سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

۸۳
سورة الانعام
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
زندگیوں میں خدا تعالیٰ کو ذُو رَحْمَةٍ واسعةٍ پائیں گے۔لیکن اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو خواہ ہمارا دعویٰ
یہ ہو کہ ہم مصدق ہیں ہمارا مقام مصدق کا مقام نہیں ہوگا بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کے قہر کے نیچے آجائیں
گے۔لیکن ایک احمدی جو منافق نہیں ہے ویسے الہی سلسلوں میں منافقوں کا سلسلہ بھی ساتھ لگا ہوا ہے
لیکن وہ تو استثناء ہیں اور جو استثناء ہے وہ قاعدہ کو ثابت کرتا ہے۔الہی سلسلوں میں بہت بھاری
اکثریت مخلصین کی ہوتی ہے۔میرے خیال میں منافق کا وجود تو شاید ہزار میں سے ایک بھی نہیں ہوگا
شاید دس ہزار میں ایک بھی نہیں ہو گا لیکن جو شخص منافق نہیں ہے یعنی اُن لوگوں کی طرح نہیں ہے جو
جانتے بوجھتے ہوئے زبان سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اس کے مطابق اعتقاد نہیں رکھتے اور نہ عمل
کرنے کے لئے تیار ہیں سوائے ریا اور دکھاوے کے عمل کے۔منافق کے تو سارے اعمال ہی
دکھاوے کے ہوتے ہیں کیونکہ جب وہ دل سے اعتقاد ہی نہیں رکھتا اور اس کا ایمان صحیح ہے ہی نہیں تو
اس کا جو مومنانہ عمل ہوگا وہ ریا اور دکھاوے کا عمل ہوگا۔وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا عمل
نہیں ہوگا لیکن یہ بھی تو ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے کہ انسان صداقت کے پہچان لینے کے بعد بھی بشری
کمزوری یا غفلت کے نتیجہ میں ایک ایسا کام کر لیتا ہے جو ایک مومن اور مصدق کا عمل نہیں ہوتا بلکہ
ایک منافق کا عمل ہوتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۲۷ تا ۳۳)
جب کوئی بات کہو تو خواہ وہ شخص جس کے متعلق بات کی گئی ہے تمہارا قریبی ہی ہو ( یعنی تعقت اس
کے حق میں بھی آسکتا ہے ) تعصب نہ آنے دو۔عدل وانصاف سے کام لے کے بات کرو اور اگر ایسا
کرو گے وَ بِعَهْدِ اللهِ اوفوا تو خدا نے جو عہد لیا ہے تم سے جو فرائض تم پر عائد کئے ہیں تم ان کو پورا
کرنے والے ہوگے۔اگر ایسا نہیں کرو گے، اگر اپنوں کے لئے حق و انصاف کی بات کو چھوڑ دو گے تو
خدا تعالیٰ کے عائد کردہ فرائض کو توڑنے والے ہو گے اس عہد کو نباہنے والے نہیں ہو گے خیانت کرنے
والے ہو جاؤ گے۔پھر اللہ تعالیٰ سورۃ نحل میں فرماتا ہے۔( جو آیت میں نے لی وہ تو دوسرے مضمون کا
حصہ ہے )۔هَلْ يَسْتَوِى هُوَ وَ مَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (النحل :۷۷)
مفہوم میں نے پہلی آیتوں کا لیا ہے تا کہ اگلا مفہوم واضح ہو جائے۔اللہ تعالیٰ دو شخصوں کی حالت بیان
کرتا ہے جن میں سے ایک تو گونگا ہے جو کسی بات کی طاقت نہیں رکھتا۔میں کہا کرتا ہوں کہ ہمارے
ملک میں شرافت گونگی ہے۔آواز نہیں نکلتی شرافت کے حق میں۔یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دو شخصوں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۸۴
سورة الانعام
کی حالت بیان کرتا ہے اللہ۔جن میں سے ایک تو گونگا ہے جو کسی بات کی طاقت نہیں رکھتا اور وہ اپنے
مالک پر بے فائدہ بوجھ ہے۔جدھر بھی اس کا آقا اسے بھیجے ، جو ذمہ داری بھی اس کے سپرد کی جائے۔وہ کوئی بھلائی کما کر نہیں لاتا، نا کام ہوتا ہے اپنے مشن میں، اپنے کام میں۔ایک تو وہ شخص ہے کیا وہ
شخص جس کا اوپر ذکر ہے جو گونگا ہے اور خیر کی طاقت نہیں رکھتا اور نا کام ہوتا ہے وہ شخص اور وہ دوسرا
شخص جو انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے اور خود بھی سیدھی راہ پر قائم ہے باہم برابر ہو سکتے ہیں؟ یہاں
موازنہ کیا گیا ہے اس شخص کا جو خود بھی عدل کرتا ہے علی صراط مستقیم پر قائم ہے اور اپنے ماحول میں بھی
عدل کی تعلیم کو قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ وہ شخص ہے۔جہاں نفی ہوئی پہلی
چیزوں کی۔اس شخص کے حق میں نفی مثبت میں بدل جائے گی۔یہ وہ شخص ہے کہ جدھر بھی اس کا آقا
اسے بھیجے وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا اور بھلائی کما کر لاتا ہے اور یہ وہ شخص ہے جو گونگا نہیں جو کسی بات
کی طاقت نہ رکھتا ہو اور یہ وہ شخص ہے جو اپنے مالک پر بے فائدہ بوجھ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے جس غرض
کے لئے انسان کو پیدا کیا اس غرض کو پورا کرنے والا ہے یہ شخص اپنی زندگی اور اعمال صالحہ کے نتیجہ میں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۷۷،۳۷۶)
آیت ۱۵۴ وَ اَنَّ هَذَا صِرَاطِى مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا
رود
السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَقُكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
بعض دفعہ محبت کا زبانی دعوی ہوتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جس قسم کی محبت ہمارے
دل میں ہونی چاہئے وہ محض زبان کا دعویٰ نہیں ہونا چاہیے۔بعض دفعہ محبت حقیقی ہوتی ہے لیکن انسان
اپنی عادت سے مجبور ہو کر یا بعض اپنی اخلاقی کمزوریوں سے مجبور ہوکر (اخلاقی کمزوری سے مراد
میری بداخلاقی نہیں ) ایسی جرات نہیں رکھتا کہ وہ میدان جنگ میں بھی لڑ سکے۔اس قسم کی کمزوریوں
کے نتیجہ میں محبت کا عملی اظہار نہیں کر سکتا۔یعنی گو محبت حقیقی ہوتی ہے لیکن عملاً اس کا اظہار نہیں ہوتالیکن
خدا تعالیٰ ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں آپ کی محبت کا
عملی دنیا میں اظہار کریں قرآن کریم بار بار ہمیں اس کی طرف متوجہ کرتا ہے اور میں بھی اب جماعت کو
اس طرف متوجہ کر رہا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۸۵
سورة الانعام
وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُودُ کہ یہ راستہ جس پر میں گامزن ہوں۔صراطی۔یہ راستہ
سیدھا خدا کی طرف لے جاتا ہے اور اس پر چل کر انسان کو خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا حاصل
ہوتی ہے۔فَاتَّبِعُوہ۔اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ میری محبت میں میری اتباع بھی کرو اور میرے
پیچھے پیچھے آؤ۔یہ قیادت کا بہترین عملی نمونہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں دکھایا
چنانچہ آپ نے دنیا کو یہ نہیں کہا کہ میں دنیوی آرام حاصل کرتا ہوں۔تم جاکے لڑو بلکہ ہر جگہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بطور لیڈر اور بطور قائد کے آگے ہوئے اور امت کو یہ کہا کہ میرے پیچھے آؤ۔یہ
بہترین قائد جوا اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں امت کو یہ آواز دیتا ہے کہ میرے پیچھے آؤ بہت ہی عظیم ہے
وہ قائد اور بہت ہی عظیم ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے یہ نہیں کہا کہ خدا کی راہ میں قربانیاں دو بلکہ
یہ کہا کہ جس طرح میں قربانیاں دیتا ہوں اس طرح میری سنت پر عمل کرتے ہوئے تم بھی خدا کی راہ
میں قربانیاں دو۔غرض آپ نے یہ فرمایا کہ یہ راستہ جس پر میں گامزن ہوں تم اس پر چلو۔یہ راستہ
خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔اس لئے تم میرے پیچھے پیچھے آؤ۔میری اتباع کرو اور اگر تم ایسا کرو گے تو
قرآن کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے۔وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ( الاعراف : ۱۵۹ ) تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو
گے تو تمہارا انجام بخیر ہو جائے گا۔تم ان خوشیوں کو حاصل کر لو گے جن کا حاصل کرنا انسان کے لئے
ممکن ہے اور سب سے بڑی خوشی تو خدا تعالیٰ کی رضا ہے تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا مل جائے گی پس
اسلام نے یہاں بھی زور دے کر فرمایا کہ تمہارا ہدایت پانا تمہارا نیک انجام ہونا بہترین جزا کا
تمہیں ملنا اس بات پر منحصر ہے کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہو۔اللہ تعالیٰ ایک
دوسری جگہ فرماتا ہے۔اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران : ۳۲) کہ اللہ تعالیٰ
کی محبت ذاتی کا نتیجہ بھی یہ ہونا چاہیے کہ جو خدا کہتا ہے وہ تم کرو اور خدا تعالیٰ تمہیں کہتا ہے۔اتَّبِعُوهُ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف :۱۵۹) اس لئے اگر تم میری پیروی کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے
لگ جائے گا اس وجہ سے بھی کہ تم نے میری پیروی کی اور اس راستہ کو اختیار کیا کہ جو اللہ تعالیٰ کی
جنت میں لے جانے والا تھا اور اس لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی کا یہ تقاضا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ
کہتا ہے وہ کرو یہ اتباع جس رنگ میں ہونی چاہیے وہ دنیا کا عام رنگ نہیں اور یہ آپ اچھی طرح یاد

تغییر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۸۶
سورة الانعام
رکھیں کہ دنیا میں مختلف رنگوں میں اتباع کی جاتی ہے کسی جگہ ڈر کے، کسی جگہ اپنے فائدہ کے لئے کسی
جگہ چھپ کر اور کسی جگہ ظاہر ہو کر کسی جگہ تھوڑی کسی جگہ بہت لیکن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع کا حکم دیا گیا تو صحابہ نے کس رنگ میں اس کو لیا اور کس رنگ میں اطاعت کی اس کا نظارہ
ہمیں جنگ حنین کے موقع پر نظر آتا ہے اس وقت بعض نئے اسلام لانے والے اور بعض وہ جو
ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے مسلمانوں کی فوج میں شامل ہو گئے تھے اور جنگ کے دوران
ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ وہ بھاگے اور ساتھ ہی ان کے مسلمانوں کی سواریاں بھی بھاگیں
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قریباً تنہا رہ گئے صرف چند آدمی آپ کے ساتھ تھے اس وقت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس سے کہا کہ ان کو میری طرف سے آواز دو آپ نے فرمایا کہ
عباس بلند آواز میں پکار کر کہو کہ اے وہ صحابہ جنہوں نے حدیبیہ کے دن درخت کے
نیچے بیعت کی تھی اور اے وہ لوگو جو سورۃ بقرہ کے زمانہ سے مسلمان ہو خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے
حضرت عباس نے نہایت ہی بلند آواز سے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام سنایا تو اس
وقت صحابہ کی جو حالت تھی اس کا اندازہ صرف انہی کی زبان سے حالات سن کر لگایا جاسکتا ہے وہ کہتے
ہیں کہ ہم اونٹوں اور گھوڑوں کو واپس لانے کی کش مکش میں تھے۔سواریاں بدک گئی تھیں اور واپس
نہیں جاتی تھیں لگام کھینچتے تھے ادھر منہ نہیں کرتی تھیں کہ حضرت عباس کی آواز ہمارے کانوں میں
پڑی۔اس وقت ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم اس دنیا میں نہیں بلکہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے
حاضر ہیں اور اس کے فرشتے ہم کو حساب دینے کے لئے بلا رہے ہیں۔تب ہم میں سے بعض نے
اپنی تلوار میں اور ڈھالیں اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور دوڑتے ہوئے اونٹوں سے کود پڑے اور
ڈرے ہوئے اونٹوں کو انہوں نے خالی چھوڑ دیا کہ جدھر چاہیں چلے جائیں اور بعض نے اپنی
تلواروں سے اپنے اونٹوں کی گردنیں کاٹ دیں۔وہ بڑی تیزی سے جار ہے تھے اور ان پر سے وہ
چھلانگ نہیں لگا سکتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی ادھر آؤ تو انہوں نے تلوار نکالی اور
اونٹ کی گردن کاٹ دی پھر اونٹ گرا تو وہ اتر کر دوڑتے ہوئے میدان جنگ میں پہنچے اور خود پیدل
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑے۔اس دن انصار اس طرح دوڑتے ہوئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جارہے تھے جس طرح اونٹنیاں اور گائیں اپنے بچوں کی آواز سن کر ان

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۸۷
سورة الانعام
کی طرف دوڑ پڑتی ہیں اور تھوڑی دیر میں صحابہ (خصوصاً انصار ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
گرد جمع ہو گئے اور دشمن کو شکست ہوگئی۔“
(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۲۱، ۲۲۲)
تو اتباع کا یہ مفہوم صحابہ نے سمجھا تھا۔اتباع کا یہ مفہوم ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اگر نفس کو اونٹوں کی
طرح قربان کرنا پڑے یا رشتہ داروں کو اونٹوں کی طرح قربان کرنا پڑا یا بیوی بچوں کو قربان کرنا پڑا
اس دنیا کے اموال اور اس کے آرام اور لذتوں اور مسرتوں کو قربان کرنا پڑا تو ہم نے خدا تعالیٰ کے
برلبیک کہتے ہوئے ہر چیز پر چھری پھیر دینی ہے اور خدا کی آواز جدھر بھی اور جس طرف بھی ہمیں
