سُوْرَۃُ النَّحْلِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
۳۹۳
سورة النحل
میں احمدی میرے پاس آ جاتے ہیں اور میں انہیں تسلی دیتا ہوں اور تسلی دینے کا ایک سب سے بڑا
ذریعہ یہ ہے کہ میں چھوٹے بچوں سے پوچھتا ہوں
کہ بتاؤ تمہیں کبھی سچی خواب آئی ؟ تو بلا استثناء ہر بچہ
مجھے یہی جواب دیتا ہے کہ ہاں آئی ہے اور کئی ایک سے پوچھ بھی لیتا ہوں کہ کیا آئی۔بچے کو تو اپنی عمر
کے لحاظ سے سچی خواب آئے گی۔بچے کو اپنی عمر کے لحاظ سے یہ خواب تو نہیں آ سکتی جس طرح مثلاً
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عظیم پیشگوئی بتائی گئی تھی کہ زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار۔یہ
اور اسی قسم کی اور بہت سی پیشگوئیاں ایسی ہیں جو مہدی علیہ السلام کے کان میں پڑسکتی ہیں ہمارے
بڑے لوگوں کے کانوں میں بھی نہیں پڑ سکتیں چہ جائیکہ ایک بچے کے کان میں پڑیں۔چنانچہ بچہ کہے
گا کہ میں نے یہ خواب دیکھی تھی کہ میری بھینس بچہ دینے والی ہے اس نے کٹا دینا ہے اور پھر مہینے بعد
بھینس نے جو بچہ دیا وہ کتا تھا۔اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھینس کا کٹا دینا ایک معمولی بات ہے۔بھینسیں کئے بھی دیتی ہیں اور کٹیاں بھی دیتی ہیں۔اس میں تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن ایک مہینہ پہلے
سے بچہ کو بتا دینا کہ یہ بھینس کٹا دے گی یہ بڑی بات ہے۔ایک دن پہلے بھی سوائے خدا کے اور کوئی بتا
نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ وحی کے ذریعہ بتاتا ہے اور جہاں تک میر اعلم ہے اور میرا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ میرا
علم کامل ہے۔ساری دنیا میں خدا کی صفات کے جو جلوے ہیں انسان ان کا احاطہ نہیں کر سکتا لیکن جتنا
علم انسان
کو دیا جاتا ہے وہ بھی بڑا دلچسپ ہے کہ صرف خدا تعالیٰ کی وحی شہد کی مکھی کو پہلے بتادیتی ہے
کہ تیرے انڈے میں نر نکلے گا یا مادہ نکلے گی۔اس لئے اس نے اپنے چھتے میں مختلف جگہیں بنائی ہوئی
ہوتی ہیں۔اگر نر نکلنا ہو تو ایک اور جگہ جا کر رکھتی ہے اور اگر مادہ نکلنی ہو تو اور جگہ رکھتی ہے اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے اولی رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ یہ بھی وحی کا ایک حصہ ہے۔پس خدا تعالیٰ تو ایک ایسی پیار
کرنے والی ہستی ہے ایسی حسن و احسان کی حامل ہستی ہے جو شہد کی مکھی پر بھی قرآن کریم کی اصطلاح
میں وحی کے ذریعہ اپنے پیار کا اظہار کر گئی تو پھر انسان سے وہ کیوں پیار نہ کرے گا لیکن خدا کی آواز
سننے کے لئے پہلے خدا کا بندہ بنا ضروری ہے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۵۰،۱۴۹)
یہ تو ایسی جاہل قومیں ہیں کہ ایک وقت میں انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ قرآنِ کریم تو خدا تعالیٰ کا
جو کہ علام الغیوب ہے کلام ہی نہیں ہو سکتا۔بھلا وہ کیوں نہیں ہوسکتا؟ کہ جی اس میں تو یہ لکھا ہوا ہے کہ
شہد کی مکھی اپنے جسم میں سے شہد بناتی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا اور پھر
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۹۴
سورة النحل
میرا خیال ہے کہ سوڈیڑھ سو سال تک پادری مختلف ملکوں میں یہ اعتراض کرتے رہے۔ہماری بدقسمتی
ہے کہ مسلمانوں میں سے ایسے سکالر پیدا نہیں ہوئے جو اس کے متعلق تحقیق کرتے لیکن خود عیسائی محقق
عالموں نے شہد کی مکھی پر تحقیق کی اور اب پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی جو شہد بناتی ہے اُس میں پچاس
فی صد سے زیادہ اس کے اپنے جسم کے غدود میں سے جو سیکریشن (Secretion) یا مادہ نکلتا ہے وہ
اس نے شہر میں شامل کیا ہوتا ہے اور شہد کے یا اس کے چھتے کے جو مفید اور صحت مند حصے ہیں وہ
سارے شہد کی مکھی کے اپنے ہیں وہ پھول کے ٹیکٹر (Nectar) میں سے یہ لے کر نہیں آ رہی ، چھ قسم
کے اینٹی بائیوٹکس ہیں پنسلین وغیرہ وغیرہ کے نام آپ نے سنے ہوں گے اب تو زمیندار بھی کہتے ہیں
کہ سووا لگاؤ تو ہمیں آرام آئے گا ورنہ نہیں۔یعنی وہ ٹیکوں وغیرہ سے واقف ہو گئے ہیں لیکن اب
دریافت ہوا ہے
کہ شہد کی مکھی جو اینٹی بائیوٹکس یعنی زہر کش چیزیں بنارہی ہے انسان ابھی تک ان کی
گرد کو بھی نہیں پہنچ سکا اور نہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے اندر یہ چیز رکھی ہے اور وہ خدا تعالیٰ
کے علم کامل اور اس کی وحی کے ذریعہ سے یہ کام کر رہی ہے۔أوحى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ خدا تعالیٰ نے مکھی کو وحی کی کہ یہ کام کر۔پھر ہر قسم کے اینٹی بائیوٹک کی
ایمونٹی (Immunity) ہو جاتی ہے یعنی بیماری کے کیڑوں کو دوائی کی عادت پڑ جاتی ہے لیکن اب
کوئی پچھلے دس پندرہ سال میں یہ پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی ایک جرم کش بناتی ہے کہ جو بیماری کے
سارے کیڑے مار دیتا ہے اور پھر کوئی ایمونٹی (Immunity) پیدا نہیں ہوتی۔یعنی یہ نہیں ہے کہ
پھر کہیں کہ جی اب یہ دوائی دو گے تب بھی کیڑے نہیں مریں گے بلکہ اگر نیا حملہ ہوگا تو یہ اس کے
کیڑوں کو بھی مار دے گا۔اور انسان کا وہ حصہ جو Unfortunately ، بدقسمتی سے اپنے خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے محروم بھی
ہے، جو حقیقی رحمتیں ہیں لیکن لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَطی (النجم:۴۰) کے وعدہ کے نتیجہ میں جن
میدانوں میں انہوں نے کوشش کی ان میں ترقیات بھی انہوں نے کیں، وہ آگے بڑھ رہے ہیں اور ان
کی یہ ڈسکوریز (Disvovries) جو ہیں ،نئی سے نئی معلومات جو ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے جو حقیقت ہمارے سامنے رکھی ، اس کو ظاہر کر کے ہمارے سامنے پیش کر رہی ہیں۔قرآن کریم نے کہا تھا کہ شہر میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔معترض نے اعتراض کیا تھا یہ تو
(خطابات ناصر جلد دوم صفحه (۱۰۹)
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۹۵
سورة النحل
بڑا نا معقول ہے دعوئی اور اسی معترض نے یعنی قوی لحاظ سے یہ ثابت کر دیا شہد کی بعض صفات یا شہد کی
مکھی کی بعض صفات سے کہ نا ممکن نہیں۔یہ جو دعویٰ کیا گیا کہ فِیهِ شفاء للناس یہ نا معقول نہیں
ہے۔ہمارا علم ان حدود تک بھی نہیں پہنچتا (انتہا تک تو پہنچ ہی نہیں سکتا میرے اس مضمون کی روشنی
میں ) کہ جوستر ، اسی سو بیماریاں سامنے آتی ہیں ان کا علاج شہد سے کیا جاسکے۔اسے سمجھنے کی ، جہاں
ہم سمجھ سکتے ہیں اس حقیقت اور اصول کو وہ یہ ہے کہ نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ شہد کی مکھی مکس (Mix)
نہیں کرتی میکٹر (Nectar) کو بلکہ جب تک کسی پھول سے وہ ٹیکٹر اٹھانا شروع کرے شہر بنانے کے
لئے جب تک وہ نیکٹر اسے میسر رہے وہ اسی کے پاس جاتی ہے۔یعنی کوئی ہزار ڈیڑھ ہزارکھی جو ہے
ان کی ورکر، وہ باہر نکلتی ہے گلاب کے پھول سے اٹھالیا تو صرف گلاب کے پھول پر جائے گی جب تک
گلاب کے پھول اس کو میسر ہیں اس کے اٹھانے کے لئے۔جب ختم ہو جائے گلاب تب وہ دوسرے
پھول کے پاس جاتی ہے۔پھر جو اس کا چھتہ ہے اس میں گلاب کے پھول کے ساتھ وہ Mix نہیں
کرے گی اس شہر کو بلکہ چھتے کے اندر ایک نئی جگہ نئے شہد کو جمع کرنا شروع کر دے گی اور پرانے شہد کو
وہ کھانا شروع کر دے گی۔وہ اپنے لئے بناتی ہے کچھ ہمیں بھی دے دیتی ہے تحفہ۔اب طب یونانی نے قریباً ہر بیماری کا علاج جڑی بوٹیوں سے اور ہومیو پیتھک نے ایک قدم آگے
بڑھ کے یہ کہا کہ جڑی بوٹی (ہومیو پیتھک جس شکل میں بھی بناتے ہیں پوٹینسی ) کی دوا پہلے استعمال
کرو۔جب بالکل ناکام ہو جاؤ پھر معدنیات کی طرف آؤ کیلشیم دے دو، یہ دے دو، وہ دے دولیکن
پہلے وہ Try کرنی ہے تم نے۔تو سب سے اچھی وہ ہے اور انسانی جسم مادی دنیا میں سب سے لطیف
جسم ہے اور نیکٹر (Nectar) مادی دنیا میں سب سے لطیف غذا ہے۔اس واسطے عقلاً انسانی جسم کے
سب سے زیادہ موافق ہے۔امل تاس استعمال کرتی ہے طب جلاب کے لئے۔بہترین جلاب انسان
کے لئے امل تاس کے پھول کا شہر ہے اگر مکھی وہاں سے اٹھانا شروع کر دے تو چھتے میں سے خالص
شہد امل تاس کا آپ کو مل جائے گا۔اور یہ خاصیت کہ یہ پالی جاسکتی ہے۔اب یہ مثلاً چین نے تجربے
کئے ہیں وہ اپنی مرضی سے جن پھولوں سے شہد بنانا چاہیں وہ بنا لیتے ہیں۔پھر اس علم کے بعد پورے
وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ Orange Blossom کا شہد ہے، مالٹے اور سنگترے وغیرہ میں
پھول آتے ہیں نا بڑی خوشبو ہوتی ہے اس میں ، اس کے پھول کے اندر۔اس واسطے کہ اگر مکھی کا چھتہ
۳۹۶
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
جو پلی ہوئی لکھی ہے وہاں ہو اور پھول نکل آئیں اور پہلے پھول ان کو ملنے بند ہوجائیں اور مالک باغ
اور مکھی کے چھتے کو دیکھے کہ میرے چھتے کی مکھیاں ان پھولوں کی طرف،Orange Blossom
کی طرف جارہی ہیں اور وہاں سے لا رہی ہیں نیکٹر تو وہ قسم کھا سکتا ہے کہ یہ اس کا پھول ہے کیونکہ
Mix کرتی ہی نہیں۔تو یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے اور علم کے دروازے۔میں نے ایک ڈاکٹر سے کہا تھا۔یہاں نہیں
آئے یہ تو بلین ڈالر ریسرچ پروگرام دیئے ہیں خدا تعالیٰ نے ہمیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم ۴۱۶ تا ۴۱۸)
آیت ۳۷۲ وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِينَ
فضْلُوا بِرَادِى رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيْهِ سَوَاءٌ ۖ أَفَبِنِعْمَةِ
اللهِ يَجْحَدُونَ وَ اللهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ
اَزْوَاجِكُم بَنِينَ وَ حَفَدَةً وَ رَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ
وَ بِنِعْمَتِ اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ
:
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ اللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ کہ جو کچھ بھی
انسان کو ملا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اور جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو ملا ہے وہ
قرآن کریم کی اصطلاح میں رزق کہلاتا ہے اور یہاں یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رزق کی بخشش
میں جو مختلف انسانوں کو اس نے دیا ، بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔بعض کو زیادہ دیا بعض کو کم دیا
ہے اور جولوگ خدا تعالیٰ کی یہ جو عطا ہے اور جو اس کا رنگ ہے اور جس شکل میں اس نے یہ تقسیم کیا ہے
اپنے رزق کو اس کی حکمت کو سمجھتے نہیں۔وہ خدا تعالیٰ کا عطا کردہ جو رزق ہے، اسے کسی صورت میں بھی
ان لوگوں کی طرف جو ان کے ڈپنڈنٹ (Dependant) ہیں جن پر ان کے داہنے ہاتھ قابض
ہیں۔یہاں غلام مراد نہیں بلکہ جو ، جن کی ذمہ داریاں ان پر ہیں کہ ان کے کھانے کا، پینے کا، کپڑوں
کا، رہائش کا ، ان کے علاج معالجہ کا ان کو خیال رکھنا چاہیے وہ ان لوگوں کو خدا کے دیئے ہوئے رزق
۳۹۷
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
میں حصہ دار بنانے کے لئے تیار نہیں اور خدا تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ حصہ دار بھی وہ اس طرح بنا ئیں کہ جس
کے نتیجہ میں وہ برابر کے حصہ دار بن جائیں۔پھر کیا وہ اس حقیقت کے جاننے کے باوجود، یہ حقیقت جو
پہلے بیان ہوئی وہ یہ کہ دینے والا اللہ اور حکمت یہ ہے کہ سارے اس میں شریک کئے جائیں اور مختلف
جگہوں میں خدا تعالیٰ نے بتایا کہ ہر انسان کے لئے میں نے اس ارض اس جہان کو ، اس کی نعماء کو پیدا
کیا ہے کسی خاص گروہ کے لئے نہیں پیدا کیا۔انسان انسان میں اس معاملہ میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔رزق دنیا اور رزق سے مراد میری یہ پیسہ یا گندم نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے جو چیز بھی دی جیسا کہ میں
نے شروع میں کہا تھا وہ رزق کے لفظ کی اصطلاح کے اندر آ جاتا ہے۔ایک تو بالکل واضح اور غیر
مشکوک یہ حقیقت ہے کہ بعض لوگوں میں قابلیت زیادہ ہے۔ہر میدان میں استعدادیں مختلف بھی ہیں
اور ہر میدان کی استعداد میں فرق بھی ہے مثلاً تجارت کو لے لیں۔مشہور ہے کہ بعض لوگ ایسے ہوتے
ہیں کہ جس چیز کو مٹی کو بھی ہاتھ لگا ئیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جو سونے کو بھی
ہاتھ لگا ئیں تو وہ مٹی بن جاتی ہے یعنی ان میں جو مٹی کو ہاتھ لگا ئیں جن کے متعلق کہا گیا وہ سونا بن جاتا
ہے خدا تعالیٰ نے یہ استعداد اور صلاحیت پیدا کی ہے کہ وہ تجارت کے میدان میں آگے بڑھیں اور
پیسے جمع کریں۔مدینہ کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ایک جس وقت خدا تعالیٰ نے دنیا جہان کی دولتوں کا رخ مدینہ کی
طرف پھیر دیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانثاروں کے قدموں میں ساری دنیا کی
دولتوں کو اکٹھا کر دیا۔اس کی ابتدا تھی ابھی۔تاجروں کا کوئی قافلہ ایک لاکھ اونٹ مدینہ کی منڈی کی
طرف
لا رہا تھا۔راستہ میں ایک صحابی گزر رہے تھے اپنے کسی کام سے وہاں انہوں نے دیکھا یہ
مال منڈی میں جا رہا ہے۔وہ بھی تاجر تھے انہوں نے غور کیا۔انہوں نے دل میں فیصلہ کیا مال اچھا ہے
میں خریدوں گا۔لیکن حکم یہ ہے اسلام کا کہ بھاؤ کو بگاڑو نہ منڈی میں جانے دو۔وہاں جو منڈی کا بھاؤ
نکلے اس کے مطابق خریدو۔منڈی کے باہر بھاؤ بگاڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے دل
میں ایک خیال قائم کیا ، سوچا، ایک فیصلہ کیا منڈی میں آگئے۔ان سے پہلے ایک اور صحابی نے سودا کر
لیا ایک لاکھ اونٹ کا۔وہ آپس میں سارے بھائی بھائی اور دوست تھے۔وہ جنہوں نے رستے میں
دیکھا تھا انہوں نے آکے اپنے دوست کو کہا تم پہلے آگئے منڈی میں تم نے یہ مال خرید لیا ایک لاکھ
۳۹۸
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اونٹ۔میرا تو خیال تھا میں خریدوں گا۔تو انہوں نے کہا تم اب خرید لو۔پوچھا کیا بھاؤ ،کس بھاؤ پر؟
انہوں نے کہا جس بھاؤ پر میں نے لیا ہے اسی بھاؤ پر تم لے لو، صرف نکیل مجھے دے دو ہر اونٹ کی۔تو
اب یہ بڑا تاجر، تاجر دماغ یہ سوچ سکتا ہے کہ تکمیل مجھے دے دواسی بھاؤ پہ لے لو۔اگر وہ اٹھنی بھی قیمت
سمجھی جائے تکمیل کی تو پچاس ہزار روپے کا انہوں نے آدھے گھنٹے میں نفع حاصل کر لیا۔میں بتایہ رہا ہوں کہ یہ جو کہا ہے کہ ہم نے فضیلت دی بعض کو بعض پر ، یہ فضیلت کا پہلا محل جو ہے وہ
استعداد کا دینا ہے۔بعض زمیندار ہیں، میں نے خود پڑھا ہے یعنی دنیا کی بات کر رہا ہوں صرف اپنے
علاقہ کی بات نہیں کر رہا۔یہاں سے ہزاروں میل دور سے یہ واقعہ ہوا کہ پندرہ ایکڑ کے مالک نے
ساڑھے پانچ لاکھ روپیہ خالص آمد پیدا کی اور بہت سارے ایسے زمیندار بھی ہیں کہ جو پندرہ ایکٹر
کے مالک ہیں اور سرخ مرچ کی چٹنی پیس کے اور روکھی روٹی کے ساتھ ان کا گزارہ ہے۔علم کے میدان میں، ہر علم کے میدان میں آپ کو نہایت ذہین ، آگے بڑھنے والے ملیں گے۔ہر
علم کے میدان میں آپ کو اس علم کے حصول کی صلاحیت نہ رکھنے والے یا کم رکھنے والے پیچھے رہنے
والے بھی ملیں گے۔انسان کی خدا تعالیٰ نے عظیم حقیقت بیان کی ہے اس کا جلوہ نظر آتا ہے۔انسان
کی ہر شعبہ زندگی میں آپ کو اس آیت میں جو وَ اللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ کہ ہم
نے جو عطا دی انسان کو اس میں بعض کو بعض پر فضیلت دے دی لیکن اسی آیت میں ساتھ یہ کہا کہ
فضیلت اس لئے نہیں دی کہ تم میرے بندوں کے خدا بننے کی کوشش کرو بلکہ اس لئے دی ہے کہ جو
تمہارے(Dependant) ہیں، جو تمہارے زیر کفالت ہیں ان کو اپنے برابر سمجھو۔جو کھاؤ نہیں
دو۔جو پہنو انہیں پہناؤ جہاں رہو ا نہیں رکھو۔یہ جو ( Dependant) ہیں اس میں سب سے نچلا
درجہ اُن غلاموں کا تھا جو اسلام سے پہلے غلام بنالئے گئے تھے لیکن فوری طور پر بغیر صحیح انتظام کے ان
کو آزاد کر دینا انسان پر ظلم کرنا تھا۔ایسا ہی تھا جیسے چڑیا گھر کے شیر کو آزاد کرنے کے لئے لاہور میں
انار کلی میں لا کے چھوڑ دیا جائے۔پہلے ان کو انسانیت کے آداب، شرافت کے آداب، اخلاق ، ان کی
ذہنیت میں تبدیلی پیدا کرنے کا سوال تھا، بعد میں ان کو آزاد کرنے کا سوال تھا۔تو یہ جو میں بات بتا رہا ہوں کہ جو زیر کفالت ہیں ان کو اپنے برابر کا حصے دار سمجھو کیونکہ خدا تعالیٰ کا
یہی منشا ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو آپ کھاتے ہو وہ اپنے غلام کو کھلاؤ۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۹۹
سورة النحل
پرانے غلام جو ملے ہیں ورثے میں۔اس کے بعد پھر وہ جو قابلیتیں اور صلاحیتیں ہیں اس کے نتیجہ میں مختلف چیزیں رزق کے ساتھ
تعلق رکھنے والی انسان
کو ملتی ہیں۔ایک شخص ہے وہ علم میں ترقی کرتا ہے۔اس کے اوپر دو فرض عائد
ہو جاتے ہیں۔ایک علم پڑھانا دوسروں تک پہنچانا اپنی قابلیت کو اور اپنے جیسے ذہین لڑکوں کے لئے
یہ تدابیر سوچنا کہ وہ بھی اسی طرح انتہائی رفعتوں تک پہنچنے والے ہوں اور دوسرے یہ کہ علمی ترقی کے
نتیجہ میں دنیوی اموال جو ہیں وہ حاصل ہوتے ہیں اس میں اگر ایک شخص کہے کہ جی میں آئن سٹائن
بن گیا اس واسطے جو دنیا مجھے اموال دیتی ہے اس کے اوپر میں کسی کا حق نہیں سمجھوں گا قرآن کریم کہتا
ہے یہ غلط ہے۔تمہیں ہر دوسرے کا حق سمجھنا پڑے گا کیونکہ یہ فضیلت خدا تعالیٰ نے اس لئے نہیں
دی کہ تمہاری اجارہ داری ہو جائے بلکہ بہت ساری اشیا پر اس لئے دی ہے کہ تم جہاں خدا تعالیٰ کی
دنیوی مادی نعمتوں سے مالا مال ہوئے ہو وہاں تمہارے لئے ایسے سامان پیدا کئے جائیں کہ ان
مادی نعمتوں کے صحیح استعمال کے نتیجہ میں تم روحانی نعمتوں کو حاصل کرنے والے بن جاؤ اور جو وقتی
طور پر اور ہلاک ہونے والی چیزیں ہیں ان کے ذریعہ سے تم خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ان کا
استعمال کرنے کے نتیجہ میں ابدی نعمتیں جو خدا تعالیٰ کی ہیں اس کی رضا کی ابدی جنتوں سے تعلق
رکھنے والی ان کے تم حق دار بنو۔یہاں اس آیت کے آخر میں میں نے اس کا ایک ٹکڑالیا تھا، تو آخر میں ہے کہ پھر کیا وہ اس حقیقت
کے جاننے کے باوجود اللہ تعالیٰ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں۔تو انکار کے ساتھ ہی اقرار اور انکار دونوں کا
یہاں مضمون کے لحاظ سے ذکر ہے اور اقرار کے معنے ہیں خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق کو خدا تعالیٰ
کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق خرچ کرنا اور خدا تعالیٰ کی نعمت کے انکار کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
سے نعمت حاصل کی اور جس سے پایا اسی کی حکم عدولی شروع کر دی۔یہ ہے کفرانِ نعمت۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيْبَتِ افَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَ بِنِعْمَتِ اللَّهِ
هُمْ يَكْفُرُونَ اور اللہ نے تمہیں تمام قسم کی پاکیزہ چیزوں سے رزق بخشا ہے۔کیا پھر بھی ایک ہلاک
ہونے والی چیز جود نیوی عطا کی شکل میں تمہارے اوپر نازل ہوئی اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔اس پر تو
ایمان رکھو گے اور کہو گے کہ خدا تعالیٰ نے ہم میں پتا نہیں کیا خوبی دیکھی کہ دنیوی اموال سے مالا مال
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۰۰
سورة النحل
کر دیا اور جو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں، اللہ تعالیٰ کی نعمتیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا تقاضا ہے
ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں ان مادی اور دنیوی عطایا کے نتیجہ میں تم روحانی نعمتوں سے محروم ہونے کی
کوشش کرو گے۔وَ بِنِعْمَتِ اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ اصل نعمت خدا تعالیٰ کی۔ایک شخص ہے اس کو اتنا مال
ملا کہ اس پر دس ہزار روپیہ زکوۃ واجب ہو گئی خدا کے لئے۔وہ دس ہزار روپیہ خدا کے حکم سے دے دیتا
ہے تو جو دولت اس کو ملی جس پر زکوۃ واجب ہوئی مادی دولت ہے۔روپیہ ہے۔سونا ہے۔چاندی
ہے۔بھیڑ بکری ہے۔اونٹ ہیں۔گائے اور بھینس ہے وغیرہ وغیرہ تو وہ زکوۃ دے گا تو یہی چیز جو مادی
ہے اس نے خدا تعالیٰ کا حکم ماننے کے نتیجہ میں ایک روحانی نعمت کا دروازہ کھولا نا! خدا تعالیٰ نے کہا
میرے بندے نے میرے حکم کے مطابق میری راہ میں اپنے مال کو میرے بتائے ہوئے نصاب کے
مطابق خرچ کر دیا۔مگر خدا تعالیٰ نے محض یہ نصاب نہیں مقرر کیا بلکہ نوع انسانی کا جہاں تک تعلق ہے
اس نصاب کا میں آگے آکے ابھی ذکر کروں گا۔رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبت یہاں جو الطيبت کا لفظ
استعمال کیا گیا اس سے میری توجہ اس طرف پھری کہ خدا تعالیٰ کی ہر نعمت جو ہے، وہ پاک ہے۔اس
معنی میں کہ وہ پاکیزگی کی طرف لے جانے والی ہے۔پاکیزگی کی طرف لے جانے والی ہے صحیح
استعمال کے نتیجہ میں ، اعمال صالحہ کے نتیجہ میں۔تو یہاں رزقکم میں ہر قسم کی عطا اور بخشش آ گئی اور من الطیبت میں اس طرف اشارہ کیا کہ
خدا تعالیٰ کی ہر قسم کی عطا اور بخشش کے نتیجہ میں تم خدا تعالیٰ سے اس کے پیار کو حاصل کر سکتے ہوا گر اس
کا صحیح استعمال کرو۔لیکن پھر آگے کافروں کو مخاطب کر کے خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے
ا فَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ جو ہلاک ہونے والی چیز ہے اس پر تو وہ ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں
اس لئے دی کہ ہم ہی اس سے فائدہ اٹھائیں اور کوئی اور اس کا شریک نہ ہو۔ہم ہی اس کا استعمال
کریں صحیح یا غلط جس طرح چاہیں۔جس طرح قرآن کریم میں ایک نبی کے متعلق آیا ہے کہ ان کی
امت نے کہا ہمیں اس بات سے روکتا ہے کہ جو ہمیں خدا نے چیز میں دی ہیں ہم اپنی مرضی کے مطابق
ان کو خرچ نہ کریں۔تو طیبات سے اس طرف ہمیں توجہ دلائی گئی کہ خدا تعالیٰ کی ہر نعمت اگر اس کا صحیح استعمال ہوا بدی
رحمتوں کے دروازے کھولنے والی ہے اور جو اس کا غلط استعمال ہے اس قرآن کریم نے باطل یعنی ایک
۴۰۱
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہلاک ہونے والی چیز قرار دیا ہے یعنی خدا تعالیٰ نے ابدی نعمتوں کو نواز نے کے لئے تمہیں چھوٹی اور
بڑی، دینی اور دنیوی نعمتیں عطا کی تھیں لیکن تم نے ان کا محض دنیوی استعمال کر کے اور اپنے ربّ کو
بھول کر اور اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر کے اس کو محض ایسے طور پر استعمال کیا کہ وہ آئی اور چلی گئی۔دنیا تو ہے ہی آنی جانی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے تم وارث نہیں بنے۔۔۔۔۔۔۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ - وَ فِي أَمْوَالِهِمْ کی ضمیر اس
آیت میں میرے نزدیک جو میں اب معنی کر رہا ہوں جیسا کہ میں نے بتایا بہت سے بطون ہیں
وفي أموالهم وہ لوگ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ کہا ہے نا۔وہ لوگ جن کو ہم نے دوسروں پر فضیلت
دی۔انہوں نے تجارت کی اور تجارت کے مال بڑے اکٹھے کر لئے۔انہوں نے زراعت کی اور بڑی
آمد پیدا کی اپنی زمین سے۔انہوں نے کارخانے لگائے اور وہ Millionaire بن گئے وغیرہ وغیرہ۔دنیوی لحاظ سے انہوں نے دولتیں اکٹھی کیں۔وہ ذہین تھے ان کو اپنے ذہنوں کی نشوونما کے سامان ہم
نے دیئے تھے ان کو انہوں نے استعمال کیا اور سائنس کے میدان میں اور دوسرے علوم کے میدان میں
آسمانوں کی رفعتوں تک پہنچ گئے اور اس ذریعہ سے انہوں نے دنیوی اموال بھی کمائے۔محاورہ ہے
کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی
کہ کمال حاصل کرو دنیا کی عزت بھی حاصل ہو جائے گی اور دنیا کے اموال بھی حاصل ہو جائیں
گے۔ان لوگوں کے اموال میں ایک تو یہ گروہ ہو گیا نا۔ایک دوسرا گروہ ہے جو سائل بھی ہے اور محروم
بھی ہے۔جس کو ان حقوق کا جو خدا تعالیٰ نے اس کے قائم کئے ہیں علم بھی ہے اور اسے مل نہیں رہے اور
وہ ان کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق کا علم نہیں اس واسطے مطالبہ ہی
نہیں کر سکتا اور وہ خاموش ہے اور محروم ہے۔اس کو پتا ہی نہیں میرے حقوق کیا ہیں۔جیسا کہ اس وقت
یہ جو ترقی یافتہ مہذب قو میں ہیں ان کے مزدوروں کو کچھ پتا نہیں کہ ان کا حق کیا ہے اور میں ان سے
مذاق میں ہنسی میں مسکراتے چہروں کے ساتھ بات کرتا تھا اور یہ حقیقت ان کے سامنے رکھتا تھا کہ یہ
عجیب بات ہے کہ تمہارا مزدور اپنے حق کے حصول کے لئے سٹرائیک کرتا ہے اور اس کو یہ پتا نہیں کہ
اس کا حق کیا ہے۔یہ عجیب چیز بن گئی نا! کہ جس چیز کا اس کو علم ہی نہیں اس کے حصول کی وہ کوشش کر رہا
ہے۔تو حاصل کیسے کرے گا جس کا علم ہی نہیں اس کو۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۰۲
سورة النحل
تو محروم ہے وَی اَموَالِهِمْ حَقٌّ ان کا حق ہے ان کے مال میں جن کو خدا نے دیا۔مختلف طریقوں
سے دیا کسی کو تجارت کا ملکہ دیا کسی کو زراعت کرنے کی صلاحیت عطا کی۔کسی کو استعداد میں دیں اور
صلاحیتیں دیں علوم کے حاصل کرنے میں مختلف طریقوں سے اس نے فضیلت حاصل کی اور اموال
اکٹھے کئے۔خدا کہتا ہے صرف تم اس کے حق دار نہیں بہت سارے اور حقوق ہیں جو تمہارے مال کے
اندر ہم نے جمع کئے ہوئے ہیں اور یہ بتا دوں ضمناً کہ خدا تعالیٰ نے ضرورت اور حاجت اور بھک منگا
ہونے کا تصور نہیں ہمیں دیا بلکہ غریب کا حق قائم کیا ہے اور یا یہ شخص جو مالدار ہے فَضْلَ بَعْضَكُمْ عَلَى
بعض کے گروہ والا خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے یہ خود ان کے حقوق ادا کرے گا یا خدا تعالیٰ
کی قائم کردہ جو تنظیمیں ہیں یا جو حکومتیں ہیں یا جو اقتدار ہیں وہ ان کو حقوق دیں گے۔جہاں سے میں
نے شروع کیا تھا لوٹ کے پھر وہیں آ گیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولتمند اور صاحب ثروت بنایا ہے ان کے
اموال میں ہر اس شخص کا حق ہے جو اپنے رب کے قائم کردہ حقوق سے محروم ہے۔خواہ وہ اس حقیقت
سے واقف ہو، خواہ اس کا علم اس کو نہ ہو ہر صورت میں اس کا حق خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا ہے۔۔۔۔قرآن کریم یہ کہتا ہے اصل تو یہ ایک فقرہ ہے جس کے لئے میں نے یہ خطبہ آج پڑھا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جب انسانوں کے ایک طبقہ کو ان کے مناسب حال اور متوازن غذا نہ ملے اور
اس سے وہ محروم ہوں تو سب دولتمند ان کے برابر لا کے کھڑے کر دیئے جائیں۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ میں بڑا عظیم اعلان ہوا ہے۔خدا یہ کہتا ہے کہ اگر مثلاً کوئی ملک اس کو ہم کہتے ہیں
جیم ہر نام لے دیتے ہیں۔اس کی اسی فیصد آبادی جو ہے اس کو مناسب حال متوازن غذ انہیں ملتی تو
جب تک اس طبقہ کو مناسب حال متوازن غذا نہیں ملتی کسی امیر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان سے بڑھ کے
کھائے۔وہاں لا کے کھڑا کر دیا جائے گا کہ جیسا یہ کھائے گا ویسا وہ کھائے گا۔تمام امرا اور دولتمند
صاحب ثروت جو ہیں ان کو دکھ اور تکلیف میں غریب کے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا کر کے سو فیصد
ان کا شریک حال بنادیا۔شریک غم بنا دیا ان کا اور ان امیر کو یہ کہا ہم نے تمہیں بڑا دیا۔جب ان کو
مناسب حال متوازن غذا مل جائے پھر اپنی مرضی کی کھا۔تیرے اوپر کوئی پابندی نہیں۔بعض دوسری
( Extreme) پر چلے گئے ہیں۔خیالات فلاسفی ، ازم جو ہیں وہ کہتے ہیں کسی کو بھی اس کی مرضی کا
۴۰۳
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
نہیں کھانے دیں گے۔یہ غلط ہے۔قرآن کریم کہتا ہے فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ ہر
شخص کو اس کا حق
ادا کرو۔پھر جوز ائد تمہارے پاس ہے پھر اپنی مرضی چلا لو اس کے اندر اور پھر جب اپنی مرضی چلانے
کا وقت آئے گا پھر خدا کہتا ہے جب اپنی مرضی چلا رہے ہو تو اپنی عارضی خوشیوں کا خیال رکھنے کی
بجائے اپنی ابدی خوشیوں کا خیال رکھو۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۳۷ تا ۷ ۲۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر میں نے تمہارے لئے حلال رزق کے سامان اور وسائل پیدا نہ کئے
ہوتے اور شیطان تمہیں بہکا دیتا تب تو شاید تمہارا کوئی عذر ہو جاتا لیکن رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبت میں
نے طیب رزق کے بے حساب سامان تمہارے لئے پیدا کئے ہیں اگر تم میرے اس عظیم اقتصادی
نظام کے بعد بھی ناجائز باتوں کو اور ناجائز اختلافات سے مال اکٹھا کرنا چاہو یا دوسروں کی چیزوں
سے ان کی اجازت کے بغیر فائدہ حاصل کرنا چاہو تو یہ درست نہیں ہے افَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ کیا ایسے
لوگ ایک ہلاک ہونے والی باطل چیز پر انحصار رکھتے ہیں اور ان کا یہ ایمان ہے کہ دنیا کی ضرورتوں کو
اس قسم کے باطل افعال پورا کر دیں گے اور اللہ تعالیٰ نے جو قو تیں اور استعدادیں انہیں دی ہیں اور
ان کے لئے رزق طیب کے جو سامان پیدا کئے ہیں ان سے وہ انکار کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے تو ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ تم رزق طیب کے حصول کے سامان پیدا کرو اور اس کے نتیجہ میں روحانی طور
پر تم میری برکات کے وارث بنو گے لیکن تم اس کا انکار کرتے ہو، تم اس کا کفر کرتے ہو تم ناشکری بھی
کرتے ہو اور اس کی طرف متوجہ بھی نہیں ہوتے پھر تم اللہ تعالیٰ کے غضب سے کیسے بچ سکتے ہو۔ہر احمدی بھائی کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دوسرے بھائی کو اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانے کی کوشش
کرے اور جماعت کے نظام کا یہ فرض ہے کہ اس قسم کے باطل افعال کو رو کے چند دنوں کے لئے اور
وقتی طور پر تکلیف ہوگی لیکن میں کسی کا رازق نہیں، نہ کوئی اور شخص دوسرے کا رازق ہے رازق تو
اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس نے یہ کہا ہے کہ حلال اور طیب راہوں سے اموال کماؤ اور اسی نے یہ
فرمایا ہے کہ رزق حلال اور رزق طیب کے سامان میں نے پیدا کئے ہیں اور بے شمار پیدا کئے ہیں اور
خدا یہ کہتا ہے کہ اگر تم طیب رزق کے حصول کی راہوں کو چھوڑو گے، غلط قسم کے تصرفات سے ناجائز ،
عارضی اور ہلاک ہونے والا فائدہ حاصل کرو گے تو تم خدا تعالیٰ کے ناشکرے بندے بن جاؤ گے اور
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہو جائے گا اور ہم میں سے کون اس بات کو پسند کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے یا
۴۰۴
سورة النحل
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اس کے بھائی سے ناراض ہو جائے ہم تو ہر وقت استغفار کرتے رہتے ہیں اور اس کی پناہ ڈھونڈتے
رہتے ہیں اور جس طرح ہمیں اپنی فکر ہے اسی طرح ہمیں اپنے بھائیوں کی بھی فکر ہے اور ہم ان سے
ایسے کام نہیں ہونے دیں گے (جہاں تک ہماری طاقت ہے ) جس کے نتیجہ میں وہ خدا تعالیٰ کو ناراض
کرنے والے ہوں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۷۲، ۳۷۳)
آیت ۹۰ وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِّنْ أَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا
بِكَ شَهِيدًا عَلَى هَؤُلَاءِ وَ نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى
وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ
اس وقت میں مختصراً اپنے بھائیوں کو اس آیت کے مضمون کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو ابھی
میں نے تلاوت کی ہے اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قرآن عظیم نیکی ، تقویٰ اور قرب
کی سب راہوں کی طرف ہدایت کرتا ہے جس شخص نے اپنی سب استعدادوں کی کامل تربیت کرنی ہو
اور اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر زیادہ سے زیادہ قرب الہی کو پانا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ
وہ قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرے۔دوسری بات اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں یہ بیان فرمائی ہے کہ ہدایت کے اصول اور ان اصول
کی فروع اور شاخوں کے صحیح علم کا حصول رحمت باری پر موقوف ہے اگر چہ قرآن کریم نے ہدایت کی
سب راہوں کو منور کیا ہے لیکن اس نور کو دیکھنے کی آنکھ رحمت باری کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔تیسری بات اس آیہ کریمہ میں ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے سامان پیدا
ہو جائیں کہ تم قرآن کریم کی بتائی ہوئی روشن اور منور راہوں کو سمجھنے لگو تو پھر ایک اور چیز کی ضرورت
ہے اور وہ یہ کہ ان راہوں پر چلنے کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بغیر ملتی نہیں اور اللہ تعالیٰ نے
چوتھی بات اس آیہ کریمہ میں ہمیں یہ بتائی ہے کہ رحمت کے حصول کے ذرائع بھی قرآن کریم نے ہی
ہمیں بتائے ہیں ان ذرائع کے حصول کے لئے قرآن کریم کی طرف توجہ کرو اور قرآنی تعلیم کے
مطابق عمل کرو اور جیسا کہ قرآن کریم نے کہا ہے دعاؤں میں لگے رہو اور خود کو نیست محض سمجھو اور
سب نور اور سب رحمت کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو جانو اور اس سے دعا کرتے رہو کہ وہ ہمارا پیارا