سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۹
سورة التوبة
کر رہے ہو تم۔آپ نے اپنی پیادہ فوج کو پیچھے کیا اور تیراندازوں کو آگے بلا یا اور تیراندازوں کو یہ حکم
دیا کہ تم یہ جو سامنے تمہارے کھڑے ہیں ہم پر رعب ڈالنے کے لئے ان میں سے ایک ہزار کی آنکھ
نکال دو تیر سے۔اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں ان تیراندازوں نے ایک ہزار کی آنکھ میں نشانہ ٹھیک بٹھایا
اور آنکھ نکال دی۔اس کے مقابلہ میں مشہور ہے کہ ایک بادشاہ بیوقوف تھا وہ سمجھتا تھا میں بڑا بہادر، ماہر
فن ہوں ، جنگ جو ہوں تو مشق کر رہا تھا اور کوئی نشانہ بھی اس کا بلز آئی (Bull's eye) پر نشانہ نہ
بیٹھتا تھا۔کوئی دس گزا دھر پڑتا تھا کوئی دس گز ادھر پڑتا تھا۔کوئی راہی گذر رہا تھا اس نے سوچا بادشاہ
سے مذاق کر رہے ہیں سارے۔جہاں وہ نشانہ مار رہا تھا وہ وہاں کھڑا ہو گیا جائے۔تو حواری خوشامد
خورے کہنے لگے نہ نہ پرے ہٹ پرے ہٹ مرنا چاہتا ہے؟ بادشاہ سلامت تیراندازی کر رہے ہیں۔اس نے کہا صرف یہ جگہ محفوظ ہے جہاں تیر نہیں لگ سکتا باقی دائیں بھی لگ رہا ہے، بائیں بھی لگ رہا
ہے او پر بھی نکل رہا ہے ورے بھی پڑ رہا ہے، اس جگہ پر نہیں آرہا۔ایک وہ تیرا نداز تھا اور ایک یہ تیرانداز کہ ایک ہزار انسان کی آنکھ میں نشانہ مارا ٹھیک اور وہ جو
سپہ سالار نے رعب ڈالنا چاہا تھا مسلمانوں پر وہ نا کام ہو گیا۔وہ سب بھاگے اس طرف سے جہاں ان
پر تیر پڑ رہے تھے اور شہر کے دوسری طرف جاکے اور دروازہ کھول کے باہر نکل گئے اور سارے شہر
میں شور مچادیا کہ مسلمانوں نے ہماری آنکھیں نکال دی ہیں۔خدا کہتا ہے۔وَ لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ
لاعد واله عدت اور اس زمانہ کا مسلمان یہ سمجھتا ہے کہ تیاری کا یہ مطلب ہے کہ اگر یہ حکم ہو کہ ایک
ہزار آنکھ نکال دو ایک ہزار آنکھ نکال دی جائے گی۔یہ ہے تیاری!
تیاری کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سامنے آ جائے تو آٹھ گھنٹے ایک مسلمان
لڑتارہے گا کامیابی کے ساتھ لڑے گا اور فاتح ہو گا۔ہر روز ، ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سے لڑنے کے
بعد شام جو نتیجہ نکلتا تھا وہ کسریٰ کی اسی نوے ہزار فوج کی شکست اور ان اٹھارہ ہزار مسلمان ، دعا گو
اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنے والے، توحید خالص پر قائم ہونے والے مسلمان
کی فتح۔یہ نتیجہ نکلتا تھا۔تیاری اس کا نام ہے قرآن کریم کے نزدیک جو مسلمان نے سمجھا۔تاریخ میں آتا ہے کہ اتنی تیاری
کرواتے تھے اپنے بچوں کو کہ بارہ سال کا بچہ آٹھ سال کے بھائی کے سر پر سیب رکھ کے تیر سے اڑا
دیتا تھا۔اگر دو تین انچ بھی نشانہ سے نیچے پڑے تو ماتھے پہ لگے اور مرجائے بھائی لیکن اس کو پتا تھا کہ
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۲۴۰
سورة التوبة
میرا تیر سوائے سیب کے کسی اور چیز کو نہیں لگ سکتا اور یہ مشق اور مہارت
تھی۔یہ ان کی کھیل تھی۔زمانہ
بدل گیا ہے اس واسطے میں اپنے خدام اور انصار اور اطفال اور ناصرات سے کہتا ہوں کہ آج کی جنگ
جن ہتھیاروں سے لڑنی ہے ان ہتھیاروں کی مشق ، مہارت ، اور آپ کا ہنر اور پریکٹس کمال کو پہنچی ہوئی
ہو۔شکل بدلی ہوئی ہوگی۔اس زمانے میں دفاع کے لئے اور دشمن کے منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے
مادی اسلحہ کی بھی ضرورت تھی، غیر مادی ہتھیاروں (بصائر وغیرہ) کے استعمال میں بھی ان کو مہارت
حاصل تھی۔مگر ہمارے ہتھیار صرف وہ بصائر ہیں جن کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے۔بصائر سے مراد
دلائل ہیں۔بصیرت کی جمع بصائر ہے ایک تو ہے نا آنکھ کی نظر۔ایک ہے روحانی نظر جس کے متعلق
قرآن کریم نے کہا ہے کہ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (الحج: ۴۷) آنکھیں اندھی نہیں
ہوتیں روحانی طور پر وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں دھڑک رہے ہوتے ہیں۔ایک تو ہماری جنگ بصائر کے ساتھ ہے اور بصائر کہتے ہیں وہ دلیل جو فکری اور عقلی طور پر برتری
رکھنے والی اور مخالفین کو مغلوب کرنے والی ہو ہمارے ہتھیار ( نمبر دو ) نشان ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی
مدد اور نصرت کا اظہار جو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو اس لئے اور اس وقت عطا کرتا ہے جب وہ حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگ لڑرہے ہوں۔اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔دعاؤں کے ساتھ
اسے جذب کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے بصائر سیکھنے، دعائیں کرنے کے جو مواقع ہیں ان سے زیادہ
سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۵۳ تا ۲۵۷)
آیت ۱۵۴ وَمَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ
كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَ
هُم كَرِهُونَ
وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكوة و
يُطِيعُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ أُولَبِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَ
قرآن کریم میں بشارتوں کے ساتھ انذاری پہلومختلف جگہ ساری تعلیم ہی یہ بھری ہوئی ہے یعنی ہر
۲۴۱
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
حکم جو ہے اس کا ایک پہلو انذار کا نکل آتا ہے یعنی یہ کہا کہ اپنے بھائی سے حسن سلوک کر۔اسے دکھ نہ
پہنچا۔دونوں معنی منفی اور مثبت دونوں چیزیں۔اگر وہ دکھ پہنچاتا ہے حکم نہیں مانتا تو وہ انذار ہے اگر وہ
سکھ پہنچاتا ہے تو وہ بشارت بن جاتی ہے۔عملاً اگر وہ ایسا کرتا ہے أُولَبِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ خدا تعالیٰ
کی رحمت کے وارث ہوں گے۔کون لوگ؟ وہ مومن مرد اور مومن عورتیں جو بعض بعض کے خیر خواہ
ہیں۔امر بالمعروف کرنے والے، منکر سے روکنے والے، نمازوں کو قائم کرنے والے، زکوۃ کو دینے
والے، غرض کہ اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی پوری اور سچی اور کامل اطاعت کرنے والے۔اوليك
999171
سيرحمهم الله -
تو جو شخص باہمی دوستی اور خیر خواہی نہیں رکھتا، امر بالمعروف نہیں کرتا، نہی عن المنکر نہیں کرتا ، نماز کو
شرائط کے ساتھ قائم نہیں کرتا پڑھتا تو ہے لیکن شرائط کے ساتھ قائم نہیں کرتا، زکوۃ کو اس کی شرائط
کے ساتھ ادا نہیں کرتا۔غرضیکہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور اس کے رسول کی اطاعت میں کمی کرتا ہے وہ
اندار ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ گے اگر ایسا کرو گے۔یہ آخر میں میں نے دو آیتیں
اس لئے لی تھیں اس کا دوسرا حصہ نبی والا حصہ بھی ایک دوسری آیت میں ہے۔دونوں سامنے آجائیں
گی تو آپ پر مضمون واضح ہو جائے گا۔دوسری آیت میں ہے کہ ایک گروہ ہے جو ایمان کا دعویٰ کرتا۔ہے ایمان کا دعوی کرنے والوں کے متعلق فرمایا کہ خدا تعالیٰ ان کی وہ کوششیں جو خدا تعالیٰ کے پیار کو
حاصل کرنے کے لئے بظاہر نظر آتی ہیں، قبول نہیں کرے گا۔ان کے صدقات قبول نہیں کئے جائیں
گے۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے عذاب کا سامان پیدا کرے گا اور ہیں وہ انفاق فی سبیل اللہ کرنے والے
اور نماز ادا کرنے والے۔یہ وہ گروہ ہے جن کے متعلق خدا کہتا ہے کہ ان کی قرب الہی کی کوششیں قبول
نہیں ہوں گی۔خدا تعالیٰ ان کے لئے عذاب پیدا کرے گا۔بظاہر وہ خرچ بھی کرتے ہیں اور نمازیں
بھی پڑھتے ہیں۔مومن بھی ہیں اور کفر اللہ بھی کر رہے ہیں اور رسول کا بھی کفر کر رہے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۱۱، ۲۱۲)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۲
سورة التوبة
آیت ٣ ي أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ
b
عَلَيْهِمْ وَ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ۔ایک منکرین اسلام کا گروہ ہے اور دوسرا منافقین کا گروہ ہے۔منکرین اسلام کے ساتھ ہمارا جو
مجادلہ ہے اور ان کو مغلوب کرنے اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو ہماری جنگ اور جہاد ہے وہ اور
قسم کا ہے اور جو منافق کے ساتھ ہماری جنگ ہے وہ اور قسم کی ہے ویسے اصولاً تو ہم تلوار کے ساتھ
جنگ نہیں کرتے ہم نے تو ان کی روح کو اپنے قبضے میں لینا ہے ان کے جسموں کو چیلوں کے آگے ڈالنا
ہمارا مقصد نہیں ہے۔ہم نے ان کی روح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تھیلے میں لے لینا ہے۔جس
طرح لوگوں نے بعض بزرگوں کے متعلق غلط سلط کہانیاں بنا رکھی ہیں (اس کی تفصیل میں میں تو اس
وقت نہیں جا سکتا جس دوست کو کوئی کہانی یاد آ گئی ہو وہ حفظ اٹھا لیں ) بہر حال ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم
اُن کی روح جیتیں۔ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ ہم ان کی گردن کاٹیں۔تاہم یہ جو مقابلہ ہے یہ جو جیتنے کا ایک فعل ہے اس کے لئے تگ و دو کرنی پڑتی ہے اس کے لئے
کوشش کرنی پڑتی ہے اس کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں اس کے لئے انتہائی ایثار کے نمونے خدا
کے حضور اور دنیا کے سامنے پیش کرنے پڑتے ہیں۔غرض یہ بڑی سخت جنگ ہے اس کے متعلق قرآن کریم میں دوسری جگہ فرمایا ہے۔وَاخْلُ
عَلَيْهِمُ (التوبة : ۷۳) جس کے معنے یہ ہیں کہ کفار اور منافقین کے مقابلے میں سخت رویہ اختیار کرو۔یہاں
بھی اس پوری آیت کی رو سے یایھا النبی کہہ کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نمونہ بتایا ہے۔میں اس مضمون کے متعلق ابھی مزید غور کر رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ جہاں بھی یااَيُّهَا النَّبِی کہہ کر
کوئی حکم دیا گیا ہے وہاں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کہ اس میں بڑا سخت حکم تھا۔ایک پابندی تھی اس
سے گھبرانا نہیں تمہارے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے اس کی طرف دیکھ لینا۔وہ
تمہارا سہارا بن جائے گا۔پس يَايُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكَفَارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ میں لفظ غلظ کے معنے ایسی سختی
کے ہیں کہ جس کے اندر کوئی چیز اثر انداز نہ ہو سکے۔مثلاً اسپینج ہے۔یہ بھی نسبتا سخت ہے۔پانی کی
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۳
سورة التوبة
نسبت زیادہ سخت ہے اس کو نیچے دبانے کے لئے بھی کچھ زور لگانا پڑتا ہے لیکن اس کے اندر پانی کا اثر
چلا جاتا ہے۔اس کے اندر خلا ہے جس میں دوسری چیز داخل ہو جاتی ہے۔پانی میں مٹی کے جو چھوٹے
چھوٹے ذرے ہوتے ہیں وہ اس کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔پس سختی تو نسبتا ہے لیکن اسپنج کی سختی ایسی سختی نہیں کہ باہر سے کسی چیز کا اثر اس کے اندر داخل نہ ہو
سکے۔مگر غلظ کی رو سے کسی چیز میں ایسی سختی مراد ہے جس پر کسی چیز کا اثر نہ ہو سکے۔چنانچہ وَاغْلُظ عَلَيْهِمْ کے اس فقرے یا الفاظ کے اس مجموعہ میں دراصل دو معنے پائے جاتے۔اُس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ خود اتنے سخت ہو جاؤ کہ کفر اور نفاق کا اثر تمہارے اندر گھس نہ سکے اور
دوسرے یہ کہ خود اتنے سخت بن جاؤ کہ کفر اور نفاق کی سختی کے باوجود تمہارا اثر ان کے اندر چلا جائے
اُن میں نفوذ کر جائے اور اُن کی جو ہیئت کذائی ہے اور ان کی (چونکہ انسان ہیں اس لئے ہم کہیں گے )
جو ذہنیت اور اخلاق ہیں۔اُن کے جو منصوبے ہیں، اُن کے اندر ایک تبدیلی پیدا ہو اور جو آج کافر
ہے، وہ کل کو مخلص مومن بن جائے جس طرح حضرت عکرمہ بن گئے تھے۔اور جو آج منافق ہے وہ
کل سب کچھ قربان کرنے والا سچا مسلمان بن جائے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانے میں بہت سے لوگ نفاق چھوڑ کر سچے مومن بن گئے تھے۔تاہم کئی بد بخت نفاق کی حالت میں
فوت بھی ہو گئے تھے۔لیکن کئی ایک کو اللہ تعالیٰ نے توبہ کی توفیق عطا فرمائی اور کمزور ایمان والے پختہ
ایمان والے بن گئے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دو گروہ تو وہ تھے جن میں پہلا خدا کا انکار کرنے والا اور دوسرا اُخروی
زندگی پر ایمان نہ لانے والا اور اُس کا منکر۔ان کے علاوہ دو اور گروہ ہیں۔پہلا گر وہ خدا کو مانتا ہے۔اُخروی زندگی کو بھی مانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آسمانی شریعت بھی آنی چاہیے تا کہ اُخروی زندگی سنور
جائے لیکن وہ اپنی بد بختی کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونہیں مانتا۔دوسرا گروہ منافقوں کا
گروہ ہے۔وہ اسلام میں دُنیوی اغراض کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔اُخروی زندگی کے سنوار نے
کے لئے شامل نہیں ہوتے پس یہ دو گروہ اور آگئے ان کے متعلق ہمیں مزید تجزیہ کرنا پڑے گا کیونکہ
قرآن کریم نے ہستی باری تعالیٰ کے متعلق بے شمار دلائل دیئے ہیں۔سارے دلائل کا احاطہ کرنا تو ایک
عمر کا بھی کام نہیں اس مضمون کا احاطہ ساری عمر کی محنت بھی نہیں کر سکتی۔تاہم تفصیلی نہیں تو کچھ انشاء اللہ
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
بیان کروں گا۔۲۴۴
سورة التوبة
جہاں تک کافروں
کا تعلق ہے، وہ بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔لیکن میرے اس مضمون کے لحاظ
سے وہ منکر مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ویسے جو
لوگ اللہ تعالیٰ پر نہیں لاتے ان کے متعلق جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ بھی منکر ہیں۔لیکن اس وقت وہ
منکرین مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان لاتے ہیں لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآنی شریعت پر ایمان نہیں لاتے یا وہ لوگ جو نفاق کے طور پر اسلام میں
داخل ہوتے ہیں۔پھر قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ منکرین یعنی کا فر بھی آگے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔اُن
کا بھی ہمیں تجزیہ کرنا پڑے گا لیکن اس وقت میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے اصلاح وارشاد اور
تبلیغ واشاعت اسلام کے کام کا از سر نو جائزہ لے کر اس میں تیزی پیدا کرنی چاہیے ان طریقوں
سے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں۔اب مثلاً ایک دہریہ شخص ہے ہمارے پاکستان میں بھی اشتراکیت کے بڑے نعرے لگ رہے
ہیں۔اگر ایسے شخص کے سامنے آپ جا کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ پیش کریں تو وہ
کہے گا میں خدا تعالیٰ کو مانتا نہیں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کو کیسے مان لوں۔پس
جب ہم ایسے لوگوں کے پاس جائیں گے تو ان کے سامنے خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں وہ دلائل
پیش کریں گے جو قرآن کریم نے دیئے ہیں اور جنہیں اگر کسی کے سامنے صحیح طور پر پیش کیا جائے تو
میں سمجھتا ہوں کہ کوئی عقلمند انسان انکار نہیں کر سکتا۔پھر اُن پر یہ ثابت کریں گے کہ اُخروی زندگی بھی
ماننی پڑے گی۔ورنہ اس دنیوی زندگی کا کوئی مزہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل دی ہے۔اُس نے
ہمیں گدھے کئے اور سور تو نہیں بنایا۔ہمارے اندر ہماری فطرت میں ایک ( URGE) ارج رکھی گئی
ہے۔ایک جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔کہ ہم اُخروی زندگی کے لئے کام کریں۔اگر اُخروی زندگی نہیں تھی تو
پھر جو فطرت کے اندر ایک جذبہ ہے یہ خود بخود کیسے آگیا۔سو راور کتے میں کیوں نہیں آیا۔پھر کفر کفر میں فرق ہے۔قرآن کریم نے اسے بیان کیا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر میں حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا ہے اسی طرح نفاق نفاق میں فرق ہے کسی آدمی کا دل
۲۴۵
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
پتھر کی طرح سخت ہوتا ہے اس کے دل کو نرم کرنے کے لئے وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ پر عمل کرنا پڑے گا کسی کے
متعلق فرمایا کہ ان کے کان بہرے یا ان کے کانوں میں نقل اور بوجھ ہے۔یا کسی کے متعلق فرما یا وہ
اندھے ہیں۔اُن کی آنکھیں نہیں۔پس جس شخص کا کفر یا نفاق اندھے آدمی کے مشابہ ہے۔پہلے اس
کی بینائی کی فکر کرنی پڑے گی۔یعنی وہ طریق اختیار کرنا پڑے گا جس کی اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے
جو آدمی سنتا نہیں اسکے سامنے وہ تعلیم پیش کرنی پڑے گی جو قرآن کریم نے یہ کہہ کر ہمارے سامنے
رکھی ہے کہ جو نہیں سنتے اُن کے سامنے یہ تعلیم رکھو۔( خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۲۴۵ تا ۲۴۹)
آیت ۹۹٬۹۸ وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَ۔يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ وَ
مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُربتِ
عِندَ اللهِ وَصَلَوتِ الرَّسُولِ اَلَا إِنَّهَا قُربَةٌ لَهُمْ سَيُدخِلُهُمُ اللَّهُ فِي
رَحْمَتِهِ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ۔سورہ تو بہ کے شروع میں منافقوں کا ذکر ہے پھر منافقوں کے متعلق بہت ساری باتوں کے ذکر
کے بعد ( جن کا بیان کرنا میرے اس مضمون کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا ) اللہ تعالیٰ ان آیات میں جن کی
میں نے تلاوت کی ہے فرماتا ہے کہ اعراب یعنی دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں میں سے بھی بعض
منافق ہوتے ہیں۔اصل مضمون یہ نہیں کہ دیہات میں رہنے والے منافق ہوتے ہیں بلکہ اس سے
مراد نفاق کی ایک علامت ہے جس کا یہاں ذکر ہو رہا ہے اور اس سے دونوں قسم کے منافق ہیں یعنی
دیہاتی بھی اور شہری بھی۔دیہات میں بھی جہالت کی وجہ سے کمزور ایمان والے یا منافقت رکھنے
والے پائے جاتے ہیں کیونکہ منافقت کی اجارہ داری شہروں نے تو نہیں لی ہوئی۔منافق ہر جگہ ہوتا
ہے۔غرض منافق اور کمزور ایمان والے آدمی کو تو بہانہ چاہیے۔قرآن کریم نے ان کی اسی ذہنیت کی
طرف اشارہ کیا ہے۔فرماتا ہے يَتَرَبَّصُ بِكُمُ اللوَاہر ایسے لوگ گردشوں کا انتظار کر رہے ہوتے
ہیں ایک تو اس لئے کہ باتیں بنانے اور اعتراض کرنے کا موقع ملے اور دوسرے اس لئے بھی کہ ان کے
دلوں میں جو مخالفت کا پہلو ہے اس کی تسلی کے سامان پیدا ہو جا ئیں اور زیادہ تر اس لئے بھی کہ ایسے
۲۴۶
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
حالات میں وہ سمجھتے ہیں کہ اگر پہلے وہ جماعتی نظام کے دباؤ کے نیچے مجبور ہو کر خدا کی راہ میں مالی قربانی
دیتے تھے تو اب بچاؤ کی ایک صورت پیدا ہو گئی ہے چنانچہ وہ اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کے جو لوگ ہیں، انہیں یہ یادرکھنا چاہیے کہ الہی سلسلوں پر گردشیں تو
آتی ہی رہتی ہیں لیکن مومن کے اوپر جب گردش آئے تو یہ اس کو امتحان سمجھتا ہے اور فرسٹ ڈویثرن
یعنی اول آنے کی کوشش کرتا ہے اور جو منافق ہوتا ہے وہ اس کو قربانی سے بچنے کا ایک حیلہ بناتا ہے مگر
حقیقی معنوں میں روحانی طور پر وہ خود اس بڑی گردش میں جو اس کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
نقصان پہنچانے والی ہوتی ہے مبتلا ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا گردش تو آئے گی مگر ساتھ ہی تم بھی اس کی لپیٹ میں آؤ گے مومن جب
اس گردش کے گرد و غبار سے اپنا سر باہر نکالے گا تو اس کا رب اسے زیادہ حسین پائے گا لیکن تم جب
اس کے گردوغبار سے سر نکالو گے تو شیطان تمہیں زیادہ قریب پائے گا۔اس لئے بڑی گردش تو
در حقیقت تم پر آئے گی۔مومن کے اوپر ان گردشوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوء کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔میں آج تلاوت کر رہا تھا
تو اس آیت کے ایک معنی میری سمجھ میں یہ آئے کہ یہ منافق سمجھتے نہیں۔گردش انہی کے اوپر آ کر پڑتی
ہے۔اس سے نقصان انہی کو ہوتا ہے۔جو لوگ حقیقی مومن ہوتے ہیں ان کو تو اس سے کوئی نقصان نہیں
ہوتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آسمانی گردش کے بداثرات منافق پر پڑتے ہیں اور یہ اس لئے پڑتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے وہ ان کے زبانی دعووں
کو بھی سنتا اور جانتا ہے اور ان کے
دلی خیالات سے بھی واقف ہے ان کے زبانی دعووں اور دلی خیالات میں جو تضاد پایا جاتا ہے، وہی
ان کی ہلاکت کا موجب بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے اس تضاد کو جانتا ہے اس واسطے عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ
السوء کی رو سے بڑی گردش میں وہی مبتلا ہوں گے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ الہی سلسلوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان
لاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی ایمان لاتے ہیں یعنی خدا اور اس کے رسول پر ان کا
ایمان بڑا پختہ ہوتا ہے اور وہ آخرت کی زندگی کو سنوارنے کے لئے بڑی قربانیاں دیتے ہیں اور اس
دُنیوی زندگی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ حسنہ پر چلتے ہیں اور خدا کی راہ میں جو مال
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۷
سورة التوبة
خرچ کرتے ہیں اُسے اللہ تعالیٰ کی قربت اور رسول کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ایسے لوگوں کے
وورو
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الا إِنَّهَا قُرُبَةٌ لَّهُمْ سَيْدُ خِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ یعنی ان کا ایمان لانا اور خدا کی راہ میں اموال
خرچ کرنا ان کے لئے ضرور خدا تعالیٰ کی قربت کا ذریعہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ ضرور ان کو اپنی رحمت میں
داخل کرے گا۔س سے پہلے فرمایا تھا قُربتِ عِندَ اللهِ وَصَلَواتِ الرَّسُولِ۔یعنی اُنہوں نے ذریعہ بنایا تھا۔محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں اور آپ کے فیوض کو جذب کرنے کا اور آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ
نے جو فیوض کا ایک دریا چلایا ہے۔ان فیوض سے حصہ لینے کا اور اس کی رحمت میں شریک ہونے کا
جو رَحْمَةٌ لِلعالمین کے ذریعہ دُنیا کی طرف نازل ہوئی تھی۔فرمایا کہ ہاں قربةٌ لهُمْ یعنی اسے انہوں
نے قربت کا ذریعہ بنایا ہے۔انہوں نے اسے اللہ تعالیٰ کی قربت اور اس کی رضا کے حصول اور اس
کے مقرب ہونے کا ذریعہ سمجھا ہے۔یعنی جو لوگ ایمان پر پختگی سے قائم ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں جو مال
دیتا ہے وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے متعلق فرمایا۔أَلَا إِنَّهَا قُرُبَةٌ لَهُمُ الله تعالیٰ کی
رضا انہیں ضرور حاصل ہوگی۔دوسرے فرمایا تھا وَ صَلَواتِ الرَّسُولِ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
دعاؤں اور ان کی قبولیت کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بننے کے لئے وہ دعائے
مغفرت کرتے ہیں۔پس گو ظاہری لحاظ سے اس میں یہ ذکر نہیں کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
دعاؤں اور آپ کے فیوض سے بہرہ ور ہوں گے لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آپ رَحْمَةٌ لِلعالمین ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت وہی شخص حاصل کر سکتا
ہے جو رَحْمَةٌ لِلعالمین کے فیوض سے حصہ پائے۔پس چونکہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے فیوض سے حصہ لئے بغیر کوئی انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت میں داخل نہیں ہوسکتا۔اس لئے اللہ
تعالیٰ نے جب یہ فرما یا سَید خِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ تو ساتھ ہی یہ اعلان بھی فرمایا کہ ان کی قربانیوں کی
جو غرض تھی یعنی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں اور آپ
کے روحانی فیوض کا ورثہ ملے۔یہ ان کو حاصل ہو جائے گا، کیونکہ اس کے بغیر وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت
سے حصہ نہیں لے سکتے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۸
سورة التوبة
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک تو یہ لوگ ہیں مگر ایک وہ بھی ہیں جو امت محمدیہ میں الہی سلسلہ کے لئے
گردشوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔گردشیں آتی ہیں مگر امتحان کے لئے یہ مومن کو نقصان نہیں پہنچا
سکتیں لیکن ایک منافق اور کمزور ایمان والے آدمی کو ضرور نقصان پہنچاتی ہیں وہ گردش جس کا الہی سلسلہ
کے لئے وہ انتظار کرتے تھے عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السوء کی شکل میں ظاہر ہو کر ان کو نقصان پہنچا دیتی ہے۔وہ ان کے لئے ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۲۱۱ تا ۲۱۴)
آیت ۱۰۷ ۱۰۸ وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَ
تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَارْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَ
لَيَحْلِفْنَ اِنْ اَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ لَا تَقُم
فِيهِ اَبَدًا لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ اَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ
فِيْهِ رِجَالُ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَهِّرِينَ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک ذمہ داری تم پر یہ بھی ہے کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ۔فرماتا ہے میں نے فیصلہ کیا
ہے کہ یہ تین مساجد جو حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب ہوتی ہیں ان کے ظل
کے طور پر مساجد بھی بنائی جائیں (اگر وہ مسجد ضرار نہ ہوں یعنی وہ مسجدیں جن کے متعلق قرآن کریم
میں دوسری جگہ ذکر آیا ہے وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَ كُفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ بلکہ
ایسی مساجد ہوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اُسّسَ عَلَى التَّقوی یعنی جو پہلے دن ہی خلوص نیت
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر اور اس کی رضا کے حصول کے لئے اس سے ڈرتے ہوئے اور اس کی پناہ
میں آنے کی غرض سے بنائی جاتی ہیں۔ایسی مسجدوں کے متعلق خدائی فیصلہ یہ ہے کہ ان کے
دروازے ہر موحد کے لئے کھلے ہیں۔خواہ وہ اسلام قبول کرتا ہو یانہ کرتا ہو۔وہ موحد ہونا چاہئے۔پس یہ وہ عمل کا مقام ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے تو یہ امر ہر قسم کے
شر اور فساد کو دور کرنے والا ہے لیکن اس بات
کو پھر واضح کر دیا۔فرما یا یا درکھا فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
خدا کے اس گھر میں غیر اللہ کی عبادت نہیں ہوگی۔اگر چہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کے راستے
۲۴۹
سورة التوبة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
میں بھی روکیں پیدا کی جائیں گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا
يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدا (جن: ۲۰) یعنی مساجد کے دروازے خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے
والوں پر بند کر دیئے جائیں گے وہ پرستش کرنے والے جن کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ
ہو گی۔مگر وہ جو آنکھوں سے محروم ہیں۔وہ جن کو بصارت عطا نہیں ہوئی اور وہ جن کو روحانی طور پر
فراست نہیں ملی وہ ایسے لوگوں پر بھی خدا تعالیٰ کی مسجدوں کے دروازے بند کر دیں گے جن کے دل
اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ سے سوزاں ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کو یہ بات پسند نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے تم اس شخص پر مسجد کے دروازے بند کرتے ہو جو علی الاعلان یہ کہتا ہے إِنَّمَا أَدْعُوا رَبّی میں
خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والا ہوں۔اس لئے ہر وہ شخص جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش
کرنا چاہتا ہے اس کے لئے مساجد کے دروازے کھلے ہیں۔پھر فرمایا تم اس شخص پر مسجد کے
دروازے بند کرتے ہو جو کہتا ہے وَلا اُشْرِك به احدًا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں
ٹھہرا تا کیونکہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے نظارے دیکھنے کے بعد شرک کرنے کا کوئی سوال پیدا
نہیں ہوتا۔پس ہر شخص جو موحد ہے ہم اسکو یہ کہتے ہیں کہ شرک کی باریک راہوں سے بچنے کی کوشش کرتارہ
اور ہماری مسجدوں میں آتارہ اللہ تعالیٰ ہمارے طفیل شاید تمہاری بھلائی کے سامان بھی پیدا کر دے
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱۵۵،۱۵۴)
گا۔مساجد کے متعلق اس وقت ضمنی طور پر بات آگئی ہے تو میں مختصر ا بتادوں کہ اصل مساجد وہ ہیں جن
کے اندر مسجد کی رُوح پائی جاتی ہے اسی لئے قرآن کریم نے فرما یا لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ
اَولِ يَوْمِ یعنی وہ مسجد کہ جس کی پہلے دن سے تقویٰ پر بنیا د رکھی گئی ہے اور یہی تقوی مسجد کی رُوح ہے
اس کے لئے منبر اور محراب گنبد اور مینار کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے لئے جو سب سے زیادہ مطہر اور
مقدس مسجد ہے وہ وہ مسجد ہے جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ساری مدنی زندگی میں
نمازیں پڑھتے رہے لیکن اس میں نہ کوئی محراب تھی اور نہ گنبد تھا اور نہ اس کے مینار تھے۔کھجور کے
درختوں کے ستون تھے کھجور کی ٹہنیوں اور پتوں کی چھت تھی جو بارش میں ٹپک پڑتی تھی لیکن اس کے
باوجود اس مسجد کی جو طہارت اور تقدیس ہے اس کا مقابلہ دُنیا کی کوئی اور مسجد نہیں کر سکتی۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۵۰
سورة التوبة
یہ ہے مسجد جسے اللہ تعالیٰ نے وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) کہا ہے کہ مساجد کی ملکیت اللہ تعالیٰ کی
ہے۔انسان ان مساجد کا مالک نہیں ہوتا اور نہ ہی قرآن کریم کی رو سے کسی شخص کو یہ حق دیا گیا ہے کہ
وہ مساجد کے دروازے موحدین یعنی خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والوں پر بند کر دے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عیسائی وفد آیا اُن کی عبادت کا جب وقت آیا تو وہ باہر
جانا چاہتے تھے۔یہ عیسائیوں کے اُس فرقے کے لوگ تھے جو موحدین تھے یعنی تثلیث کے قائل نہیں
تھے۔غرض آپ نے اُن سے فرمایا تمہیں باہر جانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ میری مسجد ہے اس میں تم
اپنی عبادت کر لو چنانچہ انہوں نے وہاں عبادت کی۔مسجد نبوی جو دنیا کی سب سے زیادہ مقدس اور
پاک مسجد ہے اُس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں کو عبادت کرنے کی اجازت دی اور
اس اُسوۂ نبوی سے یہ ثابت ہوا کہ مساجد خدا کے گھر ہیں اور خدا کے گھر توحید باری کو قائم کرنے کے
لئے بنائے گئے ہیں اور مساجد کے دروازے موحدین کے لئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔پس وہ
مساجد جن کے اندر خدا کے فضل سے مسجد کی روح باقی ہے اور حیات بخش ہیں روحانی طور پر، ان
مساجد کو محراب اور گنبد اور میناروں کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔غرض مسجد میں عملاً مسلمانوں کی اجتماعی زندگی کی بنیاد ہوتی ہیں اور یہی اُن کی ایک بہت بڑی غرض
ہے اس لئے جہاں بھی اور جو بھی مسجدیں بنیں وہ وہی حقیقی اور سچی مساجد ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ
یہ فرماتا ہے۔لَمَسْجِد اسْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ یا اس کے طفیل اور اس کے تابع جو دوسری
مساجد ہیں جو اسی کی نہج پر بنائی جائیں اور اسی ایثار کے جذبہ کے ساتھ بنائی جائیں یعنی کچھ لوگ اپنی
غربت کے باوجود خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتے ہوئے خدا کا گھر اس لئے تیار کر دیں تا کہ وہاں
خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کی جاسکے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۳۸،۴۳۷)
انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ۔قرآن کہتا ہے کہ مسجد خدا کا گھر ہے خدائے واحد و یگانہ کی، ایک خدا کی اگر کوئی
پرستش کرنا چاہے تو خواہ وہ کسی مذہب کسی خیال کسی عقیدہ کا ہو میرے گھر کے دروازے اس کے لئے
کھولو۔مسجد کو خدا نے آکر تو نہیں سنبھالنا تھا وہ عظیم ہستی ہے وہ مادی چیز تو نہیں اس واسطے فتنہ وفساد کو دور
کرنے کے لئے قرآن کریم نے اعلان کیا کہ مسجد کا کسٹوڈین وہ ہے لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى
مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ مسجد کا کسٹوڈین اور اس کا متولی وہ ہے جو مسجد کی نیت سے خدا کا وہ گھر بناتا ہے۔کسی اور