے روک سکے اور صاحب حکمت ہے اور حکم صادر کرنا اسی کا منصب
ہے جو اپنا حکم جاری بھی کر سکے اور حکمت سے کام لینے والا ہو۔اور ساتویں چیز ہمیں ان آیات سے یہ پتالگتی ہے کہ تم جلدی کر رہے ہو شاید اس خیال سے کہ
کبھی حق و صداقت کو خدا تعالیٰ کھولے گا نہیں۔لیکن ایک وقت آئے گا کہ وہ خود يَقُضُ الْحَقِّ حق
اور صداقت کو کھولے گا لیکن اپنے وقت پر کھولے گا۔نہ میرے کہنے سے کھولے گا نہ تمہارے واویلا
کرنے سے کھولے گا۔وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِینَ۔آٹھویں بات یہ ہے کہ وہ حق و حکمت کا سر چشمہ ہے۔وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور اس لئے
وہ ہمارے درمیان بہترین فیصلہ کرے گا۔جیسا کہ بہترین فیصلہ اس نے کیا پہلے دن سے لے کر آج
کے دن تک اور آج کے دن سے لے کر قیامت تک کرتا چلا جائے گا۔خَيْرُ الْفَصِلِینَ اس میں ہمیں
بتایا گیا کہ کسی بھی نسلِ انسانی کو خدا تعالیٰ سے اس قسم کے مطالبے نہیں کرنے چاہئیں اور لرزاں
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الانعام
ترساں اپنی زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔خدا تعالیٰ جب چاہے گا جو چاہے گا جس رنگ میں
چاہے گا اپنے حکم کو جاری کرے گا اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے مخالفین کے درمیان
وہ جب فیصلہ کرے گا تو اس کا جو فیصلہ ہوگا وہ خَيْرُ الفصلِینَ کا فیصلہ ہوگا۔وہ بہترین فیصلہ ہوگا وہ
نوع انسانی کی بھلائی کا فیصلہ ہوگا۔وہ ایک ایسی ہستی کا فیصلہ نہیں ہوگا جو اپنے علم میں کمزور جو اپنی
طاقت میں کمزور جو اپنی حکمت میں کمزور جو اپنی رحمت میں کمزور بلکہ اس عز وجلت کا ہوگا جو رحمتی
وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) کہنے والا ہے جس نے خَيْرُ الْفَصِلِینَ اپنے متعلق کہا۔وہ اس کا
ہو گا جس نے کہا کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) کہ اصل غرض تو
تمہاری پیدائش کی یہ ہے کہ تم میرے بندے بنو۔میرے ساتھ زندہ تعلق قائم کرو۔نویں بات دوسری آیت سے ہمیں یہ پتا لگتی ہے کہ خدا جانے تمہیں کیا ہو گیا ہے۔بصائر آچکے
آنکھیں کھولنے والے روشن نشان ظاہر ہوئے اور تمہیں نظر نہیں آرہے۔دسویں بات ہمیں یہ پتالگتی ہے کہ ان روشن نشانوں کو شناخت کرنے میں تمہارا اپنا فائدہ ہے کسی اور کا
فائدہ نہیں اور اگر تم آنکھیں رکھتے ہوئے اندھے ہو جاؤ تو جو اندھا ہوگا وہ خود اپنا نقصان کرے گا۔کسی
اور کا نقصان نہیں کرے گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت سے انکار پہلی نسل سے لے کر
قیامت تک کی انسانی نسلوں تک جو ہے اس کا نقصان منکرین کو پہنچے گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو،
آپ
کی تعلیم کو، آپ کی بشارتوں کو، آپ کے مانے والوں کو ، خدا تعالیٰ کی جو رحمتیں آپ کے ماننے والوں
پر آپ کے طفیل نازل ہو رہی ہیں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔جو اندھا ہوگا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نشانات کو دیکھ نہیں سکے گاوہ اپنا نقصان کرے گا۔ایک اور بات یہ کہ میں تم پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا گیا، محافظ نہیں ہوں ، رسول ہوں۔ایک پیغام خدا
نے میرے ذریعہ سے تم تک پہنچانا چاہا میں نے تمہیں پہنچادیا۔خدا تعالیٰ نے اس تعلیم کے لئے دنیا
کے سامنے ایک بہترین نمونہ قائم کرنا چاہا اور خدا نے توفیق دی مجھے کہ میں تمہارے لئے اسوۂ حسنہ بن
جاؤں۔ایک حسین تعلیم ایک حسین وجود میں عملی رنگ میں تمہیں نظر آتی ہے۔نگہبان اور محافظ نہیں
ہوں رسول ہوں اور اُسوہ ہوں۔میری تعلیم کو دیکھو، میرے اعمال کو دیکھو۔میری اس تعلیم کے
نتیجہ میں انسان کو جو خدا تعالیٰ کے نعماء ملتے ہیں ان کو دیکھو۔اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي