سُوْرَۃُ یُوْنُسَ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۵۹
سورة يونس
اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسیر سورۃ یونس
آیت ۶ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءَ وَالْقَمَرَ نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ
لِتَعلَمُوا عَدَدَ السّنِينَ وَالْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ
الأيتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
کہ تمام کارخانہ عالم وقت کے ساتھ بندھا ہوا ہے عدد السنينَ وَالْحِسَابَ ہے نا کہ یہ کائنات
یہ دنیا یہ عالمین جو وقت کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتوں کا یہ جلوہ دکھایا
ہے۔مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ۔میں نے بتایا ہے یہ مضمون بڑا وسیع ہے میں اس میں سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے رہا ہوں کہ انسان کی
بدلی ہوئی حالت کے مطابق اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ سلوک ہوتا ہے۔حق کے معنے ہی یہ ہوتے ہیں یعنی
موافقت کے۔انسان جب ایک سال ترقی کرتا ہوا سال کو ختم کرتا ہے تو نئے سال میں داخل ہونے والا
زید وہ زید نہیں ہوتا جو پچھلے سال میں داخل ہوا تھا بدل چکا ہوتا ہے اپنی تربیت میں اپنے اخلاص میں اپنی
قربانیوں کے نتیجہ میں وہ ایک اور ہی انسان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا کہ اگر تم اور نیک انسان بنو
گے اور زیادہ اخلاص رکھنے والے انسان بنو گے اور زیادہ مجھ سے محبت کرنے والے انسان بنو گے حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور زیادہ فدائی بنو گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اور زیادہ پیار
کرنے والے بنو گے تو میں الا بالحق یعنی میں ایک نئی شان کے ساتھ تم پر جلوہ گر ہوں گا اور تمہاری بدلی
ہوئی نیک حالت کے مطابق بدلے ہوئے سامان پہلے سے بہتر محبت کا اظہار میں تم سے کرنے والا ہوں گا
ایک نئے دور میں تم داخل ہو گے وہ دور تمہارے لئے بہتر ہوگا۔( خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۹)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۶
سورة يونس
آیت ۸ تا ۱۱ إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ
اطْمَاتُوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ لا أُولَبِكَ مَا وَلَهُمُ النَّارُ بِمَا
كَانُوا يَكْسِبُونَ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ
بِأَيْمَانِهِمْ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهُرُ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ دَعْوبُهُمْ فِيهَا
سبحْنَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمُ وَأَخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
ج
العلمين
جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور اس ورلی زندگی پر راضی ہو گئے اور اس پر انہوں نے
اطمینان پکڑ لیا ہے اور پھر جو لوگ ہمارے نشانوں کی طرف سے غافل ہو گئے۔ان سب کا ٹھکانا ان کی
کمائی کی وجہ سے یقینا دوزخ کی آگ ہے۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے مناسب حال
عمل کئے۔انہیں ان کا رب ان
کے ایمان کی وجہ سے کامیابی کے راستہ کی طرف ہدایت دے گا اور آسائش والی جنتوں میں انہی کے
تصرف کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ان جنتوں میں خدا کے حضور ان کی پکار یہ ہو گی۔اے اللہ تو پاک
ہے اور ان کی ایک دوسرے کے لئے دعا یہ ہوگی کہ تم پر ہمیشہ کے لئے سلامتی ہوا اور سب سے آخر میں
بلند آواز سے یہ کہیں گے کہ اللہ ہی سب تعریفوں
کا مستحق ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ان آیات میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ایسے انسان بھی بستے ہیں۔الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا
جو ہمارے انعامات کی امید نہیں رکھتے ایسے انسان بھی بستے ہیں جو ہمارا خوف اور ہماری خشیت اپنے
دلوں میں نہیں رکھتے۔لا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا یہ فقرہ بہت سی باتیں بتاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا انکار کرنے والے
یعنی دہر یہ جو ہیں وہ بھی خدا سے امیدیں نہیں رکھتے۔جو لوگ خدا کا ایک مبہم سا تصور اپنے ذہنوں میں
پاتے ہیں۔ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ اللہ ہے تو سہی لیکن اتنی عظیم ہستی ! اس کو کیا ضرورت پڑی کہ
ہم حقیر لوگوں سے ذاتی محبت کا تعلق رکھے۔انگریزی میں اسے وہ کہتے ہیں امپرسنل گاڈ
(Impersonal God) یعنی ایسا خدا جو ذاتی تعلق اپنی مخلوق سے نہیں رکھتا۔اس کی طرف بھی
الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَلونَا اشارہ کرتی ہے۔پھر وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی ہستی کا مبہم سا تصور اپنے دماغ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۶۱
سورة يونس
میں رکھتے ہیں لیکن سمجھتے ہیں کہ زندگی اسی دنیا کی زندگی ہے مریں گے سب کچھ ختم ہو جائے گا اخروی
زندگی نہیں۔اُخروی زندگی کے ساتھ جن دو چیزوں کا تعلق ہے دوزخ اور جنت وہ بھی نہیں۔اُخروی زندگی کی جنتوں کے لئے جن اعمالِ صالحہ کی ضرورت ہے ان کے بجالانے کا کوئی فائدہ
نہیں کیونکہ وہ ہے ہی نہیں۔اُخروی دوزخ سے بچنے کے لئے جن بداعمالیوں سے پر ہیز کرنے کی
ضرورت ہے وہ بھی بے فائدہ ہے کیونکہ نہ اُخروی زندگی نہ اُخروی سے تعلق رکھنے والی کوئی جہنم الَّذِينَ
لا يَرْجُونَ لِقَلونا کا فقرہ ان سب قسم کے دماغوں پر حاوی ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دماغ اس
دنیا میں جو زندگی گزارتے ہیں اس کا نقشہ یہ ہے۔رَضُوا بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا وہ دنیا پر اکتفا کر لیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت سے ان کے دل خالی ہوتے ہیں۔دنیا ہی دنیا ہے۔جھوٹ بول کے ملے لے
لو۔چوری کر کے ملے لے لو۔ڈاکہ مار کے ملے لے لو۔دھوکہ دے کے ملے فریب سے ملے لے لو۔تول کم کر کے ملے لے لو۔ملاوٹ چیزوں میں کر کے پیسے ملیں لے لو۔دوسروں کی جیب کتر کے ملیں
لے لو۔پانی ملا دو اور وزن زیادہ کر دو کمالو د نیا۔روئی کے بنڈل بناؤ اس کے اندرا اینٹیں ڈال دو کرلو۔یہ دنیا ہے۔رَضُوا بِالْحَيوةِ الدُّنیا دنیا پر اکتفا کر لیتے ہیں۔محبت الہی سے دل ان کا خالی ہوتا ہے
اُخروی زندگی کی نعمتوں کا کبھی خیال آہی نہیں سکتا۔ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيوةِ الدُّنْيَا (الكهف: ۱۰۵)
ساری کوششیں اس ورلی زندگی کے اندر ہی گھومتی اور ضائع ہو جاتی ہیں۔زمین کی طرف جھکتے ہیں وہ لیکن
ان رفعتوں کی طرف ان کی پرواز نہیں جن رفعتوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے بنایا اور جن رفعتوں
کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے ذریعہ سے ہدایت دی۔جن کا پانا انسان کے لئے
آسان
کردیا کیونکہ اپنی سمجھ اور عقل کے ساتھ ان رفعتوں کے حصول کی راہیں اس پر روشن نہیں ہو سکتی تھیں۔زمین کی طرف جھکتے ہیں ان رفعتوں میں پرواز کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول سے بے رغبتی برتتے ہیں۔ساری کی ساری زندگی اس گندی دنیا، بے وفا دنیا کے لئے ہے۔اور اس کے ساتھ اظہا نوا بھا تیسری بات یہ بتائی کہ یہ لوگ مطمئن بھی ہو جاتے ہیں یعنی دنیا
کے
حصول کے بعد کسی اور اس سے بہتر چیز کے حصول کی طرف ان کی توجہ پھر ہی نہیں سکتی۔مزید ترقیات
کا خیال ان کو ترک کرنا پڑتا ہے۔دنیوی ترقیات کے علاوہ جو مزید ترقیات ہیں ان کا تو روحانی
ترقیات سے تعلق ہے نا۔ان
کو تو اللہ تعالیٰ کا پیا مل جانے کے ساتھ تعلق ہے نا۔ان کا تو اللہ تعالیٰ کی

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۲۶۲
سورة يونس
رضا کے حصول کے ساتھ تعلق ہے نا۔ان کا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں فنا ہو جانے کے
ساتھ تعلق ہے نا۔ان کا تو ان راہوں پر چلنے سے تعلق ہے جن راہوں پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم ہمیں نظر آئیں۔ان
کا تعلق تو اس خاتمہ پر ہے، خاتمہ بالخیر پر جس کی طرف قرآن کریم نے صراط مستقیم کے ذریعے
ہدایت دی۔ان کا تعلق تو ان جنتوں سے ہے جن جنتوں کی وسعت زمانی و مکانی جن جنتوں کی وسعت
اپنی نعماء کے لحاظ سے، جن جنتوں کی وسعت خدا تعالیٰ کے پیار کے لحاظ سے اتنی زیادہ ہے کہ دنیا
اس کے مقابلے میں ایک حقیر ذرے سے زیادہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔وَ اطْبَانُوا بِهَا لیکن یہ
لوگ بد قسمت دنیاوی زندگی پر اطمینان پکڑ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دنیوی زندگی کے علاوہ کچھ اور
حاصل کیا ہی نہیں جاسکتا۔مزید ترقیات کا خیال وہ ترک کر دیتے ہیں۔دنیا دار دنیا پر ٹھہر جاتا ہے۔اطمینان پکڑ لیتا ہے۔اس سے کہیں بہتر احسن ارفع ترقیات کو نظر انداز کر دیتا ہے اس کے لئے کوششیں
ترک کر دیتا ہے۔اور یہ جو رَضُوا بِالْحَیوۃ الدنیا ہے راضی ہو گیا یہ پورے کا پورا راضی ہو جاتا ہے۔اس میں پھر
کسی اور رضا کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔یہ وقتی نہیں ہے رَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا بلکہ اپنے نزدیک وہ
سب کچھ یہی سمجھتے ہیں اور اپنی ہلاکت کا سامان پیدا کرتے ہیں۔چوتھی بات یہاں یہ بتائی وَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ ابْتِنَا غُفِلُونَ - لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا - رَضُوا بِالْحَيَوةِ
الدُّنْيَا - اطمَانُوا بِهَا کالازمی نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اپنی رحمت سے جو اپنی آیات
نازل کیں اس معنی میں بھی کہ قرآن کریم میں تمام وہ آیات آ گئیں کہ جو تعلیم کے لحاظ سے شریعت
کے لحاظ سے ہدایت کے لحاظ سے اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہیں اور اس لحاظ سے بھی کہ قرآن کریم پر عمل
کرنے کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی ان آیات کے مشاہدے کرتا ہے کہ جوتعلیم میں نہیں بلکہ اس
کائنات میں نشان ، آسمانی نشان جو خدا تعالیٰ کی محبت ظاہر کرتے ہیں، وہ آسمانی نشان جو وہ اپنے
بندوں کے لئے بطور مدد اور نصرت کے بھیجتا ہے ، وہ آسمانی نشان جوان لوگوں پر قہر کی تجلی کی صورت
میں آسمان سے اترتے ہیں جو اس کے پیاروں کو ستانے والے ہیں ، وہ آسمانی نشان جن سے حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کی دنیا اور آسمان بھر پور اور معمور ہے اتنی کثرت سے نشان ، اتنے عظیم

۲۶۳
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نشان، ظاہری نشان ، باطنی نشان، تعلیم کے لحاظ سے نشان، معجزات کے لحاظ سے نشان، خدا تعالیٰ کے
پیار کے جلوے، ان سے غافل۔یہ لازمی نتیجہ نکلا اس کا۔اور اس غفلت کے نتیجہ میں نشان
تو جھنجھوڑتے
ہیں چاہے وہ انذاری نشان ہوں خواہ وہ تبشیری نشان ہوں خواہ وہ تعلیمی نشان ہوں خواہ وہ حسن ہو
ہدایت اور شریعت کا خواہ وہ کمال ہو اصول شریعت کا خواہ وہ روشن راہ ہو جس کے اوپر چلنے کی ہمیں
ہدایت دی گئی ہے خواہ وہ نور ہو جو خدا تعالیٰ کے بندوں
کو ملتا اور ان کی راہنمائی کرتا ہے جب ہر چیز
سے محروم ہو گئے اپنے پہ ہدایت کے دروازے بند کر لئے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ۔لازمی
نتیجہ یہ نکلا کہ نشانات کے دیکھنے سے آنکھیں اندھی، نشانات پڑھنے سے زبان بے حرکت، زبان
حرکت کرتی ہے تو ہم پڑھتے ہیں نا۔نشانات سننے سے کان بہرا، نشانات سمجھنے سے دماغ میں فراست
اور ذہانت کی بجائے حمق بھرا ہوا ہے۔نشانات کے اجتماعی اثر کو قبول نہ کرنا اس لئے کہ صحن سینہ نور نُور
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ سے بھرا ہوا نہیں بلکہ شیطانی ظلمات سے اندھیرا ہی اندھیرا ہے وہاں۔تو یہ
ایک گروہ ہے جس کا نقشہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ یونس کی اس آیت میں کھینچا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اس کا نتیجہ یہ ہوگا۔مَا وَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ گناہ کے بعد انہوں نے تو بہ نہیں کی۔پشیمان نہیں ہوئے
اپنی غفلتوں پر بلکہ کسب کے معنی ہیں جمع کرنے کے بھی یعنی تو بہ کا فقدان۔تو بہ جو ہے حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو تو بہ کرتا ہے وہ ایسا ہی ہے جس سے گناہ سرزد ہی نہیں ہوا تختی اس
کی صاف ہو جاتی ہے لیکن یہاں یہ ہے کہ نہ پشیمانی ، نہ احساس گناہ ، نہ تو بہ، نہ خدا سے مغفرت کا
چاہنا۔گناہ پر گناہ جمع ہونا شروع ہو گیا۔کسب گناہ کیا۔عربی میں اسے ہم کسب گناہ کہیں گے اور جب
گناہوں کا پلڑا بھاری ہو گیا نیکیوں سے۔ہر گناہ گار بھی کوئی نہ کوئی نیکیاں بھی کر رہا ہوتا ہے اپنی زندگی
میں، کتے کو روٹی دے دی۔جہاں سو جھوٹ بولے وہاں پچاس ساٹھ سچ بھی بول دیئے لیکن یہاں
يكسبون کسب گناہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان کی نیکیاں کم وزن ان کے گناہ بڑے وزن
والے۔تو بہ انہوں نے کی نہیں۔پشیمانی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہی نہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کی تو بہ کو قبول نہیں کیا۔ساری زندگی ایک کے بعد دوسرا گناہ جمع ہوتا رہا۔اس لئے
النار نار جہنم وہ ان کا ٹھکانہ ہے۔جو خدا تعالیٰ کے پیار سے اپنی روح میں جلا پیدا نہیں کر سکے اللہ تعالیٰ

۲۶۴
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
ان کے زنگ کو دور کرنے کے لئے جہنم میں انہیں پھینکے گا تاکہ سزا کے نتیجہ میں پھر ایک وقت ایسا آئے
کہ جب وہ اتنی سزا بھگت لیں تو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہاں کہ ان کے مقابلہ میں ایک اور گروہ بھی ہے اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا چونکہ یہاں
اس کے مقابلے پر آیا ہے۔اس لئے ایمان کا اشارہ ان تمام باتوں کی طرف ہوگا جن کا ذکر پہلی آیت
میں ہے۔یہ وہ گروہ ہے جو ایمان لا یا اللہ پر اور لَا يَرْجُونَ لِقاءَنَا جن کے متعلق کہا گیا تھا اس گروہ
میں شامل نہیں ہوا۔یہاں ایمان اس طرف بھی اشارہ کر رہا ہے اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لا کے اس کی
معرفت حاصل کی اس کی ذات کی بھی اور اس کی صفات کی بھی۔یہ وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ پر ایمان
رکھتے ہیں۔اپنی ساری اُمیدیں اسی سے وابستہ رکھتے ہیں اور غیر اللہ کی طرف نگاہ نہیں رکھتے اور امید کا
حقیقی مرجع اللہ تعالیٰ کی ذات کو سمجھتے ہیں۔امنوا وہ ایمان لاتے ہیں خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے
جلال کو وہ سمجھتے ہیں اس کی کبریائی کے جلوے ان پر ظاہر ہوتے ہیں۔اور ان کے دل خشیت اللہ سے
بھر جاتے ہیں اور لرزاں ترساں اپنی زندگیوں کے دن گزارنے والے ہیں۔اور وہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر، وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں
کی تو بہ کو قبول کرتا ہے۔انسان ہیں غلطیاں ہو جاتی ہیں ان سے۔مومن ہیں غلطی کرتے ہیں پشیمان ہوتے ہیں۔پشیمان
ہوتے ہیں اپنے رب کی طرف رجوع کرتے اور تو بہ کرتے ہیں۔اپنے غفور خدا سے مغفرت چاہتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اور ایمان لاتے ہیں کہ توبہ کے نتیجہ میں گناہ جمع
نہیں ہوا کرتے بلکہ تختی صاف ہو جاتی ہے اور نیکیوں کا پلہ بھاری ہو جاتا ہے۔سی وہ گروہ ہے وَعَمِلُوا الصلحت جو نیک اور مناسب حال عمل کرتے ہیں۔نیک عمل حقیقت وہ ہے جو
قرآن کریم کی ہدایات کے مطابق کیا جائے۔قرآن کریم نے ہماری ساری زندگی کو اپنے احاطہ میں لیا
ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ قیامت کے روز قرآن کریم تم سے محاسبہ کرے گا
کہ چھ یا سات سو جتنے بھی احکام ہیں ان کے مطابق تم نے اپنی زندگیاں گزاریں یا نہیں قرآن کریم
کے ہر حکم پر عمل کرنا ہر امر اور نہی کے مطابق زندگی گزارنا یہ نیک زندگی ہے یہ پاک زندگی ہے لیکن
قرآن کریم صرف یہ نہیں کہتا کہ نیک بنو اس معنی میں کہ جو ہدایت تمہیں دی گئی ہے اس کے مطابق عمل
کرو۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ نیک بھی بنو اور صاحب فراست بھی بنو اور نور بھی خدا تعالیٰ سے حاصل

۲۶۵
سورة يونس
تغییر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
کرو تا کہ جہاں قرآن کریم کی ہدایت ہی دور استے تمہارے سامنے کھولے اور تمہیں اختیار دے کہ جو
مناسب حال راستہ ہے اس کو اختیار کرو تو تم واقعہ میں مناسب حال راستہ اختیار کرنے والے ہو۔مثلاً
کہا گیا کہ جو تیرا گناہ کرتا ہے اسے معاف بھی تو کر سکتا ہے بدلہ بھی تو لے سکتا ہے لیکن مناسب حال راہ
کو اختیار کر اگر معافی سے اس کی اصلاح ہو سکتی ہے معاف کر دے۔اگر انتقام سے اس کی اصلاح
ہوسکتی ہے معاف نہ کر انتقام لے۔بعض لوگ معافی دے کر گناہ کرتے ہیں۔معافی دے کر گناہ گارکو
گناہ میں بڑھانے والے بن جاتے ہیں۔معاف کر کے گناہ کرنے میں اس کے ممد اور معاون بن
جاتے ہیں۔بہت سے احکام ہیں جن پر مناسب حال ہونے کا حکم چسپاں ہوتا ہے اور اس کے مطابق
ہمیں عمل کرنے کا حکم ہے۔الصلحت میں جو مناسب حال ہے یعنی وَ عَمِلُوا الصّلحت اس میں جو مناسب کا مفہوم ہے اس
سے ایک اور بات کا بھی ہمیں پتہ لگتا ہے اور وہ ایک اور چیز کی طرف اشارہ ہے قرآن کریم نے یہ
اعلان کیا کہ میں کتاب مبین بھی ہوں اور کتاب مکنون بھی ہوں تعلیم کا جو پہلو زمانے کے لحاظ سے
مناسب حال ہے۔مراد ہے تعلیم تو اپنی جگہ قائم ہے اس میں تو کوئی تبدیلی اور تغیر نہیں ہوسکتا جیسا کہ میں
نے پچھلے جمعہ میں لاہور میں کھول کے بیان کیا تھا لیکن ایک ہی تعلیم ہے اس کے بہت سے پہلو نکلتے
ہیں۔کچھ پہلو وہ نکلتے ہیں جن سے بدلے ہوئے حالات میں قرآن کریم کی بنیادی تعلیم کا ایک
پہلو اجاگر ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنے پاک بندوں مطہرین میں سے کسی کو چنتا اور اسے سمجھتا ہے کہ ہمارا
جو یہ حکم ہے اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے۔وہ مکنون کا حصہ جو ہے چھپی ہوئی چیز وہ ظاہر ہو جاتی ہے، وہ
روشن ہو کے ہمارے سامنے آجاتی ہے پھر وہ مبین کا ایک حصہ بن جاتی ہے۔اس لئے قرآن کریم کامل
اور مکمل شریعت اس لئے بھی ہے کہ وہ مسائل جونزولِ قرآن سے صدیوں بعد پیدا ہونے والے تھے
ان مسائل کو بھی قرآن عظیم نے احسن رنگ میں بہترین رنگ میں حل کیا اور حل کیا اپنے ان بندوں کی
وساطت سے جنہوں نے خدا کا پیار حاصل کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ
خود ان کا معلم بنا اور اسرار قرآنی اس نے ان کو سکھائے اور اس زمانہ پر رحم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے
ان کے ذریعہ سے اس زمانہ کے ، جو بھی زمانہ تھا جو بھی صدی تھی ، اس میں نئے مسائل جوا بھرے تھے
ان کا قرآن کریم کی ہدایت کی روشنی میں حل انسان کے ہاتھ میں رکھ دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۶
سورة يونس
يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِايْمَانِهِمْ جس معنی میں یہاں ایمان کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ لوگ جو اس معنی
کے لحاظ سے ایمان کے ہر پہلو کے لحاظ سے مومن ہیں اللہ تعالیٰ کامیابی کی راہ پر انہیں آگے ہی آگے
بڑھاتا چلا جاتا ہے يَهْدِيهِمْ یعنی یہاں یہ بات بتائی گئی ہے کہ انسان ایک وقت میں نیک کام کرنے
والا ، مناسب حال کام کرنے والا بھی ہے لیکن جو آج کے بعد میں سالہ اس نے زندگی گزاری کسی وقت
میں وہ ٹھو کر بھی کھا سکتا ہے۔یہ بھی اس کے ساتھ لگا ہوا ہے اس واسطے خدا تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ہم
اپنے بہتر خیر خاتمہ تک نہیں پہنچ سکتے۔اس کی یہاں بشارت دی کہ تم ایمان اور عمل صالحہ پر قائم رہو۔خدا تعالیٰ تمہارا خاتمہ بالخیر کرنے کا سامان پیدا کر دے گا۔يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ تمہارا
خاتمہ بالخیر ہوگا یعنی آخری سانس تک تم خدا تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی کے ساتھ اپنے ہاتھ میں تھامے
رکھو گے تم خدا کے اخلاق اپنے اخلاق پر چڑھا کے زندگی گزارنے والے ہو گے تم فانی فی اللہ اور
فانی فی محمد کی حیثیت میں اپنے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی زندگیوں کے اوقات گزار نے والے
ہو گے۔تم پر خدا تعالیٰ یہ فضل کرے گا۔اپنی کوشش سے انسان ایسا نہیں کر سکا۔یہ جو عمل ہے اس میں مثلاً ہم کسی کو عمل صالح کسی کو اس کا حق دیتے ہیں مال کے لحاظ سے کوئی ایسا
طالب علم ہو نہار آ جاتا ہے جس کا ہم وظیفہ مقرر کرتے ہیں۔اس کا حق خدا نے قائم کیا ہے۔یہ بھی
عمل صالح ہے اور خدا تعالی کی تسبیح وتحمید کرنا اس کی کبریائی بیان کرنا اور اس کے جلال اور اس کی جو
عظمت ہے اس کا ہر وقت اپنے ذہنوں میں تصور رکھنا اور دنیا کے سامنے اس کی عظمت و جلال کو پیش
کرنا اس کے حسن کے جلووں سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کرنا دعاؤں کے ذریعے۔تو دعا بھی
عمل میں شامل ہے۔اسی واسطے حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ جس شخص نے کامیاب ہونا ہو وہ تد بیر کو
بھی اپنی انتہا تک پہنچائے جو ظاہری چیز ہے اور دعا کو بھی اپنی انتہا تک پہنچائے۔جب دعا اور
تدبیر دو مختلف چیزیں چلتی چلتی ایک نقطے پر اکٹھی ہو جاتی ہیں۔نقطہ کمال پر تب اللہ تعالیٰ فضل
کرتا اور دعا کو قبول کرتا اور تدبیر میں اپنی رحمت سے ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ کامیاب
ہو جاتا ہے۔انسان يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِأَيْمَانِهِم اس ایمان میں دعا شامل ہے دعا بھی عمل صالح
ہے اللہ اکبر کہنا اور سُبحان اللہ کہنا خدا تعالیٰ کی صفات کا ورد کرنا یہ سب دعاؤں میں شامل ہیں۔تو جو شخص دعاؤں میں لگا رہتا ہے (ایمان میں وہ بھی ہے ) اور دوسرے احکام بھی بجالاتا ہے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۶۷
سورة يونس
اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کرتا ہے کہ کامیابی کی راہ پر خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو آگے ہی آگے بڑھاتا چلا
جاتا ہے اور ان کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ساری عمر نیکی پر وہ قائم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ
خاتمہ بالخیر یہ نویں بات بتائی اللہ تعالیٰ نے۔ج
دسویں یہ بتا یا د غونهُم فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُم وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمُ وَأَخِرُ دَعُوهُمْ أَنِ الْحَمْدُ
لِلهِ رَبِّ الْعلمین زیادہ لمبی تفسیر کرنے کی بجائے میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس آیت سے ہمیں
پتہ لگا، یہ بات بڑی اہم ہے مجھ سے بھی بہت دفعہ بہتوں نے سوال کیا کہ کیا جنت میں عمل نہیں ہو گا تو یہ
بھی بعض لوگوں کے دماغ میں الجھن پیدا کرتا ہے بعض نا سمجھی سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہاں کوئی عمل نہیں
ہے۔اس دنیا میں ہے۔ہمارا محاورہ بھی ہے کہ یہ عمل کی دنیا ہے۔عمل عمل میں فرق ہے۔ایک وہ عمل
ہے جو امتحان کے طور پر ہوتا ہے یعنی ایک وہ عمل ہے جو مثلاً بی۔اے کا ایک طالب علم کر رہا ہے۔محنت
کرتا ہے۔بڑی محنت کرتا ہے راتوں کو جاگتا ہے، جو اچھے پڑھنے والے ترقی یافتہ اقوام میں ان کے
نوجوان اتنی محنت کرتے ہیں کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔آکسفورڈ میں میں نے دیکھا کہ محنتی طالب
علم اپنی کلاس کے علاوہ بارہ تیرہ گھنٹے روزانہ اتوار سمیت سات دن ہفتہ کے سارے دنوں میں بارہ
تیرہ گھنٹے خود اپنے کمرے میں بیٹھ کر پڑھتا ہے۔یہ عمل ہے جس کے بعد وہ کسی نتیجہ یعنی امتحان میں
یا فیل ہوگا یا پاس ہوگا یعنی ایسا عمل جس کے نتیجے میں فیل ہونا یا پاس ہونا لگا ہوا ہے۔یہ جو ساری دنیا
ہے ہماری جس کو ہم عمل کی دنیا کہتے ہیں اس کو ہم جزا کی دنیا بھی کہتے ہیں یعنی یہاں کے سارے
اعمال ایسے ہیں جن کے نتیجے میں یا اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہوگا یا اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہوگا یا ہمارے
اعمال مقبول ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں قبول کرے گا۔اپنی رحمت سے یا رد کر دیئے جائیں گے
یا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی جنتوں میں ہمیں داخل کرے گا مرنے کے بعد یا غضب کی آگ میں انسان
کو جلنا پڑے گا۔تو یہ ایسے اعمال ہیں جزا اور سزا جن سے متعلق ہیں۔بعض ایسے اعمال ہیں جن کے ساتھ جزا اور سز ا تعلق نہیں جنت معمور الاوقات ہے۔نکما نہیں بیٹھے
گا انسان۔خدا کی جنتوں میں کام کرنا پڑے گا اور اس کی دو مثالیں اس آیت میں خدا تعالیٰ نے دی
ہیں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنا۔دَعْوبُهُمْ فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُمَّ اور وَأَخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رب العلمين بڑاعمل جنتیوں
کا اللہ تعالیٰ کے پیار میں اس
کی تسبیح اس کی تقدیس اس کی حمد کرنا یہ عمل ہوگا

۲۶۸
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
اور دوسرا انسانوں کے ساتھ تعلق رکھنے والا عمل ہوگا اور وہ یہ ہوگا۔تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلم ان کے لئے
دعائیں کرنا۔یہ دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتیں اور اس کے پیار کے جلوے پہلے سے
زیادہ نازل ہوں تم پر ایک دوسرے کے لئے دعا کر رہے ہوں گے۔یہ نہیں ہوگا کہ انسان مرنے کے
بعد جس جنت میں جائے گا جب وہ وہاں سُبْحَانَ الله - اللهُ أَكْبَرُ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہے گا تو خدا تعالیٰ اس
دنیا میں تو بعض انسانوں
کو کہتا ہے کہ تم زبان سے سُبحان اللہ کہہ رہے ہو گر تمہارا عمل بتارہا ہے کہ تم
خدا تعالیٰ میں ہزار عیب بھی دیکھ رہے ہو حالانکہ خدا تعالیٰ میں تو کوئی عیب نہیں ہے۔وہ تو ہر لحاظ سے ہر
پہلو سے ہر جہت سے اوپر نیچے ظاہر وباطن ہر لحاظ سے پاک ہے پاکیزگی کا سرچشمہ ہے لیکن تم
خدا تعالیٰ کو ایک ہی زبان سے رازق بھی کہہ رہے ہوتے ہو اور اسی زبان سے تم لوگوں سے مانگ بھی
رہے ہوتے ہو۔تم خدا تعالیٰ کو رازق سمجھتے ہوئے۔رشوت دینے کے لئے بھی تیار ہو جاتے ہو لیکن اس
قسم کا نقص اور خامی جنت کی دعاؤں میں نہیں ہوگی کہ جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید بھی
رڈ کر دی جاتی ہے بلکہ پاک زبانوں سے پاک خدا تعالیٰ کی پاک حمد کے ترانے نکلیں گے۔جو
خدا تعالیٰ کو پیارے لگیں گے اور اس کے نتیجے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر روز جنتی
ان اعمال مقبولہ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پیار کو پہلے دن سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں گے۔تو وہاں عمل ہے لیکن یہ خطرہ نہیں کہ ناکام ہو جائیں گے۔خطرات سے پاک عمل جنت میں بھی
ہیں۔دعا ئیں ہیں جس کی مثال یہاں دی گئی ہے۔لیکن وہ لوگ لا يَرْجُونَ لِقلونا کے دائرے کے اندر آتے ہیں وہ تو جس طرح پہلے میں بتا چکا
ہوں ان کی کیفیت قرآن کریم نے کیا بیان کی ہے وہ تو اس نعمت سے بھی محروم ہوں گے نا۔سزا بھگتیں
گے۔اللہ تعالیٰ معاف کرے ہر ایک کو ، بڑا سوچا ہے ایک لحظہ کا بھی خدائی قہر جو ہے وہ انسان
برداشت نہیں کر سکتا لمبا عرصہ تو علیحدہ رہا۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۴۱ تا ۵۵۰)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۶۹
سورة يونس
آیت ۱۷۱۶ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ قَالَ الَّذِينَ لَا
يَرْجُونَ لِقَاءَنَا انتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا اَوْ بَدِّلُهُ قُلْ مَا يَكُونُ لَى أَنْ أَبَدِ لَهُ
مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ
رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلْ لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَكوتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا
ادريكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرَا مِن قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ )
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنت اور جب انہیں ہماری روشن آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جو
لوگ ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے وہ کہہ دیتے ہیں کہ (اے محمد) تو اس کے سوا کوئی اور قرآن لے
آ۔یا اس میں (ہی کچھ ) تغیر ( وتبدل) کر دے۔تو (انہیں) کہہ ( کہ یہ ) میرا کام نہیں کہ میں اس
میں اپنی طرف سے (کوئی) تغیر و تبدل) کردوں۔میں ( تو ) جو ( کچھ ) مجھ پر (وحی سے حکم نازل )
کیا جاتا ہے اسی کی پیروی کرتا ہوں اور اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے
( ہولناک ) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ( کہ مجھے نہ آ پکڑے )۔قُلْ لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلُوتُهُ
علیکم اور تو (انہیں) کہہ کہ اگر اللہ کی (یہی) مشیت ہوتی ( کہ اس کی جگہ کوئی اور تعلیم دی جائے ) تو
میں اسے تمہارے سامنے پڑھ کر نہ سنا تا اور نہ وہ (ہی) تمہیں اس ( تعلیم ) سے آگاہ کرتا۔چنانچہ اس
سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں کیا پھر ( بھی ) تم عقل سے کام نہیں لیتے۔سورۃ انعام کی جو آیات ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا
اللہ ہے۔یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے نہ آسمان پیدا ہو گئے ، نہ زمین معرض وجود میں آئی اور
آسمانوں اور زمین پر جب تم غور کرو جیسا کہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا وَ سَخَر
لَكُمْ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۳) کہ اے انسانو ! تمہیں اپنی بقا کے لئے
اور اپنی نشوونما کے لئے اور اپنی بھر پور زندگی کے لئے جو کچھ بھی چاہیے وہ فَاطِرِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہی
کی طرف سے ملتا ہے۔اللہ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں، کوئی بغیر استثنا کے کہ جس نے تمہیں کوئی ایسی
چیز دی ہو جو خدا نے نہیں دی۔سب کچھ خدا نے دیا۔کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے تم وہ پاؤ جو تم اللہ سے،
اپنے پیدا کرنے والے رب سے نہ پاسکو۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۲۷،۵۲۶)

۲۷۰
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اسی لئے دوسری جگہ یہ بھی فرمایا تھا کہ قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ
العلمينَ۔(الانعام : ۱۶۳) کہ کامل اطاعت کرنی ہے۔نماز ہے۔دوسری قربانیاں ہیں۔زندگی کا ہر
پہلو ہے۔موت کی ہر شکل ہے۔یہ اللہ رب العلمین کے لئے ہے یعنی میری ہر حرکت اور میرا ہر
سکون اس لئے ہے کہ میرا تعلق ربوبیت رَبِّ العلمین کے ساتھ قائم اور پختہ رہے کیونکہ اگر وہ تعلق
کٹ گیا تو پھر میں ہدایت نہیں پاسکتا اس کی طرف۔لَا شَرِيكَ لَه اس کا کوئی شریک نہیں۔توحید خالص پر میں قائم ہوں اور مجھے اسی امر کا حکم دیا گیا
ہے اور میں مقدور بھر اطاعت کرتا ہوں۔یہ عملی نمونہ ہے میرا۔میرے پیچھے چلو۔کہنے والا تو ایک ہی
تھا، میرے پیچھے چلو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ کے منہ سے آپ کی حقیقت خدا تعالیٰ نے یہ بیان کی اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى جو وحى الهى
اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری اور نوع انسانی کی بھلائی کے لئے نازل ہوئی میں صرف اس وحی کی
اتباع کرتا ہوں اور تم ؟ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ (ال عمران: ۳۲) اگر تمہارے دل میں اللہ کی جو
رب العالمین ہے، محبت ہے اور چاہتے ہو کہ وہ بھی تم سے پیار کرے فَاتَّبِعُونی میری اتباع کرو۔کس چیز میں اتباع کرو؟ وہی جو دوسری جگہ ہے اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں صرف اس وحی الہی
کی اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر اللہ نے نازل کی ہے اور تم میری اتباع کرتے ہوئے صرف اس وحی کی اتباع
کرو جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی اور اس کے علاوہ ہلاکت ہے۔اِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيم یاد رکھو جو اس وحی کو چھوڑتا وہ اپنے لئے ہلاکت ، نا کامی ، بدامنی ، خوف، بے
اطمینانی کے سامان پیدا کرتا ہے اس زندگی میں بھی اور آخری زندگی میں، اُخروی زندگی میں بھی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۱۳، ۳۱۴)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ اعلان کروایا ) اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى الى جو وحی مجھ پر
نازل ہو رہی ہے میں صرف اس کی اتباع کرتا ہوں اور جس وقت ہمیں کہا گیا کہ آپ کی اتباع کرو تو
اس کے یہ معنی ہو گے کہ جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم صرف اس وحی کی اتباع کر
رہے ہیں جو آپ پر نازل ہو رہی ہے۔اس لئے ہر سچے مومن کا فرض ہے کہ صرف اس وحی کی اتباع
کرے جو آپ پر نازل ہو رہی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی