سُوْرَۃُ الرَّعْدِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2
۳۵۱
سورة الرعد
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دیا تھا۔انہوں نے ایک جگہ ذکر کے سلسلہ میں عربی کے معنی بتاتے ہوئے بنی اسرائیل اور امت
محمدیہ میں مقابلہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل کو یہ کہا گیا کہ میری نعمتوں کو یاد کرو اور میرا ذکر
کرو اور امت محمدیہ کو کہا گیا کہ میرا ذکر کرو وہاں نعمتوں کا کوئی ذکر نہیں بلکہ کہا گیا ہے کہ میرا ذکر کرو
میں تمہیں اس کا بدلہ دوں گا اور یہ امت محمدیہ کی خصوصیت ہے۔ذاتی تعلق تو پہلوں نے بھی اپنے ربّ
سے رکھا لیکن جس رنگ میں امت محمدیہ کو مد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اپنے
پیارے رب سے ذاتی تعلق رکھنے کی توفیق ملی وہ پہلی امتوں
کو نہیں ملی۔خدا سے ذاتی تعلق کے لحاظ
سے امت محمدیہ اور پہلی امتوں میں ایک بہت بڑا فرقان تمیز پیدا کرنے والا ہے کہ کچھ ہو جائے،
زمین و آسمان تہہ و بالا ہو جائیں، دنیا کے لحاظ سے زندگی اجیرن بن جائے یعنی لوگ یہ سمجھیں کہ زندگی
کا ایک ایک لمحہ تکلیف میں گزرنے والا ہے جیسا کہ شعب ابی طالب میں کم و بیش اڑھائی سال تک
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہؓ کو اس طرح قید میں رکھا گیا کہ باہر سے کھانے پینے کا
سامان بھی نہیں جاسکا۔خدا تعالیٰ نے ایسا سامان تو پیدا کیا گو تاریخ نے ہمیں نہیں بتایا کہ وہ کیا سامان تھا
لیکن بہر حال ایسا سامان پیدا کیا کہ ان کو بھوکا نہیں مارا ، مگر انتہائی تنگی کے زمانہ میں سے وہ گذرے
لیکن ان کے چہروں کی مسکراہٹیں تو نہیں چھینی گئی تھیں، اس زمانہ میں انہوں نے اپنے رب سے اپنا
تعلق تو قطع نہیں کر لیا تھا۔اس کو کہتے ہیں تعلق ذاتی، خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت کا تعلق رکھنا اور یہ قلب
کے ساتھ ہے۔انسان کا دل سوچتا ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات پر غور کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے جو اس جہان کو پیدا کیا اس عالمین کو پیدا کیا اس کے مختلف پہلوؤں پر جب انسان نظر
رکھتا ہے تو اس نتیجے پر پہنچتا ہے اور کہتا ہے علی وجہ البصیرت کہتا ہے کہ میرے رب نے کسی چیز کو بے مقصد
نہیں پیدا کیا۔يَذْكُرُونَ اللهَ فِيمَا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَ
رضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔(ال عمران : ۱۹۲) کہ تو پاک ذات
ہے تو نے کوئی چیز بے مقصد نہیں بنائی۔مومنوں پر الہی سلسلوں پر جو ابتلا آتے ہیں وہ بھی بے مقصد
نہیں وہ ان کو مارنے کچلنے اور ہلاک کرنے کے لئے تو نہیں آیا کرتے ، وہ ان کی شان ظاہر کرنے کے
لئے وہ ان کی روحانی ترقیات کے لئے ، وہ خدا تعالیٰ کے پیار کے زیادہ حصول کے سامان پیدا کرنے
کے لئے آیا کرتے ہیں۔وہ بے مقصد نہیں ہیں ان کا مقصد ہے اور بڑا عظیم مقصد ہے۔بڑا حسین
ج
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۵۲
سورة الرعد
مقصد ہے۔بڑا پیارا مقصد ہے۔مومن یہ سوچے گا کہ ایٹم کی طاقت بے مقصد نہیں ہے اور خدا تعالیٰ
نے مقصد اصولی طور پر قرآن کریم میں یہ بتایا ہے کہ وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثيه: ۱۴) کہ بلا استثنا ہر چیز کو انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ایٹم کی
طاقت کا بھی یہی مقصد ہے لیکن جنہوں نے ایٹم کی طاقت کو نکالا وہ اس کا استعمال کچھ حد تک صحیح بھی
کر رہے ہیں اور بہت حد تک غلط بھی کر رہے ہیں یا کر سکتے ہیں۔ایسے مہلک ہتھیار بنالئے ہیں۔ایک
مومن کا دماغ کہے گا کہ ایٹم کا یہ مقصد تو نہیں کہ جو چیز انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے وہ اس
کی گردن اڑا دے وہ تو انسان کے فائدے کے لئے ہی استعمال ہونی چاہیے لیکن جو خدا تعالیٰ کا ذکر
نہیں کرتے جو خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت نہیں رکھتے جو اللہ تعالیٰ کو پہچانتے نہیں جن کا
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذاتی تعلق نہیں وہ بہکتے ہیں اور دنیا کے لئے تکلیف کا اور دُکھ کا سامان پیدا کرنے
میں کوئی حجاب اور جھجک نہیں محسوس کرتے۔ان میں سے بعض کو دوسروں کو تکلیف پہنچانے میں لذت
محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو شخص خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتا ہے۔اس کے لئے چین اور سکون اور اطمینان کی زندگی
مقدر ہو جاتی ہے۔ہم صرف اپنے لئے سکھ نہیں چاہتے بلکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ساری دنیا کو اطمینان
اور سکھ پہنچانے کے لئے جماعت احمدیہ کا قیام کیا گیا ہے۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک طرف تو
خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہیں۔اس معنی میں کہ ہمارے دل بھی ذکر کر رہے ہوں اور ہماری زبانوں
پر بھی اس کا ذکر ہو۔اس معنی میں کہ ہمارا ذاتی تعلق اپنے رب کریم سے ہو۔اس معنی میں کہ ہم اپنی سمجھ
اور طاقت کے مطابق اس کی صفات اور اس کے اسمائے حسنہ کا عرفان رکھنے والے ہوں۔ہمیں ان
اسماء کی معرفت حاصل ہو ان کے مطابق ہم اپنی زندگیاں ڈھالنے والے ہوں۔وہ رنگ ہم اپنے
اعمال پر چڑھانے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کی مخلوق کے محض انسان نہیں، خدا تعالیٰ کی مخلوق کے سکھ
اور چین کا انتظام کرنے والے ہوں۔اس لئے جماعت کو کثرت سے خدا تعالیٰ کے ذکر میں، دل کے
ذکر میں بھی اور زبان کے ذکر میں بھی مشغول رہنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی آجاتا ہے دعا کرنا۔انسان اپنے زور سے نہ خود اپنے لئے کچھ حاصل کر سکتا ہے نہ دنیا کے لئے کچھ حاصل کر سکتا ہے جب
تک اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اپنے بندوں کو اس کی توفیق عطا نہ کرے ایسا نہیں ہوسکتا۔پس کثرت
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۵۳
سورة الرعد
سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے سکھ اور چین اور ان کی بھلائی اور خیر خواہی اور ان کے دکھ کو
دور کرنے کے سامان پیدا کرے اور خدا تعالیٰ ہماری مجلسوں کو بھی ایسا بنا دے کہ ان کے نتائج اس
(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۵۸ تا ۶۲)
عالمین کی بھلائی کے لئے نکلیں اور ظاہر ہوں۔