سُوْرَۃُ النَّحْلِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۳۸۱
سورة النحل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النحل
آیت ۳۱ وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا خَيْرًا لِلَّذِينَ
احْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ۔پہلا امتحان اور آزمائش ( کیونکہ فتنہ کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں ) وہ احکام الہی یا
تعلیم الہی ہے۔جو ایک نبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آتا ہے اور جس تعلیم کے نتیجہ میں مومنوں کو
کئی قسم کے مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔اپنے نفسوں کو مارنا پڑتا ہے بعض دفعہ اپنے مالوں کو قربان
کرنے سے اور بعض دفعہ اپنی عزتیں اور وجاہتیں اللہ تعالیٰ کے لئے نچھاور کرنے سے۔قرآن کریم چونکہ آخری شریعت ہے اس لئے اس نے ہمارے لئے کامل ہدایت مہیا کی۔اور ان
کامل مجاہدات کے طریق ہمیں سکھائے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم انتہائی عظیم الشان نعمتوں کے وارث بن
سکتے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ نَبلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ فِتْنَةٌ وَإِلَيْنَا
تُرْجَعُونَ (الانبياء : ۳۶) یعنی ہم تمہاری اکشر اور الخَیر کے ذریعہ آزمائش کریں گے۔اور آخر
ہماری طرف ہی تم کو لوٹا کر لایا جائے گا۔گویا فرما یا اگر تم اس آزمائش میں پورے اترے جسے ہم الخیر کہہ رہے ہیں۔اس سے تم نے
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور جسے ہم اک شیر کہہ رہے ہیں اس سے تم زیادہ سے زیادہ بچے تو جب تم
ہماری طرف لوٹ کر آؤ گے تو اسی کے مطابق ہماری طرف سے تمہیں اچھا بدلہ ملے گا۔قرآن کریم کے
بہت سے بطون ہیں جن کے مطابق ہم اس کی بہت سی تفاسیر کرتے ہیں۔یہاں الخیر کے ایک معنی
خود قرآن کریم اور اس کے اوامر و نواہی ہیں جیسا کہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُمْ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۸۲
سورة النحل
قَالُوا خَيْرًا لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرُ -
کہ جب مخالفین اور نہ ماننے والے ( ان لوگوں سے جو تقوی کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اور
اوامر کو بجالاتے اور نواہی سے پر ہیز کرتے ہیں) پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے اس قرآن کریم
میں کیا اتارا ہے یا تمہارے رب نے کیا تعلیم تمہیں دی ہے تو وہ کہتے ہیں خیرا یعنی خیر کو اتارا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہدایت جو الخَیرُ ( کامل خیر ) ہے جو لوگ الخیر کی راہ اختیار کرتے ہیں
لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةُ ) اس کے احکام کو بجالاتے ہیں اور اس کی نواہی سے بچے
رہتے ہیں۔ان کے لئے اس دنیا میں حَسَنَةٌ ( بھلائی ) ظاہر ہوگی۔وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرُ۔آخری
گھر میں تو کہنا ہی کیا ؟؟ اس کی خوبیاں اور اس کے انعامات کی نہ تو ہمارے تصور میں بھی نہیں آسکتیں۔پس اس آیت میں قرآنی تعلیم کو خیر کہا گیا ہے اس لئے میں آیت وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ
فتنہ کے یہ معنی کرتا ہوں کہ ہم قرآن کریم کے احکام ( اوامر ونواہی ) سے تمہاری آزمائش کریں گے
اور اگر ہم غور سے کام لیں تو ہے بھی یہ ایک آزمائش۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تم ہماری راہ میں خرچ کرو تو یہ ایک بڑی آزمائش ہے۔غور
کیجئے کہ ایک شخص دن رات کی محنت کے بعد کچھ مال حاصل کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب مجھے اتنا مال مل
گیا ہے کہ جس سے میں اور میری بیوی بچے خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے تب خدا تعالیٰ کی آواز اس
کے کانوں میں پڑتی ہے اور اسے متوجہ کرتی ہے کہ جو مال ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس کے خرچ پر جو
پابند یاں ہم نے عائد کی ہوئی ہیں انہیں مت بھولنا پھر وہ اس مال کے متعلق انہیں یہ فرماتا ہے کہ اب
میرے دین کو یا میرے بندوں کو تمہارے مال کے ایک حصہ کی ضرورت ہے اسے میری راہ میں خرچ
کرد و تو یقیناً یہ اس بندے کی آزمائش ہوتی ہے جس میں وہ ڈالا جاتا ہے۔پس وہ مومن جو تقوی پر قائم
ہوتا ہے وہ بشاشت سے خدا تعالیٰ کی اس آواز پر لبیک کہتا ہے اور اپنے مال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کر کے وہ اس امتحان میں پورا اُترتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہت سی نعمتوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں تمہاری زندگی کے لمحات
بھی ہیں، عمر بھی ہے، جب ہماری طرف سے اپنی عمر اور وقت کا کچھ حصہ قربانی کرنے کیلئے تمہیں آواز

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۸۳
سورة النحل
دی جائے تو تمہارا فرض ہے کہ تم اس آزمائش میں بھی پورے انتر وتا ہمارے فضلوں کے وارث ٹھہرو۔اسی طرح عرب تیں اور وجاہتیں بھی خدا تعالیٰ کی ہی دی ہوئی ہیں جو ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں قربان کرنی پڑتی ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکام میں ایک حصہ نواہی کا ہے یعنی بعض باتیں ایسی ہیں جن سے وہ روکتا ہے مثلاً
دنیوی رسم و رواج ہیں جن کی وجہ سے بعض لوگ اپنی استطاعت سے زیادہ بچوں کی بیاہ شادی پر
خرچ کر دیتے ہیں حالانکہ وہ اسراف ہے جس سے اللہ تعالیٰ منع فرماتا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے
رسم و رواج کو پورا کرنے کے لئے خرچ نہ کیا ہمارے رشتہ داروں میں ہماری ناک کٹ جائے گی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری خاطر رسم و رواج کو چھوڑ کر اپنی ناک کٹواؤ تب تمہیں میری طرف سے
عزت کی ناک عطا کی جائے گی۔توالخیر جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ مومنوں کو آزماتا ہے۔وہ قرآن کریم کے احکام ہیں۔اس
کے مقابلہ میں الشّر کا لفظ استعمال فرمایا ہے گویا ہر وہ حکم امر ہو یا نہی جو قرآن کریم کے مخالف اور
معارض ہو۔اسے اکشر کہا گیا ہے کیونکہ شیطان اور اس کے پیروؤں کا یہ کام ہے کہ وہ لوگوں کے
کانوں میں قرآن کریم کے خلاف باتیں ڈالتے رہتے ہیں۔کبھی یہ کہتے ہیں کہ خدا کی راہ میں مال
خرچ کرنے کا کیا فائدہ؟ کبھی یہ کہتے ہیں کہ ان مومنوں کی خاطر جو کمزور اور غریب مہاجر ہیں تم اپنے
وقتوں اور عزتوں کو کیوں ضائع کرتے ہو۔دیکھ لیں منافقوں کا وطیرہ اور کفار کا یہی طریق ہے کہ وہ
قرآنی احکام کے مقابل معارض باتیں مومنوں کے کانوں میں ڈالتے ہیں اور یہ غلط امید رکھتے ہیں کہ
وہ ان کی باتوں پر کان دھریں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے مومن بندوں پر شیطان کا تسلط نہیں ہوا کرتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک طرف احکام قرآنی ہیں جو تمہارے سامنے ہیں اور ایک طرف
وساوس شیطانی ہیں جو تمہیں ان کی خلاف ورزی پر آمادہ کر رہے ہیں اور ان ہر دو کے ذریعہ سے
تمہاری آزمائش کی جارہی ہے۔اس آزمائش میں پورا اترنے کے لئے ضروری ہے کہ تم یہ یا درکھو کہ تم
ہماری طرف ہی لوٹ کر آنے والے ہو۔جو شخص آخرت پر حقیقی ایمان رکھتا ہو اور اسے یہ یقین کامل حاصل ہو کہ اکینَا تُرْجَعُونَ ایک ایسی
حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا وہ کسی بھی آزمائش کے وقت کس طرح ٹھو کر کھا سکتا ہے؟ پس

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۸۴
ایک قسم کی آزمائش خدا تعالیٰ کے احکام اور شیطانی وساوس کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔سورة النحل
خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۷)
شریعت محمدیہ پر ایمان لانے والے کو (اگر وہ اس پر کار بند ہوتا ہے ) اشم کا کوئی خطرہ نہیں رہتا
اس لئے کہ یہ شریعت کامل اور مکمل ہے۔اس لئے کہ یہ شریعت خیر محض ہے۔قرآن کریم کے ایک لفظ
خیرا “ میں شریعت محمدیہ کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُمْ
ط
قَالُوا خَيْرًا شریعت محمدیہ بھلائی ہی بھلائی ہے اس واسطے اثمد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پھر انسان کی
فطرت بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور انسانی فطرت کو نیک اور بد میں تمیز کرنے کی توفیق بھی اُسی
نے عطا فرمائی ہے۔انسانی فطرت (اور اس سے میری مراد وہ فطرت ہے جو مسخ نہ ہو چکی ہو ) کسی چیز
کو بد قرار نہیں دے گی جسے شریعت محمدیہ نے برقرار نہ دیا ہو اور انسانی فطرت کسی چیز کو نیکی اور
بھلائی اور ثواب کا موجب قرار نہیں دے گی کہ جس کا حکم شریعت محمد یہ میں نہ ہو کیونکہ خود
قرآن کریم فرماتا ہے فطرتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ( الروم : ۳۱) خدا تعالیٰ نے انسانی
فطرت کو پیدا کیا ہے یہ اس کا عمل ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ایک کامل شریعت کے رنگ میں
اپنی وحی کے ذریعہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے امور یہ اس کا قول ہے اور اللہ تعالیٰ کے فعل اور
اس کے قول میں تضاد نہیں ہوا کرتا۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۵۰۱،۵۰۰)
آیت ۴۲ تا ۴۸ وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا لَنُبَوثَنَّهُمْ
في الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى
رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
آفَا مِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيَاتِ اَنْ يَخْسِفَ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ اَوْ يَأْتِيَهُمُ
لا
الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ أَوْ يَأْخُذَهُم فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ
اَوْ يَأْخُذَهُم عَلَى تَخَونِ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ )
اور جن لوگوں نے اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا اللہ کے لیے ہجرت اختیار کی، انہیں ضرور دنیا میں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۸۵
سورة النحل
اچھا مقام دیں گے اور آخرت کا اجر تو اور بھی بڑا ہو گا۔کاش یہ منکر اس حقیقت کو جانتے۔جوظلموں کا
نشانہ بن کر بھی ثابت قدم رہے (ہجرت کرنے والے) اور جو ہمیشہ ہی اپنے ربّ پر بھر وسہ کرتے
ہیں۔پھر کیا جو لوگ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور اسلام کے خلاف تدبیریں کرتے
چلے آئے ہیں اور اس بات سے امن میں ہیں کہ اللہ انہیں اس ملک میں ہی ذلیل اور رسوا کر دے یا
موعودہ عذاب ان پر اس راستے سے آ جائے جس کو وہ جانتے ہی نہ ہوں۔یا وہ انہیں ان کے سفروں
میں ( دوسری جگہ آیا ہے۔وہ دوڑتے پھرتے ہیں دنیا میں ، اسلام کو نا کام اور کمزور کرنے کے لئے )
تباہ کر دے۔پس وہ یادرکھیں کہ وہ ہرگز اللہ کو ان باتوں کے پورا کرنے سے عاجز نہ پائیں گے۔(جو
بشارتیں یہاں مومنوں کو دی گئی ہیں۔ان باتوں کے پورا کرنے سے عاجز نہ پائیں گے ) یا وہ انہیں
پہلے کہا تھا ہلاک کر دے اللہ ) آہستہ آہستہ گھٹا کر ہلاک کر دے کیونکہ تمہارا رب یقینا مومنوں پر
بہت ہی شفقت کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ان آیات میں ان ہجرت کرنے والوں کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کو اختیار کرتے ہیں
اور اس ہجرت کو وہ اختیار کرتے ہیں اُس وقت جب ان پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہوتی ہے۔اس وقت بھی وہ
ہجرت کو اختیار کر رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں بشارت دی کہ لَنُبَونَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
دنیا میں بھی اچھا مقام دیں گے۔دنیوی حسنات دیں گے جس کے لئے دعا سکھائی رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً (البقرة : ٢٠٢) وَلَاَجُرُ الْآخِرَةِ اكبر اور آخرت کا اجر اس دنیا کے اجر کے مقابلے میں بہت
بڑا ہے۔کاش اس حقیقت کو یہ منکر سمجھتے اور اپنی بدتد بیروں سے باز آ جاتے۔ہجرت ، جیسا کہ ابھی حال ہی میں ماضی قریب میں میں نے ایک خطبے میں بتایا تھا ، عربی معنے کے
لحاظ سے اور قرآنی اصطلاح کی رُو سے تین باتیں ، تین پہلو اپنے اندر رکھتی ہے۔ہجرت کے لفظی معنی تو
عربی میں ہیں قطع تعلق کرنا اور چھوڑ دینا اور ہجرت کا ایک پہلو یہ ہے کہ ہجرت مکانی یعنی اپنی رہائش کی
جگہ کو چھوڑنا۔بڑی زبر دست قربانی ہے اپنے عزیزوں کو چھوڑنا، اپنے دوستوں کو چھوڑنا، اپنے تعلقات کو
چھوڑنا، اپنے اموال
کو چھوڑ نا خدا اور رسول کے لئے اور اس جگہ چلے جانا اس زندگی کو (جو اس وقت میرا
مضمون ہے۔میں یہ فقرہ اس کے لئے زائد کر رہا ہوں ) ترک کر دینا جس زندگی کو ترک کرنے کے
نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے موعودہ انعامات کے وہ وارث بن سکتے ہیں۔مفردات راغب نے ہجرت کے

۳۸۶
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
معنی میں لکھا ہے۔مُقْتَضَى ذلك ہجرت کا تقاضا یہ ہے کہ هُجْرَانُ الشَّهَوَاتِ شہوات نفسانی کو ترک
کرنا وَ الْأَخْلَاقِ النَّمِيمَةِ اور جو گندے اور برے اخلاق ہیں انہیں چھوڑ دینا والخطایا اور جو گناہ
کی باتیں ہیں ان سے باز آجانا۔خواہشات نفسانی کا ذکر بہت سی جگہ قرآن کریم میں آیا اور یہ بتایا گیا
ہے کہ جو شیطانی اثر ہیں زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ (ال عمران : ۱۵) اہوائے نفس خوبصورت کر
کے دکھائے جاتے اور ان کا پیار شیطان انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے۔هوی کا لفظ اس سے ملتے جلتے معنی کا ہے۔اہوائے نفس بھی ہم کہتے ہیں۔خواہشات نفس بھی ہم
کہتے ہیں۔ھوی کے معنی ہیں مَيْلُ النَّفْسِ اِلَى الشَّهْوَة شہوت کی طرف، خواہشات کی طرف
انسان کا میلان جو ہے عربی میں اسے الھوی کہتے ہیں۔مفردات راغب میں آیا ہے وَقَد عَظْم
اللهُ دَم اِتِّبَاعِ الْهَوَىی کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کی بڑی اہمیت بیان کی اور اس پر بڑا زور دیا کہ
اتباع الهوی۔خواہشات نفسانی کی اتباع بڑی مذموم چیز ہے، بہت بڑی چیز ہے ، بہت گندی چیز
ہے۔بڑا زور دیا گیا ہے اس پر اور قرآن کریم کا دعویٰ تھا کہ میں ہر چیز کھول کھول کے بیان کرنے والا
ہوں ، قرآن کریم نے بہت جگہ شہوات نفسانی جن کو ترک کرنے کا حکم ہے ہجرت میں۔اور یہ اہواء جو
ہیں ان کے جو مضرات ہیں جس وجہ سے اس کی برائی کی گئی ہے اللہ تعالیٰ کے کلام میں ، ان کے اوپر
روشنی ڈالی گئی ہے۔میں نے اس خطبہ میں چند باتیں ان آیات قرآنی میں سے لی ہیں کہ شہوات نفسانی
کی اتباع کرنے والے کس قسم کی محرومیوں میں خود کو ڈالنے والے اور اللہ تعالیٰ کے کن انعاموں سے
وہ محروم ہو جاتے ہیں۔اس مضمون کے تعلق میں (اہوائے نفس یا خواہشات نفس یا شہوات نفس ایک ہی چیز ہے) پہلی چیز یہ
بتائی گئی ہے کہ روحانی رفعتوں کے حصول سے شہوت نفس یا اہوائے نفس محرومی کا باعث بن جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے سورۃ الاعراف کی آیت ۱۷۷ میں بیان کیا ہے۔و کوشتنا اگر ہم چاہتے تو اسے رفعتیں
اور بلندیاں عطا کرتے۔اس کے یہ معنی بھی ہیں ( تلاوت کرتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ بالکل
یہ معنی ہیں ) و کوشتنا اگر ہماری مرضی پر وہ چلتا ( ہم چاہتے تبھی ہوتا نا جب ہماری مرضی پر چلتا )
لرفعتہ اُسے روحانی رفعتیں حاصل ہو جاتیں لیکن وہ ہماری مرضی پر نہیں چلا بلکہ اہوائے نفس کی اس
نے اتباع کی وَلكِنَّةُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وہ زمین پر گر پڑا رفعتیں حاصل کرنے کی بجائے۔وَاتَّبَعَ

تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
۳۸۷
سورة النحل
هونه یه قرآن کریم کا ہے اَخُلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوله رفعتوں سے محرومی اسے ملی اور زمین پہ اسی
طرح ، زمین کا کیڑا جس طرح زمین پر چل رہا ہوتا ہے وہ اس کی حالت بن گئی۔انسان زمینی گراوٹ کے لیے نہیں پیدا کیا گیا۔انسان کو مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
(الذاریت: ۵۷) کی آیت جس کی طرف اشارہ کرتی ہے ) آسمانوں کی بلندیوں کے حصول کے لیے
اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت دی امت مسلمہ کو کہ جب تم
میں سے کوئی عاجزی، انکساری اور تواضع کی راہوں کو اختیار کرے گا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ
(کنز العمال جلد ۲ صفحہ ۲۵) ساتویں آسمان کی بلندیاں اسے حاصل ہو جائیں گی۔یہاں یہ فرمایا اگر وہ ہماری مرضی کی راہوں کو اختیار کرتا لرفعنہ ہم نے اس کے لیے بلندیاں
مقدر کیں ہوئی تھیں لیکن آخلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وہ تو زمین پر گر پڑا ، زمین کا کیڑا بن گیا وَاتَّبَعَ هَواهُ
اور اپنے اہوائے نفس کی اتباع اس نے کرنی شروع کر دی۔دوسری چیز جس سے کہ حصول میں روک بنتی ہے اتباع اہوائے نفس وہ یہ ہے۔شہوات نفسانی کی
پیروی کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب ہوتی ہے۔سورۃ الانعام آیت ۱۵۱ میں اس
مضمون کو بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص اہوائے نفس کی اتباع کا ، پیروی کا مرتکب ہوگا اتناظلم کر رہا ہوگا
اپنے نفس پر کہ اللہ تعالیٰ نے جو آیات اس کی بہتری کے لیے نازل کی ہیں ان کی وہ تکذیب کر رہا
ہے۔اہوائے نفس کی پیروی تکذیب آیات باری ہے۔یہ اعلان کیا گیا ہے۔آیات“ جو
ہیں قرآن کریم میں دو معنی میں استعمال ہوئی ہیں۔دنیوی انعامات مثلاً ایٹم کے ذرے میں وہ طاقت
جو آج انسان نے معلوم کی اور روحانی انعامات جو اللہ تعالیٰ نازل کرتا ہے اور فرمایا ہے کہ
موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح میری آیات، انعامات جو ہیں ، نعماء جو ہیں وہ تم پر نازل ہو رہی
ہیں۔ہر آیت کا انکار ہو رہا ہے۔ایٹم کے ذرے ہی کو لو جو انسان کی بھلائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے تخلیق
کی اسے انسان کی تباہی کے لیے استعمال کرنے کے ہتھیار بنالئے۔تو اہوائے نفس کا نتیجہ تکذیر
آیات اور ناشکری آیات باری کی ہے۔تیسرے یہ کہ خواہشات نفس کی جو پیروی کرے وہ اللہ تعالیٰ کی دوستی اور اس کی مدد اور پناہ سے
محروم کر دیا جاتا ہے۔سورۃ الرعد کی آیت ۳۸ میں یہ مضمون بیان ہوا ہے۔بڑا سخت نقصان ہے یہ۔

۳۸۸
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اس دنیا کی دوستیاں تو تم دیکھتے ہو روز آج دوستی ہے کل دشمنی میں بدل جاتی ہے۔جس کو آج سر پہ اٹھایا
کل اسے زمین پر گرا دیا۔جس کے لیے آج اپنی جانیں لاکھوں کی تعداد میں قربان کرنے لیے تیار
ہو گئے ، اس کی جان لے لی اگلے روز تو خواہشات نفس کی پیروی اللہ کی دوستی اور اس کی پناہ سے محروم
کر دیتی ہے۔اور چوتھی بات یہ بتائی گئی کہ گری ہوئی خواہش کی پیروی اختیار کرنا ، ہوائے نفس کی پیروی اختیار
کر ناول کو اللہ کی یاد سے غافل کر دیتا ہے پھر تو میں ہی میں ہو جاتا ہے نا۔انانیت جوش مارتی ہے۔یہ
خواہش ہے، پوری ہونی چاہیے۔وہ خواہش ہے، پوری ہونی چاہیے۔ایک اور خواہش ہے وہ پوری
ہونی چاہیے۔جب خواہشات کی اتباع شروع ہوگئی تو میں تمہیں بتا تا ہوں کہ پھر خواہشات کی کوئی انتہا
نہیں رہتی۔جو سب سے زیادہ امیر اس وقت ہماری دنیا میں پایا جاتا ہے اس کے دل میں پھر بھی یہ
خواہش ہے کہ کچھ اور مال مجھے مل جائے لیکن جو خدا کے بندے ہیں وہ مال لٹایا کرتے ہیں، فقیر بن
کے ہاتھ پھیلا یا نہیں کرتے۔وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنے والے ہیں ، غیر اللہ کے سامنے جھکنے والے
نہیں ہوا کرتے اور قرآن کریم سورۃ الکہف کی آیت ۲۹ میں یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ گری ہوئی
خواہش کی پیروی اختیار کرنے والا انسان ایسا دل رکھتا ہے جو اللہ کی یاد سے غافل ہوتا ہے اور جو دل
ایک لحظہ کے لیے اپنے رب کی یاد سے غافل ہوا اس نے ہلاکت مول لی۔پانچویں بات خدا تعالیٰ نے، پانچواں پہلو اس کا یہ بتایا ہے کہ ہوائے نفس کی پیروی اختیار کرنے
سے ایمان بالآ خرت جاتا رہتا ہے یعنی قیامت پر ایمان کہ ایک اور زندگی ہوگی جہاں جواب طلبی ہوگی ،
جہاں انعامات ملیں گے ، جہاں ایک ابدی زندگی عطا کی جائے گی، جہاں ایسی جنتیں ہونگی جن کی نعماء کا
حسن اور نور اور لذت ہمارے جسمانی اعضا اور حواس جو ہیں وہ سوچ بھی نہیں سکتے ، ہماری عقل
میں نہیں آ سکتے۔تو ہوائے نفس کی پیروی اختیار کرنا آخرت اور قیامت پر ایمان لانے میں روک بن
جاتا ہے۔پھر ایسا شخص جو اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے پڑا ہوا ہے، وہ کہتا ہے یہی زندگی سب
کچھ ہے ، جو کچھ جس طریق سے مل سکے حاصل کرو اور وہ اپنی روح کو، اپنے وجود کو ان جنتوں
سے محروم کر دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے پیدا کیں جو قرآن کریم کی اتباع اس
رنگ میں کرتے ہیں جس رنگ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کر کے دکھائی۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۸۹
سورة النحل
یہ ہے وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوا فِي اللهِ۔اس مضمون پر ہجرت کے معنی پر زیادہ روشنی ڈالی اس لیے کہ
آگے آیا تھا الَّذِينَ صَبَرُوا۔یہاں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ جو شخص صحیح معنی میں ہجرت کرنے والا ہے
یعنی ہر چیز خدا کے لیے ترک کرنے کی نیت اور ضرورت کے مطابق ترک کر دینے والا ہے اور جو شخص
شہوات کو چھوڑتا ہے اور اخلاق ذمیمہ سے اس طرح دوڑتا ہے جس طرح شیطان لاحول سے دوڑتا
ہے اور خطایا اور گناہوں سے وہ بچنے والا ہے تب وہ صبر کرتا ہے۔صبر کے معنی ہیں کہ جو احکام اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں بیان کئے ہیں، جو تعلیم اس نے دی ہے اس کو مضبوطی سے پکڑ لینا۔کچھ ہو جائے
خدا کے دامن کو ایک دفعہ پکڑ کے اس کو چھوڑنا نہیں۔اور صبرکا نتیجہ کیا ہوگا؟ یعنی جو خدا تعالیٰ کی تعلیم ہے
اس کے نتیجے میں خدا کے سوا اللہ کے مقابل ہر غیر کو چھوڑنا پڑے گا یعنی دوستی اگر خُدا کے مقابلے
میں آئے گی دوستی قربان کرنی پڑے گی۔اگر آل و اموال خدا تعالیٰ کے احکام چھوڑ کے ملتے ہوں گے
تو مال کو چھوڑنا پڑے گا احکام الہی کو نہیں چھوڑ نا ہوگا وغیرہ وغیرہ۔بہت لمبی تفصیل ہے اور جو شخص ایک،
دو، سو، دوسو، ہزار، دو ہزار ، لاکھ، دولاکھ ، چیزیں خدا کے لیے چھوڑ رہا ہے جب تک کوئی سہارا مضبوط
اس کے سامنے نہ ہو جس کو اس نے ہاتھ سے پکڑا ہوا ہو یہ قربانی نہیں دے سکتا۔تو فر ما یا الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ یہ صبر کرتے ہیں اس لیے کہ خدا پر ان کا تو گل ہے۔جو خدا پر توکل کرتے ہیں حسبنا اللہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور جن کے لیے اللہ کافی ہے اللہ اپنے
نشان اور پیار کا اظہار اس طریقے پہ کرتا ہے کہ ہماری عقلیں جو پیار وصول کرنے والی ہیں دنگ رہی
جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہاں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ صبر کر و استقامت کے ساتھ ، مضبوطی کے ساتھ ، وفا کے ساتھ ،
جاشاری کے ساتھ ، قرآن کریم کی شریعت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو پکڑو اور آپ کے
اسوہ پر چلو وَ عَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ایسے لوگ خدا تعالیٰ پر کام تو کل صحیح تو گل ، پورا توکل کرنے کے بعد
ہی صبر کر سکتے ہیں یعنی یہ کہ ہر چیز چھوڑ دیں خدا کے لئے۔صبر نہیں کر سکتے جب تک ہر چیز خدا سے
پانے اور اس کی بشارتیں اپنی زندگی میں پورا ہونے پر کامل یقین نہ رکھیں۔اس مضمون کے لحاظ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس کا ترجمہ اپنی تفسیر میں یہ کیا ہے۔جو ظلموں کا نشانہ بن کر بھی ثابت قدم رہے ہجرت میں آ گیا تھا نا ظلم۔شہر چھوڑا۔خاندان چھوڑا،
وو
66

۳۹۰
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
اموال چھوڑے، حویلیاں چھوڑیں، چھوڑ ہی دیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر جو کیا آپ
کی عظمتوں کا وہ نشان ہے اور جو فتح مکہ کے روز کیا ، عظمتوں کا وہ نشان بڑاہی بلند ہو گیا۔ایک
لا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ کہ تم سب کو میں نے معاف کر دیا۔دعا کرتا ہوں کہ اللہ
بھی تمہیں معاف کر دے اور دوسرے وہ مہاجر جن کی بڑی بڑی حویلیاں شاید ان میں اتنی بڑی بھی
ہوں گی جو یہاں بھی ملنی مشکل ہیں پرانے طریق کی بڑی مضبوط بنی ہوئی حویلیاں تھیں۔بڑے ریکس
تھے۔رؤسائے مکہ بڑے امیر تھے۔ان میں سے جو مسلمان ہوئے سب کچھ چھوڑ کے مدینہ آئے
تھے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ وسلم نے یہ سوچا ہوگا کہ اگر میں نے ذرا سا بھی یہ اشارہ کیا کہ اب تم
سب کچھ واپس لے سکتے ہو تو یہاں تو بڑا فساد پیدا ہو جائے گا۔آپ نے کہا میں جا رہا ہوں واپس
مدینہ اس میں ایک اور بھی حکمت ہے اور وہ یہ کہ جس دن حویلیاں چھوڑ کے مدینہ چلے گئے تھے، کوئی
سکتا تھا مجبوری تھی اور کیا کرتے۔جس دن رہ سکتے تھے وہاں نہیں رہائش اختیار کی اور چھوڑ کے
چلے گئے۔کوئی نہیں کہ سکتا تھا کوئی مجبوری تھی خدا کے لیے چھوڑ دیا تھا پھر واپس نہیں لیا۔ساری
جائیدادیں وہیں چھوڑ کے مہاجرین کو لے کے واپس چلے گئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ( وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ کی دراصل وہ تشریح ہے کچھ آیتیں بیچ میں مضمون
کی اور حصے تھے وہ میں نے چھوڑ دیتے ہیں۔)
آفَا مِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيَاتِ اَنْ يَخْسِفَ اللهُ بِهِمُ الْاَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ
لا يَشْعُرُونَ انہوں نے خدا پر توکل کیا ہے۔خدا کہتا ہے یہ میرے پر تو گل کر کے میری ہر بات مان
رہے ہیں۔میرے لیے اپنی ہر چیز قربان کر رہے ہیں پھر کیا جو لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اور اسلام کے خلاف تدبیریں کرتے چلے آرہے ہیں، انہیں امن کی گارنٹی کس نے دی ہے کہ اللہ انہیں
اس ملک میں ہی ذلیل نہیں کرے گا اور رسوا نہیں کرے گا اور جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا وہ
عذاب ان پر نہیں آئے گا۔سب کچھ ہو گیا۔جس دن آپ نے یہ کہا کہ تمہارے جن گھروں کے مکینوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہمارے
گھروں سے نکالا تھا، ان مکانوں کو میں کہتا ہوں جو تمہارے اندر چلے جائیں گے وہ امن میں آجائیں
گے۔میں نے بتایا نا وہ دن بڑی عظمتوں کے بڑی رفعتوں کے اظہار کا دن تھا۔ہم سب کو عقل دی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۹۱
سورة النحل
ہے۔سوچنا چاہیے یہ اعلان کس قدر عظیم ہے۔آپ نے کہا جس گھر کے مکین نے مجھے مکہ سے نکالا تھا
اس گھر کو میں یہ عظمت دیتا ہوں کہ اس گھر میں تم چلے جاؤ گے تو وہ گھر تمہیں پناہ دے گا یہ اعلان تھا کہ
خانہ کعبہ کے گرد جو گھر بنائے گئے تھے وہ امن کے لیے بنائے گئے تھے۔وہ لوگوں کے گھروں کو
اجاڑنے کے لیے تو نہیں بنائے گئے تھے اور اس لیے یہ اعلان کردیا اور وہ عذاب ان پر آ گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَوْ يَأْخُذَهُم فِي تَقَلُّبِهِمُ کہ وہ دوڑے پھرتے ہیں۔یہ جو جنگ احزاب
ہوئی، یہ سفروں کے نتیجے میں ہوئی۔رؤسائے مکہ دوڑے پھرتے تھے عرب قبائل کو اکٹھا کرنے کے
لیے اور یہودی دوڑے پھرتے تھے رؤسائے مکہ کو اکٹھا کرنے کے لیے تاکہ مٹادیا جائے اسلام کو۔اعلان
کیا اللہ تعالیٰ نے کہ یہ تو درست ہے کہ تم بڑے انہماک کے ساتھ ، بڑے پیسے خرچ کر کے،
اپنا آرام کھو کے سعی میں، کوشش میں اور دوڑ میں لگے ہوئے ہو کہ کسی طرح اسلام کو مٹایا جائے تمہیں کس
نے یہ امان دی ہے کہ ان سفروں میں تمہیں تباہ کر دیا جائے گا۔میں نے بتایا نابڑی دوڑ دھوپ کے بعد
جنگ احزاب کے حالات پیدا ہوئے اور اللہ جل شانہ کا یہ نشان (آیت) ظاہر ہوا۔سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ
ويولون الدبر ( القمر : ۴۶) سارے اکٹھے ہو کر آئے تھے تباہ کرنے کے لیے، تباہ و برباد ہوکر۔گئے وہاں سے۔اور انسان کے ہاتھ سے نہیں فرشتوں کے ہاتھ سے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے او يَأخُذَهُمُ
في تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِینَ تم اللہ تعالیٰ کو نا کام نہیں کر سکتے اس کے منصوبے میں۔اَوْ يَأْخُذَهُمُ
على تخوف پنجابی میں کہتے ہیں بھورنا على تخوف کے بھی یہی معنی ہیں یا وہ انہیں آہستہ آہستہ گھٹا کر
ہلاک کر دے ، یہ دونوں طرح ہوتا ہے یا آگے نسل کم ہو جائے یا نسل مسلمان ہو جائے ، ایک ایک کر
کے ، وہ مکہ جس کے سپوت اسلام کو مٹانے کے لیے نکلتے تھے ان میں سے خالد بھی نکلا مگر اسلام کو
مٹانے کے لیے نہیں اسلام کا جرنیل بننے کے لیے تو آہستہ آہستہ، آہستہ آہستہ ، بھور بھور کے ان کی
طاقت کو خدا کم کرتا چلا گیا اور اسلام کی طاقت اللہ بڑھاتا چلا گیا۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
انا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ (الانبیاء: ۴۵) ہم ان کے ملک کی طرف
بڑھ رہے ہیں اور کناروں کی طرف سے اس کو چھوٹا کرتے جارہے ہیں۔وہ اپنی تدبیر
میں کامیاب کیسے ہونگے ہر دو کو اکٹھا کر کے ایک گلدستہ جس طرح بن جاتا ہے بہت خوبصورت کہ
اَوْ يَأْخُذَهُم عَلَى تَخُوفِ یا وہ انہیں آہستہ آہستہ گھٹا کر ہلاک کر دے۔

۳۹۲
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اور یہ سارا کچھ کیوں کرے؟ اس لیے کہ جو تمہارا رب ہے وہ مومنوں پر بہت ہی شفقت کرنے والا
اور بار بار رحم کرنے والا ہے جن مومنوں نے خدا تعالیٰ پر توکل کیا ان کے ساتھ یہ اس کا سلوک ہے اور
وہ رب ہے ربوبیت کرتا ہے اور ربوبیت کے لیے دو چیزوں کی ضرورت تھی۔اس کی شفقت کی اور اس
کے رحم کی۔تم نے دیکھا نہیں کن عظیم مظاہروں کے ساتھ اس نے اپنی شفقت کا، اپنے پیار کا بھی
اظہار کیا اور اپنی رحمتوں کی بارش بھی کی مسلمانوں پر۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۹۷ تا ۳۰۶)
آیت ۵۱ يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام احکام ایک کامل اور مکمل شریعت کے رنگ
میں انسان کو دیئے گئے۔خدا تعالیٰ کا حکم کا ئنات میں چلتا ہے۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ جو خدا نہیں کہتا
ہے وہی کرتے ہیں لیکن کائنات کا ایک حصہ جو آزاد رکھا گیا تھا اس کی ہدایت کے لئے بھی اللہ تعالیٰ
نے سامان پیدا کیا۔اس نے انسان کو کہا کہ تیری مرضی ہے تو اس پر عمل کر اور تیری مرضی ہے تو نہ کر۔لیکن اس کے لئے یہ کہنے کی ذرہ بھر گنجائش نہیں چھوڑی کہ اے خدا! جس طرح تو نے اس عالمین میں
اپنے کامل حکم کے ساتھ خلق کا سلسلہ قائم کیا اور پیدائش کی اور اپنی صفات کے جلوے ان کے اندر
رکھے۔اسی طرح تو نے ہمارے لئے ایک کامل کتاب کیوں نہیں بھیجی بلکہ جب انسان اس کا حامل
ہونے کے قابل ہو گیا تو ایک کامل کتاب اس کو دے دی گئی۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۴۷۱)
آیت ۷۰۶۹ وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ
بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ ثُمَّ كُلى مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ
رَبِّكِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاءُ لِلنَّاسِ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
پس جب ہم اپنے اخلاق کی صحیح تربیت کریں گے تو خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے اپنی
زندگیوں میں دیکھیں گے بعض دفعہ ہنگامی حالات میں تسلی حاصل کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد

آج 10 میں سے 10 باقی