سُوْرَۃُ یُوْسُفَ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة اسم الشارقة
۳۲۳
سورة يوسف
اس کا بھی افسر ہوتا ہے اور وہ اس کی بات نہیں مانتا اس طرح وہ اپنے دوست سے کہہ دیتا ہے بڑا
افسوس ہے کہ میرا افسر میری بات مانتا نہیں غرض وہ اپنی بات منوانے کی قدرت نہیں رکھتا اور یہ بڑا
بھاری نقص ہے اور جو سہار ا وقت پر کام نہ آئے اس کو انسان نے کیا کرنا ہے۔پانچواں نقص دنیوی سہاروں میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ وہ ابدی نہیں ہوتے یہ عطا غیر محدود نہیں
ہوتی محدود ہوتی ہے اور انسان کی تو اپنی ساری ضرورتیں پوری ہوتیں ہیں اگر کسی کو پانچ دن کھانے کو
مل جائے اور پھر پانچ دن کھانے کو نہ ملے تو دنیوی لحاظ سے وہ زندگی کوئی زندگی نہیں اگر چھ ماہ اس کی
عزت قائم رہے اور اس کے بعد وہ جتنی مرضی ہو خوشامد کر لے لیکن اگلا آدمی اس کی حفاظت کے لئے
تیار نہ ہو اور اس طرح اگلے چھ ماہ اسے ذلت پہنچے تو پہلے چھ ماہ کی عزت کو اس نے کیا کرنا ہے۔چھٹا نقص دنیوی سہاروں میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ سہارا دینے والا حکمت کے پہلوؤں پر پوری
نظر نہیں رکھتا اور نہ نظر رکھ سکتا ہے مثلاً ایک نوجوان نے ایف اے یا ایف ایس سی کا امتحان پاس کر لیا
ہوا اور کوئی شخص اسے یہ کہے کہ تم میڈیکل کالج میں داخلہ لے لو میں تمام اخراجات برداشت کروں گا
لیکن اس نوجوان کا دماغ طب کی طرف جاتا ہی نہیں اس طرح گوا سے دنیا میں تعلیم کے لئے سہارا تو
مل گیا لیکن وہ دو یا چار سال کالج میں ضائع کر کے اپنی تعلیم کو چھوڑ دیتا
ہے اور بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ
وہ کسی اور کام کا نہیں رہتا مثلاً وہ کوئی دوسری پڑھائی کرنے تک اوور ایج(Over Age) ہوجاتا
ہے غرض دنیوی سہاروں میں ہمیں حکمت کا ملہ نظر نہیں آتی۔ساتواں بنیادی نقص دنیا کے سہاروں میں یہ ہے کہ وہ ربوبیت تامہ نہیں کر سکتے مثلاً ماں باپ ہی
ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو بچوں کے لئے بڑا سہارا بنایا ہے لیکن جہاں تک ربوبیت تامہ کا سوال ہے وہ
نہیں کر سکتے بسا اوقات وہ بچوں کے اخلاق اور ان کی طبیعتوں کو خراب کر دیتے ہیں اور اس طرح ہمیشہ
کے لئے اس دنیا میں ایک عذاب ان کے لئے پیدا کر دیتے ہیں پس گور بوبیت کے ظلی نظارے ہمیں
ہر خاندان میں نظر آتے ہیں لیکن ربوبیت تامہ کا نظارہ ہمیں کسی ایک خاندان میں بھی نظر نہیں آتا۔آٹھواں بنیادی نقص دنیا کے سہاروں میں یہ پایا جاتا ہے کہ چونکہ انسان کو کامل علم حاصل نہیں
ہوتا اس لئے گو وہ بعض دفعہ نیک نیتی سے کسی دوسرے کو سہارا دیتا ہے لیکن اس کا نتیجہ بڑا خطرناک
ہوتا ہے کیونکہ اس کو پتہ نہیں تھا کہ چھ ماہ کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ گویا علم کامل نہ ہونے کی وجہ سے

۳۲۴
ط
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دنیوی سہارے اپنے وقت پر آ کر ٹوٹ جاتے ہیں اور اس انسان کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیتے ہیں
جس نے اپنے دوسرے بھائی پر بھروسہ کیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا ہے کہ اگر
انسان کے سر میں روشنی اور جلا ہو اس میں عقل ہو وہ ایک حد تک اپنے مفاد کا حقیقی علم رکھتا ہو اور حقیقی
کامیابی چاہتا ہو تو اسے صرف اس ہستی پر توکل اور بھروسہ کرنا چاہیے جو تمام صفات حسنہ سے متصف
اور تمام نقائص سے مبرا ہے فرمایا۔اِنِ الْحُكْمُ إِلا لِلهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۚ وَ عَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
المُتَوَكَّلُونَ۔لفظ اللہ کے معنی اسلام، قرآن کریم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور بعد میں آنے والے
لوگوں نے بالا تفاق یہ کئے ہیں کہ وہ وہ پاک ذات ہے جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف اور تمام
کمزوریوں اور نقائص سے بری اور بالا ہے اور اوپر کی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فیصلہ تو اسی اللہ
ہی کا جاری ہونا ہے جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور اس میں کوئی کمزوری اور نقص نہیں پایا
جاتا۔یہاں گوشتکلم کا صیغہ استعمال ہوا ہے لیکن ایک اصول بیان ہوا ہے اور وہ یہ کہ صرف اسی ذات پر
ہی تو محل کرنا چاہیے چنانچہ آگے اس کا بیان بھی ہو گیا ہے فرما یا عَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِمُونَ اگر کسی
نے اعتماد اور بھروسہ کرنا ہوا گر کسی کو یہ احساس ہو کہ میں اکیلا اس دنیا میں امن کی اور آرام کی اور سکون
کی زندگی بسر نہیں کر سکتا مجھے دوسروں کے سہارا کی ضرورت ہے تو اسے یا درکھنا چاہیے کہ اسی کے لئے
ایک ہی سہارا ہے جو کامل سہارا ہے اور جس پر پورا اعتماد کیا جا سکتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور
اللہ تعالیٰ کی ذات اگر سہارا دینے پر تیار ہو جائے تو پھر انسان کسی اور چیز کا محتاج نہیں رہتا وہی سب
کچھ کر دیتا ہے عَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ انسان نے اگر دنیا میں کسی کا سہارا لیتا ہے اس نے کسی پر
توکل کرنا ہے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ تم جھوٹے سہاروں کی بجائے بچے سہارے کی تلاش کرو اور کامل
تو کل اپنے رب پر رکھو کامل اعتما داس کا حاصل کرواسی کو اپنا سہارا بناؤ۔قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ أَمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا (الملك : ٣٠) اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ایسی ہے کہ وہ احسان
کرتے ہوئے یہ نہیں دیکھتا کہ جس پر وہ احسان کر رہا ہے اس نے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے یا
نہیں ( گواس پر تو احسان کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ کامل صفات والی ذات ہے اس کو کسی چیز
کی کمی نہیں ) اس کے اندر استحقاق پایا جاتا ہے یا نہیں پایا جاتا اگر انسان کے اندر کوئی خامی اور کمزوری
ہو اور اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی اور ادا پسند آ جائے تو وہ کمزوری اور خامی دور ہو جاتی ہے ایسا شخص مغفرت

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۲۵
سورة يوسف
کی چادر میں لپیٹ لیا جاتا ہے اور بغیر کسی استحقاق کے اللہ تعالیٰ اس
کو اتنی نعمتیں عطا کرتا ہے کہ وہ عاجز
بندہ اس کی طرف جھکتا ہی چلا جاتا ہے اور اس کے راستہ میں فنا ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَلَيْهِ
توكلنا تم یہ کہ دو کہ ہم نے اپنے رحمان خدا پر ہی تو کل کیا ہے۔ہمارا یہ دعویٰ کہ کامیاب اسلام نے
ہی ہونا ہے کامیاب مسلمانوں نے ہی ہوتا ہے ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں نہیں فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ
في ضَللٍ مُّبِينِ (الملك :۳۰) یہ سب کچھ رحمان خدا کی رحمت کے نتیجہ میں ہوگا اور چونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ
فیصلہ ہے کہ اسلام غالب آئے اس لئے بہر حال یہ فیصلہ جاری ہوگا۔اگر کسی نے بھروسہ کرنا ہے اور اس کے بغیر یہ زندگی گزر نہیں سکتی تو تمام عارضی اور ناقص اور بے وفا
سہاروں کی بجائے اللہ تعالیٰ پر اسے بھروسہ کرنا چاہیے جو رحمان ہے وہ اسے اتنی نعمتیں دے گا کہ ان
کے مقابلہ میں اس نے کچھ بھی کیا نہیں ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں کامل حیات کا مالک یعنی الکی ہوں، مجھ پر موت وارد نہیں ہوتی اگر تم مجھ
پر توکل کرو گے اور مجھے اپنا سہارا بنالو گے تو تمہیں یہ خوف نہیں ہوگا کہ جسے تم نے سہارا بنایا ہے وہ کہیں
مر نہ جائے یا ان ویلڈ (Invalid) نہ ہو جائے بعض دفعہ ایسی بیماری آتی ہے کہ انسان کے ہاتھ
پاؤں کام نہیں کرتے یا بعض دفعہ مثلاً انسان پاگل ہو جاتا ہے پس گواس دنیا کی زندگی کامل زندگی نہیں
لیکن اس ناقص زندگی کا نسبتی طور پر جو کمال ہے وہ بھی باقی نہیں رہتا غرض الحی صرف اللہ تعالیٰ کی
ذات ہے پس اے انسان! تو اسی پر توکل کر توکل علیہ۔تو اس ذات پر توکل کر جو خود زندہ ہے اور
سب زندگی اور حیات اس کامل حیات سے فیض یافتہ ہے اگر اس کی اس صفت کا جلوہ نہ ہو تو کوئی وجود
زندہ نہیں رہ سکتا اور یہ خطرہ ہی نہیں کہ کبھی وہ مرجائے وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ ( الفرقان : ۵۹)
وہ الحی ہے موت اس پر آ ہی نہیں سکتی۔پھر فرمایا اگر تم نے اللہ پر توکل کرنا ہے تو پھر تمہیں اس کی عبادت میں مشغول رہنا پڑے گا اس