پکارے ہم نے اس کی اتباع کرتے ہوئے اس طرف چلے جانا ہے۔اس رنگ میں ہم نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنی ہے۔یہ نہیں کرنا کہ دعوئی تو یہ ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متبعین میں سے ہیں اور عمل یہ ہو کہ معمولی معمولی رسموں اور بدعتوں کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہ
ہوں اور حالت یہ ہو کہ مغربی تہذیب کے گندے اور بداثرات سے نجات پانے میں بھی تکلیف
محسوس کریں۔یہ نہیں ہوگا۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۲۳۲ تا ۲۳۵)
آیت ۱۵۶ وَهُذَا كِتَبُ اَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ
ترحمون
اس آیت پر میں نے جب غور کیا تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ اگر یہ قرآن كِتَابٌ مُبر ہے اور یقیناً
قرآن كِتَابٌ مُبر ہے اور اس نے تمام برکات روحانی کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے تو پھر عقلاً تین
نتیجے نکلتے ہیں۔اول یہ کہ اس کتاب کی کامل اتباع کی جائے۔دوسرے یہ کہ اس کتاب نے تقویٰ کی جو باریک راہیں ہمیں بتائی ہیں ان پر گامزن رہا جائے اور
تیسرے یہ کہ اگر اور جب ہم یہ کر لیں تب خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے ہم پر کھل سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم ایسا نہ کریں تو باوجود اس کے کہ یہ کتاب تمام برکات روحانی کی جامع ہے ہم اس سے کوئی
فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔میں جب سورۃ الانعام کی تلاوت کر رہا تھا تو مجھے خیال آیا کہ میں اس آیت کے متعلق خطبہ دوں

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۸۸
سورة الانعام
گا۔میں نے سوچا تو یہ تینوں باتیں میرے ذہن میں آئیں۔جب میں سورۃ کے آخر میں پہنچا مجھے یہ
دیکھ کر لطف آیا کہ وہ تین باتیں جو اس وقت میرے ذہن میں آئی تھیں اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانعام کے
آخر میں وہی تین نتیجے مبارک کے ) وضاحت کے ساتھ نکالے ہیں۔اس پر میرا خیال اس طرف
گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تفسیر کے متعلق جو یہ ایک نکتہ بیان کیا ہے کہ قرآن کریم خود اپنا
مفسر ہے۔یعنی قرآن کریم کی بعض آیات دوسری آیات کی تفسیر کرتی ہیں اور وہی تفسیر بہتر اور اچھی
اور مفید اور سب سے زیادہ صحیح تسلیم کی جاسکتی ہے جو قرآن کریم نے خود بیان فرمائی ہو اگر چہ ہر ایک کا
دماغ اتنی پہنچ نہیں رکھتا کہ معلوم کر سکے کہ قرآن کریم کی ایک آیت دوسری آیت کی تفسیر کے خلاف
نہیں یا لغت عرب ہی خود اس تفسیر کے خلاف نہیں۔لیکن بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں
اس طرف توجہ دلائی ہے کہ بہترین تفسیر وہ ہے جو قرآن کریم خود بیان کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کچھ بھی کہا یا لکھا وہ قرآن کریم کی ہی تفسیر ہے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ
ہم میں سے بعض بعض چیزوں یا بعض مضامین کے متعلق کچھ پریشان ہوں
کہ ہمیں پتہ نہیں چل رہا کہ یہ
قرآن کریم کی کس آیت کی تفسیر ہے۔لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو کچھ ارشاد فرمایا وہ لاکھوں احادیث جو امت مسلمہ نے بڑی محنت اور جد و جہد سے محفوظ کیں)
سب قرآن مجید ہی کی تفسیر ہیں لیکن کم لوگ ہیں جو یہ بتا سکیں کہ کون سا ارشاد کس آیت کی تفسیر ہے۔جو بڑے بڑے عالم ہیں وہ تو جانتے ہیں لیکن ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔چونکہ یہ اس نکتہ کی بڑی واضح مثال
تھی اس لئے میں نے اس کا یہاں ذکر کر دیا ہے۔تو اس خیال
سے کہ میں اس آیت پر خطبہ دوں گا۔میں نے اس پر غور شروع کیا اور مذکورہ بالا تین باتیں میرے ذہن
میں آئیں اور وہی تین باتیں مُبارک کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ انعام میں ہی آگے چل کر اللہ تعالیٰ
نے خود بیان فرما دیں۔اللہ تعالیٰ سورۃ انعام آیت ۱۵۶ میں فرماتا ہے وَهُذَا كِتَابٌ اَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ یہ
کتاب جو میں تم پر نازل کر رہا ہوں۔یہ تمام برکات کی جامع ہے فَاتَّبِعُوہ اس لئے تمہارے لئے یہ
ضروری ہے کہ تم اس کی کامل اتباع کرو۔وَاتَّقُوا اور تقویٰ کی جو باریک راہیں یہ تمہیں بتاتی ہیں تم ان
پر گامزن رہو۔لعلكم تُرْحَمُونَ تا کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے تم پر کھولے
جائیں۔پس اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا کہ قرآن کریم جامع ہے تمام برکات روحانی کا

۸۹
سورة الانعام
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
(لیکن کتب سابقہ کے متعلق ممبرك کا لفظ استعمال نہ ہو سکتا تھا) اور اس طرح ہمیں یہ بتایا کہ پہلی
امتیں اپنی پوری جدوجہد، اپنے پورے مجاہدہ ، اپنی پوری محنت اور اپنی پوری کوشش اور ایثار اور اپنے
پورے جذ بہ قربانی کے باوجود اس روحانی مقام رفعت تک نہ پہنچ سکتی تھیں جس مقام رفعت تک تم پہنچ
سکتے ہو۔کیونکہ تمہیں ایک کامل کتاب دی گئی ہے جس کی اتباع کے نتیجہ میں تم کامل برکات کو حاصل
کر سکتے ہو۔کامل برکات کے حصول کا امکان تمہارے لئے پیدا ہو گیا ہے۔اتنی ارفع اور اتنی اعلیٰ
کتاب کے ملنے کے بعد بھی اگر تم کو تا ہی کرو اور اس طرف متوجہ نہ ہو اور خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے
بن کر اس کی اس نعمت سے فائدہ نہ اٹھاؤ تو تمہارے جیسا بد بخت دنیا میں کوئی نہیں ہوگا۔پس فرمایا کہ یہ کتاب تمام برکات کی جامع ہے اور تمام برکات کا حصول تمہارے لئے ممکن بنادیا گیا
ہے۔اس لئے اٹھو! اور کوشش کرو اور محنت کرو اور قربانیاں دو اور ایثار دکھاؤ تا کہ تم ان تمام برکات اور
فیوض کو حاصل کر سکو۔دوسرا امر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے متعلق یہاں یہ بیان فرمایا۔مُصَدِّقُ الَّذِى
بَيْنَ يَدَيْهِ - دراصل یہ ملوک کی وجہ بتائی ہے کہ یہ کتاب تمام برکات کی جامع کیوں ہے؟ اس لئے
کہ پہلی کتب میں جو بھی صداقتیں پائی جاتی تھیں ان سب کو اس نے اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے بلکہ ان
سے کچھ زائد بھی ہے۔اس لئے یہ مبارک ہے۔ہر وہ برکت جو پہلی کسی کتاب کی ہدایت سے حاصل
کی جاسکتی تھی وہ اس کتاب سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ وہ ہدایت اور بنیادی صداقت جو اس
کے اندر تھی اس میں بھی پائی جاتی ہے۔لیکن جوز ائد چیزیں اس میں ہیں وہ پہلی کتب میں نہیں تھیں۔اس لئے ان زائد احکام پر عمل کر کے جو برکتیں تم حاصل کر سکتے ہو۔وہ لوگ جن پر پہلی کتب نازل کی
گئی تھیں انہیں حاصل نہیں کر سکتے تھے۔مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ “ یہ قرآن پہلی کتب کی تصدیق
کرتا ہے۔میں جو تصدیق کا ذکر ہے اس کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ تصدیق کا ایک طریق قرآن کریم
نے یہ بیان فرمایا ہے۔مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۖ أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ
اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (سورة البقرة : ۱۰۷) کہ جب بھی ہم کسی پیغام کو منسوخ کریں یا بھلا دیں
اس سے بہتر یا اس جیسا پیغام ہم دنیا میں لے آتے ہیں۔اس آیت میں تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔ایک یہ کہ پہلی کتب کی بعض باتوں کو بعض ہدایتوں کو قرآن کریم نے منسوخ کر دیا ہے اور
جب اللہ تعالیٰ یہ اعلان فرماتا ہے کہ میں نے پہلے جو کتاب بھیجی تھی اس کی یہ یہ ہدایتیں منسوخ کی جاتی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الانعام
ہیں تو اس اعلان میں اس کتاب کی تصدیق بھی ہو رہی ہوتی ہے یعنی منسوخ کا اعلان خود تصدیق
کر رہا ہوتا ہے۔اس بات کی کہ وہ ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی نازل کی گئی تھی جسے اب
اللہ تعالیٰ منسوخ کر رہا ہے۔دوسرے اس میں یہ بتایا کہ جو جو بنیادی صداقتیں پہلی کتب میں تھیں وہ تمام کی تمام ہم نے
قرآن کریم میں جمع کر دی ہیں۔مِثْلِهَا ، میں اسی طرف اشارہ ہے۔مغل اس لئے کہا۔پہلے مجمل
طریق پر یہ صداقتیں بیان ہوئی تھیں اور حکمت بتائے بغیر۔لیکن اب وہ کامل اور مکمل شکل میں قرآن
کریم میں رکھ دی گئی ہیں بالکل وہی نہیں۔کیونکہ بالکل وہی ہوں تو اس سے قرآن کریم میں نقص لازم
آتا ہے لیکن ہیں ویسی ہی مگر زیادہ اچھی شکل میں اور زیادہ تفصیل کے ساتھ۔۔۔۔یہ ایک معنی مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ کے ہیں۔دوسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ قرآن کریم
ایک ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس کے متعلق دنیا کی ہر شریعت نے پیشگوئی کی تھی اور بشارت
دی تھی اور انہی پیشگوئیوں کے مطابق قرآن کریم اپنے وقت پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہوا۔تو فرمایا کہ یہ ایک عظیم کتاب ہے۔اتنی عظیم الشان کہ کوئی ایسی شریعت دنیا کے کسی خطہ
میں نازل نہیں کی گئی۔جس کے نبی نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ پر نازل ہونے والے قرآن
(کتاب عظیم) کی بشارت نہ دی ہو۔اور کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جس نے اپنی قوم کو اس طرف متوجہ نہ
کیا ہو کہ جس وقت بھی اور جہاں بھی خدا کا وہ برگزیدہ رحمة للعلمین کی شکل میں تمہارے سامنے
آئے تو اس کو قبول کر لینا۔کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کتاب اسے دی جائے گی وہ میری ہر کتاب
(شریعت) سے بہتر اور افضل اور اعلیٰ ہوگی۔کیونکہ میری ہر پہلی کتاب میں چند برکات ہیں اور جو
کتاب اسے دی جائے گی وہ مبارک جامع ہوگی تمام برکات کی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جیسا کہ خود قرآن مجید نے کہا ہے دعا فرمائی اور بشارت بھی دی کہ
ایسا نبی جو الکتاب اور الحکمۃ سکھانے والا ہو وہ مبعوث ہوگا۔اس کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد سے متواتر نبی کے بعد نبی پیدا ہوا اور ان سب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق پیشگوئی فرمائی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس گناہ سوز شریعت کی ان الفاظ میں بشارت دی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۹۱
سورة الانعام
کہ اس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی۔اور اس بشارت کو موسیٰ علیہ السلام نے بار
باردہرایا تا کہ ان کی امت گمراہ نہ ہو جائے۔پھر یسعیاہ نبی نے حضرت سلیمان علیہ السلام نے حضرت عیسی علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق لوگوں کو بشارت سنائی اور ہشیار بھی کیا۔تا کہ جب وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) پیدا ہو تو
لوگ ایمان سے محروم نہ ہو جائیں۔پھر بنی اسرائیل کی شریعت کے علاوہ جو شریعتیں محفوظ ہیں
یا ان کا کچھ حصہ محفوظ ہے جب ہم ان کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان میں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی بشارات موجود ہیں۔حضرت زرتشت نے بھی آپ کی بشارت
دی۔ہندوؤں کی کتب میں بھی یہ بشارت پائی جاتی ہے اور بعض جگہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے ایک فرزند جلیل یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بھی بشارت دی ہے۔تو قرآن کریم کا چودہ سو سال پہلے یہ دعویٰ کہ وہ مُصدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ ہے۔یعنی پہلی
پیشگوئیوں کے مطابق دنیا کی طرف بھیجا گیا ہے۔خود ایک عظیم صداقت اور اس کی حقانیت پر ایک
ز بر دست دلیل ہے۔کیونکہ نزول قرآن کے وقت بہت سی کتب سماوی ایسی تھیں جن کے متعلق کسی کو
کچھ بھی پتہ نہ تھا۔لیکن اب وہ باتیں ظاہر ہورہی ہیں اور چونکہ اب اشاعت کتب کی بہت سی سہولتیں
ہوگئی ہیں اس لئے بہت سی چھپی ہوئی اور نا معلوم باتیں ہمارے سامنے آ رہی ہیں۔اور ہر نئی بات جو
ہمارے سامنے آتی ہے وہ قرآنِ کریم کی ہی تصدیق کر رہی ہوتی ہے کہ قرآن کریم کا بھیجنے والا یقیناً
أَصْدَقُ الصَّادِقِین ہے۔جو بات وہ کہتا ہے سچی ہوتی ہے۔اس کے متعلق کسی کو کبھی بھی شبہ کرنے
کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔علم تو بڑھ رہا ہے، اگر کبھی آئندہ کوئی سابقہ شریعت ( جو اس وقت انسان
کے سامنے نہیں) انسان کے سامنے آجائے تو یقیناً اس میں بھی ہم پائیں گے کہ ایک عظیم الشان نبی
آنے والا ہے۔پس فرمایا کہ یہ کتاب جامع ہے تمام برکات کی۔اس لئے کہ یہ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ ہے۔پہلی تمام صداقتوں کی تصدیق کرتی ہے اور پہلی پیشگوئیوں کے مطابق اس کا نزول ہوا ہے۔ہر نبی کو یہ
فکر تھی کہ جو عظیم الشان نبی (محمدصلی اللہ علیہ وسلم ) آنے والا ہے کہیں اس کی امت غلطی سے اس کا
انکار کر کے خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر کا مورد نہ بن جائے اور ان سب انبیاء کو اس چیز سے دلچسپی تھی۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۹۲
سورة الانعام
کیونکہ یہ کتاب (قرآن) ہر قوم کے لئے تھی اس لئے وہ ان سب قوموں کا مشتر کہ روحانی مائدہ تھا۔اور ان سب نبیوں کی قوم نے اس سے فیوض حاصل کرنے تھے اس لئے ان سب کو فکر تھی کہ کہیں ان
کی قوم اس ابدی آتشی شریعت سے محروم نہ ہو جائے۔اور مور دغضب الہی نہ بن جائے۔اس لئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِتُنْذِرَ أَمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا یعنی تیرے اوپر یہ فضل اس لیے کیا گیا ہے اور یہ
کتاب مبارک اس لیے اُتاری گئی ہے کہ تاتو نہ صرف مکہ اور اہلِ عرب بلکہ وَمَنْ حَوْلَهَا تمام ان
آبادیوں میں رہنے والی اقوام کو رائے جو عرب کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں۔بشارت اور انذار دونوں ہی پہلو بہ پہلو چلتے ہیں کبھی خدا تعالیٰ ان دونوں چیزوں کو کھول کر بیان
کر دیتا ہے اور کبھی ایک کو بیان کر دیتا ہے اور دوسری انڈرسٹڈ(Under Stood) ہوتی ہے۔یعنی
سمجھا جاتا ہے کہ یہ بھی یہاں مذکور ہے۔اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرمایا کہ یہ کتاب جو مبارک بھی ہے
اور مصدق بھی ہے اس لئے تجھ پر نازل کی گئی ہے کہ تو تمام اقوامِ عالم کو خدائے واحد و یگانہ اور
قادر وتوانا کی طرف پکارے اور ان کو دعوت دے کہ اس پاک صحیفہ کو تسلیم کرو جس کے متعلق پیشگوئیاں
تمہاری کتاب میں بھی کی گئی تھیں اور اس پر ایمان لاؤ تا کہ تم تمام اُن برکات سے حصہ لو جو اس کی
اتباع کے نتیجہ میں تمہیں مل سکتی ہیں لیکن اپنی کتب کی پوری اتباع کے باوجود تمہیں نہیں مل سکتیں۔ام القری سے میں نے عرب مراد لی ہے اس لئے کہ ہمارے عام محاورہ میں بھی جب کبھی ملک
کے دارالخلافہ کا نام لیتے ہیں تو اس سے مراد وہاں کی قوم، وہاں کی حکومت اور وہاں کے رہنے والے
شہری ہوتے ہیں۔لغوی معنی بھی اس کی تائید کرتے ہیں۔کیونکہ مفردات راغب میں لکھا ہے کہ مکہ کو
اُم القری اس لئے کہتے ہیں کہ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو زمین کو بچھایا تو اس کا
مرکزی نقطہ مکہ تھا اور زمین کا وجود اس نقطہ مرکزی کے گرد ظہور پذیر ہوا۔ہمیں لفظی بحث میں پڑنے کی
ضرورت نہیں ، مجازی طور پر ہم اس کے بڑے اچھے اور صحیح معنی بھی کر سکتے ہیں۔اور وہی ہمیں کرنے
چاہئیں بہر حال یہ تخیل پہلے سے موجود تھا کہ ملکہ دنیا کے لیے ایک مرکزی نقطہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ
ام القری کے لفظ سے اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بتانا چاہتا ہے کہ ہم نے مکہ کو دنیا کے لئے مرکزی نقطہ بنا
دیا ہے اس لیے کہ اتم کے معنی میں وہ چیز جو دوسری چیز کے لئے بطور اصل کے ہو ، اس کے وجود، اس کی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ابتداء، اس کی تربیت اور اس کی اصلاح کے لئے۔۹۳
سورة الانعام
تو فرمایا کہ ام القری یعنی مکہ کو دنیا کی اصلاح اور تربیت کے لئے ہم مرکزی نقطہ بنا رہے ہیں۔اس لئے اے رسول! اُٹھ اور ان لوگوں کو تیار کر تاکہ وہ دنیا میں پھیلیں اور خدائے واحد کی تبلیغ کریں
اور اس کے نام کا جھنڈا بلند کریں اور قرآن کریم کے نور سے دنیا کو منور کرنے کی کوشش کریں۔لِتُنذِر
ام القری پہلے عرب
کو تیار کرو اور وہاں استاد پیدا کرو۔وَمَنْ حَوْلَهَا پھر یہ باہر نکلیں گے اور ایک دنیا
کے معلم اور راہبر بنیں گے۔تاریخ کے اوراق الٹتے چلے جائیں امت مسلمہ کی تاریخ لِتُنْذِرَ أَمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا ہی کی کھلی
تفسیر ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ
يُحافظون۔کہ اگر چہ تمام انبیاء سابقین اور کتب سابقہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم
کے نزول کی پیشگوئی کی ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ تمام اقوامِ عالم آسانی کے ساتھ قرآن کریم
پر ایمان بھی لے آئیں گی کیونکہ ان اقوام میں سے وہی لوگ ایمان لائیں گے۔يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ جو
ان موعودہ پیشگوئیوں پر پختہ ایمان رکھتے ہیں۔اور پختہ ایمان اس شخص کا ہوتا ہے جو ( اول ) ان
پیشگوئیوں کو بھول نہیں جاتا۔دیکھو ہماری اُمت مسلمہ کو بھی بہت سی پیشگوئیاں سنائی گئیں لیکن ہم میں
سے کتنے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشگوئیوں کو یاد رکھتے ہیں؟ اور کتنے ہیں جن کے
ذہنوں میں وہ پیشگوئیاں مستحضر رہتی ہیں؟ بہت ہی کم ہیں !!! فرمایا وہ لوگ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ان
پیشگوئیوں پر پختہ ایمان رکھتے ہیں یعنی انہیں بھولے ہوئے نہیں۔( دوم ) ان پیشگوئیوں کو سچی پیشگوئیاں سمجھتے ہیں اور ان پر ایمان لاتے ہیں ان کو جھوٹا نہیں
قرار دیتے جیسے کہ آج کل بعض لوگ جب تنگ آ جاتے ہیں اور ان سے کوئی جواب نہیں بن آتا
تو کہہ دیتے ہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق جتنی پیشگوئیاں حدیث وغیرہ میں ہیں وہ سب
جھوٹی ہیں۔ایسی کوئی پیشگوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی۔جس شخص کا ایسا خیال ہو وہ
پیشگوئی سے فائدہ بھی نہیں اُٹھا سکتا۔( سوم ) ان کی غلط تاویلیں نہیں کرتے۔یہ بھی پختہ ایمان کا طبعی اور لازمی نتیجہ ہے بعض لوگ غلط

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۹۴
سورة الانعام
تاویلیں کرنی شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ برکات سے محروم ہو جاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ ان پیش خبریوں کو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے
متعلق پچھلی تمام کتب سماویہ نے دی تھیں۔بھلائے ہوئے نہیں۔بلکہ ان کو اپنے ذہنوں میں مستحضر
رکھتے ہیں۔ان کی غلط تاویلیں نہیں کرتے ، ان کو پختہ یقین ہے کہ یہ خدا کی بات ہے اور ضرور پوری
ہوکر رہے گی۔اور اس کے ساتھ ہی وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ وہ اپنی شریعت کے مطابق جو ہم
نے ان پر نازل کی دعا اور عبادت میں لگے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کسی نیکی اور ثواب کا حصول
خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔اس لئے ہر وقت دعا میں لگے ہوئے ہیں عبادت
کر رہے ہیں اور اپنی شریعت کو حتی المقدور قائم کئے ہوئے ہیں۔یہی لوگ ہیں يُؤْمِنُونَ بِہ جو
قرآن کریم پر ایمان لانے کی توفیق پائیں گے۔جو شخص قرآن کریم پر ایمان نہیں لاتا خدا تعالیٰ اسے موردالزام ٹھہراتا ہے۔کہ تم وہ لوگ ہو جو خود
اپنی شریعت کے مطابق نہ دعا کرتے ہو اور نہ ہی عبادت کرتے ہو اور نہ ہی شریعت کے دوسرے
احکام بجالاتے ہو اور نہ ہی اپنی شریعت کی حفاظت کرتے ہو۔بلکہ جو پیشگوئیاں اور بشارتیں تمہیں ملی
تھیں تم ان کا انکار کر رہے ہو۔یا ان کی غلط تاویلیں کر رہے ہو، تو تم خدا تعالیٰ کے فضل کو کیسے کھینچ سکتے
ہو؟ تم نے اس شریعت کی قدر نہیں کی جو تم پر نازل کی گئی تو تم اس شریعت پر کیسے ایمان لا سکتے ہو جو
تمہاری قوم سے باہر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی یا تمہاری قوم میں سے ایک ایسے شخص پر
نازل کی گئی جو تمہارے خیال میں خدا کے نزدیک اس قدر کے قابل نہ تھا جو قدر اس کی کی گئی اور تمہارے
خیال میں یہ کتاب اس شخص پر نازل ہونی چاہیے تھی جس کے متعلق تم فیصلہ دیتے کہ وہ قوم میں بڑا
دیانتدار اور ہر لحاظ سے اس قابل تھا کو خدا کا کلام اس پر نازل ہوتا۔تو تمام اقوامِ عالم پر الزام دھرتے ہوئے فرمایا کہ تمہارا قرآن کریم سے انکار کرنا اس بات کی
دلیل نہیں ہے کہ قرآن کریم میں کوئی نقص ہے یا قرآن کریم ان خوبیوں کا مجموعہ نہیں جن خوبیوں کا
مجموعہ خدا تعالیٰ اسے قرار دیتا ہے یا وہ مصدق نہیں اور تمہاری کتب کی پیشگوئیوں کے مطابق نہیں
آیا۔نہیں ! بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ جو شریعت تم پر نازل کی گئی تھی تم خود اس کے پابند نہیں تھے اور نہ اس
پر عمل کرتے تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی