سُوْرَۃُ الرَّعْدِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطن ال
۳۳۹
سورة الرعد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الرعد
آیت ۱۹ لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَى ، وَ الَّذِينَ لَمْ
يَسْتَجِيبُوا لَهُ لَوْ أَنَّ لَهُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَ مِثْلَهُ مَعَهُ لَا فَتَدَوا
بهِ أُولَبِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ وَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِهَادُةَ
b
قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰی کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کا کہا
مانتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمتہ للعالمین بن کر دنیا کی طرف
آئے اور قرآن کریم کے مخاطب صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو آپ پر ایمان لائے بلکہ ہر انسان
قرآن کریم کا مخاطب ہے۔پس بنی نوع انسان کو بحیثیت مجموعی یہ کہا گیا ہے کہ خدا کا کہا مانو گے تو
کامیاب ہو گے ورنہ نہیں ہو گے۔گذشته قریباً چودہ سو سال سے ہی یہ نظر آتا ہے کہ کچھ لوگ خدا کا کہا مانتے اور شریعت اسلامیہ پر عمل
کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ کہا نہیں مانتے اور قرآن کریم پر عمل نہیں کرتے۔ان میں
سے کچھ تو اس لئے عمل نہیں کرتے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان ہی نہیں لاتے اور کچھ
اس وجہ سے عمل نہیں کرتے کہ ایمان لانے کے بعد بھی وہ اُن طاقتوں کی چالوں میں آ جاتے ہیں جو
کہ انسان کو خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی پر اُبھارتی ہیں اور وہ قرآن کریم کے احکام پر عمل
کرنے کی کوشش نہیں کرتے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ سچی اور حقیقی کامیابی اسے ہی نصیب ہوتی ہے
جو خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتا ہے۔کچی اور حقیقی کامیابی کو پرکھنے کے لئے پہلے تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ انسانی زندگی کی مدت کیا ہے؟

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۴۰
سورة الرعد
بعض لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا کے آرام اور عیش کے مل جانے کے
نتیجہ میں حقیقی کامیابی حاصل ہوتی ہے قطع نظر اس کے کہ ان کو اس دنیا کا عیش و آرام ملتا بھی ہے یا
نہیں۔لیکن چونکہ یہ مفروضہ کہ اس زندگی کے ساتھ انسانی حیات ختم ہو جاتی ہے، غلط ہے۔اس لئے
اگرا بدی زندگی میں جو موت کے بعد انہیں حاصل ہوتی ہے وہ ناکام رہیں تو اس دنیا کی ان کے نزدیک
ان کی کامیابی کا میابی تو نہیں کہلاسکتی لیکن سوچنے والی سمجھ اور فراست جانتی ہے کہ اس دنیا میں بھی حقیقی
کامیابی ان کو نہیں ملتی جو خدا کی طرف پیٹھ پھیر کر اپنی زندگی گزارتے ہیں اور شیطانی اعمال کی طرف
متوجہ رہتے اور اُن پر کار بند ہوتے ہیں۔مثلاً اس دنیا میں جو ہماری آج کی دنیا ہے اس میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ قو میں جو کہ دنیوی
ترقیات کی چوٹی پر پہنچی ہوئی ہیں امریکہ اور روس اور پھر چین اور یورپین ممالک ہیں یعنی انگلستان اور
جرمنی اور فرانس وغیرہ وغیرہ لیکن بحیثیت قوم جب ان کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو ہم اس نتیجہ پر
پہنچتے ہیں اور جب ان سے بات کی جائے تو جس نتیجہ پر ہم پہنچتے ہیں وہ بھی اس کا انکار نہیں کرتے )
کہ باوجود مادی ترقیات کے انہیں سکونِ قلب حاصل نہیں اور باوجود دنیوی لحاظ سے اس قدر آگے
بڑھ جانے کے وہ اندھیرے میں اُس چیز کی تلاش میں پھرتے ہیں کہ جو ان کے دل کے اطمیان کا
باعث بن سکے۔اس دورہ میں بھی اس مضمون کے متعلق میں نے بیسیوں سے باتیں کیں اور سب نے
یہی کہا کہ یہ آپ درست کہتے ہیں ہمیں اطمینان قلب حاصل نہیں ہے۔جو لوگ صاحب اقتدار ہیں
جن ہاتھوں میں اُن قوموں کی لگام ہے ان کی پریشانیاں تو خدا کی پناہ، اللہ محفوظ رکھے اس قدر ہیں کہ
