سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ود
اے
سورة الانعام
يُحبكم الله (ال عمران : ۳۲) میرے اسوہ پر چل کر خدا تعالیٰ کا جو پیار تمہیں حاصل ہوتا ہے، اسے
دیکھو۔ان چیزوں کو دیکھو اور اپنے خدائے واحد و یگانہ جو بڑا رحم کرنے والا اور رپ کریم ہے کی طرف
واپس لوٹ کے آؤ۔دوری کی راہوں کو اختیار نہ کرو۔ایک اور بات ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ ظاہر ہونے والے بینہ اور بصائر ہزاروں نشان دیکھتے اور ان کو
جھٹلاتے ہیں اور ہزاروں نشانوں کو جھٹلانے کے بعد پھر قسمیں بھی کھاتے ہیں کہ اگر کوئی نشان آ جائے
تو ہم مان لیں گے مگر نشان ہماری مرضی کا ہو۔۔۔۔۔۔پس ہمیں ایک بات ان آیات میں یہ نظر آتی ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہزار ہا ہزار ہا ہزار ہا نہیں میں
کہوں گا کہ لکھوکھہا نشان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے اور آپ کی عظمت کے دکھائے گئے جو
انہوں نے دیکھے اور دیکھے بھی اور جھٹلایا بھی اور پھر قسمیں بھی کھاتے ہیں کہ ہماری مرضی کا کوئی ایک
نشان آجائے تو ہم مان جائیں گے۔ایک اور بات۔ہمیں یہ کہا گیا کہ یہ لوگ خدا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔اپنی مرضی منوانا چاہتے
ہیں۔خدا پر تو کوئی شخص اپنی مرضی ٹھونس نہیں سکتا اور اگر یہ لوگ یہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
حکومت میں دخل اندازی کریں اور اسی کی حکمت میں اپنی آراء کے مطابق ہیر پھیر کریں تو یہ تو نہیں
ہوگا، ہو گا وہی جو خدا چاہے گا اور ہو گا اسی وقت جب خدا چاہے گا۔کسی کے کہنے پر خدا کوئی نشان کسی
مقام پر کسی زمانے میں نہیں دکھایا کرتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خدا نے اپنی مرضی سے اپنی حکمت
کاملہ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پچھلے چودہ سو سال میں نشان نہیں دکھائے یا محدودنشان دکھائے
ایک اور بات یہ کہ مرضی خدا ہی کی چلے گی جس نشان کو چاہے گا ظاہر کرے گا جس نشان کو۔۔۔۔۔۔چاہے گا ظاہر
نہیں کرے گا۔ایک اور بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جہاں بشارتیں ہیں وہاں انذاری
پیشگوئیاں بھی ہیں۔گرفت کی پیشگوئی بھی ہے۔وہاں عذاب کی پیشگوئی بھی ہے یہ جلدی کر رہے ہیں
کہ جلدی آجائے عذاب۔عذاب تو آئے گا مگر جب عذاب آئے گا تو ان کے کہنے کی وجہ سے نہیں
آئے گا بلکہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے انذار کی وجہ سے آئے گا۔جب عذاب آیا، ایک رنگ میں
ان
کا اپنا مطالبہ بھی پورا ہو گیا کہ یہ کہہ رہے ہیں جلدی آ جائے۔جلدی نہیں آئے گالیکن عذاب آئے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۷۲
سورة الانعام
گا ضرور۔اگر یہ اصلاح نہیں کریں گے۔ہرا نذاری پیشگوئی مشروط ہے یعنی اگر جن کے متعلق وہ انذار ہے وہ اپنی اصلاح کرلیں تو خدا تعالیٰ
معاف کر دیتا ہے۔اسلام کی یہ تعلیم ہے لیکن اگر وہ اصلاح نہ کریں اور خدا کی گرفت میں آجائیں تو
عذاب تو آیا لیکن مطالبہ کرنے والے کا جو مطالبہ جلدی کا تھا اس وقت نہیں آیا لیکن آیا ضرور اور جب
آ گیا تو اس وقت اس کا بھی انکار کر جائیں گے۔عذاب دیکھیں گے پھر بھی انکار کر جائیں گے۔آخر جیسا کہ میں نے بتایا ساری دنیا نے ان انذاری پیشگوئیوں کے جلوے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی صداقت کے لئے قرآن کریم نے بیان کی ہیں، دیکھے مغرب نے بھی دیکھے، مشرق نے بھی دیکھے،
شمال نے بھی جنوب نے بھی دیکھے اور جو عذاب میں ہلاک ہو گئے ان کے تو ایمان لانے کا سوال
نہیں۔جو بچ گئے ان میں سے بھی بہت ساروں نے پھر بھی انکار کر دیا۔اسی واسطے خدا نے کہا کہ تمہیں
پتا لگ جائے گا کہ جس چیز (عذاب) کو یہ مانگ رہے ہیں ، جب خدا چاہے گا عذاب آئے گالیکن
عذاب آنے کے باوجود بھی وہ انکار کریں گے ایمان نہیں لائیں گے اور بشارتیں جو دی گئی ہیں مومنوں
کے لئے اس میں حصہ دار نہیں بنیں گے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۴۹ تا ۱۵۸)
آیت ۶۷ وَكَذَابَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُلْ تَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيلٍ
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ۔۔۔۔ایک رنگ میں یہ بیان ہمارے جذبات کی تاروں کو چھیڑتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی بڑی ہدایت لے کر آئے لیکن قوم نے اس پیغام کی تکذیب کردی
اور اسے جھوٹا قراردے دیا حالانکہ هُوَ الْحَقُّ یہ تو ایک صداقت ہے یہ تو ایک سچائی ہے لیکن فرمایا :۔قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُم بوکیل اے رسول ! تم ان سے کہہ دو۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔یہ فیصلہ
بہر حال تم نے کرنا ہے کہ آیا تم اپنی مرضی سے ایمان کا اظہار کرو گے اور ہدایت کی راہوں کو اختیار
کرو گے اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایت کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے قرب کی تلاش کرو گے یا تم کفر کا
اعلان کرو گے اور خدا تعالیٰ سے دوری کی راہوں کو اختیار کرو گے۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔خدا تعالیٰ نے میرے اوپر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی کہ میں تم پر جبر کر کے زبردستی کے طور پر کسی مادی
طاقت کے ذریعہ تمہارے اس اختیار کو چھین کر جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے تمہیں ہدایت کی راہوں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
کی طرف لاؤں۔۷۳
سورة الانعام
( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۲۲۶)
آیت ۷۲ قُلْ اَنَدعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَ
تُرَدُّ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدْنَا اللهُ كَالَّذِي اسْتَهُوَتْهُ الشَّيطِينُ فِي
الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَةَ أَصْحَب يَدْعُونَةَ إِلَى الْهُدَى انْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى
اللهِ هُوَ الْهُدى وَأُمِرْنَا لِمُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ
اور وہ بلاتا ہے ( دعا الی اللہ ) لوگوں کو اس امر کی طرف کہ خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار مسلم بن
جاؤ۔مسلم کے معنی ہی ہیں کامل فرمانبردار بن جاؤ۔اور کامل فرمانبرداری کس کی؟ قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی اس ہدایت کی کامل اطاعت کرو،
ہر حکم کی جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری بھلائی کے لئے نازل کیا ہے۔ہر اس چیز سے بچو جس کے بچنے کا اس
نے تمہیں کہا ہے سختی کے ساتھ۔یہ نہیں کر نہ کر نواہی جو ہیں۔اسی لئے سورۃ الا انعام میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا۔قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی راہنمائی۔راہنمائی کیوں ہوتی ہے؟ راہنمائی ہوتی ہے۔بھولا بھٹکا ہے اس کو ہدایت کی ضرورت ہے۔اس کو راہنمائی کی ضرورت ہے۔یہاں ربوہ میں بھی
بہت سے آجاتے ہیں اور آپ میں سے کسی کو پوچھتے ہیں ہم نے فلاں جگہ جانا ہے۔ایک دوست ہمارا
رہتا ہے اس کا راستہ کہاں ہے؟ یہ اللہ کی ہدایت کامل ہدایت انسانوں کی تمام صلاحیتوں کی صحیح ، خالص
اور پوری نشوونما کرنے والی جو ہدایت ہے یہ سوائے اللہ کے جو انسان کو جانتا اور پہچانتا ہے اس لئے کہ
وہ خالق ہے اور کوئی دے ہی نہیں سکتا۔میں تو آپ
کو نہیں جانتا نہ مجھے آپ کے اندرونے کا پتا۔نہ مجھے
آپ کے خیالات کا پتا۔نہ مجھے آپ کے اخلاق کا پتا۔نہ مجھے آپ کی دلچسپیوں کا پتا۔نہ مجھے آپ کی
قوتوں اور صلاحیتوں کا پتا۔میں آپ کے لئے ہدایت کیسے کر سکتا ہوں پیدا۔نہ آپ ایک دوسرے کی
ہدایت کر سکتے ہیں۔ہدایت تو وہی دے سکتا ہے جس نے پیدا بھی کیا اور جو ہر وہ علم جس کا ہماری ذات
سے تعلق ہے وہ جانتا ہے اسے۔وہ علم رکھتا ہے۔وَاُمِرْنَا لِنُسلِمَ یہاں بھی یہ کہا ہے اور ہمیں حکم دیا
گیا ہے کہ ہم اطاعت کریں لرب العلمین اس رب کی جو عالمین کا رب ہے۔ہمارا بھی رب ہے۔

۷۴
سورة الانعام
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ہماری ربوبیت کے لئے جو اس نے سامان پیدا کئے اس کی طرف وہی راہنمائی کر سکتا ہے۔اس کے
لئے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا قَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا میں جیسا کہ
