سُوْرَۃُ یُوْنُسَ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۷۱
سورة يونس
اور اس وحی سے ہمیں ایک بات جس کا اب میں ذکر کر رہا ہوں یہ معلوم ہوئی کہ حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے اس کے علاوہ کسی پر تو گل کرنے والے نہیں تھے اور کسی کی
احتیاج محسوس کرنے والے نہیں تھے بلکہ یہ اعلان کرنے والے تھے اپنے متبعین، اتباع کرنے
والوں کو مُؤْمِنُونَ حَقًّا ، جنہیں قرآن کریم نے کہا ہے کہ میری طرح تم بھی خدائے واحد و یگانہ،
رب العالمین پر توکل کرو اور ہر چیز اس سے مانگو۔یہ عملی زندگی میں خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کا
ذریعہ ہے۔عملی زندگی میں زندہ خدا سے زندہ تعلق ہم کہتے ہیں، پیدا کرو یہ ہے۔ہر چیز اس سے مانگو۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۶۳، ۲۶۴)
آیت ۵۹٬۵۸ يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تَكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَ
شفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ
وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِلْ لِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ۔اے وے تمام لوگو! جو اس دنیا میں بستے ہو یا مستقبل میں اس دنیا کو بساؤ گے تمہارے پاس
تمہارے رب کی طرف سے یقیناً ایک ایسی کتاب آ گئی ہے جو سراسر نصیحت ہے اور شفاء لما في
الصدور وہ ہر اس بیماری کے لئے جو شیطان سینوں میں پیدا کر سکتا ہے شفا دینے والی ہے اور ایمان
لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔تو اُن سے کہہ دے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور
اس کی رحمت سے وابستہ ہے۔پس اس پر انہیں خوشی منانا چاہیے۔جو کچھ دنیا کے اموال اور اس کی
لذتیں اور اس کی وجاہتیں اور اس کے اقتدار میں سے وہ جمع کر رہے ہیں ان سے یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ
نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہے کہیں زیادہ بہتر ہے۔اس آیت میں قرآن کریم کے متعلق چار باتیں بیان کی گئی ہیں۔ایک یہ کہ قرآن کریم کی تعلیم
مَوْعِظَةٌ ( نصیحت ) ہے اور اللہ تعالیٰ جس رنگ میں جن لوگوں کی گرفت کرتا ہے اور اپنے قہر اور غضب
کا انہیں مورد ٹھہراتا ہے اور جس رنگ میں جن لوگوں پر اپنا فضل فرماتا ہے اور انہیں اپنی خوشنودی کے
عطر سے ممسوح کرتا ہے۔ان کے واقعات ایسے رنگ میں بیان فرماتا ہے جو دلوں پر اثر کرنے والا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اور دلوں کو نرم کرنے والا ہوتا ہے۔۲۷۲
سورة يونس
دوسرے یہ فرمایا کہ یہ کتاب شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ ہے۔جو بیماریاں سینہ و دل سے تعلق رکھتی
ہیں اس کتاب میں ان تمام بیماریوں کا علاج پایا جاتا ہے اور جو نسخے یہ کتاب تجویز کرتی ہے ان کے
استعمال سے دل اور سینہ کی ہر روحانی بیماری دور ہو جاتی ہے۔تیسری بات جو قرآن کریم کے متعلق یہاں بیان فرمائی ہے۔وہ ھڈی ہے۔یعنی اس کی تعلیم
ہدایت پر مشتمل ہے۔وہ ان راہوں کی نشان دہی کرتا ہے۔جو اس کے قرب تک پہنچانے والی ہیں
اور منزل بہ منزل بہتر سے بہتر ہدایت ان کی طاقت و استعداد کے مطابق ان کو عطا فرماتا ہے اور
ہدایت کرتا چلا جاتا ہے حتی کہ بندہ اپنے اچھے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔وہ اپنی جنت اور اپنے رب کی
رضا کو حاصل کر لیتا ہے۔چوتھی بات قرآن کریم کے متعلق یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ ایمان والوں کے لئے یہ رحمت کا موجب
ہے یعنی جو لوگ بھی قرآن کریم کی بتائی ہوئی ہدایت پر عمل کرتے ہیں ان
کو اللہ تعالیٰ جو بڑا احسان
کرنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیتا ہے۔پہلی بات جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے قرآن کریم کے متعلق یہ بتائی گئی ہے کہ یہ مَوْعِظَةٌ ہے۔مَوْعِظَةٌ یا وعظ کے عربی زبان میں معنی ہوتے ہیں۔ایسی نصیحت جو جزا وسزا اور ثواب و عقاب کو اس
طرح بیان کرنے والی ہو کہ اس سے دل نرم ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ اور رجوع کریں اور
ان میں یہ خواہش پیدا ہو کہ دنیا کی ہر چیز کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہی میں لگ جائیں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ میں فرمایا ہے کہ ہم جو وعظ کرتے ہیں اور جس کا ذکر ہم نے قرآن کریم کے
متعلق کیا ہے وہ یہ ہے وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِه (البقره: ۲۳۲) کہ ہم
نے محض ” الکتاب“ ہی نہیں اتاری اور صرف کامل ہدایتیں ہی اس میں ہم بیان نہیں کرتے بلکہ ہم ان
کی حکمتیں بھی بیان کرتے ہیں۔ہر ہدایت کی وجہ بھی بتاتے ہیں، اس کے نتائج پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔ہم تمہارے سامنے ایک
تصویر لا رکھتے ہیں کہ وہ لوگ جو ہماری ہدایات سے منہ موڑتے ہیں ان کے ساتھ ہمارا کیا سلوک ہوتا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۷۳
سورة يونس
ہے۔وہ مسل کے رکھ دیئے جاتے ہیں اور ہمارا قہر انہیں خاک اور راکھ کر چھوڑتا ہے۔اس کے برعکس
جولوگ ہماری ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں ہم انہیں ایسا اچھا بدلہ دیتے ہیں اور انہیں اتنا خوشکن ثواب
حاصل ہوتا ہے اور اصلاح نفس کے ایسے مواقع انہیں میسر آتے ہیں کہ نفس باقی ہی نہیں رہتا صرف
ہماری محبت ہی باقی رہ جاتی ہے۔مختلف رنگوں میں اللہ تعالیٰ لوگوں کو قرآن کریم میں ہدایت کی راہیں بتلاتا ہے۔مثلاً وہ لوگ
جنہوں نے پہلے رسولوں کا انکار کیا اور ان کی مخالفت کی ، جس قسم کی اور جس طرح انہیں سزائیں دی
گئیں۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کا بیان کثرت سے اس کتاب مجید میں پایا جاتا ہے۔اسی طرح وہ لوگ جو ایمان لائے اور صدق و وفا سے انہیں خدا تعالیٰ کا پیار حاصل ہوا اور خدا تعالیٰ
کی رحمتیں ان پر نازل ہوئیں ان کی بھی ایک تصویر ، ایک نقشہ قرآن کریم ہمارے سامنے رکھ رہا ہے۔پس قرآن نصیحت بھی کرتا ہے۔بعض باتوں کے کرنے کا حکم دیتا ہے اور بعض باتوں سے روکتا ہے اور
ساتھ ہی حکمتیں بھی بیان کرتا ہے کہ اس وجہ سے تمہیں ان باتوں سے روکا گیا ہے اور اس غرض کے
لئے ان باتوں کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ سب باتیں مَوْعِظَةٌ کے اندر آ جاتی ہیں۔فرمایا ہماری یہ کتاب جو ہماری ربوبیت کے مظاہرہ
کے لئے نازل کی گئی ہے ہم اس کے ذریعہ تمہاری نشو ونما کرنا چاہتے ہیں اس میں یہ خوبی ہے کہ یہ
وعظ ونصیحت ہے۔دوسری بات جو قرآن کریم کے متعلق یہاں بیان ہوئی ہے وہ شِفَاء لِمَا فِی الصُّدُورِ ہے۔یعنی جو
گند اور بیماری سینوں میں ہوتی ہے اس کے لئے یہ کتاب بطور شفا کے ہے۔قرآن کریم میں تمام روحانی
بیماریوں کا تعلق صدور یا دلوں سے قرار دیا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ
الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (النَّاسِ: ۵ تا ۷ )
اس میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ پناہ مانگو اس وسوسہ ڈالنے والے شیطان سے جو ہر قسم کا وسوسہ
ڈال کر شرارت سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔یہاں ایک بنیادی اصول کا ذکر فرمایا کہ تمام گناہ شیطانی وسوسہ کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں اور
۲۷۴
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفة اصبح الثالث
شیطان وسوسہ ڈال کر خود غائب ہو جاتا ہے اور جس کے دل میں وہ وسوسہ ڈالتا ہے اسے یہ معلوم نہیں ہوتا
کہ یہ وسوسہ ڈالنے والی ہستی شیطان تھی یا کوئی نیک ہستی تھی۔اگر شیطان خناس نہ ہو اور وسوسہ ڈال کر
پیچھے ہٹنے والا نہ ہوتو کوئی عقل مند انسان شیطانی وساوس کا شکار ہوکر روحانی بیماری میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔پس شیطان صرف وسواس ہی نہیں بلکہ خناس بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کریم شفاء لِمَا فِی الصُّدُور ہے یعنی سینہ کی تمام روحانی بیماریوں کی
شفاء اس میں پائی جاتی ہے۔جو وسوسہ بھی شیطان دل میں ڈالے اسے دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں ایک ہدایت اور ایک تعلیم دی ہوئی ہے۔اگر تم غور سے کام لو، اگر تم اس کے
مطالب اور معارف تلاش کرنے کی کوشش کرو اور جب شیطان تم پر حملہ آور ہورہا ہو قرآن کریم ہاتھ
میں لے کر تم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔تو وہ تم پر غالب نہیں آ سکتا اور نہ تمہیں بیمار کر سکتا
ہے بلکہ قرآنی نور تمہارے سینوں اور دلوں میں اس طرح پھیل جائے گا کہ شیطان جو ظلمت میں دیکھتا
ہے اور نور سے ڈرتا ہے تمہارے سینہ و دل کے قریب بھی آنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔تو فرمایا کہ ہماری یہ تعلیم ( قرآن کریم ) ایک شفاء ہے۔اور اس کی ایک واضح مثال یہ ہے کہ جو
بشارتیں یہ دیتا ہے جب وہ پوری ہو جاتی ہیں تو وہ شفاء کا کام دیتی ہیں اور شیطان کے اس وسوسہ کو
دور کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے جو ترقیات، کامیابیوں اور فتح و نصرت کے وعدے کئے
تھے وہ جھوٹے تھے وہ پورے نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کی بہت سی بشارتیں ایک لمبا عرصہ گزرنے اور منکرین کوٹھٹھا اور استہزاء کر لینے کا موقعہ
دینے کے بعد پوری ہوتی ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي
قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُةٌ إِلَّا غُرُورًا - (احزاب: ۱۳)
یعنی جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہوتی ہے کہنے لگ گئے تھے کہ اللہ اور اس
کے رسول نے ہم سے ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے خیالات کو دور کرنے کا ذکر سورہ تو بہ میں اس رنگ میں کیا ہے
قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرُكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۷۵
سورة يونس
مؤْمِنِينَ (التوبۃ : ۱۴) کہ یہ لوگ تمہارے مقابلے میں تلواریں لے کر نکلے ہیں۔ہماری طرف سے
تمہیں یہ بشارت ہے کہ تم کامیاب ہو گے ناکام نہیں ہو گے۔نا کامی ان منکروں اور منافقوں کی
قسمت اور حصہ میں ہے۔تم ان سے لڑو اور جنگ کرو۔اگر اللہ چاہتا تو پہلی قوموں کی طرح تمہیں
جنگ کی دعوت نہ دیتا بلکہ خود آسمانی عذاب سے ان کو ہلاک کر دیتا لیکن خدا نے تمہیں خوش کرنے کے
لئے یہ طریق اختیار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دلوائے گا اور ان کو رُسوا
کرے گا اور آسانی نصرت تمہیں حاصل ہو گی ، تا دنیا دیکھے کہ جو خدا کے ہو جاتے ہیں اور جنہیں خدا کی
نصرت حاصل ہوتی ہے وہ تھوڑے، کمزور اور نہتے ہونے کے باوجود اپنے طاقتور، امیر اور ہر طرح
ہتھیاروں سے لیس دشمن پر غالب آتے ہیں۔وَ يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ اس طریق پر نشانات
کو پورا کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کے دلوں کو شفاء دیتا ہے اور شیطانی وساوس سے ان کی
حفاظت کرتا ہے۔شفاء کے معنی صرف یہی نہیں کہ پہلے بیمار ہو اور پھر اسے صحت ہو جائے شفاء کے معنی یہ بھی ہیں
کہ بیماری سے محفوظ کر لے۔جیسا کہ آج کل بھی بعض دوائیں بیماری سے محفوظ کرنے کے لئے دی
جاتی ہیں۔مثلاً ہیضہ وغیرہ کے ٹیکے لگتے ہیں۔اس وقت ہیضہ کا مرض لاحق تو نہیں ہوتا بلکہ وہ ٹیکہ ہیضہ
سے محفوظ رکھنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔اس معنی میں بھی کیشف کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔تو فرماتا ہے کہ جو بشارتیں ، جو آسمانی نشان اور آیات کے وعدے تمہیں دئے گئے ہیں میں انہیں
