سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 5
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۵۷
سورة الاعراف
رہی تھیں۔تو فرما یاوَ الْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ اللہ تعالیٰ کے اس رسول صلی اللہ علیہ وسلم نبی اُمّی
نے ان تمام رسوم اور بدعات کو یکسر مٹا دیا ہے۔اگر تم قرب الہی چاہتے ہو تو رسوم اور بدعات کی
بجائے قرآنی راہ ہدایت اور صراط مستقیم تمہیں اختیار کرنا پڑے گا۔جب تک رسوم و بدعات
کے دروازے تم اپنے پر بند نہیں کر لیتے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے تم پر کھل نہیں سکتے۔اس کے بعد فرمایا فَالَّذِينَ آمَنُوا بِه یعنے اب وہی لوگ قرب الہی اور فلاح دارین حاصل کر سکتے
ہیں جو قرآن مجید پر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتے ہیں اور دل سے اس نبی کو اور
اس پر نازل ہونے والی شریعت کو حق ، نور اور راہ نجات یقین کرتے ہیں اور جرات اور دلیری کے ساتھ
اس دلی یقین کا زبان سے اقرار کرتے ہیں۔اور بر ملا اس کا اظہار کرتے اور اس ہدایت کی اشاعت
میں کوشاں رہتے ہیں اور اپنے اعضا اور جوارح اور اپنے قول اور فعل اور عمل سے یہ ثابت کرتے ہیں
کہ ان کے ایمان کا دعوی حقیقتا سچا ہے تو فالذِینَ آمَنُوا بِے میں تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔(۱) اول
دل سے یقین کرنا۔کوئی کھوٹ نہ ہو کوئی کمزوری نہ ہو۔(۲) پھر زبان سے یہ اقرار کرنا کہ ہمارے دل
اس صداقت کو مان چکے ہیں۔اظہار کے مفہوم میں ہی یہ بات پائی جاتی ہے کہ پختہ ایمان والا شخص
تبلیغ اسلام میں ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔دلی ایمان کا تقاضا ہے کہ وہ جرات اور دلیری کے ساتھ اپنے
ایمان کا اظہار کرے اور لوگوں کو بتائے کہ جس شریعت پر میں ایمان لایا ہوں۔جس خدا کی کتاب کو
میں نے مانا ہے اس میں یہ یہ خوبیاں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے دروازے وہ اس اس طرح ہم پر
کھولتی ہے اور اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمیں حاصل ہوتی ہیں۔غرض وہ زبان سے تبلیغ اور
اشاعت اسلام کرنے والا ہو۔(۳) پھر اس کا محض زبانی دعوی نہ ہو بلکہ اس کی ساری زندگی اسلام کا
ایک نمونہ ہو اور وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کر رہا ہو کہ جو دعواے اس نے زبان سے کیا ہے اس میں کوئی
فریب نہیں۔تو فرمایا کہ وہ لوگ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس قسم کا ایمان لاتے ہیں وہی اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں فلاح دارین کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔پھر فرمایا وَعَذَرُوهُ - عَزَرَ کے معنی ہیں فَخَمَهُ وَعَظَمَهُ (منجد) اور مفردات میں تَعْزِيرُ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۵۸
سورة الاعراف
(صفحہ ۳۳۳ باب العین) کے معنی یہ لکھتے ہیں۔النُّصْرَةُ مَعَ التَّعْظِيمِ نُصْرَةُ بِقَبْحِ مَا يَضُرُّهُ مِنْهُ“۔تو فرمایا کہ آسمانی نصرتوں کے دروازے صرف انہی پر کھولے جائیں گے جو اس نبی اُمتی کی بزرگی اور
عظمت اپنے دلوں میں قائم کریں گے اور اس کی عظمت اور جلال کے قیام کے لئے دشمن کے مکروں
اور تدبیروں اور ظالمانہ حملوں کے مقابل صدق وصفا کے ساتھ سینہ سپر ہوں گے اور دشمن کے تمام
منصوبوں کا اپنے ایثار اور فدائیت کے ساتھ قلع قمع کر کے اس نبی امی کی قوت کا باعث بنیں گے۔اور
قیامِ شریعت حقہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار بنیں گے۔عزر کے مفہوم میں تعظیم بھی شامل ہے اور عذر کے معنی میں یہ مفہوم بھی پایا جاتا ہے کہ اس کی
مضبوطی کا باعث بنا اس کے دشمنوں کا مقابلہ کر کے اور ان تمام ضرر رساں چیزوں کو راستہ سے ہٹا کر جن
سے اس کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو۔تو مدافعت کے لئے جو جہاد مسلمانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ان دشمنانِ اسلام کے خلاف کیا۔جو اسلام کو مٹانے کے لئے تلوار لے کر اٹھے تھے وہ
اس تعزیر کے اندر آتا ہے مطلب یہ کہ انہوں نے ہر قسم کی قربانی دے کر اس ضر ر کو دنیا سے مٹانے کی
کوشش کی۔اب جماعت احمدیہ کے ذریعے جو لسانی اور قلمی جہاد قرآن کریم کی اشاعت و تبلیغ کے لئے کیا جا رہا
ہے یہ بھی تعزیر کے معنی کے اندر آتا ہے۔کیونکہ ہمارے نوجوان اپنی زندگیوں کو وقف کرتے ہیں،
ہر قسم کی تکالیف جھیلتے ہیں۔غیر معروف اور دور دراز علاقوں میں چلے جاتے ہیں اور بہت کم رقوم میں
جو انہیں دی جاتی ہیں، گزارہ کرتے ہیں۔وہ ہر قسم کی تکالیف اس لئے برداشت کرتے ہیں کہ
عیسائیت کی جو یلغار اسلام کے خلاف جاری ہے اس کا مقابلہ کیا جائے۔جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ہمیں
یقین ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان سے بہت پیار کرتا ہے۔پس ابتداء اسلام میں جہاد بالسیف اور ہر زمانہ میں (خصوصاً زمانہ حاضرہ میں ) جہاد بالقرآن
دونوں تعزیر کے اندر آتے ہیں کیونکہ تعزیر کے معنی میں یہ پایا جاتا ہے کہ کسی کی عظمت دل میں اتنی
ہو کہ اس عظمت کی خاطر انسان اپنے نفس کو اور مال کو قربان کر رہا ہو ، تا کہ ان منصوبوں کو جو اسے دکھ
پہنچانے اور ضر ر دینے کے لئے کئے جارہے ہوں نا کام بنادیا جائے۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۵۹
سورة الاعراف
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ نَصَرُوهُ فلاح دارین کے مستحق وہ لوگ ہیں جو اس کی نصرت اور مدد میں
کوشاں رہتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوکسی ذاتی امداد کی ضرورت نہ تھی۔نہ آپ کو اس کی خواہش تھی۔آپ
نے دیگر انبیاء کی طرح علی الاعلان کہا مَا اسْتَلَكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجر کہ جو کام میرے سپرد کیا گیا ہے میں
اس پر تم لوگوں سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔پس ہمیں یہاں نصر کے معنی وہ کرنے ہوں گے جس معنی میں
یہ لفظ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ اس کا مفعول ہو۔یعنی جب یہ کہا جائے کہ فلاں شخص
نے اللہ تعالیٰ کی مدد کی (نصر الله ) اور لغت عرب میں اس نصرة کا مطلب یہ ہے کہ هُوَ نُصْرَتُهُ
لِعِبَادِهِ وَالْقِيَامُ بِحِفْظِ حُدُودِهِ وَرِعَايَةِ عُهُودِهِ وَاعْتِنَاقِ أَحْکامِهِ وَ اجْتِنَابِ نَهْيهِ
(مفردات) تو نَصَرُوهُ فرما کر یہ بیان فرمایا کہ قرب الہی کے عطر سے وہی لوگ ممسوح کئے جائیں
گے اور حیات ابدی کے وہی وارث ہوں گے جو اخوت اسلامی کو قائم کرتے ہوئے بھائی بھائی کی طرح
ایک دوسرے کے مد و معاون ثابت ہوں گے اور شریعت حقہ نے جو حدود قائم کی ہیں اس کی بیان
کردہ شرائط کے ساتھ وہ لوگ چوکسی اور بیدار مغزی سے ان کی حفاظت کرنے والے ہوں گے اور وہ
عہد جو انہوں نے اپنے رب سے اس نبی امی کے ہاتھ پر باندھا ہے مقدور بھر اس کی پابندی کرنے
والے ہوں اور جو اوامر اور احکام پر مضبوطی سے قائم رہیں گے اور ان نواہی سے بچیں گے جن سے
بچنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔فرمایا کہ یہ لوگ ہیں جو اس کی نصرت کرتے ہیں۔ان کا معاشرہ باہمی
اخوت کے اصول پر قائم ہے۔بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں۔کسی کی بے جا مخالفت نہیں کرتے ،کسی
کو دکھ نہیں دیتے، کسی کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے، کسی کے خلاف زبان نہیں چلاتے وغیرہ وغیرہ
بہت سی حدود ہیں جو شریعت اسلامیہ میں قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔بعض جگہ لفظا کہہ دیا کہ یہ
اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں ان سے تجاوز نہ کرنا اور بعض جگہ معناً ان حدود کی طرف اشارہ کر دیا۔تو نَصَرُوہ کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ قرآن کریم کی بتائی ہوئی حدود کی حفاظت کرتے ہیں۔ان سے تجاوز نہیں کرتے۔ایک اور معنی نصروں کے یہ ہیں کہ امت مسلمہ جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اپنے
۱۶۰
سورة الاعراف
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
رب سے عہد باندھا ہے اس میں سے وہی لوگ خدا کی نگاہ میں مفلح کہلانے کے مستحق ہوں گے جو
اپنے عہد کی رعایت اور پابندی کرنے والے ہوں گے۔نیز وہ جو قرآن کریم کے احکام یعنی ” کرنے
کی باتوں کا جو سینکڑوں ہیں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں جُوا اپنی گردنوں میں ڈالنے والے
ہیں۔اور نواہی جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ ان باتوں کو نہ کرو ان باتوں سے وہ اجتناب کرتے ہیں۔فرما یا أُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی لوگ فلاح دارین کے حق دار ہیں۔پھر فرمایا وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِى أُنْزِلَ مَعَۀ کہ اس نبی اُمّی کے ساتھ آسمان سے ایک نور بھی نازل
ہوا ہے۔اس کے ہر قول میں آسمانی روشنی جھلکتی نظر آتی ہے اور اس کے ہر فعل میں اللہ کا نور
جلوہ گر نظر آتا ہے۔اتَّبَعَ کے معنی ہیں قَفا آثَرَہ اور آثر کے معنی سنت کے ہیں۔تو اتَّبَعُوا کے معنی ہوئے کہ اللہ تعالیٰ
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک نورانی وجود بنا کر دنیا میں بھیجا تھا مگر یہ اس قسم کا نورانی وجود نہیں
جیسا کہ بعض لوگوں کے نزدیک فرض کیا گیا ہے۔بلکہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم (الكهف: ۱۱۱) ہماری
طرح کا ایک بشر ہونے کے باوجود بے حد اور بے شمار انوار روحانی آپ کے ساتھ اور آپ کے ذریعہ
سے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائے۔تو اس آیت میں فرمایا کہ یہ رسول نور ہے اس کا ہر فعل نور اور اس کا ہر قول نور ہے۔تم اس کی اتباع
کرو گے تو أُولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ کے مطابق تم مُفْلِحِينَ میں شامل ہو جاؤ گے۔پس فرمایا کہ جو لوگ اس کی اتباع کرتے ہیں اور اس کے اُسوہ حسنہ کے رنگ میں رنگین ہو کر زندگی
گزارتے ہیں۔اس زندگی میں بھی خدا تعالیٰ کا نور ان کے چہروں پر چمکتا ہے اور اُخروی زندگی میں
بھی ان کا یہ نور نُورُهُم يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ (التحریم : ۹ ) ان کے آگے بھی چل رہا ہوگا
اور ان کے دائیں بھی چل رہا ہو گا۔یہ علامت ہوگی اس بات کی کہ یہ خدا تعالیٰ کے ان نیک اور پاک
بندوں کا گروہ ہے جو سنت محمدیہ کی اتباع کرنے والے ہیں۔غرض فرمایا کہ وہ لوگ جن کا ایمان پختہ ہے۔جن کا ایثار اور جن کی فدائیت اعلیٰ ہے اور جنہوں نے
احسن طور پر اپنے نفسوں کی اصلاح کی ہے اور دنیا کے سامنے اپنا پاک نمونہ پیش کیا ہے اور اسوہ رسول
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۶۱
سورة الاعراف
کی کامل اتباع کی ہے اولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اور اس کے حضور
فلاح پانے والے ہیں۔فلاح کا لفظ عربی زبان میں اس قسم کی انتہائی اعلیٰ اور احسن کا میابی پر بولا جاتا ہے کہ اس کے
مقابلہ میں اس مفہوم کو ادا کرنے کے لئے کوئی اور لفظ عربی لغت میں نہیں پایا جاتا۔اس کے معنی دنیوی
اور اُخروی کامیابی کے ہیں۔دنیوی کامیابی اس معنی میں کہ انسان
کو اللہ تعالیٰ نے صحت والی زندگی دی ہے۔اتنامال اور قناعت
دی ہے کہ سوائے اپنے رب کی احتیاج کے اس کو کسی اور چیز کی احتیاج محسوس نہ ہو۔اور عزت و جاہ عطا
کیا ہے۔تو جس شخص کو یہ تینوں چیزیں مل جائیں اس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس کو فلاح مل گئی۔اور اُخروی کامیابی اس معنی میں کہ اول ایسے شخص کو ایسی دائمی بقا اور دائمی حیات حاصل ہو جو
فی الواقع اور فی الحقیقت حیات ہے۔کیونکہ جو لوگ جہنم میں جائیں گے بظاہر وہ بھی زندہ ہوں گے
لیکن ان کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ نہ زندہ ہوں گے اور نہ مردہ لیکن حقیقی اور دائمی حیات وہ
ہے جس کے اند رفتا، کمزوری یا بیماری کا کوئی خطرہ باقی نہ رہے۔دوم۔جو چاہے اسے ملے۔اللہ تعالیٰ جنتیوں کے متعلق یہی کہتا ہے کہ جو وہ چاہیں گے ان کو مل
جائے گا۔خدا کے نزدیک یہ بڑے پیار کا مقام ہے کہ ان کی کوئی خواہش رڈ نہ کی جائے گی۔یا یوں بھی
کہہ سکتے ہیں کہ ان کے دل میں کوئی ایسی خواہش پیدا نہ ہوگی جو خدا کی نگاہ میں رڈ کئے جانے کے
قابل ہو۔نیک خواہشیں ہی ان کے دل میں پیدا ہوں گی اور انہیں پورا کر دیا جائے گا۔سوم۔اسے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور اس معاشرہ میں جس کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ ہے۔اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیسا ہے ) اور جس قسم کے اجتماعی تعلقات ہوں گے اس میں اسے پوری اور
حقیقی عزت حاصل ہوگی اور یہ خطرہ نہ ہوگا کہ اسے کبھی ذلیل بھی کر دیا جائے گا۔اور چہارم یہ کہ معرفت
میں اسے کمال حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ کی صفات کی کامل معرفت اور ان کا کامل عرفان اس دنیا میں مادی
بندھنوں میں بندھے ہونے کی وجہ سے ہم حاصل نہیں کر سکتے۔اس دنیا میں ہمارے لئے جن صفات
کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں وہ ہمارے لئے اپنے کمال کو نہیں پہنچتے۔اگر کسی فرد واحد کے لئے خدا تعالیٰ
۱۶۲
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
کی صفت کا جلوہ اپنے کمال کو پہنچا تو وہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی۔اس جلوہ کو
دیکھنے کے لئے ایک وقت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی بے تاب رہے۔مگر وہ ، وہ جلوہ دیکھنے میں
کامیاب نہیں ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک وجود کے علاوہ خدائی صفات کا کامل جلوہ
کسی اور انسان پر نہیں ہوسکتا اور نہ ہوا۔جب یہ چاروں باتیں کسی انسان کو حاصل ہوں تو عربی زبان میں کہتے ہیں کہ وہ مفلح (کامیاب)
ہو گیا۔پس لفظ فلاح بہت بڑی، بہت شاندار، بہت ارفع ، بہت اعلیٰ کامیابی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔تو فرماتا ہے کہ جو لوگ حقیقی طور پر اور صحیح معنی میں ایمان لاتے ہیں ، جولوگ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو تقویت پہنچانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں۔ایثار اور فدائیت کا نمونہ دکھاتے
ہیں اور جو لوگ قرآنی احکام کے مطابق اپنی زندگیوں کو اس طرح ڈھالتے ہیں کہ واقعہ میں وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند بن جاتے ہیں۔اور جو لوگ سنت اللہ کو قائم کر کے
اللہ تعالیٰ کے اس نور سے دنیا کو منور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو نبی کریم کے وجود کے ساتھ آسمان
سے نازل ہوا۔اُولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ لوگ ہیں جو دنیا میں بھی فلاح پانے والے ہیں اور آخرت میں
بھی فلاح پانے والے ہیں۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۷۶ تا ۳۸۴)
و ما ارسلنكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸) عالمین میں صرف انسان نہیں بلکہ ہر غیر
انسان مخلوق بھی عالمین میں شامل ہے اور ایک پہلو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کا یہ ہے
کہ خدا تعالی کی ہر مخلوق کے حقوق اس تعلیم نے قائم بھی کئے اور ان کی حفاظت کا حکم بھی دیا اور ان کی
حفاظت کے سامان بھی پیدا کئے۔اس عالمین میں انسان بھی شامل ہیں۔غیر انسان بھی شامل ہیں۔جن کے لئے آپ رحمت ہیں۔اس کے علاوہ
خصوصیت کے ساتھ انسان کے متعلق فرمایا کہ ہم نے كافةً لِلنَّاسِ (سبا: ۲۹) محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو بھجوایا
ہے اور یہ آیا کہ قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِیعًا اے انسانو! سنو! کہ میں تم سب کی
طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں یہ جو سب انسانوں کی طرف رحمت بن کے آپ آئے۔اس سے آگے
دوسوتے پھوٹتے ہیں اور ان میں سے ایک کے متعلق میں پہلے ابتدا کر چکا ہوں اور وہ سلسلہ چلتا رہے گا