آپ لوگ اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔آپس کی چپقلش ، بے اعتباری، بدظنی اور ایک دوسرے کو نیچا
دکھانے کی کوششوں نے ان کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔پھر حوادثات بھی ان
کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ابھی پچھلے مہینوں میں جبکہ میں دورے پر رہا ہوں پہلے وہاں پانی کی کمی ہوگئی اور انگلستان جیسے ملک
میں جہاں یہ حال تھا کہ جب میں پڑھا کرتا تھا تو ان دنوں میں اگر کسی دن دو تین گھنٹہ کے لئے سورج
نظر آتا تھا تو لوگ بڑے خوش ہوتے تھے کہ سورج کی شعاعوں نے ہمیں گرمی اور لذت پہنچائی وہاں
اب یہ حال تھا کہ ہفتوں بلکہ مہینوں گزر گئے کہ بارش نہیں برسی بلکہ بہت سے علاقوں میں بادل دیکھنا
بھی نصیب نہیں ہوا۔یہاں تک کہ انگلستان کے بعض حصوں میں پانی کا راشن کر دیا گیا اور وہ یہ سوچ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۱
سورة الرعد
رہے تھے کہ اگر مہینہ دو مہینے یہی حالت اور رہی تو ہم جہازوں کے ذریعہ، ٹینکرز کے ذریعہ ناروے
سے پینے والا پانی اپنے ملک کے لئے لے کر آئیں گے۔درخت جل رہے تھے، لوگوں نے گھروں
میں جو پودے لگائے ہوئے تھے وہ سوکھ رہے تھے اور ہدایت یہ تھی کہ ان پودوں کو پانی نہیں دینا
کیونکہ پانی کی کمی ہے اور پھر جب میں واپس آیا ہوں تو بارش ہوئی اور بارش وہ ہوئی کہ یہ خبریں آنے
لگیں کہ فلاں علاقے میں سیلاب آ گیا ہزار ہا آدمی بے گھر ہو گئے، مکان بہہ گئے ، پانی کا جو ریلہ آیا
وہ پورا مکان کا مکان ہی بہا کر لے گیا کئی جانیں تلف ہوئیں اور نقصان ہو گیا۔پس چونکہ وہ خدا تعالیٰ
کا حکم ماننے کے لئے تیار نہیں اور اللہ تعالیٰ نے انسان کی فلاح اور کامیابی اور خوشحال زندگی کے لئے جو
تعلیم بھیجی ہے اس کی طرف توجہ نہیں کرتے اس لئے اپنے ہاتھ سے بھی وہ اپنی ناکامیوں کے سامان
پیدا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو بیدار کرنے کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ان کے منہ اور
تو جہ کو پھیرنے کے لئے انہیں گاہے گاہے جھنجھوڑتا بھی رہتا ہے جیسا کہ اس کی سنت ہے۔یہ بات کرتے ہوئے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ایک واقعہ یاد آ گیا کہ اللہ تعالیٰ
کس طرح اپنے پیاروں کے ذریعے سے اور اب اس زمانہ میں بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اپنے
نہایت ہی پیارے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اپنی رحمت کے سامان پیدا
کرتا ہے۔ایک دفعہ قحط پڑا۔مدینہ میں بعض صحابہ نے جمعہ کے وقت کہا کہ یا رسول اللہ ! قحط پڑا ہے،
چارے بھی خشک ہو گئے ہیں، جانور بھی تکلیف میں ہیں اور انسان بھی تکلیف میں ہیں اللہ تعالیٰ سے
دعا کریں کہ وہ ہمارے لئے بھلائی کے سامان پیدا کرے اور اپنی رحمت کی بارش نازل کرے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور ابھی جمعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ بارش شروع ہو گئی۔بارش ہوتی رہی
اور سات دن زمین خوب سیراب ہوئی۔اگلے جمعہ میں پھر کھڑے ہو گئے کہ یا رسول اللہ بارش تو زیادہ
ہو گئی ہے اب ہمیں بارش کی زیادتی نقصان پہنچا رہی ہے۔یارسول اللہ ! دعا کریں کہ بارش تھم
جائے۔آپ نے دعا کی اور بارش تھم گئی۔اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے اور خدا تعالیٰ
نے آپ کی دعا سے اس علاقے میں آپ کی صداقت اور آپ سے اپنے پیار کا ایک نشان ظاہر کرنا تھا
چنانچہ اس طرح لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰی کے مطابق ان کی کامیابی اور فلاح کے اللہ تعالیٰ
نے سامان پیدا کر دیئے اور اب مہینوں انگلستان پانی کے لئے تڑ پتار ہالیکن اسے پانی نہیں ملا اور جب

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۴۲
ورة الرعد
پانی ملا اور اس کی زیادتی ہو گئی تو اس پانی کو بند کرنے کے لئے اور اس میں مناسب توازن قائم کرنے
کے لئے ان کو کوئی سہارا نہیں ملتا تھا۔وہ لوگ اسی چکر میں رہتے ہیں۔میں نے تو ایک چھوٹی سی مثال
دی ہے ورنہ ان کی ساری زندگیاں ہی اسی چکر میں ہیں۔شراب کے نشے میں اپنے دکھوں کو بھولنے کی
کوشش کرتے رہتے ہیں۔وہ شراب جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ
الشَّيطن ( المائدة : 91 ) کہ یہ شیطانی عمل کی گندگی ہے اور وہ خدا کی طرف جھکنے کی بجائے ذکر اللہ کی
بجائے شیطانی عمل کی طرف جھک کر اپنے لئے سکون قلب تلاش کرتے ہیں لیکن دکھ کا بھول جانا تو
اطمینان قلب نہیں کہلا سکتا کہ جی ہمیں یاد نہیں رہا۔جیسے کہ اگر کوئی آدمی بیمار ہو اور درد میں تڑپ رہا ہو
اسے ڈاکٹر افیم کا مارفیا کا ٹیکہ لگا دیتے ہیں اور بے حس کر دیتے ہیں لیکن بے حسی سکون قلب اور خوشحالی
کی علامت نہیں۔بے حسی خواہ کسی فعل کے نتیجہ میں پیدا ہو ٹیکہ لگانے کے نتیجہ میں یا شراب پینے کے
نتیجہ میں وہ اس بات کی علامت ہے کہ انسان تکلیف میں ہے لیکن اس کو کوئی مداوہ نظر نہیں آتا، اس کو
کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔وہ خود کو بے حس اور بے ہوش کر کے یا نیم بے ہوشی اپنے اوپر طاری کر کے
تکلیف کا احساس دور کرنا چاہتا ہے کیونکہ تکلیف کو دور کرنے کا کوئی سامان اس کے پاس نہیں ہے۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۵۷ تا ۵۶۰)
آیت ۲۳ وَ الَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ
وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ
أُولَبِكَ لَهُم عُقْبَى الدَّارِ
اس آیت کریمہ میں ایک بنیادی بات بتائی گئی ہے جس کا تعلق انسانی زندگی کے ہرلمحہ سے ہے اور
وہ یہ ہے۔وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ جنہوں نے اپنے رب کی رضا کی طلب میں ثابت
قدمی سے کام لیا۔یہ جو وفا اور ثبات قدم ہے اس کا تعلق انسانی زندگی کے، فردی زندگی کے کسی خاص وقت کے
ساتھ نہیں۔صبح کے ساتھ نہیں کہ ظہر کے ساتھ نہ ہو اور ظہر کے ساتھ نہیں کہ شام کے ساتھ نہ ہو۔زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالیٰ کی رضا کی طلب میں خرچ ہو ، اسے اس آیت کی روشنی میں ثبات قدم کہا

۳۴۳
سورة الرعد
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
جائے گا تو جو استقامت کے ساتھ ثبات قدم کی جو راہ ہے، وفا اور استقامت کا جو اُسوہ ہے اس کی
پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کے دن گزاریں گے۔انہیں الدار جو جنت انسان کے لئے اللہ تعالیٰ
نے مقدر کی ہے۔جب وہ اپنے بندے سے راضی اور خوش ہو جاتا ہے۔اس جنت کا بھی بہترین بدلہ
ملے گا۔جنت میں جانے والے کم درجہ کے متقی اور درمیانے درجہ کے متقی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا انسان بھی ہے اور ہر استعداد کے لوگ ترقی کرتے چلے جائیں گے۔اس واسطے وہاں بھی درجات
ہیں وہاں بھی ترقیات ہیں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جنت میں مرنے کے بعد جو زندگی ہے وہ ایک علمی
زندگی ہے وہاں عمل اور مجاہدہ نہیں۔یہ تصور اسلام نے ہمارے سامنے پیش نہیں کیا۔اسلام کہتا ہے کہ
مرنے کے بعد جو زندگی ہے اس میں عمل بھی ہے، مجاہدہ بھی ہے، کوشش بھی ہے لیکن امتحان نہیں۔یعنی
یہ خطرہ نہیں کہ جنت میں داخل ہونے کے بعد کسی امتحان میں ناکام ہونے کی وجہ سے انسان کو باہر بھی
نکالا جاسکتا ہے لیکن اس زندگی میں یہ خطرہ ہر آن موجود ہے۔اسی وجہ سے کہا گیا کہ دعا کرتے رہو کہ
خاتمہ بالخیر ہو کہ مرتے دم تک انسان اس راہ پر چل رہا ہو۔جو راہ اللہ تعالیٰ کو پسند اور پیاری ہے جو راہ
اس کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہے۔تو بنیادی چیز جو یہاں بتائی گئی وہ ثبات قدم پر قائم رہے۔صبر سے کام لیا اور استقامت دکھائی۔اس کے بعد جو باتیں بتائی ہیں ان
کا تعلق بھی اسلامی شریعت کے سب احکام کے ساتھ ہے۔بنیادی بات، اس صبر کی کوشش کے بعد یہ ہے کہ اقاموا الصلوۃ اللہ تعالیٰ نے فرما یا حکم تو ہے میرا
کہ میری رضا کی طلب میں ثابت قدم رہو لیکن اپنی کوشش سے ایسا کرنا تمہارے لئے ممکن نہیں۔اس
لئے نماز کو اور دعا کو مضبوطی سے پکڑ و اقامُوا الصَّلوة - الصلوة کے معنی فرض نمازیں، جو ہم پڑھتے ہیں
پانچ وقت دن میں اپنی شرائط کے ساتھ وہ بھی ہے اور الصلوۃ کے معنے دعا کے بھی ہیں۔حقیقت یہ ہے
کہ جو پانچ وقت کی نماز ہے وہ تو ہر وقت کی دعا کے لئے ستون کا کام دیتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ
انسان کی زندگی کا ایک لمحہ بھی اللہ تعالیٰ کی یاد سے خالی نہ ہو تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر میری رضا کی
طلب میں ثابت قدم رہنا چاہتے ہو تو محض اپنے زور پر، اپنے اعمال پر، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہ کرنا
تمہیں ثبات قدم کے لئے میری مدد کی ضرورت ہے۔اس کے لئے مجھ سے دعائیں مانگو تا کہ جو تمہیں
میں دینا چاہتا ہوں تمہاری زندگیوں میں تم اس کو حاصل کر لو۔

۳۴۴
سورة الرعد
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
دوسری بات یہ بتائی کہ ثبات قدم اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں جو ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ
قرآن کریم کے ہر حکم کے پابند ر ہو۔بعض لوگ سمجھتے ہیں نماز پڑھ لی مسجد میں آئے، یہ کافی ہے۔بعض
لوگ میرے علم میں ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ مسجد میں آکر لمبے لمبے نوافل پڑھ لئے اور لوگوں کی نظر
میں آگئے بزرگ بننے کے لئے یہ کافی ہے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ رمضان کے روزے بھی رکھ
لئے اس کے ساتھ تو پھر تو کوئی شبہ نہیں رہا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر وہ فضل نازل کرے گا جو ان لوگوں پر
ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا کی طلب میں صبر اور ثبات قدم کا نمونہ دکھاتے ہیں۔بعض لوگ سمجھتے
ہیں کہ نماز اور روزے کے ساتھ اگر حج ہو جائے ، اگر میں زکوۃ دے دوں
تو یہ کافی ہے۔یہ نہیں۔قرآن کریم نے سات سو سے زیادہ احکام بیان کئے جو ہماری زندگیوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم قیامت کے دن تم سے سوال کرے گا تمثیلی
زبان میں بات کی، کہ آیا تم قرآن کریم پر عمل کرتے رہے ہو یا نہیں ؟ قرآن کریم نے صرف یہ نہیں
کہا کہ نمازیں پڑھو، دعائیں کرو، روزے رکھو، حج کرو، زکوۃ دو، قرآن کریم نے صرف یہی نہیں کہا
کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) کہ جو کچھ بھی تمہیں دیا گیا ہے اس میں سے خدا تعالیٰ کی راہ
میں اس کے حکم کے مطابق خرچ کرو۔اتنا بھی نہیں یعنی سارے احکام کی پابندی بھی کافی نہیں اس
کے لئے بھی ایک شرط لگا دی۔وَيَدرَرُونَ بِالْحَسَنَةِ الشَّيْئَةَ تمہیں دیا تو الحَسَنَةِ گیا ہے لیکن
-
تمہارے اوپر یہ بھی ذمہ داری ہے کہ اس حسنہ کے ذریعے فسادنہ پیدا ہو بلکہ برائی اور فساد اور فتنے کو
دُور کرنے والے ہو تم۔قرآن کریم نے صرف یہ جو موٹی موٹی چیزیں ہیں پانچ دس صرف ان
کا حکم نہیں دیا۔قرآن عظیم تو
بڑی عظیم کتاب ہے، اس نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے جیسی عظیم کتاب کو اتنی بلند آواز سے نہ پڑھو کہ کسی
دوسرے کو تکلیف پہنچے اس کی وجہ سے ہمسائے میں ایک بیمار پڑا ہے۔رات کو اس کے شدید درد اٹھا
(مثلاً) صبح تین بجے تک وہ تڑپتا رہا۔دوائیاں اس کو دی گئیں۔تین بجے اس کی آنکھ لگی اور ہمسائے اگر
زور زور سے قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیں جس سے اس بیمار کی نیند خراب ہو۔قرآن کریم کہتا ہے
تم قرآن کریم تو پڑھ رہے ہو لیکن گناہ کر رہے ہو۔قرآن کریم نے کہا ہے مجھے پڑھنا ہے تو علی مکث
اس طریقے پہ پڑھو کہ کسی اور کے لئے تمہاری تلاوت تمہارا پڑھناوجہ تکلیف نہ بنے۔قرآن کریم کہتا

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۳۴۵
سورة الرعد
ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے بہت بڑا گناہ ہے لیکن جو شرک کا مرتکب ہونے والا ہے اس کو سزا دینا یا
معاف کرنا یہ میرا کام ہے تمہارا نہیں ہے۔تم نے ایک مشرک کے جذبات کو بھی ٹھیس نہیں پہنچانی۔تو قرآن کریم کوئی معمولی کتاب نہیں۔نہ پانچ دس باتوں پر اسے مشتمل سمجھا جا سکتا ہے کہ بس اسی
پر مشتمل ہے یہ اور کوئی باریکیاں اور حسن اور نور اور وہ وسعت جس نے ہماری زندگیوں کا احاطہ کیا ہوا
ہے وہ اس میں نہیں یہ غلط بات ہے۔زندگی اسلام میں ہو کر گزار جس کو ہم دوسرے لفظوں میں کہتے ہیں فنافی اللہ ہونا یعنی اللہ تعالیٰ
کی محبت میں اس کے ہر حکم کے سامنے سر جھکا دینا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
اسلام کے ایک معنی یہ ہیں کہ جس طرح ایک بکرا مجبوراً قصائی کی چھری کے سامنے اپنی گردن رکھ
دیتا ہے اسی طرح تم ، جبر سے نہیں بلکہ اپنی خوشی اور رضا سے خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی گردن رکھ دو
اور اس کے بعد ایک نئی زندگی کو حاصل کرو اور اس کے بعد اوليكَ لَهُم عُقْبَى الدَّارِ میں جو وعدہ دیا
گیا ہے اس کے وارث بنو۔اس چھوٹی سی آیت میں دراصل اسلامی تعلیم کا خلاصہ بیان کر دیا گیا۔خدا تعالیٰ کے دامن کو
مضبوطی سے پکڑنا، وفا سے زندگی گزارنا ، ثبات قدم ہونا، کسی ایک حکم میں بھی اس کی ناراضگی مول نہ
لینا۔دوسرے یہ کہ ان چیزوں کے حصول کے لئے محض اپنی طاقت اور صلاحیت کو کافی نہ سمجھنا، محض
اپنے اخلاص اور صحت نیت پر بھروسہ نہ کرنا بلکہ یہ جاننا سب کچھ کرنے کے بعد کہ میں نے کچھ نہیں کیا
اگر خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت میرے اعمال کے شامل حال نہ ہو اور وہ اپنی رحمت سے میرے
اعمال کو قبول نہ کرے۔اس وقت تک ان کی وہ جزا نہیں نکل سکتی جس کا وعدہ اس آیت میں کیا گیا۔تیسرے یہ کہ جو چیز بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو دی، مال دیا، دولت دی، اثر اور رسوخ دیا علم دیا
اور فراست دی، ہزار باتوں میں مہارت کا ملکہ دیا، زندگی دی، اولا د دی۔ہر چیز کو خدا تعالیٰ کی امانت
سمجھنا اور ہر چیز سے سلوک اس حکم کے مطابق کرنا جو خدا تعالیٰ نے دیا اور سرًّا وَ عَلَانِيَةً احكام
بجالا نا بڑا وسیع حکم ہے یہ انفاق یعنی اللہ تعالیٰ نے جو بھی دیا، اس میں سے خرچ کرنا۔بعض باتیں ہیں
جو سرا کی جاتی ہیں بعض چیزیں ہیں جو علانیہ کی جاتی ہیں۔بعض اعمال ہیں جو دونوں طرح کئے جاسکتے
ہیں یعنی کبھی اعلانیہ کبھی مخفی طور پر۔مثلاً تہجد ، تہجد کی نماز بنیادی طور پر سرا ہے تنہائی میں اپنے محبوب

۳۴۶
سورة الرعد
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اللہ کا اظہار کرنا خدا تعالیٰ سے عاجزانہ دعائیں کرنا، اس کی حمد کرنا، کسی کو دکھ نہیں پہنچانا، کسی کو ستانا
نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک رات گشت کی مدینے کی۔اگلے دن حضرت
عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ تم تہجد بہت اونچی آواز سے پڑھ رہے تھے۔یہ کیوں ہے۔انہوں
نے عرض کی کہ میں اس طرح اپنے شیطان کو درے مار رہا تھا قرآن کریم سے بھاگتا ہے وہ۔آپ
نے کہا نہیں اس طرح اتنی اونچی آواز سے نہیں پڑھنا۔آواز اتنی ہونی چاہیے بالکل خاموش بھی نہیں ،
یہ یادرکھیں تہجد کی نماز کے متعلق یا اور دعا ئیں جو آدمی کرتا ہے تنہائی میں اس کے متعلق بنیادی حکم یہ
ہے کہ نہ بالکل دل میں کرو دعا کہ اپنے کان تک بھی آواز نہ آئے خیال ہی خیال میں رہے، یہ صحیح ہے
کہ خدا تعالیٰ کو دلوں کا حال معلوم ہے وہ جانتا ہے تمہارے دل میں کیا خیالات دعائیہ گزررہے ہیں۔اسی حدیث میں ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ سوال کیا آپ نے کہ اتنی آہستہ کیوں
پڑھ رہے تھے کہ آواز ہی نہیں نکلی منہ سے۔آپ نے عرض کی خدا تعالیٰ تو دلوں کا حال جاننے والا ہے
اس کے سامنے اونچی بولنے کی کیا ضرورت ہے۔آپ نے کہا ٹھیک ہے، اس کے سامنے تو اونچی
بولنے کی ضرورت نہیں مگر تمہیں اتنا اونچی ضرور بولنا چاہیے دُعا کے وقت کہ تمہارے اپنے کان تک
تمہاری آواز پہنچ جائے۔اب میں نے تین دفعہ الحمد للہ کہی تو میرے اپنے کانوں نے بھی نہیں سنی
آپ نے بھی نہیں سنی یہاں اور اگر میں اس طرح کہوں گھر میں لاؤڈ سپیکر تو کوئی نہیں لگا ہوا الْحَمْدُ لِلَّهِ ،
الْحَمْدُ لِلهِ ، الْحَمدُ لِلهِ ( آہستہ آواز میں۔ناقل ) میرے کان نے سن لی ہے اور اگر وہاں لاؤڈ سپیکر
نہیں ہے تو آپ کے کان یا میرے پاس بیٹھا ہوا بھی نہیں سُن سکے گا جہاں بیچ میں ایک دیوار آ گئی وہ
بھی نہیں سُن سکے گا۔اپنے گھر کے جو چھوٹے بچے ہیں وہ ڈسٹرب (Disturb) نہیں ہوں گے تو وہ
دعا ئیں جو تنہائی میں کی جاتی ہیں۔ان کے متعلق حکم یہ ہے کہ وہ سدا ہوں خصوصاً تہجد کی نماز اونچی
اونچی نہ ہو۔اس میں بعض استثنا ہیں۔مثلاً رمضان کے مہینے میں لیکن وہ جو ہم تراویح کی شکل میں
نوافل پڑھتے ہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے پتا لگتا ہے کہ گھر میں پڑھنا
زیادہ اچھا ہے لیکن بعض کمزور لوگ چونکہ گھروں میں نہیں پڑھ سکتے ان کو اس نیکی سے رمضان میں
محروم کرنا پسند نہیں کیا گیا۔اس لئے ان کے لئے تراویح مقرر کر دی گئیں ورنہ تہجد گھر کی نماز ہے۔خاموشی کی نماز ہے اور میں نے بتایا اصل تو بنیاد ہے صبر اور رضاء باری یعنی ثابت قدم رہنا اللہ تعالیٰ کی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۷
سورة الرعد
رضا کی طلب میں۔اس کے لئے ایک تو یہ کہا کہ دعائیں کرو اس کے بغیر تمہیں ثبات قدم نہیں مل سکتا۔دوسرے یہ کہا کہ ایک آدھ چیز نہیں بلکہ ہر وہ طاقت اور صلاحیت اور قابلیت اور ہنر جو تمہیں دیا گیا ہے
یا دولت یا مال یا اقتدار یا فراست کے نتیجے میں شہرت جو تمہیں ملی ہر چیز کو تم نے خدا تعالیٰ کے احکام
کے مطابق خرچ کرنا اور استعمال کرنا ہے۔اور تیسرے یہ کہا کہ وَيَدْرَرُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ یہ نیکی کے کام ہیں۔نیکی کے کام کو اس طرح
نہ کرو کہ اس کے نتیجہ میں فتنہ وفساد پیدا ہو بلکہ اس طرح کرو کہ جس کے نتیجے میں فتنہ اور فساد اور برائی
اور ستیہ جو ہے اس کا علاج ہو جائے اور دُور ہو وہ۔اور ان ساری باتوں کا نتیجہ یہ نکلے گا اگر اللہ تعالیٰ
ہمیں توفیق دے اپنے فضل اور رحمت سے کہ ہم اس کی رضا کے لئے اس کے حکم کے مطابق اپنی
زندگیاں گزارنے والے ہوں کہ أُولبِكَ لَهُم عُقْبَى الدَّار اپنی اپنی طاقت اور صلاحیت کے مطابق
جو کام کئے ہوں گے اور مقبول ہو جائیں گے وہ۔اس کے مطابق ہمیں مقام مل جائے گا جنت میں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۱ تا ۳۶)
اللہ تعالیٰ نے سورۃ رعد کی اس آیت میں بعض بنیادی تعلیمات کا ذکر فرمایا ہے۔ان میں سے ایک
تو یہ ہے کہ مومن اپنے رب کی رضا کی طلب میں ثبات قدم دکھاتے ہیں اور ان میں استقامت پائی
جاتی ہے اور دوسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں اور الصلوۃ کو ادا کرتے ہیں اور اسے قائم
رکھتے ہیں اور تیسری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو کچھ بھی عطا کیا ہے اس میں سے وہ خرچ
کرتے ہیں سرا وَ عَلَانِيَة یعنی اس رنگ میں بھی خرچ کرتے ہیں کہ ان میں ریا کا کوئی شائبہ پیدانہ
ہو اور اس طور پر بھی کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ اور اُسوہ بنیں اور جب بدی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہو تو
وہ بدی کے مقابلہ میں بدی نہیں کرتے بلکہ نیکی کے ذریعہ سے بدی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں لَهُم عُقْبَى الدَّارِ کہ جن کا انجام بہترین ہوتا ہے۔اگلی آیات
میں اس دار کا ذکر ہے اور ان جنات کو بیان کیا گیا ہے جن کا کہ وعدہ دیا گیا ہے۔انسان
اللہ تعالیٰ سے جو کچھ حاصل کرتا ہے وہ جب اسی کی راہ میں اسے خرچ کرتا ہے تو اس میں
اس کے اوقات بھی آ جاتے ہیں، اس میں اس کی ذہنی صلاحیتیں بھی آجاتی ہیں اس میں اس کی جسمانی
قوتیں بھی آجاتی ہیں اس میں اس کی اخلاقی طاقتیں بھی آجاتی ہیں اور اس میں اس کی روحانی

۳۴۸
سورة الرعد
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
استعدادیں بھی آجاتی ہیں جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اسے مومن اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں
اور ثبات قدم دکھاتے ہیں اور آگے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ان کے اعمال،
جب ان کی کوششیں، جب ان کی جد و جہد مقبول ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو جاتا ہے تو
انہیں زیادہ سے زیادہ انعام حاصل ہوتے ہیں۔جو کچھ مومن خرچ کرتے ہیں اس میں ان کے اموال
بھی شامل ہیں۔خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال کا خرچ ایک تو یہ ہے کہ کسی ایسی راہ میں یا کسی ایسے طریق
پر یا کسی ایسی جگہ مال کو خرچ نہ کیا جائے جو خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف ہو مثلاً اسراف نہ ہو یا مثلاً
ایسی بداخلاقیوں پر یا عیاشیوں پر یا دنیا کی معیوب مسرتوں پر جو دنیا خرچ کرتی ہے اس قسم کا خرچ نہ
ہو کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں نہیں ہے اور یہاں پر اللہ کی راہ میں اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ہی
ساری باتوں کا ذکر ہے۔اسی واسطے اس آیت کو شروع ہی خدا تعالیٰ کی رضا کی طلب میں ثبات قدم
دکھانے کے مضمون سے کیا گیا ہے۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۶۷، ۳۶۸)
آیت ۲۹٬۲۸ وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ
رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ الَّذِينَ
امَنُوا وَ تَطْمَبِن قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ۔ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَهْدِى إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ خدا تعالیٰ ہدایت کی راہیں اُن لوگوں پر کھولتا ہے جو اُس
کی طرف جھکتے ہیں اور اُس سے تعلق قائم کرتے ہیں۔الَّذِینَ آمَنُوا جو لوگ دل سے ایمان لاتے ہیں
اور زبان سے اس کا اقرار کرتے ہیں اور ایمان کے مطابق عمل کرتے ہیں۔وَ تَطْمَبِن قُلُوبُهُم
بذکر اللہ اور اُن کی ساری کی ساری زندگی ثابت کرتی ہے کہ اُن کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر سے
مطمئن ہیں۔اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَيِنُ الْقُلُوبُ اور حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے انسانی
قلوب اطمینان اور تسکین خوشی اور مسرت کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں اور لوگوں کے ایسے گروہ ہیں جو دُنیوی لحاظ سے بہت ترقی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۴۹
سورة الرعد
یافتہ سمجھے جاتے ہیں لیکن جب ہم ان کی زندگیوں پر غور کرتے ہیں تو اُن کی انفرادی اور اجتماعی
زندگی میں ہمیں اطمینان کا فقدان نظر آتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ انہیں دنیا سے بہت کچھ ملا لیکن ان کو
اطمینان قلب حاصل نہیں ہوا اور وہ اس کی تلاش میں ہیں۔اگر انسان سوچے تو یہی بات سمجھ آتی ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی یا د ہی انسان کو مطمئن کر سکتی ہے اور اس کے دل میں اطمینان پیدا کر سکتی ہے۔انسان
کو اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی سے تسکین قلب حاصل ہو سکتی ہے۔ایک دوسری جگہ انسانی زندگی پر نماز اور نماز با جماعت کے اثرات بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَ لَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ (العنکبوت : ۴۶) یہ جو خدا تعالیٰ کا ذکر ہے سب سے بڑی اور سب
سے زیادہ مؤثر نیکی ہے۔خدا تعالیٰ کا ذکر سب سے زیادہ قائل کرنے والی چیز ہے۔خدا سے دُوری کی
لعنت سے بچانے والی چیز ہے۔ذکر کے معنے ہیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا۔اللہ تعالیٰ کو یاد کر نے کا مفہوم یہ ہے کہ ہم پر
اللہ تعالیٰ کے جو انعامات نازل ہوتے ہیں ہم اُن پر غور کریں۔ہم اپنی بے کسی کو سامنے رکھیں اور اس
کی نعمتوں پر توجہ دیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر بڑا فضل کیا ہے۔ہماری زندگی کی
کوئی ایک بھی ساعت ایسی نہیں جس میں خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہم پر نازل نہ ہو رہی
ہو۔ایک یا دو رحمتوں کا سوال نہیں بلکہ ہر آن اور ہر گھڑی اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں ہم پر نازل ہو
رہی ہیں اور میں یہ جو کہتا ہوں کہ ہر گھڑی اور ہر آن بے شمار رحمتیں نازل ہو رہی ہیں تو اس میں
میں کوئی مبالغہ نہیں کر رہا۔یہ ایک حقیقت ہے جس کی وسعتوں کا ہمارے الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے
حقیقت اس سے بھی زیادہ ہے جتنی ہم بیان کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۳۴۳، ۳۴۴)
پس محدود اختیار ہے اور محدود اختیار میں انسان کے لئے دو راستے کھلے ہیں ایک وہ راستہ ہے جو جہنم کی
طرف لے جانے والا ہے اور ایک وہ راستہ ہے جو خدا تعالیٰ کی جنتوں کی طرف لے جانے والا ہے۔جو راستہ خدا تعالیٰ کی جنتوں کی طرف لے جانے والا ہے وہ امن کا راستہ، وہ سلامتی کا راستہ، وہ اطمینان
قلب کا راستہ، وہ تسکین قلب کا راستہ ہے۔اسی واسطے مومن جو خدا تعالیٰ سے ذاتی تعلق رکھنے والا اور اس
کی صفات کو سمجھنے والا ہے وہ جانتا ہے کہ الا بِذِكْرِ اللهِ تَبِنُ الْقُلُوبُ - ذكر الله کے نتیجہ میں

۳۵۰
سورة الرعد
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اطمینان قلب حاصل ہو سکتا ہے اور مومن اسے حاصل کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی جماعتوں پر کشائش اور
فراخی اور خوشی اور دنیوی اعتبار سے مسرتوں کے دن بھی آتے ہیں اس وقت بھی وہ ہنس رہے ہوتے
ہیں اور خدا تعالیٰ کی جماعتوں پر امتحان کے دن بھی آتے ہیں، آزمائش میں سے بھی ان کو گذرنا پڑتا
ہے اور وہ خدا کے لئے اس آزمائش کو مسکراتے چہروں کے ساتھ سہہ جاتے ہیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے
پیار کو حاصل کرتے ہیں۔یہ آزمائش دنیا کی نگاہ میں سختی کے دن ہیں لیکن مومن کی نگاہ میں خدا تعالیٰ
کے قرب کو زیادہ حاصل کرنے کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قرب کو زیادہ حاصل کرتا ہے مومن۔الا بذكرِ اللهِ تَطْمَينُ الْقُلُوبُ لغت عربی ذکر کے معنی کرتے ہوئے یہ بیان کرتی ہے کہ ذکر
زبان سے بھی ہوتا ہے اور دل کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے۔زبان سے ذکر کرنے کے لئے ہمیں کہا گیا
ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا ورد کرو، خدا تعالیٰ کی تقدیس کرو تحمید کرو، اس کی حمد کرو۔اسے ہر نقص سے
پاک قرار دو۔زبان کے ساتھ اقرار کرو، اپنے نفس کے سامنے بھی اور دنیا کے سامنے بھی کہ جس اللہ پر ہم
ایمان لائے ہیں وہ قدوس ذات ہے۔وہ ہر قسم کے نقص اور عیب اور کمزوری اور بُرائی سے پاک ذات
ہے۔کسی قسم کی کمزوری اور برائی ہمارے اللہ کی طرف منسوب ہی نہیں ہو سکتی اور ہر قسم کی تعریف کا
سرچشمہ بھی وہی ہے یعنی جہاں کہیں کسی اور میں ہمیں کوئی تعریف کے قابل چیز نظر آتی ہے اس کا
سر چشمہ اور منبع خدا تعالیٰ کی ذات ہے اور تمام محامد کا مرجع اس کی ذات ہے۔ہر حمد خدا تعالیٰ کی طرف
لوٹتی ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة: ۲) ہم یہ ور بھی کرتے ہیں لیکن یہ جو ورد ہے یہ انسان کی
محدود زندگی میں مزید حد بندیوں کے اندر بندھا ہوا ہے مثلاً ایک استاد ہے وہ کلاس میں ٹیچر دے رہا
ہے اس وقت وہ سُبحان اللہ اور الْحَمدُ لِلہ کا ور نہیں کر سکتا لیکن اس کے دماغ کا ایک پہلو ایسا ہے جو
اس محدود زندگی میں اس قسم کی حدود کے اندر بندھا ہوا نہیں اور وہ ہے ذکر بالقلب یعنی دل کے ساتھ ،
اپنی فراست کے ساتھ ، اپنے ذہن کے ساتھ ، اپنے مائنڈ (Mind) کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ذکر میں
لگے رہنا اور اس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ذات کو پہچاننا اور اس کی صفات کی معرفت رکھنا اور
خدا تعالیٰ سے ایک ذاتی تعلق کو قائم کرنا، خدا تعالیٰ سے یہ تعلق بغیر کسی ایسی وجہ کے رکھنا جس کا تعلق
مادی نعمتوں سے ہے اور اللہ تعالیٰ کی انسان پر بے شمار مادی نعمتیں ہیں لیکن ان واسطوں کے ساتھ نہیں
بلکہ بلا واسطہ تعلق قائم کرنا۔امام راغب کو خدا تعالیٰ نے بڑا بزرگ دل اور بڑا صاحب فراست دماغ

آج 10 میں سے 10 باقی