میں نے بتایا عربی لغت کے لحاظ سے تین پہلو پائے جاتے ہیں۔زبان سے اعلان کرنا مذہبی ہدایت
کے متعلق، عقائد کے متعلق دل میں اسی کے مطابق عقیدہ رکھنا اور اس کے مطابق اس کے عمل رکھنا۔پھر آگے اس کی تشریح کر دی عَمِلَ صَالِحًا میں کہ اپنے ایمان کے مطابق اور لوگوں کی ضرورت
اور ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق ان سے نیکی اور وعظ کی بات کرنا اور وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
(المائدة: ۳) کے مطابق ان سے حسن سلوک کرنا اور ان سے تعلق کو قائم رکھنا۔وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ
المُسْلِمِينَ اور اپنا نمونہ ان کے سامنے رکھنا۔کہنا کہ دیکھو میں نے اپنے ربّ کو پہچانا ہے۔میں عرفان
ذات وصفات باری رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میرے دل میں صحیح عقیدہ محض اس کی
رحمت سے راسخ ہوا۔اس کے مطابق میں اعلان کر رہا ہوں اور وہ اتنا راسخ ہے کہ میرے جوارح
میرے دل کے تابع ہو کر ہر وقت خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۱۲، ۳۱۳)
آیت ۹۳ وَهُذَا كِتَب اَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ
لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ
وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اللہ تعالیٰ نے سورہ انعام کی اس آیت میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ یہ عظیم الشان کتاب جسے ہم
نے تجھ پر اتارا ہے، برکات کی جامع ہے اور جو کلام اس سے پہلے تھا اس کو پورا کرنے والی ہے اور ہم
نے اسے اس لئے اُتارا ہے تا کہ تو اس کے ذریعہ سے اقوامِ عالم کو ہدایت دے اور تا تو ڈرائے مکہ اور
عرب کے بسنے والوں کو اور ان آبادیوں کو جو عرب کے چاروں طرف اکناف عالم تک پھیلی ہوئی
ہیں۔اور جولوگ پیچھے آنے والی موعود باتوں اور بشارتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ان عبادتوں
پر قائم ہیں جن پر انہیں ان کے رسولوں نے قائم کیا تھا۔وہ اپنے تقویٰ اور ایمانی پختگی کے نتیجہ میں
قرآن پر بھی ضرور ایمان لے آئیں گے۔لیکن اگر وہ ان بشارتوں کو بھول چکے ہوں اور ان کا ایمان ان

تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۷۵
سورة الانعام
بشارتوں کے متعلق پختہ نہ ہو۔اسی طرح وہ شریعت کو قائم کرنے والے نہ ہوں تو ان کو ایمان کی طرف
لانے کے لئے اللہ تعالیٰ پھر ا نذاری طریق استعمال فرمائے گا۔یہاں
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو مبارک کہا ہے بعض جگہ قرآن کریم کے متعلق یہ بیان ہوا ہے کہ یہ
ایک ایسی کتاب ہے جو تمام ہدایتوں کا مجموعہ ہے، لیکن یہاں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ یہ ایک ایسی
کتاب ہے جو تمام برکات کی جامع ہے۔یعنی الہی ہدایتوں پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جو برکات انسان کو
حاصل ہوتی ہیں اس آیت میں ان کا بیان ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان فرمایا کہ پہلی امتوں کو کامل
ہدایت نہ ملی تھی ناقص ہدایت ملی تھی (بوجہ اس کے کہ وہ اپنی روحانی نشوونما میں ابھی ناقص تھے ) اگر وہ
نیک نیتی کے ساتھ ، پوری جدوجہد، محنت اور کوشش کے ساتھ اس ہدایت پر عمل کرتے جوان کو دی گئی تھی
تو اس کے نتیجہ میں جو برکت انہیں حاصل ہوتی وہ اس برکت کے نتیجہ میں بہت کم ہوتی جو قرآن کریم کی
ہدایت پر عمل کر کے انسان حاصل کر سکتا ہے کیونکہ قرآن کریم تمام برکات کا مجموعہ ہے۔اس آیت پر میں نے جب غور کیا تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ اگر یہ قرآن کتاب مُبَارَک ہے اور یقیناً
قرآن كِتَابٌ مُبارک ہے اور اس نے تمام برکات روحانی کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے تو پھر عقلاً تین
نتیجے نکلتے ہیں۔اوّل یہ کہ اس کتاب کی کامل اتباع کی جائے۔دوسرے یہ کہ اس کتاب نے تقویٰ کی جو باریک راہیں ہمیں بتائی ہیں ان پر گامزن رہا جائے اور
تیسرے یہ کہ اگر اور جب ہم یہ کر لیں تب خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے ہم پر کھل سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم ایسا نہ کریں تو باوجود اس کے کہ یہ کتاب تمام برکات روحانی کی جامع ہے ہم اس سے کوئی
فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۶۲، ۳۶۳)
آیت ۱۰۴ لَا تُدرِكْهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ۔پھر ایک اور مسئلہ بیچ میں پیدا ہو گیا کہ جب خدا غیب الغیب ہے اور وراء الوراء اور نہایت مخفی
ذات ہے تو ہماری عقل اور ہماری سمجھ تو اس کی کنہ کو نہیں پہنچ سکتی پھر ہم اس کی معرفت کیسے حاصل
کریں؟ تو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ وہ ہے تو وراء الوراء اور غیب الغیب اور نہایت مخفی ، اتنا مخفی

۷۶
سورة الانعام
تغییر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
که لا تدركه الأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ تمہارے حواس اس کو حاصل نہیں کر سکتے تم اس کو سمجھ
نہیں سکتے۔تم اس کی معرفت حاصل نہیں کر سکتے جب تک خود خدا تعالیٰ اپنے موجود ہونے کو اپنے
کلام سے ظاہر نہ کرے جیسا کہ اس نے اپنے کام سے ظاہر کیا ہے لیکن انسان کو چونکہ معرفت الہی
کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اس بعد کو جو خالق اور مخلوق کے درمیان ہمیں نظر
آتا ہے، اپنے کلام یعنی مکالمہ ومخاطبہ سے پاتا ہے اور پھر اس کے مکالمہ ومخاطبہ کے ساتھ تعلق
رکھنے والے آسمانی نشان ہیں اور وہ زندہ تجلیات ہیں جن کو اپنے بندوں کے حق میں ظاہر کرتا ہے
اور پیش خبر یاں ہیں جو اپنے بندوں کو وقت سے پہلے بتا تا ہے۔تب انسان اللہ تعالیٰ کی زبر دست
قدرت کا ہاتھ اپنی زندگی میں دیکھتا ہے اور پھر یہ فاصلے جو خالق اور مخلوق کے درمیان واقع ہیں وہ
معرفت الہی کے حصول کے لئے سکڑ جاتے ہیں اور انسان خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کر لیتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۲۱۰،۲۰۹)
آیت ١٠٦ وَكَذَلِكَ نُصَرِفُ الْأَنْتِ وَلِيَقُولُوا دَرَسَتَ وَلِنُبَيِّنَةُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ا
قرآن کریم نے خود اس مضمون کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔كَذَلِكَ نُصَرِفُ الْأَيْتِ وَ لِيَقُولُوا دَرَسَتَ وَ لِنُبَيِّنَةَ لِقَوْمٍ يُعْلَمُونَ یعنی ہم نے قرآن کریم کی
آیتوں
کو کئی طرح پھیر پھیر کے دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ایک نصرف الأبيتِ تو اس طرح ہے کہ مختلف طبائع کو
اپیل کرنے والی جو باتیں تھیں وہ مختلف طبائع کے لحاظ سے قرآن کریم نے بیان کر دیں تا کہ کوئی طبیعت خدا
کے حضور یہ نہ کہے کہ میری فطرت کو تو تو نے ایسا پیدا کیا تھا لیکن اس کے مطابق مجھے دلیل نہیں دی گئی اور ایک
یہ ہے کہ زمانہ کی ضرورت کے مطابق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سے نئے سے نئے دلائل اور نئے سے نئے حجج
اور براہین لوگوں
کو بتاتارہتا ہے اور جن کو وہ یہ دلائل اور براہین سکھاتا ہے انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے طفیل خلقی طور پر معلم بنادیتا ہے اور اس معلم کا کام یہ ہے کہ درست تو لوگوں کو سکھلا دے ان کے سامنے
بیان کر دے لیکن صرف یہ درس کافی نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلِنُبَيِّنَةُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ اور اس کے علاوہ
ایک اور سلسلہ ہم نے یہ جاری کیا ہے کہ ایسے علماءر بانی پیدا ہوتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خشیت سے معمور
اور اس کے تقویٰ کے اعلیٰ مقام پر قائم ہوتے ہیں اور لنبيِّنَةُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ اللہ تعالیٰ ایسے علماء کی جماعت

سورة الانعام
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
کے لئے قرآنی آیات کو کھول کر بیان کر دیتا ہے وہ مطہر نفس دنیا میں آکر قرآن کریم کے اسرار کو حاصل کرتے
اور پھر ان کا درس دیتے ہیں۔اس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ علم و علم حقیقی کے کامل حل ہیں احکام قرآنی کو
کھول کر بیان کرتے ہیں پس معلم تو اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے لیکن اس
دنیا میں اگر کوئی کامل ظل معلم کی
حیثیت میں پیدا ہوا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۱۸)
ج
آیت ۱۲۶ فَمَنْ يُرِدِ اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَ
مَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيْقًا حَرَجًا كَانَمَا يَضَعَدُ فِي السَّمَاءِ
كَذلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ
اللہ تعالیٰ سورۃ الانعام میں فرماتا ہے۔فَمَنْ يُرِدِ اللهُ اَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ جسے
اللہ ہدایت دینے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے، شرح صدر پیدا ہوتا ہے۔قرآن کریم کے محاورہ میں شرح صدر کا پیدا ہونا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جبر کرنا ایک چیز نہیں بلکہ
متضاد ہیں۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَينَ بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا (النحل : ١٠٧)
سورۃ انعام کی آیت کا یہ مطلب نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ کا فرکو جبراً کافر اور گمراہ کو جبراً گمراہ بناتا ہے بلکہ
جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتا ہے اپنی رحمت سے ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ وہ کسی قسم کے گند میں،
گندی زیست میں نہ پڑ جائے ، گندے اخلاق اور اخلاقی لحاظ سے بدصحبت میں نہ چلا جائے ، اس کی
عادات خراب نہ ہو جائیں کہ اس کے لئے دینِ اسلام کی پابندیاں اٹھانا مشکل ہو جائے ،سینہ میں
انقباض پیدا ہو جائے اور بشاشت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا نباہنا اس کے لئے قریباً ناممکن ہو جائے
تو جبر نہیں، رحمت ہے اور اس کے لئے یہ اعلان کیا گیا کہ فمن يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ
لإسلام اللہ تعالیٰ جسے ہدایت دینا چاہتا ہے اسلام کے لئے شرح صدر پیدا کرتا ہے۔سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةٌ أَجْرُهُ
عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: (۱۱۳) جو بھی انشراح صدر کے ساتھ اپنے
اسلام کا اعلان کرے۔من اسلم یہ اعلان کہ میں مسلمان ہوں اور اسلام کا پابند رہوں گا یہاں کسی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۷۸
سورة الانعام
جبر کا اعلان نہیں ہوا بلکہ ہر شخص نے اپنی مرضی سے اپنی رضا کے ساتھ یہ اعلان کرنا ہے کہ میں مسلمان
ہوں، مسلمان ہوتا ہوں، اسلام کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لئے انشراح صدر کے ساتھ تیار ہوں۔پس خدا تعالیٰ نے انشراح صدر کے جو سامان پیدا کئے اس میں جبر نہیں تھا، حالات ایسے پیدا کئے گئے
تھے کہ اگر کوئی شخص خود اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے لئے تیار ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر چلنے
کے لئے اور اس کے قرب کی راہوں کو اختیار کرنے کے لئے تیار ہو تو اس کا اپنا نفس اور اس کا اپنا
شیطان اس کی راہ میں روک نہ بن جائے۔یہاں فرمایا ہے جو بھی انشراح صدر کے ساتھ اپنے اسلام کا
اعلان کرے اور اعمالِ صالحہ احسن طریق پر بجالائے وَهُوَ مُحْسِن تو اس کے رب کے ہاں اس کے
لئے بدلہ مقرر ہے اور ایسے مسلمانوں کو جو خود اپنی مرضی سے بشرح صدر اسلام کی ذمہ داریاں قبول
کرتے ہیں نہ آئندہ کا کوئی خوف ہوگا ان لوگوں کے لئے (جیسا کہ میں آگے بتاؤں گا بہت سی
بشارات قرآن کریم میں ہیں ) اور نہ وہ کسی سابق نقصان اور لغزش پر غمگین ہوں گے کیونکہ ان کے
پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور مستقبل الہی بشارات کی خوشیوں سے معمور ہوگا۔۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۴۳، ۱۴۴)
آیت ۱۴۸ فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ رَّبِّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلَا
يردُّ بَأْسُه عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ۔قرآن عظیم نے ہمیں بہت سی تعلیمات دی ہیں۔ہمیں بار بار اور کھول کھول کر بتایا ہے کہ بد
بداعمالیوں اور گناہوں سے بیچ کر ہی ہم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اسی طرح بہت سی
ایسی تعلیمات بھی دی ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اللہ تعالیٰ کے پیار، اس کی محبت اور اس کی رضا کو
حاصل کر سکتے ہیں۔میں نے چھوٹی سی آیت جو ابھی تلاوت کی ہے، اس میں ہر دو پہلوؤں کے متعلق ہمیں ایک بات
بتائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے رسول ! اگر نوع انسان میں سے ایک گروہ تیری تکذیب کرے
اور تصدیق نہ کرے تو اس سے تیری بعثت کے مقصد پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ تیرے ماننے والے بھی
موجود ہیں جو اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمتوں کے مورد ہیں۔یہ عربی زبان کا محاورہ ہے کہ ایک لفظ استعمال

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۷۹
سورة الانعام
ہوتا ہے اور اس کے متضاد معنے بھی وہاں موجود ہوتے ہیں۔اس لفظ کا سیاق وسباق بتاتا ہے کہ اس کے
دوسرے معنوں کو بھی مد نظر رکھا جائے۔پس اگر چہ اس آیہ کریمہ میں فَإِنْ كَذَّبُوكَ کہا ہے لیکن کذب
اور صدق عربی زبان میں ایک دوسرے کے مقابلے میں استعمال ہوتے ہیں۔کذب کے معنے ہیں
جھٹلانا اور کذب کے معنے ہیں جھوٹ کی طرف منسوب کرنا۔یہ قولاً بھی ہے اور اعتقادا بھی۔یعنی وہ
اعتقاد جس کے نتیجہ میں عمل پیدا ہوتا ہے اس معنی میں بھی اسے استعمال کرتے ہیں اور جیسا کہ میں ابھی
بتاؤں گا اس آیت میں جو بات بیان ہوئی ہے وہ ہر دو پر حاوی ہے یعنی کذب کے ساتھ صدق کے
معنے بھی مضمر ہیں یعنی اپنے قول سے بھی تصدیق کرنا اور اعتقاد بھی ایسا ہی پختہ رکھنا کہ جس کے نتیجہ میں
عمل پیدا ہوتا ہے۔پس جہاں یہ بیان ہوا کہ نوع انسان میں سے جن کی طرف قرآن عظیم جیسی کامل اور مکمل کتاب
نازل ہوئی اور یہی وہ کامل اور مکمل شریعت ہے جسے انسانِ کامل حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لے کر آئے مگر ان لوگوں کا ایک حصہ اسے جھوٹ کی طرف منسوب کرتا ہے اور چونکہ لوگ اسے جھوٹ
سمجھتے ہیں اس لئے کہتے ہیں ہم اس پر عمل نہیں کریں گے۔فرمایا ایک دوسرا گروہ ہے جو تصدیق کرتا
ہے قول سے بھی کہ خدا تعالیٰ کا ایک سچا اور کامل رہبر ہماری طرف آ گیا اور دل سے بھی اس کو تسلیم
کرتے ہیں اور قرآنی ہدایات کے مطابق اعمال بجالاتے ہیں۔چونکہ یہ دوسرا گروہ ایسے لوگوں پر
مشتمل ہوتا ہے جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی رحمت کا تعلق ہوتا ہے اس لئے جو اُن کی جزا تھی اُسے پہلے
بیان کر دیا اور فرمایا فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ رَّبِّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ -۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے عربی محاورہ خود لفظ کے معنی اور مفہوم کو متعین کرتا ہے۔اس لحاظ سے اس
کا مفہوم یہ ہے کہ اے رسول ! وہ لوگ جو تکذیب نہیں کرتے بلکہ تصدیق کرتے ہیں وہ لوگ جو صدق
دل سے تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تیری شریعت کو حقیقتا سچی اور کامل ہدایت سمجھتے ہیں اُن کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سلوک ہوتا ہے اور اُن کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جلوے ظاہر ہوتے
ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ذُو رَحْمَةٍ واسعة ہے لیکن وہ دوسرا گروہ جو تکذیب
کرتا ہے اور اسلام کو سچا دین نہیں سمجھتا اور چونکہ سچا نہیں سمجھتا اس لئے اس پر عمل بھی نہیں کرتا تو مکڈ بین
کے اس گروہ کو یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ لَا يُرَدُّ بَأْسُه عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ کہ جو لوگ مجرم ہیں اور

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۸۰
سورة الانعام
بدی اور بد عملی سے چمٹے ہوئے ہیں۔اُن سے اللہ تعالیٰ کا عذاب ٹلا یا نہیں جاسکتا۔انہیں خدا کا عذاب
بہر حال چکھنا پڑتا ہے۔جیسا کہ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةِ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ یہاں مکذبین کے ساتھ مصدقین کا بھی ذکر کیا
گیا ہے وہاں مجرم کا لفظ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ منکر کافر کے ساتھ مفسد منافق کا بھی ذکر ہے۔ورنہ یہ کہا
جاتا کہ لا يُرَدُّ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ مگر قرآن کریم نے ایسا نہیں کہا۔عربی زبان میں مجرم ایسے شخص
کو کہتے ہیں جو مکر وہ اعمال بجالاتا ہے۔جو آدمی کا فرمنکر ہے اُس کے بُرے اعمال اس وجہ سے ہوتے
ہیں کہ وہ زبان سے بھی اور اعتقاداً وعملاً بھی شریعت محمدیہ پر ایمان نہیں رکھتا۔لیکن ایک گروہ وہ ہے جو
قولاً یہ کہتا ہے اور جس کی زبان یہ تسلیم کرتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور
آپ پر اللہ تعالیٰ کی کامل شریعت قرآن کریم کی شکل میں نازل ہوئی ہے لیکن وہ اس پر دلی اعتقاد نہیں
رکھتا اس لئے وہ فسق و فجور میں مبتلا ہوتا اور شریعت کے احکام کو پیٹھ پیچھے پھینک دیتا ہے۔پس لا يُرَدُّ بَاسُه عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ میں وہ مکذب بھی شامل ہے جو نہ زبان سے تصدیق
کرتا ہے اور نہ دل سے اس پر اعتقاد رکھتا ہے اور اس میں مکذبین کا وہ گروہ بھی شامل ہے جو زبان
سے تو تصدیق کرتا ہے لیکن دل سے تکذیب کرتا ہے اور فسق
و فجور میں مبتلا رہتا ہے اور یہ منافق کا کام
ہے چونکہ ایک کافر کے قول اور اس کے فعل میں تضاد نہیں ہوتا۔مکذب کافر اور منکر زبان سے بھی
صداقت کا انکار کرتا ہے اور پھر اسی کے مطابق اس کے عقائد اور اعمال بھی ہوتے ہیں کیونکہ خود تضاد
بھی انسانی زندگی کا ایک بہت بڑا گناہ ہے۔اس لئے کا فر کا تضاد کے گناہ سے بچنا اُسے یہ فائدہ دیتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ایک وجہ بغاوت و فساد کے نہ ہونے کی وجہ سے اس کے لئے جہنم کا سب سے نچلا
درجہ مقرر نہیں کرتا لیکن جو آدمی منافق ہے وہ زبان سے تو کہتا ہے میں ایمان لا یا مگر دلی اعتقاد کے
فقدان کی وجہ سے اس کے فسق و فجور میں مبتلا ہونا بتاتا ہے کہ وہ ایمان نہیں لایا اور ریا کے طور پر بظاہر
کچھ نیک اعمال بھی بجالاتا ہے لیکن حقیقی نیکی اس سے اتنی ہی دور ہوتی ہے جتنی زمین آسمان سے دُور
ہے۔اس لئے اس آیت سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ یہ تضاد والا جو گناہ ہے اس کو خدا تعالیٰ نے نظر انداز
نہیں کیا۔چنانچہ اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (النساء :۱۴۶) کو اس آیت کے ساتھ
ملا کر معنی کریں تو ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ اگر چہ منافق آدمی مکذب منکر اور کافر کے ساتھ اعتقادا اور عملاً

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
ΔΙ
سورة الانعام
شامل ہوتا ہے لیکن ایک زائد گناہ وہ یہ کرتا ہے کہ اس کی زندگی میں تضاد پایا جاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ
کے اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے کہ تضاد نہ پایا جائے۔ایک شخص باغی ہے وہ کھلم کھلا کہتا ہے کہ میں
ایمان نہیں لاتا اور ایک وہ ہے جو کہتا ہے میں ایمان لاتا ہوں یعنی صرف زبان سے ایمان لاتا ہے مگر نہ
اس کا اعتقاد ایمان کے مطابق ہوتا ہے اور نہ اس کے اعمال ایمان کے مطابق ہوتے ہیں۔پس منافق
کا ایک گناہ منکر اور کافر سے زیادہ ہوتا ہے باقی گناہ برابر ہوتے ہیں اس لئے فِي الدَّرُكِ الْأَسْفَلِ مِنَ
النار کی سمجھ آ گئی کہ کیوں منافقین کو زیادہ سزادی گئی ہے۔ویسے تو ہم قرآن کریم کی ہر آیت پر ایمان
لاتے ہیں چاہے اس کی ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن عظیم کو ایک حکمت والی
کتاب بنایا ہے اس لئے وہ ساتھ ساتھ سمجھاتا اور دلیل بھی دیتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ رَبِّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ میں یہی مضمون بیان فرمایا ہے کہ
رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) اور اس طرح بتایا ہے کہ میں (اللہ ) رحمت واسعہ کا
مالک ہوں۔اگر چہ یہ درست ہے اور یقیناً درست ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا جلوہ اللہ پر ایمان
لانے والے۔اس سے تعلق رکھنے والے، اس پر جاں نثار کرنے والے اور اس کے فدائیوں پر ظاہر
ہوتا ہے اور وہ جلوہ دُنیا پر یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارا رب ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ ہے لیکن باوجود اس بات
کے کہ اللہ تعالیٰ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةِ ہے نوعِ انسانی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ تمہا ر بھی
ہے۔انسان پر اس کا غضب بھی بھڑکتا ہے اگر کوئی شخص خود کو اللہ تعالیٰ کے غضب کا اہل بنالے تو وہ خواہ
زبان سے انکار کرے اور اس کے مطابق ہی وہ کافر و منکر کہلائے خواہ زبان سے اقرار کرے لیکن دلی
اعتقاد نہ رکھے اور دلی اعتقاد کے نتیجہ میں جو مخلصانہ اعمال سرزد ہوتے ہیں وہ اس سے سرزد نہ ہور ہے
ہوں تو اس سے اللہ تعالیٰ کا عذاب ٹالا نہیں جاسکتا۔اس میں بڑی سخت وارننگ اور تنبیہ ہے اُن کے لئے
بھی جو منکر اور کافر ہیں اور اُن کے لئے بھی جو بظاہر خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی جماعت
میں ، امت محمدیہ میں شامل ہوتے ہیں لیکن اُن کا اقرار محض زبان کا ہوتا ہے۔یہ اقرار دل اور دوسرے
جوارح اور عمل کا نہیں ہوتا۔مثلاً اعتقاد جو اُن کے زبانی اقرار سے تضا درکھتا ہے یا عمل جو ہے وہ زبانی
دعوی سے مختلف ہے تو زبانی دعووں سے کوئی شخص خدا تعالیٰ کا پیار حاصل نہیں کر سکتا بلکہ وہ اس زمرہ
میں شامل ہو جاتا ہے جس کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے۔

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۸۲
سورة الانعام
غرض جو لوگ کھلم کھلا انکار کرتے ہیں وہ تو واضح ہیں لیکن ہر وہ شخص جو خدا تعالی کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا اور اُس نے یہ اعلان کیا کہ وہ اپنی
زندگی اُس شریعت اور ہدایت کے مطابق گزارے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی
یعنی قرآن کریم کو لائحہ عمل بنائے گا۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلحائے امت کے
جس سلسلہ کی ہمیں اطلاع دی ہے اور جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ برگزیدہ اور صالحین کے
ساتھ رہو گے تو اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرو گے۔چنانچہ وہ شخص بھی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صالحین
کے ساتھ رہے گا۔اسی طرح جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
مہدی علیہ السلام کے آنے کی پیشگوئی فرمائی اور اس کا یہ دعویٰ ہے کہ میں نے مہدی علیہ السلام کو پہچانا ہے
اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہدی کو سلام بھیجا ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشاد کے مطابق اُسے یعنی مہدی معہود کو جو سلامتی پہنچی تھی اُس میں حصہ دار ہونے کی کوشش کی۔صرف اُس کے لئے نہیں بلکہ ساری جماعت کے لئے بڑے خوف کا مقام ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی
شخص اپنی غفلت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے اُن فضلوں سے محروم ہو جائے جو جماعت احمدیہ پر نازل
ہوتے ہیں۔ویسے جان بوجھ کر تو کوئی احمدی ایسا نہیں کرتا سوائے اس کے کہ کوئی منافق ہو لیکن میں
اس وقت منافق کی بات نہیں کر رہا، میں اُن لوگوں کی بات کر رہا ہوں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس آیت
کریمہ میں وارننگ دی ہے اور جن کو تنبیہ کی گئی ہے کہ دیکھو قول و فعل میں تضاد بڑے خوف کا مقام
ہے۔اگر تمہارے قول اور تمہارے فعل اور تمہارے اعتقاد میں تضاد ہوا بایں ہمہ کہ تم نے دعوئی یہ کیا
کہ ہم ایمان لائے۔ہم نے تصدیق کی۔لیکن اگر تمہارا اعتقاد اس سے مختلف ہوا یا تمہارے اعمال
اس سے مختلف ہوئے تو یہ نہ بھولنا کہ لَا يُرَدُّ بَاسُه عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِين تم مجرم بن جاؤ گے اور
مجرم اللہ تعالیٰ کے عذاب کے مستحق ہوتے ہیں۔قرآن کریم تمہیں یہ بتا دیتا ہے کہ یہ عذاب ہے اس
سے تم بچ نہیں سکتے اس کو ٹالا نہیں جاسکتا۔اس لئے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ جس معنی میں اسلامی اصطلاح
میں تصدیق کا لفظ استعمال ہوا ہے اور وہ تکذیب کے مقابلہ میں ہے اس معنی میں ہم مصدق ہوں
گے۔زبان سے بھی تصدیق کرنے والے اور اس کے مطابق عملی اعتقاد رکھنے والے ہوں گے۔در اصل اعتقاد صحیحه منبع بنتا ہے اعمال صالحہ کا۔پس اگر ہمارے اعمال صالحہ ہوں گے تو ہم اپنی

·

آج 10 میں سے 10 باقی