سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 4

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۹۵
سورة الانعام
نہ دعا کرو، نہ عبادتیں بجالا ؤ، نہ شریعت کے دوسرے احکام پر عمل کرو، نہ ان پیشگوئیوں کو سچا سمجھو
جو اللہ تعالیٰ نے خود تمہاری مسلمہ کتابوں میں نازل فرمائی ہیں۔تو تم کیسے برکات قرآنی سے فائدہ
حاصل کر سکتے ہو۔پس فرمایا کہ اگر چہ یہ قرآن مُبارك اور مُصدّق ہے لیکن اس پر ایمان وہی
لائے گا جو اپنی کتاب کی پیشگوئیوں پر پختہ ایمان رکھتا ہو اور اپنی شریعت کو قائم کرنے والا ہو، دعا
کرنے والا اور عبادت گزار ہو۔اور جو ان تقویٰ کی راہوں پر چلنے والا ہو جو اس کے لئے کھولی گئی
تھیں۔اگر وہ اپنے زمانہ کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا تو وہ ذمہ داریاں جو سارے زمانوں سے تعلق
رکھتی ہیں وہ کیسے نبھا سکے گا؟ سارے زمانہ کی ذمہ داریاں اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہر زمانہ اور ہر قوم کے لئے ہیں۔پس وہ شخص جو اپنی قوم کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا تو وہ ذمہ داریاں جو
ساری اقوام کی ہیں وہ کیسے نبھا سکے گا؟ اس لئے وہ قرآن کریم کی برکات سے محروم رہ جائے گا۔اس میں اُمت مسلمہ کو اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ پیشگوئیاں جو قرآن کریم یا آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے اقوال میں پائی جاتی ہیں ، بشارتوں کے رنگ میں ہوں یا انذار کے رنگ میں۔ان
سب کو ماننا ضروری ہے۔فرمایا کہ اگر تم لوگ ان پر پختہ یقین نہیں رکھو گے۔انہیں بھول جاؤ گے، ان
کی تاویلیں کرنے لگ جاؤ گے کہو گے کہ یہ تو احادیث میں غیر ثقہ لوگوں نے ملادی ہیں۔اور جب وہ
واقع ہو جائیں گی تب بھی تمہیں سمجھ نہ آئے گی کہ غیر ثقہ لوگوں نے زمین و آسمان کی تاریں کیسے ملا دیں
اور ان کا وقوعہ کیسے ہو گیا تو یقینا تم بھی قرآنی برکات سے محروم رہو گے۔پھر اگر تم قرآن کریم کی بیان
کردہ عبادت بجا نہ لاؤ گے۔قرآن کریم کے طریق کے مطابق دعاؤں میں مشغول نہیں رہو گے،
قرآن
کریم کی شریعت کو اپنا لائحہ عمل اور دستور قرار نہیں دو گے تو تم کبھی ان برکات سے فائدہ حاصل
نہیں کر سکو گے۔جن برکات کا تعلق ان لوگوں سے ہے۔جو پختہ ایمان رکھتے ہیں ، دعا کر نیوالے ہیں
عبادت میں مشغول رہنے والے ہیں اور جو شریعت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے والے ہیں پس
اگر تم کتاب مبارک اور احکام شریعت کو ٹھکرا دو گے اور پیٹھوں کے پیچھے پھینک دو گے تو باوجود اس کے
کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہوگے۔خدا کے غضب اور قہر کے
مورد بن جاؤ گے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۶۲ تا ۳۷۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۹۶
سورة الانعام
آیت ۱۶۲ تا ۱۶۵ قُلْ اِنَّنِي هَديني رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
دِينًا قِيَمَا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنَّ
صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ
بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ۔قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ
كُلِّ شَيْءٍ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ
أخْرى ثُمَّ إِلى رَبَّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
اللہ تعالیٰ کا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دینا کہ اے رسول! آپ دنیا کو اپنے قول اور
فعل سے یہ بتا دیں کہ میری عبادت اور میری قربانی بھی، میرا جینا بھی اور میرا مرنا بھی سب اللہ تعالیٰ
ہی کیلئے ہے۔اس میں در اصل عبادت اور قربانی کا تعلق بھی مماتی ہی سے ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرنے کا سوال ہو یا اس کی راہ میں دوسری قربانیاں دینے کا سوال ہو، اس سے دعائیں کرنے
کا سوال ہو یا اس کی تسبیح کرنے کا سوال ہو ان سب عبادات اور قربانیوں میں اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے
نفس پر ایک موت وارد کرنی پڑتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا بندہ جب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے موت کو قبول
کرتا ہے تو یہ موت اس کی دائمی فنا کا باعث نہیں بنتی بلکہ اس کی دائمی حیات کا باعث بن جاتی ہے اگر
انسان اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ میں فنا ہو کر اس کی ہر صفت اور اس کی ہر صفت کے ہر
جلوے کے سامنے اپنی گردن رکھ دے تو اُسے اپنے رب سے ہر پہلو اور ہر زاویہ سے ایک کامل اور
مکمل حیات نصیب ہوتی ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چونکہ جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی قوتیں اس رنگ میں
کامل اور مکمل تھیں کہ کوئی انسان پہلوں اور پچھلوں میں سے ان کا مقابلہ ہی نہیں کر سکتا کیونکہ آپ نے
کمالِ فنا کے ذریعہ ایک کامل حیات پائی تھی۔آپ نے اپنی اس حیات مقدسہ کو اپنی ذاتی اغراض کے
حصول کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ آپ زندگی بھر تو حید خالص کے قیام میں ہمہ تن کوشاں اور بنی نوع انسان

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۹۷
سورة الانعام
کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہے۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اپنے نفس پر
موت وارد کرنے سے ذات تو پہلے ہی فنا ہو چکی ہوتی ہے اس لئے ذاتی اغراض کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا اور نہ تو ہمارے اس بیان میں تضاد واقع ہو جائے گا۔پھر لَا شَرِيكَ لَئے میں بتایا کہ ایسا انسان شرک کی ہر راہ سے بچنے والا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
صفات اور ان کے جلوؤں کا مظہر ہوتا ہے۔اگر چہ اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود ہیں اور ان سب کا اپنے
علم میں احاطہ کر کے ان کا مظہر بنا انسان کے بس کی بات نہیں تاہم انسانیت کے ساتھ جن صفات اور
ان کے جلوؤں کا تعلق ہے ہر انسان بقدر استعداد اور کوشش ان کا مظہر بن سکتا ہے اور ایسے انسان کی
زندگی دراصل اللہ تعالیٰ کے جلال کی مظہر اور اس کی عظمت اور کبریائی کے قیام کا باعث ہوتی ہے۔ایسی مبارک زندگی میں سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی
مظہر اتم تھی۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کی عظمت اور کبریائی کو قائم کرنے میں دن رات
ایک کر دیا اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی ہر مخلوق خصوصاً بنی نوع انسان کو ہر قسم کے دکھوں سے بچانے
اور ہر قسم کے سکھ پہنچانے میں اپنے خلق عظیم کا بے نظیر مظاہرہ کیا۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اللہ تعالیٰ کی صفات کا کامل مظہر تھا۔آپ نے جس
رنگ میں اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال اور اس کی کبریائی کو دنیا میں ظاہر کیا اُس رنگ میں نہ کسی اور انسان
نے ظاہر کیا اور نہ کر سکتا تھا کیونکہ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ کا کمال مظاہرہ آپ ہی نے کیا۔اللہ تعالیٰ کی
صفات کا سب سے زیادہ علم آپ ہی کو تھا کیونکہ جب تک الہی صفات کا علم نہ ہو اللہ تعالیٰ کی پیروی
نہیں کی جاسکتی اور اس کی صفات کا مظہر نہیں بنا جا سکتا۔اگر آپ قرآن کریم پر ایک سرسری نظر ڈالیں
اور پہلے انبیاء علیہم السلام پر نازل ہونے والی کتب جس رنگ میں بھی وہ اس وقت موجود ہیں گو پوری
طرح اپنی اصلی شکل میں وہ نہیں ہیں لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی بھی نورانی جھلک اُن کے اندر نہیں
پائی جاتی۔بہر حال ان کتب سابقہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی اس تعلیم سے جو
قرآن کریم پر مشتمل ہے مقابلہ وموازنہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے وہ جلوے
اُن میں نظر نہیں آتے جو ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اور آپ پر نازل ہونے
والی تعلیم میں نظر آتے ہیں۔غرض کتب سابقہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات اور ان کے جلوؤں کے متعلق جو

تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۹۸
سورة الانعام
تعلیم دی ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم و معرفت پر مشتمل تعلیم کے مقابلے میں بڑی ناقص
ہے اس لحاظ سے بھی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام بہت بلند ہے۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ کہلوایا کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں
خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت کے نتیجہ میں ایک طرف عظمت و جلال الہی کو قائم کروں اور دوسری
طرف بنی نوع انسان کی خدمت کرتا رہوں اس وقت دنیا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
حیات مقدسہ کے ہر دو پہلوؤں کے مظاہرے اور ہر دو جلوؤں کی محتاج ہے۔جہاں تک اللہ تعالیٰ کی
عظمت اور اس کے جلال کا تعلق ہے دنیا اس سے ناواقف اور نا آشنا ہے اور وہ چیز جو اس الہی عظمت و
جلال کے مقابلہ میں کروڑواں حصہ بھی نہیں ہے بسا اوقات انسان اپنا سر اس کے سامنے جھکا دیتا ہے
حالانکہ ہر وہ سر جو خدا تعالیٰ کے آستانہ کے علاوہ کسی اور جگہ جھکتا ہے وہ ہمیں بتا رہا ہوتا ہے کہ دراصل
دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کی ضرورت ہے لیکن لوگ آپ کے مقام کو
پہچانتے اور اپنی ضرورت
کو سمجھتے نہیں۔دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے اسلام میں انسان کے جو حقوق قائم
کئے ہیں اُن سے بڑی بے اعتنائی برتی جارہی ہے انسانی حقوق ادا نہیں ہو رہے ہیں۔دراصل حقوق
اور فرائض پہلو بہ پہلو چلتے ہیں اگر ہر انسان اپنے فرض کو پورا کرے تو ہر دوسرے انسان کے حقوق ادا
ہو جائیں گے۔اسی لئے قرآن کریم نے حقوق اور فرائض کو متوازی رکھا ہے۔ہر ایک کو فرمایا ہے کہ تم
پر کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں اور تم میں سے ہر ایک کے کچھ حقوق بھی قائم کئے گئے ہیں جو تمہارا فرض
ہے اس کو تم ادا کرو جو تمہارا حق ہے اس کے ملنے کے سامان پیدا ہو جا ئیں گے۔۔۔۔۔۔۔بهر حال قُلْ اِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ۱۶۳) کے مطابق
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اُسوہ حسنہ ہمارے سامنے پیش کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے دعوئی پر ایمان لانے کے بعد اس اُسوہ پر عمل کرنا ہمارے لئے بدرجہ اولیٰ ضروری ہے یعنی ایک
طرف ہم تو حید خالص پر قائم ہوں اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہمارا کسی اور سے نہ کوئی رشتہ باقی رہے نہ کسی
اور سے کوئی محبت باقی رہے۔نہ کسی اور سے کوئی تعلق باقی رہے۔صرف اللہ تعالیٰ پر ہمارا تو کل ہو۔دنیا
کے جتنے رشتے ہیں دنیا کے جتنے تعلقات ہیں وہ خدا میں ہو کر اس کی رضا کے لئے اور اس کی ہدایت
کے مطابق ہوں۔یہ دنیا اگر چہ تعلقات پر قائم ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کہے کہ ان رشتوں کو سمجھو تو اس

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۹۹
سورة الانعام
وقت ہم ان رشتوں کو رشتہ سمجھیں۔جب خدا تعالیٰ کہے کہ ان تعلقات کو قائم کرو تو اس وقت ہم ان
تعلقات کو قائم کرنے والے ہوں۔ہم خدا تعالیٰ کے حکم اور ہدایت کے مطابق بنی نوع انسان کی اس
رنگ میں خدمت کرنے والے ہوں کہ اس کے بندے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو سمجھنے
لگیں اور دوسری طرف اس کے بندوں کی دنیوی یا نفسانی تکالیف کو دور کریں جہاں تک نفسانی
تکالیف کا تعلق ہے انسان کی ہر تکلیف اس کے نفس سے شروع ہوتی ہے اِذَا مَرِضْتُ “ (الشعراء: ۸۱)
والی حالت ہوتی ہے۔ہر دکھ اپنے نفس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور پھر جب خدا تعالیٰ کا فضل
شامل حال ہو جائے تو اس وقت وہ مریض ٹھیک اور وہ دکھ دُور ہو جاتا ہے۔66
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۱۹ تا ۸۲۲)
پہلے کی آیت میں جو میں نے نہیں پڑھی ایک ٹکڑا یہ ہے قُلْ إِنَّنِي هَدِينِي رَبِّي إِلى
صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ میرے رب نے صراط مستقیم کی طرف میری ہدایت کر دی اور انشراح صدر مجھے
پیدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اللہ تعالیٰ
کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اس امر کا حکم دیا گیا ہے کہ
میں سب سے پہلے فرمانبردار ہوں۔تو کہہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو رب بناؤں یا رب سمجھوں؟
حالانکہ وہ ہر ایک چیز کی پرورش کرنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔اس
آیت کا سچا مصداق ہو تب مسلمان کہلائے گا۔یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي
تدبیریں دو قسم کی ہیں ایک دعا کے ساتھ تدبیر ، دوسرے مادی دنیا کی تدبیریں ہیں عمل ہے،
منصوبے بنائے ہیں، ان پر چلنا ہے، ماحول ایسا پیدا کرنا ہے، گھر میں دین کی باتیں کرنی ہیں ، بچوں
کی ہدایت کے لئے کوشش کرنی ہے، ان کے دل میں خدا اور رسول کا پیار پیدا کرنا ہے۔ان کے کان
میں دین کی باتیں ڈالنی ہیں، قرآن کریم سننا ہے ان سے، پڑھانا ہے ان کو وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کی
تدبیر کی جاتی ہے۔پہلی تدبیر تو صلاتی ہے کہ میری دعا جو ہے وہ ساری کی ساری اللہ اللہ کی رضا کے
حصول کے لئے اور اس کے قرب کو پانے کے لئے ہے اور میری کوشش اور تد بیر بھی اسی راہ پر گامزن
ہے۔(وَمَحْيَای ( انسانی زندگی کسی ایک ٹھوس چھوٹی سی چیز کا نام نہیں۔ستر سالہ زندگی میں
بلوغت کے بعد سترہ ، اٹھارہ سال کے بعد چلو ہمیں سال نکال دو پچاس سال
کی عملی زندگی میں دن میں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الانعام
بیسیوں بار شاید سینکڑوں بار انسانی زندگی میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ زندگی کے یہ لمحات کس طرح
گزارنے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو مسلمان ہے وہ یہ کہتا ہے کہ میری زندگی کی ہر کروٹ،
اور ہر حرکت جو اس میں پیدا ہوتی ہے خدا کے لئے ہے اور یہ محض زندگی ہی نہیں ، یہ ایک مرکب ہے،
زندگی اور موت کا اور یہ جو مرکب ہے اس کو بیان کرنے کے لئے ، اس کو واضح کرنے کے لئے میں
انسانی جسم کی ایک مثال دیتا ہوں یعنی زندگی کا ہر لمحہ، جس طرح زندگی سنوار نے کی کوشش کا نام ہے
زندگی کا ہرلمحہ اسی طرح موت سے بچ جانے یا بچنے کی کوشش کا نام ہے۔سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے کہ جس وقت انسانی دماغ میری اس انگلی کو حکم دیتا ہے کہ ہل، اس
میں حرکت آ جاتی ہے۔تو یہ ایک بجلی کی کرنٹ ہے جو نروز (Nerves) کے ذریعے میری انگلی تک
پہنچتا ہے یہ حکم ، وہ کرنٹ دماغ سے حکم لے کر جب پہنچتی ہے انگلی تک تب یہ حرکت پیدا ہوتی ہے اور یہ
حرکت نروز (Nerves) کے ذریعے چلتی ہے اور نرو ایک مسلسل دھاگہ نہیں جو ٹوٹا ہوا نہ ہو بلکہ
چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہیں نروز کے جن کے درمیان فاصلہ ہے بڑا خفیف سا فاصلہ لیکن فاصلہ ہے
اور یہاں سے یہ کرنٹ بجلی کی جمپ (Jump) کر کے گزر نہیں سکتی۔عجیب ہے خدا کا نظام جس وقت
نرو (Nerve) حکم لے کے اس مقام پر پہنچتا ہے تو وہاں ایک پل بن جاتا ہے، درمیان میں ایک
کیمیکل(Chemical) آ جاتا ہے جو دونروز (Nerves) کے درمیان پل کا کام دیتا ہے جس پر
سے گزر کے حکم آگے چلا جاتا ہے اور اس انگلی تک پہنچنے کے لئے اس حکم کو سینکڑوں، شاید ہزاروں پلوں
کی ضرورت ہو اس قسم کے جو کیمیاوی پل ہیں جو بنتے ہیں اور کرنٹ کو آگے لے جاتے ہیں اور انہوں
نے یہ تحقیق کر کے معلوم کیا کہ جس وقت وہ حکم گزرجاتا ہے اس پل پر سے، اسی وقت وہ پل ٹوٹ جاتا
ہے اور پھر دونوں نروز کے درمیان ایک فاصلہ آجاتا ہے اور اگر نہ ٹوٹے تو اس وقت موت واقع
ہو جاتی ہے۔تو ایک معمولی سا حکم دماغ سے انگلی تک پہنچانے کے لئے، انسان ہزاروں موتوں میں
سے گزرتا ہزاروں موتوں سے بچایا جاتا ہے۔تو مَحْيَايَ وَمَمَاتِی میری زندگی اور میری موت یہ دونوں جسمانی لحاظ سے بھی ، اخلاق اور
روحانی لحاظ سے بھی ، موت اور زندگی کے ایک مرکب کی شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ایک مومن کہتا
ہے کہ جس طرح میری زندگی کا ہر لحہ ، جب ایک نئی حرکت اس میں پیدا ہو، ایک نئی کوشش ہے اللہ تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
1+1
سورة الانعام
کی رضا اور اس کی خوشنودی اور اس کے قرب کو حاصل کرنے کی ، اسی طرح جب ہر
لمحہ زندگی میں
شیطان میرے سامنے اخلاقی اور روحانی موت لے کر آتا ہے۔تو میں اس شیطانی موت کی آنکھ میں
آنکھ ڈال کے کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کا بندہ ہوں، تیر اوار مجھ پر کامیاب نہیں ہوسکتا۔اور اس طرح
ممَاتِي لِلہ ہر
لمحہ زندگی میں موت کے سامنے آنے پر میر ا رد عمل جو ہے یہ ہے کہ اخلاقی اور روحانی
موت سے بچنے کی کوشش وہ اللہ خدا کی رضا کے لئے اس کے قرب کے حصول کے لئے اور انسان کے
نفس کے دشمن اور خدا تعالیٰ کے بندوں کو بہکانے والی جو طاقتیں ہیں اس دنیا میں، شیطانی اثر اور نفوذ
کے ماتحت کرنے والی ، ان کو نا کام کرنے کے لئے ہے۔رب العلمین اور یہ میں اس لئے کرتا ہوں کہ مجھے اس یقین پر قائم کیا گیا ہے کہ عالمین کی
ربوبیت صرف اللہ تعالیٰ کر سکتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان کی قوتیں اور صلاحیتیں اور استعدادیں
بھی اور ہر دوسری شے کی استعداد بھی درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے اپنے کمال کو پہنچتی ہے۔لا شريك له رب ایک ہی ہے جس سے میں نے ربوبیت حاصل کرنی ہے اس کا کوئی شریک نہیں
اور مجھے اس چیز کا حکم دیا گیا ہے۔وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ یہ فقرہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق جب آیا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ نوع انسانی میں سب سے بڑا مسلمان میں ہوں۔اسلام کو سمجھنے
والا ، عرفانِ الہی رکھنے والا ، خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت رکھنے والا، اسلام کے لئے زندگی اور اسلام
کے لئے موت ہر دو کیفیات میں وقف زندگی اور رد عمل جو موت کا ہے اس میں اپنے آپ کو للہی وقف
کرنے والا ، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس سے قرب کو پانے کے لئے لیکن جب ہر دوسرے آدمی
کے متعلق اس کو استعمال کیا جائے تو اوّلُ الْمُسْلِمِینَ کے یہ معنی ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے جو استعدادیں
دی ہیں ان کی کمال نشو و نما کے بعد جو میرا مقامِ عروج ہے اس تک پہنچنے کی کوشش کرنے والا۔ایک مجاہدہ ہے، ایک ہجرت ہے (اس وقت وہ میرا مضمون نہیں ہے وہ اشارے ہیں ) مجاہدہ ہے
ہر لمحہ جو زندگی کا ہے اس میں بھی اور مجاہدہ ہے ہر وہ موت نئی سے نئی جو انسان کے سامنے آتی ہے اور
اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے انسان کہتا ہے کہ میں تیرا نہیں، میں خدا کا ہوں بندہ۔اس
واسطے تیرا اثر مجھ پر نہیں ہوگا۔اس واسطے تیرا اثر مجھ پر نہیں ہوگا۔تو وَ مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔قُلْ آغَيْرَ اللهِ آبغِی رَبًّا کیا اللہ کے علاوہ میں کسی اور کو رب تسلیم کروں حالانکہ میں نے اپنے

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۰۲
سورة الانعام
نفس میں بھی یہ پایا کہ اس کے علاوہ کوئی ہستی میری ربوبیت نہیں کر سکتی اور دنیا کی ہر شے کا جب میں
نے مشاہدہ کیا، میں نے یہی مشاہدہ کیا کہ رب العلمین کی بجائے رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ کے علاوہ اور کوئی
رب نہیں جو ان کی درجہ بدرجہ ترقیوں کے سامان پیدا کر کے ان کو کمال تک پہنچانے والا ہو۔تو یہ تین باتیں ہمیں ایک خاص مقام تک لے گئیں۔جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتا ہے۔يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسلام اس کی زندگی میں ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ اسلام قبول کرنے میں
انقباض صدر نہیں ہوتا بلکہ انشراح صدر ہوتا ہے، اس کو محفوظ کیا جاتا ہے ایسے ابتلاؤں سے جس کے
نتیجے میں انقباض پیدا ہو جاتا ہے۔چونکہ انقباض نہیں ہوتا، وہ اپنی مرضی اور رضا سے اعلان کرتا ہے کہ
میں مسلمان ہوتا ہوں اور ساری ذمہ داریاں قبول کرتا ہوں اور زبان سے صرف اقرار نہیں ہوتا بلکہ اس
کا عقیدہ جو ہے وہ بھی اور اس کے اعمال جو ہیں وہ بھی ایسے ہیں کہ ان میں بہترین حسن پایا جاتا ہے۔احسن کے معنی عربی میں ہیں بہترین طریقے پر کسی چیز کو کرنا۔تو وہ صیح عقیدہ کو پہچانتا ہے اور جانتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کس قسم کے اعمال کو پسند کرتا ہے اور کون سے اعمال اسے پیارے ہیں، پھر خالی بے دلی
سے وہ نہیں کرتا ، بے رغبتی سے وہ نہیں کرتا بلکہ پوری کوشش سے جس قدر حسن اور نور اپنے اعمال میں
پیدا کر سکتا ہے کوشش کرتا ہے کہ وہ حسن اور نور پیدا ہو جائے اور اس کی زندگی ایک مسلمان کی حیثیت
سے یہ ہے اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ
اُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۴۵ تا ۱۴۸)
آج قربانیوں کی عید ہے اور اس عید پر لاکھوں شاید کروڑوں جانور اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح
کئے جاتے ہیں۔اگر ہم یہ سمجھیں کہ اس عید پر بکری، بھیڑ ، دنبے، گائے یا اونٹ کی قربانی دے کر ہم
اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہیں تو ہم نے بہت گھاٹے کا سودا کیا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان
قربانیوں کے گوشت خدا تک نہیں پہنچتے۔اللہ تعالیٰ تو غنی ہے اسے کسی چیز کی حاجت نہیں گوشت جس
کا کھانے کے ساتھ تعلق ، جس کا زبان کی لذت کے ساتھ تعلق ، جس کا اس خطرہ کے ساتھ تعلق ہے
کہ اگر جسم کو غذا نہ ملے تو کمزوری پیدا ہو جائے گی۔اس کی اس ابدی اور ساری قوتوں والے خدا کو کیا
ضرورت ہے۔

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۱۰۳
سورة الانعام
پس یہ قربانیاں ایک یاد میں دی جاتی ہیں اور ایک علامت کے طور پر رکھی گئی ہیں جب ہم
قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو ہمیں قربانیوں کے تین نمونے نظر آتے ہیں۔پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی قربانی کا نمونہ ہے جیسا کہ انبیاء علیہم السلام کے دشمنوں کا دستور رہا ہے جب آپ نے اپنی قوم کو
خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلایا اور بتوں کی بے بضاعتی اور بے بسی کی طرف توجہ دلا کر انہیں بتوں
سے چھڑانے کی کوشش کی تو وہ ناراض ہو گئے کہ ہمارے باپ دادا کے دین میں رخنہ ڈالتا ہے اور
ہمارے ( فاسد ) عقائد کو فاسد کہتا ہے اس کا کوئی علاج ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے فاسدانہ
خیالات میں یہ سمجھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جلانے سے، انہیں آگ میں ڈال دینے سے
اپنے بتوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ انہوں نے کہا حَرِّقُوهُ وَ انْصُرُوا
الهتكم (الانبیاء : ۶۹) حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈال کر اپنے بتوں کی مدد کرو تو اپنے
معبود کی مددکا یہ نظریہ ان اقوام میں ہوتا ہے جن کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے
بھی اللہ کی مدد کرنے کا ذکر کیا ہے لیکن تمام علمائے امت اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ تعالی کی مدد کے
معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی مدد کی جائے وغیرہ۔ان سے ہمدردی کی جائے۔انسان ان
کے کام آئے۔بہر حال یہ تو اسلام یا الہی جماعتوں کا نظریہ ہوتا ہے۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی قوم
کا نظریہ یہ تھا کہ ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈال کر اپنے بتوں کی مدد کرو۔حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اس امتحان کو جو ان کی زندگی میں بڑا سخت تھا ( نیز دوسرے ابتلاؤں کو بھی ) اللہ تعالیٰ کی خاطر
اس کی رضا کے حصول کے لئے بشاشت کے ساتھ اور سکون قلب اور سینے کی ٹھنڈک کے ساتھ
برداشت کیا اور اس یقین کے ساتھ برداشت کیا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ ہو سلامت اور کامیاب
وہی رہا کرتا ہے۔چنانچہ جب آپ کے دشمنوں نے آپ کو آگ میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے اس آگ کو
کہا کہ بردا وسلبًا (الانبیاء: ۷۰) یعنی حکم ہوا کہ یہ آگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
احساسات میں دکھ کی آگ نہ پیدا کرے بلکہ خوشی اور سکینت اور بشاشت کی ٹھنڈک پیدا
کرے۔تو بردا“ کا معجزہ احساس سے تعلق رکھتا ہے اور سلما “ کا معجزہ جسم سے تعلق رکھتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ غیر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
د ورور
66

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۰۴
سورة الانعام
بندوں کو تکالیف کیوں پہنچتی ہیں آپ فرماتے ہیں کہ ان سے جا کر پوچھو کہ خدا کی راہ میں انہیں جو
پہنچتا ہے جسے تم تکالیف، دکھ، مصائب اور ایذا سمجھتے ہو آیا وہ بھی ان چیزوں کو تکالیف ، مصائب اور
ایذا سمجھتے ہیں یا بڑی لذت اور سرور پہنچانے والی چیزیں سمجھتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مثال میں یہ بتایا کہ جو حقیقتا خدائے واحد و یگانہ
کی پرستش کرنے والے اور اس کی عظمت اور اس کے جلال اور احسان اور اس کی توحید اور اس کی
رحمت اور اس کی رافت کے جلوے دیکھنے والے ہیں وہ ان دکھوں
کو دکھ نہیں سمجھتے ان آگوں کو آگ
نہیں سمجھتے یہ آگ ان کی بلکہ ان کے غلاموں کی غلام ہو جاتی ہے۔وہ ان دکھوں کو ، اس آگ کو
بردا ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے اللہ تعالیٰ
نے کہا کہ میں تیرے ذریعہ سے دنیا پر یہ ثابت کر دوں گا کہ جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو وہ تباہ نہیں ہوا
کرتاوہ سلامتی کا وارث ہوتا ہے وہ خدائے سلام سے سلامتی کو حاصل کرتا ہے اس کو ہلاکت کے چشمے
اور شیطان کے منبع ہلاک نہیں کر سکتے۔پس ایک قربانی جس کا تقویٰ آسمان تک پہنچا، جسے خدا نے قبول کیا وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی قربانی تھی اور قرآن کریم نے ہمیں اس مثال میں بتایا کہ جو قربانیاں قبول ہو جاتی ہیں جو تقویٰ کی
رو سے زندہ ہوتی ہیں وہ خدا کو محبوب ہو جاتی ہیں اللہ تعالیٰ اس کے نتیجہ میں دو معجزے دکھاتا ہے ایک
دنیا کے دکھوں کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے اور وہ خوشی کا اور لذت اور مسرت کا موجب بنتے ہیں ایذا کا
موجب نہیں بنتے اور دوسرا معجزہ یہ دکھاتا ہے کہ ساری دنیا جلانے ، مارنے ، پیٹنے، ہلاک کرنے اور مٹا
دینے پر تلی ہوئی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی یہ آواز فضاؤں میں گونج رہی ہوتی ہے کہ یہ وہ
قوم ہے جس پر اللہ تعالیٰ اپنی سلامتی کو نازل کرتا ہے۔پس ایک تو دشمن کا منصوبہ جو مٹانے کے لئے
کیا جاتا ہے برد ہو جاتا ہے اور دوسرے وہ سلامتی بن جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ ان قربانیوں کے نتیجہ
میں دو معجزے دکھاتا ہے جنہیں وہ قبول کر لیتا ہے جیسا کہ میں نے ابھی کہا کہ جو تقویٰ کی روح سے
زندہ ہوتے ہیں۔قربانی یہ ابتدائی نمونہ، اسوہ کے طور پر ہمارے سامنے رکھ رہی ہے دوسری قربانی جو اُسوہ

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۰۵
سورة الانعام
کے طور پر رکھی گئی وہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کی باہمی قربانی تھی
کہ ایک رؤیا میں دکھایا گیا کہ ایک عظیم قربانی لینا چاہتا ہوں اور تیرا امتحان یہ ہے کہ آیا اگلی نسل
کو اس رنگ میں تربیت دی ہے کہ وہ اس قربانی کے بوجھ کو بشاشت کے ساتھ برداشت کرے
چنانچہ بعض کے نزدیک وہ ظاہری طور پر خواب پوری کرنے لگے اور بعض کے نزدیک وہ محض
تعبیر اً پوری ہوئی۔بہر حال جو اس کی تعبیر تھی وہ یہی تھی کہ خدا کی راہ میں بظاہر موت کو قبول کرنا
اور خدا کی راہ میں بظاہر موت میں اپنے پیارے بچے کو پھینک دینا۔خدا تعالیٰ نے کہا کہ میں یہ
قربانی لینا چاہتا ہوں۔تیری آزمائش ہو چکی اور تو ہماری رحمتوں کا وارث بن گیا اب ایک
آزمائش اور ہے کہ آیا تیری تربیت صحیح ہے یا نہیں۔حضرت
اسمعیل علیہ السلام کی قربانی دے
اور حضرت اسمعیل علیہ السلام میری راہ میں قربانی دیں ورنہ اگر حضرت اسمعیل علیہ السلام کا پیچ
میں حصہ نہ ہوتا تو زبر دستی پکڑ کے ذبح کر دیتے لیکن انہوں نے اس طرح نہیں کیا بلکہ قرآن کریم
نے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اس طرح میں نے خواب دیکھی ہے آیا تو یہ قربانی دینے کے لئے راضی
ہے؟ تو ان کا فوری طور پر بے تکلف جواب یہ تھا اِفعَلُ مَا تُؤْمَرُ (الصفت : ۱۰۳) اللہ کا جو حکم ہے وہ
کر و سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ ( الصفت : (۱۰۳) خدا کے فضل اور اس کی توفیق سے تو
مجھے صابر نو جوانوں میں پائے گا۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۱۳۱ تا ۱۳۴)
اسی لئے دوسری جگہ یہ بھی فرمایا تھا کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ
العلمين که کامل اطاعت کرنی ہے۔نماز ہے۔دوسری قربانیاں ہیں۔زندگی کا ہر پہلو ہے۔موت کی
ہر شکل ہے۔یہ اللہ رب العلمین کے لئے ہے یعنی میری ہر حرکت اور میرا ہر سکون اس لئے ہے کہ میرا
تعلق ربوبیت رب العلمین کے ساتھ قائم اور پختہ رہے کیونکہ اگر وہ تعلق کٹ گیا تو پھر میں ہدایت
نہیں پاسکتا اس کی طرف۔لا شريك له اس کا کوئی شریک نہیں۔توحید خالص پر میں قائم ہوں اور مجھے اسی امر کا حکم دیا گیا
ہے اور میں مقدور بھر اطاعت کرتا ہوں۔یہ عملی نمونہ ہے میرا۔میرے پیچھے چلو۔کہنے والا تو ایک ہی
تھا، میرے پیچھے چلو، حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ کے منہ سے آپ کی حقیقت خدا تعالیٰ نے یہ بیان کی إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (يونس:١٦)

1+4
سورة الانعام
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
جو وحی الہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری اور نوع انسانی کی بھلائی کے لئے نازل ہوئی میں صرف اس
وحی کی اتباع کرتا ہوں اور تم ؟ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ (ال عمران : ۳۲) اگر تمہارے دل میں اللہ کی جو
رب العالمین ہے، محبت ہے اور چاہتے ہو کہ وہ بھی تم سے پیار کرے فاتبعونی میری اتباع کرو۔کس
چیز میں اتباع کرو؟ وہی جو دوسری جگہ ہے اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں صرف اس وحی الہی کی
اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر اللہ نے نازل کی ہے اور تم میری اتباع کرتے ہوئے صرف اس وحی کی اتباع کرو
جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی اور اس کے علاوہ ہلاکت ہے۔اني أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ
يَوْمٍ عَظِيمٍ (یونس:۱۲) یاد رکھو جو اس وحی کو چھوڑتا وہ اپنے لئے ہلاکت ، ناکامی ، بدامنی ،خوف ،
بے اطمینانی کے سامان پیدا کرتا ہے اس زندگی میں بھی اور آخری زندگی میں ، اُخروی زندگی میں بھی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۱۳، ۳۱۴)
دوسری جگہ اوّل المسلمین ایک دوسرے معنی میں استعمال فرمایا ہے۔اس معنی میں آپ ہمارے
لئے اسوہ حسنہ ہیں۔اللہ تعالیٰ سورہ انعام میں فرماتا ہے کہ اے رسول ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ
اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی طرف میری رہنمائی کی یعنی اُس نے مجھے وہ راہ بتائی ہے جس پر چل کر
خدا داد قوتوں اور استعدادوں کو کامل نشو و نما ملتی ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمونہ بیان کر کے
بتایا کہ اگر قوتوں کی صحیح نشوونما کرنا مقصود ہو تو شرک کا کوئی شائبہ انسانی زندگی، انسانی کوشش اور انسانی
محنت میں نہیں ہونا چاہیے۔ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص کچھ تو خدا کی طرف جھک جائے اور کچھ غیر اللہ کی
طرف جھک جائے تو نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے رسول ! تو کہہ دے!
اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمینَ۔میری نماز اور میری دعائیں جن
سے میں اللہ تعالیٰ سے قوت حاصل کرتا اور طاقت پاتا ہوں اور میری عبادتیں اور میری زندگی اور میری
موت اللہ تعالیٰ کے جلال کو ظاہر کرنے والی اور اس کے بندوں کو آرام پہنچانے کے لئے ہے۔لِلَّهِ رَبِّ الْعلمين اس میں اللہ کے لفظ میں خدا کے جلال کو ظاہر کرنے کی طرف اشارہ ہے اور
رب العالمین میں بندوں کی خدمت کی طرف اشارہ ہے۔یہاں یہی نہیں فرما یا لا شَرِيكَ لَه بلکہ یہ بھی فرمایا وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ مجھے اس چیز کا حکم دیا گیا
ہے کہ جو صراط مستقیم بنائی گئی ہے۔اُس پر چلوں۔ملت ابراھیم کو اختیار کروں اور میری نماز

·

آج 10 میں سے 10 باقی