سُوْرَۃُ یُوْسُفَ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3
۳۳۵
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اس کے چوتھے معنی الصیت ( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ۳۶۶) یعنی ذکر خیر کے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ احکام قرآنی پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جو بزرگی اور رفعت حاصل ہوتی ہے اور بندہ خدا تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بن جاتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک دنیا ایسے لوگوں سے فائدہ حاصل کرتی ہے۔صرف ان کی اپنی نسل پر ہی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کا احسان آئندہ آنے والی نسلوں پر بھی ہوتا ہے۔اس
کی وجہ سے ان کا ذکر خیر باقی رہ جاتا ہے۔کیونکہ ذکرِ خیر صرف اسی شخص ، گروہ یا سلسلہ کا ہی قائم رکھا
جاتا ہے (اور رکھا جانا چاہیے ) کہ جس کا احسان آئندہ نسلوں پر ہو اور اس طرح آئندہ نسلیں اس
شخص گروه یا سلسلہ کو یا درکھتی ہیں اور مجھتی ہیں کہ پہلوں نے ہم پر بڑے احسان کئے ہیں۔اور ہمیں
ان احسانوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔مثلاً ہم احادیث کے جمع کرنے والے بزرگوں کا ادب اور احترام
اور دعا کے ساتھ ذکر کرتے ہیں۔ان کا ذکر خیر اسی وجہ سے قائم ہے کہ ان لوگوں نے اپنی زندگیاں
ہمارے فائدے کے لئے صرف کر ڈالیں۔ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو
جمع کیا۔ان کی چھان بین کی اور انہیں ہم تک پہنچانے کا انتظام کیا۔اس احسان کے بدلہ میں ان کا
ذکر خیر نسلاً بَعْدَ نَسل ہم تک چلا آیا اور آئندہ بھی چلتا چلا جائے گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه (۲۹۶، ۲۹۷)
آیت ۱۰۷ وَمَا يُؤْ مِنْ اَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ
اللہ پر ایمان کا دعویٰ کرتے ہوئے بھی شکوک اور شبہات ہو جاتے ہیں۔مثلاً اس کو قادر مطلق بھی
سمجھنا اور اس کے علاوہ کسی اور کو اپنی تکلیفوں کو دور کرنے کا یا اپنی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ بھی بنانا۔اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا وَ مَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ ایمان بھی ہے اور شرک
بھی ہے ایک ہی ساتھ۔شک میں پڑ گئے ناکہ محض تو کل کافی نہیں ، تو کل باللہ کا فی نہیں قبر پہ بھی سجدہ
کر لینا چاہیے، ناجائز پیسے دے کر بھی اپنا کام بنوا لینا چاہیے، جھوٹ بول کر اپنی حفاظت کا ذریعہ
ڈھونڈ نا چاہیے وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کے شرک بیچ میں آ جاتے ہیں۔شرک اس وجہ سے آتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ پر پورا تو کل نہیں ہوتا۔شبہ ہوتا ہے پتا نہیں خدا ہمیں ہمارے حق دلوا بھی سکتا ہے یا نہیں۔میں
نے پہلے بھی بتا یا ایک دفعہ ایک دوست نے لکھا کہ اس کے ایک عزیز پر قتل کا مقدمہ ہوگیا ہے۔قتل ہوا
۳۳۶
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
تھا کوئی ، قاتلوں کے نام بھی بیچ میں آئے کئی معصوموں کے نام بھی آ جاتے ہیں، غلط فہمیاں بھی ہو جاتی
ہیں پیدا۔لکھا کہ میرا عزیز جو ہے وہ بالکل بے گناہ ہے لیکن قتل کے مقدمے میں ملوث ہو گیا ہے اور
سیشن جج نے پھانسی، پنجاب کے ہائی کورٹ نے پھانسی، سپریم کورٹ نے پھانسی سنادی۔گورنر نے
ہماری اپیل رڈ کر دی اور اب ہم پریذیڈنٹ صاحب کے پاس اپیل کر رہے ہیں اور وکلا کہتے ہیں کہ
