سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 6
۱۶۹
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
مالک ہے کوئی وجود یا لوگوں کا کوئی مجموعہ اور جماعت ایسی نہیں ہوسکتی جو خدا تعالیٰ سے چھپ کر خفیہ
سازشوں کے نتیجہ میں اس کے ارادوں میں خلل ڈالے اور انہیں نا کام کر دے اور نہ دنیا میں کوئی ہستی
ایسی ہے اور نہ ساری دنیا ( مجموعی طور پر ) میں ایسی طاقت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی شئی کا فیصلہ کرے تو
اس کے فیصلہ میں روک بن جائے یا جب وہ اپنی جماعت کی حفاظت پر کھڑا ہو جائے تو وہ کامیاب وار
اس کی جماعت کے خلاف کرے۔وہ قدیر ہے اس کی قدرت نے ہرشئی کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس کی
مرضی کے بغیر کوئی چیز ہو نہیں سکتی اور چونکہ وہ علیم اور قدیر ہے اس لئے کوئی تدبیر اس کی تدبیر کے
خلاف کامیاب نہیں ہو سکتی اور جس کی تدبیر کے خلاف کوئی تدبیر کامیاب نہ ہو سکے اسی کے متعلق ہم
کہہ سکتے ہیں کہ فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (الحج: ٧٩) وہ سب سے اچھا آقا، سب سے بہتر
دوست ہے اور سب سے زیادہ ناصر و مددگار اسی کی ذات ہے اور اسی پر خدا کے بندے اور خدا کی
جماعتیں بھروسہ کیا کرتی ہیں۔ہمارے جسم انسانی جذبات کی وجہ سے دکھ تو اُٹھاتے ہیں اس سے وہ
بچ نہیں سکتے لیکن ہمارے سینوں میں بزدلی کے خیالات نہیں آتے۔ہمارے سینوں میں مایوسی کے
خیالات نہیں آتے۔ہمارے دلوں میں اپنے رب کے خلاف بدظنی کے خیالات نہیں پیدا ہوتے۔ہمارے دل زخمی تو ہوتے ہیں مگر ہمارے سینے اللہ تعالیٰ کے نور اور اس پر توکل سے بھرے ہوئے
ہوتے ہیں اور ہمیں خدا تعالیٰ کی تسلی دینے والی آواز تسلی دیتی ہے کہ گھبراؤ نہیں میں جس کی تدبیر کے
مقابلہ میں کوئی تدبیر نہیں ٹھہر سکتی تمہارا حامی اور مددگار ہوں۔پس جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ قرآن کریم کے اس ارشاد کے مطابق ”اللہ کی ولایت
حاصل کرنے کی کوشش کریں جس نے الکتاب یعنی قرآن کریم کو ایک کامیاب ہدایت کے طور پر اُتارا
ہے۔اس
کو صحیح معنی میں اپنا آقا بنا ئیں یعنی اس کی نگاہ میں بھی وہ اس کے عبد بن جائیں اور وہ ان کا
آقا ہو اور یہ اس صورت میں ہو سکتا ہے (جیسا کہ اس مختصر سی آیت میں بڑی وضاحت سے بتایا
گیا ہے کہ الکتاب پر پوری طرح عمل کریں اور ایک کامل اور مکمل کتاب سے وہی فائدہ اُٹھا سکتا
ہے جو کامل اطاعت کے ساتھ اور پوری مستعدی کے ساتھ اس کی بتائی ہوئی راہوں پر چلتا ہے۔جو
شخص اطاعت میں کامل نہیں جو اپنے مجاہدہ میں نقص ہے وہ اللہ تعالی کی مداور نفرت اس رنگ میں تو
حاصل نہیں کر سکتا جس رنگ میں وہ شخص حاصل کرتا ہے یا وہ جماعت حاصل کرتی ہے جو اپنی اطاعت
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
16۔سورة الاعراف
میں کامل ہو اور جو اپنے مجاہدہ میں کوئی خامی اور نقص نہیں رکھتی۔پس اللہ تعالیٰ ولی تو ہے لیکن وہ ولی اس کا بنتا ہے جس نے اس کی کامل کتاب پر عمل کیا۔جس نے
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غیروں کی گالیاں سنیں اور انہیں برداشت کیا۔جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی
کے حصول کے لئے غیروں کے ظلم سہے اور اُف نہ کی اور ظلم کے مقابلہ میں ظالمانہ راہوں کو اختیار نہیں کیا
بلکہ یہ سمجھا کہ ظلم کو روکنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بند بنایا ہے۔ظلم اس بند سے ٹکرائے گا اور واپس
چلا جائے گا۔میں ظلم کو مکان اور زمان کے لحاظ سے آگے نہیں بڑھنے دوں گا سارے ظلم اپنے پر
سہہ لوں گا اور دوسروں کو ظالمانہ سازشوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گا۔میں ظلم کے مقابلہ میں ظلم
نہیں کروں گا بلکہ میں ظلم کے مقابلہ میں محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری اور حسن سلوک اور عمل
صالح اور قولِ سدید دکھاؤں گا اس لئے کہ میرا رب مجھ سے خوش ہو جائے اور مجھے اپنی پناہ میں لے
لے اور حقیقی معنی میں وہ مجھے اپنا عبد اور غلام بنالے اور سچے طور پر وہ میرا آقا بن جائے۔وہ میرا حامی
اور مددگار بن جائے اور میرے کاموں کی ذمہ داری اُٹھا لے تب میں دشمن کے ہر شر اور ہر منصو بہ اور
ہر سازش اور ہر وار سے محفوظ ہو جاؤں گا۔اس صورت میں ہی میں ان سے محفوظ ہو سکتا ہوں اس کے
بغیر اور کوئی چارہ نہیں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۹۸ تا ۵۰۲)