سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
انوار القراٰن (جلد ۲)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطن
۴۸۹
سورة الانبياء
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانبياء
آیت ۳۱ اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّبُوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا
فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ )
پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے کہ جس کے اندر جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ کہ جس میں
ہم نے ایک ایسا پانی پیدا کیا ہے جس پر حیات کا مدار ہے یعنی ہر دنیوی مخلوق کی زندگی کا انحصار پانی پر
ہے یہ زندگی شجر کی ہے تب بھی اور اگر حجر کی ہے تب بھی اس کا مدار پانی پر ہے۔پتھروں کے ذرّے
آپس میں نمی کی وجہ سے مل کر ٹھوس شکل میں نظر آتے ہیں اگر ان میں نمی نہ ہو تو یہ ریزہ ریزہ ہو
جائیں۔یہ ہیرا ہیرا نہ رہے۔غرض یہ اللہ تعالیٰ کا جلوہ ہے جس کی بدولت دنیا کی ہر چیز حیات پاتی
ہے۔ورنہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی وجہ سے یہ جلوہ معرض تعطل میں پڑ جائے تو پانی کے بند ہو
جانے سے اجزائے عناصر میں ایسا انتشار پیدا ہو جائے کہ جس سے زندگی اور بقا ممکن ہی نہ رہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے جس میں الماء جاری کیا۔خالی ماء نہیں فرمایا بلکہ الباء کہہ
کر اس طرف اشارہ فرمایا کہ یہ پانی اپنے اجزا کے لحاظ سے وہ مخصوص پانی ہے جس پر حیات اور
اس کی بقا کا مدار ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین صرف وہ نہیں جس میں ہم نے پانی پیدا کیا ہے
بلکہ زمین وہ ہے جس میں ہم نے پانی کی مناسب تقسیم کا سامان بھی پیدا کیا ہے اور زمین کو Pollute
( گندہ) ہونے سے محفوظ رکھنے کے سامان پیدا کر دیئے۔صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان
ایک دیوار حائل کر دی۔اگر چہ وہ نظر نہیں آتی لیکن در حقیقت صاف اور گندے پانی کے درمیان ایک
دیوار یا حد فاصل قائم ہے۔پس قرآن کریم کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے زمین کی تعریف یہ بھی کی ہے کہ
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۰
سورة الانبياء
جس میں ایسے مختلف اجزا پر مشتمل پانی ہو جس پر زندگی کا سارا دارو مدار ہو۔پھر ایک طرف اس کی
صفائی کا انتظام کیا گیا ہو اور دوسری طرف اس کی مناسب تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا ہو۔۔۔۔زمین میں
اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوے ہمیں نظر آتے ہیں۔یہ زمین ایک ہی وقت میں بندھی ہوئی گٹھڑی کی
طرح بھی ہے اور فتق یعنی کھلنے یا اپنے مخفی رازوں کے ظاہر کرنے کی خاصیت بھی رکھتی ہے۔ورنہ اگر
حضرت آدم علیہ السلام کے وقت میں ایک ہی نسل میں وہ ساری کی ساری ایجادات جو انسان نے
انسانی عمر میں کرنی تھیں یا وہ Discoveries ( دریافتیں ) یا معلومات حاصل کرنی تھیں ایک ہی
وقت میں رونما ہو جاتیں اور یہ ریلیں اور ہوائی جہاز اور یہ راکٹ اور یہ مختلف قسم کی دوائیاں وغیرہ پہلے
زمانوں ہی میں بنالی جاتیں تو ہمارا یہ زمانہ بڑا Bore ( اُکتا دینے والا) ہوتا اور اللہ تعالیٰ نے انسان
کے اندر جو ایک Urge ( خواہش رکھی ہے کہ وہ نئی سے نئی چیزیں تلاش کرے اس خواہش کو پورا
کرنے کا اُسے کوئی سامان میسر نہ آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین بندھی ہوئی گٹھڑی کی طرح بھی
ہیں اور اپنے اندر فتق کی خاصیت بھی رکھتے ہیں۔ایجادات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہے۔انسان نئی سے نئی معلومات حاصل کرتا چلا جاتا ہے اور
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آسمان میں بھی
آثار الصفات کے نوادر مخفی ہیں اور زمین میں بھی آثار الصفات کے نوار د مخفی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے منشا
اور ارادہ سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔پس زمین کا ایک حصہ تو عیاں ہے اور اس کا ایک حصہ گٹھڑی کی
طرح بندھا ہوا بھی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس نظام کے ماتحت انسان کے اندر ایک Urge
( خواہش ) رکھی تھی ، ایک عزم عطا کیا تھا، ایک ہمت دی تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے جلوؤں میں نئی سے نئی
معلومات کو تلاش کرے۔چنانچہ اس Urge ( خواہش ) کو پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیئے گئے
جن سے انسان ہمیشہ فائدہ اٹھاتا رہا ہے اور آئندہ بھی اُٹھاتا رہے گا۔پس خدا تعالیٰ کے نزدیک
قرآن کریم کی رو سے زمین بیک وقت رتق کی بھی اور فتق کی بھی اہلیت رکھتی ہے اور یہ فتق دراصل الہی
منشا اور حکم سے ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان اس دنیوی زندگی میں دنیوی طور پر ارتقا کے بے شمار
مدارج طے کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی طے کرتا چلا جائے گا۔ہمارا دماغ اس کی حد بست کرنے سے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
عاجز ہے۔۴۹۱
سورة الانبياء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا ہے کہ خدا کا قول اور اس کا فعل یکساں ہوتے
ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بیک وقت وہ کتاب مبین بھی ہے اور
کتاب مکنون بھی ہے اور اسی طرح خدا تعالیٰ کا جو فعل ہے یعنی خدا تعالیٰ کی صفات نے جو حدوث کا
رنگ اختیار کیا اُس کے متعلق اس آیت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا جو جلوہ زمین
کی صورت میں ظاہر ہوا ہے وہ بیک وقت رتق بھی ہے اور فتق کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔یہ زمین بندھی
ہوئی بھی ہے اور اپنے ظاہر ہونے کی اہلیت بھی رکھتی ہے اس میں بظاہر کوئی تضاد نہیں کیونکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ اس کے مخفی رازوں
کا انکشاف انسانی کوشش کا مرہونِ منت ہے۔جب انسان کوشش
کرتا ہے اور تلاش و جستجو میں اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا ئنات
کے مخفی راز اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں جس سے ترقیات کے نئے سے نئے میدان اُس کے لئے نکلتے
چلے جاتے ہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۲۸ تا ۸۳۶)
آیت ۳۴ تا ۳۶ وَهُوَ الَّذِى خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ وَالشَّمْسَ
وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ
أَفَأَبِنْ مِتَ فَهُمُ الْخَلِدُونَ كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُم
بالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
پہلا امتحان اور آزمائش ) کیونکہ فتنہ کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں ) وہ احکام الہی یا
تعلیم الہی ہے۔جو ایک نبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آتا ہے اور جس تعلیم کے نتیجہ میں مومنوں کو
کئی قسم کے مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔اپنے نفسوں کو مارنا پڑتا ہے بعض دفعہ اپنے مالوں کو قربان
کرنے سے اور بعض دفعہ اپنی عزتیں اور وجاہتیں اللہ تعالیٰ کے لئے نچھاور کرنے سے۔قرآن کریم چونکہ آخری شریعت ہے اس لئے اس نے ہمارے لئے کامل ہدایت مہیا کی۔اور ان
کامل مجاہدات کے طریق ہمیں سکھائے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم انتہائی عظیم الشان نعمتوں کے وارث بن
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۲
سورة الانبياء
سکتے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ نَبلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ فِتْنَةٌ وَإِلَيْنَا
ن یعنی ہم تمہاری الشر اور الخیر کے ذریعہ آزمائش کریں گے۔اور آخر ہماری طرف ہی تم کو
وورودر
ترجعون
لوٹا کر لایا جائے گا۔گویا فرما یا اگر تم اس آزمائش میں پورے اترے جسے ہم الخیر کہہ رہے ہیں۔اس سے تم نے
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور جسے ہم اک شہر کہہ رہے ہیں اس سے تم زیادہ سے زیادہ بچے تو جب تم
ہماری طرف لوٹ کر آؤ گے تو اسی کے مطابق ہماری طرف سے تمہیں اچھا بدلہ ملے گا۔قرآن کریم کے
بہت سے بطون ہیں جن کے مطابق ہم اس کی بہت سی تفاسیر کرتے ہیں۔یہاں الخیر کے ایک معنی
خود قرآن کریم اور اس کے اوامر و نواہی ہیں جیسا کہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُم
b
قَالُوا خَيْرًا لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرُ - (النحل : ٣١)
کہ جب مخالفین اور نہ ماننے والے ان لوگوں سے جو تقوالی کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اور
اوامر کو بجالاتے اور نواہی سے پر ہیز کرتے ہیں) پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے اس قرآن کریم
میں کیا اتارا ہے یا تمہارے رب نے کیا تعلیم تمہیں دی ہے تو وہ کہتے ہیں خیرا یعنی خیر کو اتارا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہدایت جو الخَیرُ ( کامل خیر ) ہے جو لوگ الخَیرُ کی راہ اختیار کرتے ہیں
لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ) اس کے احکام کو بجالاتے ہیں اور اس کی نواہی سے بچے
رہتے ہیں۔ان کے لئے اس دنیا میں حَسَنَةٌ ( بھلائی) ظاہر ہوگی۔وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ - آخری
گھر میں تو کہنا ہی کیا ؟؟ اس کی خوبیاں اور اس کے انعامات کی کنہ تو ہمارے تصور میں بھی نہیں آ سکتیں۔پس اس آیت میں قرآنی تعلیم کو خیر کہا گیا ہے اس لئے میں آیت وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ
فتنہ کے یہ معنی کرتا ہوں کہ ہم قرآن کریم کے احکام ( اوامر و نواہی ) سے تمہاری آزمائش کریں گے
اور اگر ہم غور سے کام لیں تو ہے بھی یہ ایک آزمائش۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تم ہماری راہ میں خرچ کرو تو یہ ایک بڑی آزمائش ہے۔غور
کیجئے کہ ایک شخص دن رات کی محنت کے بعد کچھ مال حاصل کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب مجھے اتنا مال مل
گیا ہے کہ جس سے میں اور میری بیوی بچے خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے تب خدا تعالیٰ کی آواز اس
کے کانوں میں پڑتی ہے اور اسے متوجہ کرتی ہے کہ جو مال ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس کے خرچ پر جو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۹۳
سورة الانبياء
پابندیاں ہم نے عائد کی ہوئی ہیں انہیں مت بھولنا پھر وہ اس مال کے متعلق انہیں یہ فرماتا ہے کہ اب
میرے دین کو یا میرے بندوں کو تمہارے مال کے ایک حصہ کی ضرورت ہے اسے میری راہ میں خرچ
کرد و تو یقینا یہ اس بندے کی آزمائش ہوتی ہے جس میں وہ ڈالا جاتا ہے۔پس وہ مومن جو تقوی پر قائم
ہوتا ہے وہ بشاشت سے خدا تعالیٰ کی اس آواز پر لبیک کہتا ہے اور اپنے مال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کر کے وہ اس امتحان میں پورا اُترتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہت سی نعمتوں میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں تمہاری زندگی کے لمحات
بھی ہیں، عمر بھی ہے، جب ہماری طرف سے اپنی عمر اور وقت کا کچھ حصہ قربانی کرنے کیلئے تمہیں آواز دی
جائے تو تمہارا فرض ہے کہ تم اس آزمائش میں بھی پورے اتر وتا ہمارے فضلوں کے وارث ٹھہرو۔اسی طرح عرب تیں اور وجاہتیں بھی خدا تعالیٰ کی ہی دی ہوئی ہیں جو ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں قربان کرنی پڑتی ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکام میں ایک حصہ نواہی کا ہے یعنی بعض باتیں ایسی ہیں جن سے وہ روکتا ہے مثلاً
دنیوی رسم و رواج ہیں جن کی وجہ سے بعض لوگ اپنی استطاعت سے زیادہ بچوں کی بیاہ شادی پر خرچ
کر دیتے ہیں حالانکہ وہ اسراف ہے جس سے اللہ تعالیٰ منع فرماتا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے
رسم و رواج کو پورا کرنے کے لئے خرچ نہ کیا ہمارے رشتہ داروں میں ہماری ناک کٹ جائے گی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری خاطر رسم و رواج کو چھوڑ کر اپنی ناک کٹواؤ تب تمہیں میری طرف سے
عزت کی ناک عطا کی جائے گی۔توالخیر جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ مومنوں کو آزماتا ہے۔وہ قرآن کریم کے احکام ہیں۔اس
کے مقابلہ میں الشیر کا لفظ استعمال فرمایا ہے گویا ہر وہ حکم امر ہو یا نہی جو قرآن کریم کے مخالف اور
معارض ہو۔اسے السر کہا گیا ہے کیونکہ شیطان اور اس کے پیروؤں کا یہ کام ہے کہ وہ لوگوں کے
کانوں میں قرآن کریم کے خلاف باتیں ڈالتے رہتے ہیں۔کبھی یہ کہتے ہیں کہ خدا کی راہ میں مال
خرچ کرنے کا کیا فائدہ؟ کبھی یہ کہتے ہیں کہ ان مومنوں کی خاطر جو کمزور اور غریب مہاجر ہیں تم اپنے
وقتوں اور عزتوں کو کیوں ضائع کرتے ہو۔دیکھ لیں منافقوں کا وطیرہ اور کفار کا یہی طریق ہے کہ وہ
قرآنی احکام کے مقابل معارض باتیں مومنوں کے کانوں میں ڈالتے ہیں اور یہ غلط امیدرکھتے ہیں کہ
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۹۴
سورة الانبياء
وہ ان کی باتوں پر کان دھریں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے مومن بندوں پر شیطان کا تسلط نہیں ہوا کرتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک طرف احکام قرآنی ہیں جو تمہارے سامنے ہیں اور ایک طرف
وساوس شیطانی ہیں جو تمہیں ان کی خلاف ورزی پر آمادہ کر رہے ہیں اور ان ہر دو کے ذریعہ سے
تمہاری آزمائش کی جارہی ہے۔اس آزمائش میں پورا اُترنے کے لئے ضروری ہے کہ تم یہ یاد رکھو کہ تم
ہماری طرف ہی لوٹ کر آنے والے ہو۔جو شخص آخرت پر حقیقی ایمان رکھتا ہو اور اسے یہ یقین کامل حاصل ہو کہ اليْنَا تُرْجَعُونَ “ ایک
ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا وہ کسی بھی آزمائش کے وقت کس طرح ٹھوکر کھا سکتا ہے؟ پس
ایک قسم کی آزمائش خدا تعالیٰ کے احکام اور شیطانی وساوس کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۷)
اب خالی یہ نہیں فرمایا کہ دن اور رات کو پیدا کیا بلکہ دن اور رات جس طرح پیدا ہوئے ان
کا علم بہم
پہنچانا بھی مد نظر رکھا۔چنانچہ ہمارے یہ دن اور یہ راتیں جس شکل میں ہمارے سامنے آتی ہیں اور
ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اس کا دارو مدار اس حقیقت پر ہے کہ زمین سورج سے ایک معین
فاصلے پر ہے اور زمین ایک معین رفتار سے سورج کے گرد چکر کاٹ رہی ہے اور یہ ایک خاص زاویہ پر
اپنا محور بنا رہی ہے اور پھر زمین کی اپنی رفتار بھی معین و مقرر ہے۔یہ سارے حقائق جن کے نتیجہ میں یہ
دن جو ہماری اس زمین کا دن کہلاتا ہے وہ دن بنتا اور یہ رات جو ہماری اس زمین کی رات ہے وہ رات
بنتی ہے۔کچھ عرصہ ہوا مجھے ایک ایسی کتاب پڑھنے کا موقع ملا جو ایک سائنس دان نے لکھی ہے اور جس میں
اس نے خدا تعالیٰ کے وجود پر بہت کچھ لکھا ہے۔وہ لکھتا ہے کہ جولوگ خدا تعالیٰ کی ہستی کے منکر ہیں وہ
ہر چیز کو اتفاقی کہتے ہیں اور ہر چیز کے بارے میں اتفاقی ، اتفاقی کی رٹ لگاتے چلے جاتے ہیں۔مگر
ان سارے اتفاقات کا جمع ہو جانا اتفاقی نہیں ہو سکتا۔ایک سائنس یعنی ایک خاص علم ایجاد کیا گیا ہے
جسے Science of chances ( علم اتفاقات) کہتے ہیں۔چنانچہ اس سائنس دان نے بھی اس خاص
علم یا اس علم کے خاص اصول کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ حقائق اشیاء کی رُو سے ہستی باری تعالیٰ کا
انکار نہیں ہو سکتا اس کی وہ مثال دیتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ دس ہند سے لکھ کر قرعہ نکالیں ۱/۱۰ چانس یہ ہے
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۵
سورة الانبياء
کہ ایک پہلے قرعہ میں نکل آئے اور اسی طرح ۱۰۰ / ۱ چانس یا ۱/۱۰۰۰ چانس یہ ہے کہ دوسری اور
تیسری بار بھی ایک نکلے۔علی ہذا القیاس۔وہ لکھتا ہے کہ زمین اور اس پر انسان کا وجود، انسانی حیات کا
امکان اور بقا اور ارتقا کی سہولتیں یہ اتنی چیزوں سے وابستہ ہیں کہ ہر چیز کو اور اس لمبے سلسلے کو Chance
یعنی اتفاق کہہ کر نہیں ٹالا جا سکتا اس کے لئے کوئی جائز وجہ ہونی چاہیے جس کو ہماری عقل بھی تسلیم
کرے۔پھر اس نے آگے Chances (اتفاقات ) گنوانے شروع کئے۔وہ لکھتا ہے اگر زمین سورج
سے اتنے فاصلے پر نہ ہوتی جتنے فاصلے پر اب ہے تو اگر اس فاصلے سے قریب ہوتی تو دنیا کی ہر چیز کوئلہ
بن جاتی اور اگر تھوڑی سی دُور ہوتی تو ہر چیز یخ بستہ ہو کر رہ جاتی۔اسی طرح چاند زمین سے ایک خاص
فاصلے پر ہے۔وہ لکھتا ہے کہ اگر چاند زمین سے ایک نیزے کے برابر بھی قریب ہوتا تو سمندر کے
جوار بھاٹے کی لہریں کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک پہنچ جاتیں مگر چاند کے زمین سے ایک خاص فاصلے پر
ہونے کی وجہ سے سمندر کی لہریں اعتدال پر رہتی ہیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ آخر یہ لہر میں اعتدال پر
کیوں رہتی ہیں۔ان میں زبردست جوار بھاٹا کیوں نہیں اُٹھتا۔اتفاق ہر چیز اتفاق۔سورج سے زمین
کا فاصلہ اتفاق ، چاند سے زمین کا فاصلہ اتفاق ، سورج کے گردزمین کا ایک خاص زاویہ اور محور پر ایک
خاص رفتار سے گھومنا اتفاق ، کہاں تک اتفاق، اتفاق کہتے چلے جاؤ گے۔تمہیں ماننا پڑے گا کہ ان
عالمین کے پیچھے ایک بالا رادہ ہستی ہے جس نے یہ ساری مخلوق پیدا کی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے اس
آیہ کریمہ میں یہ بتایا ہے کہ دن اور رات جو تمہارے سامنے ہیں اور وہ تمہاری زندگی اور اس کی بقا اور
ارتقا کا سامان بہم پہنچارہے ہیں یہ بتارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں زندہ رکھنا چاہتا ہے اور یہ زمین جس پر
تم زندگی گزارتے ہو اس میں یہ خصوصیت ہے کہ سورج سے ایک معین فاصلے پر واقع ہے، چاند سے
اس کا ایک خاص اور موزوں فاصلہ ہے، سورج کے گردگھومنے کے لئے ایک خاص محور مقرر ہے اور
ایک معین اور مقرر اندازے کے مطابق گردش کر رہی ہے وغیرہ حقائق پر مشتمل یہ حکیمانہ نظام دراصل
ایک بالا رادہ ہستی کے وجود کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے۔غرض ان حقائق کے نتیجہ میں ہمارے یہ دن اور
یہ راتیں وجود پذیر ہوتی ہیں۔فرمایا یہ وہ زمین ہے جس کے یہ دن اور یہ راتیں ہیں۔ان کے پیچھے
اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بے شمار تجلیات جلوہ فگن ہیں۔پھر سورج اور چاند کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس
زمین کا ایک خاص تعلق سورج اور چاند دونوں کے ساتھ ہے۔مثلاً سورج زمین کو اتنی کھا دے رہا ہے
۴۹۶
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کہ اس ترقی یافتہ زمانے میں ساری دنیا کے کھاد کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعی کھاد مجموعی
طور پر اس کا کھر بواں حصہ بھی نہیں بلکہ صحیح جزو بتانے کیلئے شاید ہمارے اعداد وشمار ختم ہو جا ئیں۔اس
سلسلہ میں باتوں باتوں میں ایک نئی تحقیق میرے ذہن میں آ گئی ہے وہ بھی میں بتادیتا ہوں۔سائنس
نے یہ دریافت کیا ہے کہ جب بادل آتے ہیں اور بجلی چمکتی ہے ایک تو گرج کی آواز ہے جو بعض لوگوں
کو ڈرا دیتی ہے اور بعض کو اللہ تعالیٰ کی حمد پر مجبور کر دیتی ہے۔چنانچہ بادلوں میں چمکنے والی یہ بجلی نصف
گھنٹے میں اتنی مصنوعی کھاد پیدا کر دیتی ہے جس کو ساری دنیا کے کارخانے ایک دن یا شاید ایک سال
میں جا کر بھی تیار نہیں کر سکتے۔بہر حال سورج اور چاند کے ساتھ زمین کا تعلق جس حد تک ہماری
سائنس نے ہمیں بتایا ہے وہ ایک ظاہر و باہر حقیقت ہے۔سورج کے ساتھ زمین کے تعلق کی ایک
چھوٹی سی مثال میں نے ابھی دی ہے اب چاند کے زمین کے ساتھ تعلق کی بھی مثال دے دیتا ہوں جو
چھوٹے بچوں کیلئے دلچسپی کا موجب بھی ہوگی۔چاندنی راتوں میں یہ لمبی سی تر یعنی لکڑی اس رفتار سے
بڑھ رہی ہوتی ہے کہ اس کی آواز انسان اپنے کانوں سے سُن سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ چاند کی روشنی پھلوں کو فربہی بخشتی ہے
اور پھر بھی چاند میں سے کوئی چیز کم نہیں ہوئی۔یہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کی گونا گوں صفات کے
جلوے ہیں جو سورج اور چاند کے زمین کے ساتھ تعلقات میں ہمیں یہاں اور وہاں نظر آتے ہیں۔یہ
ہے وہ زمین جسے قرآن کریم نے الارض کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۳۶ تا ۸۳۸)
دوووط
آیت ۴۵ بَلْ مَتَّعْنَا هَؤُلَاءِ وَابَاءَهُم حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ۔أفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اَفَلَا يَرَوْنَ اَنَا نَاتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا اَفَهُمُ
الغَلِبُونَ۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک اصول دو شکلوں میں ہمارے سامنے پیش کیا ہے
اور اول یہ کہ جس قوم اور سلسلہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہو کہ وہ اُسے درجہ بدرجہ ترقی کی منازل
طے کراتا چلا جائے وہ اس کی طرف سے ہوتا ہے۔تدریجی ترقی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ گروہ یا وہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۹۷
سورة الانبياء
سلسلہ جو اپنے آپ
کو الہی سلسلہ کہتا ہے واقع میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس کے مقابلہ میں تدریجی
تنزل اس بات کی دلیل ہے کہ جس گروہ یا سلسلہ کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نازل ہو گیا کہ اس کو تدریجی
تنزل کی طرف لیتے چلے جاؤ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔وہ غلطی پر قائم ہے۔اس اصول
کے مد نظر جب ہم اپنے ماضی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ایک دن آپ ( مولوی محمد علی
صاحب۔ناقل ) نے قادیان کی مبارک بستی کو جہاں وہ مقامات تھے جن کو خدا تعالیٰ نے شعائر اللہ کہا
ہے جہاں
وہ مٹی تھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے قدم پڑے تھے جس کی سرزمین وہ
سرزمین تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ارضِ حرم قرار دیا تھا آپ نے چھوڑا۔اس زمین سے آپ نکلے تو آ۔خوش تھے کہ آپ خدا تعالیٰ کے مسیح کے گاؤں اور اس کے شہر کو سونا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔آپ نے اس
وقت یہ دعوی کیا تھا کہ سو میں سے ننانوے احمدی آپ کے ساتھ ہیں اور سو میں سے ایک آدمی آپ
پیچھے چھوڑ کر جارہے ہیں۔آپ نے اس وقت ایسے سامان پیدا کر دیئے تھے کہ خزانہ اس وقت خالی
تھا۔اس میں شاید چند آنے تھے گویا اس سونے گھر کو آباد کرنے کا بھی آپ نے اپنے زعم میں کوئی
ذریعہ نہیں چھوڑا تھا اور آپ میں سے بعض نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ قادیان کے تعلیمی اداروں پر
عیسائیت کا قبضہ ہوگا اور اس کے مکانوں میں اُلو بولیں گے مگر خدا تعالیٰ نے یہی فیصلہ کیا کہ وہ ان
لوگوں کو جو اس کی نگاہ میں حقیقی انسان نہیں تھے قادیان میں نہیں رہنے دے گا اور وہ دن اور آج کا دن
اللہ تعالیٰ نے جو سورج ہم پر چڑھا یا وہ ایک زیادہ طاقتور، ایک زیادہ منظم اور تعداد میں زیادہ جماعت
کے اوپر چڑھا اور ہر سورج جو آپ پر چڑھا اس نے آپ کے کان میں یہ سرگوشی کی کہ تمہارا قدم تنزل کی
طرف آیا ہے اور تم تنزل کے گڑھوں کی طرف جارہے ہو۔اس وقت آپ کی جماعت (آپ کے کہنے
کے مطابق) سو میں سے نا نوے تھی اور آج اگر میں ایک کو نہ پھاڑوں تو میں اس نسبت کو بیان ہی نہیں
کر سکتا جو آپ کی جماعت کو ہماری جماعت کے مقابلہ میں ہے۔آپ ہمارے مقابلہ میں سو میں سے
ایک بھی نہیں رہے۔یہ پاک نفوس جو آج میرے سامنے بیٹھے ہیں یا عورتوں کے جلسہ گاہ میں جو پاک ہستیاں
بیٹھی ہیں
ان میں سے ہر ایک اس بات پر گواہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ بتا رہی ہے کہ ہمارے عقائد
میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اس لئے کہ ۱۹۱۴ ء سے لے کر آج تک خدا تعالیٰ کے اس سلوک میں
۴۹۸
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جو ہمارے ساتھ رہا ہے۔اس کا ہمارے ساتھ جو سلوک ۱۹۱۴ء میں تھا
یا جو ۱۹۱۵ء میں تھا وہی سلوک آج بھی ہے۔اگر ہمارے عقائد بدل جاتے تو خدا تعالیٰ کا ہمارے
ساتھ سلوک بھی بدل جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ إِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ
حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: ۱۲) خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہر قوم کے ساتھ چلتا ہے اور خدا تعالیٰ کی
فعلی شہادت یہ بتا رہی ہے کہ ہمارے جو عقائد ہیں وہ اس کو محبوب اور پیارے ہیں اور وہ ایسے عقائد
ہیں جو اس کی جماعت کے ہونے چاہئیں تبھی تو وہ ہمیں ترقی دیتا چلا جاتا ہے اور تبھی تو ہم نے یہ دیکھا
کہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات کے تمام جلوے آپ کے لئے اے جماعت غیر مبائعین جلوہ گر ہوئے جو
اس جماعت کے لئے جلوہ گر ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ تنزل کی طرف لے جارہا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ
کی صفات کا ہر وہ جلوہ ہم پر ظاہر ہوا جو اس جماعت پر ظاہر ہوتا ہےجس کو وہ ترقی کی منازل پر چڑھا تا
چلا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے عقائد نہ بدلے اور نہ غلط ہوئے اور
خدا تعالی کی نگاہ میں پیارے ہیں۔انہی عقائد کے ساتھ ہم نے ترقی کی ہے اور آپ نے انہی عقائد کو
چھوڑ کر تنزل کی راہوں کو اختیار کیا ہے۔آج آپ کا یہ حال ہے کہ آپ کا حالیہ جلسہ سالانہ جو دسمبر
۱۹۶۶ ء میں ہوا۔اس میں آپ کی جو زیادہ سے زیادہ تعداد تھی اس سے سولہ گنازیادہ غیر ممالک میں
ایک سال کے اندر جماعت احمدیہ کی نئی بیعتیں ہوئی ہیں اور آپ کے جلسہ سالانہ کی جو کم سے کم تعداد
تھی اس سے پچاس گنا زیادہ غیر ممالک میں ایک سال کے اندر جماعت احمدیہ کی نئی بیعتیں ہوئی ہیں،
تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہم کمزور انسانوں کو ہمارا بڑائی کا کوئی دعویٰ نہیں نہ ہم کسی طاقت کا دعوی کرتے
ہیں نہ ہم کسی علم کا دعویٰ کرتے ہیں اور نہ ہم کسی تقوی کا دعویٰ کرتے ہیں ہم تو کچھ بھی نہیں لیکن خدا تعالیٰ
کی فعلی شہادت یہ بتارہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے ہماری باہوں کو پکڑتے اور ہمیں ان
بلندیوں تک پہنچاتے چلے جارہے ہیں جہاں تک ہم اپنی طاقت کے بل بوتے پر نہیں پہنچ سکتے تھے۔( خطابات ناصر جلد اول صفحه ۹۳ تا ۹۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَوْ يَأْخُذَهُم فِي تَقَلبِهِم کہ وہ دوڑے پھرتے ہیں۔یہ جو جنگ احزاب
ہوئی ، یہ سفروں کے نتیجے میں ہوئی۔رؤسائے مکہ دوڑے پھرتے تھے عرب قبائل کو اکٹھا کرنے کے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۹۹
سورة الانبياء
لیے اور یہودی دوڑے پھرتے تھے رؤسائے مکہ کو اکٹھا کرنے کے لیے تاکہ مٹادیا جائے اسلام کو۔اعلان
کیا اللہ تعالیٰ نے کہ یہ تو درست ہے کہ تم بڑے انہماک کے ساتھ ، بڑے پیسے خرچ کر کے،
اپنا آرام کھو کے سعی میں، کوشش میں اور دوڑ میں لگے ہوئے ہو کہ کسی طرح اسلام کو مٹایا جائے تمہیں کس
نے یہ امان دی ہے کہ ان سفروں میں تمہیں تباہ کر دیا جائے گا۔میں نے بتا یا نا بڑی دوڑ دھوپ کے بعد
ودرو
جنگ احزاب کے حالات پیدا ہوئے اور اللہ جل شانہ کا یہ نشان (آیت) ظاہر ہوا۔سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ
وَيُولُونَ الدُّبُر (القمر : ۴۶) سارے اکٹھے ہو کر آئے تھے تباہ کرنے کے لیے، تباہ و برباد ہوکر چلے
گئے وہاں سے۔اور انسان کے ہاتھ سے نہیں فرشتوں کے ہاتھ سے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْ يَأْخُذَهُم
في تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِینَ تم اللہ تعالیٰ کو نا کام نہیں کر سکتے اس کے منصوبے میں۔اَوْ يَأْخُذَهُمُ
على تخوف پنجابی میں کہتے ہیں بھورنا على تخوف کے بھی یہی معنی ہیں یا وہ انہیں آہستہ آہستہ گھٹا کر
ہلاک کر دے ، یہ دونوں طرح ہوتا ہے یا آگے نسل کم ہو جائے یا نسل مسلمان ہو جائے ، ایک ایک کر
کے ، وہ مکہ جس کے سپوت اسلام کو مٹانے کے لیے نکلتے تھے ان میں سے خالد بھی نکلا مگر اسلام کو
مٹانے کے لیے نہیں اسلام کا جرنیل بننے کے لیے تو آہستہ آہستہ، آہستہ آہستہ ، بھور بھور کے ان کی
طاقت کو خدا کم کرتا چلا گیا اور اسلام کی طاقت اللہ بڑھاتا چلا گیا۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا آنا
نَاتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا اَفَهُمُ الْغَلِبُونَ ہم ان کے ملک کی طرف بڑھ رہے ہیں اور
کناروں کی طرف سے اس کو چھوٹا کرتے جارہے ہیں۔وہ اپنی تدبیر میں کامیاب کیسے ہونگے ہر دوکو
اکٹھا کر کے ایک گلدستہ جس طرح بن جاتا ہے بہت خوبصورت کہ اَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَى تَخَوف یا ده
انہیں آہستہ آہستہ گھٹا کر ہلاک کر دے۔اور یہ سارا کچھ کیوں کرے؟ اس لیے کہ جو تمہارا رب ہے وہ
مومنوں پر بہت ہی شفقت کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے جن مومنوں نے خدا تعالیٰ پر توکل کیا
ان کے ساتھ یہ اس کا سلوک ہے اور وہ رب ہے ربوبیت کرتا ہے اور ربوبیت کے لیے دو چیزوں کی
ضرورت تھی۔اس کی شفقت کی اور اس کے رحم کی تم نے دیکھا نہیں کن عظیم مظاہروں کے ساتھ اس
نے اپنی شفقت کا، اپنے پیار کا بھی اظہار کیا اور اپنی رحمتوں کی بارش بھی کی مسلمانوں پر۔(خطابات ناصر جلد نهم صفحه ۳۰۶،۳۰۵)
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الانبياء
آیت ٤٦ قُلْ إِنَّمَا انْذِرُكُم بِالوَحْي * وَلَا يَسْمَعُ الصُّةُ الدُّعَاءَ
إذَا مَا يُنْذَرُونَ
يَفْعَلُ مَا يَشَاء انسان ! انسان کا یہ فرض تھا۔انسان کی پیدائش کی یہ غرض اس کی زندگی کا یہ مقصد
تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا ایک زندہ تعلق پیدا کرے۔اس کے لئے ایک تو وحی ، قانون
قدرت کے مطابق وقتا فوقتا اللہ تعالیٰ کے نیک بندے آتے رہے۔انبیاء آئے جن پر شریعتیں نازل
ہوئیں۔ایسے نبی پیدا ہوئے جنہوں نے يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ (المائدة: ۴۵) انہوں نے پہلی
شریعت کے مطابق لوگوں کی ہدایت کے اور ان کی تربیت کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کی اور پھر
ایک کامل شریعت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور افراد اور نوع انسانی بحیثیت مجموعی خدا
کے دربار میں داخل ہو، اس کے سامان پیدا ہونے شروع ہو گئے سورۃ انبیاء میں ہے۔قُلْ اِنَّمَا
انْذِرُكُم بِالوحي (الانبیاء: ۴۶) جو میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ ان راہوں کو اختیار نہ کرو جو اللہ تعالیٰ سے
دور لے جانے والی ہیں تو اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا۔وحی نازل ہوتی ہے کہ میں تمہیں کہوں کہ تم ان
راہوں کو اختیار نہ کرو اور اس کے ساتھ وہ دوسرا پہلو بھی عربی کے محاورے قرآن کریم کے محاورے کے
لحاظ سے آجاتا ہے اور میں ان راہوں کی نشاندہی کرتا ہوں جن پر چل کر تم خدا کے قرب کو حاصل کر
سکتے ہو اور اس کے پیار کو پاسکتے ہو۔وَلَا يَسْمَعُ الصُّةُ الدُّعَاءِ إِذَا مَا يُنَذَرُونَ اور جب اس شخص
کو جس کے کان کو ابھی حکم باری نہیں ملا کہ وہ وحی کی آواز کو سنے وہ نہیں سنتا۔جب وہ انذار ہو اس کو کہا
بھی جائے، بتایا جائے ، نشان دہی کی جائے، عقل بھی ہے دوسرے ہوش و حواس بھی ہیں مگر خدا تعالیٰ کا
حکم نہیں نازل ہوا تو یہ جو معنی میں کر رہا ہوں یہ اس آیت کے مطابق ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان
کے دلوں پر ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے میں نے مہر لگادی ہے لیکن وہ اپنا مستقل ایک مضمون ہے
اپنے اپنے وقت پر بیان ہوتے رہتے ہیں۔پھر سورہ زمر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ (الزمر : ۱۹) پہلے تو یہ تھا نا سنتے نہیں۔اس میں یہ ہے کہ سنتے
ہیں پھر ان
کو اللہ تعالیٰ یہ بھی ہدایت دیتا ہے اس فرد واحد کو، آتا ہے کہ توسن اور سمجھ۔پھر وہ پوری طرح
سمجھتا ہے تو ہر تعلیم کے متعلق بنیادی حکم یہ ہے کہ عمل صالح کرو جو موقعہ اور محل کے مطابق ہو۔بندے کو