سُوْرَۃُ یُوْنُسَ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

۲۸۳
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اُمت محمدیہ میں ایک ایک وقت میں بعض دفعہ لاکھوں کی تعداد میں مختلف خطوں میں پیدا ہوئے جنہوں
نے خدا تعالیٰ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ کی صداقت
اور شان کو ظاہر کرنے کے لئے معجزات دکھائے انسان کو۔اور یہ سلسلہ جو ہے وہ میں نے جیسا کہ بتایا
قیامت تک ممتد ہے لیکن اس قدر دلائل سننے کے بعد اس قدر نشانات دیکھنے کے بعد بھی جس کا دل حق
سے کراہت رکھتا اور جس کا سینہ بشاشت سے کفر کو قبول کرتا ہے اس پر جبر کر کے تو نہیں منوایا جا سکتا۔(خطابات ناصر جلد هشتم صفحه ۱۲۱،۱۲۰)
b
آیت ۱۰۱ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ۖ وَيَجْعَلُ
الرّجُسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ
پس اگر کسی شخص نے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حقیقی مربی بنا ہو تو اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ قرآن کریم
کی روشنی سے اپنے لئے کور فراست اور عقل کی روشنی حاصل کرے اور قرآن کریم سے انتہائی محبت
کرے، وہ قرآن کریم کا مطالعہ کرنے والا ہو۔قرآن کریم کو غور اور تدبر سے پڑھنے والا ہو۔قرآن کریم سیکھنے کے لئے دعائیں کرنے والا ہو اور قرآن کریم کو سکھانے کے لئے بھی دعائیں کرنے
والا ہوتا کہ دنیا اپنی کم عقلی کی وجہ سے اور اپنی اس عقل کے نتیجہ میں جس میں اندھیروں کی آمیزش ہوتی
ہے خدا تعالیٰ کے غضب کو مول لینے والی نہ ہو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ یونس میں فرمایا وَ يَجْعَلُ
الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ یعنی جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے اور اپنی عقل کو اس نور کی روشنی کی
تاثیر سے متاثر نہیں کرتے جو قرآن کریم کے ذریعہ نازل کی گئی ہے ان پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہو
جاتا ہے۔غرض ایک مربی نے اپنے آپ
کو بھی اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانا ہے اور دنیا کو بھی۔بنی نوع انسان
کو بھی اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ وہ اس نور سے وافر حصہ
لینے کی کوشش کرے جو قرآن کریم عقل کو دیتا ہے اور دعاؤں میں مشغول رہے۔وہ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ
یہ دعامانگتا ہے کہ اسے بھی اور دنیا کو بھی اپنی کم عقلی اور اندھیروں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا غضب نہ ملے
بلکہ اللہ تعالیٰ اسے بھی عقل دے اور قرآنی انوار عطا کرے اور دنیا کو بھی سمجھ دے اور اسے قرآنی انوار
دیکھنے کی توفیق عطا کرے تاکہ وہ اس کے غضب کی بجائے اس کی محبت حاصل کرنے والے ہوں۔

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۲۸۴
سورة يونس
مربی کا ایک بڑا کام جماعتی اتحاد اور جماعتی بشاشت کو قائم رکھنا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جونور
میں عقل میں پیدا کرتا ہوں اسی کے نتیجہ میں قومی پجہتی قائم رکھی جاسکتی ہے جیسا کہ سورہ حشر میں فرمایا۔تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ (الحشر :۱۵)
یہاں ویسے تو مضمون اور ہے لیکن ایک بنیادی حقیقت بھی بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ تم انہیں ایک قوم خیال کرتے ہو حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں اور یہ اس لئے ہے کہ قومی
اتحاد اور قوم میں ایک مقصد کے حصول کے لئے بشاشت کا پیدا ہونا اس عقل کے ذریعہ سے ممکن ہے
جسے خدا تعالیٰ کے قرآن اور اس احسن الحدیث کی روشنی عطا ہو جو اس نے ہمارے لئے نازل کی
ہے۔اگر عقل کو انوار قرآنی حاصل نہیں تو پھر عقل اس بنیادی مسئلہ کو بھی سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے کہ
یجہتی اور اخوت اور اتحاد کے بغیر قومی ترقی اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔پس ایک
مربی کا یہ کام ہے کہ وہ کوشش کر کے قرآنی نور سے اپنی عقل کو منور کرے اور قرآن کریم نے جو
اصول اور جو ہدایتیں اور جو تعلیم قوم میں بشاشت پیدا کرنے ، محبت پیدا کرنے اور اخوت پیدا
کرنے کے لئے دی ہیں انہیں سیکھے اور پھر ان کا استعمال کرے کیونکہ اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ
جماعت میں بشاشت پیدا کرے۔ہر احمدی کے دل میں یہ یقین ہو کہ میں خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے جماعت احمدیہ میں داخل ہوا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل مجھ پر ہیں جو ان
لوگوں پر نہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہیں کہا اور اس وجہ سے اسے خدا تعالیٰ کا ایک شکر
گزار بندہ، اپنی عقل سے کام لینے والا بندہ اور قرآنی انوار سے نور لینے والا بندہ بن کر زندگی کے دن
گزارنے چاہئیں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۶۹،۴۶۸)
آیت ۱۰۶۱۰۵ قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ دِينِي فَلَا
اعْبُدُ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِنْ أَعْبُدُ اللَّهَ الَّذِي يَتَوَفكُمْ وَ
أمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ وَلَا
تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
تو مومن وہ ہے جو ہر رکی سے پاک ہے۔خدا نے اعلان کیا اور جو ہر لکی سے پاک ہے اور مومن

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۵
سورة يونس
ہے اس کے حق میں یہ وعدے پورے ہوں گے جن کا ذکر اس میں ہے۔پس ایک عہد تو اس رمضان میں، بنیادی عہد بن گیا نا مومن بننے کے لئے۔ہر احمدی کوشش کرے
کجی نہ ہو یعنی بعض دفعہ ان کانشس مائنڈ (Unconcious Mind ) اس کو علم بھی نہیں ہوتا اور وہ
ہیر پھیر والی بات کر جاتا ہے کہ میں ہمیشہ سچی بات کروں گا۔اور نویں بات یہ ہے کہ اپنی پوری توجہ یعنی ایک بڑا مخلص سارا کچھ ہوتا ہے لیکن بیچ میں توجہ بٹ
جاتی ہے۔توجہ نہیں ہے۔اعلان یہ ہے اپنی پوری توجہ دین پر ہمیشہ مرکوز رکھوں گا۔جس کا مطلب یہ
ہے یہ مطلب نہیں ہے کہ دنیا کمانی نہیں۔یہ مطلب ہے کہ دنیا کمانے کے بعد دنیا کو اس طور پر خرچ
کرنا ہے جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ جس طور پر خرچ کیا جائے۔حسناتِ دنیا بھی حسنات آخرت کے لئے
حاصل کی جائیں۔اور دسویں بات یہ ہے کہ شرف جو ہے وہ ایک موٹا شرک ہے۔بت پرستی کرنا، ایک نیم موٹا شرک
ہے۔قبر پہ جاکے سجدہ کر دینا۔بعض شرک اس سے بھی کم ظاہر ہونے والے ہیں۔اپنے نفس کو کچھ سمجھنے
لگ جانا خدا کے سامنے اور اپنے علم پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی تفصیل سے بتایا
ہے غرور کرنا۔اپنے حسن پر تکبر کرنا۔اپنے جتھے پر ناز کرنا وغیرہ وغیرہ ساری شرک کی باتیں ہیں۔ایمان باللہ توحید پر مضبوطی سے قائم ہونا، شرک کی ہر قسم کی فنا کا تقاضا کرتی ہے اور یہاں یہ بات بتائی
گئی ہے کہ مومن کے لئے ضروری ہے اگر وہ قرآن کریم کی بشارتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے کہ شرک
کی کوئی رگ باقی نہ رہے کیونکہ جو اس کے لئے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے اس کے لئے سوچنا پڑتا ہے اس کے
لئے چوکس رہنا پڑتا ہے اس کے لئے دعائیں کرنی پڑتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔گیارھویں یہ کہ غیر اللہ سے انسانی وجود کے سارے احساس مردہ ہوں اور سارے احساس اللہ
کے لئے زندہ ہوں۔اتباع وحی الہی سے یہ میں نے نکتہ اٹھایا ہے۔صرف وحی الہی اور احکام الہی سے
زندگی کا خمیر اٹھے۔اور بارہویں یہ معاشرہ ہے نا ہر قسم کے لوگ ہیں۔بارہویں یہ ضروری ہے کہ پوری استقامت اور
استقلال جیسے صبر کے ایک معنی یہ بھی ہیں۔پوری استقامت اور استقلال سے یہ اتباع ہو۔اتَّبِعُ مَا
يوحى إلى (الاعراف: ۲۰۴) ہے نا۔جو وحی الہی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہماری

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۲۸۶
سورة يونس
خاطر اور کامل تعلیم آپ نے ہمارے ہاتھ میں دی قرآن کریم کی شکل میں ایک کامل شریعت آ گئی۔,
اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة: ٤)
خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا، دنیا کی ساری طاقتیں، دنیا کے سارے علوم، دنیا
کی ساری دولتیں، دنیا کے سارے جتھے ، دنیا کی ساری شیطنتیں زور لگا لیں انسان اس مقام پر نہ رہے
کہ اتباع وحی الہی جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی، وہ ضروری ہے ہر چیز ٹھکرا
دینے کے قابل ہے۔اوراللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔جب دو قسم کے مقابلے ہوتے ہیں۔ایک ایسا
مقابلہ ہے جس میں خدا تعالیٰ کا حکم ظاہری طور پر پوری شان و شوکت کے ساتھ اگر ظاہر نہ بھی ہو تو کوئی فرق
نہیں پڑتا اور ایک وہ مقابلہ ہے جو چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی عظمتوں کا اپنی قدرتوں کا اظہار کرے۔تو یہاں فرمایا کہ صبر یعنی استقامت اور استقلال کے ساتھ اس وحی کو مضبوطی سے، احکام الہی کو
مضبوطی سے پکڑے رکھو۔اس وقت تک کہ جو خَيْرُ الحکمین ہے سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے،
وہ اپنا فیصلہ کر دے۔پھر جو ظاہری، جو دنیوی پریشانیاں ہیں۔بہت ساری ہوتی ہیں وہ خود بخود دور
ہو جائیں گی لیکن یہ کہنا کہ ہمیں کوئی دنیوی تکلیف ہی نہ پہنچے کوئی پریشانی نہ ہو۔یہ غلط ہے۔اللہ تعالیٰ
نے کہا ہے کہ میں تو آزماؤں گا لیکن ہوں
تمہارے ساتھ۔اگر تم میرے رہو گے۔جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو
( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۹۰)
اگر تم میرے ہور ہو گے میں تمہارے ساتھ ہوں۔میں تمہارے ساتھ اس وقت بھی کھڑا ہوں
جب دشمن کا وارتم پر پڑتا ہے اور تمہیں تکلیف پہنچ رہی ہوتی ہے۔آزمانا چاہتا ہوں تمہیں۔تم سے دور
نہیں چلا جاتا اور اگر تم استقامت اور استقلال دکھاؤ گے میرے فیصلے تک اور یہ فیصلہ کرنا کہ کب میں
فیصلہ کروں۔یہ میں نے کرنا ہے تم نے نہیں کرنا اس واسطے صبر تمہارا کام ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۸۶ تا ۱۸۸)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۸۷
سورة يونس
ج
آیت ۱۰۹ قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنِ
اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ ۚ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۚ وَمَا أَنَا
عَلَيْكُم بوكيل
مذہبی آزادی کے بارہ میں اس وقت میں صرف دو آیات کی تشریح کروں گا۔پہلی تو سورۃ کہف
کی آیت ہے جس کے متعلق میں مختصراً بتا چکا ہوں۔اب میں دوسری آیت کو لیتا ہوں اور وہ سورۃ یونس
کی یہ آیت ہے:۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ
ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيلٍ -
اے رسول ! لوگوں سے
کہ دو کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک کامل صداقت نازل ہوگئی ہے۔چونکہ پہلے مخاطب محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں اور پھر آپ کے متبعین ہیں ، قرآن کریم
کی ہدایت چونکہ قیامت تک ہے اس لئے یہ حکم آپ کی وساطت سے آپ کے متبعین اور پھر سب
انسانوں کو قیامت تک کے لئے ملا ہے فرمایا :-
قَد جَاءَ كُمُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُم تمہارے رب کی طرف سے ایک کامل صداقت نازل ہوگئی ہے۔فَمَنِ اهْتَدى اب جو شخص اپنی مرضی سے اس کی بتائی ہوئی ہدایت کو اختیار کرتا ہے فَإِنَّمَا يَهْتَدِی
لِنَفْسِه تو وہ اپنی جان کے فائدہ ہی کے لئے ہدایت کو اختیار کرتا ہے۔گویا انسان کو اس بات کی
آزادی ہے کہ مرضی ہو تو ہدایت کو اختیار کرلے اور اگر وہ اختیار نہ کرنا چاہے تو اس پر خدا اور اس کے
رسول کی طرف سے کوئی جبر نہیں البتہ وَ مَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا جوشخص اس راہ سے بھٹک جائے
تو اس کے بھٹکنے کا وبال اسی کی جان پر ہے اس لئے ہر انسان
کا یہ فرض ہے کہ وہ خوب سوچ لے اور پھر
کوئی فیصلہ کرے۔غرض خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ اعلان کر دیا کہ اے لوگو تمہیں
مذہبی طور پر آزادی ہے۔تم نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے کہ ہدایت کی راہ پر چلنا ہے یا گمراہی کو اختیار کرنا ہے۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں، میں تمہارا وکیل نہیں ہوں ، میرے اوپر تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۸۸
سورة يونس
اسی مضمون کو ایک دوسری جگہ بیان کیا۔فرمایا :-
إنَّكَ لَا تَهْدِى مَنْ اَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (القصص: ۵۷)
اے رسول ! جس کو تو پسند کرے اس کو ہدایت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ کسی
کو ہدایت دے یا نہ دے۔یہ الگ طور پر ایک لمبا مضمون بن جاتا ہے اس کی تفصیل میں تو اس وقت
نہیں جاؤں گا۔جو شخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے یعنی ایمان لاتا ہے اور پھر اس کے مطابق عمل
بھی بجالاتا ہے تو اگر چہ بشری کمزوریاں انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ اسے بخش
دیتا ہے۔ویسے یادرکھنا چاہیے کہ جب تک دعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب نہ کیا جائے اس
وقت تک حقیقی کامیابی نصیب نہیں ہوتی اور بظاہر صحیح عقیدہ کے باوجود انسان کے اعمالِ صالحہ رڈ
کر دیئے جاتے ہیں اور وہ عند اللہ قبول نہیں ہوتے۔ان کے بیچ میں کوئی گندی چیز آ جاتی ہے اور
چونکہ خدا تعالیٰ کی ذات پاک ہے وہ کہتا ہے میں ایسے عمل کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔اس لئے
ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ تم اچھے عمل کرنے کے بعد دعا سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو جذب کرو
تا کہ تمہارا بیان خدا تعالیٰ کے حضور قبول ہو جائے۔فرما یا ولكنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ خدا تعالیٰ جسے
چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے آخری فیصلہ اسی کے اختیار میں ہے کیونکہ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ وہ جانتا ہے
کہ کون ہدایت یافتہ ہے اور کون نہیں ہے۔کسی شخص کے اعمال واقعی قبول ہو جا ئیں گے اور اس کی
بشری کمزوریوں کو معاف کر دیا جائے گا اور وہ ہدایت یافتہ گروہ میں آجائے گا۔پھر اسی مضمون کو ایک
اور جگہ بیان کیا۔فرمایا :-
لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُ بهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ (البقرۃ: ۲۷۳) اے رسول ! لوگوں کو ہدایت
کی راہ پر لانا تیرے ذمہ نہیں ہے یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے وہ جسے چاہتا ہے ہدایت کی راہ پر لے آتا
ہے۔قرآن کریم کی یہ بھی ایک عجیب شان ہے۔ہم اپنے ایک خاص مضمون کے لئے آیات قرآنیہ
سے ایک ایک فقرہ اٹھاتے ہیں تو بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شاید تکرار ہے اور ایک ہی بات کو دہرایا گیا ہے۔بات دہرائی نہیں جاتی بلکہ ایک نئے پیرایہ میں ایک نئی بات بتائی جاتی ہے۔سورۃ بقرۃ کی آیت کے
اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے رسول ! ہدایت دینا تیرا کام نہیں ہے یہ خدا کا کام ہے وہ جس
کے اعمال قبول کرے گا اسے ہدایت یافتہ گروہ میں شامل کر دے گا۔

۲۸۹
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں انسان کے ساتھ داعی الی الخیر لگا ہوا ہے یعنی انسان کی فطرت کی وہ آواز
جو اسے نیکی کرنے پر ابھارتی ہے لیکن صرف یہی نہیں بلکہ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى(المائدة: ۳) کی
رو سے بیرونی اثرات کا بھی دخل ہے۔چنانچہ اس مضمون کو زیادہ واضح طور پر ذیل کی آیہ کریمہ میں
بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
أدْعُ إِلى سَبِيْلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ
رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل : ١٣٦ )
اے رسول ! لوگوں کو حکمت کے ساتھ اور اچھی نصیحت کے ذریعہ اپنے رب کی راہ کی طرف بلا۔کوئی سختی نہیں کرنی۔لفظی سختی بھی نہیں کرنی سوائے اس کے کہ کسی کی بھلائی مد نظر ہو کیونکہ اِنَّ رَبَّكَ
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ یہ تو اللہ کو علم ہے کہ واقع میں وہ کون شخص
ہے جس نے پورے طور پر داعی الی الشتر کی بات مان کر خدا تعالیٰ کی راہ سے دوری اختیار کر لی ہے اور
اللہ تعالیٰ ان کو خوب جانتا ہے جن کے اعمال اور مجاہدہ اور کوششوں کو قبول کرتا ہے جو ہدایت کے
راستوں میں کی جاتی ہیں تو بعض جگہ سخت الفاظ بولے جاتے ہیں لیکن ان میں غصے کا اظہار نہیں
ہوتا۔آخر ہر سخت کلمہ غصے کے نتیجہ میں تو نہیں بولا جاتا۔مثلاً ہمارا اپنا تجربہ ہے، سمجھ دار ماں باپ بھی
جانتے ہیں کہ گھروں میں ڈیڑھ دو سال کا بچہ جو کچھ کچھ بات سمجھتا ہے اس کو اگر غصے والی شکل بنا کر
کسی بات سے منع کریں تو وہ رونے لگ جائے گا اور وہی فقرہ مسکراتے ہوئے کہیں تو وہ بھی
مسکرانے لگ جائے گا۔پس خدا تعالیٰ اور اس کے بندے اس معنی میں غضب کا اظہار نہیں کرتے جس معنے میں ایک مغضوب
الغضب انسان غضب کا اظہار کیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں بھی اپنے لئے غضب کا
لفظ استعمال کیا ہے وہاں بھی در اصل اس کی رحمت کا ہی کوئی نہ کوئی پہلو بیان ہوا ہے اور اس میں بھی مخاطب
کی بھلائی ہی مقصود ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا: - فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ (الشوری:۴۱) که
اگر اصلاح کی توقع ہو تو معاف کر دینا بہتر ہے لیکن اگر تم سمجھو کہ بڑا ڈھیٹ آدمی ہے جب تک
کوئی تھوڑی
سی سختی نہ کی جائے گی اس کو سمجھ نہیں آئے گی اور اس کا دماغ درست نہیں ہوگا اور وہ ظلم پر قائم رہے گا تو اس
کی بھلائی کے لئے تم سختی کرو مگر اپنے غصے کے اظہار کے لئے نہیں بلکہ اس کی اصلاح کی خاطر۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۲۹۰
سورة يونس
پھر ایک اور جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ (الانعام :(۶۷) ایک رنگ میں یہ بیان ہمارے جذبات کی تاروں کو چھیڑتا
ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی بڑی ہدایت لے کر آئے لیکن قوم نے اس پیغام کی تکذیب
کر دی اور اسے جھوٹا قرار دے دیا حالانکہ هو الحق یہ تو ایک صداقت ہے یہ تو ایک سچائی ہے لیکن
فرمایا:۔قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بوکیل اے رسول ! تم ان سے کہہ دو۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔یہ فیصلہ بہر حال تم نے کرنا ہے کہ آیا تم اپنی مرضی سے ایمان کا اظہار کرو گے اور ہدایت کی
راہوں کو اختیار کرو گے اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایت کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے قرب کی
تلاش کرو گے یا تم کفر کا اعلان کرو گے اور خدا تعالیٰ سے دوری کی راہوں کو اختیار کرو گے۔میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔خدا تعالیٰ نے میرے اوپر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی کہ میں تم پر
جبر کر کے زبردستی کے طور پر کسی مادی طاقت کے ذریعہ تمہارے اس اختیار کو چھین کر جو
خدا تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے تمہیں ہدایت کی راہوں کی طرف لاؤں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۳ تا ۲۲۶)
ور
آیت ١٠ وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْدُمَ اللهُ ۚ وَهُوَ
خَيْرُ الْحَكِمِينَ
اس میں پہلے معنی جو شریعت کے احکام پر سختی سے کاربند رہنے کے ہیں۔اس کی طرف اشارہ ہے
کہ جو وحی تمہاری طرف کی گئی ہے۔قرآن کریم کی شریعت نے جو احکام تمہارے سامنے رکھے ہیں
ان کی اتباع کرو۔واصبر “ اور پورے مجاہدہ کے ساتھ ، پورے زور کے ساتھ اپنے نفسوں کو
احکام شریعت کا جو دائرہ ہے اس کے اندر باندھے رکھو اور قید رکھو۔بے قیدی کی زندگی نہ گزارو۔یعنی
اتباع وحی محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں صبر سے کام لو۔یعنی پورے طور پر اپنے نفسوں پر زور دے کر شریعت
کی پابندی کرو اور شریعت کا جوا اپنی گردن پر رکھو اور بے قید زندگی گزارنے کی کوشش نہ کرو۔وَاصْبِرُ حَتَّى يَحُكم الله اور اس میں چھٹے معنی بھی آجاتے ہیں جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں کہ
19191

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۹۱
سورة يونس
تم صبر کے ساتھ انتظار کرو۔ہو گا وہی جو خدا نے چاہا اور پسند کیا۔ہوگا وہی جس کا اللہ نے فیصلہ کر دیا ہے
لیکن ہو گا وہ اپنے وقت پر۔اس واسطے بے صبری نہ دکھاؤ۔صبر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ
کرے۔وَهُوَ خَيْرُ الحكمين اور بہترین فیصلہ وہی کیا کرتا ہے۔دنیا فیصلے کرتی اور اس کے فیصلے ٹوٹ جاتے
ہیں۔دنیا کا میابیوں کی خواہش رکھتی اور ناکامیوں اور نامرادیوں کا منہ دیکھتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ جب
کسی چیز کا فیصلہ کر دیتا ہے تو وہ خَيْرُ الحکمین جو فیصلہ کرتا ہے وہی ہوتا ہے لیکن ہوتا اس وقت ہے جو
اس فیصلے کے ہونے کے لئے مقدر ہو۔تمہیں بشارتیں دی گئی ہیں۔اپنے وقت پر پوری ہوں گی لیکن
تمہیں صبر سے انتظار کرنا پڑے گا۔تمہیں صبر کے ساتھ امتحانات میں سے گزرنا پڑے گا۔مصائب کو
برداشت کرنا پڑے گا مخالف کے منصوبوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ہوائے نفس سے بچنا
پڑے گا۔نفس کو مارنا پڑے گا خدا کے لئے موت کو اختیار کرنا پڑے گا تا تمہیں ایک نئی زندگی ملے اور
احکامِ شریعت پر سختی کے ساتھ پابند رہنا پڑے گا۔یہ کرنا پڑے گا اگر تم نے ان بشارتوں کا وارث اور
حامل بننا ہے تو وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْكُم الله صبر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہو جائے اور
فیصلے کا اجراء ہو جائے اور وہ خیر الحکمین ہے اس کے فیصلوں کے وقت کی تعیین وہی جانتا ہے اور
اس کے فیصلے حق و حکمت سے پُر ہوتے ہیں اور بھلائی سے معمور ہوتے ہیں۔19191
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۰۹)
وہ جو پہلے میں نے سوال دہرایا تھا نا اب اس موقع پر میں دہرا رہا ہوں کہ ایسا کیوں ہے کہ آپ
اُسوہ ہیں اور آپ کی اتباع کئے بغیر اللہ تعالیٰ کا پیار ہمیں حاصل نہیں ہوسکتا۔قرآن کریم نے اسے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔سورہ یونس میں حکم ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ جو تیری طرف میری
وحی نازل ہو رہی ہے اس کی کامل اتباع کر۔اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے۔واصبر اور استقامت سے مضبوطی کے ساتھ ،صبر کے ساتھ اس پر قائم ہو جا۔کوئی غیر مسلم کہ سکتا ہے حکم ہے۔یہ تو نہیں کہیں ہوا کہ اس حکم کو آپ بجا بھی لائے۔سورہ اعراف میں
ہے قل اعلان کر دو۔یہ خدا تعالیٰ نے جو دیکھا اس کا اعلان کروایا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ نے حضرت محمد

۲۹۲
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اور نفس میں جو مشاہدہ کیا، خدا تعالیٰ نے ،اللہ تعالیٰ نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا اس کا اعلان کر دو۔قُلْ إِنَّمَا اتَّبِعُ مَا يُوحَى إِلَى مِنْ رَّبِّي (الاعراف: ۲۰۴)
حکم تھا نا اتباع کرو۔اعلان کروادیا کہ میں نے اس حکم کی اطاعت کی۔میں جو میرے رب کی طرف
سے وحی نازل ہوئی ہے، اس کی کامل اتباع کرنے والا ہوں۔اور اُسوہ کے متعلق کہا ھذا بَصَابِرُ مِنْ
ربكم تمہارے لئے اس وحی میں بصائر ہیں یعنی بصیرت پیدا کرنے والے دلائل ہیں۔وھدی
ہدایت کا سامان ہے، جس کے نتیجہ میں وَرَحْمَةُ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں لقوم
يُؤْمِنُونَ (الاعراف: ۲۰۴) ان لوگوں پر، اس گروہ پر، اس جماعت پر جو اپنے ایمان پر پختہ طور پر قائم
ہو جاتے ہیں۔تو حکم تھا اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ نے اعلان کروایا کہ آپ نے کامل اتباع کر لی اور اعلان
دوسری جگہ کروا دیا۔اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۶۴)
یہ تو آپ کی ذات ہوئی نا۔جو اُسوہ بنانا ہے اور آپ کی اتباع کرنی ہے اس کے متعلق روشنی پیدا
کرنے کے لئے اُمت کے دل و دماغ میں حکم ہوا فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ ( الحجر : ۹۵) جو وحی تیرے پر
نازل ہورہی ہے(اوامر و نواہی کے سلسلہ میں۔یہ محاورہ ہے عربی کا ، ایک لفظ آ جاتا ہے )۔جس چیز کا
تجھے حکم دیا جاتا ہے اضداغ کے معنی ہیں کھول دینا۔وہ جو پتھر پر لوہے کا ایک ہتھوڑا سا رکھ کے مارتے
ہیں اور پتھر کو دوٹکڑے کر دیتے ہیں اس کے معنی بھی یہی ہیں۔اس کے معنی ہیں کھول دینا۔تو کھول کر
بیان کرو۔جو وحی تم پر نازل ہوئی اسے کھول کر بیان کرو اپنے قول اور اپنے فعل کے ساتھ۔سورہ مائدہ میں کہا - يَايُّهَا الرَّسُولُ بَلِخَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ ۖ وَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغْتَ
رسالته (المائدة: ۶۸) اے رسول ! ( جو یہ اکٹھے ہیں دراصل الرّسول النَّبِي ، الأمى اور اُمّی میں
آجاتا ہے محمد بلیغ کے معنی مفردات نے یہ کئے ہیں اسی آیت کے نیچے۔آئی إِن لَّمْ تُبَلِّغُ هَذَا جو
وحی نازل ہوئی ہے وہ کلیتاً تم وضاحت سے بیان نہ کر دو، پہنچانہ دو آ گے۔اَوْ شَيْأً مِنَا مُحَملت یا اپنی
ذمہ داری کے تھوڑے سے حصے میں بھی اگر کوتاہی کرو تكُنْ فِي حُكْمِ مَنْ لَّمْ يُبْلِّغُ شَيْأُ مِنْ
رسالته تو اس پر حکم یہ ہوگا کہ کوئی چیز بھی نہیں پہنچائی۔یعنی پوری کی پوری وحی نے جو اوامر ونواہی
نوع انسانی کی ضرورتوں کے لئے بیان کئے ہیں ایک ایک کر کے سارے جو ہیں وہ پہنچانا
بنی نوع انسان کو یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری ہے۔

۲۹۳
سورة يونس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اور اعلان یہ کیا گیا ہے کہ اگر سینکڑوں ایسے اوامر اور احکام میں سے دو بھی نہیں تم پہنچاتے تو تم نے
اپنی رسالت کی جو ذمہ داری تھی جو تمہارے پر ڈالی گئی (حملت ) وہ پوری نہیں کرو گے۔سورہ نور میں کہا۔فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُتِل ( النور : ۵۵) حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
صرف اس کی ذمہ داری ہے جو اس کے ذمے لگایا گیا۔اور ذمہ داری کیا ہے؟ اسی آیت میں آگے کہا۔دو دو
وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلا الْبَلاغُ الْمُبِينُ اور حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری یہ ہے الا
البلاغ المبين که صرف بات کو کھول کر لوگوں تک پہنچادینا۔وحی کو لوگوں تک پہنچا دینا، اُمّی ہونے
کے لحاظ سے اپنی طرف سے کچھ ملاوٹ نہیں کرنی۔ہو ہی نہیں سکتی آپ کی فطرت میں ہی نہیں یہ۔اسی چیز کو واضح کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ایسا سامان کیا کہ ایک واقعہ ہو گیا۔سورۃ یونس
کی سولہویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اور جب انہیں ہماری روشن آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جو لوگ ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے
وہ کہہ دیتے ہیں کہ اے محمد! انتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا اَوْ بَدِلْهُ (يونس:۱۲) کہ تو اس کے سوا یعنی جو وحی
نازل ہورہی ہے قرآن کریم کی اس کے سوا کوئی اور قرآن لے آیا اس میں کچھ تغیر و تبدل کر دے۔تو
کہہ دے یہ میرا کام نہیں ہے۔یہ اُٹھی بول رہے ہیں نا اب تو کہہ دے کہ یہ میرا کام نہیں کہ میں اس
میں اپنی طرف سے کوئی تغیر و تبدل کروں۔بڑاز بر دست اعلان ہے آج کی دنیا کے لئے۔جو حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے گا اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے وہ بھی یہی اعلان
کرے گا کہ جو قرآن کریم میں آچکا اس میں چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی کسی انسان
کا یا کہنے والا
کہے گا میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اس میں
کوئی تغیر و تبدل کروں۔میرا یہ کام ہے سمعا و طَاعَةً میں قرآن کریم پڑھوں اور سنوں اور اس کے مطابق عمل کروں۔إنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا یوحی الی۔یہ اسی آیت کا ہے۔مجھ پر جو وحی کی جاتی ہے میں تو صرف اسی کی اتباع
اور پیروی کرتا ہوں اس کے علاوہ ادھر ادھر کی نہیں۔آگے اعلان کیا یعنی ممکن نہیں لیکن جو شخص
قرآن کریم کی وحی میں رد و بدل کرے کوئی تغیر کرنا چاہے اس کے لئے اس کو سمجھانے کے لئے ،اس
کے لئے بطور انذار کے کہ پھر تمہیں عذاب عظیم ملے گا، یہ اعلان حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے کروایا جن کے لئے یہ ممکن ہی نہیں تھا۔جن کی حالت یہ تھی ان کی کیفیت تھی جو خدا تعالیٰ

۲۹۴
سورة يونس
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے مشاہدہ کی اور قرآن کریم میں بیان کی ناکہ یہ میرا کام نہیں کہ میں اس میں اپنی طرف سے کوئی
تغیر و تبدل کروں۔اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى ساتھ یہ اعلان کرا دیا۔انِي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ (الانعام: ۱۶) اگر میں قرآن کریم کی وحی کے خلاف کوئی بات کروں اور
خدا تعالیٰ کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تو ایسا ممکن نہیں تھا۔آپ تو دوسروں کو جنت میں لے
جانے والے ہیں لیکن دوسروں کے لئے ایسا ممکن تھا اس لئے یہ اعلان کروایا جیسا کہ آج کل دنیا کے
مختلف حصوں میں اس قسم کی باتیں کی جاتی ہیں جو ہمارے کانوں میں پڑتی ہیں۔اور جو حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والے ہیں، جو قرآن کریم کی وحی کو قول اور فعل سے سچا ثابت
کرنے والے ہیں، اس پر عمل کرنے والے ہیں، جو یہ اعلان کرنے والے ہیں کہ ہم تو خدا کے عذاب
سے ڈرتے ہیں ہم ایک ذرہ بھر بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کر سکتے۔مثلاً پاکستان سے باہر کسی
ملک میں ( نام نہیں میں لوں گا۔فتنہ پیدا ہوتا ہے ) ایک جگہ یہ فتویٰ دے دیا کہ شراب جو ہے وہ تو گرم
ملک میں حرام کی گئی تھی بٹھنڈے ملکوں میں بے شک پی لیا کرو۔حالانکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ کہلوایا گیا تھا انِي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ حالانکہ شراب کے متعلق رِجْسٌ
مِنْ عَمَلِ الشَّيْطن (المائدة: 91) کا اعلان کیا گیا تھا کہ ایک گند کی چیز ہے اور اس کا پینا شیطانی عمل
ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۷ تا ۲۵۰)
پس اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی رحمت اور اس کی خوشنودی اور اس کی محبت کو پانے کا ایک وسیلہ
استقامت ہے۔یعنی جو رشتہ اس سے جوڑ اوہ کسی حالت میں قطع نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص
اس طور پر استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحی کی اتباع کرے گا اور شریعتِ اسلامیہ کی پابندی
کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے حق میں وہ فیصلہ کر دے گا جو اس نے انہیں بشارت کے رنگ میں پہلے بتا
دیا ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ یونس میں فرماتا ہے۔وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ وَهُوَ
خَيْرُ الحكمين اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جو وحی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور آپ
کے طفیل انسان کی حقیقی بھلائی اور ابدی مسرت کے لئے قرآن کریم کی شکل میں نازل کی گئی ہے جو
شخص اس کی اتباع کرتا ہے اور صبر کا نمونہ دکھاتا اور استقامت کے مقام کو مضبوطی سے پکڑتا ہے اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی