سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 4

۲۵۱
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کو وہاں آ کر فتنہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔قرآن کریم کو کوئی نہ مانے تو اس کی مرضی مگر
قرآن کریم نے فتنہ کا دروازہ بند کر دیا ہے قرآن کریم نے کہا کہ جس نے مسجد بنائی ہم اس کو مسجد ہی
کہیں گے یعنی اگر کوئی گروہ ایسا ہے کہ خدا کی نگاہ میں بھی اس کی مسجد قابل قبول نہیں تو قرآن کریم نے
اعلان کیا کہ تب بھی خدا اسے مسجد ہی کہے گا اور جو مجھ سے پیار کرنے والے ہیں وہ اسے مسجد ہی کہیں
گے۔باقی اگر کسی کی نیت میں فتور ہے تو میں آپ ہی سمجھ لوں گا اس کے ساتھ۔تمہیں اس سے کوئی
غرض نہیں ہے۔پس ایک تو یہ کہ مسجد بنانے والا اس کا متولی ہے۔یہ اعلان کیا ہے قرآن کریم نے۔قرآن عظیم بڑی عظیم کتاب ہے۔شرط یہ ہے کہ ہم اس کو اپنے لئے مشعل راہ بنا ئیں۔چنانچہ میں نے
بتایا ہے کہ دس ہزار آدمی اب تک ہمارے ساتھ نماز پڑھ چکا ہے اور کوئی فتنہ نہیں کوئی فساد نہیں۔نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد نبوی ، دنیا کی مقدس ترین مساجد میں سے ایک ہے بلکہ کہنا چاہیے
کہ سب سے زیادہ مقدس ہے وہاں آپ نے نجران کے یونیٹیرین (unitarian) یعنی موحد عیسائیوں
کو کہا کہ عبادت کا وقت ہے یہیں کر لو۔یہ بھی ایک روایت ہے کہ بعض صحابہ نے وہاں نماز پڑھنے پر
اعتراض کیا آپ نے فرمایا کہ تم کون ہوتے ہو اعتراض کرنے والے یہ یہیں پڑھیں گے، اپنی عبادت
یہیں کریں گے۔آپ کی سنت نے سارے مسئلے حل کر دیئے ہیں۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۸۴، ۱۸۵)
آیت ۱۰۹ أَفَمَنْ اَسسَ بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ
ام منْ اَتَسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَ
اللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ
اس بات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں کیا ہے جہاں اُس نے آن الْمَسْجِدَ لِلہ کہہ کر اس
فیصلے کا اعلان فرمایا ہے کہ مساجد ہمیشہ اللہ ہی کی ملکیت رہیں گی وہاں ساتھ ہی مساجد کے کسٹوڈینز اور
ان کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اَفَمَنْ اَسسَ بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ
خَيْرُ اَم مَنْ اَسسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارِ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ
الظلمين ترجمہ :۔کیا وہ شخص جو اپنی عمارت ( مراد مسجد) کی بنیاد اللہ کے تقویٰ اور رضامندی پر رکھتا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۵۲
سورة التوبة
ہے زیادہ اچھا ہے یاوہ جو اس کی بنیاد ایک پھسلنے والے کنارے پر رکھتا ہے جو گر رہا ہوتا ہے پھر وہ کنارہ
اس عمارت سمیت جہنم کی آگ میں گر جاتا ہے اور اللہ ظالم قوم کو کامیابی کا راستہ نہیں دکھاتا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر پر زور دے کر کہ اپنے اصلی معنوں کی رُو سے مسجد وہی ہے جس
کی بنیاد تقوی اللہ اور رضائے الہی پر ہو مساجد کے کسٹوڈینز پر دوا ہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں :۔اول۔یہ کہ وہ اسے پاک صاف اور مطہر رکھیں اس میں پانی مہیا کریں اور ایسی تمام دیگر ضروریات
بہم پہنچا ئیں جن کا موجود ہونا عبادات بجالانے کے لئے ضروری ہو۔دوم۔یہ کہ وہ مساجد میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ جو لوگ ان میں عبادت کے لئے آئیں ان کا زندہ
تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ قائم ہونے میں مدد ملے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دو قسم کی مساجد کا ذکر کر کے ان کے درمیان پائے جانے والے
امتیاز کو واضح فرمایا ہے چنانچہ اس آیت کی رُو سے جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر ہو اور وہ لوگوں کا خدا تعالیٰ
کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کرنے والی ہو وہ حقیقی مسجد ہے برخلاف اس کے وہ مسجد جس کی بنیاد ظلم کی راہ
سے لوگوں کو ایکسپلائٹ (Exploit) کرنے پر ہو اور بناء بریں تقوی اللہ سے یکسر خالی ہو وہ حقیقی مسجد
نہیں ہے اُس کے بنانے والوں کی اور اُس کے نگرانوں کی نیت خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا نہیں
اس لئے ایسی مسجد اور اُس کے ایسے نگرانوں کا انجام فانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ بتایا جو اللہ کے
فرمانبردار اور اطاعت گزار بندے ہیں وہی سچے مسلمان ہیں خدا تعالیٰ خود ان کی راہنمائی کرتا ہے اور
انہیں اپنے افضال وانعامات کا مورد بناتا چلا جاتا ہے۔انہیں ان افضال وانعامات کا مورد بنانے
میں مسجد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔حقیقی مسجد ایک عظیم نشان سمبل (Symbol) کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے
سو ہماری یہ مسجد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سب لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار
اور عبادت گزار بندے بن کر اُس سے زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایک دوسرے سے
محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت ان کا طتر کا امتیاز ہونا چاہیے۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۲۱،۵۲۰)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۲۵۳
سورة التوبة
آیت ۱۲۹٬۱۲۸ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا
عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
تمہارے پاس تمہاری ہی قوم کا ایک فرد رسول ہو کر آیا ہے۔تمہارا تکلیف میں پڑنا اسے شاق
گذرتا ہے اور وہ تمہارے لئے خیر کا بہت بھوکا ہے اور مومنوں کے ساتھ محبت کرنے والا اور بہت کرم
کرنے والا ہے۔پس اگر وہ پھر جائیں تو تو کہہ دے کہ اللہ میرے لئے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود
نہیں میں اس پر توکل کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء
جو بنی نوع انسان کی طرف بھیجے گئے ہیں وہ خاندانی لحاظ سے بھی اور اپنے خلق کے لحاظ سے بھی ہر
دو جہان کے لئے رحمت ہیں۔ہر دو جہان کے لئے اس طرح کہ دوسرے جہان کی تمام نعماء کا تعلق
پہلے جہان کے مقبول اعمال سے ہے۔پس آپ پہلے جہان کے لئے اور دوسرے جہان کو مدِ نظر
رکھتے ہوئے رَحْمَةٌ لِلعالمین ہیں اور آپ صفت رحمن کے مظہر ہیں جس کی طرف ان دو آیات میں
سے پہلی آیت کے دو لفظ عزیز اور حریص اشارہ کر رہے ہیں اور مومنوں کے لئے آپ رحیم ہیں۔پس ایک عظیم شخصیت، ایک عظیم رسول ، ایک عظیم صاحب اخلاق ، صاحب خلق عظیم ، ایک عظیم انسان،
اور انسانوں سے عظیم محبت کرنے والا تمہاری طرف آیا ہے۔عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ
وہ مخلوق کی تکلیف دیکھ نہیں سکتا۔مخلوق کی تکلیف اسے سخت گراں گذرتی ہے اور اسے ہر وقت اس
بات کی تڑپ لگی رہتی ہے کہ اے انسانو! تمہیں بڑے بڑے منافع پہنچیں۔حَرِيضٌ عَلَيْكُمْ اس
آیت میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ عظیم رسول، خاتم الانبیاء، جو تعلیم لے کر آیا ہے وہ مخلوق کے ہر حصہ
کے لئے رحمت ہے۔وہ عالمین کے لئے رحمت ہے۔وہ رحمت ہے اشجار کے لئے بھی اور پتھروں کے
لئے بھی اور پانی کے لئے بھی اور معدنیات کے لئے بھی اور حیوانات کے لئے بھی وغیرہ وغیرہ۔انسان
کے علاوہ جو بھی مخلوق ہمیں اس دنیا میں نظر آتی ہے ان کے حقوق بھی اسلامی تعلیم نے بتائے ہیں اور
ان کی حفاظت بھی کی ہے۔اسلام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہر چیز کا کیا حق ہے اور حکم دیا ہے کہ وہ اسے ملنا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۵۴
سورة التوبة
چاہیے۔اصولی طور پر یہ بتایا کہ ہر چیز انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے اس لئے کسی چیز کو بھی
ضائع نہیں کرنا یہاں تک کہ کھانے کے ایک لقمے کو بھی ضائع کرنے کی اجازت نہیں۔یہ بڑی حسین
تعلیم ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی رکابی میں اتنا ہی ڈالو جتنا تم کھا سکو۔اس کے برعکس شیطانی وساوس انسان کو دوسری انتہا تک لے گئے۔چنانچہ میں نے بعض جگہ پڑھا ہے
کہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کے لوگ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ جو ان کی رکابیوں میں بچ جاتا
ہے وہ دنیا کی بڑی بڑی قوموں کو سیر کرنے والا اور کفایت کرنے والا ہے یعنی وہ اتنا ضیاع بھی کرتے
ہیں اور پھر اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔مگر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ چونکہ
خدا تعالیٰ نے ہر چیز انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی ہے۔اس کی فلاح اور بہبود کے لئے پیدا کی
ہے، اسے نفع پہنچانے کے لئے پیدا کی ہے، اس لئے کوئی چیز بھی اور کسی چیز کا کوئی ذرہ بھی ضائع نہیں
کرنا۔مثلاً اسلام نے حلال پرندوں کا شکار کرنے کی اور ان کی جان لینے کی اجازت دی ہے لیکن کہا
کہ جتنی ضرورت ہو اتنا شکار کرو یہ نہیں کہ ضرورت دس کی ہے لیکن سو مارو اور نوے پھینک دو اور دس کو
استعمال کرو۔اگر کوئی ایسا شخص ہے جو سو مارتا ہے اور دس گھر میں استعمال کرتا ہے اور نوے اپنے
دوستوں واقفوں اور ہمسایوں وغیرہ میں تقسیم کر دیتا ہے تو وہ ضرورت انسانی کو پورا کرتا ہے لیکن اسلامی
تعلیم نے کسی چیز کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی۔یہ صفت رحمانیت کی مظہر ہے جو ہمیں حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے کمال کو پہنچی ہوئی نظر آتی ہے۔پھر حیوان ہیں جو انسان کی خدمت کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔حیوانات میں سے بعض
ایسے ہیں جو زندہ رہ کر انسان کی خدمت کرتے ہیں ان کو مارنے کی اجازت نہیں اور بعض حیوانات
ایسے ہیں جن کو مار کر انسان کی خدمت لی جاتی ہے۔مثلاً وہ کھانے کے کام آتے ہیں یا مثلاً ادویہ میں
کام آتے ہیں یا بعض اور کاموں میں انسان حیوانوں کو استعمال کرتا ہے۔اس صورت میں ان کی جان
لینے کی اجازت ہے۔پس بوقت ضرورت انسانی خدمت کے لئے جان لینے کی اجازت ہے لیکن اس جانور کے متعلق بھی
کہ جسے ذبح کر کے کھانے کی اجازت ہے یہ اجازت نہیں کہ اسے دکھ دیا جائے اور تکلیف پہنچائی
جاۓ۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم حیوانات کے لئے بھی رحمت ہیں۔اس لئے کہ جس غرض کے لئے ان

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۵۵
سورة التوبة
کے رب نے انہیں پیدا کیا اُس غرض کو پورا کرنے کی تعلیم دی اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے انہیں ضیاع
سے بچایا اور تکلیف اور دکھ سے بچایا لیکن انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے کی اجازت دی۔اور آپ انسانوں کے لئے بھی رحمت ہیں جیسا کہ فرمایا عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ اس پر سخت گراں
گذرتا ہے کہ انسان کو تکلیف پہنچے۔اسلامی تعلیم نے ہر انسان کو خواہ وہ بت پرست ہی کیوں نہ ہو
تکلیف سے بچانے کی ہدایت دی ہے اور یہاں تک کہا ہے کہ لَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
(الانعام: ۱۰۹) کہ جولوگ خدا کے شریک بناتے ہیں ان کے شرکاء کو بھی ( باوجود اس کے کہ شرک سب
سے بڑا گناہ ہے ) گالیاں مت دو کیونکہ اس طرح بت پرستوں کے جذبات کو ٹھیس لگے گی اور انہیں
تکلیف پہنچے گی۔بت میں تو کوئی جذبہ نہیں ہے کہ اگر اسے گالی دی جائے تو اسے تکلیف پہنچے۔انسان
کو تکلیف سے بچانے کے لئے ، کافرکو اور مشرک کو تکلیف سے بچانے کے لئے گالی دینے سے منع کیا۔حالانکہ شرک ایک انتہائی گناہ ہے اور اس کے متعلق اعلان کیا گیا کہ یہ سب سے بڑا گناہ ہے لیکن خدا
کہتا ہے کہ شرک کے گناہگار کو بھی اس دنیا میں عذاب دینا یا آخرت میں جہنم میں پھینکنا میرا کام ہے۔تمہیں یہی ہدایت ہے کہ تم نے کسی کو تکلیف نہیں پہنچانی کیونکہ تم اس عظیم انسان کی طرف منسوب
ہوتے ہو جو رحمة للعلمین بنا کر دنیا کی طرف بھیجا گیا۔اور فرمایا کہ وہ عظیم انسان جیسا کہ انسانوں میں سے غیر مومنوں کے لئے مشفق اور ہمدرد ہے وہ
مومنوں کے لئے مشفق اور ہمدرد ہونے کے علاوہ ان سے محبت اور پیار کرنے والا اور ان پر کرم کرنے
والا ہے یعنی جہاں تک مومن کا سوال ہے وہ خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت کا مظہر ہے اور جہاں تک
انسانوں میں سے کافر کا سوال ہے، اہلِ کفر کا سوال ہے خواہ وہ مشرک ہی کیوں نہ ہوں یا عملاً اسلام
سے باہر ہوں اور فاسق فاجر ہوں ان کے لئے وہ خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا مظہر کامل ہے۔آپ
نے ان کی ہدایت کے لئے کوشش کی۔ان کے لئے تڑپے ان کے لئے دعائیں کیں اور ان کے لئے
بخع کی حالت پیدا ہوگئی۔یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کو کہنا پڑا کہ تو ان کی خاطر اپنی جان کو ہلاک
کر دے گا۔آپ نے ان سے دشمنی نہیں کی اور ہمیں بھی ان سے دشمنی کرنے سے منع کیا اور ان سے
شفقت اور ہمدردی اور خدمت کا سلوک کرنے کی تعلیم دی۔یہ ہمدردی یہ شفقت اور یہ خدمت کی تعلیم
مومن کے لئے بھی ہے اور کافر کے لئے بھی لیکن مومن کے لئے اس کے علاوہ اور اس سے بڑھ کر محبت

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۵۶
سورة التوبة
کی تعلیم دی اور اخوت کی تعلیم دی اور ان کی طبائع کو اور ان کی عادات کو بدل کر ان کو ایک برادری اور
ایک بنیان مرصوص کی طرح بنادیا۔پس وہ رحیم ہے۔بڑے عظیم ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ہر انسان کا کام نہیں کہ وہ آپ کی عظمت کو پوری طرح
سمجھ بھی سکے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو تعلیم اور شریعت لے کر آئے وہ بھی ایک کامل تعلیم اور
شریعت ہے اور وہ کامل ہدایت ہے۔اس کامل تعلیم کا انکار کرنے والوں کے متعلق اگلی آیت میں کہا
فان تولوا کہ اگر کوئی تمہاری عظمت کو نہ پہچانے اور اس تعلیم اور شریعت اور ہدایت سے پھر جائے ،
منہ موڑ لے، پیٹھ پھیر لے تو اس کا تم پر رد عمل یہ ہے کہ قُلْ حَسْبِيَ اللهُ کہو کہ میں مُسَيْطِر نہیں ہوں
کہ تمہیں زبردستی ایمان لانے پر مجبور کروں خواہ تمہارے دل میں ایمان نہ ہو اور نہ مجھے اختیار دیا گیا
ہے
کہ میں تمہیں اس دنیا میں کوئی سزا یا عذاب دوں۔اس دنیا کے عذاب کے متعلق انداری پیشگوئیاں
میری وساطت سے تم تک پہنچی ہیں لیکن ان پیشگوئیوں کو پورا کرنا اس رنگ میں جس رنگ میں کہ یہ
پوری ہوں گی یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔آپ قیامت تک کے نوع انسان کی خدمت کرنے والے اور
حیوانوں کی خدمت کرنے والے اور دوسری مخلوقات کی خدمت کرنے والے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے کہا
کہ یہ اعلان کر دو کہ میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا اور میرا تم پر کوئی احسان نہیں۔میں تمہارے
لئے تو یہ کام نہیں کر رہا میں تو اپنے خدا کے پیار کے حصول کے لئے یہ کام کر رہا ہوں۔فَقُلْ پس یہ
اعلان کرو کہ حسبی اللہ اللہ میرے لئے کافی ہے۔کسی اور سے اجر کی یا بدلے کی مجھے ضرورت نہیں۔نہ خواہش ہے اور نہ میں لینا چاہتا ہوں لَا اِلهَ اِلَّا هُوَ ایک واحد یگانہ ہے جس کے امر سے اور اس کے
عشق میں مست ، بنی نوع انسان کی اور دوسری مخلوقات کی خدمت پر لگا ہوں عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ۔اسی
خدائے واحد و یگانہ پر میرا توکل ہے۔وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ اور وہ مالک کو نین ہے۔رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظیم کے ایک معنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہر دو جہان کے مالک کے بھی
کئے ہیں۔چنانچہ آپ نے فرمایا ہے کہ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیم کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ ہر دو جہان
سے اپنے تقدس اور اپنی بزرگی کے لحاظ سے اس بلند مقام پر ہے کہ جہاں سے ہر دو جہان اس کی نظر
کے نیچے ہیں اور وہ علام الغیوب ہے، کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے پس وہ ہستی جس سے کوئی چیز
چھپی ہوئی نہیں اس پر میرا تو کل ہے وہ جو مالک ہے اور قادر ہے اور پیار کرنے والا ہے اور اتنی نعماء

۲۵۷
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دینے والا کہ جن کا کوئی شمار نہیں۔اس پر میرا تو کل ہے حسبى الله وہ خدا میرے لئے کافی ہے۔مجھے
تمہاری ضرورت نہیں۔تمہارے ساتھ میرا تعلق شفقت کا ہے، تمہارے ساتھ میرا تعلق اس پریشانی کا
ہے کہ تم گناہ میں ملوث ہو کر خدا تعالیٰ سے دور کیوں جا رہے ہو اور اس کے غضب کو کیوں بلا رہے ہو۔اس کے غضب کو کیوں دعوت دے رہے ہو۔اگر تم انسان کے علاوہ دوسری مخلوق ہو تو تمہارے ساتھ
میرا تعلق یہ ہے کہ جس غرض کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے اس غرض کے لئے تمہارا استعمال ہو اور اگر
انسان ہو تو تمہارے ساتھ میرا تعلق یہ ہے کہ میں تمہیں اس خدائے واحد و یگانہ کی طرف دعوت دوں کہ
جو ہر انسان کے لئے وہی اکیلا کافی ہے اور اگر مومن ہو تو تمہارے ساتھ میرا تعلق مبشر ہونے کے لحاظ
سے عظیم بشارتیں تم تک پہنچانے کا ہے اور تم سے محبت کرنے کا ہے اور تم پر کرم کرنے کا ہے لیکن تم پر
توکل کرنے کا میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔خدا میرے لئے کافی ہے اور اسی پر میرا بھروسہ ہے
اور اسی پر میرا تو کل ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں نہ کسی اور نے پیدا کیا اور نہ کسی میں یہ طاقت ہے
کہ وہ انسان کی قوتوں اور استعدادوں کو سمجھ سکے اور ان کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے، اسے پیدا
کر سکے یا مہیا کر سکے اور خدا کی نظر سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اسی پر توکل کرتے ہوئے میں اس کی
طرف جھکتا ہوں اور اسی سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان
وعدوں کے مطابق اور ان بشارتوں کے مطابق سلوک کرے گا جو مجھ سے کی گئی ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۹ تا ۳۴)

آج 10 میں سے 10 باقی