سُوْرَۃُ النَّحْلِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
عزاسمہ تمہیں ان راہوں کے سمجھنے اور ان کے جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے جو
قرآن کریم نے بیان کی ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب اس رحمت کا نزول انسان پر ہو جاتا ہے تو اس
کو اس کی خوشیاں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی وہ جنت مل جاتی ہے کہ جس کی قیمت کا تصور بھی ہمارے دماغ
نہیں کر سکتے۔قرآن کریم نے یہ سب باتیں بیان کرنے کے بعد مسلمانوں کے لئے عظیم بشارت کا پیغام دیا ہے
قرآن کریم کی اس عظیم بشارت کا پیغام آج میں اپنے بھائیوں
کو پہنچا تا ہوں اس دعا کے ساتھ ایک
مسلمان کو جو بشارتیں رب رحیم نے دی ہیں وہ ہمیشہ ہی ہم احمدیوں
کو ملتی رہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۵۱،۴۵۰)
آیت ۱۰۷ مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِةِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ
مطمين بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ
اللهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
جولوگ بھی اپنے ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ کا انکار کریں سوائے ان کے جنہیں کفر پر مجبور کیا
گیا ہو لیکن ان کے دل ایمان پر مطمئن ہوں وہ گرفت میں نہ آئیں گے (جن کا دل مطمئن ہے ) ہاں
وہ جنہوں نے اپنا سینہ کفر کیلئے کھول دیا ہو ان پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے
بڑا بھاری عذاب مقدر ہے اور پھر فرماتا ہے اس کے بعد اور ایسا اس سبب سے ہوگا، اگلی آیت میں ہے
کہ انہوں نے اس ورلی زندگی سے محبت کر کے اسے آخرت پر مقدم کر لیا اور نیز اس وجہ سے کہ
اللہ تعالیٰ کفر اختیار کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا تو ایک شخص کفر کی راہوں کو اختیار کرتا ہے۔ایک شخص دنیا سے اندھی محبت رکھتا ہے اور دنیا کو اپنے پیارے رب کے لئے چھوڑنے کے لئے تیار
نہیں ایک شخص مُطمین بالکفر ہے اور شَرَحَ بِالكُفْرِ صدرا اس کا اس کے اوپر اطلاق ہوتا
ہے اس کے متعلق خدا یہ اعلان کرتا ہے کہ عَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللہ خدا کا غضب ایسے لوگوں کے اوپر
نازل ہوتا ہے اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے عذاب عظیم مقدر کیا یعنی جو شخص اپنی مرضی سے دنیا سے
پیار کرنے والا کفر کی راہوں کو اختیار کرنے والا اور کفر پر شرح صدر رکھنے والا ہے یہ تصویر کھینچ دی نا

۴۰۶
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اس آیت نے اب اگر کوئی شخص جبراً اس کے منہ سے یہ کہلوائے کہ میں ایمان لا یا یا اگر کوئی جبراً اس
شخص سے نماز پڑھوائے تو وہ تو اسے یہ کہے گا جبر کرنے والا کہ خدا تجھے جنت میں لے کر جائے گالیکن
خدا کی وحی اور خدا کا کلام اسے یہ سنا رہا ہوگا فَعَلَيْهِم غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ کہ یہ
جو کہتے ہیں کرتے رہیں لیکن میرا فیصلہ یہ ہے کہ تیرے اوپر میرا غضب نازل ہوگا اور تیرے لئے میں
نے عذاب عظیم تیار کر رکھا ہے۔اس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ کے اور قَدْ تَبَيَّنَ
الرُّشْدُ مِنَ الغَی کے معنی کیا ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے کہ جب دل میں ایمان نہیں تو جبر جوصرف
ظاہر پر کیا جاسکتا ہے وہ بے نتیجہ ہے اور کسی کا یہ خیال کرنا کہ اس سے کوئی اچھا نتیجہ اسلام کے حق میں یا
اس شخص کے لئے جس پر جبر کیا گیا ہے نکل آئے گا قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق نہیں ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۸)
گویا تمام روحانی بیماریوں کا مصدر انسان کا سینہ یا اس کا دل ہے کیونکہ شیطانی حربوں اور حیلوں
اور تدبیروں کی آماجگاہ صدر انسانی ہی ہے اور روحانی ترقیات کے لئے پہلے سینہ و دل کی صفائی اور
صحت و سلامتی بہت ضروری ہے کیونکہ بیمار سینہ و دل کفر کے لئے کھل جاتا ہے اور ایمان کے لئے مقفل
ہو جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے۔وَلكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
وہ جنہوں نے شیطانی وساوس کو قبول کر کے اپنا سینہ کفر کے لئے کھول دیا۔ان پر اللہ کا بہت بڑا
غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بہت بھاری عذاب مقدر ہے۔تو اس آیت میں بتایا کہ شیطانی وسوسہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کا سینہ کفر کے لئے کھل جاتا ہے۔اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں شرح کے لفظ کو اس سینہ و دل پر بھی استعمال کیا
ہے جو کفر کے لئے بند ہو جاتا ہے اور جس کی کھڑکیاں خدا کی طرف کھل جاتی ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک دوسری جگہ فرمایا۔فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَ لكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ۔(الحج: ۴۷) کیونکہ اصل
بات یہ ہے۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) کہ حق و صداقت اور نشانات اور آیات کے تعلق میں ظاہری
آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوتے ہیں بوجہ اس کے کہ شیطانی

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۰۷
سورة النحل
وسوسہ ان کو اپنے اندر لپیٹ لیتا ہے اور روحانی شعاعیں دلوں تک پہنچ نہیں سکتیں اور روحانی نورا نہیں
حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے اس اندھے پن کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے دور چلے جاتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۹۱، ۳۹۲)
مغضوب کے معنی قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ ہیں کہ جو شخص انشراح صدر کے ساتھ کفر کو کفر سمجھتے
ہوئے قبول کرتا ہے سب سے پہلا انشراح صدر اس سلسلہ میں ابلیس کو ہوا تھا اس سے کوئی چیز چھپی
ہوئی نہیں تھی وہ اپنے اللہ کو پہنچانتا تھا، اللہ سے وہ گفتگو کر رہا تھا لیکن کہتا تھا کہ میں کفر کروں گا اور لوگوں
کو بھٹکاؤں گا تیرا کہنا نہیں مانوں گا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی سزا ملے گی خدا نے کہا تھا کہ میں تجھ
سے اور تیرے ماننے والوں سے جہنم کو بھر دوں گا لیکن وہ کفر پر قائم رہا غرض مغضوب اس کو کہتے ہیں
جو نافرمانی کی راہ سمجھتا ہے جو کفر کے راستہ کو کفر کا راستہ سمجھتا ہے جو جانتا ہے کہ اگر میں نے یہ راہ اختیار
کی تو اللہ تعالیٰ کا یقینی غضب مجھ پر نازل ہوگا لیکن کبھی اس کا شیطانی نفس یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے
اسی راہ کو اختیا ر کرنا ہے اللہ تعالیٰ مغضوب کے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے سورہ نحل میں فرماتا ہے
مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِةَ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَبِنٌ بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ
شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ -
اس آیت میں بڑی وضاحت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ غضب اس گروہ یا فرد پر نازل
ہوتا ہے جو انشراح صدر سے کفر کے راستہ کو قبول کرتا ہے پس غضب کے نزول کے لئے جو وجہ بنتی ہے
وہ جان بوجھ کر خدا تعالیٰ کے غضب اس کی ناراضگی اور اس قہر کے راستوں کو اختیار کرنا ہے کہ اس سے
خدا ناراض ہو جائے لیکن پھر جرات کرتا ہے اور خدا کی ناراضگی ،اس کے غضب اور قہر کو مول لیتا ہے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۱۱)
آیت ۱۲۶ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ
اعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
ط
قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ایک نور بنایا ہے۔اس کے ماننے والوں کے دلوں میں لمبے اور دور

۴۰۸
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دراز کے سفروں کا شوق پیدا کیا۔اس جذبہ کے ماتحت کہ ہم نے قرآن کریم کی حسین تعلیم کو ساری دنیا
میں پھیلا کے دم لینا ہے اور اس مہم میں کامیاب ہونے کے ہمیں طریق بتائے اور وہ یہ ہیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اُدعُ إلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ۔کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ کی طرف
اس صراط کی طرف جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کہا گیا کہ یہ صِرَاطِئُ مُسْتَقِيمًا
ہے۔اس صراط مستقیم کی طرف جس کے حاصل کرنے اور جس پر قائم رہنے کی ہمیں دعا سکھلائی گئی۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔اس راستہ کی طرف تم ساری دنیا کو بلاؤ قرآن کریم کو اپنے دونوں ہاتھوں
سے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور دنیا کے ملک ملک میں پھیل جاؤ اور وہاں تبلیغ قرآن کرو اور تبلیغ اسلام
کرو۔دو دلائل تمہیں دئے گئے ہیں یا دو طاقتیں تمہیں عطا کی گئی ہیں۔ایک حکمت اور موعظہ حسنہ کی
یعنی اعلیٰ ترین دلائل اور ان دلائل کو بہترین طریق پر پیش کرنے کا ملکہ۔یہ تمہیں عطا کیا گیا ہے۔یہ
ایک ہی چیز کے دو حصے ہیں اور دوسرے ہم نے تمہیں عمل کی توفیق دی اور تمہیں یہ کہا کہ اپنا عملی نمونہ
پیش کر کے دنیا کو قرآن کریم کی طرف بلانا۔وَجَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اس میں عملی نمونہ پیش
کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اگر تم ( جدال میں غالب آنے کے معنی بھی کوئی
ایسی کوشش جس میں انسان غالب آتا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے ) صرف دلائل لے کے ان کے
پاس گئے تو وہ دلائل سے خاموش تو ہو جائیں گے لیکن فوراً وہ مطالبہ کریں گے کہ اس پاک تعلیم کا عملی
نمونہ ہمیں دکھایا جائے۔کیونکہ کوئی تعلیم خود کتنی ہی حسین کیوں نہ ہواگر اس پر دنیا عمل نہ کرے تو دنیا
اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی تعلیم ایسی چیز تو نہیں کہ وہ ہوا میں چکر لگاتی رہے اور دنیا اس سے فائدہ
اٹھالے تعلیم تو کہتے ہی اُسے ہیں جس پر عمل کیا جائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دوسری چیز ہم نے یہ دی
ہے۔بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ بِالَّتِی سے مراد عمل ہے وہ عمل جو احسن عمل ہو۔صرف عمل صالح نہیں،
صرف نیک نمونہ نہیں بلکہ جب بہترین نمونہ ہو گے۔تب دنیا تمہاری طرف جھکے گی اور مائل ہوگی۔بعض
اپنے ماحول میں بعض لوگوں کا احسن عمل نہ بھی ہو۔صرف عمل صالح ہو تب بھی گزارہ ہو جائے گا لیکن
جب آپ منکر اسلام کے سامنے جاتے ہیں۔اس وقت محض عمل صالح آپ
کو فائدہ نہیں دیتا بلکہ عمل
صالح میں سے جو احسن عمل ہے بہترین عمل ہے اس سے وہ اثر قبول کرتا ہے ورنہ وہ اثر قبول نہیں کرتا۔

۴۰۹
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
میں نے بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سے جو استدلال کیا ہے۔قرآن کریم کی دوسری آیات اس کی تائید کرتی
ہیں لیکن اس خیال سے کہ وقت زیادہ ہو جائے گا۔میں نے ان آیات کو لیا نہیں جہاں
اللہ تعالیٰ نے ویسے
بڑی وضاحت سے قرآن کریم نے احسن کا لفظ اعمال کے متعلق استعمال کیا ہے جہاد کے سلسلہ میں
احْسَنَ مَا عَمِلُوا (الثور :۳۹) کہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ تو
پاکیزگی اختیار کرو۔عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔خود اپنے تئیں سنوارو
اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ تب البتہ کامیاب ہو جاؤ گے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۲)
تو الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان فرمایا ہے کہ امت مسلمہ کے وہ افراد جو
دونوں ہاتھوں میں قرآن کریم کے انوار تھامے دنیا کے ملک ملک میں پہنچیں گے۔وہ ان کو صرف
قرآنی دلائل ہی نہیں پہنچا ئیں گے بلکہ اپنے بہترین نمونہ سے ان کو متاثر کریں گے اور اسلام کی طرف
انہیں کھینچیں گے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۲۴۸ تا ۲۵۰)
اللہ تعالیٰ نے انسان کی زبان کو بھی آزاد نہیں چھوڑا اس پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں اور ایک
مومن کا فرض قرار دیا ہے کہ وہ صرف سچ ہی بولنے والا نہ ہو ، صرف قولِ سدید کا ہی پابند نہ ہو بلکہ احسن
قول کی پابندی کرنے والا ہو اور حکمت یہ بیان کی کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو شیطان تمہارے درمیان
فساد ڈال دے گا۔يَنْزَعُ بَيْنَهُم انسان کی زبان کا اعمال صالحہ میں سے ہر عمل کے ساتھ تعلق پیدا ہو
سکتا ہے اور ہر عمل کو انسان کی زبان ضائع بھی کر سکتی ہے اس لئے انسان کی زبان کو ، اس کے قول کو،
اس کے اظہار کو اسلام نے بڑی ہی اہمیت دی ہے اور اسے اس طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر تم اپنی زبان
سنبھال کر نہیں رکھو گے تو اللہ تعالیٰ کے غضب کے مورد بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے
کی بجائے شیطان کے مقرب ٹھہرو گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی اصولی تعلیم کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ فرمایا ہے۔و
بدبخت تر تمام جہاں
وہی
ہوا
جو ایک بات کہہ کے ہی دوزخ میں جا
گرا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۱۰
پس تم بچاؤ اپنی زباں کو فساد
ڈرتے
رہو عقوبت رب العباد
دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا
سیدھا خدا کے فضل
سے جنت میں جائے گا
وہ اک زباں ہے عضو نہانی ہے دوسرا
ہے
حدیث
سیدنا
سید
الوری
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۹)
سورة النحل
غرض جہاں تک عام بول چال کا تعلق ہے، اظہار کا تعلق ہے، جب دوانسانوں کے درمیان واسطہ
پیدا ہوتا ہے ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں، ایک دوسرے کے افسر یا ماتحت ہوتے ہیں، ایک
دوسرے کی نگرانی میں ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے راعی اور رعیت بنتے ہیں ، سب کے لئے خواہ وہ
دنیوی لحاظ سے بالا مقام نہ رکھتے ہوں ماتحتی کا مقام رکھتے ہوں ، خواہ وہ سکھانے والے ہوں یا سیکھنے
والے ہوں ، اثر انداز ہونے والے ہوں یا اثر کو قبول کرنے والے ہوں۔ہر ایک کے لئے یہ حکم دیا
ہے کہ يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ جو سب سے اچھی بات ہے، جوسب سے اچھے طریقہ پر بات ہواس
کی پابندی کرو ورنہ تم شیطان کے لئے رخنوں کو کھولتے ہو۔زبان سے ایک بڑا کام الہی سلسلوں میں یہ لیا جاتا ہے (اور زبان کے اندر ” قول“ کے
اندر ہر قسم کا اظہار ہے ) کہ تمام بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کے راستے کی طرف دعوت دی جاتی
ہے اس لئے آج جن کو میں مخاطب کرنا چاہتا ہوں وہ صرف پاکستان سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ
میرے مخاطب تمام وہ لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اپنے کو منسوب
کرتے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور میں انہیں اس طرف متوجہ کرنا چاہتا
ہوں کہ آپ نے ایک صداقت کو صداقت سمجھ کر قبول کیا ہے آپ اس یقین پر قائم ہوئے کہ
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ آپ کے لئے قرآنی ہدایت کی
ان راہوں کی نشان دہی کی ہے جو قرب الہی تک پہنچانے والی ہیں اور آپ کے دل میں یہ
درد پیدا ہوتا ہے کہ جس صداقت کو ، جس روشنی کو ، جس نور کو ، جس جنت کو ، جس نعمت کو آپ

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۴۱۱
سورة النحل
نے پایا ہے آپ کے دوسرے بھائی بھی اسے پائیں اور اسے سمجھیں اور اس سے فائدہ اُٹھا ئیں
اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے وہ بھی وارث ہوں۔اس کے لئے آپ کو اظہار کرنا پڑتا ہے زبان سے بھی،
اشاروں سے بھی بعض دفعہ خاموشی سے بھی اور تحریر سے بھی اور عمل سے بھی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ تمہارے دل میں ایک زبردست خواہش پیدا ہوگی کہ وہ جنہوں نے اسلام کی صداقت کو قبول نہیں
کیا اور اس کی حقانیت کو نہیں سمجھا اور اس کی روح کو حاصل نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ کی معرفت سے وہ
محروم ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی فیوض سے وہ نا واقف ہیں یہ لوگ بھی ان تمام
باتوں
کو سمجھیں اور پہچانیں اور اس زندگی اور اُس زندگی کی بہبود کا اور کامیابی اور فلاح کا سامان
پیدا کریں ہم انہیں یہ کہتے ہیں کہ تم اپنے رب کے راستہ کی طرف ان لوگوں کو ضرور بلاؤ لیکن یاد
رکھو کہ یہ دعوت ( الى سَبِيلِ رَبِّكَ ) حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ ہونی چاہیے۔حکمت کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ علم اور عقل کے ذریعہ حق کو درست پایا اور احقائق حق کے لئے
علمی اور عقلی دلائل دینا ( جن سے قرآن عظیم بھرا ہوا ہے ) پس اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ علمی اور
عقلی دلائل ان لوگوں کے سامنے رکھو جو اپنے رب کو پہچانتے ہیں دوسرے معنی حکمت کے
قرآن کریم اور اس کے مضامین اور اس کی تفسیر کے ہیں جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے
مروی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قرآن کریم میں بہت سے روحانی علمی اور عقلی دلائل
رکھے گئے ہیں اور وہی مضبوط تر اور بہتر دلائل ہیں یعنی تم قرآن کریم کے ذریعہ اپنے رب کے راستہ
کی طرف مخلوق خدا کو بلاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے (اور یہ تیسرے معنی ہیں) کہ
الصَّيْتُ حُكُمْ وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ (مفردات راغب میں ہے کہ یہاں حکم سے مراد حکمت ہے ) اور
آپ نے یہ فرمایا کہ خاموشی بھی بعض دفعہ حکمت میں شامل ہوتی ہے لیکن کم ہیں جو اسے سمجھتے اور اس
پر عمل کرتے ہیں جس وقت مخالف اسلام اپنی مخالفت میں بڑھ جاتا ہے اور امن کی فضا کو مکدر
کر کے فتنہ و فساد کو پھیلانا چاہتا ہے اُس وقت اُدْعُ إلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ کے یہ معنی ہوں
گے کہ اس کے جواب میں خاموشی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی راہ کی طرف تم بلاؤ کیونکہ خاموشی بھی ایک
بلیغ زبان ہے جو بسا اوقات بڑی ہی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
عدد
۴۱۲
بڑھ گیا شور
سورة النحل
,
فغاں میں
نہاں ہم
ہو
گئے یارِ نہاں میں
حکمت کے ایک معنی مَعْرِفَةُ الْمَوْجُودَاتِ وَ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ کے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے جو مخلوق
پیدا کی ہے اس کا صحیح علم حاصل کرنا اور نیکیاں بجالا نا یعنی نیک کام اور حسن سلوک کرنا۔پس اللہ تعالیٰ
یہاں یہ فرماتا ہے کہ ہر ایک مخاطب سے اس کی طبیعت ، ذہنیت اور اس کے علم اور اس کی فراست کے
مطابق بات کرو ورنہ وہ سمجھ نہیں سکے گا۔ایک عام آدمی کے سامنے اگر آپ فلسفہ کی بار یک باتیں پیش
کریں تو وہ آپ کا منہ دیکھتارہ جائے گا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔دعوت الی الحق کا یہ مطلب تو
نہیں کہ آپ نے اپنی ہمہ دانی کا یا فلسفی ہونے کا اظہار کرنا ہے۔دعوت الی الحق کے یہ معنی ہیں کہ
وہ جو راہ سے بھٹکا ہوا ہے سیدھی راہ کی طرف آ جائے اور وہ اس راستہ کو تبھی پہچان سکتا ہے جب جو
بات آپ کریں وہ اس کو سمجھنے کے قابل بھی ہو اور یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ صرف بات کا اس
کے اوپر اثر نہیں ہوگا بلکہ جو سلوک اور جو برتاؤ تمہارا اس کے ساتھ ہوگا وہ اس پر بہت اثر انداز ہوگا
اس لئے بِالْحِكمة نیک سلوک کے ساتھ تم اُسے اپنی طرف کھینچو اور اس کے ذہن اور فراست اور علم
کے مطابق قرآنی دلائل اس کے سامنے رکھو تا کہ وہ نور جو اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں رکھا ہے اس
کے دل پر اثر کرنے اور اُسے روشن کرنے والا ہو جائے۔وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ دنیا میں جب بھی الہی سلسلے جاری
کئے جاتے ہیں اس وقت ساتھ ہی ساتھ انذار کا بھی ایک پہلو ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جو تمام انبیاء کے سردار اور تمام انبیاء کے حقیقتاً ( معنوی لحاظ سے ) باپ بھی ہیں کیونکہ ہر ایک نے
آپ سے فیض حاصل کیا آپ کی کتاب سے فیض حاصل کیا جس کا ایک حصہ ان کو دیا گیا تھا آپ
نے دنیا کی محبت میں اور اس فکر میں کہ دنیا اپنے رب کو پہچانتی نہیں اپنی زندگی کے تمام لمحات
گزارے لیکن اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق اور عین اس کی وحی کے مطابق آپ نے دنیا کو
بہت ڈرایا بھی اس سے نہیں کہ اگر تم میری خدمت نہیں کرو گے تو تباہ ہو جاؤ گے بلکہ اس سے کہ
اگر تم اپنے رب کو نہیں پہچا نو گے تو اس کے غضب کا مورد ہو گے اور تباہ ہو جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۱۲ تا ۱۱۵)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۱۳
سورة النحل
آیت ۱۲۹٬۱۲۸ وَاصْبِرُ وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ
وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ
مُحْسِنُونَ
®
اللہ تعالیٰ سورہ نحل میں فرماتا ہے: واصبر صبر کرو لیکن اللہ کی توفیق کے بغیر تم صبر نہیں کر سکو گے۔وَمَا صَبْرُكَ إِلا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر تم صبر کر نہیں سکتے اس واسطے جب ہمارے اس حکم کی تعمیل کرنا
چا ہو کہ صبر سے کام لو تو تمہارے لئے ضروری ہو کہ خدا کے حضور جھکو کہ اے خدا! تو نے ہمیں ( ان تمام
معانی میں جن کا ذکر میں نے ابھی کیا ہے ) صبر کرنے کا حکم دیا ہے لیکن ہم کمزور بندے جانتے ہیں اور
تو بھی جانتا ہے کہ اپنے طور پر صبر کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں اس لئے تو ہماری مدد کر۔وَمَا صَبُرُكَ
إِلَّا بِاللہ کے تقاضا کے مد نظر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھا دی کہ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا۔۔۔الخ
اے ہمارے رب! ہمیں کمال صبر عطا کر کیونکہ خود ہی دوسری جگہ فرمایا تھا۔وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر صبر نہیں ہو سکتا۔صبر کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ کی مدد کو
اگر ہم اپنے الفاظ میں حاصل کرنے کی کوشش کریں تو الفاظ کے نقص کی وجہ سے شاید اس کو پانہ سکیں۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی دعا کے ذریعہ صبر کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور
چونکہ خدا تعالیٰ کے کلام میں جو دعائیں ہوتی ہیں وہ کامل ہوتی ہیں اس لئے اس کامل دعا کے نتیجہ میں
اگر ہم خلوص نیت کے ساتھ اور عاجزی اور تضرع کے ساتھ اس دعا کو کر میں اس حقیقت اور ان معانی کو
سمجھتے ہوئے جو اس میں بیان کئے گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ دعا ہمارے حق میں پوری ہو
جائے گی اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے خود وہ دعا سکھا دی یہ بتانے کے بعد کہ وَمَا صَبُرُكَ إِلَّا بِاللهِ
صبر خدا کی مدد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔اللہ کی مدد کیسے حاصل کرنی ہے؟ خدا تعالیٰ کہتا ہے دعا میں تمہیں
سکھا دیتا ہوں جو یہ ہے۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا اب اس سے فائدہ اُٹھا نا تمہارا کام ہے اور
اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ کہ جب خدا کی مدد اور خدا کے فضل سے اس دعا کی
قبولیت کے نتیجہ میں جو صبر کے حصول کے لئے ہم نے تجھے سکھائی ہے تو صبر کی طاقت پائے تو
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِم دشمن کے جو حالات ہیں وہ تجھے اس غم میں نہ ڈالیں کہ کہیں اسلام کو وہ نقصان نہ

۴۱۴
99191
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
پہنچا دیں اور جو تد بیریں وہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو کوئی تکلیف محسوس نہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا جب میری ہدایت کے مطابق تم صبر کرو گے تو میں تمہارے اس غم کو دور کرنے کے سامان پیدا
کر دوں گا کہ کہیں دشمن اپنی مخالفانہ تدابیر میں کامیاب نہ ہو جائے اور تمہیں دل کے اس درد اور دل
کے اس احساس سے بھی نجات دے دوں گا کہ مِنا يمكرون ان کی جو سازشیں ہیں ان سے اسلام کو اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔نہ ان کے مکر کامیاب ہوں گے نہ ان کے
منصوبے اپنی مراد کو پہنچیں گے۔اگر تم میری ہدایت کے مطابق صبر سے کام لو گے اور اس صبر کو دعا کے
ذریعہ سے کمال طور پر حاصل کر لو گے تو پھر جو دشمن کے منصوبے اور سازشیں ہیں وہ کامیاب نہ ہوں گی۔تمہیں جو خوف اور غم ہے وہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ یا درکھو کہ إِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ ( البقره : ۱۵۴)
اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔66
وَاللهُ يُحِبُّ الصُّبِرِينَ (ال عمران: ۱۴۷) اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے اور جس
کے ساتھ اللہ ہو اور جسے اللہ کا پیار حاصل ہو اس کو دنیا کا کوئی مکر نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ
وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا ( ال عمران : ۱۲۱) اگر تم صبر سے کام لو گے اور اللہ ہی
کو اپنی ڈھال بناؤ گے اور اس کی پناہ میں آجاؤ گے تو دشمن جتنے چاہیں منصوبے کرتے رہیں، سازشیں
کرتے رہیں، مکر کرتے رہیں لَا يَضُرُّكُم كَيْدُهُم شَيْئًا “۔پس اس آیت میں بڑا ز بر دست وعدہ
ہے جو ایک مومن کو دیا گیا ہے دشمن جو مرضی تدبیر کریں، مکر کریں، شازش کریں، ہمنصو بہ باندھیں
لا يضركم وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔اگر تم صبر سے کام لو گے۔اگر تم حقیقتا اللہ کی پناہ
میں آجاؤ گے تو شیطان اور اس کی ذریت کے وار کبھی تمہارے خلاف کامیاب نہیں ہوں گے پس اس
کی پناہ میں آنے کی کوشش کرو۔اس کی ہدایت کے مطابق صبر کے شامیانوں کے نیچے خود کو لے آؤ۔۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۱۲، ۵۱۳)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں اور ریشہ دوانیوں اور کارروائیوں کو
دیکھ کر اے ہمارے رسول ! غمگین نہ ہو لا تحزن کی وجہ قرآن کریم نے دوسری جگہ بتائی ہے اور دل
کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے ہیں۔فرمایا کہ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ وثمن جس دروازے سے چاہے آئے وہ کامیاب

۴۱۵
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
نہیں ہوسکتا اس واسطے کہ اللہ کی مدد اور نصرت اسے ملتی ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا اور نیکیوں کو احسن
طور پر بجالاتا ہے تو لا تحزن میں یہ حکم ہے کہ غمگین مت ہو کیونکہ تقویٰ کے اعلیٰ ترین مقام پر تم قائم ہو
اور احسن اعمال بجالانے میں تمہارا کوئی مثیل نہیں ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے دشمن
کا مکر کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔اس کی وضاحت آپ نے فرمائی تھی۔جب یہ کہا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ
معنا ( التوبه :۶۱) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ نا کامی اور نامرادی کا خوف دل میں نہ لا۔اِنَّ اللهَ
معنا خدا ہمارے ساتھ ہے اور جو شخص تقویٰ پر قائم ہو احسن اعمال بجالانے والا ہواللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ
ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں وہ نا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ تو یہاں پر لا تحزن کا مطلب یہ ہے کہ اے
ہمارے رسول ! ہم تمہارے ساتھ ہیں تم نا کام نہیں ہو سکتے اس واسطے نا کامی کا کوئی غم نہیں۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا تھا کہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو تو ہماری مدد اور نصرت اس
رنگ میں تمہارے شامل حال ہو جائے گی کہ غیر تمہارے پر فتح نہیں پاسکے گا۔تمہارے مقابلہ میں
کامیاب نہیں : ہو سکے گا جیسا کہ آل عمران میں فرمایا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُم
مُؤْمِنِينَ (آل عمران : ۱۴۰) اگر تم حقیقی مومن ہو اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو تو کامیابی
تمہارے نصیب میں ہے۔اس واسطے تمہیں غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تو اول المؤمنین تھے۔آپ سے بڑھ کر کوئی مؤمن نہیں تھا تو یہاں یہ فرمایا کہ تم اول المؤمنین ہو تم نے
ہی کامیاب ہونا ہے اس واسطے لا تحزن پریشان ہونے کی غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔سورہ عنکبوت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو ملائکہ کی مدد اور
ان کی بشارتیں ملتی ہیں۔پس یہاں یہ معنی ہوں گے کہ ملائکہ تمہاری مدد پر ہر وقت کمر بستہ ہیں
لا تحزن اندرونی اور بیرونی دشمن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے۔تم یہ غم نہ کر و یعنی دل میں یہ خیال نہ آئے
کہ اسلام کہیں کمزور نہ ہو جائے ، ناکام نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے فمن تبع
هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ( البقرة: ٣٩) جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی
کی اتباع کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے نا کامی کا منہ نہیں دیکھتا وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ تو فرما یا لَا تَحْزَنُ جو
ہم نے ہدایت نازل کی ہے تیری تو ساری زندگی ، سارے اخلاق ہی اس ہدایت کا عملی نمونہ ہیں
یعنی تیری زندگی قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہے اس واسطے مجھے غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔

۴۱۶
سورة النحل
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو غم کا سوال ہی نہیں دراصل ہمیں یہ سارے سبق دیئے جا رہے ہیں۔پھر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَحْزُنُكَ قَولُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (یونس:۶۶) اسلام کے دشمن چاہتے
ہیں کہ تجھے نا کام کریں اور ذلیل کر دیں لیکن تجھے اس یقین پر قائم کیا گیا ہے کہ عزت کا سرچشمہ اور
منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس واسطے جو مرضی وہ کہتے ہیں، کرتے رہیں۔عزت تو تیرے ہی نصیب
میں ہے۔دنیا کا سب سے معزز انسان (جب سے انسان پیدا ہوا اور جب تک انسان اس دنیا میں
رہے گا ) تو ہے۔تیرے طفیل پہلوں نے بھی عزت پائی اور بعد میں آنے والے بھی تیرے ہی طفیل
عزت حاصل کریں گے۔تمہیں اب سر چشمہ عزت بنادیا گیا ہے تو چونکہ تیرے طفیل ہی سب کو عزت
ملی ہے اس واسطے ان کے قول ان کے منہ کی باتیں بے نتیجہ ہیں ، بے اثر ہیں۔عزت کا مالک تو تو ہی
ہوگا۔لَا تَحْزَنْ غم کرنے کی ضرورت نہیں۔تیرے طفیل اسلام ہمیشہ معزز رہے گا۔اسلام ہمیشہ
ملائکہ کی بشارتیں حاصل کرتا رہے گا اور اسلام اور اُمت مسلمہ ہمیشہ اعلیٰ رہے گی اور خدا تعالیٰ ہمیشہ
متقیوں کے ساتھ رہے گا۔ان متقیوں کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی پر عمل
کرنے والے ہیں۔اس واسطے لا تحزن اے رسول! تجھے ان اندرونی دشمنوں کی یہ حرکتیں اور یہ
منصوبے جو وہ کر رہے ہیں جن کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اس خیال میں نہ ڈالیں کہ وہ کامیاب
اور تو نا کام ہو جائے گا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو یقین اور پختگی کے ساتھ
اس حقیقت پر قائم تھے لیکن آیات قرآنی میں جن کے مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں
اس قسم کا مضمون اگر بیان ہو تو ہم لوگوں کو سبق دینے کیلئے یہ اسلوب اختیار کیا جاتا ہے۔تو
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۸۰ تا ۴۸۲)
قرآن عظیم کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے
لئے ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے سے محبت اور عشق کے لئے ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کے لئے،
جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات سے متصف ہونے کے لئے پیدا کیا ہے، وہ اپنے اعمال کے نتیجہ میں دو
حصوں میں منقسم ہو جاتا ہے۔ایک وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے جیسا کہ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا اور دیگر آیات
میں بیان ہوا ہے اور ایک وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نہیں ہوتا، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ اُس

·

آج 10 میں سے 10 باقی