سُوْرَۃُ الْحِجْرِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

۳۷۹
سورة الحجر
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
یعنی جس پر شیطان کامیاب وار کر دے اور اس کے دل میں وسوسہ ڈالے اور وہ دل وسوسہ سے
متاثر ہو جائے اور امتحان میں پڑ جائے۔اسی طرح وہ شخص جسے خدا اور اس کے رسول کی خاطر قربانیاں
دینے میں تھکاوٹ محسوس ہو۔اسی طرح وہ شخص جو دوسرے بھائی پر جواللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو
رہی ہوں ( دنیوی یا دینی ) انہیں دیکھ کے جلنے لگے اور حسد اختیار کرے اور اس کی یہ کیفیت نہ ہو کہ
عَلى سُرُرٍ متقبِلِينَ۔اسی طرح وہ شخص جو اخوت کا انتہائی جذ بہ اپنے بھائیوں کے لئے اپنے دل میں
نہیں پاتا۔اسی طرح وہ شخص جس کے دل میں دوسروں کے لئے کینہ پایا جاتا ہے۔اسی طرح وہ شخص
جو اپنے بھائیوں کے لئے سلامتی اور امن کی دعائیں نہیں کرتا وہ خطرے میں ہے اسے اپنی فکر کرنی
چاہیے کیونکہ وہ ابھی تک اندھا ہے اور اسے روحانی آنکھیں عطا نہیں ہو ئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان آیات
میں ایک نقشہ کھینچا ہے اس دنیا کی جنت کا بھی اس جنت کا بھی نقشہ اس کے اندر ہے لیکن وہ علیحدہ
مضمون ہے ) اور ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ جب تمہارے لئے جنت اس دنیا میں مقدر ہو
جائے گی تمہاری لیلتہ القدر کا فیصلہ ہو جائے گا۔اس وقت تم یہ محسوس کرو گے کہ تمہارے اندر یہ
خوبیاں یہ صفات جو ہیں وہ پیدا ہو چکی ہیں اور ان صفات کو ایک لحظہ کے لئے بھی چھوڑنے کے لئے تم
تیار نہیں ہو۔اگر ایسا نہیں تو پھر ابھی تمہیں بینائی نہیں ملی۔ابھی تمہاری آنکھیں نہیں کھلیں ابھی
تمہاری لیلۃ القدر کا فیصلہ نہیں ہوا ابھی تم خطرے میں ہو، ابھی شیطان کا وار تم پر کامیاب ہے پس
دعاؤں کے ذریعہ بھی، تدبیر کے ذریعہ بھی اور اعمال صالحہ کے ذریعہ اور عاجزی اور تذلل کے
ذریعہ شیطان کے حملہ سے خود کو محفوظ کرنے کی خاطر اپنے رب کی طرف جھکو اور انتہائی قربانی دے
کر بھی اس سے یہ چاہو کہ وہ تمہیں جنتٍ وَعُيُونٍ میں داخل کر دے اس دنیا میں بھی تا کہ امن کے
ساتھ تم اپنی زندگی کو گزارنے والے ہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۴ تا ۱۶)
خدا تعالیٰ اس کائنات کا قیوم ہے اس کے سہارے کے بغیر کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی اور ہمیں یہ کہا
گیا ہے کہ اس کے سہارے کو ڈھونڈیں۔فرمایا نبی عِبادِی اَنِّی أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ لوگوں کو یہ بتا دو
کہ میں غفور اور رحیم ہوں اور دوسری جگہ فرمایا وَاِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ
رَّحِيمُ (النحل : ۱۹) غفور اور رحیم جو دو صفات باری ہیں اس آیت میں ان کی تفسیر کی ہے کہ خدا تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۸۰
سورة الحجر
نے تم پر نعمتوں کی انتہا کردی ہے۔بے شمار نعمتیں تمہارے لئے پیدا کی ہیں لیکن جب تک تم خودان
نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرو گے ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے اور تم اپنے زور سے فائدہ
نہیں اٹھا سکتے تمہاری کوششیں اور تمہاری تدبیریں بے نتیجہ ہیں جب تک خدا تعالیٰ کی مغفرت اور اس
کی رحیمیت تمہارے شامل حال نہ ہو اور تمہاری تدبیر کی کوتاہیوں کمزوریوں کو اس کی مغفرت کی چادر
ڈھانپ نہ لے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے تمہاری کوششوں
کا نتیجہ نہ نکالے۔یہی اعلان پہلی آیت
میں ہے کہ نبی عِبَادِي إِنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ لوگوں کو بتاؤ کہ غفور اور رحیم میں ہی ہوں اور جس
دائرہ کے اندر تم صاحب اختیار ہو اگر اس دائرہ میں تم اپنی فلاح اور بہبود چاہتے ہو، اگر اس دائرہ
میں تم خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے حصہ لینا چاہتے ہو، اس کی رضا پانا چاہتے ہو اور اس کی جنتوں میں
داخل ہونا چاہتے ہو تو غفور اور رحیم خدا سے تعلق پیدا کرو اور ان صفات کا واسطہ دے کر اس سے
دعائیں کرو کیونکہ اس کے بغیر انسان کی کوشش بے نتیجہ رہ جاتی ہے اور بے ثمر ہو جاتی ہے۔یہ جو میں
نے کہا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحیمیت اور اس کی مغفرت سے مدد حاصل کرو۔اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے
فرمایا: - قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) کہ اگر تم دعا کے ذریعے خدا تعالیٰ کی
مغفرت اور رحیمیت اور خدا تعالیٰ کی دوسری صفات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرو گے تو پھر
خدا تعالیٰ تمہاری کیا پرواہ کرے گا۔دعا ہی ہے جو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرتی ہے۔اگر تم بندہ
ہونے کے باوجود اس سے دعا نہیں کرو گے اور اس کی پرواہ نہیں کرو گے تو وہ تو غنی اور حمید ہے وہ غنی
ہوتے ہوئے تمہاری کیا پرواہ کرے گا اس کو تو تمہاری حاجت نہیں تمہیں اس کی احتیاج ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۵۹،۲۵۸)

آج 10 میں سے 10 باقی