سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2
۵۰۱
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
یہ اختیار دیا گیا ہے نا اور اسی وجہ سے اس کو ثواب ملتا ہے وہ سوچتا ہے کہ کون سا احسن طریق ہے اس حکم
خداوندی پر عمل کرنے کا اس کے مطابق وہ عمل کرتا ہے تو الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَولَ جو بات کو سنتے ہیں
خدا کے حکم کے ماتحت پھر جو سب سے بہتر عمل ہے اس کے نتیجہ میں فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ اس کے
مطابق وہ عمل کرتے ہیں۔أُولَبِكَ الَّذِينَ هَل لهُمُ اللهُ یہ عمل اس واسطے احسن کر ر ہے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے رہا ہے اپنے زور سے نہیں وہ کر سکتے۔ان کے اوپر احسن عمل کرنے کے
لئے آسمانی ہدایت نازل ہوتی ہے اس شخص پر وَ أُولبِكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبَابِ اور حقیقی اور صحیح معنی میں
یہی لوگ عظمند اُولُوا الالباب کہلا سکتے ہیں کیونکہ جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل دی
اس غرض کو وہ پورا کرنے والے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۶۲، ۴۶۳)
وو
آیت ۹۵ فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كَفَرَانَ
لِسَعيِهِ وَإِنَّا لَهُ كُتُبُونَ
اس پر
اسلامی شریعت ایسی شریعت ہے کہ جو آدمی اس پر ایمان لاتا ہے اُسے یہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا کہ
پر ظلم ہوگا اور وہ گھاٹے اور نقصان میں رہے گا۔قرآن
کریم نے مختلف پہلوؤں سے اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے اور بڑے پیارے رنگ میں روشنی
ڈالی ہے۔قرآن کریم نے ظلم کے متعلق تو یہ اعلان کر دیا: وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ (ق:۳۰)
اور اس قسم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں کہ اللہ تعالی کسی پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا۔تو اس سے انسان
کی تسلی ہو گئی۔پھر فرمایا: - فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفَرَانَ لِسَعيِهِ وَإِنَّا لَهُ كَتِبُونَ
کہ جو ایمان لائے گا اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرے گا اور عمل صالح بجالائے گا نیک نیتی
اور خلوص کے ساتھ تو فَلَا كُفْرَانَ لِسَعُيِهِ۔اس کی کوشش اور اس کے عمل بوجہ انسان ہونے کے اگر ناقص رہ جائیں گے تب بھی رد نہیں کئے
جائیں گے۔فلا كُفْرَانَ لِسَعیہ میں یہ
نہیں فرمایا کہ تمہاری سعی قابل قبول ہوگی رد نہیں کی جائے گی
بلکہ فرمایا کہ جو شخص اعمال صالحہ بجالائے گا اور وہ مومن ہوگا اور ایمان کے جملہ تقاضوں کو پورا کرے گا
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۵۰۲
سورة الانبياء
تو فلا كفرانَ لِسَعیہ اس کو ہم یہ تسلی دیتے ہیں کہ بشری کمزوری کے نتیجہ میں اگر اس کے اعمال میں
کوئی کمی اور نقص رہ جائے گا تب بھی اس کے اعمال رڈ نہیں کئے جائیں گے۔وہ قبول کر لئے جائیں
گے۔(خطبات ناصر جلد سوم ۴۹۹،۴۹۸)
آیت ۱۰۸ ۱۱۰ وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ۔فَإِن تَوَلَّوا فَقُلْ أَذَنْتُكُمْ عَلَى سَوَاءٍ وَإِنْ أَدْرِى أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدُ ما
تُوعَدُونَ
ایک بڑی نمایاں خصوصیت جو ہمارے آقا میں پائی جاتی تھی اور جو اپنی انتہاء کو پہنچی ہوئی تھی اور
جس کے نتیجہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس مقام کے لئے منتخب کیا تھا اور چنا تھا کہ آپ تمام دنیا
کے لئے اور تمام جہانوں کے لئے اور تمام زمانوں کے لئے ابدی شریعت لے کر آئیں اور قرآن کریم
کے حامل ہوں جس کے اندر کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی اور جس کا کوئی لفظ اور کوئی حرف اور کوئی
زبر اور زیر بھی کبھی منسوخ نہیں ہوئی وہ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ ہونے کی خصوصیت ہے۔بنی نوع انسان سے کسی انسان نے اس قدر شفقت اور محبت نہیں کی جتنی شفقت اور محبت کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی انسانوں سے کی ، نہ صرف ان انسانوں سے جو آپ کے سامنے تھے
نہ صرف ان انسانوں سے جو آپ کے ملک میں رہنے والے تھے، نہ صرف ان انسانوں سے جو آپ
کی زندگی میں ساری دنیا اور دنیا کے ہر ملک کو آباد رکھے ہوئے تھے بلکہ تمام ان انسانوں سے بھی جو
آپ سے پہلے گزر چکے تھے اور تمام ان بنی نوع انسان سے بھی جنہوں نے آپ کے بعد پیدا ہونا تھا
آپ نے سب سے ہی اس محبت کا اس رحمت اور شفقت کا سلوک کیا۔اور یہ جذ بہ اللہ تعالیٰ نے اس
شدت سے آپ کے دل میں پیدا کیا تھا جس کی مثال انسان کو کہیں اور نظر نہیں آتی۔یہ ایک بڑی
نمایاں صفت تھی جو ہمارے آقا میں پائی جاتی تھی اور یہی وہ صفت ہے جس کی طرف میں بڑے
اختصار کے ساتھ اپنے بھائیوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔آج دنیا کو ضرورت ہے اس رَحْمَةٌ لِلعلمین کے جاں نثاروں کی جو دنیا کی بہتری کے لئے اپنی
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۰۳
سورة الانبياء
زندگیاں قربان کر رہے ہوں۔ہمارا جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہوتے ہیں ویسے تو ہر کام ہی ،
ہر منصوبہ ہی ، ہر کوشش ہی اور ہر جدو جہد ہی بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہے لیکن ان تمام
کوششوں اور ان تمام تدابیر کے علاوہ اس وقت دنیا کو ہماری دعاؤں کی بڑی ہی ضرورت ہے۔دور حاضر کا انسان بڑا مغرور ہو گیا ہے اور جو نعمتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس کو عطا کی تھیں
اس علم اور فراست کے نتیجہ میں جو آسمان سے ہی آتا ہے اسے وہ اپنی بھلائی کے لئے اور بنی نوع
انسان کی بھلائی کے لئے خرچ کرنے کی بجائے اس پر اترانے لگا اور مغرور ہو گیا ہے اس حد تک کہ
اسے یہ بھی پسند نہیں کہ اس کے لئے اس کا خدا فیصلہ کرے۔وہ چاہتا ہے کہ خود اپنے ہاتھ سے ہی اپنے
فیصلے کرے۔اگر وہ اپنے رب کے فیصلے پر راضی ہو جاتا تو آج اس تباہی کی طرف درجہ بدرجہ اس کی
حرکت نہ ہوتی جس تباہی کی طرف ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ جارہا ہے۔پس اس انسان کو جسے اللہ تعالیٰ نے طاقت دی اور اپنی عطا سے نوازا اور جس کی آواز اور جس
کے فیصلے میں اثر رکھا اور جس کا صحیح فیصلہ بنی نوع انسان کو ترقی کی راہوں پر لے جا سکتا ہے لیکن
جس کا غلط فیصلہ تمام بنی نوع انسان کے لئے ہلاکت کا خطرہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔وہ خود فیصلہ کرنا
چاہتا ہے اپنے رب کا فیصلہ اسے منظور نہیں کیونکہ اگر اسے اپنے رب کا فیصلہ منظور ہوتا تو آج وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آ جمع ہوتا جو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ کا جھنڈا ہے اور جہاں
جمع ہو کر وہ اس فیصلے کی طرف کان دھرتا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے حالات میں دیا تو
ہلاکت اس کے سامنے منڈلا نہ رہی ہوتی بلکہ امن کے ساتھ سب مسائل کا حل ہو جاتا۔دوسری طرف وہ خود کو بے بس اور لا چار بھی پاتا ہے اور عطاء الہی کو اپنی ہلاکت کے لئے استعمال
کرنے پر ملا ہوا ہے اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں اور کس طرح فیصلہ کروں کہ عالمگیر تباہی
سے خود بھی بچوں اور بنی نوع انسان
کو بھی بچالوں۔پس خدائی فیصلے کی طرف کان دھرنے کے لئے تیار نہیں خود کو صحیح فیصلے تک پہنچنے کے وہ قابل نہیں
پاتا ہلاکت اس کے سامنے ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل آسمان سے نازل نہ ہو تو اس وقت انسانیت اس قسم کے خطرات سے
گھری ہوئی ہے کہ اس قسم کے خطرات میں آج سے پہلے وہ کبھی نہ گھری تھی۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۰۴
سورة الانبياء
پس ضرورت ہے انسان کو ایک ایسی جماعت اور ایک ایسے الہی سلسلہ کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود کو اور آپ کے اعمال کو اور آپ کی زندگی کو اپنے لئے بطور نمونہ کے بنائے اور اس
رَحْمَةٌ لِلْعَلَمین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہی رنگ اپنے پر چڑھاتے ہوئے ، انہی کے اشاروں
پر اپنے فیصلے کے دھاروں کو موڑتے ہوئے بنی نوع انسان کے لئے بڑی کثرت کے ساتھ دعائیں
کرنے والا ہو۔(خطبات ناصر جلد اول ۵۸۸ تا ۵۹۰ )
ہم نے تجھے عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔یہ فقرہ تو بہت چھوٹا ہے لیکن اس کے معانی نے
دنیا کی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام پہچاننے کے لئے اور آپ کی عظمت اور آپ کے جلال کو جاننے کے
لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے ذہن میں یہ بات حاضر ہو کہ آپ کس معنی میں اور کن کے لئے رحمت
ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی شکل میں جو تعلیم آپ کے ذریعہ انسان کو دی جب ہم اس پر غور
کرتے ہیں تو ہمیں وہ عجیب کتاب نظر آتی ہے جسے ہم قرآنِ عظیم کہتے ہیں یا ہم قرآن کریم کہتے ہیں
یا ہم قرآن مجید کہتے ہیں۔ہر بات جس کی انسان کو ضرورت تھی جس کے نتیجہ میں انسان نے اللہ تعالیٰ
کی رحمتوں
کا علم حاصل کرنا تھا اور ان سے حصہ لینا تھا ، وہ را ہیں جن پر چل کر انسان نے خدا تعالیٰ کے
پیار کو حاصل کرنا تھا وہ سب اس عظیم کتاب میں بیان ہوگئی ہیں۔قرآن کریم نے جو یہ کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ بنا کر بھیجا گیا
ہے۔مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ یہ کس معنی میں ہے کیونکہ اصل مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
عظیم رحمتوں اور اس کی عظیم صفات کا اس کی کبریائی اور جلال اور عظمت کا عرفان دیا جائے اس لئے
ضروری ہے کہ ہمیں یہ علم ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کس معنی میں رحمت ہو کر آئے۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اس کی دوصفات کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے،
ایک اس کی رحمانیت ہے اور دوسرے اس کی رحیمیت ہے۔خدا رحمان بھی ہے اور رحیم بھی ہے۔اس کی
رحمان ہونے کی صفت کا ربوبیت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔دنیا کی ہر چیز جس کو پیدا کیا گیا ہے
اللہ تعالیٰ اس کی پرورش کرتا ہے اور ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ وہ انسان کے لئے فائدہ مند بن جائے
کیونکہ ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم اور آپ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الانبياء
کا وجود بے جان چیزوں کے لئے بھی رحمت ہے۔ایک تو جاندار چیزیں ہیں جن میں چوپائے بھی ہیں،
پرندے بھی ہیں، چرند بھی ہیں اور انسان بھی ہیں اور ایک بے جان چیزیں ہیں مثلاً ستارے ہیں،
لیلیکسیز (Galaxies) ہیں، درخت ہیں، پانی ہے، اجناس ہیں وغیرہ وغیرہ بے شمار چیزیں ہیں۔قرآن
کریم کی تعلیم نے بے جان چیزوں کے حقوق کو بھی بیان کیا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی لائی ہوئی اس ہدایت کے ذریعہ سے ان حقوق کی حفاظت بھی کی گئی ہے۔پس آپ کی رحمت بھی
خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی وسعتوں کے ماتحت ہے۔انسان خدا تعالیٰ کی وسعتوں
کو تو نہیں پہنچ سکتا لیکن
اپنے کمال کو پہنچا ہوا انسان جتنا کامل بن سکتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کمال کو حاصل کیا اور
آپ کی لائی ہوئی شریعت نے ہر چیز کا حق بتایا بھی اور اس کی حفاظت بھی کی۔بنیادی طور پر قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ ہر چیز کا یہ حق ہے کہ جس غرض کے لئے خدا تعالیٰ
نے اسے پیدا کیا ہے اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ہر مخلوق کا یہ حق
اسلام نے قائم کیا ہے اور اسلامی تعلیم نے اس کی حفاظت کی ہے۔مثلاً فرما یالا تسرفوا (الاعراف:۳۲)
اسراف نہ کرو۔اسراف کے معنی ہی خدا تعالیٰ کے قانون کی حدود سے تجاوز کرنا ہیں۔پس اس کے یہی
معنی بنتے ہیں کہ ہر چیز کے متعلق خدا تعالیٰ نے کچھ قانون بنائے ہیں ان کی پیدائش کی کوئی غرض بیان
کی ہے۔اس کے خلاف تم نے اس کو استعمال نہیں کرنا۔انسان جب بہکتا ہے اور بسا اوقات بہکتا
اس وقت زیادہ ہے جب وہ علم کے میدان میں اور تحقیق کے میدان میں کافی آگے نکل چکا ہو تو وہ دنیا
کے لئے عذاب اور ہلاکت کے سامان پیدا کر دیتا ہے جیسا کہ ایٹم کی طاقت کا غلط استعمال ہمیں بتا رہا
ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اشیا کے لئے بھی رحمت ہیں کیونکہ آپ ایک ایسی تعلیم لے کر
آئے جس نے انسان کو یہ بتایا کہ دیکھو اشیا خاص غرض کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان اغراض کے
لئے ہی ان کا استعمال ہونا چاہیے اور جو قوانین ان کو گورن (Govern) کرنے والے ہیں ان سے
تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔اس کے بعد ہم جانداروں کو لیتے ہیں۔یہ ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس نے جانداروں کے حقوق بھی
قائم کئے ہیں اور ان کی حفاظت بھی کی ہے۔بعض جاندار ایسے ہیں کہ جن کی افادیت ان کی غذائیت
میں نہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو اس لئے نہیں پیدا کیا کہ انسان ان کو کھائے۔مثلاً سور ہے یا درندے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الانبياء
ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ، اسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے ہمیں کہا کہ ایسے
جاندار جن کی افادیت ان کے کھانے میں نہیں بلکہ اور چیزوں میں ہے تو جس غرض کے لئے ان کو پیدا
کیا گیا ہے اس غرض کے لئے ان کو استعمال کرو۔یہ بڑا لمبا مضمون ہے سانپوں کے متعلق مکھیوں کے
متعلق اسی طرح دیگر چیزوں کے متعلق بہت گفتگو کی جاسکتی ہے تھوڑی بہت میں بھی کر سکتا ہوں لیکن
اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔اسلامی تعلیم یہ ہے کہ خدا کے قانون کو توڑنا نہیں، حدود
سے تجاوز نہیں کرنا، اسراف نہیں کرنا۔اسی طرح جو چیزیں انسان کے کھانے کے لئے بنائیں ان کے
متعلق بھی کہا کہ اسراف نہیں کرنا۔کھانے کے لحاظ سے اسراف کئی طور پر ہوسکتا ہے، جسم کی ضرورت
سے زیادہ کھانا بھی اسراف ہے۔جسم کی ضرورت سے کم کھانا بھی منع ہے لیکن زیادہ کھانا اسراف اور
ضیاع ہے۔اور ایک اسراف اس طور پر ہوتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی ناشکری کرتے ہوئے اغذیہ
یعنی غذاؤں میں سے بعض کو اپنی غفلت اور نالائقی کی وجہ سے اور بے پرواہی کی وجہ سے ضائع
کر دے اور تلف کر دے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی پلیٹ میں اتنا ہی سالن
ڈالا کرو کہ ایک لقمے کا سالن بھی ضائع نہ ہو۔کھانے والی چیزوں میں میں نے جو سالن کی مثال لی ہے
یہ غیر جاندار چیزوں پر بھی اطلاق پاتی ہے لیکن گائے کا گوشت ہے، اونٹ کا گوشت ہے، دنبے کا
گوشت ہے ان کا بھی سالن پکتا ہے۔پھر کہا کہ جنگلوں میں جو آزاد جانور رہتے ہیں تم محض شوقیہ
ان کا شکار نہ کیا کرو کہ تمہیں ضرورت تو نہیں، شکار کرو اور پھر پھینک دو اس سے منع کیا۔کہا کہ جتنے کی
ضرورت ہے اتنا شکار کرو کیونکہ وہ پیدا ہی انسانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔پھر جو پالے ہوئے جانور ہیں مرغیاں اور دوسری چیزیں ہیں ان کو دکھ دینے سے آپ نے بڑی سختی
سے منع کیا۔ہر جاندار کے متعلق کہا کہ ان کی تکلیف کو دور کرنا ہے، جانداروں کے متعلق ،غیرانسان
کے متعلق یہ تعلیم دی۔کتے اور بلی تک کے متعلق کہہ دیا کہ ان کا خیال رکھنا بڑے ثواب کا کام
ہے۔گھر کے پالتو جانوروں کے متعلق کہا کہ ذبح کرتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھو کہ ان کو
تکلیف نہ ہو کم سے کم تکلیف میں ان کی جان نکلے کیونکہ اصل مقصد تو یہ ہے کہ انسان ان کو کھائے اسی
لئے ان کو پیدا کیا گیا ہے لیکن ان کو تکلیف پہنچا کر تو انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔غرض اس معنی میں
بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ ہیں۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۰۷
سورة الانبياء
پھر انسان ہے، بنی نوع انسان ان میں کافر بھی ہیں اور مومن بھی ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمانیت کا
تعلق کافر سے بھی ہے اور اس کے جلوے کا فردیکھتا ہے اور اس کی رحمانیت کا تعلق مومن سے بھی ہے
اور اس کے جلوے مومن دیکھتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کی حیثیت سے
رحمانیت کے بھی مظہر کامل ہیں۔چنانچہ اسلامی تعلیم ایک غیر مومن کے جو ابھی اسلام نہیں لا یا حقوق کو
قائم بھی کرتی ہے اور ان کی حفاظت بھی کرتی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے کہ اس وقت کی
مہذب دنیا کا مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد تو کر رہا ہے لیکن اسے اپنے حقوق کا علم
نہیں نہیں جانتا میراحق ہے کیا؟ یہ قرآنی ہدایت کا، محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہے کہ آپ نے انسان کو
بتایا کہ تیرا حق کیا ہے اور پھر تعلیم دی کہ یہ حقوق بہر حال ادا ہونے چاہئیں لیکن انسان صرف مزدور کی
حیثیت میں تو اس دنیا میں زندگی نہیں گزارتا۔یہ ایک ایسا جاندار ہے جو گہرے جذبات رکھتا ہے۔چنانچہ انسان مومن ہو یا کا فراس کے جذبات کا خیال رکھا اور ان میں کوئی تفریق پیدا نہیں کی۔بعض
دوسرے مذاہب نے بعض باتوں میں تفریق کی ہے لیکن اسلام نے انسان انسان میں کوئی تفریق پیدا
نہیں کی۔جہاں تک انسانی جذبات کا تعلق ہے مومن اور کافر میں فرق نہیں۔انسانی جذبات برابر ہیں
ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ اسے خواہ مخواہ طعن و تشنیع نہ کی جائے۔ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ بلاوجہ اس کے
فضول القاب نہ رکھے جائیں، بڑے نام نہ رکھے جائیں۔خدا تعالیٰ نے یہ قید لگائے بغیر کہ وہ مسلمان
ہے یا کافر یہ کہا کہ انسان کے بڑے بڑے نام نہیں رکھنے۔بڑے نام رکھنے سے اور طعن و تشنیع کرنے
سے منع کیا۔خواہ کوئی مومن کے نام رکھے تب بھی بڑا اور اسلامی تعلیم کے خلاف اور کافر کے نام رکھے
تب بھی بڑا اور بیسیوں مثالیں ہیں۔لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُم اور لَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات : ۱۳)
کے علاوہ فرمایا وَ اجْتَنِبُوا قَولَ النُّورِ (الحج: ۳۱) کہ جھوٹ نہیں بولنا۔یہ نہیں کہا کہ مسلمان کے خلاف
جھوٹ نہیں بولنا بلکہ اسلام نے کہا کہ کسی کے خلاف بھی جھوٹ نہیں بولنا اور ہر ایک کے حق میں اور ہر
ایک کے متعلق سچی بات کہنی ہے، جھوٹ ہرگز نہیں بولنا۔پھر اسلام نے کہا کہ وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً
اَوْ اثْمًا ثُمَّ يَرُمِ بِهِ بَرِيًّا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا (النساء:۱۱۳) کسی انسان پر بہتان
نہیں باندھنا۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان پر بہتان نہیں باندھنا بلکہ کہا کہ کسی انسان پر بہتان
نہیں باندھنا۔انسان کے حقوق کی حفاظت کی کہ اس نے جو قصور نہیں کئے خواہ مخواہ اس پر بہتان لگا کر
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۰۸
سورة الانبياء
یہ نہ کہا جائے کہ اس نے یہ قصور کیا ہے یا گناہ کیا ہے۔پھر اسلام کہتا ہے کہ انصاف پر قائم رہتے ہوئے
سچی گواہی دینی ہے۔كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلهِ (النساء: ۱۳۶) اسلام یہ نہیں کہتا کہ مسلمان
کے حق میں سچی گواہی دینی ہے اور کافر کے خلاف بے شک جھوٹی گواہی دے دو۔اسلام کی یہ تعلیم
نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کہ رحمتہ للعالمین ہیں مومن اور کافرسب کے حقوق کی حفاظت کی
ہے۔پھر اسلام کہتا ہے کہ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى اَلَا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى
(المائدة: 9) اسلام کہتا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ عدل اور انصاف کو قائم رکھنا ہے۔اسلام
یہ نہیں کہتا کہ اگر کوئی غیر مومن ہے اور غیر مسلم ہے تو اس پر ظلم کرنا جائز ہے بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ جتنا
ایک مسلمان پر ظلم کرنا برا ہے اتنا ہی غیر مسلم پر ظلم کرنا برا ہے اور خدا تعالیٰ کو نا پسندیدہ ہے اور گناہ ہے
اور خدا تعالیٰ کے غضب کو مول لینے والی بات ہے۔بعض مذاہب کی طرح اسلام یہ نہیں کہتا کہ مومن یا مسلمان سے سُود نہ لے، اسلام یہ کہتا ہے کہ کسی
سے بھی سود نہ لے خواہ وہ عیسائی ہو یا یہودی ہو یا ہندو ہو یا سکھ ہو یا کوئی بد مذہب ہو، کمیونسٹ ہو۔شود کسی سے بھی نہیں لینا۔میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا میں ہر چیز کی چھوٹی چھوٹی مثالیں
دے رہا ہوں۔جس وقت بعض تو میں کسی علاقہ پر غالب آ جاتی ہیں تو وہ یہ بھی کیا کرتی ہیں کہ سود کے
ذریعہ سے استحصال دولت کرتی ہیں تو اسلام نے یہ نہیں کہا کہ شود کے ذریعہ سے دولت سمیٹنے کے لئے
غیروں کو نشانہ نہ بناؤ بلکہ یہ کہا کہ کسی سے بھی سود نہیں لینا۔پھر اسلام یہ نہیں کہتا کہ مسلمان کو گالی نہیں
دینی بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ غیر مسلم کو بھی جو اسلام پر ایمان نہیں لا یا اس کو بھی گالی نہیں دینی ، ان کے
خداؤں کو بھی گالی نہیں دینی۔شرک ہے یہ اتنا بڑا ظلم ہے لیکن اسلام کہتا ہے کہ ان کے بتوں
کو بھی گالی
نہیں دینی۔پس اسلام نے انسان کے حقوق بھی قائم کئے ہیں اور انسان کے حقوق کی حفاظت بھی کی
ہے۔میں نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ سارا قرآن کریم اس سے بھرا ہوا ہے۔میں جب ۱۹۶۷ء میں لندن گیا تو ایک جگہ کچھ غیر مسلم اکٹھے ہوئے تھے اور مجھے وہاں تقریر کرنی
پڑی۔میں نے سوچا کہ ان کو یہی باتیں بتاؤں۔چنانچہ میں نے ۱۰،۸ باتیں لیں اور ان کو بتایا کہ تم
اگر چه اسلام پر ایمان نہیں لاتے مگر اسلام پھر بھی تمہارے جذبات کی اور تمہارے حقوق کی حفاظت
کرتا ہے اور ان کو مثالیں دے کر بتایا۔اسلامی تعلیم بہر حال مؤثر ہے اور اس کا ان پر اثر ہوا۔غرض
تغییر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۵۰۹
سورة الانبياء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے جان چیزوں کے لئے بھی رحمتہ للعالمین ہیں اور جانداروں کے لئے بھی
اور کافروں کے لئے بھی رحمتہ للعالمین ہیں اور مومنوں کے لئے بھی۔اب ہم انسانی حقوق سے آگے بڑھ کر اور بلند ہو کر روحانی حقوق میں داخل ہوتے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی میدانوں میں انسان کے لئے اس قدر روحانی ترقیات کے
دروازے کھولے ہیں کہ جن کا کوئی شمار نہیں۔روحانی ترقیات میں پہلی بات جو انسان کا دماغ سوچتا
ہے مثلاً اگر کسی عیسائی یا ہندو کو اسلام کی صداقت سمجھ آ جائے تو پہلی بات وہ یہ سوچے گا کہ پچاس سال
میری عمر ہوگئی میں بتوں کو پوجتا رہا، شرک کرتا رہا، کبیرہ گناہ میں نے کئے ،لوگوں کے میں نے حقوق
مارے، انسانوں پر ظلم کئے ، بداخلاقیاں کیں ، غلط طریق سے مال اکٹھے کئے ،شود کے ذریعہ سے پیسہ
سمیٹا، اس قدر گناہ ہیں کہ ان کا کوئی شمار نہیں۔گناہوں کی یہ گٹھڑیاں اٹھا کر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لاؤں تو میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا ؟ مومن کا ایمان لانے والے کا پہلا سوال زبان حال سے
یہی ہے۔چنانچہ اعلان کر دیا قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ
إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر:۵۴) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے
ہیں اس لئے تمہیں کوئی خوف نہیں ہے۔اگر تم ایمان لے آؤ، اگر تم سچی توبہ کر لو، اگر تم یہ عہد کر لو کہ
آئندہ ان گناہوں کو ترک کر دو گے اور اسلام کی بتائی ہوئی نیکیوں پر قائم ہو جاؤ گے تو تمہارے پچھلے
گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔دوسرا میرا خیال جو ایمان لانے والے انسان کے دماغ میں آ سکتا ہے اور آنا چاہیئے اور میں سمجھتا
ہوں کہ روحانی ترقیات کے لئے بڑا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ میں انسان ہوں کمزور انسان ہوں،
بشری کمزوریاں میرے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔کوشش کے باوجود بھی غفلت اور ستی کے لمحات بھی
میری زندگی میں آئیں گے، کچھ گناہ مجھ سے سرزد ہو جائیں گے، کچھ نیکیاں مجھ سے چھوٹ جائیں گی
تو میرا حشر کیا ہوگا۔کیا ایمان لانے کے بعد بھی مجھے جہنم میں دھکیل دیا جائے گا؟ خدا تعالیٰ نے اسی
جگہ یہ اعلان کر دیا کہ اگر تم نیک نیتی سے اور پوری توجہ کے ساتھ نیکیوں پر قائم ہو گے تو تمہاری
نیکیاں اپنی جگہ پر ہوں گی لیکن تمہاری جو غلطیاں اور گناہ اور قصور ہیں وہ اللہ تعالیٰ سب معاف
کر دے گا اور اپنی مغفرت کی چادر میں تمہیں لپیٹ لے گا۔اس لحاظ سے بھی ایک مومن کے لئے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
آپ رحمت بن کر آئے۔۵۱۰
سورة الانبياء
تیسرا سوال جو ایک سمجھ دار انسانی دماغ سوچے گا یہ ہے کہ اگر میں اسلام لے آؤں تو مجھے کیا
ملے گا ؟ یہ بڑا ضروری سوال ہے انسانی فراست اور انسانی عقل یہ سوال کرتی ہے کہ اگر میں اسلام
لے آؤں۔اگر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤں۔اگر میں قرآن کریم کو سچی کتاب سمجھ
لوں اور اس پر عمل کروں تو مجھے ملے گا کیا؟ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے رحمتہ للعالمین کو ہمارے لئے
أسوه بنا يا لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ
اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب: ۲۲) اور یہ اعلان کر دیا کہ میں نے ایک مثال سامنے رکھ دی ہے یہ ہے ہمارا
بندہ، ہر لحاظ سے ہمارا، کامل اور مکمل انسان جس نے اپنی ساری روحانی استعدادوں کی کامل
نشو و نما پانے کی ہمارے فضل سے توفیق پائی ہے، یہ تمہارے سامنے کامل نمونہ ہے۔ان کنتم
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) تم اس کی اتباع کرو تو تمہیں تمہاری استعدادوں
کے مطابق وہی کچھ مل جائے گا جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی استعدادوں کے مطابق خدا سے
ملا۔اس کو ہم محاورہ میں کہتے ہیں کہ اتنا ملنا کہ اوور فلو (Overflow) کر جائے۔برتن چھلک
جائے۔اتنا ہو کہ جھولی میں نہ سما سکے۔خدا تعالیٰ تو اتنا دیتا ہے کہ اگر انسان صحیح راستہ پر گامزن ہو تو اس
کی استعداد کے مطابق اس کو سب کچھل جاتا ہے اور کوئی کمی نہیں رہتی۔یہ تو اصول ہے نا۔ملتا کیا ہے؟ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کے مطابق جوسب کچھ ملتا ہے
وہ سب کچھ ہے کیا؟ پہلے تو کہا کہ سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے، پھر فرمایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اس معنی میں رحمت ہیں کہ اگر انسان آپ کی اتباع کرے گا تو اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کا عشق اسے
بخشا جائے گا اور معرفت الہی کے بعد خدا تعالیٰ کی محبت دلوں میں پیدا کی جائے گی اور اس کے نتیجہ میں
اسی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ غیر اللہ سے کامل رہائی حاصل ہو جائے گی اور جو تکیہ کیا جاتا ہے کسی شے پر یا
کسی انسان پر یا کسی جتھے پر یا کسی سیاسی اقتدار پر یا کسی حکومت پر یا کسی بین الاقوامی تنظیم پر اس کا
کوئی سوال نہیں رہے گا بلکہ غیر اللہ سے پوری رہائی مل جائے گی کیونکہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے
نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کا عشق انسان کے دل میں پیدا ہو جائے گا۔تو محبت اور عشق کا ایک
نتیجہ تو یہ نکلا کہ غیر اللہ سے رہائی حاصل ہو جائے گی اور دوسرا نتیجہ یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کو پہچاننے کے
۵۱۱
سورة الانبياء
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
بعد، خدا تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے بعد، اس کی محبت دل میں پیدا ہو جانے کے بعد انسان
گناہوں سے نجات حاصل کرلے گا، گناہ پر جرات نہیں کرے گا۔ہمارا دماغ ہمیں یہ پوچھتا ہے کہ
ہمیں اور کیا ملے گا؟ خدا کہتا ہے کہ تمہیں اس دنیا میں جنت مل جائے گی۔محض جنت نہیں بلکہ اس دنیا
میں تمہیں پاک زندگی اور جنت ملے گی اور نفسانی جذبات کی تنگ و تار یک قبروں سے تم نکالے جاؤ
گے اور روحانی زندگی تمہیں بخشی جائے گی۔پس اس معنی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین ہیں۔ہر شے کے حقوق کی تعیین کی اور ان کی
حفاظت کا سامان کیا۔ہر شے کے حقوق کی جب تعیین کی اور ان کی حفاظت کی تو ان کے لئے رحمت بن
گئے۔ہر جاندار کے حقوق
کی تعیین کی اور ان کے حقوق کی حفاظت کی اور ہر جاندار کے لئے آپ رحمت
بن گئے۔پھر کا فرومومن ہر انسان کے حقوق کی تعیین کی اور ان کی حفاظت کی۔مسلمان کے غصے سے
بھی غیر مسلم کو بچایا، ایک مسلمان کے ہاتھ کے ظلم سے بھی ایک غیر مسلم کو بچایا اور کہا کہ اگر تم میری
اتباع کرنا چاہتے ہو تو تم عدل اور انصاف کو نہیں چھوڑو گے۔اس لحاظ سے آپ رحمتہ للعالمین ہیں۔پھر
جولوگ اسلام لائے ، جو مسلمان ہو گئے ، جن کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ تھا اور جنہوں نے
آپ کی اتباع کی ان کو خدا کی درگاہ تک پہنچادیا اور ان کو ہر چیز مل گئی۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۱۸۶ تا ۱۹۳)
وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ عالمین میں صرف انسان نہیں بلکہ ہر غیر انسان مخلوق بھی
عالمین میں شامل ہے اور ایک پہلو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہر
مخلوق کے حقوق اس تعلیم نے قائم بھی کئے اور ان کی حفاظت کا حکم بھی دیا اور ان کی حفاظت کے سامان
بھی پیدا کئے۔اس عالمین میں انسان بھی شامل ہیں۔غیر انسان بھی شامل ہیں۔جن کے لئے آپ رحمت ہیں۔اس کے علاوہ
خصوصیت کے ساتھ انسان کے متعلق فرمایا کہ ہم نے کافةٌ لِلنَّاسِ (سبا: ۲۹) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھجوایا
ہے اور یہ آیا کہ قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) اے انسانو! سنو!!
کہ میں تم سب کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں یہ جو سب انسانوں کی طرف رحمت بن کے آپ
آئے۔اس سے آگے دوسوتے پھوٹتے ہیں اور ان میں سے ایک کے متعلق میں پہلے ابتدا کر چکا
۵۱۲
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہوں اور وہ سلسلہ چلتا رہے گا جب تک خدا تعالیٰ توفیق دے۔اور وہ یہ ہے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ
إنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اور كَافَةَ لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا (سبا:۲۹) اس کی تفصیل میں جب
ہم جاتے ہیں تو بنیادی چیز جو ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ اسلام انسان
کو کہتا ہے کہ میں تجھے آپس میں لڑنے
نہیں دوں گا پیار سے زندگی کے دن گزارو۔دنیا نے دنیوی لحاظ سے بڑی ترقی کی لیکن انسان نے
انسان سے پیار کرنا ابھی تک نہیں سیکھا کیونکہ اس دنیا کے انسان نے جو دنیوی ترقیات کر چکا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی۔یہ وہ پہلا مضمون ہے جس کی میں ابتدا کر چکا ہوں۔دوسراسوتا جو اس اعلان سے پھوٹا ہے کہ آپ
رحمت ہیں عالمین کے لئے اور مبعوث ہوئے ہیں بنی نوع انسان کے لئے، سارے کے سارے
انسانوں کے لئے ایک رحمت بن کر آپ آئے۔اس مضمون میں بنیادی چیز اسلام نے یہ قائم کی کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں سارے انسان
برابر ہیں اور قرآن کریم نے بہت جگہ اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔ایک تو کہا گیا کہ انسان اشرف
المخلوقات ہے۔جب یہ کہا گیا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے تو یہ نوع انسانی کے متعلق کہا گیا ہے کسی
خاص گروہ کے لئے یہ نہیں کہا گیا۔دوسرے قرآن کریم میں ایک جگہ آیا ہے کہ قرآنی تعلیم تمہارے شرف اور تمہاری عزت کا سامان
لے کر آئی۔اور عجیب بات ہے کہ جو تعلیم تمہاری عزت کے قائم کرنے اور تمہارے اندرونی شرف کو
اُجاگر کرنے کے لئے آئی تھی۔اسی کی طرف تم تو جہ نہیں دے رہے۔اور تیسرے یہ کہہ کر انسانی مساوات کا کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں عظیم اعلان کیا اس
فقرہ میں کہ انما أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : ) کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی
فرق نہیں ہے۔جب میں ۱۹۷۰ء میں افریقہ کے دورے پر گیا تو مجھے وہاں یہ احساس ہوا کہ عیسائیت ان ملکوں
میں اس دعوئی کے ساتھ داخل ہوئی تھی کہ ہم خداوند یسوع مسیح کے پیار کا اور محبت کا پیغام تمہارے پاس
لے کر آئے ہیں۔لیکن ہوا عملاً یہ کہ نہ ان کی دولتیں ان کے ہاتھوں میں رہنے دیں گئیں ، نہ ان کی
عزتیں ان کے پاس رہیں۔انتہائی تحقیر کے ساتھ ان کے ساتھ سلوک کیا گیا اور ساری دنیا میں اس قسم