جب تک خدا تعالیٰ توفیق دے۔اور وہ یہ ہے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اور
۱۶۳
سورة الاعراف
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا اس کی تفصیل میں جب ہم جاتے ہیں تو بنیادی چیز جو ہمیں یہ بتائی گئی
ہے کہ اسلام انسان کو کہتا ہے کہ میں تجھے آپس میں لڑنے نہیں دوں گا پیار سے زندگی کے دن گزارو۔دنیا
نے دنیوی لحاظ سے بڑی ترقی کی لیکن انسان نے انسان سے پیار کرنا ابھی تک نہیں سیکھا کیونکہ اس دنیا
کے انسان نے جو دنیوی ترقیات کر چکا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی۔یہ وہ پہلا مضمون ہے جس کی میں ابتدا کر چکا ہوں۔دوسرا سوتا جو اس اعلان سے پھوٹا ہے کہ آپ
رحمت ہیں عالمین کے لئے اور مبعوث ہوئے ہیں بنی نوع انسان کے لئے ، سارے کے سارے
انسانوں کے لئے ایک رحمت بن کر آپ آئے۔اس مضمون میں بنیادی چیز اسلام نے یہ قائم کی کہ انسان ، انسان میں کوئی فرق نہیں سارے انسان
برابر ہیں اور قرآن کریم نے بہت جگہ اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔ایک تو کہا گیا کہ انسان
اشرف المخلوقات ہے۔جب یہ کہا گیا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے تو یہ نوع انسانی کے متعلق کہا گیا
ہے کسی خاص گروہ کے لئے یہ نہیں کہا گیا۔دوسرے قرآن کریم میں ایک جگہ آیا ہے کہ قرآنی تعلیم تمہارے شرف اور تمہاری عزت کا سامان
لے کر آئی۔اور عجیب بات ہے کہ جو تعلیم تمہاری عزت کے قائم کرنے اور تمہارے اندرونی شرف کو
اُجا گر کرنے کے لئے آئی تھی۔اسی کی طرف تم تو جہ نہیں دے رہے۔اور تیسرے یہ کہہ کر انسانی مساوات کا کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں عظیم اعلان کیا اس
فقرہ میں کہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : ۱۱) کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۶۲، ۲۶۳)
فرق نہیں ہے۔قُلْ يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمُ جَمِيعًا تم سب کی طرف بلا استثناء کالے گورے،
مشرق و مغرب میں بسنے والے، جنوب و شمال میں رہنے والے سب کی طرف میں مبعوث ہو کے آیا ہوں۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۶۹)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۶۴
سورة الاعراف
آیت ۱۷ وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَهُ بِهَا وَلَكِنَّةَ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَ
اتَّبَعَ هَونَهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ
يَلْهَثْ ذَلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ
لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
اس مضمون کے تعلق میں (اہوائے نفس یا خواہشات نفس یا شہوات نفس ایک ہی چیز ہے ) پہلی چیز یہ
بتائی گئی ہے کہ روحانی رفعتوں کے حصول سے شہوت نفس یا اہوائے نفس محرومی کا باعث بن جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے سورۃ الاعراف کی آیت ۱۷۷ میں بیان کیا ہے۔وکوشتنا اگر ہم چاہتے تو اسے رفعتیں
اور بلندیاں عطا کرتے۔اس کے یہ معنی بھی ہیں ( تلاوت کرتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ بالکل
یہ معنی ہیں ) و کوشتنا اگر ہماری مرضی پر وہ چلتا (’ہم چاہتے تبھی ہوتا نا جب ہماری مرضی پر چلتا )
لرفعته أسے روحانی رفعتیں حاصل ہو جاتیں لیکن وہ ہماری مرضی پر نہیں چلا بلکہ اہوائے نفس کی اس
نے اتباع کی وَلكِنَّةُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وہ زمین پر گر پڑا رفعتیں حاصل کرنے کی بجائے۔وَاتَّبَعَ
هونه یہ قرآن کریم کا ہے اَخُلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوله رفعتوں سے محرومی اسے ملی اور زمین پہ اسی
طرح ، زمین کا کیڑا جس طرح زمین پہ چل رہا ہوتا ہے وہ اس کی حالت بن گئی۔انسان زمینی گراوٹ کے لیے نہیں پیدا کیا گیا۔انسان کو مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
(الذاريت: ۵۷) کی آیت جس کی طرف اشارہ کرتی ہے ) آسمانوں کی بلندیوں کے حصول کے لیے
اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت دی امت مسلمہ کو کہ جب تم
میں سے کوئی عاجزی، انکساری اور تواضع کی راہوں کو اختیار کرے گا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ
(کنز العمال جلد ۲ صفحہ ۲۵) ساتویں آسمان کی بلندیاں اسے حاصل ہو جائیں گی۔یہاں یہ فرمایا اگر وہ ہماری مرضی کی راہوں کو اختیار کرتا لرفعنہ ہم نے اس کے لیے بلندیاں
مقدر کیں ہوئی تھیں لیکن اخلد إِلَى الْأَرْضِ وہ تو زمین پر گر پڑا، زمین کا کیڑا بن گیا وَاتَّبَعَ هَوله
اور اپنے اہوائے نفس کی اتباع اس نے کرنی شروع کر دی۔دوسری چیز جس سے کہ حصول میں روک بنتی ہے اتباع اہوائے نفس وہ یہ ہے۔شہوات نفسانی کی
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۶۵
سورة الاعراف
پیروی کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب ہوتی ہے۔سورۃ الانعام آیت ۱۵۱ میں اس
مضمون کو بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص اہوائے نفس کی اتباع کا ، پیروی کا مرتکب ہوگا اتنا ظلم کر رہا ہوگا
اپنے نفس پر کہ اللہ تعالیٰ نے جو آیات اس کی بہتری کے لیے نازل کی ہیں ان کی وہ تکذیب کر رہا
ہے۔اہوائے نفس کی پیروی تکذیب آیات باری ہے۔یہ اعلان کیا گیا ہے۔آیات جو ہیں
قرآن کریم میں دو معنی میں استعمال ہوئی ہیں۔دنیوی انعامات مثلاً ایٹم کے ذرے میں وہ طاقت جو
آج انسان نے معلوم کی اور روحانی انعامات جو اللہ تعالیٰ نازل کرتا ہے اور فرمایا ہے کہ
موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح میری آیات ، انعامات جو ہیں ،نعماء جو ہیں وہ تم پر نازل ہو رہی
ہیں۔ہر آیت کا انکار ہو رہا ہے۔ایٹم کے ذرے ہی کو لو جو انسان کی بھلائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے تخلیق
کی اسے انسان کی تباہی کے لیے استعمال کرنے کے ہتھیار بنالئے۔تو اہوائے نفس کا نتیجہ تکذیب
آیات اور ناشکری آیات باری کی ہے۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۰۰،۲۹۹)
آیت ۱۸۸ قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
و لو كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءِ إِنْ أَنَا
الا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح نذیر ہیں کافر کے لئے اس طرح بشیر بھی ہیں کافر کے لئے اور یہ
خیال بھی غلط ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے لئے محض بشیر ہیں جو اعلان کرتا ہے کہ میں
آپ پر ایمان لایا اور آپ کے رب پر ایمان لایا۔آپ بشیر بھی ہیں اس کے لئے اور نذیر بھی ہیں اس کے
لئے یعنی جس طرح کافر کے لئے نذیر اور بشیر ہیں اسی طرح مومن کے لئے بھی نذیر اور بشیر ہیں۔قرآن کریم بھرا پڑا ہے اس مضمون کے ساتھ اور ایک آیت میں نے اٹھائی ہے جس میں صاف، بالکل
وضاحت کے ساتھ یہ ہے کہ مومنوں کے لئے آپ نذیر بھی ہیں اور بشیر بھی ہیں۔قرآن کریم میں ہے۔إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ کہ میں صرف نذیر اور بشیر ہوں مومن قوم کے لئے۔تو یہ خیال کہ مومنوں کے لئے محض بشیر اور نذیر نہیں اور کافروں کے لئے محض نذیر اور بشیر نہیں یہ غلط
۱۶۶
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
ہے۔اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ایک دفعہ ایمان کا دعوی کر دیا پھر بشارتیں ہی بشارتیں ہیں، پھر خیر ہی خیر ہے،
پھر خوشحالی ہی خوشحالی ہے، پھر اللہ تعالیٰ کی رضا ہی رضا ہے اور ہماری کوئی ذمہ داری نہیں، ہمارے اوپر
کوئی پابندیاں نہیں ، گناہوں سے بچنے کے لئے ہم نے کوئی کوشش نہیں کرنی۔نیکیاں کرنے کے لئے
ہم نے ہر قسم کی جد و جہد اور سعی نہیں کرنی۔یہ خیال غلط ہے۔اصولی طور پر خدا تعالیٰ نے جو لِقَومٍ يُؤْمِنُونَ مؤمن قوم کو جو بشارت دی وہ بڑی زبردست ہے
وَ انْتُمُ الْأَعْلُونَ (ال عمران :۱۴۰) ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی۔اعلیٰ کا لفظ بولا ہے نا۔ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی یہ بشارت ہے مگر اس کے ساتھ میں نے قرآن کریم پر بڑا غور
کیا ہر بشارت کے ساتھ انذاری پہلو ساتھ لگا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ایک اندار ہے۔اِن كُنتُم
مؤْمِنین اگر تم ایمان کے عملی تقاضوں
کو پورا نہیں کرو گے تو یہ بشارت تمہارے حق میں پوری نہیں ہو
گی۔الاخلون والی اور تیرہ چودہ سو سالہ اسلامی زندگی میں جو مسلمان ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں
ان کی آپ تاریخ دیکھیں اس کے دونوں پہلو انذار کے بھی اور تبشیر کے بھی بڑے زبر دست طریقے پر پورے
ہوئے۔ایمان کے تقاضے جہاں بھی پورے کئے گئے ، فوقیت بشارت کے مطابق لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
انہی کو حاصل ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی وہ تو اس زمانے کا تو ہرلمحہ اس کی تائید کر
رہا ہے کیونکہ آپ کی تربیت میں صحابہ رضی اللہ عنہم تھے وہ تقاضوں کو پورا کر رہے تھے ایمان کے۔اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قیادت کر رہے تھے۔ہر وقت ان کی رہنمائی تھی۔جس وقت انتہائی
دکھوں کی زندگی تھی ان دکھوں میں سے کامیاب نکلے۔تیرہ سالہ زندگی کے دکھ اٹھا کے پھر چند سال میں
سارے عرب پر غالب آجانایہ کوئی معمولی معجزہ نہیں ہے۔ایسا معجزہ ہے جس کی مثال
دنیا میں نہیں ملتی کہ
کسی قوم کو تیرہ سال تک اس طرح پیسا گیا ہو کی زندگی میں اور آٹھ سال تک حملہ آور ہو کر اس طرح
کوشش کی گئی ہو ان کو نیست و نابود کرنے کی اور پھر بیس سالہ اس ظالمانہ کوشش کا نتیجہ اسلام کی موت
نہیں بلکہ مسلمان کی زندگی کی شکل میں ظاہر ہوا۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۴)
آیت ۱۹۷ إِنَّ وَلِي اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَبَ * وَهُوَ يَتَوَلَّى الصّلِحِينَ
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ اِنَّ وَلی کے اللہ ایک مومن کا مقام یہ ہے کہ وہ مظلوم
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۱۶۷
،،
سورة الاعراف
ہونے کی حیثیت میں جب اس پر انتہائی ظلم کیا جارہا ہو ظلم کے مقابلہ میں ان راہوں کو پسند نہیں کرتا جو
اس کے خدا کو محبوب نہیں۔وہ ان طریقوں پر چلتا ہے جن طریقوں پر چل کر وہ اپنے رب کی رضا کو
حاصل کر سکتا ہے۔وہ کہتا ہے اِن ورلیئے
اللہ میرا بھروسہ اس آقا پر ہے جس میں تمام صفاتِ حسنہ جمع
ہیں اور جس میں کوئی بڑائی اور کوئی نقص اور کوئی خامی اور کوئی کمزوری نہیں اور اس نے میری ہدایت
کے لئے ، مجھے اپنی پناہ میں لینے کے لئے اور مجھے دنیا کے ظلموں سے محفوظ کر لینے کے لئے ( نَزِّل
الكتب ( الْكِتَاب کو نازل کیا ہے اور اس کتاب میں وہ سب سامان جمع کر دئے ہیں کہ جو ایک انسان
کو خوشحال زندگی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہیں، ایسی خوشیاں جمع کر دی ہیں جو دنیوی غموں کو بھلا دیتی
ہیں اور ایسی مسرتیں رکھ دی ہیں جو دنیا داروں کے تیروں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے زخموں میں
درد نہیں پیدا ہونے دیتیں۔یہ وہ گروہ ہے جو الکتاب پر عمل کر کے اپنے آقا کی دوستی اور اس کی
مدد اور نصرت کو حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصّالِحِينَ اللہ تعالیٰ ان لوگوں
کی حفاظت اور ترقی اور ربوبیت کی ذمہ داری لیا کرتا ہے جن کی نیتوں میں کوئی فتور نہ ہو اور جن کے
اعمال میں کوئی فسادنہ ہو۔جو صالح ہوں اور ہر قسم کے ظاہری اور باطنی فسادوں سے بچنے والے ہوں
اللہ تعالیٰ ان کا متولی ہو جاتا ہے۔ان کی ذمہ واری لے لیتا ہے وہ دنیا کو کہتا ہے کہ تم ان کے خلاف ہر
قسم کی سازشیں کر لینے کے باوجود کامیاب نہیں ہو گے اس لئے کہ میرے یہ بندے میری پناہ میں
آگئے ہیں۔انہوں نے اپنے نفسوں پر ایک موت وارد کی انہوں نے اپنے نفسوں کی اصلاح کی انہوں
نے ہر قسم کے فساد سے خود کو بچایا یہ میری نگاہ میں صالح بن گئے اور میں ان کا ذمہ دار ہوں۔میں ان
کی حفاظت کروں گا۔جب ان کو مدد کی ضرورت ہوگی میں ان کی مدد کیلئے آؤں گا۔جب ان کو ڈھال
کی ضرورت ہوگی میں ان کی ڈھال بنوں گا۔جب ان پر دشمن کا وار ہوگا میری قدرت اس وار کورو کے
گی اور ان
کو تباہ اور نا کام نہیں ہونے دے گی۔ہاں صالح کی آزمائش کے لئے یا اس اظہار کے لئے
کہ یہ قوم واقعہ میں صالحین کی قوم ہے میں انہیں آزماؤں گا ضرور۔انفرادی طور پر میں ان سے
قربانیاں بھی لوں گا۔ان کے اموال بھی لوٹے جائیں گے ان کے گھر بھی تباہ کئے جائیں گے ان کی
جانیں بھی لی جائیں گی اور میری طرف منسوب ہونے والے اور میری گود میں بیٹھ کر اس کی لذت کا
احساس رکھنے والے یہ افراد بڑی بشاشت سے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے تا ان کی قربانیاں اس
۱۶۸
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
حقیقت اور صداقت پر مہر بن جائیں کہ ان کے دوسرے بھائی بھی جو اس
قسم کا دعوی کرتے ہیں اپنے
دعوی میں بچے ہیں ورنہ زبان کے دعوے تو لا یعنی ہوا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ افراد سے قربانی لیتا ہے تا
وہ جماعت کے دعوے پر مہر تصدیق ثبت کرے اور تا وہ یہ بتائے کہ یہ وہ جماعت ہے جس کا ہر فرداس
کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ کی ولایت پر قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری عقل کو بھی
تسلی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو یہ کہتا ہے کہ میں تمہار اولی ہوں مگر شیطان بہر حال اپنا کام کرتا ہے اس لئے
دل میں یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہر وقت اور ہر آن ہمیں کیسے ملے گی۔دشمن خفیہ
سازشیں کر رہا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کو ان سازشوں
کا علم تک نہیں
ہوتا۔بعض ایسے دشمن ہوتے ہیں جو خفیہ ہوتے ہیں اور خدا کی جماعت کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ لوگ
دشمن ہیں یا دوست کیونکہ انسان
کا علم تو محدود اور ناقص ہے اس لئے قرآن کریم نے ہمیں تسلی دیتے
ہوئے فرمایا۔واللهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ (النساء : ۴۶) اللہ تمہارے دشمنوں کو تم سے زیادہ جانتا ہے۔وہ خفیہ دشمنوں کو بھی جانتا ہے اور دشمنوں کی خفیہ سازشوں اور ان کی خفیہ دشمنیوں کو بھی جانتا ہے اور چونکہ
اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے اور تم نے اس کو اپنا ولی بنایا
ہے اس لئے تمہیں تسلی رہنی چاہیے۔و کفی بِاللهِ
وَلِيًّا وَ كَفَی بِاللهِ نَصِيرًا (النساء: ۴۶) وہ ہستی ہی ولی ہونے کے قابل اور اہل ہے جس کا علم وسیع ہو
اور جس کی قدرت میں کوئی نقص اور خامی نہ ہو اور اس چیز کو ہمارے نفوس پر اور ہمارے ذہنوں پر واضح
کرنے کے لئے بتایا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کو آتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کی مرضی کے
بغیر اور اس کے مقابلہ پر کھڑے ہو کر اس کی مخالف بن کر کامیاب نہیں ہوسکتی۔چنانچہ سورۃ فاطر میں
فرماتا ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعْجِزَهُ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّبُوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا
(فاطر: ۴۵) یعنی جب اللہ تعالیٰ ولی بنتا ہے تو اس کا عبد اور اس کا غلام اس پر اس لئے بھروسہ کرتا ہے
کہ وہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ کو زمین و آسمان میں کوئی چیز ناکام نہیں کرسکتی کیونکہ ان گان
عَلِيمًا قَدِيرًا اس کے علم اور اس کی قدرت نے ہر شے کا احاطہ کیا ہوا ہے۔کوئی خفیہ وار اللہ تعالیٰ پر
نہیں کیا جاسکتا اور کوئی بھر پور کامیاب وار بھی اللہ تعالیٰ پر نہیں کیا جاسکتا۔خفیہ وار تو اس پر اس لئے نہیں
کیا جا سکتا کہ وہ علیم ہے اور کامیاب وار اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ وہ قدیر ہے۔وہ سب قدرتوں کا