پورا کرتا ہوں تا کہ تم شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہو۔اور ان سے تمہیں ہمیشہ نجات ملتی رہے۔قرآن کریم نے شفاء لما في الصُّدُورِ کی تفسیر میں مختلف طریقے بیان کئے ہیں۔میں نے اس وقت
صرف ایک مثال اپنے دوستوں اور بھائیوں کے سامنے بیان کی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کتاب موعظہ اور شفاء ہی نہیں بلکہ ھدی بھی ہے۔جسمانی لحاظ سے اگر آپ غور کریں تو جس شخص نے جسمانی نشوونما حاصل کرنی ہو۔اپنی جسمانی
قوتوں اور استعدادوں کو اپنے کمال تک پہنچانا ہو اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانا ہو اس کے لئے پہلے یہ
ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہر قسم کی بیماری سے محفوظ ہو۔تو فرمایا کہ ہم نے قرآن کریم میں ایسا انتظام کر دیا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة يونس
ہے کہ تمام وہ روحانی بیماریاں جو شیطانی جراثیم سے پیدا ہوتی ہیں، پہلے ان بیماریوں کو دور کر دیا جائے
اور مومنوں کے روحانی وجود میں کوئی شیطانی وسوسہ باقی نہ رہنے دیا جائے اور اس طرح ان کا وجود
روحانی طور پر صحت مند وجود ہو جائے۔لیکن اتنا ہی کافی نہیں۔یہاں سے تو اصل کام شروع ہوتا ہے۔تو فرمایا کہ چونکہ تم روحانی ترقیات کے حاصل کرنے کے قابل ہو گئے ہو۔اس لئے اس مرحلہ پر بھی
یہ کتاب تمہاری راہنمائی کرتی ہے۔فرمایا ھڈی یہ قرآن تمہارے لئے ہدایت بھی ہے۔عربی زبان
کے لحاظ سے اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کتاب میں ایسی تعلیم نازل کی گئی ہے جو آج ہی نہیں بلکہ قیامت
تک انسان کی صلاحیت اور استعداد کے مطابق اس کی راہنمائی کرتی چلی جائے گی۔( کیونکہ اس
آیت میں يَايُّهَا النَّاسُ سے خطاب کیا گیا ہے ) وہ قرآنی ہدایت رضاء الہی کی راہوں پر گامزن
ہونے کا طریقہ بتلاتی ہے اور بتلاتی چلی جائے گی۔وہ روحانی ترقیات کی غیر محدودرا ہیں اس پر کھولتی
ہے اور کھولتی چلی جائے گی اور ہر منزل پر پہنچ کر اسے ایک اور نئی بلندی اور رفعت عطا کرتی ہے اور پہلے
سے بڑھ کر اخلاص اور وفا اور قربانی کا عملی نمونہ اسے پیش کرنے کی توفیق دیتی چلی جاتی ہے۔یہاں
تک کہ مرد مومن ایثار اور محبت کی انتہائی رفعتوں کو اس کی اور محض اس کی برکت سے حاصل کر لیتا ہے
اور اس کا انجام بخیر ہو جاتا ہے اور وہ اپنے محبوب، اپنے مطلوب اور اپنے مقصود اور اپنی جنت اور اپنے
رب کی رضا کو پالیتا ہے۔اس طرح انسان کے فطری قومی کو صحیح اور احسن راستہ پر چلانے کی طاقت اس
کتاب میں رکھی گئی ہے۔چوتھی بات اللہ تعالیٰ نے اس کتاب مجید کے متعلق یہ فرمائی ہے کہ یہ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ ہے۔رحمة کا لفظ جب اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال ہو تو اس کے معنی ہوتے ہیں۔انعام دینے والی ، فضل
کرنے والی، احسان کرنے والی اور اپنی مغفرت میں ڈھانپ لینے والی ہستی۔تو فرمایا کہ ہم جو رحمن اور رحیم ہیں رحمت کا منبع اور سرچشمہ ہیں۔ہم نے قرآن مجید کو
رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ ( مومنوں کے لئے بطور رحمت ) نازل کیا ہے۔تا اس
کی تعلیم پر عمل پیرا ہو کر انسان
ہماری رحمت اور مغفرت حاصل کرے اور اس کے ذریعہ سے روحانی بیماریوں کو دور کرے پھر اس کی
ہدایت کے فیوض کے نتیجہ میں وہ روحانی ترقی کرتا چلا جائے اور اس کا انجام بخیر ہو۔لیکن فرماتا ہے کہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۷۷
سورة يونس
یہ بے شک هدى اور رَحْمَةً ہے۔مگر هُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ جن لوگوں پر یہ کتاب نازل ہوئی
ہے۔اگر وہ اس پر ایمان لانے کا اظہار اور اقرار نہ کریں اور اس کی بتائی ہوئی ہدایتوں کے مطابق اس
پر عمل کرنے کی کوشش نہ کریں اور اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کے مطابق نمونہ بنانے کی سعی نہ کریں
اور اگر وہ خدا کی نگاہ میں حقیقی مومن نہ بنیں تو یہ کتاب ان کے لئے رحمت نہیں زحمت ہوگی۔کیونکہ ان کو
ایک نور دیا گیا۔لیکن انہوں نے اس نور پر ظلمت کو ترجیح دی، ایک روشنی انہیں عطا ہوئی لیکن وہ اس
روشنی سے بھاگ نکلے اور اندھیروں میں جا چھپے۔ایک شفاء آسمان سے ان کے لئے نازل ہوئی مگر
انہوں نے گند کو اختیار کیا اور بیماری کو صحت پر ترجیح دی۔پس جو مومن نہیں ان کے لئے یہ رحمت نہیں ہے، مگر جو مومن ہیں اللہ تعالیٰ کا فضل ان پر نازل ہوگا
اور اس کی رحمتوں کے وہ وارث ہوں گے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوسری آیت میں یہ فرمایا۔قُل بِفَضْلِ اللَّهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ
فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ کہ اپنے عقائد، اعمال اور اخلاق حسنہ پر غرور نہ کرنا تم میں تکبر،
خود پسندی ، خود نمائی اور ریا، پیدا نہ ہو۔اپنے کو کچھ نہ سمجھنا۔کسی خوبی کا مالک خود کو تصور نہ کرنا کہ تمہارا
روحانی بیماریوں سے شفاء پا جانا اور رضاء الہی کی راہوں
کو اختیار کر کے تمہارا انجام بخیر ہونا تمہاری کسی
خوبی کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے وابستہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ خوش ہو اور سرور ابدی کے جام پیو کہ تمہارا رب محض اپنے فضل سے تم پر رجوع برحمت ہوا
اور اس نے محض احسان کے طور پر تمہیں وہ دیا جو دنیا کی تمام عزتوں اور دنیا کی تمام وجاہتوں اور دنیا
کی تمام لذتوں اور دنیا کی تمام خوشیوں اور دنیا کے تمام اموال سے بہتر اور احسن ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۸۸ تا ۳۹۸)
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے یقینا ایک ایسی کتاب آگئی ہے جو سراسر
نصیحت ہے، موعظہ ہے اور وہ ہر اس بیماری کے لئے جو سینوں میں پائی جاتی ہو، شفاء دینے والی
ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔تو ان سے کہہ دے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے وابستہ ہے۔پس اسی پر
انہیں خوشی منانا چاہیے جو مال و دولت وہ جمع کر رہے ہیں اس سے یہ نعمت کہیں زیادہ بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔
۲۷۸
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
جو آیات میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ قرآن کریم سے تم بارہ فوائد
حاصل کر سکتے ہو اور ان کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ کوشش کریں اور کانشس
ہو کے یعنی نیت ، خلوص نیت کے ساتھ قرآن کریم کا مطالعہ کریں اور جن باتوں کا میں اس وقت ذکر
کروں گا جو ان آیات میں ہیں ان کی تفاصیل مختلف آیات میں پائی جاتی ہیں تلاوت کے وقت ان کو
تلاش کریں اور یہ جادو نہیں کہ آپ نے پڑھ لیا اور آپ کو فائدہ ہو گیا یا آپ نے گلے میں باندھ لیا یا
باز و پرلٹکالیا جیسا کہ دنیا کے بعض علاقوں میں ہو رہا ہے تو وہ تعویذ کے طور آپ کو فائدہ پہنچانے لگے۔اپنی تمام عظمتوں اور تمام اثرات اور تمام وعدوں اور بشارتوں کے ساتھ آپ کے حق میں اس
وقت قرآن کریم فیصلہ دیتا ہے جب آپ قرآن کریم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے لگیں۔پہلی بات یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ قرآن عظیم موعظہ ہے۔اس کے عام طور پر معنی کرتے ہیں
نصیحت کے۔نصیحت کا لفظ انسان کے لئے بھی بولا جاتا ہے کہ ایک شخص نے فلاں کو نصیحت کی اور
اللہ تعالیٰ کے لئے بھی قرآن کریم میں یہ لفظ بولا گیا ہے۔جب قرآن کریم میں یہ لفظ بولا جائے کہ
خدا تعالیٰ نے اسے نصیحت اور موعظہ بنا کے بھیجا ہے تو اس کے معنی قرآن کریم کی لغت کے ماہر
ہمارے جو بزرگ گزرے ہیں انہوں نے یہ کئے ہیں کہ ایسی تعلیم ایسی ہدایتوں پر مشتمل تعلیم جو انسان
کو آمادہ کرتی ہے اصلاح نفس پر اور رجوع الی اللہ کی طرف مائل کرتی ہے۔قرآن کریم میں دوسری
جگہ فرمایا تھا رمضان کی آیات میں ہی کہ اگر میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو انہیں کہو کہ
میں قریب ہوں۔یہاں یہ ہے کہ میں قریب ہوں۔میرے سے تعلق پیدا کرو۔رجوع الی اللہ کی
طرف تعلیم دینے والی یہ کتاب ہے اس لئے جو طریقے اللہ تعالیٰ نے تو بہ اور رجوع الیہ کے بتائے ہیں
قرآن کریم میں وہ ہمارے سامنے آتے رہنے چاہئیں۔تلاوت کے وقت اس طرح نہیں تلاوت
کرنی چاہیے جس طرح تیز گاڑیاں دنیا میں چل رہی ہیں یا ہوائی جہاز اڑ رہے ہیں۔بعض دفعہ تو
ایسی آواز نکلتی ہے۔میں نے سنا ہے قرآن کریم پڑھنے والوں کے منہ سے کہ یہ ان کو بھی نہیں سمجھ
آتی ہوگی کہ ہم سے کیا لفظ ادا ہورہے ہیں یعنی ان کے کانوں کو۔ان کی آنکھیں تو دیکھ رہی ہوں گی
لفظ لیکن ان کے کان نہیں تمیز کر سکتے ہوں گے کہ یہ کون سا نقطہ میری زبان بول گئی۔اسی لئے
قرآن کریم نے آہستگی سے سجے سجے رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً (المزمل: ۵) کا حکم دیا تا کہ ساتھ ساتھ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح اثاث
۲۷۹
سورة يونس
انسان کی توجہ غور کرے اور فائدہ حاصل کرے۔سبق اسے ملے اور پھر اس کی نیت کرے کہ میں نے
اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ہے۔دوسری چیز اس میں یہ ہے کہ شفاء لما فی الصُّدُورِ سینہ کی تمام بیماریوں کے لئے یہ شفاء ہے۔یہ عربی کا یا قرآن کریم کا محاورہ ہے۔انگریزی میں ایک لفظ ہے مائنڈ (mind) اور ہارٹ (Heart)۔یہ دونوں انگریزی زبان محض لوتھڑے کے معنی میں استعمال نہیں کرتے جو ہمارے سینے میں دھڑک رہا
ہوتا بلکہ جو عقل کا نقطہ اور سرچشمہ ہے جس سے علم کے سوتے پھوٹتے ہیں اس کو بھی انگریزی میں مائنڈ
(mind ) اور ہارٹ (Heart) کہتے ہیں اور عربی زبان میں عقل کہتے ہیں جو ہمارے سینہ میں
دھڑک رہا ہوتا ہے اس کو بھی کہتے ہیں دل اور قلب اور اس کو بھی کہتے ہیں جو عقل اور علم کا سرچشمہ بن
جاتا ہے۔تو روح کا تعلق دل کے دھڑکنے کے ساتھ نہیں۔روح کا تعلق اس خدا داد عقل اور فر است
اور علم کے ساتھ ہے جو روح کی پرورش کرتا ہے علم اور جو راہیں روح کی نشو و نما کے لئے اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بتائی ہیں ان راہوں کی طرف لے کے جاتا اور ان پر روح کی کوشش کو قائم کرتا ہے۔قرآن کریم میں بعض دوسری جگہ اس کی وضاحت بھی کی۔مثلاً فرمایا کہ آنکھوں کی بصارت کا ذکر
ہم نہیں کرتے۔وَلكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (الحج: ۴۷) جو دلوں میں قلوب ہیں یعنی
مائنڈ (mind) اور وہ عقل کا سر چشمہ اور علم کا جو ہے وہ اندھا ہو جاتا ہے اور اس میں امام راغب کہتے
ہیں عقل کی طرف اور علم کی طرف اشارہ ہے اور اندھا پن بھی ہے یعنی جو عقل اندھی بھی ہوتی ہے۔ہمارے اردو میں بھی محاورہ آ گیا ہے اور عقل بہری بھی ہوتی ہے یعنی جو اس کے فائدہ کی بات ہے وہ
سننے کے لئے تیار۔ایک لڑائی ہو جاتی ہے۔مادی دلچسپیوں کی روحانی حقائق کے ساتھ۔اور عقل جو
ہے وہ مادی دلچسپیوں میں کھوئی جاتی ہے اور گم ہو جاتی ہے اور ختم ہو جاتی ہے اور مرجاتی ہے اور جس
غرض کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے اس غرض کو وہ پورا نہیں کر رہی ہوتی یا اسے خدا تعالیٰ کی آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اس کی بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے نتیجہ میں حیات ملے۔قرآن کریم
میں آیا ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر کان دھرو اس کے لئے کہ تمہیں وہ اس لئے بلا
رہے ہیں کہ تمہیں زندہ کریں لیکن اس قسم کا بہرہ پن جو ہے یہ بھی ایک بیماری ہے۔جس کی شفاء
قرآن کریم کہتا ہے کہ شفَاء لِمَا فِي الصُّدُور قرآن کریم دل کی ، مائنڈ (mind) کی عقل کی ،علم
تفسیر حضرت خلیفہ مسیح الثالث
۲۸۰
سورة يونس
میں جو گھن لگ جاتا ہے وہ تمام بیماریوں کی دوا ہم نے اس کے اندر رکھی ہے اور یہ ایک فلسفہ نہیں۔یہ
احمدیوں کو یادرکھنا چاہیے۔کیونکہ اس کے بغیر ہم عملی زندگی میں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل نہیں
کر سکتے۔یہ محض ایک علمی مسئلہ نہیں۔نہ یہ کوئی فلسفہ ہے بلکہ پہلوں کو چھوڑ و۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت کے بعد لاکھوں کروڑوں وہ پیدا ہوئے جنہوں نے قرآن کریم پر عمل کیا اور اللہ تعالیٰ
کے فضلوں اور رحمتوں
کو پایا اور اللہ تعالیٰ پیار سے ان کے ساتھ ہم کلام ہوا اور ان کا دوست بنا۔دوست
بنا میں نے کہا اس لئے کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ دوست بن جاتا ہے لیکن کہاں انسان اور کیا
حیثیت انسان کی اور کہاں خدا اور اس کی بزرگی اور عظمت اور علو اور کبریائی لیکن یہ اس کا فضل اور
رحمت ہے کہ وہ اپنے حقیر بندہ کو کہتا ہے کہ میں تیرا دوست بن جاؤں گا اگر تو میرے احکام پر چلے گا اور
لاکھوں کروڑوں نے اپنی عملی زندگی میں اس کا تجربہ حاصل کیا۔اور سب سے بڑی دلیل ان لوگوں کی
زندگیاں دہریت کے خلاف ہیں یعنی جو خدا تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ساری تاریخ انسانی سے وہ انکار
کر رہے ہیں۔بہر حال ایک چیز جو ہمیں قرآن کریم دیتا ہے اور رمضان میں خاص طور پر اس طرف
توجہ کر کے ہمیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے وہ اللہ تعالیٰ کا پیار اور سینے کی ہر قسم کی بیماریوں
سے شفاء کا حصول ہے۔ہدایت۔ہدایت کے قرآن کریم نے اس لفظ کو یعنی راہنمائی کرنا۔سیدھا راستہ دکھانا جو کامیابی کی
طرف لے جانے والا ہے۔کس کام میں کامیابی؟ اصل یہ سوال پھر آ جاتا ہے۔تو قرآن کریم نے
سینکڑوں جگہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کی روحانی اور اخلاقی کامیابیوں کا ذکر کر کے قرآن کریم کو
ہدایت کہا۔وہ تو بیان نہیں ہوسکتیں ایک خطبہ میں نہیں ہو سکتیں۔میرے خیال میں ایک زندگی میں بھی
بیان ہونا مشکل ہے۔مگر بہر حال بنیادی چیز یہ ہے کہ مقصدِ حیات ایک ہے ہمارا۔ہمیں کیوں پیدا کیا
اللہ تعالیٰ نے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذريت: ۵۷) اس لئے پیدا کیا کہ ہم اس کے عبد
بنیں۔اس کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھائیں۔اس کے ہم رنگ ہو جائیں۔وہ پاک ہے۔پاکیزگی اس
کے فضل سے ہماری زندگی میں پیدا ہو اور ایک ذاتی تعلق۔زندہ تعلق، زندہ خدا کے ساتھ ہو جائے جس
کے نتیجہ میں ہر وہ رحمت جومل سکتی ہے، وہ ہمیں ملے۔
۲۸۱
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
تو بنیادی اس وقت میں نے ایک بات کی کہ ہدایت حصول مقصدِ حیات کی کوشش میں کامیابی کی
را ہیں ہم پر کھولتی ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے۔رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ۔هُدًى وَرَحْمَةٌ بعض جگہ آ گیا۔یہاں بیان کر دیا یہ ہر جگہ میں چلے گا۔شرط ہے ایمان کے تقاضوں
کو پورا کرو۔یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کہا اسے کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔اِفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ (الصفت : ۱۰۳)
میں نے بتایا تھا یہیں کسی خطبہ میں کہ یہ اسلام کی روح ہے۔جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے وہ کرو۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فارسی کلام میں ایک بڑا عجیب شعر کہا ہے آپ نے فرمایا ہے۔خدا کا پیار
حاصل کرنا کوئی مشکل تو نہیں ہے۔وہ جان مانگتا ہے، جان دے دو۔خدا کا پیار مل جائے گا۔یعنی خدا
تعالیٰ کے پیار کا حصول اتنی عظمت رکھتا ہے کہ اس کے مقابلہ میں جان دینا بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَیءٍ ہر چیز کو میری رحمت نے احاطہ کیا ہوا ہے۔فَسَاكُتُبُهَا لِلَّذِينَ
يَتَّقُونَ (الاعراف: ۱۵۷) اور جو میری پناہ میں آجائیں گے اپنے اعمال اور اپنی دعاؤں کے نتیجہ میں
ان کے لئے میں اس رحمت کو لکھ دوں گا۔اور پانچویں چیز جو یہاں بیان ہوئی ہے بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِہ یہ سب کچھا اپنی جگہ درست لیکن
سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے ہوتا ہے یعنی اس کے فضل اور رحمت کو حاصل کرنا بھی اس
کے فضل اور رحمت پر موقوف ہے۔اس لئے جہاں ہمیں اعمالِ صالحہ بجالانے کا حکم ہوا وہاں دعاؤں
کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کو جذب کرنے کا بھی حکم ہوا تا کہ ہمارے حقیر اعمال جو ہیں وہ
اس کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَبِذلِكَ فَلْيَفْرَحُوا انسانی زندگی کی خوشیاں جو ہیں وہ اس بات پر موقوف
ہیں۔ایک نئی بات ہے یہاں ہمیں جوش دلانے کے لئے کہ جو مال و دولت وہ دنیا جمع کر رہی ہے اور
بڑا جمع کر لیا کوئی شک نہیں یعنی بے شمار کہا جاسکتا ہے ان کا مال و دولت۔بڑی ترقی کی۔سائنس میں
علم میں۔ستاروں تک پہنچ گئے۔زمین کے ذخائر باہر نکال لئے۔وہ ہزاروں سال سے جو پٹرول
زمین کی گہرائیوں میں چھپا تھا۔سو یا ہوا آرام کر رہا تھا اس کو جا کے جھنجھوڑا، ہلایا، بیدار کیا باہر نکال لیا
چھلانگیں مارتا ہوا وہ سوراخوں سے باہر آ گیا اور پیسے اس سے کمائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۸۲
سورة يونس
ہی ان ساری چیزوں کو۔اس ساری دولت کو اس سارے مال کو پیدا کیا تھا ان کے لئے۔اس زندگی
کے لئے لیکن جو ذکر ان آیات میں میں نے کیا ہے جو تم مجھ سے حاصل کر سکتے ہو۔اصل خوشی انسانی
زندگی کی اس پر ہے۔جو مال و دولت وہ جمع کر رہے ہیں اس پر نہیں ہے۔هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ یہ بے شمار گنازیادہ بھلائی اور خوشحالی کا موجب ہے خدا تعالیٰ کا قرب اور
اس کے پیار کو حاصل کرنا۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۸۵۱۷۹)
آیت ۱۰۰ وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمُ جَمِيعًا
افانت تكره النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَأمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا اگر جبر کرنا ہوتا اگر جبر کو جائز رکھنا ہوتا تو
انسان پر کیوں چھوڑا جاتا جبر، خدا تعالیٰ خود جبر کرتا۔آفانْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(یونس: ۱۰۰) اور اگر اللہ تعالیٰ ہدایت کے معاملہ میں اپنی ہی مشیت کو نافذ کرتا تو جس قدر لوگ زمین پر
موجود ہیں وہ سب کے سب ایمان لے آتے۔پس جب خدا تعالیٰ مجبور نہیں کرتا تو کیا تو لوگوں کو ( محمد صلی
اللہ علیہ وسلم مخاطب ہیں ) مجبور کرے گا وہ مومن بن جائیں یعنی جن کے دلوں میں حق سے اتنی کراہت
جو کفر کے لئے اس قدر شرح صدر رکھتے ہیں وہ زبر دستی تو ان کے دل نہیں بدلے جاسکتے نہ مَنْ شَرَحَ
بالكُفْرِ صَدرًا کی جو کیفیت ہے وہ دور کی جاسکتی ہے۔نہ یہ جبراً اکراہ سے کراہت دور نہیں کی
جاسکتی۔اس کو دور کرنے کے لئے بینات اور دلائل ہیں جو خدا تعالیٰ نے بڑی کثرت کے ساتھ اسلام
کے حق میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے۔دلائل قرآنی جو ہیں وہ اتنی وسعت ہے ان میں کہ
قیامت تک خدا تعالیٰ کے اس کلام سے ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا، روشن ستارہ نکلتا چلا آتا
ہے انسان کی ہدایت کے لئے۔اور علوم کے میدانوں میں عقلی علوم کے میدانوں میں روحانی علوم کے
میدانوں میں ایک روشنی جو ہے وہ پیدا ہوتی چلی جارہی ہے اور قرآن کریم کی ہرنئی تفسیر جو ہر نئے زمانہ کی
ضروریات کو پورا کرنے والی ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو ثابت کرنے والی اور آیت کی شان کو قائم
رکھنے والی ہے اور خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اور آسمانی نشانات جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں دنیا پر ظاہر ہوئے اسی طرح یہ سلسلہ قیامت تک ممتد ہے اور خدا تعالیٰ کے نیک بندے