سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۲۱
سورة الاعراف
رکھیں تمہارے اندر روحانی قابلیتیں رکھیں اور ان قابلیتوں کی صحیح نشو ونما کے لئے میں نے ہر موزوں
چیز پیدا کر دی اگر تم چاہو تو تم اس سے فائدہ اُٹھا کر صحیح راہوں پر چل کر اپنی انفرادیت کی نشو ونما کو اس
کے کمال تک پہنچا سکتے ہو کیونکہ میں نے ہر چیز کو موزوں شکل میں پیدا کیا ہے۔ایک موٹی مثال اس موزونیت کی افیون ہے۔انسان کی بیماریوں کو دُور کرنے کے بھی اس
میں اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کئے ہیں۔چنانچہ طب یونانی میں افیون کو بڑی کثرت سے دواؤں میں
استعمال کیا گیا ہے۔ایک عام اندازہ کے مطابق ۷۵ یا ۸۰ فیصد نسخوں میں افیون ضرور شامل ہوتی ہے
لیکن وہ ہر دوائی کا جزو بنتی ہے اپنی قدرتی اور طبعی اور موزوں شکل میں۔اسی لئے طب یونانی کی تاریخ
میں کبھی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا کہ طب یونانی کے نسخوں کے استعمال کے نتیجہ میں کسی فرد واحد کو افیون
کھانے کی عادت پڑ گئی ہو کیونکہ ہر ایسے نسخہ میں خدا کے قانون کی روشنی میں تجربہ کر کے اس کی مقدار
موزوں اندازے کے مطابق رکھی جاتی ہے لیکن اس کا غلط استعمال بھی ہونے لگا۔چنانچہ اس کے بعض
اجزا کے اگر کسی شخص کو دو ٹیکے کر دیئے جائیں تو اس کو افیون کی عادت پڑ جاتی ہے اور اُدھر وہ دواؤں کی
شکل میں موزوں مقدار میں ساری عمر کھا تا رہے تو پھر بھی اس کی عادت نہیں پڑتی۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کی نسبت سے یعنی انفرادی طور پر جس جس قسم کے توازن کی ضرورت
تھی اس اس شکل میں اُسے پیدا کیا۔پھر ایک نوعی توازن قائم کیا جو مثلاً اجناس کے اندر کارفرما ہے۔اسی طرح تمام پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء میں توازن قائم ہے اور یہ زمین ہے جس میں یہ
موزونیت یہ میزان کا عمل دخل نظر آتا ہے۔قرآن کریم اسے کہے گا کہ انسان کے قومی اور اس کی
قابلیتوں کی صحیح اور بہترین نشوو نما کے لئے جس غذا کی جس شکل میں جس موزوں حالت میں اور جس
متوازن صورت میں ضرورت تھی یہ اس زمین میں پائی جاتی ہے۔غرض جس مجموعہ آثار الصفات میں
موزوں غذا پائی جاتی ہے وہ زمین ٹھہری۔والسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِل وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدع (الطارق : ۱۲، ۱۳)
یعنی زمین وہ ہے جو صدع ہونے کے اثر کو قبول کرنے کی اہلیت رکھتی ہے یعنی زمین وہ ہے جس کی
طرف اللہ تعالیٰ اپنے غیر محدود جلوؤں کے ساتھ ہمیشہ متوجہ رہتا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ زمین آثار صفاتِ باری تعالیٰ کے مخصوص مجموعے کا نام ہے اس

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۲۲
سورة الاعراف
لئے زمین کی طرف اللہ تعالیٰ اپنے غیر محدود جلوؤں کے ساتھ متوجہ رہتا ہے کیونکہ یہ ان غیر محدود
مؤثرات کا اثر قبول کرنے کی ہمیشہ اپنے اندر اہلیت پاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں کا
ظہور ہورہا ہے اور زمین ان کو قبول کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو ہر وقت ظہور پذیر ہو رہے ہیں ان کے نتیجہ میں مخلوق میں
نئے خواص پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً خشخاش کا دانہ ہے آج سے سو سال پہلے انسان نے اس کے جو
خواص معلوم کئے تھے آج ہم نے ان سے کہیں زیادہ معلوم اور دریافت کر لئے ہیں۔پس ضروری
نہیں کہ یہ نئے دریافت شدہ خواص سو سال پہلے بھی اس میں موجود ہوں۔ہوسکتا ہے اس سوسال کے
عرصہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے نئے جلوؤں کی وجہ سے مزید خواص رونما ہوئے ہوں۔پس صفاتِ
باری تعالیٰ کے یہ جلوے اور زمین کی قبولیت کے یہ آثار ابتدائے آفرینش سے اب تک جاری ہیں۔زمین صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی صفات کے ان مخصوص
جلوؤں کا سلسلہ ایک لحظہ کے لئے بھی منقطع ہو جائے تو یہ سارا کارخانہ عالم درہم برہم ہو جائے۔اگر
انسان ایک لحظہ کے لئے اس دائرہ صفات باری اور دائرہ قبول اثر یعنی زمین میں جو آسمان سے
اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کو اپنے اندر قبول و جذب کر کے ان کو زندگی اور بقا اور تازگی اور
نئے خواص کا جامہ پہنانے کی اہلیت ہے وہ نہ ہو تو اگر انسان ایک لحظہ کے لئے بھی اس دائرہ سے باہر
قدم رکھے تو ہلاکت کے گڑھے میں جا گرے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قرآن کریم نے جس مخلوق کو
زمین کہا ہے اس سے باہر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :۔لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ (الفرقان: ٣)
اس مضمون پر قرآن کریم نے دو زاویوں سے روشنی ڈالی ہے۔پہلے میں دوسرے نقطۂ نگاہ کو پیش کرتا
ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَالكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (ابراهيم : ۳۵)
اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر اس وسیع مضمون کو اس صورت میں بیان فرمایا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات
کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے اور ہر دوسری مخلوق کو اس کی خدمت پر لگا دیا گیا ہے لیکن اس میں اس
سوال کا جواب نہیں آتا تھا کہ ہمیں جتنے خادم درکار تھے وہ دیئے گئے ہیں یا نہیں۔یعنی جو چیز ہمیں میسر
آئی ہے وہ تو بہر حال خادم ہے لیکن ہماری ساری ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے جتنے خادم چاہیے تھے آیادہ

۱۲۳
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ہمیں ملے ہیں یا نہیں اس کا جواب اس فقرہ میں نہیں آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے وَ اشْكُم مِّنْ كُلِّ مَا
سالتون (ابراهیم : ۳۵) کہہ کر یہ تسلی بخش جواب دیا کہ تمہاری ساری قابلیتوں اور طاقتوں اور اجزا اور
جوارح نے جس جس چیز کا مطالبہ کیا تھا وہ ساری کی ساری تمہیں عطا کی گئیں۔ہم نے تمہیں کان دیئے
کان کا یہ مطالبہ تھا کہ صوتی لہروں کا انتظام کیا جائے ورنہ مجھ تک آواز کیسے پہنچے گی۔پھر اس کا یہ تقاضا بھی
تھا کہ میرے اندر وہ نظام بھی پیدا کیا جائے کہ جو میں سنوں یا محسوس کروں وہ دماغ کے اس حصہ تک پہنچا
دوں جہاں اس کو پہنچنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ نے کان کے سارے مطالبے پورے کر دیئے۔اسی طرح
آنکھوں نے پہلا مطالبہ تو یہ کیا کہ یہ جسم ایسا ہے کہ جس کے ذرے بدلتے رہتے ہیں اس لئے کھانے پینے
کے ذریعہ ایسے ذرے ہمارے جسم میں داخل ہوں جن میں آنکھ کا ذرہ بنے کی قابلیت ہو ورنہ جس ذرہ
میں پاؤں یا ناخن بننے کی قابلیت ہے وہ اگر آنکھ میں جائے تو آنکھ کو سُرخ تو شاید کر دے مگر اس کے کچھ
کام نہیں آ سکتا۔پس آنکھ کا جو اپنی تخلیق کے اعتبار سے بہت ہی عجیب چیز ہے یہ فطرتی تقاضا تھا کہ اسے
ایسے اجزا یا ایسے ذرات میسر آئیں جو اس کا ذرہ بنے اور اس کے جو ہر کو اُجاگر کرنے کی قابلیت رکھتے
ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے آنکھ کا یہ مطالبہ پورا کر دیا۔آنکھ کا یہ مطالبہ تھا کہ میں ازخود کوئی چیز نہیں ہوں مجھے باہر کی روشنی کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ہم نے باہر کی روشنی پیدا کر دی۔آنکھ کا یہ تقاضا تھا کہ اُس تک خاص زاویوں سے روشنی کی
لہریں پہنچیں تا کہ مختلف رنگوں اور سیاہ اور سفید میں فرق کر سکے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے آنکھ
کے اس تقاضا کو بھی پورا کر دیا ہے۔علی ہذا القیاس انسانی دل کے مطالبے تھے۔اس کے ہاتھ کے
مطالبے تھے۔اس کی پنڈلی کے گوشت کے لوتھڑے کا یہ مطالبہ تھا کہ اے خدا جو Chemical
Composition ( کیمیکل کمپوزیشن) تو نے میری بنائی ہے اس کے نتیجہ میں ایسی چیز مجھے میتر فرما
کہ اگر میں بیمار ہو جاؤں تو وہ کان میں پہنچنے کی بجائے تیرے حکم سے میرے گوشت کو صحت مند
کرنے کی کوشش کرے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایک تو ہر چیز کی کیمیکل کمپوزیشن اس طرح بنائی اور
پھر اس کے مناسب حال ہر چیز پیدا کر دی۔فرمایا یہ دوا ٹانگ کے لئے اچھی ہے۔یہ دوا ناخنوں کے
لئے اچھی ہے۔چنانچہ ایلو پیتھی کی رو سے بھی کان والی دوا ناک میں نہیں پڑسکتی اور نہ ناک والی کان
میں۔یہ امتیاز، یہ سلیقہ یہ دوائی کا انتخاب دراصل ہر جسمانی عضو کی ضرورت کے مطابق ہے۔غرض

۱۲۴
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اللہ تعالیٰ نے انسان حتی کہ اس کے ہر ایک عضو کے تقاضا کے مدنظر اس کے مناسب حال چیزیں پیدا
کر دیں۔چنانچہ سورہ ابراہیم کی مندرجہ بالا آیہ کریمہ اسی حقیقت کی غماز ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑے
پیارے انداز میں فرمایا کہ ہر وہ مطالبہ جو تمہارے وجود نے ہم سے اپنی بقا اور اپنے ارتقا کے لئے
کیا وہ ہم نے پورا کر دیا۔یہ تو ایک زاویہ نگاہ تھا۔دوسرا نقطۂ نگاہ جو دراصل پہلے بیان کرنا چاہیے تھا
لیکن مصلحتا میں نے اس کو پیچھے رکھا ہے یہ تھا کہ جو بھی تمہارے اندر قابلیت ہے اس کی بقا اور ارتقا اور
کمال نشوونما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ ہم نے پیدا کر دی۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدرَة تَقْدِيرًا (الفرقان : ٣)
ہر چیز کو پیدا کیا اور اس کی حد بندی کر دی۔اب اس آیت سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ انسان کو اسی
زمین پر رہنے کی ضرورت کیوں ہے اور وہ زمین سے باہر اپنی زندگی کیوں نہیں گزار سکتا اس لئے کہ
اس زمینی حد بندی کو توڑنا انسان کے بس کا روگ نہیں مثلاً ہمارے پھیپھڑے ہیں۔ان کے لئے
اللہ تعالیٰ نے ہوا پیدا کر دی اور ساتھ ہی یہ حد بھی لگا دی کہ ان انسانی پھیپھڑوں کی زندگی اس ہوا تک
محدود ہے اس ہوا کے بغیر اور کسی چیز سے وہ زندگی حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ویسے اس میں شک نہیں کہ
ہواؤں ہواؤں میں بھی فرق ہے۔اگر ہم بلندی پر چلے جائیں تو سانس پھولنے لگ جاتا ہے، آکسیجن کم
ہو جاتی ہے۔بہت ساری چیزیں ہیں کچھ ہمیں معلوم ہیں اور کچھ آگے چل کر انشاء اللہ معلوم ہوں گی۔پس فرمایا کہ ہم نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کو محدود یعنی ایک حد کے اندر مقید کر دیا ہے وہ اس
سے باہر نہیں جاسکتی۔پھیپھڑے صرف اس ہوا سے آکسیجن لے سکتے ہیں جو اس زمین میں پیدا کی گئی
ہے۔ہمارے جسم صرف اس پانی سے زندگی حاصل کر سکتے ہیں جو اس زمین میں پیدا کیا گیا ہے ہماری
آنکھ صرف روشنی کی ان لہروں کو دیکھ سکتی ہے جو لہریں اس غرض کے لئے اس زمین میں بنائی گئی ہیں۔ہمارے کان جن صوتی لہروں کے ساتھ Tune (ٹیون) کئے ہوئے یعنی ان کے ساتھ بندھے ہوئے
ہیں۔ایک تو یہ کہ صوتی لہریں ہیں اور اپنی بے شمار خصوصیات کے لحاظ سے محدود ہیں اور پھر ان کو ایک تنگ
دائرہ میں لہروں کے ساتھ Tune (ٹیون ) کر دیا۔اب انسان نے بعض ایسی ویلیس (Whistles) بنا
لی ہیں کہ جن کی آواز شکاری کتا سن لیتا ہے لیکن اس کے ساتھ کا آدمی نہیں سن سکتا اور جس شکار کے پیچھے
وہ گیا ہوتا ہے اس کو بھی وہ آواز سنائی نہیں دیتی صرف شکاری کتے کو وہ آواز سنائی دیتی ہے۔یعنی ایسی لہر

۱۲۵
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
دریافت کر لی ہے جو صرف کتے کے کان سن سکتے ہیں۔غرض ہر چیز کی حد بندی کر دی یہ حد بندی کا ایک
الگ وسیع مضمون ہے لیکن میں اس وقت صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے یہ فرمایا تھا کہ زمین
میں اللہ تعالیٰ کی صفات اس رنگ میں جلوہ گر ہوئیں کہ انسانی قوی کا جو بھی تقاضا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنی
صفات کو اس چیز میں مخلوق کر دیا۔اب یہ مضمون ہے جو اس آیہ کریمہ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَةُ تَقْدِيرًا میں
بیان ہوا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جو بھی قوت پیدا کی اس کو محدود اور مقید کر دیا۔زمین میں جو
صفات باری تعالیٰ کے جلوے تھے ان کے ساتھ انسان کو باندھ دیا۔کان کی شنوائی کو صوتی لہروں کے
ایک خاص حصے سے جوڑ دیا یہی حال آنکھ کا ہے۔یہی حال زبان کا ہے۔بہت سی چیزیں ہیں جو انسان
بڑے شوق سے کھاتا ہے لیکن جانوروں میں سے بعض جانور ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگر ان کے سامنے
آپ وہ چیز ڈال دیں تو وہ ناک چڑھا کر پرے ہٹ جاتے ہیں اس چیز کو منہ تک نہیں لگاتے یعنی جس چیز
کو جانور منہ نہیں لگاتے اُسے انسان کے مناسب حال بنا دیا۔اس سے انسان کو خود ہی سوچنا چاہیے تا کہ
اس کے دل میں غرور اور تکبر پیدا نہ ہو اور اللہ تعالیٰ نے اسے جو عظمت بخشی ہے وہ تو یہ ہے کہ انسان نے
جس چیز کو دھتکار دیا جانوروں نے اس کو قبول کر لیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین میں بے شمار
خصوصیات ہیں جن میں سے بعض کا میں نے اس وقت ذکر کیا ہے۔مثلاً ہوا ہے، پانی ہے، پھر پانی کی
آگے مناسب تقسیم کا انتظام ہے، کھانے پینے کی متنوع اشیاء ہیں، متوازن غذا ئیں ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کی
قدرت کا یہ عجیب نظارہ ہے کہ کھانے کی مختلف چیزیں ایک جیسی زمین اور ایک جیسے پانی سے پیدا ہو جاتی
ہیں۔پھر ہر ایک چیز میں توازن کے اصول کارفرما ہیں۔غرض تم نے زبانِ حال سے جس چیز کا بھی مطالبہ کیا ہے زمین تمہارے مطالبات کو پورا کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی صفات کے جلوے اس دنیا میں اس رنگ میں ظاہر کئے ہیں کہ
تمہاری کوئی قوت بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ اے میرے رب ! میں نے تجھ سے یہ مانگا تھا اور تو نے وہ مجھے
دیا نہیں۔یہ التجا دوسری دعا کی طرح نہیں ہے جو کبھی تو قبول ہو جاتی ہے اور کبھی رڈ کر دی جاتی ہے۔یہ تو
دراصل انسان کی ہر قوت، ہر عضو اور ہر استعداد کا فطرتی تقاضا ہے جس کا اظہار وہ زبانِ حال سے کر
رہی ہوتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا ہے کہ کسی قوت کے ضائع ہونے کا امکان باقی نہیں
رہا۔اگر انسان از خود حماقت، تکبر یا اللہ تعالیٰ سے بغاوت کی راہ اختیار نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کے فضل

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۲۶
سورة الاعراف
سے انسان کی ہر قوت اپنے نشو و نما کے کمال کو پہنچ جاتی ہے۔غرض زمین یا الارض وہ ہے جس کے اندر انسان کو خدا تعالیٰ کی صفات کے بعض مخصوص جلوؤں
کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے۔اس کی آنکھ کو بھی، اس کے کان کو بھی ، اس کی زبان کو بھی، اس کی ناک کو بھی،
اس کے جسم کے گوشت کے مختلف حصوں کو بھی ، اس کے جسم کی ہڈیوں کے مختلف حصوں کو بھی ، اس کے
جسم کے اعصاب کے مختلف حصوں کو بھی، انسانی دماغ اور اس کے مختلف حصوں کو بھی فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا
کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے اپنے مخصوص جلوؤں کے ساتھ محدود و مقید کر دیا ہے۔پس یہ ہے وہ زمین یا
الارض جس میں انسان کی ہر قوت، ہر قابلیت، ہر استعداد اللہ تعالیٰ کی صفات کے مختلف جلوؤں میں
سے کسی نہ کسی جلوے کے ساتھ بندھی ہوئی ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ زمین ہے اور اس زمین کے
بغیر تم کہیں بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔انسانی عقل بھی یہی کہتی ہے کیونکہ ہمارے پھیپھڑے اسی ہوا کے
محتاج ہیں۔ہمارا جسم اسی زمینی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔اگر انسان کسی ایسی جگہ چلا جائے جہاں
صوتی لہریں اُن لہروں سے مختلف ہوں جن کے لئے کان Tune (ٹیون) کئے گئے ہیں تو کوئی آواز
سنائی ہی نہ دے خواہ دنیا میں ایک ہنگامہ محشر ہی کیوں نہ بپا ہولیکن انسان سمجھ رہا ہو کہ بالکل سکون
ہے۔بے شک یہ فضا زندگی سے لبریز کیوں نہ ہو مگر انسان اس میں کوئی ہل چل ہی محسوس نہ کرے۔اسی طرح آنکھیں ہیں اگر یہ روشنی نہ ہو دوسری قسم کی روشنی ہو تو اس میں انسان تو اندھے کا اندھار ہے
حالانکہ خدا کی مخلوق روشنی میں زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے، خوشی سے اپنی زندگی گزار رہی
ہوتی ہے۔مگر اس کو کچھ نظر ہی نہ آئے۔ٹٹولتا پھر رہا ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات کا وہ جلوہ جس کے
ساتھ انسانی آنکھ کو باندھ دیا گیا تھا وہ جلوہ وہاں نہیں ہوتا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے یہ حد
بندی کی ہے۔تم اس حد بندی سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ یہ میری تقدیر ہے میں نے اپنی تقدیر کو
چلایا ہے اور ہر ایک چیز کو ایک اندازے کے مطابق بنایا ہے تم میری اس تقدیر کے دائرہ سے باہر نہیں
نکل سکتے۔پس اگر زمین کی یہ تعریف ہو کہ زمین اللہ تعالیٰ کی صفات کے مخصوص مجموعہ کا نام ہے یا
آثار الصفات کے ایک مخصوص مجموعہ کا نام ہے جس کے ساتھ انسانی طاقتیں ، قو تیں اور استعدادیں
بندھی ہوئی ہیں اور جن کی پیدائش انسان کے فائدہ کے لئے ہے اور جن کے علاوہ کوئی اور چیز اس کیلئے
فائدہ مند نہیں بن سکتی کیونکہ جو کچھ پیدا کیا گیا ہے وہاں اُسے وَالكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ کی رُو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۲۷
سورة الاعراف
سے عطا کیا گیا اور ہر وہ چیز جس کی انسان کو ضرورت تھی وہ اس زمین میں پیدا کر دی گئی۔اگر خدا تعالیٰ
کی صفات کے ان مخصوص جلوؤں سے ملتے جلتے جلوے اس عالم کے کسی اور حصے میں بھی نظر آنے
لگیں پھر تو وہ یہی زمین الارض ہوئی اس میں انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔لیکن اس الارض کو جن
معنوں میں قرآنِ کریم نے استعمال کیا ہے اِن معنوں کی رو سے اس قسم کی زمین سے باہر انسان
زندہ نہیں رہ سکتا۔فيهَا تَحْيَوْنَ کی صداقت اہل ہے انسانی زندگی کا مدار صفات باری کے اسی زمینی جلوؤں کے
ساتھ وابستہ ہے کیونکہ اس ارض کے باہر یہ زمینی جلوے مفقود ہیں اس لئے اس الارض سے باہر
زندہ رہنا محال ہے۔ہم ایک لحظہ کے لئے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ انسان
کبھی ایسی دریافت یا اس قسم
کی ایجاد کر لے گا جس سے قرآن کریم کی تعلیم یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی
جو تفسیر فرمائی ہے اس پر اعتراض کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ہمارا مذہب اسلام بڑا پیارا مذہب
ہے۔ہماری کتاب قرآن کریم بڑی ہی عظیم اور حکمتوں سے پر کتاب ہے۔دلائل دے کر سمجھاتی
ہے ہر چیز کو اس نے کتاب مبین ہونے کی حیثیت میں کھول کر رکھ دیا ہے اور اس کے کتاب مکنون
ہونے کی حیثیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کر رکھا ہے کہ ضرورت کے وقت وہ خود اپنے بندوں کو
معلم بناتا ہے۔ان کو اس کی حکمتیں سکھاتا اور اس کتاب عظیم کے مخفی رازوں کو ان پر کھولتا ہے۔دنیا
میں کوئی ماں ایسا بچہ نہیں بنے گی جو قرآن کریم پر صحیح اور جائز اعتراض کر سکے کیونکہ جب بھی کوئی
اعتراض پیدا ہو گا اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے اُمت مسلمہ میں اپنا ایک ایسا بندہ پیدا
کر دے گا جس کا خود وہ معلم بنے گا جس کو خو دوہ اعتراض کا جواب سکھائے گا۔پس فِيهَا تَحيَونَ میں قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انسانی زندگی اور بقا اسی الأرض تک
محدود ہے۔یعنی آثار صفات باری کے مخصوص جلوؤں ہی میں وہ زندہ رہ سکتا ہے۔انسان اس
الأرض کے ان جلوؤں سے باہر زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ زندہ رہنے کا تصور ہی کر سکتا ہے۔ہم چاند پر
چند گھنٹے کے لئے اُترے نہ اپنے لباس سے باہر آنے کی جرات کی۔نہ اپنے کھانے کو چھوڑ کر کوئی اور
کھانے کا خیال آیا۔نہ وہاں کوئی ہوا تھی جس میں سانس لے سکتے۔پس جس کرہ پر ایک سانس
بھی نہیں لیا قدم رکھ کر واپس آگئے اس سے قرآن کریم کی ابدی صداقتوں پر تو کوئی حرف نہیں آتا

۱۲۸
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
بے شک یہ ایک کارنامہ ہے اور بہت بڑا کارنامہ ہے اس کو معمولی سمجھنا غلطی ہے لیکن اس میں بھی
اللہ تعالیٰ کی یہ شان نظر آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو کتنی ذہنی اور دماغی قوت عطا کی ہے کہ انسان
نے اللہ تعالیٰ کے قانون کو صحیح رنگ میں استعمال کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ
الْحَمدُ لِلهِ۔لیکن اس پر ہم کو غرور کیوں ؟ قانونِ قدرت کے مطابق وہاں گئے اور وہاں یہ بھی نہیں کیا
اور نہ کر سکتے ہیں کہ (اس زمین سے باہر یعنی اس قسم کی ہوا کے بغیر ) سانس لے سکیں کیونکہ کسی جگہ
بھی بعینہ ایک قسم کے جلوے ظاہر
نہیں ہوتے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہیں کہ کوئی دو وجود یعنی مخلوقات کے کوئی دو
فرد برابر نہیں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کا کوئی جلوہ دہرایا نہیں جاتا البتہ صفات باری تعالیٰ کے
جلوے آپس میں ملتے جلتے ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی الگ انفرادیت رکھتے ہیں۔پس اگر
کسی وقت انسان ایسے کرہ میں پہنچ جائے جہاں خدا تعالیٰ کے آثار الصفات کے جلوؤں کا وہ مخصوص
مجموعہ اس زمین کے مخصوص مجموعے سے ملتا جلتا ہو یعنی ہوا ہولیکن ممکن ہے آکسیجن میں کمی ہو۔کان
کے لئے جو صوتی لہریں Tune ( ٹیون ) ہوئی ہیں ان کا دائرہ تنگ ہو یا Overlap ( اور لیپ) کر
رہا ہو یعنی کچھ آواز میں اس کی ہم سن سکیں اور کچھ نہ سن سکیں لیکن بہر حال کام تو وہ کچھ نہ کچھ کرے گا یا
آنکھوں کی روشنی اور زبان کی لذت یا وہاں جو ادویہ ہیں وہ ملتی جلتی ہوں۔یوں ویسے ہم نے یہاں
کب Perfect ( صحیح) دوائیاں بنالی ہیں۔ابھی تو ملتی جلتی کو اکٹھا کرنے میں ہاتھ پاؤں مارر ہے
ہیں۔اسی حالت میں انسان زندہ رہ سکے گا کیونکہ وہ اس زمین سے ملتی جلتی زندگی ہوگی۔الارض کا
مفہوم اس پر بھی حاوی ہو سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی غیر محدود صفات کا تقاضا یہ ہے کہ جلوے
Repeat (دہرائے ) نہ جائیں۔جب سے انسان نے آم کھانے شروع کئے ہیں بے شمار آم پیدا
ہوئے لیکن ہر آم کا درخت بھی اپنی انفرادیت رکھتا ہے اور ہر آم کا پھل بھی اپنی انفرادیت کا حامل
ہے۔حسّاس دل و دماغ سے بہت ساری ایسی اصطلاحیں نکلتی ہیں جن کو ایک عام آدمی استعمال نہیں کر
سکتا اور کسی چیز کے متعلق علم کا نہ ہو ناعدم شئی پر دلالت نہیں کرتا۔یعنی جس چیز کا ہمیں ابھی تک علم نہ ہو
اس سے یہ نتیجہ نکالنا بڑی ہی نا معقول بات ہے کہ اس چیز کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ کے نزدیک قرآن کریم کی رو سے الارض ایک مخصوص مجموعہ آثار صفات کا نام

۱۲۹
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہے۔اس مخصوص مجموعہ سے دامن چھڑا کر اللہ تعالیٰ کی صفات کے ان جلوؤں سے جن کے ساتھ انسان
کی مختلف قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں فَقَدرَة تَقْدِيرًا کے مطابق باندھی گئی ہیں ان سے الگ
تھلگ رہ کر انسان زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ انسانی زندگی کا انحصار اسی الارض پر خدا تعالیٰ کے انہی
جلوؤں پر ہے۔آج ہم تمام سائنس دانوں کو بڑے دھڑلے سے یہ چیلنج دیتے ہیں کہ تم ان زمینی
خصوصیات اور ان ارضی لوازمات کے بغیر کسی دوسرے کرہ پر رہ کر تو دکھاؤ تم تو انسان کا ایک ایسا
پھیپھڑا تک نہیں بنا سکتے جو اس زمینی ہوا کا محتاج نہ ہو۔تم تو ایسا انتظام بھی نہیں کر سکتے کہ پانی کے بغیر
انسانی زندگی ممکن ہو۔تم تو ایک ایسا نظام بھی نہیں چلا سکتے کہ جس سے متوازن غذا کے بغیر انسانی صحت
کا قائم رکھنا ممکن ہو۔صحت کے ساتھ ہی بقا بھی آ جاتی ہے بعض دفعہ لمبی بیماری نوعمری کی موت پر منتج
ہوتی ہے۔صحت کا عمر کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے اور اس کا دارو مدار اللہ تعالیٰ کی صفات کے انہی
جلوؤں پر ہے جنہیں زمین اپنے اندر سمیٹے ہے اور قانونِ قدرت کی صورت میں ہمیں نظر آتے ہیں۔اس زمینی حدود سے باہر ان ارضی صفات سے بے نیاز ہو کر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔خلاصہ آپ
یاد رکھیں اور اطمینان پائیں کہ فیها تحبون ایک زندہ صداقت ہے یہ اپنی ذات میں بالکل صحیح ہے
لیکن آپ کے لئے اس تشریح کو مد نظر رکھنا ہو گا جو ابھی میں نے زمین کے معنی و مفہوم کے سلسلہ میں
بیان کی ہے ورنہ اس تشریح کے بغیر اگر آپ کسی سے بات کریں گے تو وہ آپ کو پاگل سمجھے گا۔اب اس
مضمون سے متعلق دوسوال یا دو حصے باقی رہ گئے ہیں یعنی فِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ کی تشریح ره
گئی ہے۔وقت زیادہ ہو گیا ہے تین بجے تک کا میرا وعدہ تھا سواب تین بج گئے ہیں یہ دوحصے انشاء اللہ
کسی اگلے خطبہ میں آجائیں گے۔آمین
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۲۶ تا ۸۴۸)
آیت ۳۲ لِبَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ كُلُوا وَ
اشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ۔(٣٢)
قرآن کریم نے جو یہ فرما یا لِبَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِد تو یہاں بھی اسی طرف
ہمیں متوجہ کیا گیا ہے۔مسجد تذلل اور عبادت کے مقام کو کہتے ہیں اور زینت سے یہاں مراد دل کی
صفائی اور پاکیزگی اور دل کا تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہاں حکم دیا ہے کہ جب بھی میرے حضور

۱۳۰
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
تذلل سے جھکنا چاہو اور میری اطاعت اور میری عبادت کرنا چاہو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے تم
اپنے دلوں
کو پاکیزہ کرو اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے مجھ تک پہنچنے کی کوشش کر و حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ضمیمہ براہین احمدیہ (حصہ) پنجم میں فرماتے ہیں ”انسان کی تمام روحانی
خوبصورتی تقوی کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنا ہے تقویٰ کی باریک راہیں، روحانی خوبصورتی کے
لطیف نقوش اور خوشنما خط و خال ہیں اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی حتی الوسع
رعایت کرنا اور سر سے پیر تک جتنے قومی اور اعضا ہیں جن میں ظاہری طور پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور
پیراور دوسرے اعضاء ہیں باطنی طور پر دل اور دوسری قوتیں اور اخلاق ہیں، ان کو جہاں تک طاقت ہو
ٹھیک ٹھیک محل ضرورت پر استعمال کرنا اور ناجائز مواضع سے روکنا اور ان کے پوشیدہ حملوں سے متنبہ رہنا
اور اسی کے مقابل پر حقوق العباد کا بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے کہ انسان کی تمام روحانی خوبصورتی اس
سے وابستہ ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے چنانچہ
لبَاسُ التَّقوى قرآن شریف کا لفظ ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی
زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے“۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۱۰،۲۰۹)
( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۷۱،۷۰)
بنیادی طور پر قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ ہر چیز کا یہ حق ہے کہ جس غرض کے لئے خدا تعالیٰ
نے اسے پیدا کیا ہے اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ہر مخلوق کا یہ حق
اسلام نے قائم کیا ہے اور اسلامی تعلیم نے اس کی حفاظت کی ہے۔مثلاً فرما یالا تسرفوا (الاعراف:۳۲)
اسراف نہ کرو۔اسراف کے معنی ہی خدا تعالیٰ کے قانون کی حدود سے تجاوز کرنا ہیں۔پس اس کے یہی
معنی بنتے ہیں کہ ہر چیز کے متعلق خدا تعالیٰ نے کچھ قانون بنائے ہیں ان کی پیدائش کی کوئی غرض بیان
کی ہے۔اس کے خلاف تم نے اس کو استعمال نہیں کرنا۔انسان جب بہکتا ہے اور بسا اوقات بہکتا
اس وقت زیادہ ہے جب وہ علم کے میدان میں اور تحقیق کے میدان میں کافی آگے نکل چکا ہو تو وہ دنیا
کے لئے عذاب اور ہلاکت کے سامان پیدا کر دیتا ہے جیسا کہ ایٹم کی طاقت کا غلط استعمال ہمیں بتا رہا
ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اشیاء کے لئے بھی رحمت ہیں کیونکہ آپ ایک ایسی تعلیم لے کر
آئے جس نے انسان کو یہ بتایا کہ دیکھو اشیاء خاص غرض کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان اغراض کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة الاعراف
لئے ہی ان کا استعمال ہونا چاہیے اور جو قوانین ان کو گورن (Govern) کرنے والے ہیں ان سے
تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۸۵ تا ۱۹۱)
آیت ٣٦ يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ
ايتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ اسی طرح فرمایا کہ تم
خدا کے محتاج ہو خدا تمہارا محتاج نہیں ہے۔اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (فاطر:۱۲)
انسان کا شیطان اس پر دوطرفہ حملہ کرتا ہے۔اس کا ایک حملہ تو اس رنگ میں ہوتا ہے کہ وہ انسان کو
جھوٹے وعدے دے کر بدیوں اور برائیوں اور گناہوں کی طرف بلاتا ہے اور دوسرا حملہ اس کا یہ ہے
کہ وہ نیکیوں سے روکتا ہے اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو خدا کے بندوں پر مسدود کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔تقویٰ کے معنی یہ ہیں کہ ان ہر دو حملوں سے حفاظت کے لئے اور خود کو بچانے کے لئے
انسان خدا تعالیٰ کی پناہ ڈھونڈے۔یہ بھی کہ شیطان کا یہ وار کہ وہ انسان کو گناہ پر ، بدی پر، دوسروں کو
دکھ پہنچانے پر جوا کساتا ہے خدا تعالیٰ مدد کو آئے اور ڈھال بنے اور شیطان کے اس قسم کے حملوں میں
شیطان ناکام ہواور خدا تعالیٰ کی ڈھال اس کے نیک بندے کو شیطانی حملوں سے محفوظ کر دے اور پھر
دوسری طرف سے شیطان یہ حملہ کرتا ہے کہ انسان نیکیاں نہ کرے یا نیکیوں میں نستی دکھائے یعنی جتنی
نیکی کر سکتا ہے اتنی نہ کرے اور تَخَلَّفُوا بِأَخْلَاقِ اللہ کے ماتحت اچھے اخلاق اس میں پیدا نہ ہوں
اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اس پر نہ چڑھے ہر انسان کے شیطان کی یہ کوشش ہوتی ہے۔چنانچہ اس
محاذ پر خدا تعالیٰ کو ڈھال بنانے کا یہ مطلب ہے کہ اے خدا! تیری راہ میں قدم بڑھانے کے راستے
میں شیطان جو روک ڈالے، نیکیوں سے روکے، حسنِ سلوک سے رو کے انسان تیری رحمت اور رضا کے
حصول کے لئے تیرے ساتھ صدق وصفا کا جو تعلق پیدا کرتا ہے اس کے رستے میں روک بنے ، تیرے
بندوں کے ساتھ حسن سلوک کا جو حکم دیا گیا ہے اس کے رستے میں وہ روک بنے غرضیکہ ہر قسم کی نیکیوں
کی راہوں میں جو شیطان روک بنے ہمیں اس کے اس قسم کے حملوں سے بچا اور خود ہمارے لئے
ڈھال بن جا۔تقویٰ کے یہ دونوں معنی ہیں۔

۱۳۲
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اسلام نے جو احکام اوامر ونواہی دیئے ہیں ان میں سے ہر حکم پر جو
انسان نے عمل کرنا ہے اس کی بنیاد تقویٰ پر ہے۔تمام بدیوں سے چھٹکارا اس وقت حاصل کیا جاسکتا
ہے جب تقویٰ کی راہوں کو اختیار کیا جائے اور نیکیاں اسی وقت کی جاسکتی ہیں جب تقویٰ انسان کے
روحانی وجود کی زینت بنے۔ہر حکم کے ساتھ تقویٰ ضروری ہے۔کوئی حکم جو بُرائی سے روکنے والا ہو یا
اچھائی پر ابھارنے والا ہو وہ انسان بجا نہیں لا سکتا جب تک وہ تقویٰ کی راہ کو اختیار نہ کرے۔اسی
واسطے جب انسان بظاہر نیکی کر رہا ہو اور بظاہر تقویٰ کا مظاہرہ کر رہا ہو اس وقت بھی اگر حقیقی تقویٰ نہیں
ہے تو وہ نیکی نہیں رہتی مثلاً صدقہ ہے، صدقات دینا نیکی کا کام ہے (صدقہ کے مختلف معانی ہیں میں
اس وقت ان معانی میں نہیں جاؤں گا) بظاہر یہ نیک کام ہے لیکن اگر اس کے ساتھ تقویٰ نہیں، اگر
صدقات بجالانے والا متقی نہیں ، اگر وہ تقویٰ کی راہوں کو اختیار نہیں کرتا اور تقویٰ کی شرائط کو پورا نہیں
کرتا تو صدقات نیکی نہیں رہتے۔لا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُمْ بِالْمَن وَالأذى (البقرة : (۲۶۵) اگر صدقات بھی ہیں اور من اور اڈی بھی
ہے تو پھر وہ نیکی نہیں رہیں گے اس لئے تقویٰ ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ہمیں بتایا ہے کہ
’ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے“
اگر کسی نیکی کی جڑ اور اس کی اصل اور اس کی بنیاد تقویٰ نہیں تو وہ نیکی نہیں ہے۔پس خدا تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں ہمیں سینکڑوں احکام دیئے ہیں کہ یہ نہ کرو یہ کرو حقیقی متقی وہ
ہے جو ان تمام احکام کو تقویٰ کے اصول پر بجالا رہا ہو، نہ کرنے والے احکام کو بھی اور کرنے والے
احکام کو بھی۔جو شخص ایسا نہیں وہ کامل متقی نہیں اور اگر کوئی شخص دو ایک باتیں ایسی کرنے والا ہو جو
بظاہر نیکی ہوں اور باقی نہیں تو وہ متقی نہیں کہلائے گا۔۔۔۔۔پس جو لوگ احکام الہی یا جو انسانی فطرت
کے تقاضے ہیں۔ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ان میں سے بعض کو پورا
کریں اور بعض کو نہ کریں تو وہ حقیقی متقی نہیں۔حقیقی متقی بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ
کے تمام احکام کو تقویٰ کے اصول پر بجالا رہا ہو یا ہماری دنیوی زندگی میں جو ایک جد و جہد، ایک مجاہدہ
جاری ہے اگر وہ خلوص نیت کے ساتھ اور انتہائی کوشش کے ساتھ تقویٰ کے میدانوں میں آگے بڑھنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی