سُوْرَۃُ الْحِجْرِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۳۶۷
سورة الحجر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحجر
آیت ۱۰ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ
قرآن کریم ایک کامل ہدایت اور ابدی شریعت کی شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
ہوا۔پہلی الہامی کتب چونکہ مختلف ملکوں اور مختلف زمانوں میں خاص قوموں کی ہدایت کے لئے نازل
ہوئی تھیں اسلئے ان کے لئے ابدی حفاظت کا وعدہ نہیں تھا لیکن قرآن کریم نے چونکہ قیامت تک کے
انسان کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بنا تھا اور انسان کی رُوحانی تشنگی دور کرنے اور اس کی دنیوی علمی
ضروریات کو پورا کرنے کے سامان پیدا کرنے تھے اور پھر چونکہ شیطان نے بھی اپنا پورا زور لگانا تھا
کہ وہ اس تعلیم کو اگر مثانہ سکے تو تحریف کے طور پر اس میں کسی نہ کسی شکل میں کوئی نہ کوئی رخنہ پیدا
کر دے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ہمیں یہ تسلی دی
ہے کہ اس نے قرآن کریم کی حفاظت لفظی اور حفاظت معنوی کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اب کوئی
شیطانی طاقت یا کوئی منصوبہ قرآن کریم میں تحریف لفظی یا معنوی میں کامیاب نہیں ہوگا۔۔۔۔۔جہاں تک انسان کی طاقتوں کا تعلق ہے وہ بھی انسان کو اسی لئے عطا کی گئی ہیں کہ ان کے ذریعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض پوری ہو۔ان قوتوں میں سے ایک قوت، قوت حافظہ ہے
جو انسان میں ودیعت کی گئی ہے۔خود انسان کو اس قوت سے فائدہ اٹھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔بہت
سے لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔وہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔مختلف مشاہدے کرتے ہیں اور پھر
قوت حافظہ کے ذریعہ اپنے ذہن میں انہیں حاضر رکھتے ہیں۔پس قوت حافظہ کے دنیوی لحاظ سے بھی
بہت سے فوائد ہیں اور اخلاقی و روحانی لحاظ سے بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن قوت حافظہ کی اصل غرض یا
قوت حافظہ کی پیدائش کا اصل مقصد یہ تھا کہ خدا تعالیٰ قرآن عظیم کو تحریف لفظی سے بچائے گویا

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۳۶۸
سورة الحجر
اللہ تعالیٰ نے انسان کی قوت حافظہ کو قرآن کریم کی حفاظت لفظی کے لئے خدمت پر لگا دیا۔گزشتہ چودہ صدیوں میں لاکھوں حفاظ پیدا ہوئے جنہوں نے قرآن کریم کو تحریف لفظی سے محفوظ
رکھا۔قرآن کریم کے الفاظ میں تحریف کرنے کی کسی کو جرات نہ ہو سکی۔ان لوگوں کو ایسا حافظہ دیا گیا
کہ جس کی دوسری قوموں میں مثال نہیں ملتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس قسم کے حفاظ پیدا ہوتے رہے اور اب بھی پیدا
ہورہے ہیں کہ اگر آپ قرآن کریم کا کوئی لفظ ان کے سامنے رکھیں تو وہ اس لفظ یا آیت کا سیاق
وسباق تک بتا دیتے ہیں گویا کہ سارے کا سارا قرآن کریم ہر وقت ان کی آنکھوں کے سامنے اور
ذہن میں مستحضر رہتا ہے۔پس اس کثیر فوج کی موجودگی میں جو ہر صدی میں لاکھوں کی تعداد میں تھی کسی معاند اور مخالف اسلام
کو یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ قرآن کریم میں تحریف لفظی کر سکے اور نہ ہی مسلمانوں میں سے کسی غافل
یا نا سمجھ آدمی کو یہ جرات ہوئی کہ وہ قرآن کریم میں کوئی لفظی تحریف کر سکے۔بعض نا سمجھ لوگوں نے بعض
دوسری قسم کی حرکتیں کیں۔جو ہماری مذہبی کتابوں میں اور اسلامی لٹریچر میں محفوظ ہیں۔یہ آج کی باتیں نہیں بلکہ صدیوں پرانی باتیں ہیں کہ بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے بعض لوگوں
نے احادیث وضع کرلیں جنہیں ہماری اصطلاح میں وضعی حدیثیں کہتے ہیں لیکن قرآن کریم کے نزول
سے لے کر آج تک کسی شخص نے کامیابی کے ساتھ کوئی قرآنی آیت وضع نہیں کی۔انسان کی بنائی
ہوئی کوئی ایسی آیت نظر نہیں آتی۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت شان کے باوجود انسانی
دماغ نے آپ کی طرف غلط روایتیں منسوب کرنے کی جرات تو کر لی لیکن حفاظ کے ذریعہ قرآن کریم
کی لفظی حفاظت کا یہ کمال تھا کہ امت محمدیہ کے اندر اور باہر کوئی شخص قرآن کریم کی طرف غلط آیت
منسوب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔اگر دشمنانِ اسلام نے
کبھی کوئی جرات کی بھی تو لاکھوں کی تعداد
میں حفاظ کی یہ فوج فوراً گرفت کرتی تھی کہ یہ تم کیا کر رہے ہو۔بہر حال تحریف لفظی کی ایسی کامیاب
جرات کہ جسے دنیا میں پھیلایا جاتا ہو نظر نہیں آتی۔پس ایک تو قرآن کریم کی لفظی حفاظت کا سوال تھا جسے انسان کی قوت حافظہ کے ذریعہ حل کیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے لاکھوں حفاظ کے ذریعہ قرآن کریم کی لفظی حفاظت کے سامان پیدا کر دیئے لیکن انسان کو

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۶۹
سورة الحجر
صرف قوت حافظہ ہی تو نہیں دی گئی اسے دوسری قو تیں بھی عطا کی گئی ہیں۔جن میں سے ایک روحانی
قوت ہے اور اس کے ذریعہ قرآن کریم کی تین اور قسم کی حفاظت بھی کی گئی ہے۔چنانچہ اس ضمن میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔دوسرے ایسے ائمہ اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا
ہے۔جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر
کے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا۔“
ایام الصلح روحانی خزائن جلد نمبر ۱۴ صفحه ۲۸۸)
پس جہاں تک تحریف معنوی کا تعلق ہے قرآن کریم کو معنوی تحریف سے بچانے کے لئے
اللہ تعالیٰ
نے اپنے مقربین کا ایک سلسلہ امت محمدیہ میں جاری کیا۔یہ مقتربینِ الہی پہلی صدی سے لے کر آج
تک ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ہر صدی میں موجود رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ مسلمانوں پر فیج اعوج یعنی انتہائی تنزل کا جو زمانہ آیا تھا اس میں بھی اللہ تعالیٰ
کے مطہر بندوں کی جماعت سمندر کی لہروں کی طرح موجیں مار رہی تھی۔تاہم مسلمان کہلانے والوں کی
اکثریت اسلام سے دُور جارہی تھی اور قرآن کریم کو مہجور بنا چکی تھی۔قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن کریم ہے اور کتاب مکنون میں ہے اور
پھر اس حصہ کے متعلق فرما يالا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) اس حصہ تک صرف پاکیزہ
لوگوں یا جماعتوں کی پہنچ ہوتی ہے اور یہ واقعہ اور حقیقت کہ قرآن عظیم غیر متناہی بطون اور اسرار کا
مالک ہے۔دنیا پر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ قرآن کریم منجانب اللہ ہے۔اللہ تعالیٰ قرآنی
ہدایت کے ذریعہ قیامت تک لوگوں کی ربوبیت اور تربیت کرنا چاہتا ہے۔چنانچہ قرآنی ہدایت
اور اس کے انوار کو دنیا میں پھیلانے کے لئے ان پاک اور مطہر بندوں کا گروہ ہمیں تین روحانی
لشکروں میں تقسیم نظر آتا ہے۔ایک وہ اکابر اور آئمہ دین ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی تفسیر کو
تحریف معنوی سے بچایا لیکن اسلام پر ایک تیسرا حملہ فلسفیوں (اہل عقل ) کی طرف سے ہوا۔اسلام کی تعلیم کے خلاف عقلی دلائل پیش کر کے وہ دنیا کو بہکانے کی کوشش کرتے رہے۔انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ قرآنی تعلیم اور انسانی عقل میں نعوذ باللہ تضاد پایا جاتا

۳۷۰
ورة الحجر
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
ہے حالانکہ انسانی عقل اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ایک خلق ہے اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام
ہے ایک کامل ، اور قیامت تک رہنے والا کلام ہے اس لئے عقل اور کلام الہی کے درمیان تضاد ہو
ہی نہیں سکتا۔لیکن لوگوں کی طرف سے ان دونوں کے اندر تضاد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی اور
بڑی زبر دست کوشش کی گئی۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔تیسرے متکلمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی تعلیمات
کو عقل کے ساتھ تطبیق دے
کر خدا کی پاک کلام کو کو نہ اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔(ایام الصلح۔روحانی
خزائن جلد نمبر ۱۴ صفحه ۲۸۸)
لوگوں نے اپنی کو نہ اندیشی کے نتیجہ میں فلسفہ، منطق اور دوسرے علوم کی رو سے جونتائج نکالے انکی
بنا پر قرآن کریم کی تعلیمات پر مختلف اعتراض کئے مثلاً پادریوں نے ایک زمانہ میں یہ اعتراض کر دیا
کہ قرآن کریم نے کہا ہے کہ شہد کی مکھی کے اندر سے ایک پینے والی چیز یعنی شہر نکلتا ہے اور اس میں شفا
کی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں حالانکہ کبھی پھولوں کے رس سے شہد بناتی ہے اس کے اندر سے تو
شہر نہیں نکلتا۔یہ اعتراض در اصل غفلت اور عدم علم کا نتیجہ تھا۔بعد میں جب
مکھی اور اسکے شہد بنانے پر
تفصیلی تحقیق ہوئی تو ہمیں دو چیزوں کا پتہ لگا۔ایک یہ کہ کبھی پھولوں سے جو رس لاتی ہے وہ شہد کی شکل
میں نہیں ہوتا۔وہ تو ایک پانی کی شکل میں مائع سی چیز ہوتی ہے شیرے کے قوام کی طرح اسکے اندر شہد
کا قوام نہیں ہوتا لیکھی پھولوں کا رس لا کر اس میں دو چیزیں اپنی کوشش سے زائد کرتی ہے۔اس کی
ایک کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اس مائع کو گاڑھا قوام بنائے۔چونکہ پھولوں کے رس میں پانی کی فیصد
زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کے ایک ایک ذرہ کو خشک کرنے کے لئے اسے کئی سو میل حرکت کرنی
پڑتی ہے۔زبان
کو اندر باہر لیجا کر اور بڑی محنت کرنی پڑتی ہے تب جا کر مائع قوام بنتا ہے اور پھر یہیں
پر بس نہیں ہوتی بلکہ اپنے جسم میں سے وہ مختلف غدود کے رس سے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت
کاملہ سے
لکھی میں پیدا کر رکھا ہے اور جن میں شہر کے قریباً نصف اور ضروری حصے پائے جاتے ہیں وہ
شہد میں شامل کرتی ہے گویا شہد میں پچاس فیصد حصہ کبھی کے اپنے غدود کے رس کا ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ
کی حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں شہد میں شامل کر دیا جاتا ہے۔بسا اوقات ہمارے ہاں دودھ میں ۹۵ فیصد
پانی ہوتا ہے۔بایں ہمہ لوگ اسے دودھ ہی کہتے ہیں تو شہد میں جبکہ پچاس فیصد سے زیادہ شہد کی مکھی

۳۷۱
سورة الحجر
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کی اپنی محنت اور فطرت کا دخل ہوتا ہے تو اس کے مکھی کے پیٹ میں سے نکلنے پر اعتراض بے معنی
ہے غرض اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے اور ان سے اپنے بعض بندوں کو فائدہ اٹھانے کی
توفیق عطا فرمائی اور خدا کے فعل نے معترضین کو ملزم قراردیا اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ ہم
ان کا مذاق اڑائیں۔وہ قرآن کریم کو استخفاف کی نظر سے دیکھنا چاہتے تھے مگر ہم نے دنیا پر یہ
ثابت کر دکھایا کہ استخفاف کی نظر سے اگر کسی چیز کو دیکھا جاسکتا ہے تو وہ وہ نتائج ہیں جو اہل یورپ کے
علوم، ان کی سائنس اور ان کی تحقیقات نکال رہی ہیں۔وہ آج ایک دوائی بناتے ہیں اور اس کی بڑی
تعریف کرتے ہیں اور دس سال کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو ایک زہر تھا۔ہم نے اس دوائی کو بنا
کر بڑی غلطی کی اسی طرح آج ایک طبی مشورہ دیتے ہیں اور اگلے چند سال کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ ہم
نے غلط مشورہ دیا تھا۔مثلاً ایک زمانے میں یورپ کے ایلو پیتھی کے اطباء نے کہہ دیا کہ مائیں اپنے
بچوں کو دودھ نہ پلائیں یہ ان کے لئے نقصان دہ ہے۔مگر اسلام نے یہ کہا تھا حَملُهُ وَفِضْلُهُ ثَلَثُونَ
شهرا (الاحقاف : ۱۲) یعنی ماں کیلئے ایک معین وقت تک بچے کو دودھ پلانا ضروری ہے۔یہ ماں کی
صحت کے لئے بھی مفید ہے اور بچے کی صحت کے لئے بھی ضروری ہے (اس کی تفصیل میں مجھے جانے
کی ضرورت نہیں ہے ) لیکن اسلام کے معاندین نے اسلام کی اس تعلیم پر یہ اعتراض کر دیا کہ دودھ
پلانے سے بچے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا ماں کو نقصان پہنچتا ہے اور اس کی صحت خراب ہو جاتی
ہے۔چنانچہ ساری دنیا میں اس بات
کی تشہیر کی گئی کہ مائیں اپنے بچوں
کو اپنا دودھ نہ پلایا کریں۔آسٹر ملک اور فلیکسو وغیرہ کے دودھ ( جو بند ڈبوں میں دستیاب ہوتے ہیں وہ ) پلا یا کریں۔جب
پندرہ بیس سال گزر گئے اور ان کی ایک نسل صحت کے لحاظ سے تباہ ہوگئی تو پھر یہ اعلان کر دیا کہ ہم
نے بڑی بیوقوفی کی تھی اور غلط مشورہ دیا تھا۔بچے کو دودھ پلانے سے تو عورت کی صحت بنتی ہے۔بگڑتی نہیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم دراصل عقل، مشاہدہ اور سائنس کے خلاف نہیں ہے بلکہ سائنس اور عقل
اور مشاہدہ قرآن عظیم کی ارفع و عظیم تعلیم کی عظمت اور رفعت کے حق میں دلائل واضحہ پیش کرتے ہیں۔دنیوی علوم قرآن کریم کی تعلیم سے متضاد نہیں بلکہ اس کے تابع ہیں اس لئے دنیا جب قرآن کریم پر
اس قسم کے عقلی اعتراضات کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پیدا کر دیتا ہے جو ان اعتراضات کو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۷۲
سورة الحجر
رڈ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے مطہرین کے گروہ میں سے ایک ایسا شکر بنا تا ہے اور ان
کو فہم قرآن عطا
کرتا ہے۔وہ غلط قسم کے عقلی اعتراضات کا جواب دیتے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم پر حملہ کرنے
والوں کو پسپا کرتے ہیں اور ان پر قرآن کریم کی برتری کو ثابت کرتے ہیں۔پھر ایک اور قسم کی تحریف معنوی ہے جس کا ارتکاب نادانستہ طور پر خود مسلمان ممالک میں کیا جارہا
ہے اور ان کی شدت بھی معاندین کے اعتراضات سے کم نہیں ہے اور وہ یہ دُکھ دہ اور شرمناک
پرو پیگنڈا اور پر چار ہے کہ پانچ وقت کی نمازیں پڑھنا تو پرانے زمانے کی باتیں ہیں اور اسی طرح یہ
بھی کہا جارہا ہے کہ شراب پینا تو اس لئے منع کیا گیا تھا کہ عرب کا گرم علاقہ تھا۔اب ہم ان سے زیادہ
اچھے اور مہذب انسان ہیں ہمیں شراب نقصان نہیں پہنچائے گی۔پس یہ اور اس قسم کے دوسرے اعتراضات قرآن کریم میں تحریف معنوی کے مترادف ہیں۔ان
اعتراضات کو رد کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے مطہر بندوں میں سے ایک گروہ کو کھڑا کرتا اور اسے فہم
قرآن عطا کرتا ہے اور وہ تحریف معنوی کا ازالہ کرتا ہے۔تحریف معنوی کی چوتھی کوشش یہ کی گئی کہ قرآن کریم میں جن عظیم معجزات اور نشانوں کا ذکر ہے اور
جو انسانی طاقت سے بالا اور خدا تعالیٰ کے قادرا نہ تصرفات کی دلیل ہیں ان کا انکار کر دیا گیا اور بڑے
اصرار کے ساتھ یہ کہہ دیا گیا کہ نعوذ باللہ وہ سب کے سب غلط ہیں۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں۔چوتھے روحانی انعام پانے والوں کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام
کو ہر ایک زمانہ میں معجزات اور معارف کے منکروں کے حملہ سے بچایا ہے۔“
ایام الصلح روحانی خزائن جلد نمبر ۱۴ صفحه ۲۸۸)
پس یہ چار
قسم کے لشکر ہیں جن میں سے تین کا تعلق مطہروں سے ہے۔جنہیں اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی
حفاظت لفظی اور معنوی کے لئے اس پیاری امت میں ہر صدی میں کھڑا کر تا رہا ہے۔ایک لشکر کوقوت
حافظہ کے اسلحہ سے مسلح کیا اور انہوں نے قرآن کریم کو تحریف لفظی سے بچایا اور دوسرے ہر صدی میں
مطہرین کی ایک جماعت پیدا ہوتی رہی جن کے ذریعہ وقت کی ضرورت اور زمانے کے تقاضوں کے
مطابق کسی ایک قسم کی اور کبھی دوسری قسم کی اور کبھی تیسری قسم کی تحریف معنوی سے بچانے کے سامان

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۷۳
ورة الحجر
پیدا کئے گئے لیکن اس آخری زمانہ میں جبکہ اسلام پر کفر کا حملہ انتہائی شدت اختیار کر گیا اور مطہرین
کے گروہ کے سپر د قرآن کریم کی تین قسم کی مدافعت کرنے اور اسلامی تعلیمات کی برتری ثابت کرنے
کا جوانتظام کیا گیا تھا اس کی ضرورت بیک وقت پیش آگئی۔گویا تینوں قسم کے حملے ایک ہی وقت میں
اسلام پر مختلف اطراف سے ہونے لگے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حسب بشارات
امت محمدیہ پر رحم کرتے ہوئے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا اور وہ امت محمدیہ کے
مطہرین کی فوج کا سالا رلشکر بنا اور مطہرین کی جماعتوں کو مختلف زمانوں میں مختلف شکلوں میں جو ہرسہ
روحانی قوتیں ملتی چلی آ رہی تھیں وہ سب کی سب اسے عطا کی گئیں۔چنانچہ اُس نے زندہ نشانوں کے
ذریعہ زندہ خدا کا ثبوت دے کر یہ ثابت کیا کہ جن نشانات کا ذکر قرآن کریم میں ہے وہ محض قصے
کہانیاں نہیں اگر خدا تعالیٰ اپنے قادرانہ تصرف کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے
ثبوت کی خاطر آج انہونی باتوں کو ہونی کر سکتا ہے تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
اپنے محبوب کی صداقت میں معجزات اور نشان کیوں نہیں دکھا سکتا تھا۔غرض جب قرآن کریم پر اس قسم کے اعتراضات کر کے اس میں تحریف معنوی کرنے کی کوشش کی
جارہی تھی تو خدا تعالیٰ کا جرنیل اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب روحانی فرزند کھڑا ہوا اور
اس نے اسلام کی مدافعت کی اور اس کی برتری ثابت کی۔فلسفیوں کا جوگر وہ کھڑا ہوا تھا اور کہتا تھا کہ
قرآن کریم کی بعض باتیں عقل کے خلاف ہیں ان کو یہ کہا کہ عقل خود اندھی ہے گر نیز الہام نہ ہو یہ
محض تھیوری نہیں ہے یہ کوئی فلسفہ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
وصال کے بعد آپ کی جماعت میں آج بھی خلفاء اور ائمہ اور اکابرین کا سلسلہ جاری ہے۔ہم
قرآن کریم کی صداقت میں جو بات کرتے ہیں ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔دنیا کا کوئی فلسفی ہمارے
سامنے آ کر بتائے کہ قرآن کریم کی فلاں آیت یا اس کی فلاں تعلیم خلاف عقل ہے۔ہم ثابت کریں
گے کہ وہ خلاف عقل نہیں ہے بلکہ اس کی اپنی عقل اندھی ہے جو حقیقت کو نہیں پا رہی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر خدائی نشانوں کا ایک سلسلہ جاری ہو گیا اور آپ نے فرمایا
کہ یہ نشان ثابت کرتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو نشانات ظاہر ہوئے
اور جن کو قرآن کریم نے محفوظ رکھایا جن کی تفصیل احادیث سے ملتی ہے۔وہ بھی محض قصے کہانیاں یا

۳۷۴
سورة الحجر
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
مبالغہ آمیز با تیں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہی نے ان کو انسان کی بھلائی کے لئے نازل کیا تھا۔پھر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں تفسیر سکھائی گئی۔تفسیر
کرنے کے اصول بتائے گئے اور پھر ان اصولوں کو سامنے رکھ کر اس جماعت کے بیسیوں ہی نہیں
سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ توفیق عطا کی گئی کہ وہ قرآن کریم کی صحیح تفسیر
کر سکیں اور جہاں غلط تفسیر ہو رہی ہو وہاں اس کی نشاندہی کر کے اصلاح کر دیں لیکن آج دنیا کی یہ
بدقسمتی ہے کہ وہ روحانی جرنیل جس کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا اور جس کو ہر سہ قسم کے ہتھیار دیئے گئے
تھے قرآن
کریم کو تحریف معنوی سے بچانے کے لئے اس پر بعض لوگوں کی طرف سے تحریف قرآن کا
الزام لگا دیا گیا اور یہ نہیں سوچا کہ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی کسی عظیم نعمت کا انکار کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ
انہیں بھی اس نعمت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ ۳۷۵ تا ۳۸۳)
آیت ۲۰ وَالْاَرْضَ مَدَدْنَهَا وَ الْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِ
شَيْءٍ قَوْزُون
کہ ہم نے زمین میں ہر چیز موزوں پیدا کی ہے۔موزوں کا لفظ ایک تو نسبت کو چاہتا ہے اور
دوسرے یہ ایک اندرونی کیفیت ہے جس میں متوازن ہونے کا مطالبہ ہے۔چنانچہ اسی لئے
قرآن کریم میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا ہم نے اس زمین میں میزان قائم کیا ہے، اس
زمین سے تعلق رکھنے والے صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں میں اصولِ تو ازن کارفرما ہے اور ساتھ ہی
فرمایا کہ تمہیں یہ حکم دیتے ہیں اَلَّا تَطْغَوا فِي الْمِيزَانِ (الرحمن : 9)
کہ اس اصول توازن کو توڑنے کی کوشش نہ کرنا ور نہ تم سخت نقصان اُٹھاؤ گے۔مثلاً کھانے پینے
میں Balanced Diet ( متوازن غذا کے محاورہ کو ہماری موجودہ سائنس نے بھی اختیار کر لیا
ہے اور میزان کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن غذا کے اصول کو دریافت کیا ہے یعنی ہماری غذا
کے جو معلوم اجزا ہیں ان میں ایک معین توازن ہونا چاہیے۔غذا میں اتنی پروٹین ہو اتنی مقدار میں
لحمیات کی ہو اس میں اتنا میدہ ہو اس کے اندر وٹامن کی ایک خاص مقدار پائی جاتی ہو۔پھر
Mineral Salts ( نمکیات) ہیں۔Fat یعنی چکنائی ہے جو گھی اور مکھن کی شکل میں ہوتی ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۷۵
سورة الحجر
گھی صرف گائے بھینس کا نہیں بلکہ جو گھی مصنوعی طور پر تیار کئے جاتے ہیں مثلاً تو ریہ سے مصنوعی گھی
تیار کیا جاتا ہے وہ بھی گھی کی ایک قسم ہے اور اس میں چکنائی پائی جاتی ہے۔پس گھی اور پروٹین ہے
میں نے سمجھانے کے لئے پروٹین کا مطلق لفظ بول دیا ہے ورنہ اس کی آگے آٹھ نو معلوم قسمیں ہیں
ابھی اور آگے پتہ نہیں کتنی قسمیں معلوم ہوں۔غرض غذا کی ان تمام چیزوں میں توازن ہونا چاہیے۔ہر ایک چیز کو ایک اندازے کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔پس غذا کے تمام اجزا متوازن اور
مناسب ہونے چاہئیں اور پھر غذا کے ہضم کا توازن بھی برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ ہر چیز میں توازن کا
اصول کارفرما ہے اس لئے جتنی غذا استعمال کی جائے اس کے ہضم کرنے کا بھی انتظام ہونا چاہیے کیونکہ
قدرت نے ہر چیز میں توازن قائم کر رکھا ہے۔شیر کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ دواڑ ھائی بلکہ تین من تک
شکار کا گوشت کھا لیتا ہے لیکن پھر وہ آرام نہیں کرتا بلکہ گوشت کو ہضم کرنے کیلئے جنگلوں میں کم و بیش
پچاس میل کا چکر کاٹتا ہے پھر وہ سو جاتا ہے اور جب اُٹھتا ہے تو اسی بچے کھچے گوشت کا ناشتہ کرتا ہے
کیونکہ اس کی بڑی خوراک یہی گوشت ہے پس شیر کو اللہ تعالیٰ نے آزادی اور اختیار نہیں دیا بلکہ اپنے
حکم کا پابند بنایا۔خدا تعالیٰ نے اس کو فر ما یا کئی من گوشت تجھے کھانے کو دیتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ میں
نے میزان کا جو اصول قائم کیا ہے وہ برقرار رہے اس لئے اس کو ہضم کرنے کے لئے تجھے کم و بیش
پچاس میل کی دوڑ لگانی پڑے گی اور اگر ہم بھی اسی قسم کی دوڑ لگا ئیں تو بے شک شیر جتنا گوشت تو
نہ کھا سکیں لیکن ہماری خوراک ضرور بڑھ جائے۔ایک بنیا جو اپنے سامنے بہی کھاتے کھول کر بیٹھا رہتا
ہے اور ساتھ خوب مٹھائی (ہاں یہ بھی میزان خوراک میں ایک بڑا جزو ہے ) کھاتا رہتا ہے جس کے
نتیجہ میں اس پر چربی چڑھ جاتی ہے اور پیٹ بڑھ جاتا ہے اتنا کہ مثال کے طور پر ہم کہہ دیں کہ
اس کے اندر ایک ہاتھی چھپ جائے۔غرض اس سے اپنا پیٹ سنبھالا نہیں جاتا کیونکہ ایک تو اس نے
غیر متوازن غذا کھائی اور جو کھائی اس کے ہضم کا انتظام نہیں کیا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے
زمین کی ہر چیز کو موزوں پیدا کیا ہے۔ہر چیز میں توازن کا قانون جاری کیا ہے جیسا کہ میں نے پہلے
کہا تھا کہ کسی چیز کی موزونیت نسبت سے تعلق رکھتی ہے یہ انسان کی نسبت ہے کیونکہ ہر چیز کو انسان
کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور پھر تمام انسانوں میں سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ستودہ
صفت ہے جن کے لئے یہ ساری مخلوق ظہور پذیر ہوئی۔آپ انسانیت کا نچوڑ اور جو ہر کامل ہیں۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الحجر
آپ کو انسانیت کا کمال حاصل ہوا۔غرض ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے آپ کی علو شان کا
اظہار کر سکیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھو میں نے تمہیں پیدا کیا تمہیں بے شمار قابلیتیں عطا کیں۔تمہارے
اندر جسمانی قابلیتیں رکھیں۔تمہارے اندر ذہنی قابلیتیں رکھیں۔پھر تمہارے اندر اخلاقی قابلیتیں
رکھیں تمہارے اندر روحانی قابلیتیں رکھیں اور ان قابلیتوں کی صحیح نشو و نما کے لئے میں نے ہر موزوں
چیز پیدا کر دی اگر تم چاہو تو تم اس سے فائدہ اُٹھا کر صحیح راہوں پر چل کر اپنی انفرادیت کی نشوونما کو اس
کے کمال تک پہنچا سکتے ہو کیونکہ میں نے ہر چیز کو موزوں شکل میں پیدا کیا ہے۔ایک موٹی مثال اس موزونیت کی افیون ہے۔انسان کی بیماریوں کو دُور کرنے کے بھی اس
میں اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کئے ہیں۔چنانچہ طب یونانی میں افیون کو بڑی کثرت سے دواؤں میں
استعمال کیا گیا ہے۔ایک عام اندازہ کے مطابق ۷۵ یا ۸۰ فیصد نسخوں میں افیون ضرور شامل ہوتی ہے
لیکن وہ ہر دوائی کا جزو بنتی ہے اپنی قدرتی اور طبعی اور موزوں شکل میں۔اسی لئے طب یونانی کی تاریخ
میں کبھی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا کہ طب یونانی کے نسخوں کے استعمال کے نتیجہ میں کسی فرد واحد کو افیون
کھانے کی عادت پڑ گئی ہو کیونکہ ہر ایسے نسخہ میں خدا کے قانون کی روشنی میں تجربہ کر کے اس کی مقدار
موزوں اندازے کے مطابق رکھی جاتی ہے لیکن اس کا غلط استعمال بھی ہونے لگا۔چنانچہ اس کے بعض
اجزا کے اگر کسی شخص کو دو شیکے کر دیئے جائیں تو اس کو افیون کی عادت پڑ جاتی ہے اور ادھر وہ دواؤں کی
شکل میں موزوں مقدار میں ساری عمر کھا تارہے تو پھر بھی اس کی عادت نہیں پڑتی۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کی نسبت سے یعنی انفرادی طور پر جس جس قسم کے توازن کی ضرورت
تھی اس اس شکل میں اُسے پیدا کیا۔پھر ایک نوعی توازن قائم کیا جو مثلاً اجناس کے اندر کارفرما ہے۔اسی طرح تمام پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء میں توازن قائم ہے اور یہ زمین ہے جس میں یہ
موزونیت یہ میزان کا عمل دخل نظر آتا ہے۔قرآن کریم اسے کہے گا کہ انسان کے قومی اور اس کی
قابلیتوں کی صحیح اور بہترین نشو و نما کے لئے جس غذا کی جس شکل میں جس موزوں حالت میں اور جس
متوازن صورت میں ضرورت تھی یہ اس زمین میں پائی جاتی ہے۔غرض جس مجموعہ آثار الصفات میں
موزوں غذا پائی جاتی ہے وہ زمین ٹھہری۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۳۸ تا ۸۴۰)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۷۷
سورة الحجر
آیت ۴۶ تا ۵۱ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتٍ وَعُيُونٍ أَدْخُلُوهَا بِسَلِمٍ أَمِنِينَ
وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ لَا يَمَسُّهُم
فِيهَا نَصَبٌ وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ نَبِى عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ )
وَانَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنی کتب میں اس مسئلہ کو بیان
کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقرب مومن بندوں کو جنہیں وہ اپنی مغفرت کی چادر کے اندر ڈھانپ
لیتا ہے دو جنتوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ایک جنت اس دنیا میں ان کے لئے مقدر کی جاتی ہے اور ایک
وہ جنت ہے جو اُخروی زندگی میں انہیں ملے گی جیسا کہ قرآن کریم میں یہ آتا ہے کہ جو شخص اس دنیا
میں روحانی طور پر اندھا ہو اور بصیرت اسے حاصل نہ ہو۔وہ اُخروی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کو دیکھنے
کے قابل نہیں ہوگا اور نہ اس کی رضا کی جنتوں میں وہ داخل کیا جائے گا۔ان آیات میں جو میں نے ابھی آپ دوستوں کے سامنے تلاوت کی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک وسیع
مضمون بیان کیا ہے۔اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ اس دنیا کی جنت جو اس دنیا کی جنت سے بہت مختلف
ہے(اس میں شک نہیں ایک بڑا فرق تو یہ ہے کہ وہ جنت ایسی ہوگی جس میں سارے جنتی اکٹھے رہتے
ہوں گے اور دوزخیوں کا اس جنت میں کوئی دخل نہیں لیکن اس دنیا میں جو جنت ہے ) اس میں کا فراور
مومن اس دنیا کے لحاظ سے اکٹھے رہتے نظر آتے ہیں۔پس ہر شخص کی اپنی ایک جنت ہے۔ایک
ماحول ہے یا جماعت کا ایک ماحول ہے۔اس ماحول میں جنتیوں کی سی زندگی ایک احمدی گزارتا ہے یا
جنتیوں کی سی زندگی گزارنے کی وہ کوشش کرتا ہے۔اس جنت کی بہت سی علامات ان آیات میں بتائی گئی ہیں :۔(۱) ایک تو یہ کہ امن میں اور سلامتی کے ساتھ وہ رہنے والے ہوں گے۔جس کے ایک معنی یہ ہیں
کہ وہ ایک دوسرے کیلئے کثرت سے سلامتی سے دعائیں کر رہے ہوں گے۔اس کا ایک ظاہری طریق
یہ بھی ہے سنت نبوی کے مطابق اور وہ یہ کہ جب بھی مسلمان مسلمان سے ملے۔السّلامُ عَلَيْكُمْ

۳۷۸
سورة الحجر
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه بلند آواز سے کہہ کے اس کے لئے سلامتی کی دعا مانگے۔اس کی بھی عادت ڈالنی
چاہئے اس کے علاوہ بھی اپنی دعاؤں میں سب اُمت مسلمہ ، سب جماعت احمدیہ کیلئے یہ دعائیں مانگتے
رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سلامتی اور امن کی زندگی ہمیں بھی اور ہمارے بھائیوں کو بھی عطا کرے۔(۲) دوسری علامت یا دوسری بات جس کا اس جنت سے تعلق ہے وہ یہ ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمُ
من غلق ان کے سینوں میں جو کینہ وغیرہ بھی ہوگا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس جنت میں ہم اسے نکال
دیں گے۔پس اگر دل کینہ اور بغض اور حسد سے پاک ہوں تو جنت ہے اور اگر نہیں تو وہ جنت نہیں۔(۳) اسی طرح تیسری بات یہاں یہ بتائی کہ وہ بھائی بھائی بن کر جنت میں رہیں گے اگر ہم
احمدیت میں داخل ہونے کے باوجود یہ احساس نہیں رکھتے کہ ہم بھائی بھائی ہیں اور بھائیوں کی طرح
ہم نے محبت سے زندگی گزارنی ہے تو پھر جو شخص ایسا ہے اس کے لئے اس دنیا میں جنت نہیں بنی۔(۴) ایک اور بات یہ ہے کہ عَلى سُرُرٍ متقبلين تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں
گے یعنی دنیوی ترقیات یا روحانی ترقیات کے نتیجہ میں وہ یہ کوشش نہیں کریں گے کہ ایک دوسرے کو نیچا
کر دکھا دیں گرانے کی کوشش نہیں کریں گے بلکہ وہ خوش ہوں گے اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک
کے لئے رحمت کا ، رضا کا، ایک تخت پیدا کیا ہے۔(۵) ایک اور علامت یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ انہیں کوئی تھکان نہیں ہوگی یعنی قربانی کے میدان
میں وہ جتنی قربانیاں دیتے چلے جائیں گے وہ کوئی تھکان محسوس نہیں کریں گے بلکہ لذت اور سرور محسوس
کریں گے جو شخص سلسلہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے قربانی نہیں دیتا یا قربانی دیتا ہے لیکن تھکاوٹ
محسوس کرتا ہے اسے اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ ابھی اس کے لئے اس دنیا میں جنت مقدر نہیں ہوئی۔(۶) اور آخری علامت یہ بتائی کہ وَمَاهُمْ مِنْهَا بِسُخْرجين وہ اس میں سے کبھی نکالے نہیں
جائیں گے یعنی اس فرد واحد اس فرد بشر کیلئے لیلتہ القدر کا فیصلہ ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کر دے
گا کہ اس شخص کو میں نے اپنے ابدی قرب اور ابدی رضا کے لئے چن لیا ہے اور جس شخص کے متعلق
اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کر دیتا ہے۔شیطان کا کوئی حملہ اس پر کامیاب نہیں ہوا کرتا۔اس کے معنی یہ ہوئے کہ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور اپنی رحمت سے ایسے لوگوں کو اپنی پناہ میں لے لیتا ہے اور شیطان کا ہر وار
نا کام کر دیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی