سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۷
سورة التوبة
کہ ان سارے ایمانوں کے کیا معنے ہیں تا کہ ہمارے ایمان میں تازگی اور ہماری روح میں بشاشت
پیدا ہو۔پس انشاء اللہ میں ایمان باللہ سے شروع کروں گا کیونکہ وہی مرکزی نقطہ ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔اللہ کے لفظ کے اس مفہوم کو سمجھنے کی (جس
مفہوم اور معنے میں قرآن کریم نے اللہ کے لفظ کو استعمال کیا ہے ) ایک نجی اور مفتاح بھی ہمیں دے
دی ہے اور یہ ایسی گنجی ہے جس سے اور بہت سے مضامین بھی گھل جاتے ہیں۔میرا ذاتی تجربہ یہی ہے کہ جب قرآن کریم کوئی اصطلاح یا کوئی لفظ استعمال کرے تو خود
قرآن کریم میں دیکھو کہ وہ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے پس اللہ کو سمجھنے کے لئے قرآن کریم کو شروع
سے آخر تک دیکھنا پڑتا ہے کہ اللہ جو اسم ذات باری ہے قرآن کریم کس مفہوم میں اس لفظ کو، اس
اصطلاح کو استعمال کرتا ہے یعنی کون سی صفات ہیں جن سے قرآن کریم اللہ کو متصف کرتا ہے (غرض
مختصر ہی مجھے کہنا پڑے گا) یہ مضمون بڑا لمبا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ایمان کے سارے حصوں کو لے
کر یہ بتاؤں کہ قرآن کریم نے ان کو کن معنوں میں استعمال کیا ہے اور ہم سے قرآن کریم کیا مطالبہ
کرتا ہے اللہ تعالیٰ کیا چاہتا ہے جب وہ یہ کہے کہ ایمان باللہ ہونا چاہیے تو کیا مراد ہے؟ جب وہ یہ کہے کہ
ایمان بمحمد صلے اللہ علیہ وسلم ہونا چاہیے تو کیا مراد ہے؟ جب اللہ یہ کہے کہ ایمان بالقرآن ہونا چاہیے تو
کیا مراد ہے؟ جب اللہ یہ فرماتا ہے کہ ایمان بالآخرہ ہونا چاہئے تو کیا مراد ہے۔خود قرآن کریم ہمیں
بتائے گا کہ کیا مراد ہے جب وہ ایمان بیوم آخر ہو تو اس سے کیا مراد ہے؟ ایمان بآیات اللہ سے کیا
مراد ہے؟ جہاں جہاں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے اس سے مراد کیا ہے؟ اور پھر اس کے بعد میں بتاؤں گا
کہ ایمان آگے دوشاخوں میں کس طرح تقسیم ہوتا ہے۔ایک ہجرت جس کے انعام کا ذکر یہاں
قرآن کریم نے رضوان سے کیا ہے اور دوسری شاخ مجاہدہ ہے جس کا انعام ”جنت نعیم میں بیان کیا
گیا ہے یہ دونوں دراصل خدا تعالیٰ کی رحمت کے جلوے ہیں اور دونوں
کا تعلق جزا کے لحاظ سے رحمت
کے ساتھ اور مطالبات الہیہ کے پورا کرنے کے لحاظ سے ایمان کے ساتھ ہے۔پس ایمان ہواس کے تقاضے پورے کئے جائیں جب اس کے تقاضے پورے کرنے کا سوال پیدا
ہو تو وہ اصولی طور پر دو قسم کے تقاضے ہیں ایک کو ہم ہجرت کہتے ہیں ایک کو ہم مجاہدہ کہتے ہیں اور جب

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۸
سورة التوبة
ایمان ہو گا اپنے صحیح مفہوم کے ساتھ ، تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہو گا۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کا
نزول دوشکلوں میں ہوگا ایک رضوان کی شکل میں اور ایک جنّت نعیم کی شکل میں۔پس یہ مفہوم ان مختصر
سی آیات میں بیان ہوا ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۳۸ تا ۴۵)
اللہ تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی خواہش انسان کی فطرت میں ودیعت کی گئی
ہے انسان کا نفس کسی ایک جگہ ٹھہر نا پسند نہیں کرتا بلکہ ہر ترقی کے بعد مزید ترقیات حاصل کرنے کی
خواہش پیدا ہوتی ہے اور ہر بلندی کے حصول کے بعد مزید رفعتوں تک پہنچنے کی خواہش پیدا ہوتی
ہے۔یہ خواہش اگر صحیح راستے پر گامزن رہے تو اس سے بہتر اور کوئی خواہش نہیں ہوسکتی لیکن اگر یہ
خواہش صراط مستقیم سے بھٹک جائے تو پھر اس سے بدتر اور گندی خواہش اور کوئی نہیں ہوسکتی۔آپ دیکھتے ہیں کہ اس دُنیا میں بہت سے لوگوں کے دل میں جب اقتدار کی ہوس پیدا ہوتی ہے تو
وہ اپنے ماحول میں ہر طریقے سے ظلم کی سب راہوں کو اختیار کر کے اپنا اقتدار اور تسلط جمانا چاہتے ہیں
جب انہیں کچھ اقتدار حاصل ہو جاتا ہے تو انہیں مزید اقتدار کی ہوس پیدا ہو جاتی ہے اور اس طرح ظلم
میں زیادتی ہوتی رہتی ہے اس طرح دنیا دارلوگوں کے دلوں میں جب دولت کی خواہش پیدا ہوتی ہے
تو ان کی یہ بھنگی ہوئی خواہش ہر بڑی اور نا پاک راہ کو تلاش کرتی ہے اور ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ سے دُور
سے دُور تر لے جاتی ہے۔یہ سب گندگی کے دروازے ہیں جنہیں ہم رشوت کا دروازہ ، چوری کا
دروازہ، دھوکہ بازی کا دروازہ ، جعل سازی کا دروازہ ، اور احتکار ( مال کو ناجائز طور پر روکے رکھنے )
وغیرہ وغیرہ کا دروازہ کہتے ہیں یہ سب دروازے اسی گندی خواہش کے نتیجہ میں کھلتے ہیں۔غیر متناہی ترقیات کی خواہش ایک بڑی پاک چیز تھی لیکن جب شیطان نفس کو ورغلاتا اور اسے صراطِ
مستقیم سے دور لے جاتا ہے تو وہی عظیم خواہش جو انسان کی عظمت کے لئے اسے دی گئی تھی وہ اس کی
ہے
ذلت اور رسوائی کا سبب بن جاتی ہے بہر حال انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش پیدا کی۔کہ وہ ان رفعتوں کے حصول میں جو اس نے اپنے بندے کے لئے پیدا کی ہیں کسی جگہ پر بھی پہنچ کے
مطمئن نہ ہو جائے بلکہ چونکہ قُرب کے غیر متناہی راستے اس کے سامنے کھلے ہوئے ہیں۔اس لئے وہ
ایک رفعت کے حصول کے بعد اس سے بلند تر مقام پر پہنچنے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے
بعض جلووں کے مشاہدہ کے بعد اس کی محبت کے اور بھی روشن تر اور حسین جلوے دیکھنے کی اپنے اندر

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۹
سورة التوبة
خواہش پیدا کرے اور ترقیات کے ان غیر متناہی راستوں پر چلتے ہوئے وہ اپنے رب کے قرب کو
زیادہ سے زیادہ پائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرے۔یہ خواہش جو اللہ تعالیٰ نے انسان کے دل میں پیدا کی ہے اس سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف
متوجہ کیا ہے کہ اگر تم اپنے نفس کا محاسبہ کرو تو تم میں سے ہر ایک شخص یہ جان لے گا کہ اسے اللہ تعالیٰ نے
یہ خواہش عطا کی ہے کہ وہ اس کی زیادہ سے زیادہ رضا کو حاصل کر سکے۔پس سوال پیدا ہو گا کہ اللہ کی رضا کو اور حقیقی مسرتوں کو اور خوشیوں کو اور کامیابیوں کو زیادہ سے
زیادہ حاصل کرنے کا طریق کیا ہے اور وہ کونسی ہستی ہے جو ہمیں زیادہ سے زیادہ عطا دے سکتی ہے؟
چنانچہ ان آیات میں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے إِنَّ اللهَ عِنْدَةٌ أَجْرُ
عظیم۔یعنی تمہاری اس خواہش کی تکمیل اس ہستی سے وابستہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہاری
قوتوں اور ضرورتوں کا علم رکھتا ہے اور وہ ہر قسم کی قوت اور قدرت اور تصرف کا مالک ہے کوئی چیز ایسی
نہیں جو اس کے آگے انہونی ہو یا جو اس کی قدرت میں نہ ہو یا جو اس کے تصرف سے باہر ہو وہ اللہ
ہے تمام صفات حسنہ سے متصف اور ہر قسم کی کمزوری اور ضعف سے پاک اور مطہر۔پس تمہاری اس
خواہش کی تکمیل کہ تم ترقیات میں تم رفعتوں کے حصول میں ہم حقیقی عزتوں کے پانے میں آگے ہی
آگے بڑھتے چلے جاؤ سوائے اللہ کے اور کہیں سے نہیں ہوسکتی۔وہی ہے جو اس خواہش کی تکمیل کر سکتا
ہے۔وہی ہے جس کے قرب کی راہیں جس کے وصال کی منازل غیر متناہی ہیں۔ہرمنزل کے بعد ایک
دوسری منزل، ہر قرب کے بعد ایک ارفع، زیادہ حسین، زیادہ لذت اور سرور والا قرب کہ جس کی
کیفیت ہماری زبان بیان نہیں کر سکتی لیکن بہر حال ہم نے اپنی زبان ہی میں بیان کرنے کی خواہش
کرنی ہے تم اس کی توفیق سے یہ ساری چیزیں حاصل کر سکتے ہو۔پس وہ جو خود محدود ہے وہ تمہاری اس غیر محدود خواہش کی تکمیل کیسے کر سکتا ہے خود تمہاری عقل اس
بات
کو تسلیم نہیں کرسکتی کیونکہ یہ دنیا ایک محدود دُنیا ہے دُنیا کے اموال محدود، دُنیا کی عرب تیں محدود، دنیا
کے اقتدار محدود، غرض محدود اشیاء ایک غیر محدود خواہش کی تکمیل کر ہی نہیں سکتیں بڑی غیر معقول بات
ہوگی اگر ہم یہ کہیں کہ ایک محدود غیر محدود کی تکمیل کا اہل ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارے اندر غیر محدود اور لا متناہی ترقیات کی خواہش پیدا کی گئی ہے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۰
سورة التوبة
اگر تم اپنی اس فطری خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہو تو تمہیں اُس پاک ذات سے تعلق قائم کرنا پڑے گا
جو ہر لحاظ اور ہر جہت سے غیر محدود ہے اُس کی حد بست نہیں کی جاسکتی اور وہ اللہ ہے۔اِنَّ اللهَ
عنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمُ وہ اجرجس سے بڑھ کر کوئی اجر متصور نہیں ہوسکتا۔( یہ عظیم کے معنے ہیں ) جس کی
عظمت اتنی بڑی ہے کہ کوئی اس کے مقابلہ پر نہیں آسکتا۔وہ جزا وہ کامیابی۔کامیابی کی وہ لذتیں اور
سرور کہ جن سے بڑھ کر اور کسی چیز کا امکان نہیں جو ہماری عقلوں میں بھی نہیں آسکتے۔وہ اجر عظیم
سوائے اللہ تعالیٰ کے جس کی قدرتوں کی حد بست نہیں کی جاسکتی اور کہیں سے حاصل نہیں ہو سکتا۔پس إِنَّ اللهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ۔اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے کہ جس سے ہم غیر متناہی رفعتوں
کو حاصل کر سکتے ہیں جو اگر ہم پر رحم کرے، اپنی رضا کی نگاہ ہم پر ڈالے، اپنی رضا کی جنتوں
میں داخل ہونے کی ہمیں توفیق دے۔تو پھر ہمیں اجر عظیم مل سکتا ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۳۲ تا ۳۵)
آیت ۳۳ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ
ليظهرة عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے رحمت ہیں اور آپ کا دین باقی ادیان پر غالب
آئے گا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعثت کے پہلے دن ہی سے عالمین کے لئے بطور رحمت کے
ہیں اور قیامت تک بطور رحمت کے ہیں اور پہلے دن سے ہی یہ مقدر تھا کہ دینِ اسلام تمام ادیان باطلہ
پر اپنے حسن و احسان کے ذریعہ سے غالب آئے گا لیکن یہ ایک دن کا کام نہیں تھا یہ صدیوں کا کام تھا
چنانچہ پہلے دن سے ہی ایک عظیم مجاہدہ کی ابتدا ہوئی اور یہ مجاہدہ پھیلاؤ میں بڑھتا چلا گیا اور اس کی ترقی
کی حرکت میں شدت پیدا ہوتی چلی گئی اور پیار کے ساتھ اور دلائل قاطعہ کے ساتھ اور حج ساطعہ کے
ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ اور قبولیت دعا کے نشانوں کے ساتھ دنیا کے دل میں آہستہ آہستہ
ایک انقلاب پیدا کرتا رہا۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل یہ ذمہ داری اٹھاتی رہی اور اس مہم کو آگے
بڑھاتی رہی۔آخر تیرہ صدیاں گزرنے کے بعد اس مہدی کا ظہور ہوا جس کے متعلق تمام بزرگوں نے

۲۳۱
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
قرآن کریم کی اس آیت کریمہ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدین کلہ کی رُو سے کہا ہے کہ دینِ اسلام کے کامل غلبہ کا زمانہ مہدی کا زمانہ ہے لیکن وہ جو ایک
جد و جہد تھی اور غلبہ، اسلام کے لئے قربانی اور ایثار پیش کرنے کی مہم تھی وہ تو پہلے دن سے جاری ہو چکی
تھی اور آگے ہی آگے بڑھتی چلی جارہی تھی جس نے مہدی معہود کے ذریعہ اپنی انتہا کو پہنچنا تھا۔اس
لئے ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ مہدی علیہ السلام کے ذریعہ اس
زمانہ میں تمام ادیان باطلہ کے خلاف علمی
لحاظ سے ایسا مواد جمع کر دیا جائے گا کہ دوسرے مذاہب کے پیرو اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ان
میں عیسائیت بھی ہے ان میں بدھ مت بھی ہے پارسیوں کا زرتشتی مذہب بھی ہے اور ہندو مذہب بھی
ہے، آریہ اس کا ایک فرقہ ہے جو اسلام کی مخالفت میں بڑی تیزی سے اُبھرا۔علاوہ ازیں میری فکر کے
مطابق لوگوں کے وہ نظریات بھی اس میں آجاتے ہیں جو مذہب تو نہیں لیکن ازم کہلاتے ہیں یعنی وہ
خیالات جن کے ذریعہ کوئی فلسفہ یا انسانی معاشرہ یا کوئی تمدن قائم ہوتا ہے مثلاً اشتراکیت ہے یا
سوشلزم ہے اور اسی طرح آئے دن دوسرے بہت سے اِزم ہیں جو اُبھرتے اور مٹلتے چلے آرہے
ہیں۔اب یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ اسلام اشتراکیت پر غالب نہیں آئے گا یا سوشلزم پر غالب نہیں آئے
گا یا دوسرے نظریات پر غالب نہیں آئے گا بلکہ ہر وہ مذہب اور نظریہ یا دنیوی فلسفہ جو اسلامی تعلیم
کے خلاف ہے اسلام اُس پر بھی غالب آئے گا۔جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں اور آپ کی تحریرات پڑھتے
ہیں یا آپ کے ملفوظات ہمارے زیر مطالعہ آتے ہیں اور اُن پر غور کرتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر
پہنچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ پہلوں نے جو یہ کہا تھا کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام ادیان باطلہ اور ہر
قسم کے از مز (Isms) پر غالب آئے گا وہ درست کہا تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم
کلام، تفسیر قرآن اور آسمانی نشانات اور دعاؤں کی قبولیت میں اتنا زبردست مواد ملتا ہے کہ
عقل انسانی یہ بات سمجھنے پر مجبور ہو جاتی ہے کہ وعدہ کا دن یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ وعدہ کا زمانہ آچکا
ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ ایک دن کا کام نہیں اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔جہاں تک عیسائیت کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں دُنیائے عیسائیت نے
بڑے زبر دست نشان دیکھے۔امریکہ میں ڈاکٹر ڈوئی تھا اس کے بڑے دعوے تھے۔وہ بڑی شان

۲۳۲
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہدی کے خلاف اُٹھا تھا اور بڑی ذلّت کے ساتھ اُس نے
شکست کھائی تھی اور اُس وقت کے اخبارات اس عظیم نشان سے بھرے پڑے ہیں۔پھر خود
ہندوستان میں عیسائیوں کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مناظرہ ہوا جس میں دلائل کے ساتھ
اور بڑے عظیم علم کلام کے ذریعہ اسلامی تعلیم کی برتری ثابت ہوئی۔یہ آتھم کے ساتھ مناظرہ ہوا تھا جو
جنگ مقدس کے نام سے چھپا ہے۔پھر نشانوں کی دُنیا میں جس طرح حضرت
مسیح ناصری علیہ السلام کو
اُن کے دشمنوں نے صلیب پر لٹکا کر مار دینا چاہا لیکن وہ نا کام ہوئے ، اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف منسوب ہونے والے اس مسیح کے خلاف بھی عیسائی دنیا نے سازشیں کیں کہ کسی طرح وہ پھانسی
چڑھ جائیں چنانچہ آپ کے خلاف مقدمے بنائے گئے، ہر قسم کی جھوٹی گواہیاں پیش کی گئیں۔حکومت عیسائیوں کی تھی ، گواہیاں عیسائیوں کی تھیں، ان گواہیوں کو مضبوط کرنے والی کچھ اور گواہیاں
بھی تھیں۔حالات سازگار نہیں تھے لیکن خدا اپنے وعدوں کا سچا ہے جیسا کہ اُس نے کہا تھا ویسا ہی اُس
نے کر دکھایا کہ لوگ تیرے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن میں تیرے ساتھ کھڑا ہوں گا اور تجھے دشمنوں کی
ہر بد تد بیر سے بچاؤں گا۔اب یہ جوڈوئی کا واقعہ ہے یا جو علمی لحاظ سے عیسائیوں کے ساتھ ہندوستان میں مناظرہ ہوا تھا اور اس
سے اسلام کی برتری ثابت ہوئی یہ تو اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے پہلے ہر صدی میں اسلام کے حق میں اسلام کے دشمنوں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ
نے وقت وقت کے اولیاء کو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فدا ہونے والے اور آپ کے
جاں شاروں کو روحانی علوم سکھائے اور اُنہوں نے مخالف اسلام طاقتوں کا علمی میدان میں مقابلہ کیا۔اُنہوں نے مخالف اسلام طاقتوں کا مقابلہ کیا آسمانی نشانوں میں، دعاؤں کی قبولیت میں۔اُنہوں نے
بڑے نشان دکھائے انسانی تاریخ ان واقعات سے بھری پڑی ہے۔کچھ نشان انسان نے یادر کھے اور
کچھ کو انسان بھول گیا۔یہ تو درست ہے لیکن اس میں شک نہیں کہ انسانی تاریخ معمور ہے اس قسم کے
علمی نشانوں سے اور آسمانی نشانوں سے اور ان نشانوں سے بھی جن کو ہم قبولیت دعا کا نشان کہتے ہیں۔پس ایک مسلسل حرکت ہے جس میں ضعف تو آیا لیکن وہ حرکت بند نہیں ہوئی جو اسلام کو غالب کرنے
کے لئے پہلے دن سے شروع ہو چکی تھی اور یہ جاری رہی یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

۲۳۳
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کا زمانہ آ گیا۔آپ کی زندگی ایک عظیم مجاہد اسلام کی زندگی ہے۔آپ کا جو عمل تھا وہ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند اور آپ کے ایک عظیم محبوب کا عمل تھا۔خدا تعالیٰ نے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے آپ کو جو نشانات دیئے وہ ہر میدان
میں عظیم تھے لیکن وہ پہلی جو حرکت تھی اور تحریک جاری ہوئی تھی اسلام کے غلبہ کے لئے اور جس کے
اثرات آگے سے آگے بڑھتے چلے جا رہے تھے اُن سے وہ کئی ہوئی نہیں تھی بلکہ اسی جدو جہد کے
تسلسل میں تھی جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک سے شروع ہوئی تھی۔شاید کسی نے یہ خیال کیا ہو کہ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا ڈوئی کے ساتھ اور عیسائیت کو اس قدر عظیم شکست
ہو گئی اب شاید کوئی فوری انقلابی تبدیلی ظاہر میں نظر آنے والی پیدا ہو جائے عیسائی دُنیا میں لیکن ایسا
نہیں ہوا کیونکہ مقدر یہ ہے اور پہلے سے یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ جہاد جاری رہے گا اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ ابھی تین صدیاں نہیں گزریں گی یعنی
تین صدیاں حتمی ہیں ان کے اندر اندر ہو سکتا ہے ڈیڑھ صدی میں اور ہوسکتا ہے دوصد یاں لگ
جائیں، اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه کا یہ اعلان اپنی پوری شان کے ساتھ دُنیا کے سامنے عملاً ایک صداقت کی
شکل اختیار کر جائے گا اور واقعہ میں اسلام دُنیا کے ہر خطہ میں اور دُنیا کے ہر مذہب پر غالب آئے گا
اور دنیا میں اسلام ہی اسلام ہو گا اور ایک ہی خدا ہو گا جس کی پرستش کی جائے گی اور ایک ہی پیشوا
ہوگا محمدصلی اللہ علیہ وسلم جس کی عظمت اور جلال کے ترانے گائے جائیں گے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۳۶۹ تا ۳۷۳)
قرآن کریم میں ایک آیت ہے کہ هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
على الدين كله حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ قرآن عظیم
کی تعلیم کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو تمام دنیا میں غالب کرے گا اور یہ
غلبہ بتدریج ہوگا اور یہ غلبہ اپنے عروج کو جیسا کہ تمام اولیاء اور بزرگ لکھتے چلے آئے ہیں اپنے عروج
کو مہدی اور مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں پہنچے گا۔قرآن کریم کا غلبہ، قرآن کریم کی عظمت کو قائم کرنا، قرآن کریم کے نور کو ساری دنیا میں پھیلا

۲۳۴
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دینا۔اس کے لئے قرآن کریم کے اسرار مکنون کی ضرورت ہے۔اس لئے جہاں یہ کہا گیا کہ آخری
عروج جو چوٹی پر پہنچے گا جب نوع انسانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے سایہ تلے آ جائیں
گے اور ان کے سینے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے قرآن کریم کے نور
سے بھر جائیں گے تو اس کے لئے اس قرآن کریم کی تفسیر کی ضرورت تھی کہ جو اس آخری زمانہ کی
تمام ضرورتوں کو پورا کرنے والی اور تمام مسائل کو حل کرنے والی ہو۔اس لئے جس کو خدا نے بھیجا
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک غلام کی حیثیت سے، ایک روحانی فرزند کی حیثیت
سے، ایک عظیم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں فاتح جرنیل کی
حیثیت سے، اسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے اتنے عظیم اسرار قرآنی اور اس کے معانی سکھائے کہ
انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔پچھلی صدی کے آخر میں اسلام پر غیروں کا زبردست حملہ تھا اور ہر مذہب یہ سمجھتا تھا کہ شاید وہ
اسلام کو مٹانے میں غالب آ جائے گا اور کامیاب ہو جائے گا۔عیسائیت ساری دنیا میں پھیل جانے کے
خواب دیکھ رہی تھی۔اور اس وقت ہندوستان بٹوارے سے پہلے جس شکل میں تھا، بڑے بڑے
مسلمان علماء مثلاً عماد الدین صاحب اور دیگر بہت سارے ہیں ان کے نام چھپے ہوئے ہیں کتابوں
میں ، انہوں نے اس اثر کے ماتحت اسلام چھوڑ کے عیسائیت کو قبول کر لیا تھا اور انہی حضرت عمادالدین
نے یہ لکھا کہ عنقریب ایک زمانہ آنے والا ہے ہندوستان میں کہ جب سارے ہندوستان کے مسلمان
عیسائی ہو چکے ہوں گے اور اگر کسی شخص کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ مرنے سے پہلے کسی مسلمان
کا چہرہ تو دیکھ لے کہ مسلمان ہوتے کیسے ہیں تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی یعنی ایک بھی مسلمان
نہیں رہے گا۔ہندو آریوں کی شکل میں حملہ کر رہے تھے۔بدھ مذہب اپنی تیزیاں دکھا رہا تھا۔فلسفیانہ خیالات
جو خدا تعالیٰ کو چھوڑ کے اپنی عقل سے باتیں بناتے ہیں، وہ بھی یہ امیدیں رکھ رہے تھے کہ اسلام کو
مٹادیں گے مثلاً کارل مارکس ہے، اپنے زمانہ کا بڑا فلسفی اور اس کے خیالات کے نتیجہ میں دنیا میں
اشتراکیت آئی۔جس نے یہ دعویٰ کیا ( اشتراکیت نے ) کہ ہم زمین سے خدا کے نام اور آسمانوں سے
خدا کے وجود کومٹادیں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا منصوبہ کچھ اور تھا۔اللہ تعالیٰ کا منصوبہ یہ تھا کہ اسلام کو

۲۳۵
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
غالب کرے اور ہر وہ طاقت خواہ وہ مذہب کا لباس پہن کے، خواہ وہ عقل اور فلسفے کی چادر میں لپٹ
کے اسلام پر حملہ آور ہو، کر دیئے جائیں گے۔اس لئے جو جرنیل بن کے آیا اسے اللہ تعالیٰ نے دنیا
میں وہ سارے مذاہب اور ازم اور تحریکیں جو اسلام کو مٹانے میں کوشاں تھیں۔ان کے خیالات کا
جواب قرآن کریم سے سکھا یا اتنا مؤثر کہ اس کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۷۰،۱۶۹)
آیت ۴۶ وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُ والهُ عُدَّةً وَلَكِنْ كَرِهَ اللهُ
انْبِعَاثَهُم فَتَبَّطَهُمْ وَقِيلَ اقْعُدُوا مَعَ الْقَعِدِينَ
قرآن کریم نے کہا ہے۔وَ لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُ والهُ عُدنا کہ کسی کام کے کرنے سے
پہلے بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے۔اگر چہ یہ منافقوں سے کہا گیا ہے کہ اگر تمہیں جہاد میں شامل ہونا تھا تو
جہاد میں شامل ہونے کے لئے جس قسم کی تیاری کی ضرورت تھی وہ تمہیں کرنی چاہیے تھی۔تاہم اس میں
ایک اصول یہ بتایا گیا ہے کہ جس قسم کا کام ہوتا ہے اس قسم کی پوری تیاری کرنی چاہیے۔کسی کام کی
تیاری کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کام کرنے کی نیت ہے۔اگر کوئی شخص مثلاً جمعہ کی نماز میں شامل ہونے
کے لئے (چھوٹی سی مثال لیتا ہوں تا کہ چھوٹے بچے بھی سمجھ جائیں) یہ کہے کہ میری یہ خواہش ہے کہ
جمعہ میں شامل ہوں۔اب وہ جمعہ کی نماز میں شامل تو ہونا چاہتا ہے مگر یہاں جمعہ ہوتا ہے ڈیڑھ بجے
سوائے اس کے آج میں آ گیا ہوں اور وقت بدل دیا ہے اور آپ کو نصف گھنٹے تک انتظار کروایا ہے۔بہر حال اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے سے پہلے کھانا کھا لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیڑھ
بجے سے پہلے غسل کر کے نئے کپڑے پہن لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گھر سے ایسے وقت چلے
کہ ڈیڑھ بجے سے پہلے پہلے احمدیہ ہال میں پہنچ جائے۔اگر ایک گھنٹے کا راستہ ہے اور کوئی شخص یہ کہے
کہ جمعہ میں شامل ہونے کی میرے دل میں تو اتنی خواہش ہے اور نہ شامل ہو کر مجھے اتنا دکھ ہوتا ہے کہ
کراچی میں کسی احمدی کے دل میں جمعہ چھوڑنے پر اتناد کھ نہیں ہوتا۔اب وہ دعویٰ تو یہ کرے لیکن گھر
میں بیٹھا رہے اور جب ڈیڑھ بجے جائے تو سستی سے آنکھیں ملتا ہوا نیم دلی سے وضو کرے اور
کپڑے بدلے اور کہے دیر ہو گئی ہے اب نہانا چھوڑتا ہوں اور پون گھنٹہ اسے اپنے گھر سے یہاں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۶
سورة التوبة
پہنچنے میں لگتا ہو تو جمعہ جو ایک فرض نماز ہے اس میں تو وہ شامل نہیں ہو سکے گا اور ممکن ہے وہ اپنے دل کو
طفل
تسلی دینے کے لئے یہ کہہ دے کہ اوہو! بڑی دیر ہوگئی ہے۔ہن تے جمعہ ملنا ہی نہیں بن جان دا
کی فائدہ اے۔کوئی گل نئیں گھر میں بیٹھ جاندے آں
پس جس آدمی کی کام کرنے کی نیت ہو وہ اس کے لئے تیاری کیا کرتا ہے۔ایک چھوٹی سی اور مثال
دے دیتا ہوں۔جس عورت یا جس بیوی کی یہ خواہش ہو کہ وہ اور اس کا میاں اور بچے بھوکے نہ رہیں۔تو وہ چولہا جلاتی ہے۔گرمیوں کے دنوں میں تکلیف اُٹھاتی ہے۔آگ کے سامنے بیٹھتی ہے اور سالن
تیار کرتی ہے اور روٹیاں پکاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ( اور ایسی عورتیں ہیں ہمارے سامنے ان کے
واقعات آتے رہتے ہیں) یہ کہے کہ مجھے تو اپنے میاں اور بچوں کا بڑا خیال ہے لیکن میں گرمی
برداشت نہیں کرسکتی۔میں ان کے لئے کھانا نہیں پکا سکتی اس لئے وہ جائیں جہنم میں۔جو مرضی آئے
کرتے رہیں۔اب ان سے پیار کا اظہار بھی ہے اور جہنم میں بھجوانے کی باتیں بھی کرتی ہے۔اس قسم
کی باتیں ایسی ہیں جن کو انسانی عقل قبول نہیں کرتی۔اللہ تعالیٰ جو عقل گل کا منبع اور سر چشمہ ہے وہ ان کو
کیسے قبول کرے گا۔پس ہم نے تیاری کرنی ہے۔یہ ہمارا فرض ہے۔جماعت احمدیہ کے افراد کو انفرادی اور اجتماعی ہر
دو اعتبار سے جتنی جتنی وسعت اور استطاعت ہے وہ پوری کی پوری خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔پھر
اللہ تعالیٰ کا ان کو پورا ثواب اور پیار ملے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں کیا ہی خوب فرمایا ہے۔لا
يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔جو کمی رہ جائے گی اس کے لئے فرمایا۔لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا
اكتسبت (البقرة: ۲۸۷) پہلے ٹکڑے میں بشارت دی گئی اور عظیم بشارت دی گئی ہے لیکن عظیم
بشارت کے مطابق تم سے وہ قربانی نہیں مانگی گئی جس کی تم کو طاقت نہیں دی گئی لیکن جتنی تم کو طاقت
دی گئی ہے اس کے مطابق انتہائی قربانی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پھر کامیابی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
ہے۔وہی کامیابی عطا کرتا ہے وہ آسمانوں سے سامان نازل کرتا ہے۔وہ زمین سے کہتا ہے کہ میری
تدبیر کو کامیاب کرنے کے لئے سامان اُگلو۔چنانچہ بہتے ہوئے چشموں کی طرح سامان مہیا ہو جاتے
ہیں کیونکہ وہ قادر مطلق ہے۔اس کے لئے کوئی چیز ان ہونی نہیں ہے لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے وہ
ہم نے بہر حال نباہنی ہے۔اس کے بغیر تو کوئی چارہ کار نہیں ہے۔(خطبات ناصرجلد پنجم صفحہ ۲۰۳ تا ۲۰۵)

۲۳۷
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وَ لَو ارادوا الخُرُوجَ لَا عَدُ والهُ عُدَّةً قرآن کریم کی
یہ بھی ایک عظمت ہے کہ وہ ایک واقعہ کی اصلاح جب کرتا ہے تو چونکہ یہ ابدی صداقتوں پر مشتمل ہے
اس کا بیان اس طرح کرتا ہے کہ واقعہ کی طرف اشارہ بھی ہو جائے اور ایک بنیادی اصول اور حقیقت
بھی بیان کر دی جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کمزوروں کے متعلق اور منافقوں کے متعلق جو جہاد میں نہیں نکلے اور بعد
میں عذر کرنے شروع کئے کہ یہ وجہ تھی اور یہ وجہ تھی، ہمارے گھر ننگے تھے، ڈکیتی کا خطرہ تھا وغیرہ
وغیرہ، اس لئے ہم نہیں جاسکے ورنہ دل میں بڑی تڑپ تھی ، بڑی خواہش تھی ہمارے سینوں میں بھی
مومنوں کے دل دھڑک رہے ہیں وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جھوٹ بولتے ہو، تمہارا ارادہ
تمہاری نیست کبھی بھی جہاد میں شامل ہونے کی نہیں ہوئی اور دلیل یہاں یہ دی ہے کہ اگر ان کا ارادہ ہوتا
تو اس کے لئے تیاری بھی ہوتی۔جس شخص نے اس زمانہ کے حالات کے مطابق نہ کبھی تلوار رکھی نہ
نیزہ، نہ تیر کمان نہ زرہ، نہ خود، نہ نیزے کا فن سیکھا، نہ تلوار چلانے کی مشق کی ، نہ تیر کمان ہاتھ میں
پکڑا، وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ عارضی ضرورتوں کی وجہ سے میں اس جہاد سے محروم ہورہا ہوں ورنہ دل میں
تڑپ تو بہت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دل میں اگر تڑپ ہوتی، اگر تمہارا ارادہ اور نیت اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو حاصل کرنے کی ہوتی تو اس کے لئے تمہیں تیاری کرنی پڑتی۔جو مسئلہ زیر بحث ہے یہاں یعنی جہاد بالسیف اس کے لئے تیاری دو طرح کی ہے۔ایک جہاد کے
لئے اسلحہ وغیرہ کی تیاری۔اس وقت رضا کار فوج تھی اپنے ساتھ کھانے کا سامان لے کے جاتے تھے،
اس کی تیاری اور دوسرے مشق ہے، تھوڑا کھا کے، بھوکا رہ کے مشقت برداشت کرنے کی تیاری تلوار
اس طرح چلانے کی تیاری کہ جب کسری کے ساتھ مقابلہ ہوا بعد میں تو کچھ عرصہ حضرت خالد بن ولید
بھی اس محاذ پر سپہ سالار کے طور پر لڑ رہے تھے۔چار پانچ لڑائیاں انہوں نے وہاں لڑیں پھر وہ قیصر
کے مقابلہ پہ چلے گئے۔مسلمان فوج چار ہزار گھوڑ سوار اور چودہ ہزار پیادہ تھی اور ان کے مقابلہ میں
ہمیشہ قریباً چار گنا زیادہ فوج کسری کی ہوتی تھی۔ایک دن کی لڑائی اگر آٹھ گھنٹے کی سمجھی جائے تو ہر دو
گھنٹے کے بعد کسری کی فوجوں کا کمانڈ رانگلی لڑنے والی صفوں
کو پیچھے ہٹا لیتا تھا اور تازہ دم فوج آگے بھیج

۲۳۸
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
کے ان کی صفیں بنالیتا تھا۔طریقہ یہ ہوتا تھا کہ درمیان لڑنے والوں کے درمیان سے وہ آگے بڑھتے
تھے اور محاذ کو سنبھال لیتے تھے اور لڑنے والے پیچھے ہٹ جاتے تھے اور مسلمان فوج کا ہر سپاہی آٹھ
گھنٹے لڑتا تھا۔کسری کا سپاہی ہر دو گھنٹے کے بعد تازہ دم آگے آتا تھا لیکن باوجود اس کے کہ کسری کے
تازہ دم فوجیوں کا وہ مقابلہ کر رہے ہوتے تھے، آٹھ گھنٹے (اپنی زندگی کی حفاظت کی تو انہیں پرواہ نہیں
تھی لیکن ) خدا کے نام پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان نثاری کا یہ مقابلہ تھا کہ آٹھ گھنٹے لڑتے چلے
جاتے تھے۔کسی کے دل میں یہ خواہش ہو کہ وہ ان حالات میں آٹھ گھنٹے دشمن کا مقابلہ کرے، اس
دشمن کا کہ ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج اس کے سامنے آ رہی ہے ، وہ اس وقت تک ایسا نہیں کر سکتا جب
تک تیاری نہ کی ہو اس کے لئے یعنی آٹھ گھنٹے لگا تار تلوار چلانے کی مشق نہ کی ہو اور آٹھ گھنٹے تلوار
چلانے کے بعد وہ تھکاوٹ محسوس نہ کرے مزید لڑائی کے لئے تیار ہو۔تو ایک تیاری تو اسلحہ خریدنے کی ہے دوسری تیاری اس اسلحہ کے استعمال کی ہے۔مسلمان کے لئے
تیاری ایک ایسے استعمال کی تھی کہ اپنے سے کہیں زیادہ تعداد میں دشمن اور ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج کا
مقابلہ، کبھی پانچ گنا زیادہ ان کی فوج انہی اٹھارہ ہزار کے مقابلہ میں جس کا مطلب یہ تھا کہ قریب ڈیڑھ
گھنٹے کے بعد تازہ دم فوج سامنے آ گئی۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کہتے ہو کہ تڑپ بڑی تھی، ہم بھی پکے مومن ہیں مگر مجبوریاں ایسی آگئیں
کوئی بچہ بیمار ہو گیا۔بہانہ جو طبیعت، گھر خطرے میں پڑ گیا، یہ ہو گیا وہ ہو گیا ور نہ پیچھے رہ نہ جاتے۔خدا کہتا ہے تم جھوٹ بولتے ہو اور دلیل یہ کہ اگر تمہیں خواہش ہوتی جہاد پر نکلنے کی تو اس کے لئے ہر
ممکن تیاری کی ہوتی۔نہ تم نے اسلحہ پر مال خرچ کیا، نہ تم نے اسلحہ چلانے کی مشق کی ضرورت کے
مطابق مشق مشق اتنی کہ، مثلاً میں نے تیراندازی کا نام لیا ابھی ، ایک بار جب خالد بن ولید ہی قیصر کی
فوجوں کے خلاف لڑ رہے تھے تو دمشق کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔قیصر کی فوج کا جو کما نڈ رتھا اس نے جہالت
سے مسلمان پر رعب ڈالنے کے لئے ، یہ نہ سمجھتے ہوئے کہ مسلمان پر رعب نہیں ڈالا جاسکتا کیونکہ وہ تو
صرف خدا سے ڈرتا ہے، یہ منصوبہ بنایا کہ نوجوان لڑکیوں اور راہبوں، پادریوں کو فوجی لباس پہنا کے
اور ہاتھ میں نیزے دے کر اور تلواریں لٹکا کے فصیل کے اوپر کھڑا کر دیا۔کئی ہزار مردوزن کو۔خالد بن ولید کی دور بین آنکھ مومنانہ فراست رکھنے والی تھی۔انہوں نے کہا اچھا میرے ساتھ مذاق

·

آج 10 میں سے 10 باقی