آج تک تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ ان حالات میں صدر مملکت اس قسم کی اپیل کو منظور
کرلے۔اتنا بھیا نک انہوں نے نقشہ کھینچا ہوتا تھا اپنے خلاف کہ میرے دماغ میں پہلا خیال جو آیا وہ
غلط تھا۔دماغ میں یہ فقرہ بنا کہ ان حالات میں پھر جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اس کی رضا پر راضی رہو۔تو اس
وقت مجھے خدا کے فرشتے نے جھنجھوڑا کہ اپنے ایک احمدی کو تم اس وقت یہ سبق دینا چاہتے ہو کہ اس کی
زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب خدا تعالیٰ بھی اس کی مدد نہیں کر سکتا۔خیر میں کانپ اٹھا
بڑی استغفار کی اور ان کو میں نے یہ لکھا کہ دعائیں کرو میں بھی دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کے سامنے تو
کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔جو وہ چاہتا ہے کرتا ہے۔میرا خط چلا گیا۔کوئی دس پندرہ دن کے بعد
ان کا خط آیا کہ وہ چھٹ کے ہمارے گھر آ گیا ہے۔تو قرآن کریم نے تو اعلان کیا تھا۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ
عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴)
ایک اور دوست ہیں اچھے بڑے زمیندار وہ اسی طرح کسی کیس میں ملوث ہوئے۔ان کا پرچے
میں نام آ گیا۔ان کے گھر سے بڑی فکر مند اُن کی اہلیہ صاحبہ آئیں اور بار بار کہیں دعا کریں ضمانت پر
رہا ہو کے گھر آجائیں۔بہت پیچھے پڑی رہیں۔میں نے کہا دعا کریں گے۔میں نے دعا کی تو مجھے
بتایا گیا کہ ضمانت پر رہا ہو کے گھر نہیں آئیں گے بری ہو کے آجا ئیں گے۔دوسری دفعہ آئیں تو میں
نے انہیں کہا ضمانت کی ساری کوششیں چھوڑ دو پندرہ دن مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے ضمانت پر یہ شخص
رہا نہیں ہوگا بری ہوگا اور انہوں نے میرے کہنے کے باوجود بڑی کوششیں کیں ادھر ادھر سے۔ساری
کوششیں ناکام۔ضمانت پر رہا نہیں ہوئے بری ہو کے آگئے گھر میں۔تو خدا تعالیٰ جو ہر قسم کی طاقتیں رکھنے والا ہے جو تد بیر اس نے بتائی ہے جو جائز طریقہ ہے کام کا
اس سے نہیں روکتا وہ لیکن خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر نا جائز طریقوں کی طرف رجوع کرنا یہ شرک ہے۔ایمان باللہ بھی ہے اور مشرک بھی ہے۔قرآن کریم نے اعلان کیا ہے وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا
۳۳۷
سورة يوسف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
وَهُمْ مُّشْرِكُونَن تو خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے متعلق دل میں کوئی شبہ نہ رہے۔ایک اس
قدر کامل ذات اور صفاتِ حسنہ سے متصف ذات کہ انسانی دماغ تو اس کی محاورہ ہے ہمارا، گرد کو بھی
نہیں پہنچ سکتا۔اتنی قدرتوں کا مالک ہے اس کو خوش رکھو۔اس زندگی میں آزمائشیں بھی ہیں دکھ بھی
ہیں۔قانون دوسرا بھی چل رہا ہے مگر ہر دکھ کو وہ آرام میں تبدیل کر دیتا ہے۔اب ۱۹۷۴ء میں بڑا دکھ
پہنچا جماعت کو کوئی شک نہیں۔میں نے کہا تھا ہنستے رہو اس لئے کہ ہماری ہنسی کا سر چشمہ یہ بشارت ہے
کہ یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اس سے بڑی اور کیا خوشخبری ہمیں مل سکتی ہے اور جماعت نے
ہنستے ہوئے مسکراتے ہوئے وہ زمانہ گزار دیا اور ہر لحاظ سے اس قدر ترقی کی ہے کہ دنیوی لحاظ سے دنیا
دار نگاہ دیکھتی اور حیران ہوتی ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۷۰۲ تا ۷۰۴)