کی تسبیح و تحمید میں مشغول رہنا پڑے گا تم اسی پر توکل رکھو اور یہ سمجھ کر رکھو کہ اس کی ذات الْحَی ہے تمام
زندگی کا سر چشمہ اور منبع اسی کی ذات ہے زندگی کے لحاظ سے دنیا رنگ بدلتی رہتی ہے۔اس دنیا کی
زندگی تو گزر جاتی ہے اور موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے پھر وہ العتی خدا ایک نئی زندگی اسے دیتا ہے
پھر روحانی طور پر لوگ یہاں مرجاتے ہیں ان میں روحانیت باقی نہیں رہتی تو وہ الکی خدا ایسے سامان

۳۲۶
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
پیدا کرتا ہے کہ انسان اس میں ہو کر اور اس سے زندگی حاصل کر کے نئے سرے سے روحانی زندگی پا
لیتا ہے پس فرمایا اگر تم نے تو کل کرنا ہے اور تمہیں ضرور تو کل کرنا پڑتا ہے اس کے بغیر چارہ ہی نہیں جیسا
کہ میں نے بتایا ہے تو الحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ پر توکل کرو یعنی اس زندہ ہستی پر توکل کرو جس پر موت
وارد نہیں ہوتی۔پھر ہمیں دنیوی سہاروں میں یہ عیب نظر آتا ہے کہ وہ سہارا دینا چاہتے ہیں اور کام بھی کرنا چاہتے
ہیں لیکن وہ سہارا دینے اور کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔اس کی طاقت اور قدرت ان میں نہیں
ہوتی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ (الشعراء :۲۱۸) میں غالب ہوں مجھے ہر قسم کی
قدرتیں حاصل ہیں میں ایک بات کا فیصلہ کر لوں تو دنیا کی کوئی طاقت میرے اس فیصلہ کورڈ نہیں کر سکتی
میرا ہی حکم جاری ہے پھر دنیا دار انسان سود فعہ خوشامد کرتا ہے۔دس بار خوشامدوں
کا نتیجہ نکل آتا ہے باقی
ضائع ہو جاتی ہیں وہ تو بار بار دنیا کے سہاروں کی طرف جھکتا ہے لیکن دنیا کے سہارے بار بار اس کی
طرف متوجہ نہیں ہوتے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں ایسا نہیں ہوں میں جہاں عزیز ہوں وہاں الرحیم
بھی ہوں
جتنی دفعہ تم میرے سامنے آؤ گے اتنی ہی دفعہ تم مجھ سے فیض حاصل کرو گے صرف خلوص نیت
ہونا چاہیے اور توکل اپنی پوری شرائط کے ساتھ کیا جائے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب تم مجھ پر بھروسہ کرو گے تو جو سہارا تمہیں ملے گا وہ حکمت سے خالی نہیں
ہو گا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ (الانفال :۵۰) تمہارا بھروسہ اس اللہ پر ہو گا جو
حکیم ہے اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ انسان بعض دفعہ غلط دعا کرتا
ہے اور اسے یہ نظر آتا ہے کہ اس کی وہ دعا قبول نہیں ہوئی لیکن حقیقتا اس کی وہ دعا قبول ہو چکی ہوتی
ہے کیونکہ دعا سنے والا حکیم ہے وہ حکمت کاملہ کے نتیجہ میں دعا کو سنتا ہے وہ جانتا ہے کہ جو دعا اس شخص
نے مانگی تھی وہ آخر فائدہ مند اور سود مند نہیں ہونی تھی اس لئے اس نے اسے ظاہری شکل میں رڈ کر دیا
لیکن اس مقصد کے حصول کے لئے جس کے لئے دعا کی گئی تھی اس نے کچھ ایسے سامان پیدا کر دیئے
جو اس کے لئے زیادہ مفید تھے غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم میری طرف آؤ، مجھ پر بھروسہ رکھو، اگر تم مجھے
پر بھروسہ رکھو گے تو میں تمہیں جو سہارا دوں گا وہ حکیم اللہ کا سہارا ہوگا وہ بے حکمت سہارا نہیں ہوگا، وہ بعد
میں بدنتائج پیدا کرنے والا نہیں ہوگا وہ عارضی خوشیوں کے بعد دکھوں میں مبتلا کرنے والا نہیں ہوگا۔

۳۲۷
سورة يوسف
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
میں نے بتایا تھا کہ دنیوی سہاروں میں ہمیں یہ نقص نظر آتا ہے کہ ان میں علم کامل نہیں ہوتا اور اسی
وجہ سے وہ سہارے ناقص ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سورہ اعراف میں فرماتا ہے۔وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ
عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ کہ اللہ تعالیٰ کا
علم ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے کوئی چیز ظاہری یا باطنی لحاظ سے اور اس کے علم سے بالا نہیں
بعض اس کا جو ظاہر ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور ان باطنی قوتوں اور استعدادوں کو بھی وہ جانتا
ہے جو بے شمار ہیں اور ایسی ہیں کہ انسان کو ان کا علم ہی نہیں صرف چند گنتی کی باتیں ہیں کہ جن کا
