سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۱۵
سورة التوبة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التوبة
آیت ۱۷ تا ۲۲ مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَنْ يَعْبُرُوا مَسْجِدَ اللَّهِ
شَهِدِينَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ أُولَبِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ * وَ فِي النَّارِ
هُمْ خَلِدُونَ إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ
أَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكُوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ فَعَسَى أُولَبِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ
المُهتَدِينَ اَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ
امَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ جَهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَوْنَ عِنْدَ اللَّهِ ۖ وَ
اللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي
لا
وو
سَبِيلِ اللهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللهِ وَ أُولَبِكَ هُمُ
الفَائِزُونَ۔يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّتٍ لَّهُمْ فِيهَا
نَعِيمٌ مُّقِيمٌ لا خَلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ
(ایسے) مشرکوں کو (کوئی) حق نہیں پہنچتا کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنی جانوں پر
(شرک اور فسق کی وجہ سے ) کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔یہی لوگ ہیں جن کے اعمال اکارت چلے
گئے اور وہ آگ میں ایک لمبے عرصہ تک رہتے چلے جائیں گے۔اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے اور نمازوں کو قائم کرتا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۱۶
سورة التوبة
ہے اور زکوۃ دیتا ہے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا سوقریب ہے کہ ایسے لوگ کامیابی کی طرف لے
جائے جائیں۔کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور خانہ کعبہ کو آباد رکھنے کے کام ) کو اس شخص (کے کام)
کی طرح سمجھ لیا ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لایا اور اس نے اللہ کے راستہ میں جہاد کیا یہ
( دونوں گروہ) اللہ کے نزدیک (ہرگز) برابر نہیں۔اور اللہ ظالم قوم کو ہرگز کامیابی کی طرف نہیں لے جاتا۔( وہ لوگ) جو (کہ) ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور ( پھر ) اللہ کے راستہ میں اپنے
مالوں (کے ذریعہ سے بھی ) اور جانوں کے ذریعہ سے (بھی) جہاد کیا اللہ کے نزدیک درجہ میں بہت
بلند ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔ان کا رب ان کو اپنی عظیم الشان رحمت کی خبر دیتا ہے
اور (اپنی) رضامندی اور ایسی جنتوں کی بھی جن میں ان کے لئے دائمی نعمت ہوگی۔(وہ) ان میں بستے
چلے جائیں گے ( یا درکھو کہ ) اللہ کے پاس یقینا بہت بڑا اجر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔چنانچہ وہ لوگ جن کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے دل کے جذبات کی وجہ سے یہ کہا تھا کہ
اے خدا! ان میں سے وہ لوگ جو ایمان پر قائم ہیں تو اپنی رحمتوں کے ثمرات ان کے لئے میٹر کرنا اور
خدا تعالیٰ نے جواب میں کہا کہ نہیں جو ایمان پر قائم نہیں رہیں گے ان کے لئے بھی میں دنیوی
انعامات اور دنیا کی رحمتیں مہیا کروں گا۔پس ان نسلوں کی ان قربانی دینے والی نسلوں کی ان فدائی نسلوں
کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کی تیاری کے لئے ہر چیز کی قربانی دینے کے جو ثمرات
تھے اس میں ان کو بھی شامل کیا گیا حالانکہ وہ راہ راست سے بھٹک چکے تھے لیکن پھر وہی لوگ اور وہی
نسل جن کے آباؤ اجداد نے اتنی عظیم قربانیاں دی تھیں ان کو خدا تعالیٰ کی یہ سرزنش بھی سننی پڑی۔اجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجَ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ کیا تم نے
ان ظاہری چیزوں کو سب کچھ سمجھ لیا ہے تمہیں خدمت کے لئے مامور کیا گیا تھا اور تم نے اس عظیم ہستی
کے خلاف فتویٰ دے دیا ہے جس کے لئے یہ ساری تیاری ہورہی تھی جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی بعثت ہوئی تو ان کو مسلمان سمجھنے سے انکار کر دیا اور صابی صابی کہنے لگ گئے۔غرض کتنی زجر
ہے اس آیت میں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجَ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
كَمَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الأخر پھر حالات بدلے اور وہ جو دنیا کا نجات دہندہ تھا اور وہ جو دنیا کے لئے
رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا اس کی امت بن گئی۔پھر خدا نے کہا جو قربانی حضرت ابراہیم کی نسلوں نے

۲۱۷
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے لئے دی تھی اس سے زیادہ قربانی ہم نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے قیام اور دنیا کے دلوں میں توحید کو گاڑنے کے لئے
اُمت محمدیہ سے لینی ہے۔صرف ایک نسل نے یہ قربانی نہیں دینی بلکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل نے
اور ایک محدود زمانہ تک نہیں بلکہ رہتی دنیا یعنی قیامت تک قربانیاں دیتے چلے جانا ہے قیامت تک کا میں
اس لئے کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے لئے رحمةٌ لِلعالمین بن کر آئے ہیں۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۱۹۱ تا ۱۹۵)
سورۃ توبہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ
وَ اَنْفُسِهِم جو لوگ ایمان لائے۔جو لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ہجرت کی اور وہ لوگ جنہوں نے
جہاد کیا اپنے نفوس کے ساتھ بھی اور اپنے اموال کے ساتھ بھی۔انہیں بہت اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ
انہیں بشارت دیتا ہے اپنی رضا کی جو اس زندگی سے شروع ہوتی ہے اور خاتمہ بالخیر ہو تو بغیر تسلسل
ٹوٹے ہمیشہ کے لئے ساتھ رہتی ہے اور اُن جنتوں کی جن میں سے ایک، ایک اور شکل میں اس زندگی
سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری ایک اور شکل میں مرنے کے بعد کی زندگی سے تعلق رکھتی ہے۔قرآن کریم کی تمام تعلیم اس کے احکام اور او امر و نواہی ، وہ ان باتوں سے جو یہاں بیان ہوئی
ہیں تعلق رکھتے ہیں یعنی ایمان ، ہجرت کرنا اور مجاہدہ کرنا خدا کی راہ میں۔ایمان کا تعلق دل سے ہے اور اس کے معنی میں پھر دل کا جو پختہ عقیدہ ہے اس کا اظہار بھی ہو ساتھ
اور جو دل کا پختہ عقیدہ ہے اس کے مطابق اعمال بھی ہوں۔یعنی جوارح بھی لکھنے والوں نے لکھ دیا۔تو
زبان سے اظہار کرنا اور دل میں ایک پختہ عقیدہ رکھنا اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا یہ تین
چیزیں ایمان کے اندر ان کی یا هَاجَرُوا والی شکل بنتی ہے یا جهَدُوا والی شکل بنتی ہے اور تمام اسلامی
تعلیم اور عقائد احکام و اوامر ان ستونوں کے اوپر کھڑے ہوئے ہیں۔مفردات راغب میں ہے کہ ہجرت کے معنے ہیں ترک مکان۔اپنا ایک مکان ، رہائش، جگہ کو
چھوڑنا۔انہوں نے کہا دار الکفر سے دار الایمان کی طرف۔یہ اسلامی اصطلاح ہے۔مہاجرین وہ
بنے جنہوں نے مکہ کے ماحول کو ، مکہ کی جائیدادوں کو ، مکہ کے مکانوں کو ، مکہ کے رشتہ داروں کو جو ایمان
نہیں لائے تھے چھوڑ دیا اور خدا کی رضا کے حصول کے لئے سارے تعلقات قطع کر کے اور کسی قسم

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۱۸
سورة التوبة
کے جذبات کا خیال نہ رکھتے ہوئے مکہ چھوڑا اور مدینے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں
زندگی گزارنے کے لئے چلے گئے۔امام راغب مفردات میں لکھتے ہیں کہ ہجرت کے معنی - هجررَانُ الشَّهَوَاتِ انہوں نے یہاں تین
معنے کئے ہیں۔اہوائے نفس جو ہیں۔شہوات جو ہیں اُن کو ترک کرنا۔اصل اس کے معنی ترک کے
ہیں نا۔تو جوا ہوائے نفس ہیں۔شہوات ہیں۔اُن کو چھوڑ دینا ترک کرنا۔دوسرے جو اخلاق ذمیمہ
ہیں۔بُرے اخلاق گندے اخلاق ، خدا سے دور لے جانے والے اخلاق معاشرہ میں فساد پیدا کرنے
والے اخلاق، اُن اخلاق ذمیمہ کو ترک کرنا۔وہ کہتے ہیں کہ ہجرت میں یہ بھی شامل ہے۔اور تیسرے معنی ہیں کہ خطا یا کو ترک کر دینا۔یعنی ہر وہ چیز جو خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہے،
اُسے چھوڑ دینا۔اب قرآن کریم کی تعلیم اوامر ونواہی پر مشتمل ہے۔تمام نواہی یعنی یہ جو کہا گیا ہے کہ یہ نہ کر، یہ نہ
کر، یہ نہ کر ان کا تعلق انہی تین چیزوں سے ہے۔اہوائے نفس کو چھوڑنے کے ساتھ۔اخلاق ذمیمہ کو
ترک کرنے کے ساتھ اور خطا یا جنہیں کہتے ہیں غلطیاں اور گناہ اور معصیت کے کام، ان سے عملی
بیزاری اور اُن کو چھوڑ دینے کے ساتھ۔اور جهَدُوا مجاہدہ کے بنیادی معنی ہیں مقدور بھر کوشش کرنا۔اپنی طاقت کے مطابق کوشش کرنا، پورا زور لگا دینا۔اس کے اصطلاحی معنی ، اسلامی اصطلاح میں اس
کے پھر آگے تین معنی بنتے ہیں۔ایک اُس دشمن کے خلاف انتہائی کوشش جو زور کے ساتھ اور طاقت
کے ساتھ اور ہتھیاروں کے ساتھ اسلام کو مٹانا چاہتا ہے اور جیسے ایک اصطلاحی چھوٹا سا ایک محاورہ ہمارا
ہے۔مُجَاهَدَةُ العَدُو اسلام کا جو دشمن ہے اس کی تمام ایسی کارروائیاں کہ جو اسلام دشمنی پر مبنی ہیں
اُن کا پورے زور کے ساتھ مقدور بھر کوشش کر کے مقابلہ کرنا اور انہیں نا کام کرنا۔اس کے دوسرے
معنی شیطان کے خلاف مقدور بھر کوشش کرنا۔مُجَاهَدَةُ الشَّيطن - شیطان بالواسطہ یہ جو انسان
انسان کا دشمن بنتا ہے مُجَاهَدَةُ العَدُو کے پیچھے بھی شیطانی قوتیں ، وساوس حرکت کر رہے ہیں لیکن
یہاں قرآن کریم کی تعلیم نور لے کے آئی۔مُجَاهَدَةُ الشَّيْطن کے معنے ہم یوں کریں گے کہ
ظلمات کو اللہ ، قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے ذریعے سے ٹور میں بدل دینا۔ظلمت کو مٹا
کے ٹور آ جائے اور قرآن کریم کے تمام نواہی نے گند مٹا کر اوامر۔ہرا مر جو ہے وہ ٹور پیدا کرنے والا

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۱۹
سورة التوبة
ہے کیونکہ ہر امر کی حکم کی جو اطاعت ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو کھولنے والی اور اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عطا ہونے والے ٹور کی وارث بنانے والی ہیں اور مُجَاهَدَةُ النَّفْس کے تیسرے معنی یہ
ہیں کہ جو شیطان کے وار ہر انسان پر پڑتے ہیں اُن کا مقابلہ کرنا اور نا کام بنانا شیطان کو۔شیطان نے آدم کی پیدائش کے وقت خدا تعالیٰ سے یہ اجازت لی تھی تمثیلی زبان میں کہ میں
تیرے بندوں کو جنہیں تو نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا ہے یعنی وہ تیرے بندے بن جائیں
تیرے ہو جا ئیں مجھ میں فانی ہو کر ایک نئی زندگی پانے والے ہوں۔میں اُن کو دوزخ کی طرف لے
جانے کی انتہائی کوشش کرتا رہوں گا۔قرآن کریم نے اعلان کیا جو تیرے بندے ہوں گے حقیقتاً اُن
پر تیرا زور نہیں چلے گا۔ہاں جو خود میرے بندے نہ بنا چاہئیں اور اہوائے نفس اور شہوات نفس کے
پیچھے چلنے کی کوشش کریں وہ تیرے گروہ میں شامل ہو جائیں گے۔حضرت نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرما یا مُجَاهَدَةُ النَّفْسِ کے متعلق۔جَاهِدُوا أَهْوَاءَ كُمُہر
شخص کا، ہر فرد کا یہ فرض ہے کہ وہ اہوائے نفس کے خلاف انتہائی کوشش کرے اور اُس نفس کو جو شیطان
کی طرف گھسیٹنے والا ہے اُس کی ہیئت کذائی بدل کر ایسا بنا دے جو اللہ تعالیٰ کی طرف حرکت کرنے والا
ہو اور اُس کے فضلوں کو پانے والا ہو۔مفردات راغب میں یہ بھی ہے کہ مجاہدہ ہاتھ سے ہو جو کوشش بھی ہوا سے بھی مجاہدہ کہتے ہیں اور جو
زبان سے ہو اُسے بھی مجاہدہ کہتے ہیں۔ہاتھ سے کوشش محاورہ ہے یعنی جو مادی طریقے پر کوشش کی
جائے مثلاً انسان کا نفس ہے جو اپنے خلاف مجاہدہ کرتا ہے وہ ہاتھ کی کوشش ہے۔انسان اپنے آپ کو
وعظ نہیں کیا کرتا تقریر کر کے۔وہ دوسروں کو سناتا ہے۔کبھی خلوص نیت کے ساتھ کبھی بد نیتی کے ساتھ
خدا کے ساتھ ایسے لوگوں کا معاملہ۔لیکن ہر وہ کوشش جو زبان کی نہیں وہ کوشش ہاتھ کی کوشش کے
اصطلاحی معنے میں شامل ہیں۔چونکہ اسلام کی ساری تعلیم ان بنیادوں پر کھڑی ہوئی اور ان ستونوں کے اوپر وہ بلند ہوئی اس لئے
جماعت احمدیہ کے بارے کام جو دینی اغراض کو پورے کرنے والے ہیں اُن کا تعلق خالص ایمان کے
ساتھ ہے۔جو ہجرت کے معنے ہیں هِجْرَانُ الشَّهَوَاتِ اور اخلاق ذمیمہ سے پر ہیز اور خطایا سے بچنا
اس کے ساتھ ہے اور مجاہدہ اپنی جو شکلیں اختیار کرتا ہے یعنی مقدور بھر کوشش پوری سعی اپنی، پورا زور

۲۲۰
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
لگا دینا۔پوری طاقت خرچ کرنا تا کہ اسلام کا دشمن ناکام ہوشیطان کے ہتھیار کند ہو جائیں اور انسانی
نفس خدا کا بندہ بن کر زندگی گزارے شیطان کا بندہ بن کر زندگی نہ گزارے۔اس لئے جو جماعتی
پروگرام ہیں ان کو ہم نہ نظر انداز کر سکتے ہیں نہ بے توجہی سے اُن کو لے سکتے ہیں ، نہ ہمارا عمل
مقدور بھر کوشش جو مجاہدہ کی جان ہے اُسے کئے بغیر کامیاب ہو سکتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۸۵ تا ۲۸۸)
دوسری جگہ بشارتیں دیں انتہائی کامیابی تمہیں ملے گی تمہاری کوششوں
کا بہترین نتیجہ نکلے گا اپنے
رب کریم کی طرف سے تمہیں عظیم الشان رحمت نصیب ہوگی۔خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کا پیار تمہیں ملے
گا۔دائمی نعمتوں والی جنتیں تمہارے نصیب میں ہوں گی۔یہ ساری بشارتیں ہیں نا۔انتہائی کامیابی،
اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم الشان رحمت کا ملنا اس کا راضی ہو جانا۔اس کے پیار کا حاصل ہو جانا۔ایسی
جنتوں کا ، رضا کی جنتوں کا ملنا جو دائمی ہیں جو ایک دفعہ مل جائیں پھر چھینی نہیں جاتیں لیکن ساتھ انذار
ہے۔وہی جو دوسری جگہ ہے میں نے بتایا ہے نا کہ دراصل وہ سارے اعمال کو یعنی جو کہ کرنے کے ہیں
ان کی اطاعت کرنا۔اس اطاعت میں انتہائی توجہ اور انتہائی زور لگا کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا نمونہ
ظاہر کرنا۔ވ۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ
اللہ۔انتہائی کامیابی جس کا میں نے ترجمہ کیا تھا۔یہ بشارت ہوگئی نا أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ أُولَبِكَ
هُمُ الْفَائِزُونَ کامیابی بڑی ہے۔يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ ان کو بشارت دو۔یہ ساری
بشارتیں ہی ہیں جس کو میں نے کہا تھا نا بشارت۔آپ میں سے کسی کا دماغ ادھر نہ چلا جائے کہ وہ تو جزا
ہے۔کوئی جزا نہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔يُبَشِّرُهُم رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ خدا تعالیٰ اپنی رحمت کی
انہیں بشارت دیتا ہے۔رضوان اور اپنی رضا کی انہیں رحمت دیتا ہے۔وَجَنْتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ
مقیم ابدی نعماء والی جنتوں کی انہیں بشارت دیتا ہے۔جن میں وہ ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔اور
خدا تعالی بڑا اجر دینے والا ہے لیکن هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ یہاں
جہاد کے معانی کا تجزیہ کر کے اس کو کھول کے بیان کر دیا ہے، اپنے اموال سے اور اپنے نفسوں سے یعنی
خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفوس کی تہذیب کرنا، انہیں پالش کرنا اور خدا کی ملتِ اسلامیہ اور

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۱
سورة التوبة
اشاعت اسلام کے لئے اپنے اموال کو خرچ کرنا۔قرآن کریم نے جہاد کو تین بنیادی معنوں میں
استعمال کیا ہے۔اپنے نفس کو پالش کرنا یعنی ساری بُرائیوں کو پاک کر کے۔وہ پاک ہے خدا تعالیٰ پاک
ہے نا اور پاک کو پسند کرتا ہے۔پاکیزگی میں اس جیسا بننے کی کوشش کرنا انسان خدا نہیں بن سکتا یہ درست
ہے لیکن انسان بنے کی کوشش کر سکتا ہے۔اس کے دل کی یہ تڑپ جو ہے وہ خدا تعالیٰ کو پسند آتی ہے۔خدا کہتا ہے میرا یہ عاجز بندہ جو میری عظمت اور پاکیزگی ہے اس کے اربویں حصے تک بھی نہیں پہنچ
سکتا۔طاقت ہی نہیں اس کو میرے مقابلے میں لیکن دل میں ایک جلن ہے، ایک آگ ہے، ایک
تڑپ ہے، ایک لگن ہے وہ کہتا ہے میں بھی اپنے خدا کی طرح پاک بن جاؤں۔خدا تعالیٰ کو وہ جو اس کی
لگن اور تڑپ ہے اور جو نیت ہے، جو کوشش اس کے لئے وہ کر رہا ہے وہ پسند آتی ہے۔بعض استاد کسی
زمانے میں پرچے تول کے نمبر دے دیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ پرچے تول کے نمبر نہیں دیتا۔اللہ تعالیٰ
تو اخلاص پر نگاہ رکھتا ہے اور اپنے پیار سے اٹھا کے اور اپنی گود میں رکھ لیتا ہے۔اتنی عظیم بشارتیں
ہیں۔بشارت کا لفظ بھی یہاں استعمال ہوا ہے لیکن انذار کا پہلو بھی ہے اگر تم ہجرت اپنے پورے معانی
میں جو ہجرت کے ہیں جو خدا تعالیٰ نے بیان کئے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اوپر روشنی ڈالی
ہے، آپ کے اُسوہ میں وہ چیز ہمیں نظر آتی ہے، اس کے مطابق ہجرت نہیں کرو گے اگر اس کے مطابق
جہاد نہیں کرو گے۔میں بتا رہا تھا تین معنے ہیں ایک نفس کے خلاف جہاد۔ایک قرآن کریم کو ہاتھ
میں پکڑ کے ساری دنیا میں قرآن کریم کے نور کو پھیلانے کی کوشش وہ بھی قرآن کریم کی اصطلاح میں
جہاد ہے اور ایک اس انجان نا سمجھ کے خلاف جہاد جو خدا تعالیٰ کی پیاری قوم کو مادی طاقت سے مٹانے
کی کوشش کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں ٹوٹی ہوئی تلواریں بھی ہوں گی تو کوئی
پرواہ نہ کرنا میرے نام کے اوپر کھڑے ہو جانا جیسا کہ میں مثالیں دے کر پہلے آپ کو بتا چکا ہوں۔بہر حال یہ سارے اعمالِ صالحہ کے اوپر ہجرت اور جہاد کا لفظ احاطہ کئے ہوئے ہے۔بشارت خدا تعالیٰ
کی رحمت کی دی اور شرطیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۰۹ تا ۱۲۱۱)
اگر اقتدار کا جنون سوار ہو تو ایسا انسان تمام حقوق پامال کرتا چلا جاتا ہے اور کہیں اسے قرار نہیں
آتا لیکن جب فطرت صحیحہ ہو اور حقیقی خوشی اور لذت اللہ تعالیٰ کے قرب میں پائی جائے تو انسان یہ
خواہش رکھتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ تقرب حاصل کرتا چلا جائے۔دُنیا کی دولتیں اور دُنیا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۲
سورة التوبة
کی جاہ و حشمت تو محدود ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قرب اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے جلوے غیر محدود ہیں کسی
جہت سے بھی اُن کا احاطہ اور ان کی حد بست نہیں کی جاسکتی۔پس جس وقت انسان روحانی میدانوں
میں اللہ تعالیٰ کی طرف حرکت کرتے ہوئے اس کے قرب کے حصول کے لئے بڑھ رہا ہوتا ہے تو یہی
کوشش ایسی ہوتی ہے کہ جو فطرت کے اس تقاضا کو پوری کر سکے کہ اُسے غیر متناہی ترقیات چاہئیں اور
اُسی کی جستجو میں وہ ہمہ وقت مشغول رہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان آیات کے آخر میں یہ فرما یا ران
اللهَ عِندَةٌ أَجْرٌ عَظِیم کہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ایک ایسی ذات ہے کہ جب وہ اجر دینے لگے
نیکیوں کا ، جب قبول کرنے لگے تمہارے مجاہدات کو تو وہ اجر اتنا عظیم ہو گا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اجر
تصویر میں نہیں آ سکتا۔غرض ان آیات میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تم اپنی فطرت کی اس خواہش کو،
اس Urge (ارج) کو پورا کرنا چاہتے ہو کہ غیر متناہی خوشیاں، غیر متناہی لذتیں، اللہ تعالیٰ کی غیر متناہی
نہ ختم ہونے والی ) رضا تمہیں حاصل ہو تو یہ چیز تمہیں صرف اللہ سے مل سکتی ہے، اس کی طرف تم
رجوع کرو اگر تم بھٹک گئے ، اگر تم نے صراط مستقیم کو چھوڑ دیا، اگر تم اس خواہش کو نہ سمجھے اور اس کی سیری
کے لئے صحیح کوشش نہ کی تو دنیا کی حرام کمائی بہت حد تک تمہیں مل جائے گی مگر وہ عظیم نہیں ہوگی۔دُنیا کا
اقتدار بھی شاید تم پالو ایک وقت تک لیکن ہمیشہ کے لئے اور دنیوی لحاظ سے بھی ایسی عزت تمہیں نہیں
ملے گی کہ جو اتنی بڑی ہو کہ اس سے بڑھ کر تصویر میں نہ آسکے وہ عزت، پیار کا وہ مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں محبت کے جلوے جو نہ ختم ہونے والے ہیں یہ ابدی اور لا متناہی اجر تم اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں محبت
کے جلووں ہی میں دیکھ سکتے ہو کہیں اور تمہیں نہیں مل سکتا۔پس اجر عظیم کی خواہش انسان کے دل میں ہے اجر عظیم کا حصول انسان کے لئے ممکن قرار دیا گیا
ہے اور اجر عظیم اللہ کے در کے سوا کہیں اور سے مل نہیں سکتا اس لئے اس ڈر پر ڈھونی رما کر بیٹھ جانا
چاہیے وہیں سے ہمیں یہ اجر مل سکتا ہے۔اس اجر کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے تین باتیں ان
آیات میں بیان کی ہیں ایک ایمان، ایک ہجرت اور ایک مجاہدہ اور ان کے مقابلہ میں تین فضل اور تین
قسم کے انعام کا ذکر کیا ہے رحمت ، رضوان اور جنات نعیم کا۔ایمان ایک عام لفظ ہے یعنی بڑا وسیع ہے
اتنا وسیع کہ اسلام کے ہر حکم پر اس نے احاطہ کیا ہوا ہے ایمان کس پر لانا ہے اور ایمان کے تقاضے کیا
ہیں اس کا تفصیل سے قرآن کریم میں ذکر پایا جاتا ہے اور ایمان کے مقابلے میں جو انعام رکھا گیا ہے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۲۳
سورة التوبة
رحمت ہے۔رحمت بھی اپنی وسعتوں میں بہت شان رکھتی ہے کیونکہ عربی لغت میں ہر قسم کے فضل
اور انعام پر رحمت کا لفظ بولا جاتا ہے۔پس یہ فرمایا کہ تم ایمان لاؤ تمہیں میری رحمت نصیب ہو جائے
گی پھر بتایا کہ ایمان جو ہے وہ دوشاخوں میں آگے تقسیم ہوتا ہے ایک کا تعلق ہجرت کے ساتھ ہے اور
دوسری کا تعلق مجاہدہ کے ساتھ ہے جس ایمان کا تعلق ہجرت کے ساتھ ہے وہ تقاضا اگر پورا کیا جائے تو
اس کے مقابلہ میں جو انعام ملتا ہے وہ رضوانِ الہی ہے اور جس ایمان
کا تعلق مجاہدہ کے ساتھ ہے اگر اس
تقاضا کو پورا کیا جائے تو اس کے بدلے میں جو انعام ملتا ہے وہ جنات نعیم ہے۔میں نے بتایا ہے کہ
ایمان ایک ایسا لفظ ہے جو تمام اسلامی تعلیم پر حاوی ہے اور اس کے ہمیں دو حصے کرنے پڑتے ہیں ایک
وہ اعتقادات اور وہ احکام و اوامر جن پر ایمان لانا فرض قرار دیا گیا ہے اور دوسرے اللہ تعالیٰ نے بڑی
تفصیل سے قرآن
کریم میں یہ بیان کیا ہے کہ ایمان کے تقاضے کیا ہیں اس کے نتیجہ میں اللہ کی کونسی
رحمت کے جلوے انسان دیکھتا ہے؟ اسی طرح ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ ہجرت کا صحیح مفہوم اور اس
کے وسیع معنی جن معنی میں کہ اس کو قرآن کریم اور اسلام نے استعمال کیا ہے وہ کیا ہے؟
اور تیسرے ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ مجاہدہ کسے کہتے ہیں؟ پھر ہمیں سمجھ آئے گا کہ ایمان کے
مقابلے میں رحمت کو اور ہجرت کے مقابلے میں رضوان کو اور مجاہدہ کے مقابلے میں جنات نعیم کو کیوں
رکھا گیا ہے۔یہ مضمون تو اتنا وسیع ہے کہ اسلام کے سارے احکام سے اس کا تعلق ہے لیکن میں اس کا جو پہلا
حصہ ہے اُسے ایک خاص مقصد کے پیش نظر تفصیل سے بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ ایمان کا یہ حصہ ہے
کہ کن پر اور کس پر ایمان لانے کا حکم ہے جب خالی ایمان امَنُوا یا امِنُوا يا يُؤْمِنُونَ استعمال ہو تو اس
میں ہر اُس چیز پر ایمان لانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی کسی دوسری جگہ فرمایا
ہے۔قرآن کریم پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ایمان کے لفظ کو ( یعنی جن
چیزوں پر ایمان لانا ہے ) مختلف آیات میں بیان کیا ہے اور وہ یہ ہیں۔سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِينَ (البقرة : ۱۷۸) فرمایا
کہ مومنوں
کو اللہ پر ایمان لانا چاہیے، یوم آخر پر ایمان لانا چاہیے، ملائکہ پر ایمان لانا چاہیے، الکتاب
پر ایمان لانا چاہیے اور انبیاء پر ایمان لانا چاہیے۔پانچ چیزوں کا یہاں ذکر ہے سورۃ اعراف میں اللہ

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۲۲۴
سورة التوبة
تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُم جَمِيعًا بِالَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَ
ص
الْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْاقِ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ
كَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف: ۱۵۹)
اس آیت میں ایمان باللہ اور ایمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے۔ایمان تو من اللهین پر بھی
لانا ہے دوسری جگہ رُسل پر بھی ایمان لانے کا ذکر ہے لیکن ان
انبیاء اور رسل میں سے حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو منتخب کر کے نمایاں طور پر ہمارے سامنے پیش کیا اور کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری ہے۔سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
(البقرة : ۴) کہ الغیب پر ایمان لانا ضروری ہے۔سورۃ اعراف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ
هُمْ بِايَتِنَا يُؤْمِنُونَ (الاعراف: ۱۵۷) بِأَيْتِ الله ایمان لانا ضروری قرار دیا ہے اور سورہ نحل میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوء۔(النحل :۶۱) یہاں یہ حکم دیا گیا ہے کہ
آخرت پر ایمان لانا ضروری ہے یہ میں آگے جا کر بتاؤں گا کہ یومِ آخر اور آخرت میں کوئی فرق ہے
یا نہیں اور اگر ہے تو کیا ہے اگر نہیں پھر تو کیوں دو مختلف طریقوں پر ان کو استعمال کیا گیا ہے؟ غرض
جب اللہ تعالیٰ نے الَّذِينَ آمَنُوا کہا تو پہلا مطالبہ یہ کیا کہ وہ لوگ جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو
یوم آخر پر ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں۔وہ لوگ جو الکتاب پر ایمان لاتے
ہیں۔وہ لوگ جو انبیاء پر ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو کتب سماوی پر ایمان لاتے ہیں ان کے لئے اسی
طرح غیب پر ایمان لانا اور اسی طرح آخرت پر ایمان لانا اسی طرح بِآیت اللہ ایمان لانا بھی واجب
قرار دیا گیا ہے۔پس امنوا میں یہ ساری چیزیں آجائیں گی۔اب جو چیز میرے نزدیک سمجھنی اور یا درکھنی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ محض زبان سے یہ کہہ دینا کہ ہم
اللہ پر ایمان لے آئے یہ کافی نہیں ہے یا محض یہ کہ دینا کہ ہم یوم آخر پر ایمان لاتے ہیں یا آخرت
پر ایمان لاتے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔محض یہ کہ دینا کہ ہم تمام رسل پر ایمان لاتے ہیں کافی نہیں ہے
محض یہ کہہ دینا کہ ہم اُن تمام رسل پر جو اللہ تعالیٰ کی وحی نازل ہوتی ہے اُس پر ایمان لاتے ہیں یہ کافی
نہیں ہے محض یہ کہہ دینا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہم ایمان لاتے ہیں ( یعنی صرف زبان کا
اقرار ) یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہ دینا کہ قرآن عظیم پر ہم ایمان رکھتے ہیں یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہہ

سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۵
دینا کہ غیب پر ہم ایمان لاتے ہیں یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہ دینا کہ آیات اللہ پر ہم ایمان رکھتے ہیں
کافی نہیں ہے تو پھر کیا تقاضا ہم سے کیا گیا ہے؟ مطالبہ ہم سے کیا ہے؟ یہ سوال ہوتا ہے میں نے بتایا
ہے کہ محض زبان کا اقرار کافی نہیں اللہ پر ایمان تب مقبول ہوتا ہے جب اللہ پر ہم وہ ایمان لائیں جس کا
قرآن کریم ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم ایمان لائیں کہ اللہ وہ ہے۔اللہ وہ ہے۔اگر ہم اللہ کو ایک ایسی
ہستی سمجھیں کہ ساری احتیاجیں اور ضرورتیں صرف اس تک لے کر جانی چاہئیں جیسا کہ قرآن کریم
نے کہا ہے تو یہ کافی ہو جائے گا، ایک حصہ اس کا لیکن اگر ہم کہیں تو یہ کہ ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن
ضرورت کے وقت ہم قبر کی طرف دوڑیں ضرورت کے وقت ہم کسی صاحب اقتدار کی طرف دوڑیں
ضرورت کے وقت ہم کسی مالدار کی طرف دوڑیں۔ضرورت کے وقت ہم کسی ہوشیار سازشی آدمی کی
طرف دوڑیں ضرورت کے وقت ہم کسی سفارش کی طرف دوڑیں۔ضرورت کے وقت ہم رشوت کی
طرف دوڑیں اور اس کے ساتھ یہ کہیں کہ ہم اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جسے قرآن کریم نے غنی کہا
کہ وہ کسی کا محتاج نہیں اور سارے اس کے محتاج ہیں اور جس کو صمد کہا ہے تو یہ دعویٰ غلط ہو گا پس ایمان
باللہ کا کیا مفہوم ہے؟ قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ ہمیں پتہ لگنا چاہیے ورنہ محض یہ کہنا کہ ہم اللہ پر
ایمان لاتے ہیں محض یہ کہنا کہ اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللهُ یہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔حضرت نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ فرمایا کہ جس شخص نے یہ کہا کہ اللہ ایک ہے وہ جنت میں چلا گیا تو اس
کا یہ مفہوم نہیں تھا کہ اگر مارگولیتھ یاکسی اور مستشرق معاند اسلام نے کتاب پڑھتے ہوئے اَشْهَدُ اَنْ
لا إلهَ إلا الله کہہ دیا تو وہ جنت میں چلا گیا بلکہ مطلب یہ تھا کہ جو شخص یہ گواہی دیتا ہے اپنے دل سے
بھی اور اپنی زبان سے بھی اور جوارح سے بھی کہ میں اس اللہ کو اس طور پر مانتا ہوں جس طور پر اور جس
طریقے پر اللہ کوقرآن کریم نے ہمارے سامنے پیش کیا ہے تو جنت میں چلا گیا اور اس میں کوئی شک
نہیں کہ پھر وہ جنت ہی میں گیا کیونکہ پھر تو اس کی اپنی زندگی کوئی نہ رہی پھر تو اللہ کے در پر بیٹھا اور اپنا
سب کچھ دُنیوی اموال بھی اور اپنا نفس بھی اس کے حضور پیش کر دیا اور وہ خالی ہاتھ ہو گیا اور اس نے
اپنے رب کو کہا کہ اے خدا! تیری رضا کے لئے میں اپنا سب کچھ چھوڑتا ہوں اور تُو میری رُوح کو اپنی
محبت اور پیار سے بھر دے۔پھر وہ اللہ کو ماننے والا بھی ہوا اور اُسی کے لئے اعظمُ دَرَجَةً بھی کہا جا
سکتا ہے۔

۲۲۶
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
محض یہ کہنا کہ ہم آخرت پر ایمان لائے ہیں کافی نہیں۔ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آخرت کا کیا
مفہوم قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے۔اس پر ہمارے لئے ایمان لانا ضروری ہے محض یہ کہہ
دینا کہ ہم رُسل پر ایمان لائے ہیں یہ کافی نہیں ہے کیونکہ بے چارے معصوم رُسل تو ایسے بھی تھے جن
پر ہر قسم کی تہمت ان کے اپنے ماننے والوں نے لگادی پس ان اشیاء پر، ان تہمتوں پر، ان الزاموں
پر، اس افتراء پر ہمارے لئے ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔رسل پر اس معنی میں ایمان لانا ضروری
ہے جو قرآن نے ہمارے سامنے رکھا ہے ان کی وحی پر اس معنی میں ایمان لانا ضروری ہے جو
قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اس معنے میں ضروری ہے
اور اس مقام ارفع پر ایمان لانا ضروری ہے جو مقام کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالی نے
قرآن کریم میں ہمیں بتایا ہے۔خود قرآن عظیم پر وہ ایمان لانا ضروری ہے جو خود قرآن کہتا ہے کہ مجھے
پر اس طرح ایمان لاؤ محض یہ کہہ دینا کہ ہم قرآن کریم پر تو ایمان لاتے ہیں لیکن اپنے اقتصادی
مسائل کے حل کے لئے ہم امریکہ جائیں گے تو یہ قرآن کریم پر ایمان کوئی نہیں کیونکہ اگر قرآن کریم
پر وہ ایمان ہو جو قرآن کریم کہتا ہے مجھ پر رکھو، جو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ قرآن کریم پر رکھو تو پھر یہ سوال
ہی نہیں پیدا ہوتا اور وہی حقیقی ایمان ہے۔قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں یہ دعویٰ کیا کہ یہ ایک کامل اور مکمل کتاب
ہے۔اگر ہماری زندگی کا کوئی ایسا مسئلہ ہو کہ جس کو سلجھانے کے لئے ہمیں قرآن کریم کی بجائے امریکہ
یا روس کے پاس جانا پڑے تو ہمیں یہ اعلان کرنا پڑتا ہے یوں زبان سے نہیں کہیں گے لیکن عملاً ہم یہ
اعلان کر رہے ہوں گے کہ (نعوذ باللہ ) قرآن کریم کامل نہیں ، ناقص ہے اور اس نقص کو دُور کرنے کے
لئے قرآن عظیم کو چھوڑ کر ہمیں امریکہ جانا پڑا یا روس جانا پڑا۔پس قرآنِ عظیم پر محض زبانی ایمان کافی نہیں اس رنگ میں اور اس طور پر ایمان لانا ضروری ہے جو
خود قرآن عظیم نے کہا ہے کہ اس طرح مجھ پر ایمان لاؤ یہی حال ایمان بالآیات اور ایمان بالغیب کا
ہے پس جہاں جہاں بھی ایمان بالی" کا سوال ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فلاں پر ایمان لاؤ
وہ ہمیں خود قرآن کریم سے تلاش کرنا پڑے گا کہ کس معنے میں یہ کہا گیا ہے کہ ایمان لاؤ۔۔۔۔۔۔لفظ ایمان جب عام ہو بغیر صلے کے وہ یہ تقاضا کرتا ہے کہ قرآنِ کریم سے نکال کر دیکھا جائے

آج 10 میں سے 10 باقی