سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
1+9
سورة الاعراف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاعراف
آیت ۲۶،۲۵ قَالَ اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُةٌ وَ لَكُمْ فِي
الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إِلى حِينٍ قَالَ فِيهَا تَحْيَونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ
وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ
سال رواں ۲۱ / جولائی کو زمین سے باہر نکل کر انسان کا پہلا قدم چاند پر پڑا اس میں شک نہیں کہ
تسخیر عالم کی عظیم جدوجہد میں انسان کا یہ بہت بڑا تاریخی کارنامہ ہے لیکن اس عظیم کارنامہ کے نتیجہ میں
مسلمانوں کے بعض طبقوں میں بھی اور میرے خیال میں مذہبی دنیا کے بعض دوسرے حصوں میں بھی کچھ
غلط فہمیوں کی وجہ سے ذہنی انتشار پیدا ہوا۔چنانچہ تنزانیہ سے مجھے ایک خط میں یہ اطلاع ملی کہ وہاں
ہمارے مبلغ کسی استقبالیہ دعوت میں شریک ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے یہ باتیں سنیں کہ انسان
کا چاند پر جانا قرآن کریم کے خلاف ہے اور اس قسم کی بات کو قبول کر لینا موجب کفر ہے۔اسی طرح
رنگون کے ایک خط میں یہ ذکر تھا کہ وہاں ہمارے مبلغ نے بعض پڑھے لکھے لوگوں حتی کہ بعض علماء کو یہ
کہتے سنا کہ اگر چاند پر انسان پہنچ بھی چکا ہو پھر بھی ہمیں اس پر یقین کرنے اور اس پر ایمان لانے کی
ضرورت نہیں ہے۔غرض اس قسم کے کفر کے فتویٰ دیئے گئے اور عدم علم کی وجہ سے خلاف حقیقت
باتوں کا اظہار کیا گیا۔دوسری طرف خود ہمارے پاکستان میں ہمارے بعض علماء نے بڑے اچھے
مقالے لکھے اور بعض مجالس میں پڑھے بھی گئے ہیں جن میں سے ایک مکرم محمد یوسف صاحب بنوری
کراچی کے رہنے والے ہیں انہوں نے ابھی چند دن ہوئے اوقاف کے سیمینار میں تسخیر کائنات پر
ایک بڑا اچھا اور معقول مقالہ پڑھا ہے اور اپنے مقالہ میں بعض قرآنی آیات کے حوالے سے یہ ثابت

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة الاعراف
کیا ہے کہ اس قسم کے کارنامے قرآن کریم کی تعلیم پر کوئی وجہ اعتراض نہیں بنتے۔اس سلسلہ میں میں
سمجھتا ہوں کہ تین سوال ہیں جن کا ہمیں جواب دینا چاہیے۔ایک سوال تو یہ ہے کہ کیا زمین سے باہر انسان کا زندہ رہنا ممکن ہے۔دوسرا سوال یہ ہے کہ آیا
دوسرے اجرام یعنی گڑوں پر آبادیاں ہیں یا نہیں اور کیا انسان دوسرے اجرام تک پہنچ سکتا یا تعلق کو
قائم کر سکتا ہے یا نہیں اور تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم میں ایسی پیشگوئیاں موجود ہیں کہ کبھی کسی
زمانہ میں انسان دوسرے کروں تک پہنچ جائے گا؟
یہ تین سوال اگر حل ہو جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر کسی کے دماغ میں کوئی خلفشار یا کوئی بے چینی یا
مذہب سے بعد پیدا ہونے کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔پہلا سوال یہ ہے کہ کیا انسان زمین سے باہر یعنی قرآن عظیم کی اصطلاح میں الارض کے جو معنی
ہیں اس سے باہر زندہ رہ سکتا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انسان اس زمین یعنی الارض سے باہر
زندہ نہیں رہ سکتا لیکن زمین سے یہاں وہ تعریف مراد نہیں جو ایک غیر مسلم کے ذہن میں ہوتی ہے۔مسئلہ زیر بحث کے سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ زمین کی تعریف اور اس کے معنی سمجھنے کے لئے اس
کتاب عظیم کی طرف رجوع کیا جائے جس نے اس لفظ کو استعمال کیا ہے اور یہ اعلان فرمایا ہے کہ
فيها تحيون تم اسی میں زندگی بسر کرو گے اس کے باہر زندگی بسر نہیں کر سکتے۔اس لئے ہمیں یہ دیکھنا
پڑے گا کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں الارض کسے کہتے ہیں۔جس وقت اِدھر اُدھر بے چینی پھیلی ہوئی تھی اور میرے کانوں تک بھی آواز میں پہنچ رہی تھیں اُس
وقت میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور رہنمائی کی درخواست کی کہ وہ میرا خود معلم بنے اور اس مسئلہ کی
حقیقت کا علم بخشے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سارا مضمون یہ بتا کر سمجھا دیا کہ قرآن کریم سے الارض
کی تعریف معلوم کر لو سارا مسئلہ اپنے آپ حل ہو جائے گا۔چنانچہ اس کے بعد میں نے غور کرنا شروع
کیا۔آیات قرآنیہ دیکھیں اور جس حد تک میری سمجھ میں آیا ہے وہ میں اس وقت دوستوں کے سامنے
بیان کردینا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔قرآن کریم میں متعدد آیات ہیں جن میں زمین کے متعلق بتایا گیا ہے کہ زمین یہ ہے۔ہم نے زمین
کو ایسا بنایا ہے اور ہم نے زمین میں یہ یہ خاصیتیں رکھی ہیں وغیرہ۔اس وقت میں چند مثالیں دوں گا تا کہ

سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
مسئلہ زیر بحث کا سمجھنا آسان ہو جائے اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین کسے کہتے
ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا (الانبياء: ۳۳)
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَهَا بِاييرِ وَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ (اللديت: ۴۸) وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً (النمل :٢١)
آسمان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات بیان کی ہیں۔میں نے ان میں سے چند کو بعض
خصوصیات کی وجہ سے لے لیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ زمین وہ وجود ہے، وہ مخلوق ہے کہ جس کے
گرد ہم نے آسمان کا ایک کمر بند باندھ رکھا ہے۔اس کا (جیسا کہ قرآن کریم کی مختلف آیات میں
بیان ہوا ہے ) زمین پر بسنے والے انسانوں کو ایک فائدہ تو یہ ہے کہ دوسرے کرؤں سے ریڈیائی
لہریں جو زمین کی طرف آ رہی ہیں وہ اگر زمین پر اپنی اصلی حالت میں پہنچ جائیں تو انسان کی ہلاکت کا
موجب بن جائیں۔یہ آسمانی جو روک بن جاتی ہے اور وہ زمین تک پہنچنے نہیں پاتیں۔پھر شہاب
ثاقب ہیں جو بڑی تیزی سے ہماری اس آسمانی جو میں داخل ہوتے ہیں اور اس کی کثافت کی وجہ سے
ان میں آگ لگ جاتی ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے تو ان میں ایک دلچپسی کا سامان ہوتا ہے اور اُن
کے لئے اس میں بس ایک نظارہ ہوتا ہے کیونکہ ان کو تو حقیقت معلوم نہیں ہوتی لیکن ہمارے لئے اس
لحاظ سے دلچسپی کا موجب ہے کہ اس میں ہم اللہ تعالیٰ کی علوّ شان کو جلوہ گر پاتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں
کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہم عاجز انسانوں پر کتنا بڑا رحم کیا ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ان شہب
کی یلغار سے ہمیں بچالیا اور ہماری حفاظت کے لئے آسمان بنا دیا پھر اس آسمان میں ہوا بھر دی اور
اس کے بے شمار کام مقرر کر دیئے۔ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ جب بادل بنتے ہیں تو یہ ان کو
اللہ تعالیٰ کی مشقیت اور حکم کے ماتحت اُڑا کر ادھر ادھر لے جاتی ہے اور پھر جہاں خدا تعالیٰ کا حکم
ہوتا ہے وہاں بارش برسنے لگتی ہے۔پھر ہوا ہمارے کانوں کے لئے بھی بہت ہی مفید اور ضروری چیز ہے۔ہمارے کان کام ہی نہ
کرتے اور بالکل بے کار چیز ہوتے اگر صوتی لہریں آواز کو ان تک نہ پہنچا ئیں۔پس اگر ہوا نہ ہوتی
اور اس میں صوتی لہروں کا انتظام نہ ہوتا تو ہمارے کانوں میں آواز ہی نہ پڑتی۔اسی طرح انسانی
زندگی کی بقا کا ایک بڑا ذریعہ ہوا ہے۔ہمارے پھیپھڑے ہوا سے آکسیجن لیتے ہیں اور اس طرح
ہماری زندگی کی بقا کا انتظام ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بعض ایسی مخلوق بھی پیدا کر دی ہے جو اپنی زندگی کا

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۱۱۲
سورة الاعراف
میہ سامان ہوا سے نہیں لیتی بلکہ پانی سے لیتی ہے۔مثلاً مچھلی ہے جس ہوا پر انسانی زندگی کا مدار ہے وہی
ہوا مچھلی کے لئے موت کا پیغام بن جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے کہ جس کے گرد ہم نے ایک آسمان بنایا ہے اور اس میں ہم نے
انسان کے لئے بہت سے فوائد رکھے ہیں جن کے بغیر اس دنیا میں انسانی زندگی ممکن ہی نہیں۔چنانچہ اب
تک کسی بھی سائنس دان نے یہ دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے اور نہ عقل اس کو قبول ہی کر سکتی ہے کہ
ہوا کے بغیر انسان زندہ رہ سکتا ہے یا اس کے بغیر انسان سن سکتا ہے یا ہوا کے بغیر انسانی پھیپھڑے سانس
لے سکتے ہیں یا انسان ان ہلاکتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے جن کی یورش بڑی تیزی اور بڑی وسعتوں کے
ساتھ زمین پر ہورہی ہے۔پس قرآن کریم کی رُو سے زمین وہ مخلوق ہے، وہ مجموعہ صفات ہے جس کے گرد
آسمان حلقہ کئے ہے اور پھر یہ بھی کہ اس کے اندر بہت سی مفید خصوصیات پائی جاتی ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے کہ جس کے اندر جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ (الانبياء : ۳۱) کہ
جس میں ہم نے ایک ایسا پانی پیدا کیا ہے جس پر حیات کا مدار ہے یعنی ہر دنیوی مخلوق کی زندگی کا انحصار
پانی پر ہے یہ زندگی شجر کی ہے تب بھی اور اگر حجر کی ہے تب بھی اس کا مدار پانی پر ہے۔پتھروں کے
ذرے آپس میں
نمی کی وجہ سے مل کر ٹھوس شکل میں نظر آتے ہیں اگر ان میں نمی نہ ہو تو یہ ریزہ ریزہ ہو
جائیں۔یہ ہیرا ہیرا نہ رہے۔غرض یہ اللہ تعالیٰ کا جلوہ ہے جس کی بدولت دنیا کی ہر چیز حیات پاتی ہے۔ور نہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی وجہ سے یہ جلوہ معرض تعطل میں پڑ جائے تو پانی کے بند ہو جانے سے
اجزائے عناصر میں ایسا انتشار پیدا ہو جائے کہ جس سے زندگی اور بقاممکن ہی نہ رہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ زمین وہ ہے جس میں الماء جاری کیا۔خالی ماء نہیں فرمایا بلکہ الماء کہہ کر اس طرف اشارہ
فرمایا کہ یہ پانی اپنے اجزا کے لحاظ سے وہ مخصوص پانی ہے جس پر حیات اور اس کی بقا کا مدار ہے۔پھر
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین صرف وہ نہیں جس میں ہم نے پانی پیدا کیا ہے بلکہ زمین وہ ہے جس میں ہم
نے پانی کی مناسب تقسیم کا سامان بھی پیدا کیا ہے اور زمین کو Pollute ( گندہ ) ہونے سے محفوظ رکھنے
کے سامان پیدا کر دیئے۔صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی۔اگر چہ وہ نظر نہیں
آتی لیکن در حقیقت صاف اور گندے پانی کے درمیان ایک دیوار یا حد فاصل قائم ہے۔پس قرآن کریم
کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے زمین کی تعریف یہ بھی کی ہے کہ جس میں ایسے مختلف اجزا پر مشتمل پانی ہو جس پر

۱۱۳
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
زندگی کا سارا دارومدار ہو۔پھر ایک طرف اس کی صفائی کا انتظام کیا گیا ہو اور دوسری طرف اس کی
مناسب تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا ہو۔ہمیں صفات باری کے یہ مخصوص جلوے جس وجود میں نظر آ رہے ہیں
قرآن کریم اس کو الارض ( یعنی زمین ) کہتا ہے۔چنانچہ اس حقیقت کا اظہار اس آیہ کریمہ میں کیا گیا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجَعَلَ خِللَهَا أَنْها وَ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ( النَّمل : ٦٢ )
جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کی تقسیم اور صفائی کا بھی انتظام کیا ہے۔چنانچہ
سورج کو کہا( سارے اجرام فلکی انسان کی خدمت پر مامور ہیں ) کہ سمندروں کے پانی کو گرما ؤ اور پھر
اس سے بخارات کو اُٹھاؤ اور پھر ہواؤں کو کہا یہ کمزور بخارات ہیں یہ وہ سفر کر نہیں سکتے جو ہم ان سے
کروانا چاہتے ہیں اس لئے ان کو اپنے کندھوں پر اُٹھاؤ اور جہاں ہم کہتے ہیں وہاں انہیں لے جاؤ۔پہاڑوں کو کہا کہ جب تک پانی کے باریک ذرے آپس میں ٹکرائیں گے نہیں اس وقت تک پانی کی
شکل میں زمین پر نازل نہیں ہو سکتے اس لئے تم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جاؤ تا کہ اس
طرح بارش بر سے اور پہاڑی ندی نالے دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلیں اور ان دریاؤں کے ذریعہ سے
زمین کی سیرابی اور شادابی کا انتظام ہو۔پھر ان پہاڑوں سے یہ بھی کہا کہ دیکھو بادل تو جب ہم کہیں
گے وہ آئیں گے لیکن تم کچھ Store(ذخیرہ) کر لوتا کہ تھوڑے بہت پانی کا سارے سال انتظام ہوتا
رہے۔چنانچہ برف کی شکل میں پہاڑوں پر Reservoirs(ذخیرے) قائم کر دیئے جن میں سے
تھوڑا بہت پانی سارا سال ہی بہتا رہتا ہے۔پس زمین وہ ہے جس میں پانی ہے ان اجزا کے ساتھ جن
پر حیات کا انحصار ہے اور پھر یہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں نے اس پانی کی آگے
مناسب تقسیم کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔پھر پانی میں کچھ تو لوگوں نے گند ملانے تھے اور کچھ دوسرے گند
مل جانے تھے اور Stagnation (کھڑے پانی) کی وجہ سے کیڑے پیدا ہو جانے تھے اور یہ
مختلف Germs (جراثیم) ہلاکت کا سبب بن جاتے ہیں اس لئے بارش برسائی جس سے دریا بہہ
نکلے اور ان کے تیز بہاؤ کے ساتھ یہ سارے گند بہہ کر سمندر میں جاملے جس سے سمندر کا پانی نا قابل
استعمال ہو گیا۔اگر سمندر کا یہ پانی حیات کا ذریعہ ٹھہرتا تو بیماری ہی بیماری ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ
بہت بڑا احسان فرمایا کہ سورج کی تپش سے سمندر سے نہایت صاف اور مصفا پانی کے بخارات

۱۱۴
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اُٹھائے۔ہم ڈسٹل (Distil) کر کے جو عرق نکالتے ہیں وہ بھی اتنا صاف نہیں ہوتا جتنے یہ بخارات
صاف ہوتے ہیں یا ہم پانی کو ابال کر جراثیم مارتے ہیں اس میں بھی وہ بات نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس
نظام میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے یہ اُصول بنا دیا ہے کہ یہ دو پانی (ایک سمندر کا اور دوسرا دریاؤں
وغیرہ کا آپس میں مل نہیں سکتے۔اس گول زمین میں اونچائی اور نیچائی یعنی نشیب وفراز کا اصول
اللہ تعالیٰ ہی چلا سکتا تھا انسان خواہ کتنا ہی سوچے اس کے دماغ میں تو یہ آہی نہیں سکتا۔مثلاً اگر آپ دو
گیند بنائیں اور ان میں اگر زمین کی کشش وغیرہ کا حصہ نہ ہو تو آپ
کو سمجھ بھی نہیں آ سکتی کہ ان میں
اونچ نیچ کیسے رکھیں یا نشیب و فراز کیسے بنائیں لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھئے کہ نشیب میں گندے
پانی کو رکھا اور اونچی جگہ پر صاف پانی کو رکھا جو برسات کے موسم میں موسمی بارشوں یا چشموں یا برف
سے پگھلے ہوئے پانی سے دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلتا اور ایسا حکیمانہ انتظام کر دیا ہے کہ یہ دونوں
( سمندر اور دریاؤں وغیرہ کے ) پانی آپس میں ( خواص کے لحاظ سے ) ملتے نہیں۔ایسا نہیں ہوسکتا کہ
سمندر کا پانی دریاؤں کے پانی کو خراب کر دے بلکہ بادلوں کے ذریعہ، ہواؤں کے ذریعہ اور پہاڑوں
کے انتظام کے ساتھ ایک ایسا نظام جاری کر دیا جس کے ذریعہ گندے پانی میں سے اچھے پانی کے
انسان تک پہنچنے کا انتظام ہوتا رہتا ہے۔غرض اس سارے انتظام کی بدولت ایک روک بھی ایسی پیدا
کر دی کہ دنیا کی کوئی طاقت اس روک کو دُور نہیں کر سکتی اور ایک پل بھی ایسا بنا دیا کہ پانی کے جتنے
فوائد ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پل کے ذریعہ ہمیں حاصل ہونے لگ گئے۔پس قرآن کریم کی رُو سے یہی وہ الْاَرْضِ یعنی زمین ہے جہاں پانی ہے جو حیات اور زندگی کا منبع
اور سر چشمہ ہے اور پھر زندگی کے اس سر چشمے کی آگے مناسب تقسیم کیلئے اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں
نے ایک عظیم انتظام کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے زمین کی ایک اور خاصیت یہ بیان فرمائی ہے کہ ایک جیسی زمین ہوتی ہے، ایک ہی
قسم کے پانی سے سیراب ہوتی ہے مگر اس میں مختلف قسم کی چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔کھیتوں کو دیکھئے
زمین کے لحاظ سے یہ ایکٹر اور وہ ایکٹر دونوں برابر ہیں۔ایک ہی نہر سے ہم انہیں پانی دے رہے
ہوتے ہیں یا ایک ہی Tubewell ( ٹیوب ویل) یا کنوئیں کے پانی سے وہ سیراب ہو رہے ہوتے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۱۵
سورة الاعراف
ہیں یا ایک ہی قسم کی بارش بادلوں سے نازل ہوتی ہے اور فصلوں کو سیراب کرتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں یہ
زمین گندم کے لئے اچھی ہے، یہ زمین دھان کے لئے اچھی ہے، یہ زمین کپاس کے لئے اچھی ہے، یہ
زمین تیل کے بیجوں کیلئے اچھی ہے، یہ زمین آم کے درخت لگانے کے لئے اچھی ہے، یہ زمین امرود
کے پیڑوں کے لئے اچھی ہے، یہ زمین سنگترے مالٹے اُگانے کیلئے اچھی ہے اور یہ زمین جہاں کچھ اور
نہیں اُگتا شور اور کلر والی ہے یوکلپٹس کیلئے اچھی ہے۔غرض ایک جیسی زمین اور ایک ہی جیسا پانی لیکن
اللہ تعالیٰ نے ایک خاص حکمت کے ماتحت یہ انتظام کیا کہ اس میں سے مختلف نوع کی چیز میں پیدا ہوں
میں اس کی کسی قدر تفصیل آگے بیان کروں گا ) جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی رُو سے زمین
کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں باوجود اس کے پہلو بہ پہلو ہونے اور ایک ہی پانی سے سیراب
ہونے کے مختلف انواع کے اجناس اور پھل پھول پیدا ہوتے ہیں۔پس زمین کی یہ خصوصیت بھی
دراصل خدا تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں پر مشتمل ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - أَنَّ السَّبُوتِ وَالْأَرْضَ
كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا ( الانبياء : ٣١)
زمین میں اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوے ہمیں نظر آتے ہیں۔یہ زمین ایک ہی وقت میں بندھی ہوئی
گٹھڑی کی طرح بھی ہے اور فتق یعنی کھلنے یا اپنے مخفی رازوں کے ظاہر کرنے کی خاصیت بھی رکھتی
ہے۔ورنہ اگر حضرت آدم علیہ السلام کے وقت میں ایک ہی نسل میں وہ ساری کی ساری ایجادات جو
انسان نے انسانی عمر میں کرنی تھیں یا وہ Discoveries ( دریافتیں) یا معلومات حاصل کرنی
تھیں ایک ہی وقت میں رونما ہو جاتیں اور یہ ریلیں اور ہوائی جہاز اور یہ راکٹ اور یہ مختلف قسم کی
دوائیاں وغیرہ پہلے زمانوں ہی میں بنالی جاتیں تو ہمارا یہ زمانہ بڑا Bore ( اُکتا دینے والا) ہوتا اور
اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جو ایک Urge ( خواہش رکھی ہے کہ وہ نئی سے نئی چیزیں تلاش کرے
اس خواہش کو پورا کرنے کا اُسے کوئی سامان میسر نہ آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین بندھی ہوئی گٹھڑی کی طرح بھی
ہیں اور اپنے اندر فتق کی خاصیت بھی رکھتے ہیں۔ایجادات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہے۔انسان نئی سے نئی معلومات حاصل کرتا چلا جاتا ہے اور
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آسمان میں بھی

117
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
آثار الصفات کے نوادر مخفی ہیں اور زمین میں بھی آثار الصفات کے نوار مخفی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے منشا
اور ارادہ سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔پس زمین کا ایک حصہ تو عیاں ہے اور اس کا ایک حصہ گٹھڑی کی
طرح بندھا ہوا بھی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس نظام کے ماتحت انسان کے اندر ایک Urge
( خواہش رکھی تھی، ایک عزم عطا کیا تھا، ایک ہمت دی تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے جلوؤں میں نئی سے نئی
معلومات کو تلاش کرے۔چنانچہ اس Urge ( خواہش کو پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیئے گئے
جن سے انسان ہمیشہ فائدہ اُٹھاتا رہا ہے اور آئندہ بھی اُٹھاتا رہے گا۔پس خدا تعالیٰ کے نزدیک
قرآن کریم کی رُو سے زمین بیک وقت رتق کی بھی اور فتق کی بھی اہلیت رکھتی ہے اور یہ فتق دراصل الہی
منشا اور حکم سے ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان اس دنیوی زندگی میں دنیوی طور پر ارتقا کے بے شمار
مدارج طے کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی طے کرتا چلا جائے گا۔ہمارا دماغ اس کی حد بست کرنے سے
عاجز ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا ہے کہ خدا کا قول اور اس کا فعل یکساں ہوتے
ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بیک وقت وہ کتاب مبین بھی ہے اور
کتاب مکنون بھی ہے اور اسی طرح خدا تعالیٰ کا جو فعل ہے یعنی خدا تعالیٰ کی صفات نے جو حدوث کا
رنگ اختیار کیا اُس کے متعلق اس آیت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا جو جلوہ زمین
کی صورت میں ظاہر ہوا ہے وہ بیک وقت رتق بھی ہے اور فتق کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔یہ زمین بندھی
ہوئی بھی ہے اور اپنے ظاہر ہونے کی اہلیت بھی رکھتی ہے اس میں بظاہر کوئی تضاد نہیں کیونکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ اس کے مخفی رازوں کا انکشاف انسانی کوشش کا مرہونِ منت ہے۔جب انسان کوشش
کرتا ہے اور تلاش و جستجو میں اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کائنات
کے مخفی راز اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں جس سے ترقیات کے نئے سے نئے میدان اُس کے لئے نکلتے
چلے جاتے ہیں۔قرآن کریم نے زمین کی ایک اور خصوصیت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے فرماتا ہے:۔هُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ (الانبياء : ۳۴)
اب
خالی یہ
نہیں فرمایا کہ دن اور رات
کو پیدا کیا بلکہ دن اور رات جس طرح پیدا ہوئے ان کا علم بہم

۱۱۷
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
پہنچانا بھی مد نظر رکھا۔چنانچہ ہمارے یہ دن اور یہ راتیں جس شکل میں ہمارے سامنے آتی ہیں اور
ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اس کا دارو مدار اس حقیقت پر ہے کہ زمین سورج سے ایک معین
فاصلے پر ہے اور زمین ایک معین رفتار سے سورج کے گرد چکر کاٹ رہی ہے اور یہ ایک خاص زاویہ پر
اپنا محور بنا رہی ہے اور پھر زمین کی اپنی رفتار بھی معین و مقرر ہے۔یہ سارے حقائق جن کے نتیجہ میں یہ
دن جو ہماری اس زمین کا دن کہلاتا ہے وہ دن بنتا اور یہ رات جو ہماری اس زمین کی رات ہے وہ رات
بنتی ہے۔کچھ عرصہ ہوا مجھے ایک ایسی کتاب پڑھنے کا موقع ملا جو ایک سائنس دان نے لکھی ہے اور جس میں
اس نے خدا تعالیٰ کے وجود پر بہت کچھ لکھا ہے۔وہ لکھتا ہے کہ جولوگ خدا تعالیٰ کی ہستی کے منکر ہیں وہ
ہر چیز کو اتفاقی کہتے ہیں اور ہر چیز کے بارے میں اتفاقی ، اتفاقی کی رٹ لگاتے چلے جاتے ہیں۔مگر
ان سارے اتفاقات کا جمع ہو جانا اتفاقی نہیں ہو سکتا۔ایک سائنس یعنی ایک خاص علم ایجاد کیا گیا ہے
جسے Science of chances ( علم اتفاقات) کہتے ہیں۔چنانچہ اس سائنس دان نے بھی
اس خاص علم یا اس علم کے خاص اصول کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ حقائق اشیاء کی رُو سے ہستی باری
تعالیٰ کا انکار نہیں ہو سکتا اس کی وہ مثال دیتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ دس ہند سے لکھ کر قرعہ نکالیں ۱/۱۰
چانس یہ ہے کہ ایک پہلے قرعہ میں نکل آئے اور اسی طرح ۱/۱۰۰ چانس یا ۱/۱۰۰۰ چانس یہ ہے کہ
دوسری اور تیسری بار بھی ایک نکلے۔علیٰ ہذا القیاس۔وہ لکھتا ہے کہ زمین اور اس پر انسان کا وجود،
انسانی حیات کا امکان اور بقا اور ارتقا کی سہولتیں یہ اتنی چیزوں سے وابستہ ہیں کہ ہر چیز کو اور اس لمبے
سلسلے کو Chance یعنی اتفاق کہہ کر نہیں ٹالا جا سکتا اس کے لئے کوئی جائز وجہ ہونی چاہیے جس کو
ہماری عقل بھی تسلیم کرے۔پھر اس نے آگے Chances (اتفاقات ) گنوانے شروع کئے۔وہ
لکھتا ہے اگر زمین سورج سے اتنے فاصلے پر نہ ہوتی جتنے فاصلے پر اب ہے تو اگر اس فاصلے سے قریب
ہوتی تو دنیا کی ہر چیز کوئلہ بن جاتی اور اگر تھوڑی سی دُور ہوتی تو ہر چیز یخ بستہ ہو کر رہ جاتی۔اسی طرح
چاند زمین سے ایک خاص فاصلے پر ہے۔وہ لکھتا ہے کہ اگر چاند زمین سے ایک نیزے کے برابر بھی
قریب ہوتا تو سمندر کے جوار بھاٹے کی لہریں کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک پہنچ جاتیں مگر چاند کے زمین
سے ایک خاص فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سمندر کی لہریں اعتدال پر رہتی ہیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ

۱۱۸
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
سورة الاعراف
آخر یہ لہریں اعتدال پر کیوں رہتی ہیں۔ان میں زبر دست جوار بھاٹا کیوں نہیں اُٹھتا۔اتفاق ہر چیز
اتفاق۔سورج سے زمین کا فاصلہ اتفاق، چاند سے زمین کا فاصلہ اتفاق ،سورج کے گردز مین کا ایک
خاص زاویہ اور محور پر ایک خاص رفتار سے گھومنا اتفاق، کہاں تک اتفاق ، اتفاق کہتے چلے جاؤ گے۔تمہیں ماننا پڑے گا کہ ان عالمین کے پیچھے ایک بالا رادہ ہستی ہے جس نے یہ ساری مخلوق پیدا کی
ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں یہ بتایا ہے کہ دن اور رات جو تمہارے سامنے ہیں اور وہ
تمہاری زندگی اور اس کی بقا اور ارتقا کا سامان بہم پہنچا رہے ہیں یہ بتارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں زندہ
رکھنا چاہتا ہے اور یہ زمین جس پر تم زندگی گزارتے ہو اس میں یہ خصوصیت ہے کہ سورج سے ایک معین
فاصلے پر واقع ہے، چاند سے اس کا ایک خاص اور موزوں فاصلہ ہے،سورج کے گردگھومنے کے لئے
ایک خاص محور مقرر ہے اور ایک معین اور مقرر اندازے کے مطابق گردش کر رہی ہے وغیرہ حقائق پر
مشتمل یہ حکیمانہ نظام در اصل ایک بالا رادہ ہستی کے وجود کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے۔غرض ان حقائق
کے نتیجہ میں ہمارے یہ دن اور یہ راتیں وجود پذیر ہوتی ہیں۔فرمایا یہ وہ زمین ہے جس کے یہ دن اور
ی راتیں ہیں۔ان کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بے شمار تجلیات جلوہ فگن ہیں۔پھر سورج اور چاند کا
ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس زمین کا ایک خاص تعلق سورج اور چاند دونوں کے ساتھ ہے۔مثلاً سورج
زمین کو اتنی کھا د دے رہا ہے کہ اس ترقی یافتہ زمانے میں ساری دنیا کے کھاد کے کارخانوں میں تیار
ہونے والی مصنوعی کھاد مجموعی طور پر اس کا کھر بواں حصہ بھی نہیں بلکہ صحیح جزو بتانے کیلئے شاید ہمارے
اعداد و شمار ختم ہو جائیں۔اس سلسلہ میں باتوں باتوں میں ایک نئی تحقیق میرے ذہن میں آگئی ہے وہ
بھی میں بتا دیتا ہوں۔سائنس نے یہ دریافت کیا ہے کہ جب بادل آتے ہیں اور بجلی چمکتی ہے ایک تو
گرج کی آواز ہے جو بعض لوگوں کو ڈرا دیتی ہے اور بعض کو اللہ تعالیٰ کی حمد پر مجبور کر دیتی ہے۔چنانچہ
بادلوں میں چمکنے والی یہ بجلی نصف گھنٹے میں اتنی مصنوعی کھاد پیدا کر دیتی ہے جس کو ساری دنیا کے
کارخانے ایک دن یا شاید ایک سال میں جا کر بھی تیار نہیں کر سکتے۔بہر حال سورج اور چاند کے ساتھ
زمین کا تعلق جس حد تک ہماری سائنس نے ہمیں بتایا ہے وہ ایک ظاہر و باہر حقیقت ہے۔سورج کے ساتھ
زمین کے تعلق کی ایک چھوٹی سی مثال میں نے ابھی دی ہے اب چاند کے زمین کے ساتھ تعلق کی بھی
مثال دے دیتا ہوں جو چھوٹے بچوں کیلئے دلچسپی کا موجب بھی ہوگی۔چاندنی راتوں میں یہ لمبی سی تر

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
119
سورة الاعراف
یعنی گڑی اس رفتار سے بڑھ رہی ہوتی ہے کہ اس کی آواز انسان اپنے کانوں سے سُن سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ چاند کی
روشنی پھلوں کو فربہی بخشتی ہے اور پھر بھی چاند میں سے کوئی چیز کم نہیں ہوئی۔یہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور
اس کی گوناگوں صفات کے جلوے ہیں جو سورج اور چاند کے زمین کے ساتھ تعلقات میں ہمیں یہاں
اور وہاں نظر آتے ہیں۔یہ ہے وہ زمین جسے قرآن کریم نے الارض کے لفظ سے
تعبیر فرمایا ہے۔اب میں ان جزئیات کے ذکر کو چھوڑ کر کہ ان کا بیان کرنا بھی ضروری تھا زمین کی بعض اصولی
خصوصیات کی طرف آتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَانبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوزُونِ (الحجر:٢٠)
کہ ہم نے زمین میں ہر چیز موزوں پیدا کی ہے۔موزوں کا لفظ ایک تو نسبت کو چاہتا ہے اور
دوسرے یہ ایک اندرونی کیفیت ہے جس میں متوازن ہونے کا مطالبہ ہے۔چنانچہ اسی لئے
قرآن کریم میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا ہم نے اس زمین میں میزان قائم کیا ہے، اس
زمین سے تعلق رکھنے والے صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں میں اصولِ تو ازن کارفرما ہے اور ساتھ ہی
فرمایا کہ تمہیں یہ حکم دیتے ہیں :۔الا تَطْعُوا فِي الْمِيزَانِ (الرحمن : 9)
کہ اس اصول توازن کو توڑنے کی کوشش نہ کرنا اور نہ تم سخت نقصان اٹھاؤ گے۔مثلاً کھانے پینے
میں Balanced Diet ( متوازن غذا کے محاورہ کو ہماری موجودہ سائنس نے بھی اختیار کر لیا
ہے اور میزان کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن غذا کے اصول کو دریافت کیا ہے یعنی ہماری
غذا کے جو معلوم اجزا ہیں ان میں ایک معین تو ازن ہونا چاہیے۔غذا میں اتنی پروٹین ہو اتنی مقدار میں
لحمیات کی ہو اس میں اتنا میدہ ہو اس کے اندر وٹامن کی ایک خاص مقدار پائی جاتی ہو۔پھر
Mineral salts ( نمکیات) ہیں۔Fat یعنی چکنائی ہے جو گھی اور مکھن کی شکل میں ہوتی ہے۔گھی صرف گائے بھینس کا نہیں بلکہ جو گھی مصنوعی طور پر تیار کئے جاتے ہیں مثلاً تو ریہ سے مصنوعی گھی
تیار کیا جاتا ہے وہ بھی گھی کی ایک قسم ہے اور اس میں چکنائی پائی جاتی ہے۔پس گھی اور پروٹین ہے
میں نے سمجھانے کے لئے پروٹین کا مطلق لفظ بول دیا ہے ورنہ اس کی آگے آٹھ نو معلوم قسمیں ہیں
ابھی اور آگے پتہ نہیں کتنی قسمیں معلوم ہوں۔غرض غذا کی ان تمام چیزوں میں توازن ہونا چاہیے۔ہر

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الاعراف
ایک چیز کو ایک اندازے کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔پس غذا کے تمام اجزا متوازن اور مناسب
ہونے چاہئیں اور پھر غذا کے ہضم کا توازن بھی برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ ہر چیز میں توازن کا اصول
کارفرما ہے اس لئے جتنی غذا استعمال کی جائے اس کے ہضم کرنے کا بھی انتظام ہونا چاہیے کیونکہ
قدرت نے ہر چیز میں توازن قائم کر رکھا ہے۔شیر کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ دو اڑھائی بلکہ تین من تک
شکار کا گوشت کھا لیتا ہے لیکن پھر وہ آرام نہیں کرتا بلکہ گوشت کو ہضم کرنے کیلئے جنگلوں میں کم و بیش
پچاس میل کا چکر کاٹتا ہے پھر وہ سو جاتا ہے اور جب اُٹھتا ہے تو اسی بچے کھچے گوشت کا ناشتہ کرتا ہے
کیونکہ اس کی بڑی خوراک یہی گوشت ہے پس شیر کو اللہ تعالیٰ نے آزادی اور اختیار نہیں دیا بلکہ اپنے
حکم کا پابند بنایا۔خدا تعالیٰ نے اس کو فر ما یا کئی من گوشت تجھے کھانے کو دیتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ میں
نے میزان کا جو اصول قائم کیا ہے وہ برقرار رہے اس لئے اس کو ہضم کرنے کے لئے تجھے کم و بیش
پچاس میل کی دوڑ لگانی پڑے گی اور اگر ہم بھی اسی قسم کی دوڑ لگا ئیں تو بے شک شیر جتنا گوشت تو
نہ کھا سکیں لیکن ہماری خوراک ضرور بڑھ جائے۔ایک بنیا جو اپنے سامنے بہی کھاتے کھول کر بیٹھا
رہتا ہے اور ساتھ خوب مٹھائی (ہاں یہ بھی میزان خوراک میں ایک بڑا جزو ہے ) کھاتا رہتا ہے
جس کے نتیجہ میں اس پر چربی چڑھ جاتی ہے اور پیٹ بڑھ جاتا ہے اتنا کہ مثال کے طور پر ہم کہہ
دیں کہ اس کے اندر ایک ہاتھی چھپ جائے۔غرض اس سے اپنا پیٹ سنبھالا نہیں جاتا کیونکہ ایک تو
اس نے غیر متوازن غذا کھائی اور جو کھائی اس کے ہضم کا انتظام نہیں کیا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
میں نے زمین کی ہر چیز کو موزوں پیدا کیا ہے۔ہر چیز میں توازن کا قانون جاری کیا ہے جیسا کہ میں
نے پہلے کہا تھا کہ کسی چیز کی موزونیت نسبت سے تعلق رکھتی ہے یہ انسان کی نسبت ہے کیونکہ ہر چیز کو
انسان کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور پھر تمام انسانوں میں سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات ستودہ صفت ہے جن کے لئے یہ ساری مخلوق ظہور پذیر ہوئی۔آپ انسانیت کا نچوڑ اور جوہر
کامل ہیں۔آپ کو انسانیت کا کمال حاصل ہوا۔غرض ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے آپ کی علوّ
شان کا اظہار کر سکیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھو میں نے تمہیں پیدا کیا تمہیں بے شمار قابلیتیں عطا کیں۔تمہارے
اندر جسمانی قابلیتیں رکھیں۔تمہارے اندر ذہنی قابلیتیں رکھیں۔پھر تمہارے اندر اخلاقی قابلیتیں

آج 10 میں سے 10 باقی