علم انسان نے اپنی کوشش کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ سے صفتیں حاصل کر کے حاصل کر لیا ہے لیکن
اللہ تعالیٰ کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں ہر چیز اس کے علم کے اندر ہے اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر تم نے کسی ہستی پر توکل کرنا ہو تو تمہیں اس ہستی پر توکل کرنا چاہیے جو کامل علم کی مالک اور
ہر علم کا سر چشمہ اور منبع ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات الْعَلِيمُ ہے وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ
عِلْمًا (الاعراف:۹۰) ہر چیز اس کے علم کی وسعتوں کی چادروں میں لپٹی ہوئی ہے عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا
(الاعراف:۹۰) اس لئے ہم اسی پر توکل کرتے ہیں چونکہ ہم ناقص علم کے نتیجہ میں غلط سہارے
ڈھونڈتے ہیں اس لئے سہارا حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔بہت سے لوگ میرے پاس آ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں فلاں شخص کے پاس ہماری سفارش کر دیں اس شخص کا آپ کے ساتھ تعلق ہے
اور میں اس کے نام سے وقف بھی نہیں ہوتا پس ناقص علم کے نتیجہ میں سہارا لینے والا بھی غلط سہارا لے
لیتا ہے اور سہارا دینے والا بھی غلط سہارا دے دیتا ہے حالانکہ سہارا حاصل کرنے کے لئے انسان کو ایسی
ہستی کی ضرورت ہے جس سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہ ہو اور وہ ایسی ہستی ہو کہ اگر سہارا مانگنے والا اس سے
غلط سہارا بھی مانگ لے تو وہ اسے صحیح سہارا دے دے یعنی گو بظاہر اس کی دعارد ہو جائے لیکن حقیقتاوہ
قبول ہو رہی ہو اور جو سہارا وہ دے جو مد دوہ کرے یا جو احسان وہ کرنا چاہے وہ کامل علم کے منبع سے
پھوٹ رہا ہو اور انسان کے لئے کسی قسم کا خطرہ پیدا نہ ہو۔جب ایسا سہارا انسان کومل جائے تو پھر اس
کے اور اس کے مخالفوں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اسلام اور اسلام کے منکروں کے درمیان جو فیصلہ ہوگا وہ
حق کے ساتھ ہوگا اس لئے یہ دعا سکھائی کہ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ
الفيحين (الاعراف: ۹۰) اے ہمارے رب ! تو علم کامل کا مالک ہے اس لئے ہم صرف تجھ پر بھروسہ

۳۲۸
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اور توکل کرتے ہیں اور تجھ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ ہمارے اور ہماری انسانی برادری کے درمیان سچ
کے مطابق فیصلہ کر دے چونکہ یہ زمانہ ایک عالمگیر اخوت اور برادری کا ہے اس لئے اس زمانہ کے لحاظ
سے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہمارے اور ہماری انسانی برادری کے درمیان سچ کے مطابق فیصلہ کر
دے کیونکہ تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے تیرا ہی حکم جاری ہے اور تیرے فیصلے ہی خیر و برکت
والے ہیں تو علم کامل کا مالک ہے۔غرض وہ آٹھ کمزوریاں جو دنیوی سہاروں میں پائی جاتی تھیں اور جن کے نتیجہ میں ہم ان
سہاروں کو وفا والے اور صحیح فائدہ پہنچانے والے سہارے قرار نہیں دے سکتے ان آٹھ کمزوریوں
کے مقابلہ میں ہمارے رب اللہ میں (جہاں تک تو کل کا سوال ہے ) آٹھ ایسی بنیادی صفات پائی
جاتی ہیں کہ اگر ہم اس پر کامل توکل رکھیں (اور اس پر توکل رکھنا چاہیے ) تو ہمیں کامل سہارا مل جاتا
ہے پھر ہم بے سہارا نہیں رہتے پھر ہمارے بچے جو یتیم ہو جاتے ہیں وہ یتیم نہیں رہتے کیونکہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یتامیٰ کے حقوق کی اتنی حفاظت کی ہے کہ ماں باپ بھی اپنے بچوں کے
حقوق کی وہ حفاظت نہیں کر سکتے پھر ہم میں سے وہ جن کو دنیا دکھ دے رہی ہوتی ہے بے سہارا نہیں
ہوتے ان کی بشاشت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔وہ اسی طرح بشاشت صادقہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی
عبادت اور بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی میں لگے رہتے ہیں اور وہ یقین کامل پر ہوتے ہیں کہ
چونکہ ہم نے اللہ کو سہارا بنالیا ہے ہم صرف اسی پر ہی تو کل کرتے ہیں اس لئے وہ اپنے فضل سے
ہماری ضرورتوں کو بھی پورا کرے گا اور ہمیں اپنی حفاظت میں بھی لے لے گا۔اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے نتیجہ میں جو چیز ہمیں حاصل ہوتی ہے اور جس کا ذکر قرآن کریم نے فرمایا
ہے وہ چیز دنیا کے سہاروں کے نتیجہ میں ہمیں حاصل نہیں ہوسکتی اور جب تک اللہ تعالیٰ کو ہم اپنا سہارا نہ
بنا ئیں اور اس پر توکل نہ رکھیں اپنے کام اس کے سپرد نہ کریں اس اعتماد کے ساتھ کہ ہم اپنے کام خود بھی
اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک وہ ہمیں مدد نہ پہنچائے جب تک وہ ہمیں سمجھ نہ دے جب تک وہ
ہمارے لئے سامان نہ پیدا کرے جب تک وہ دلوں میں ہماری محبت نہ پیدا کرے ہمارے لئے
شفقت پیدا نہ کرے دنیوی سہاروں میں ہمیں وہ چیزیں نہیں مل سکتیں جو اللہ تعالیٰ کے سہارا سے ہمیں
مل سکتی ہیں اور جو صرف اس وقت ہمیں ملتی ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ پر ہمارا کامل تو کل ہو اور اللہ تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۳۲۹
سورة يوسف
ہمارے اس تو کل کو قبول کر کے ہمیں اپنی پناہ میں لے لے اور ہمارا سہارا بن جائے۔پھر دنیوی سہارے ہمیں پورے طور پر بدیوں سے نہیں بچاسکتے ، دنیوی سہارے پورے طور پر
اعمال بجالانے کی ہمیں توفیق عطا نہیں کرتے بلکہ وہ تو ہمارے خیالات کو اور بھی گندہ کر دیتے ہیں پھر
دنیوی سہاروں کے نتیجہ میں یہ خرابی پیدا ہوتی ہے کہ ہم بہتوں کے احسان کے نیچے آجاتے ہیں اور یہ
بات ہمارے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے مثلاً ایک کام ہم نے زید سے کروایا دوسرا بکر
سے کروایا۔تیسر اعمر سے کروایا۔چوتھا کسی اور سے کروایا اور پانچواں کسی اور سے کروایا اس طرح ہم
نے دس کام مختلف دس سہاروں سے کروائے اور پھر ایک ایسا موقع آگیا کہ زید نے کہا کہ تم میرے
زیر احسان ہو اس لئے تم میرا یہ کام کر و بکر نے کہا تم میرے زیرا احسان ہو اس لئے تم زید کا کام بالکل
نہ کرو اور اس طرح ہمارے لئے اگر ہم دنیا کے سہارے ڈھونڈتے ہیں تو بڑی تکلیف بن گئی ہم
مصیبتوں میں گرفتار ہو جاتے ہیں لیکن جو شخص صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا سہارا ڈھونڈتا ہے اور محض
اس پر توکل کرتا ہے وہ غیر اللہ سے آزاد ہو جاتا ہے پھر غیر اللہ کی اسے کوئی فکر نہیں رہتی۔وہ ایک ہی
ہستی ہے جس کے ساتھ اس نے اپنا پختہ تعلق قائم کر لیا جس پر اس نے تو کل کیا جس پر اس نے بھروسہ
رکھا اور اپنی تمام کمزوریوں کے باوجود یہ سمجھا کہ وہ پاک ذات اتنی عظیم ہے کہ وہ میری کمزوریوں کو
نظر انداز کر کے مجھ پر احسان پر احسان کرتی چلی جائے گی اور چونکہ انسان غیر اللہ کے احسانوں سے
آزاد ہو کر بہت سے دکھوں سے بچ جاتا ہے اس لئے وہ اس قابل ہوتا ہے کہ سکون کے ساتھ اپنی
زندگی کے دن گزارے اور اپنی زندگی کا اور اپنی حیات کا مقصد پورا کر لے۔دوسری چیز جو ہمیں دنیوی سہاروں میں نہیں ملتی اور وہ صرف ہمیں اللہ پر ہی توکل رکھنے سے حاصل
ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ کوئی غیر طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی لیکن کوئی دنیا دار شخص کسی دوسرے شخص کو
اس رنگ میں سہارا نہیں دے سکتا کہ کوئی غیر چیز اسے نقصان نہ پہنچائے مثلاً وہ بیماریوں سے نہیں بچا
سکتا فرض کرو وہ اس علاقہ میں حاکم اعلیٰ ہی ہے اور اس کی چلتی ہے لیکن پھر بھی وہ بیماریوں سے نجات
نہیں دے سکتا آفات آسمانی سے وہ نہیں بچا سکتا اس کی اپنی اندرونی کمزوریوں سے اس کی اصلاح
نہیں کر سکتا یہ ہوسکتا ہے کہ سہارا دیتے دیتے وہ اس کو اس قدر اٹھالے کہ وہ اسے اپنا وزیر بنالےلیکن
پھر بعد میں کچھ عرصہ گذرنے پر اسے علم ہو کہ یہ شخص وزارت کا اہل نہیں اسی لئے وہ اسے وزارت سے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۳۰
سورة يوسف
ہٹا دے اور اس طرح دنیا کا ایک چھوٹا سا آسمان جو اس نے بنایا تھا وہاں سے اسے جھٹکا دے کر نیچے
گرا دے اور اس کی ہڈی پسلی توڑ دے غرض کوئی دنیا دار شخص جو کسی دوسرے کے لئے اس دنیا میں
سہارا بنتا ہے اس میں یہ طاقت نہیں ہوتی کہ اس کو ہر قسم کے نقصانوں سے بچالے لیکن اللہ تعالیٰ کی
ذات ایسی نہیں وہ اگر کسی کا سہارا بنے تو اس کو ہر قسم کے نقصان سے بچا سکتی ہے۔خطبات ناصر جلد دوم ۳۸۱ تا ۳۸۹)
آیت ۸۸ يبَنِي اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَا يَسُوا
مِنْ زَوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَايُعَسُ مِنْ رَّوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ
ہمارے دلوں میں مایوسی پیدا نہیں ہوتی اور نہ اسے پیدا ہونا چاہیے کیونکہ خوف اپنی جگہ پر قائم ہے
اور امید اپنی جگہ پر قائم ہے۔گو ہمیں ڈرتے ڈرتے زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔لیکن اس کے
ساتھ ہی زندگی کے کسی لمحہ میں بھی ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی مومن کی علامت نہیں بلکہ
اللہ تعالیٰ نے اسے کافر کی علامت قرار دیا ہے۔جیسا کہ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّه لا
يَايَسُ مِنْ رَّوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ۔اصل بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کا فرلوگوں
کے سوا کوئی انسان نا امید نہیں ہوتا۔غرض خوف اور مایوسی میں بڑا فرق ہے اور ہمیں اس فرق کو ہمیشہ
یاد رکھنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ نے جو یہ کہا ہے کہ وہ شخص یا قوم جو خوف کے مقام کو اختیار کرتی ہے اور
اپنے رب سے ڈرتے ڈرتے اپنی زندگی گزارتی ہے۔وہ اسے دو جنتیں دیتا ہے ایک جنت اسے اس
ورلی زندگی میں عطا ہوتی ہے اور ایک جنت اُخروی زندگی میں اسے ملتی ہے ورلی زندگی کی جنت کا اس
حدیث میں بڑی وضاحت کے ساتھ ذکر آیا ہے جو میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں سنائی تھی۔کیونکہ
جس معاشرہ میں غیبت نہ ہو۔جس معاشرہ میں فخر و مباہات نہ کیا جائے۔جس معاشرہ میں کوئی شخص بھی
اپنے بھائی سے تکبر کے ساتھ پیش نہ آئے اس میں عجب اور خود پسندی کا مظاہرہ نہ ہو کوئی ایک
دوسرے پر حسد نہ کر رہا ہو۔بلکہ سارے ہی ایک دوسرے پر رحم کرنے والے ہوں جس معاشرہ میں
خدا تعالیٰ کی عبادت ریا کے طور پر نہ ہو بلکہ اخلاص کے ساتھ ہو یعنی ہر ایک شخص مخلصانہ دل کے ساتھ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
٣٣١
سورة يوسف
اپنے رب کو یاد کر رہا ہو۔تمام لوگ اپنے تمام اعمال محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر بجالاتے
ہوں۔تو ایسا معاشرہ یقیناً جنت کا معاشرہ ہے۔جس میں کوئی شخص کسی دوسرے کو دکھ دینے کا
باعث نہیں بنتا۔ہر شخص کو جسمانی اور روحانی دونوں قسم کا سکون حاصل ہوتا ہے۔ط
خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۱۶،۱۱۵)
آیت ۹۳ قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ
ارحم الرحمين
مجھے کئی دفعہ موقع ملا ہے یورپ میں جانے کا۔اور چوٹی کے دماغوں سے بات کرنے کا۔میں ان کو
ہمیشہ ہی اس بات کے منوانے میں کامیاب ہوا ہوں کہ تم اندھیرے میں ہاتھ پاؤں ماررہے ہو، نہ تم
اپنے مسائل کو سمجھتے ہو نہ ان کا حل تمہیں معلوم ہے جو شخص مسئلہ ہی نہیں سمجھے گا حل کیسے اس کو پتا لگے گا۔مثلاً میں نے ان کو کنونس (Convince) کیا۔انہوں نے مانا کہ یہ بات درست ہے کہ ہمارا مزدور
اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے سٹرائیک کرتا ہے لیکن اس بیچارے کو یہ نہیں پتا کہ میرا حق کیا ہے تو
اپنے جس حق کا اسے علم ہی نہیں اس حق کے لئے وہ سٹرائیک کر رہا ہے؟ تو بڑا عظیم ہے یہ مذہب، یہ
تعلیم، یہ قرآن جو ہے یہ واقع میں قرآن عظیم ہے۔زمانہ بدل رہا ہے۔انسانی زندگی حرکت میں ہے
ایک جگہ کھڑی نہیں ہوئی۔جو معاشرہ آج سے چار سو سال پہلے تھا اس میں بڑی تبدیلیاں آگئیں۔انقلابی تبدیلیاں آگئیں۔عظیم انقلاب بپا ہو گئے۔زرعی انقلاب صنعتی انقلاب۔یہ انقلاب وہ انقلاب،
پس بہت سی انقلابی تبدیلیاں ان کے اندر پیدا ہو گئیں اور انقلابی تبدیلیاں معاشرہ میں پیدا ہونے
سے انقلابی مسائل پیدا ہو گئے اور دوصدیوں سے وہ مسائل حل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور
حل نہیں کر سکے۔پھر بھی یہ دعویٰ کہ ہم تو بہت مہذب ہیں۔ساری دنیا پر حکومت کرنے کا ہمیں حق ہے۔میں نے کہا ، ابھی تک اپنے بھائی کو معاف کرنا تم نے نہیں سیکھا۔جرمنی میں میں نے کہا تم دو عالمگیر
جنگیں لڑ چکے ہو۔جرمن اور اس کے ساتھی ایک طرف تھے اور امریکہ اور روس اور ان کے ساتھی
دوسری طرف۔میں نے کہا جب جنگ ہوتی ہے تو ایک نے بہر حال ہارنا ہے۔اتفاق ہوا دونوں دفعہ تم
ہارے تمہیں معاف نہیں کیا انہوں نے۔اتنا ظلم کیا ان لوگوں نے کہ حد نہیں۔وہ اچھی طرح ان کو یاد

۳۳۲
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
دلا کر کہ کن مسائل اور مشکلات میں سے گزرے ہیں۔میں نے کہا کہ یہ تمہارے حل کرنے کا مسئلہ نہیں۔جس نے حل کرنا تھا وہ مسئلہ حل کر چکا ایک اُسوہ پیدا کر دیا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تیرہ سال
مکی زندگی میں اور پھر آٹھ سال کے قریب کم و بیش مدنی زندگی میں ہیں سال تک ہر قسم کا دکھ اور تکلیف
ان کو دی گئی۔عورتوں
کو نہایت بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا۔مردوں پر مظالم ڈھائے گئے اور بھوکا مارنے کی
کوشش کی گئی۔کوئی ایسی ایذا نہیں تھی جو پہنچانے کی کوشش نہیں کی گئی اور جب خدا تعالیٰ نے اپنی
قدرت کاملہ سے حالات بدل دیئے اور دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آپ مکہ کے باہر آ کے ٹھہرے
اس وقت رؤسائے مکہ جو سارا عرصہ دیکھ دینے میں اپنی زندگی گزار چکے تھے ان کو یہ نظر آ گیا تھا کہ
حالات بدل گئے ہیں اس وقت ہم اگر میان میں سے تلوار نکالیں گے حماقت کریں گے۔انہوں نے
تلواریں اپنی میانوں میں سے نہیں نکالیں۔اتنے حالات بدل چکے تھے اس وقت ، ان کو یہ پتا تھا کہ
شخص حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس پوزیشن میں ہے، اتنی طاقت ہے اس کی کہ جو چاہے ہمارے
ساتھ سلوک کرے اور سلوک کیا کیا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھ دینے والوں سے؟
جنہوں نے ایک سانس سکھ کا نہیں لینے دیا تھا اس نے کہا جاؤ سب کو معاف کرتا ہوں لَا تَثْرِیبَ عَلَيْكُم
الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ میں معاف ہی نہیں کرتا بلکہ تمہارے لئے دعا بھی کروں گا کہ خدا بھی تمہیں
معاف کر دے۔میں نے کہا وہ نمونہ ہے تمہارے سامنے تم لڑتے ہو اور معاف نہیں کرتے ، ایک
دوسرے کی عزت نہیں کرتے۔اسلام نے ، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا دیکھو۔اگر کوئی
بڑوں کی عزت نہیں کرے گا تو وہ میرے اُسوہ پر نہیں عمل کر رہا۔اگر کوئی چھوٹوں سے شفقت کا سلوک
نہیں کرے گا تو وہ اسلامی تعلیم پر عمل نہیں کرتا۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۶۱،۱۶۰)
اس قدر عظیم ہے یہ خُلق خلق عظیم جسے کہا گیا ہے، یہ خلق جو ہے وہ بڑا عظیم ہے۔دشمن ہوتے ہیں،
بہت ہی کم لوگ ہوں گے دنیا میں جو لمبا عرصہ دشمن کے وار سہنے کے بعد اور وار بھی انتہائی، تیرہ سالہ
زندگی میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین نے انتہائی مظالم ڈھائے آپ پر ، آپ کے متبعین
پر، ان میں سے ایک واقعہ یہ بھی تھا کہ اڑھائی سال تک ہر ممکن کوشش کی کہ بھوکوں مر جائیں لیکن اللہ تعالیٰ
نے وہ منصوبہ بھی نا کام کیا، پھر جو غلام تھے ان کے، جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے
توان تیرہ سالوں میں جب تک کہ انہیں آزاد نہیں کیا اسلامی کوشش نے ، حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ط

۳۳۳
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے بڑے پیسے خرچ کئے ، اوروں نے بھی بڑی قربانیاں دیں ان لوگوں کے دکھوں کو دور کرنے کے
لئے ، اس سے زیادہ شدید گرمی جس کے نتیجہ میں میں آج خطبہ چھوٹا کر رہا ہوں، تپتی ریت پر ننگے
جسموں کو لٹا کر کوڑے مارے گئے ان کو۔یعنی جتنا انتہائی ظلم آپ سوچ سکتے ہیں اس سے آگے
بے انتہا فا صلے طے کرتا ہوا اُن کا ظلم نکل گیا۔اور جب تیرہ سالہ ظلم سہنے کے بعد آپ نے ہجرت کی تو
پیچھا کیا اور تلوار کے زور سے آپ کو مٹانے کے منصوبے بنائے لمبا عرصہ یہ بھی ہے۔بہر حال ان سب
مظالم کو سہنے کے بعد جب اللہ تعالیٰ نے محض اپنی قوت اور عزت
اور غلبہ کے نتیجہ میں (جواس کی صفات
ہیں ) ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ دس ہزار قدوسیوں کا ایک گروہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت
میں مکہ پہنچا تو جور و وسائے مکہ اس ظلم کے باپ تھے، ان میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اپنی عزت کی
خاطر اور اپنی عورتوں کی عزت کی خاطر تلوار میان سے نکالتے اور بغیر لڑے انہوں نے ہتھیار ڈال
دیئے اور وہ جانتے تھے، ان کی اندر کی ، ان کے نفس کی آواز یہ تھی کہ جس قدر ظلم ہم نے ڈھائے ہیں
اب حق ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ ہم سے جیسا بھی سلوک کریں، کریں لیکن سلوک کیا کیا ان
سے؟ سلوک ان سے یہ کیا لا تثريب عَلَيْكُمُ اليَوم تمہارے سارے گناہ ہم معاف کرتے ہیں، میں
اور میرے ماننے والے اور دعا کرتا ہوں میں کہ اللہ تعالیٰ بھی معاف کر دے۔(ابن ہشام غزوہ فتح مکہ )
انسان جب معافی دے دے تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ بھی اس معافی کو قبول کر لے۔قرآن کریم میں کئی جگہ ذکر ہے اس کا۔لیکن اس مقام کے اوپر خدا تعالیٰ نے جس درد کے ساتھ
رو وسائے مکہ کے لئے اور جو عرب کا ملک تھا اس کی اصلاح اور ان کے اسلام لانے کے لئے دعائیں
کی تھیں اس دن اسی درد کے ساتھ خدا کے حضور یہ دعا بھی کی کہ اے خدا! ہم بھی معاف کرتے ہیں
اور تو بھی معاف کر۔اور خدا تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔یہ خلق عظیم ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۱۵،۲۱۴)
آیت ۱۰۵ وَمَا تَسْلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكرُ لِلْعَلَمِينَ
کہ اے رسول ! تو جو ان کفار کو تبلیغ کر رہا ہے اور خدا تعالیٰ کا پیغام انہیں پہنچا رہا ہے اس
پر تو ان سے کوئی اجر نہیں مانگتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن کریم تمام جہانوں کے لئے سراسر

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
شرف کا موجب ہے۔۳۳۴
سورة يوسف
اس آیت میں قرآن کریم کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام
عالمین کے لئے رحمت ہیں ( رَحْمَةٌ لِلْعَلَمينَ ) اسی طرح قرآن کریم تمام عالمین کے لئے ذکر ہے۔ذکر عربی زبان میں مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے۔اس جگہ ذکر کے چار معنی چسپاں ہوتے ہیں
اس کے پہلے معنی الْكِتَابُ فِيهِ تَفْصِيلُ الدِّينِ وَوَضْعُ الْمِلَلِ ( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ۳۶۶) ایسی
کتاب جس میں دین کی تفاصیل اور احکام شریعت کامل طور پر بیان کئے گئے ہیں۔تو فرمایا کہ قرآن کریم ایک کامل کتاب شریعت ہے۔کوئی شرعی حکم ایسا نہیں جو اس میں بیان
ہونے سے رہ گیا ہو اور دین و مذہب کے متعلق جتنی بھی تفصیل انسان کے لئے ضروری ہے۔وہ
ساری کی ساری اس کتاب میں بیان کر دی گئی ہے۔پس اس کی اتباع اللہ تعالی کی انتہائی
خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے۔اس کے دوسرے معنی ہیں الشرفی ( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحہ ۳۶) بلند مرتبہ، رفعت اور بزرگی۔تو فرمایا
کہ جو احکام شریعت قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں۔اگر تم ان کو سیکھو گے سمجھو گے اور ان پر عمل
کرو گے۔تو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تمہیں بلند مرتبہ اور رفعت اور بزرگی عطا کرے گا۔اور
اتباع قرآن کے ذریعہ آسمانی (روحانی) رفعتوں کے وہ دروازے جو خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو
ڈھونڈنے والوں کے لئے کھولے جاتے ہیں۔تم پر کھولے جائیں گے۔اس کے تیسرے معنی الثّناءُ ( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحہ ۳۶۶) کے ہیں۔تعریف اور حمد۔تو خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ جب اتباع قرآن کے نتیجہ میں روحانی رفعتوں کو تم حاصل کر لو گے تو تمہیں تعریف اور ثنا بھی
حاصل ہو جائے گی۔القنَا کا لفظ جس قسم کی تعریف کے متعلق بولا جاتا ہے۔اس میں ایک لطیف
اشارہ پایا جاتا ہے۔وہ یہ کہ کسی دوسرے کامل وجود کا ثانی بنا یعنی اس کے اخلاق کی اتباع کر کے اس
کا رنگ اختیار کرنے کی کوشش کرنا۔پس اس میں توجہ دلائی گئی ہے کہ قرآن کریم نے جو تعلیم تمہارے سامنے رکھی ہے۔وہ یہی ہے کہ تم
تَخَلُّق بِأَخْلَاقِ اللہ حاصل کر سکو۔اللہ تعالیٰ کے اخلاق کے مظہر بن سکو۔اور جب تم اللہ تعالیٰ کے اخلاق
کا مظہر بن جاؤ گے تو ہر صاحب عقل و بصیرت تمہاری تعریف تمہاری ثنا اور تمہاری حمد کرنے پر مجبور ہوگا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی