سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۱۳
سورة الانبياء
کی ڈراؤنی تصویریں افریقہ کے ممالک کے رہنے والوں کی دنیا میں پھیلائی گئیں کہ عیسائی دنیا کے
بچے راتوں کو تصویریں دیکھ کے بعض دفعہ سوبھی نہیں سکتے تھے۔اتنی بھیا نک تصاویر، بڑی حقارت تھی
جس کا اظہار کیا گیا تھا۔ایک موقع پر غانا میں ٹیچی من“ کے مقام پر یورپین لاٹ پادری بھی آئے ہوئے تھے ہمارے
جلسہ میں لیکن بیٹھے اس طرح تھے کہ ” میں آ گیا ہوں دیکھنے کے لئے کہ کیا سکیمیں یہ بنارہے ہیں۔لیکن کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہا بے پرواہی کے ساتھ ایک طرف جھک کے لات پہ لات رکھ
کے بیٹھے ہوئے ان احباب سے باتیں کرتے ہوئے اپنی تقریر میں میں نے کہا کہ دیکھو وہ جو افضل
الرسل خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم وہ جو پیراماؤنٹ پرافٹ تھا اس کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ بشر
ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں تو Those who were junior to
him like Musa and Christ تو جوان سے جونیئر ، نبی تھے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام،
حضرت مسیح علیہ السلام وہ یا ان کے ماننے والے وہ تم پر اپنی برتری کا کوئی دعویٰ نہیں کر سکتے۔وہ جو
لاٹ پادری صاحب تھے وہ یہ سن کر اس طرح اچھلے جس طرح ان کو کسی نے سوئی چھودی کہ یہ کیا کہ
گئے ہیں۔پس حقیقت یہ ہے کہ عظیم اعلان ہے یہ كَافَةٌ لِلنَّاس اور میں تم سب کی طرف رسول ہو کر
آیا ہوں۔اس تعلیم نے اس کی ابتدا یہاں سے کی کہ تم سارے ہی سارے اس نوع کے جو اشرف
المخلوقات کے افراد ہو۔اور مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تم عزت پانے کے
حق دار ہو۔اگر خود اپنے ہاتھ سے اپنے آپ کو بے عزت نہ کرو تو ٹھیک ہے۔اگر کوئی خود اس
عزت کے سامان کی طرف جو قرآن کریم ان کے لئے لے کر آیا ان کی طرف توجہ نہ کرے اور
صاحب شرف وعزت بننے کی بجائے ایسے اخلاق پیدا کرے جو اچھے نہیں اور جو خدا تعالیٰ کو ناراض
کرنے والے ہیں تو اس میں خالق کا تو کوئی قصور نہیں۔مخلوق نے خود اپنے ہاتھ سے اپنی بے عزتی اور
اپنی حقارت کے سامان پیدا کئے۔جہاں تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہے اور جہاں تک
اسلامی تعلیم کا تعلق ہے جہاں تک ایک مسلمان کے اخلاق کا تعلق ہے کسی انسان، انسان میں فرق نہیں
کیا جا سکتا۔اور محض یہ نہیں بلکہ بہت بلند مقام پر نوع انسان کو کھڑا کر کے کہا ہے کہ یہ ہے تمہارا مقام۔عزت اور شرف کا مقام اور تمہارے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق
۵۱۴
سورة الانبياء
تغییر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
نہیں کیا جائے گا۔مؤحد اور مشرک میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔جہاں تک ان کی بہبود کا، جہاں
تک ان کی عزت اور شرف کا، جہاں تک ان کے جذبات کا سوال ہے، کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ساری اسلامی تعلیم اس بنیاد پر کھڑی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان کی طرف
مبعوث ہوئے اور سارے بنی نوع انسان کو ان کا مقام بتایا اور وہاں لا کھڑا کیا اور کہا کہ یہ ہے تمہارا
مقام اشرف المخلوقات ہونے کے لحاظ سے، بشیر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔اپنی اپنی استعداد کے مطابق تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرو اور
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں عزت کے سامان پیدا کرو۔عزت کا جو یہ مقام نوع انسانی کو دیا گیا۔اور اخوت و مساوات کے یہ بندھن جن میں بنی نوع
انسان کو باندھا گیا۔یہ اسلام کی پہلی بنیادی تعلیم ہے۔اس کے بعد پھر بیبیوں ہسینکڑوں اور باتیں مضمون
کے اندر آتی جائیں گی۔لیکن اس وقت میں صرف ایک چیز کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ چونکہ
سارے انسان برابر ہیں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس لئے اسلامی تعلیم یہ اعلان کرتی ہے کہ زمین و آسمان
کی ہرشے بلا استثناء ہر انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے۔قرآن کریم میں یہ کہیں نہیں کہا گیا
کہ زمین و آسمان کی ہر شے بلا استثناء ایک مسلمان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے اور غیر مسلم کی
خدمت کے لئے پیدا نہیں کی گئی۔یہ اعلان کیا گیا ہے کہ زمین و آسمان کی ہر شے بلا استثناء ہر انسان کی
خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے۔میں پہلے بھی سمجھا چکا ہوں اس کی وضاحت کے لئے یہاں بھی اب بتاؤں
گا کہ جو قو تیں اور استعدادیں (جن کو انگریزی میں Faculties کہتے ہیں ) بھی انسان کو ملیں ، فرد فرد
کو ملیں، مختلف شکلوں میں ملیں، فرق فرق سے ملیں، بہر حال وہ تمام قوتیں اور استعدادیں جو انسانی
قوتیں اور استعداد میں کہلائی جاسکتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں کہیں اور سے تو نہیں لا یا کوئی فرد اور
خدا تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ وہ قو تیں اور استعد ایں جو اس نے کسی فرد واحد کو دی ہیں ان کی کامل نشوونما کے
سامان پیدا کئے جائیں اور جس وقت ان کی کامل نشو ونما ہو جائے تو ان قوتوں اور صلاحیتوں کو اپنے
کمال پر رکھنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہر فرد واحد کو مہیا ہوں۔۔۔۔۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔تمدُّ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ (بنی اسرائیل: ۲۱) ہم بھی
کو مدد دیتے ہیں دین والوں کو بھی دنیا والوں کو بھی۔وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبَّكَ مَحْظُورًا (بنی اسرائیل: ۲۱)
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۱۵
سورة الانبياء
اور تیرے رب کی عطا کسی خاص گروہ سے روکی نہیں جاتی نہ اللہ تعالیٰ روکتا ہے اور نہ اس کی تعلیم
روکتی ہے۔تو یہ جو مساوات ہے یہ محض نعرہ نہیں جسے اسلام نے بلند کیا ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔ایک مادی
حقیقت بھی۔یہ ایک حقیقت ہے ایک ذہنی حقیقت بھی اور یہ ایک حقیقت ہے۔ایک اخلاقی اور روحانی
حقیقت بھی کہ کسی انسان اور دوسرے انسان میں فرق نہیں کیا جائے گا جو حقوق خدا تعالیٰ نے کسی شخص
کے قائم کئے ہیں۔مثلاً ابھی جو میں نے مثال دی۔خدا تعالیٰ نے ہر شخص کا یہ حق قائم کیا ہے کہ اس کو جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے قوت اور استعداد عطا ہوئی ہے اس کی کامل نشوونما ہو اور اپنے کمال پر اسے قائم
رکھنے کے لئے ہر ضروری چیز مہیا کی جائے۔اس میں مسلمان اور غیر مسلمان کا کوئی فرق نہیں۔نہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور اسوہ میں اور اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (یونس : ١٢) آپ
نے کہا کہ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر وحی ہوئی اور نہ اس وحی کی
جس کی آپ پیروی کرتے اور جس کی پیروی کر کے آپ بنی نوع انسان کے لئے نمونہ بنے۔تو اسلام ایک عظیم مذہب ہے اس لحاظ سے بھی کہ وہ انسان، انسان کو پیار سے زندگی گزارنے کی
تعلیم دیتا ہے۔اور اس لحاظ سے بھی کہ اس نے سارے انسانوں کو خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے
لا کے کھڑا کر دیا اور انسان انسان میں فرق نہیں کیا۔سب مساوی ہیں اس معنی میں کہ جو حقوق اللہ تعالیٰ
نے ان کے قائم کئے ہیں وہ ان کو ملنے چاہئیں قطع نظر اس کے کہ ان کا عقیدہ کیا ہے۔قطع نظر اس کے کہ
ان کے اعمال کیا ہیں خدا تعالیٰ نے ایک حق قائم کیا ہے۔کسی انسان
کا یہ کام نہیں کہ کسی ایسے شخص کو خدا
کے عطا کردہ حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کرے۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی بتا دوں کہ جس وقت آپ نے یہ فرمایا کہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (حم السجدة:۷) تو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گری ہوئی اور حقیر مخلوق انسان کے پاس آسمانوں سے اتر کے اور خود کوان
کے مقام پر کھڑا کر کے یہ اعلان نہیں کیا کہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم میں تمہارے جیسا انسان ہوں بلکہ
یہ ایک حقیقت ہے، ناقابل تردید حقیقت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کو گرے ہوئے
مقام سے اٹھا کے آسمانی رفعتوں تک لے گئے اور کہا دیکھو إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ تمہاری عزت اور
شرف کو قائم کرنے کے بعد میں کہتا ہوں مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے۔میری بھی عزت تمہاری
۵۱۶
سورة الانبياء
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
بھی عزت کسی انسان کو تحقیر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا۔گنہگار کوبھی نہیں دیکھا جائے گا۔تفصیل
میں جائیں گے تو بعض مثالیں ہمیں ایسی نظر آئیں گی کہ دنیا کی نگاہ میں انتہائی گناہگار انسان ہے اور
اس کے خلاف ایک شخص مخلص، مومن کے منہ سے حقارت کا کلمہ نکلا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ناپسند کیا اور سخت غصہ میں آئے اور اس کو جھڑ کا کہ اس قسم کی باتیں کیوں نکل رہی ہیں تمہارے
اسلام بڑا پیارا مذہب ہے اور آج کے انسانوں کو پہلی نسلوں سے زیادہ اس کی ضرورت ہے کیونکہ
پہلی نسلوں نے اپنے لئے تباہی کے اس قسم کے سامان اکٹھے نہیں کئے تھے جس قسم کی تباہی کے سامان
اس دنیا نے آج کے انسانوں نے اکٹھے کر لئے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۶۲ تا ۳۶۷)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑے عظیم الشان
اعلان کئے ہیں۔ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود تمام عالمین کے لئے ، تمام
کائنات کے لئے رحمت بنایا گیا ہے اور دوسرے یہ کہا کہ آپ کی رسالت كافة لِلنّاس کے لئے ہے
وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةُ لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا (سبا: ٢٩) ساری کی ساری نوع انسانی کے لئے آپ
رسول، بشیر اور نذیر ہو کر مبعوث ہوئے ہیں۔دو مختلف سورتوں میں یہ آیتیں ہیں اور ہر دو جگہ اس
اعلان کے بعد کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے ، کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور یہ
کہ آپ کی رسالت كافة لِلنَّاس کے لئے ہے یہودی اور عیسائی اور بدھ مذہب والے اور ہر قوم
اور ہر علاقہ کے لوگ اور ہر زمانہ میں پیدا ہونے والے انسان، غرضیکہ آپ کی بعثت کے بعد سے
قیامت تک کی ہر نسل آپ کی رسالت کے ماتحت ہے۔دونوں جگہ اس اعلان کے بعد آگے ایک
وعدے کا ذکر ہے۔رحمۃ للعالمین کے بعد فرمایا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ جو وعدہ تم سے کیا گیا ہے
وہ کب پورا ہوگا۔وَ اِنْ اَدْرِى اَقَرِيبٌ اَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ (الانبیاء :۱۱۰) رسول بھی بشر ہوتا
ہے اور رحمۃ للعالمین بھی بشر ہیں وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی
طرف سے علم نہ ہو کہ وہ وعدہ جس کا ذکر کیا گیا ہے کب پورا ہوگا اور جب كَافةً لِلنّاس کہا تو وہاں یہ
بتایا کہ ترقیات کی پہلی تین صدیوں کے بعد جب ایک ہزار سال گذر جائے گا تو اس وعدہ کے پورا
ہونے کا زمانہ آ جائے گا یعنی چودھویں صدی سے اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہوگا۔پس
۵۱۷
سورة الانبياء
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اور كَافَةً لِلنَّاسِ میں ایک وعدہ ہے۔ویسے صرف نحو کے لحاظ سے وہاں وَ مَا
اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اور وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةُ لِلنَّاسِ ہے یعنی منصوب ہے لیکن جب
ہم اس کو الگ بولیں تو کہیں گے کہ آپ رَحْمَةً لِلْعلمین ہیں اور كَافَةٌ لِلنَّاس کی طرف آپ کی
بعثت ہوئی۔ان آیات میں یہ وعدہ نہیں کہ آپ مبعوث تو ہوئے ہیں نوع انسانی کی طرف لیکن
نوع انسانی کبھی بھی آپ کو قبول نہیں کرے گی۔یہ وعدہ نہیں ہے بلکہ وعدہ یہ ہے کہ نوع انسانی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو قبول کرے گی اور سارے کے سارے انسان سوائے چند ایک استثناء
کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جا ئیں گے۔جب وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ بتایا گیا تو پہلی تین صدیوں کا ذکر چھوڑ دیا گیا کیونکہ پہلی تین
صدیاں ترقیات کی صدیاں تھیں ان میں اسلام بڑھتا چلا جارہا تھا اسلام عرب میں کامیاب ہوا پھر
عرب سے باہر نکلا پھر افریقہ کے براعظم پر چھا گیا، صرف کامیاب ہی نہیں ہوا بلکہ چھا گیا، پھر
وہاں سے نکلا اور ایک طرف سپین کے رستے سے یورپ میں داخل ہوا اور قریباً سارے سپین کو اپنی
رحمت کے احاطہ میں لے لیا اور دوسری طرف ایک وقت میں ترکی کی طرف سے یورپ کے اندر گیا اور
ان کے دل جیتتا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔یہاں تک کہ پولینڈ کے دل جیت کر پولینڈ۔پرے جو سمندر ہے اس کے کناروں تک پہنچ گیا اور پھر ماسکو جو آجکل کمیونزم کا دارالخلافہ ہے ابھی
ماضی قریب میں ہی تیمور کے زمانے میں یہ اس کی سلطنت کے ایک صوبے کا دارالخلافہ تھا۔تیمور کا
اطلاعات دینے کا نظام بہت تیز رفتار تھا بادشاہ کو گھوڑوں پر بڑی جلدی ان علاقوں کی خبریں آجاتی
تھیں۔پھر اسلام چین کی طرف بڑھا تو اس کے اندر گھس گیا۔غرض کہ وہ ترقی کرتا چلا جارہا تھا حتی کہ
تین صدیوں کے بعد یہ ترقی رُک گئی اور تنزل کا دور شروع ہو گیا۔ترقی کے زمانہ میں نظر آ رہا تھا
کہ معروف دنیا میں، معلوم خطہ ہائے ارض میں اسلام بڑھتا چلا جارہا ہے اور رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ اور
كَافَةً لِلنَّاس میں جو بشارت دی گئی تھی اور جو وعدہ دیا گیا تھا وہ پورا ہوتا نظر آتا ہے لیکن اس کے بعد
تنزل آنا شروع ہو گیا۔یہ تنزل بھی اس قسم کا نہیں ہے جو دوسروں پر آتا ہے اسلام پر
کبھی ویسا تنزل
نہیں آیا لیکن بہر حال وہ ترقی رک گئی اور ایک تنزل آنا شروع ہوا۔سپین کی حکومت ختم ہوگئی اور وہ
ملک مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا اور مسلمان جو پولینڈ تک آگے گئے ہوئے تھے وہ علاقے ان کے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۱۸
سورة الانبياء
ہاتھ سے نکل گئے اور اب ترکی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو یورپ کے براعظم کے اندر ہے
باقی ملک ادھر ہے اور تاشقند اور دوسرے بڑے بڑے علماء پیدا کرنے والے جو علاقے تھے وہ
مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گئے۔چین میں بھی حکومت نہیں رہی۔پس ایک قسم کا تنزل ہے گو اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہ اس قسم کا زوال نہیں جیسا کہ دوسری قوموں اور دوسری اُمتوں پر آیا بلکہ اس
زمانے میں بھی مسلمان میں روشنی اور جان نظر آتی ہے لیکن حالات کے لحاظ سے ہم اس کو تنزل کا
زمانہ کہنے پر مجبور ہیں۔دوسری چیز جو ذہن میں آئی تھی پھر رہ گئی وہ یہ ہے کہ اس وقت اسلام ساری دنیا میں پھیل ہی نہیں
سکتا تھا کیونکہ ہمارے ان علاقوں کے انسان کو دنیا کے بہت سے حصے معلوم ہی نہیں تھے مثلاً امریکہ
ہے، نیوزی لینڈ ہے، آسٹریلیا ہے، یہ Unknown (غیر معلوم ) علاقے تھے اور انسان کو ان علاقوں
کے جغرافیہ کا ہی پتا نہیں تھا وہاں کی آبادیوں کا ہی پتا نہیں تھا۔پس اگر اس وقت سارے کے سارے
انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جاتے اور ہم سمجھتے کہ جمع ہو گئے ہیں تب بھی ساری
کی ساری نوع انسانی اسلام کے جھنڈے تلے جمع نہ ہوتی کیونکہ ایسے علاقے تھے، انسان سے آباد
علاقے جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا اور وہاں اسلام کی تعلیم پہنچ ہی نہیں سکتی تھی کیونکہ ان علاقوں اور ان
اقوام کو ہم جانتے ہی نہیں تھے۔مثلاً فجی آئی لینڈ کی جو پرانی آبادیاں ہیں انہوں نے اس زمانے میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہی نہیں سنا تھا۔اب ہمارا وہاں مشن ہے اور اللہ کے فضل سے
اس پرانی قوم میں سے بھی (جو کہ قریباً چودھویں صدی میں ہی سامنے آئی ہے ) مسلمان ہونے شروع
ہو گئے ہیں۔غرض ہر دو جگہ پر یعنی جہاں رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کہا وہاں بھی اور جہاں كافة للناس کہا وہاں بھی
ایک وعدے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایک جگہ کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کب پورا ہوگا۔یہاں
قرآن کریم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فکر کی کیفیت بیان کی ہے اور پھر دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے خود
بتایا کہ میں تمہیں بتا تا ہوں کہ چودھویں صدی سے اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہو جائے
گا۔اب ہم اس زمانہ میں ہیں اور آج کے زمانہ کے مسلمان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اس لئے کہ
جتنی بڑی بشارتیں کسی امت کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس اُمت کے رسول کے ذریعہ سے ملتی ہیں اور
۵۱۹
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتم الانبیاء اور افضل الرسل ہیں، اتنی ہی بڑی ذمہ واریاں بھی ان پر
ڈالی جاتی ہیں اور اتنا ہی یہ احساس بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ انسان اپنے نفس میں اور اپنی ذات میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتا اور اس کے اندر کوئی زور نہیں اور نہ کوئی طاقت ہے کہ وہ خدائی امداد اور نصرت کے
بغیر اپنے زور سے قربانیاں کر کے ان وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے۔انسان
کو تو یہ کہا گیا
ہے کہ جتنی تجھ میں طاقت ہے وہ کر دے اور سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتا ہے، اس کی۔نصرت اور اس کی امداد سے ہوتا ہے۔پس اس زمانہ میں یہ وعدہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع ہو کر عملاً انسان کے سامنے یہ تصویر پیش کرے گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ہیں۔اعتقاداً نہیں بلکہ عملاً یہ تصویر پیش کرے گی کیونکہ الا ماشاء اللہ چند ایک
استثناؤں کے علاوہ ساری دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مان لیا اور آپ پر ایمان لا کر آپ کے روحانی
فیوض سے حصہ لیا۔یہ دعاؤں کے نتیجہ میں ہوگا اور اس دعا کے نتیجہ میں جو اس دل سے نکلی تھی جس کے
متعلق کہا گیا تھا کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَا يَكُونُوا مُؤْمِنينَ (الشعراء: ۴) اور دنیا کے سامنے عملاً یہ
نقشہ آ جائے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک قوم کسی ایک علاقے کسی ایک ملک یا کسی ایک نسل کے
لئے رسول نہیں ہیں بلکہ گافة للناس کی طرف آپ کو رسول بنا کر بھیجا گیا ہے اور یہ عملاً ثابت
ہو جائے گا کیونکہ انسانوں کی بھاری اکثریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لے آئے گی اور
خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو جائے گا۔گو وہ اس شکل میں بیان نہیں ہوالیکن وہ اپنے معنی کے لحاظ سے اس
میں بیان ہو چکا ہے جیسا کہ میں نے کہا ہے ان دونوں آیتوں کے بعد آگے ایک وعدے کا ذکر ہے
اور پھر یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ وہ وعدہ کب پورا ہوگا اور پھر ایک جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ چودھویں صدی
میں اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ آ جائے گا۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۳۵۷ تا ۳۶۱)
قرآن کریم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے۔قرآن کریم نے یہ بھی کہا کہ محبوب خدا حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔چنانچہ سورۃ انبیاء میں فرمایا وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً
للعلمین۔گویا صفت ربوبیت کے مظہر اتم ہونے کا جلوہ رحمتہ للعالمین کی شکل میں ظاہر ہوا۔آپ
سے پہلے جتنے انبیاء گذرے ہیں وہ رحمت تو تھے لیکن رحمتہ للعالمین نہیں تھے۔ربوبیت کے مظہر
تو تھے لیکن ربوبیت کا ملہ کے مظہر نہیں تھے۔حضرت موسیٰ آئے تو اُنہوں نے فرمایا کہ صرف
6
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۵۲۰
سورة الانبياء
بنی اسرائیل کی اصلاح اور ترقی میرے مد نظر ہے۔مجھے کسی اور قوم سے کیا غرض؟ اس لئے حضرت
موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل کے لئے رحمت تھے۔اس میں کوئی شک نہیں لیکن عالمین
کے لئے رحمت نہیں تھے۔خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے مظہر تو تھے لیکن رب العالمین کی صفت کے
مظہر نہیں تھے۔رب العالمین کی ربوبیت کا ملہ کا کامل مظہر وہ دل تھا جس پر ربّ العالمین کا جلوہ
نازل ہوا اور اس نے اس پاک وجود کو رحمتہ للعالمین بنادیا۔آپ کا دل بنی نوع انسان کے لئے گداز
ہوا۔آپ کا سارا ما حول عرب تھا لیکن آپ کا دل ہے کہ رحمتہ للعالمین کی موجوں سے لبریز تھا۔آپ
نے جزیرہ نمائے عرب سے یہ اعلان کیا کہ کالے اور سفید میں کوئی فرق نہیں۔سرخ اور سفید میں کوئی
فرق نہیں۔عرب اور عجم میں کوئی فرق نہیں ہے۔یہ جذبہ اور یہ انسانی قدر و منزلت رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کا
نتیجہ ہے۔یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام ( جو اپنی اپنی قوموں اور زمانوں کے
لئے رحمت تھے ) ان کا نہ یہ جذبہ ہے اور نہ اُن کے بس کی یہ بات ہے۔پس خدا نے فرمایا۔میں ربّ
العالمین ہوں اور خدا نے فرمایا کہ میرا محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۱۵۹۰)
اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں میں مساوات کا ایک اور لحاظ سے بھی ذکر کیا ہے اور وہ ہے رحمت
سے بہرہ یاب ہونے میں مساوات چنانچہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا
ہے : وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ -
ترجمہ: اور ہم نے تجھے تمام دنیا کے لئے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے دائرہ میں صرف مرد
آئیں گے بلکہ کہا یہ ہے کہ ہم نے آپ کو تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے دُنیا کی ہر چیز
آپ کی رحمت سے حصہ لے رہی ہے۔آپ تمام انسانوں یعنی مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے
رحمت بن کر آئے ہیں۔آپ کی رحمت مردوں اور عورتوں کو یکساں فیض پہنچارہی ہے یعنی آپ کی
رحمت سے بہرہ یاب ہونے میں مردوں اور عورتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۳۵)
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمتوں سے بھر پورا احسان جو ہے وہ صرف نوع انسانی پر نہیں
۵۲۱
سورة الانبياء
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
بلکہ عالمین پر ہے وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمین لیکن چونکہ انسانی زندگی سے باہر ہر شے انسان
کی خدمت کے لئے مامور ہے اس لئے زیادہ فائدہ اس رحمت سے نوع انسانی حاصل کرتی ہے اور
نبی کریم رحمتہ للعالمین اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا جو رنگ اپنے پر چڑھایا تو بہت ساری
روشنیاں آپ کی ہستی اور وجود سے باہر نکلیں تو رحمتہ للعالمین اس لئے بنے کہ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا
تھا کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) میں رحیم ہوں، رحمان ہوں اور میری رحمت نے
ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس واسطے وہ ایک جو کامل طور پر میرا الکس بنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،
وہ رحمتہ للعالمین بن گیا اور اس رحمت کے جلوے انسانی زندگی پر جو ظاہر ہوتے ہیں ان کا بیان
قرآن کریم میں ہے۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۸۱)