سُوْرَۃُ الْحَجِّ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنا
۵۲۳
سورة الحج
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحج
آیت ۳۱ تا ۳۸ ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِمُ حُرمتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ
عِنْدَ رَبِّهِ وَ أُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
مِنَ الأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَولَ الزُورِ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ
يُشْرِكْ بِاللهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى بِهِ الرِّيحُ
في مَكَانٍ سَحِيقٍ ذَلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى
الْقُلُوبِ لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ
الْعَتِيقِ وَلِكُلِ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ
مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ، فَإِلَهُكُمُ اللَّهُ وَاحِدٌ فَلَةَ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ
الْمُخْبِتِيْنَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّبِرِينَ عَلَى مَا
اَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلوةِ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَ الْبُدْنَ
جَعَلْنَهَا لَكُم مِّنْ شَعَابِرِ اللهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا
صَوَانَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَ
كَذلِكَ سَخَّرْنَهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا
دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ كَذلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللهَ
b
b

تغییر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
على مَا هَدَ لَكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ۔۵۲۴
سورة الحج
پھر مسلمان کے متعلق یہ کہا کہ سات سو حکم میں نے تمہیں دیا ہے ان میں سے ہر حکم کوئی نہ کوئی حق ادا
کر رہا ہے۔اسلام میں کوئی ایسا حکم نہیں جس کے نتیجہ میں کوئی حق بھی ادا نہ ہورہا ہو۔اسلام کے ہر حکم
کے نتیجہ میں کوئی نہ کوئی خدا تعالیٰ کا قائم کردہ حق ادا ہو رہا ہے۔پس کہا کہ جب اللہ تعالیٰ کے لئے اور
اس کی رضا کے حصول کے لئے اس کے بندے اس کے احکام بجالائیں تو دوسرے ان کے ساتھ
تعاون کریں۔تعاون کی آگے پھر کئی شکلیں ہیں مین اس وقت تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔پہلی آیت جو
میں نے تلاوت کی ہے وہ تو سورہ مائدہ کی ہے اور دوسری سورہ حج کی آیات میں اس اصول کو بڑی
وضاحت سے بیان کیا گیا ہے کہ اصل چیز اطاعت ہے۔ہر بندے کے حق کی ادائیگی کی روح
اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے اگر وہ نہیں تو پھر کوئی ثواب نہیں ہے۔فرما يا وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرُمَتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَتے اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ
عزتوں
کو تعظیم کی نظر سے دیکھے گا تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں یہ بڑی محبوب چیز ہوگی۔اللہ تعالیٰ ایسے شخص
سے محبت کرنے لگے گا اور ساتھ ہی یہ تنبیہ کر دی کہ بکری کی یا بھیٹر کی یا دنبے کی یا گائے کی یا اونٹنی کی
اس لئے عزت نہیں کرنی کہ کوئی شرک کا سوال ہے۔گائے کی عزّت اس لئے نہیں کرنی کہ ہندوؤں کی
طرح یہ سمجھا جائے کہ یہ گاؤ ماتا ہے یا یہ بھی ایک خدا ہے یا جو دوسرے جانور ہیں ان کے ساتھ بھی
شرک نہیں آنا چاہیے اسی واسطے یہاں شرک کی نفی کی ہے اور شرک کے خلاف تعلیم دی ہے یعنی جہاں یہ
فرمایا کہ وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرمتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّہ اور ساتھ ہی یہ کہہ دیا کہ فَاجْتَنِبُوا
الرّجسَ مِنَ الأوثان یعنی ان کو خدائی نہیں دینی ہاں ان کو خدا تعالیٰ کا مقررہ کردہ عزت اور احترام دینا
ہے۔یہاں اس فرق کو نمایاں کر دیا کہ شرک کسی خفیہ راستہ سے بھی انسان کے دل اور دماغ میں گھس کر
اسے اندھیرا کرنے کی کوشش نہ کرے اور پھر فرمایا ذلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ
تَقْوَى الْقُلُوبِ کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے نشانوں کی عزت قائم کرتا ہے وہ اس لئے کرتا ہے کہ اس کے
دل میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہے۔وہ شرک کی وجہ سے ایسا نہیں کرتا یا کسی اور سبب سے بھی نہیں کرتا۔اس
کو یہ پتہ ہے کہ میں اللہ کا بندہ ہوں اور اس کی اطاعت میری روح ہے اور میری زندگی ہے۔اس کی

۵۲۵
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اطاعت سے باہر ہو کر نہ میری روح میں وہ حیات جس کے لئے وہ پیدا کی ہے پیدا ہوسکتی ہے اور نہ
اسے کوئی بقا ہل سکتی ہے کوئی کہہ سکتا ہے کہ روح نے تو باقی رہنا ہے لیکن وہ کیا بقاء ہے جس کے متعلق
قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ جہنم کے اندر نہ زندہ ہوں گے نہ مردہ ہوں گے اور اسی پر زور دینے کے لئے
پھر فرمایا کہ ان کے گوشت اور ان کے خون خدا کے حضور عزت کے ساتھ پیش نہیں کئے جاتے تا ان پر
کوئی ثواب ملے بلکہ تمہارے دل کا تقویٰ خدا کے حضور پیش ہوتا ہے اور اس پر ثواب ملتا ہے اور جزا
نکلتی ہے ان تمام چیزوں کو ہم نے تمہارے لئے مسخر کیا ہے اور پھر ان میں سے بعض کو تمہارے لئے
ایک خاص وقت تک کے لئے عزت اور عظمت والا قرار دے دیا چنا نچہ ان اونٹنیوں کو یا ان گائیوں کو یا
ان بھیڑوں اور بکریوں اور دنبیوں کو جو قربانی کے لئے جا رہی ہوتی ہیں اس وقت سے پہلے کہ ان کو
قربان کیا جائے یعنی ان کی قربانی کا وقت آجائے ان کی عزت قائم کی۔پھر بعد میں ان کو ذبح کروادیا
یعنی ایک وقت میں کہا کہ اگر تم ان کی عزت نہیں کرو گے تو میں ناراض ہو جاؤں گا اور دوسرے وقت
میں یہ کہا کہ اگر تم ان کو ذبح نہیں کرو گے اور ان کی جان نہیں لو گے تو میں تم سے ناراض ہو جاؤں گا۔اور
ہمیں بتا یا سحر کا لکھ ہم نے ان کی اس قسم کی تسخیر کی ہے کہ تمہارے ہاتھ سے ہی ان کی زندگی قائم
بھی رکھتے ہیں اور تمہیں یہ بھی کہتے ہیں کہ بُری نگاہ سے ان کی طرف نہ دیکھنا۔گویا ایک زمانہ جانور پر
یہ آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے ان کی طرف بُری نگاہ سے نہ دیکھنا اور پھر اس پر وہ زمانہ بھی آتا ہے جب
خدا تعالیٰ کہتا ہے تم چھری سے ان کو ذبح کر دو پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت تک تمہارے ہی
ہاتھ سے میں ان کو زندہ رکھتا ہوں اور پھر تمہارے ہاتھ سے ہی ان کی موت کے سامان پیدا کر دیتا
ہوں۔سَخَّرَهَا لَكُم اور یہ اس لئے کیا کہ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَد لكم تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ کی
عظمت اور اور اس کا جلال موجزن ہوا اور تم خدا تعالیٰ کی حمد کرو کہ کس طرح اس نے ہمیں تمام
جھمیلوں سے بچا کر اپنے قدموں پر لا کر بٹھا دیا ہے اور کامل اور حقیقی اور ہمیشہ رہنے والی ہدایت
تمہارے ہاتھ میں دی ہے وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ اور جو حسن تمام اعمال کو حسن کے ساتھ اور توجہ کے ساتھ
اور تقویٰ کے ساتھ اور ایثار کے ساتھ اور قربانی کے جذبات کے ساتھ اور اپنے آپ کو لا شي محض سمجھنے
کے ساتھ کرتے ہیں ان کو بشارتیں دے دو اور چونکہ کبشرِ الْمُحْسِنِينَ میں بشارت کی تعیین نہیں کی اس
لئے ہم اس کے یہ معنی کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر قسم کی بشارتیں ان کو ملیں گی۔

۵۲۶
سورة الحج
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اسی مضمون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آخری وصیت میں بیان کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
حرمتوں اور اس کے شعائر کی طرف توجہ دلائی ہے (کتاب الحج باب الخطبة ايام الملی) کیونکہ لغت
عربی میں شعائر ( جو شعیرہ کی جمع ہے) کے معنی ہیں كُلُّ مَا جُعِلَ عَلَمَّا لِطَاعَةِ اللهِ یعنی وہ چیز جس کو
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے لئے بطور نشان قائم کیا جائے اور قرآن کریم کی زبان میں شعیرہ (اس کی جمع
شعائر ہے) کے معنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے نشان کے علاوہ اس نشان کے بھی ہیں جو صحیح راستے کی
طرف رہنمائی کرتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ
تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں کو خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے کے حملہ سے قیامت تک کے لئے
محفوظ قرار دیا ہے۔(کتاب الحج باب الخطبة ايام الیلی) دوسرے مذاہب گو اصل میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہی تھے لیکن اب ان کی شکل بدل چکی ہے اور وہ محرف شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔ان
میں بہت محمد ودصداقت پائی جاتی تھی اور وہ مختص القوم اور مختص الزمان تھے بعد میں ان میں انسانی
ہاتھ نے بڑا رڈو بدل کیا اور ان کی شکل کو مسخ کر دیا۔بہر حال جس شکل میں بھی دوسرے مذاہب
ہمارے سامنے ہیں۔میں تحدی کے ساتھ کہتا ہوں کہ ان میں سے کسی مذہب نے اپنے مذہب سے
باہر والوں کی جان ومال کی حفاظت نہیں کی اور نہ ان کے جذبات کا خیال رکھا ہے نہ ان کی عزتوں کی
حرمت کو پہچانا ہے ان کے مقابلہ میں اسلام میں یہ بڑا حسن پایا جاتا ہے کہ اس نے انسان کی عزت اور
اس کی جان اور اس کے مال کی حفاظت کا بیڑا اُٹھایا ہے۔قرآن کریم یہ نہیں کہتا کہ ایک مسلمان کی
ناحق جان نہ لینا ہاں اگر ایک غیر مسلم کی جان نا حق لے لو تو ہم تمہیں کچھ نہیں کہیں گے قرآن کریم اس
قسم کی تعلیم نہیں دیتا، اسلام یہ نہیں سکھاتا، اسلام تو یہ کہتا ہے کہ کوئی مسلم ہو یا غیر مسلم تو حید پرست ہو یا
دہر یہ خدا تعالیٰ کو گالیاں نکالنے والا ، انسان ہونے کے لحاظ سے وہ سب برابر ہیں اگر کوئی خدا تعالیٰ کو
گالیاں دیتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے انتقام لے گا اور اسے سزا دے گا لیکن تمہارا یہ فرض ہے کہ اس
شخص کی بھی جان نہیں لینی ، اس کا مال بھی غصب نہیں کرنا اس کے ساتھ بھی دھوکا کا معاملہ نہیں کرنا، اس
کے جذبات
کو بھی ٹھیس نہیں لگانی ، اس کی وہ عزت اور احترام کرنا ہے جو انسانیت کی عزت اور احترام
ہے اور جسے اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے پھر اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے یہ کہلوایا کہ تم سن رکھو اور اسے یاد رکھو کہ اپنی بیویوں سے ہمیشہ اچھا سلوک کرنا کیونکہ

۵۲۷
مورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
خدا تعالیٰ نے ان کی نگہداشت تمہارے سپرد کی ہے عورت کمزور وجود ہوتی ہے اور اپنے حقوق کی خود
حفاظت نہیں کر سکتی۔تم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی تو تم نے خدا تعالیٰ کو ان کے حقوق کا
ضامن بنایا تھا اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات کا ضامن ٹھہراتا ہے کہ اس کی اس ضمانت کی وجہ سے جس کا
واسطہ دے کر تم نے یہ ذمہ داری لی تھی عورتوں کے حقوق کی پوری طرح نگہداشت کرنا ، ان سے
حسنِ سلوک کرنا، ان کی کمزوریوں کو وجہ طعن نہ بنانا بلکہ اس وجہ سے انہیں رحم اور حسن سلوک کا مقام
ٹھہرانا۔پھر دنیا میں ہمیشہ ہی انسان جنگیں بھی لڑتے آئے ہیں کبھی جائز اور کبھی نا جائز۔جائز جنگ کے نتیجہ
میں بھی جوجنگی قیدی مسلمان کے ہاتھ میں تھے ان کے متعلق ارشاد فرماتے ہوئے ایک مسلمان سے کہا
کہ تمہارے ہاتھوں میں ابھی کچھ جنگی قیدی بھی باقی ہیں میں تمہیں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ان کو وہی کھلانا
جو تم خود کھاتے ہو اور ان کو وہی پہنا ؤ جو تم خود پہنتے ہو کیونکہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں اور ان کو تکلیف
دینا کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔اے لوگو! جو کچھ میں تم سے کہتا ہوں
تم اچھی طرح اس کو یا درکھو۔پھر انسانی شرف کو اصولی طور پر قائم کرنے کے لئے یہ اعلان کیا کہ تم انسان خواہ کسی قوم اور حیثیت
کے ہوانسان ہونے کے لحاظ سے ایک درجہ رکھتے ہو اور پھر یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنے دونوں
ہاتھ اوپر اٹھائے اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو اس طرح ملا دیا اور کہا جس طرح ان دونوں ہاتھوں
کی انگلیاں آپس میں برابر ہیں اسی طرح تم بنی نوع انسان (مسلمان نہیں ) آپس میں برابر ہو۔تمہیں ایک دوسرے پر فضیلت اور درجہ ظاہر کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۰۲۰ تا ۱۰۲۳)
فَالهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَلَةَ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْنَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُم
یعنی تمہارا خدا اور معبود خدائے واحد و یگانہ ہے اس لئے (آسلموا ) اپنا سب کچھ اس کے حضور پیش کر
دو اور اس کے حضور اس طرح اپنی گردن کو جھکا دو جس طرح ایک بکرا قصاب کی چھری کے سامنے مجبور
ہو کر اپنی گردن جھکا دیتا ہے۔تم طوعاً اور بشاشت کے ساتھ اسلام کے تقاضوں کو پورا کرنے والے بن
جاؤ۔وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْن اور ہم اس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان لوگوں کو اپنے انعامات
کے حصول کی خوشخبری دیتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے

۵۲۸
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سامنے عاجزی وہ کرتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے تو اس کا دل کانپ اٹھتا ہے اس کا دل گداز ہو
جاتا ہے جس کا دل صحیح معنی میں اور حقیقی طور پر گداز نہیں وہ محبت اور عاجزی کرنے والا نہیں بن سکتا اور جو
عاجز نہیں جو محبت نہیں وہ اسلام کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا اور جو مسلمان نہیں وہ خدائے واحد و یگانہ
کی پرستش نہیں کرتا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۷۰)
آیت ۴۰ أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى
نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ
میں یہ بتارہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک انگوٹھی پر ”مولا بس“
کندہ ہے۔اس حقیقت کو جب ایک مسلمان پہچان لیتا ہے تو پھر اس کے لئے دنیا کے اموال میں، دنیا کی قوتوں
اور استعدادوں میں، دنیا کی ذہانتوں اور فراستوں میں کوئی کشش نہیں ہوتی۔وہ سمجھتا ہے ”مولا بس“
اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو شروع میں ایک لمبے عرصہ تک دکھ سہنے
پڑے، ان کو دھوپ میں لٹایا گیا، ان پر پتھر رکھے گئے اور جس طرح بھی ممکن تھا ان کو تکالیف دی
گئیں لیکن انہوں نے انتہائی ثبات قدم کا نمونہ دکھایا کیونکہ ان کو خدا کا یہ حکم تھا کہ جو خدا نے کہا ہے وہ
تم نے کرنا ہے۔پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے کہا:-
أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا کہ اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین پر ظلم کی
انتہا ہو گئی ہے اس لئے ان کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ ظلم کا مقابلہ کریں۔تب انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ
ان کے پاس سیف ہندی یا زنگ آلود معمولی سی تلوار ہے (ہندوستان کی بنی ہوئی تلواریں بہت مشہور
تھیں، بڑے اچھے لو ہے اور بڑی تیز دھار والی تھیں) غرض دنیا کی بہترین تلوار کفر کے ہاتھ میں تھی
اور مسلمانوں کے ہاتھ میں زنگ آلود تلوار میں تھیں جن پر دندانے پڑے ہوئے تھے اور کچھ تو مانگی ہوئی
تھیں۔انہوں نے کہا۔مولابس۔چنانچہ ٹوٹی ہوئی تلوار میں لے کر ننگے پاؤں لڑنے کے لئے چلے گئے
کیونکہ خدا نے کہا تھا لڑو۔مارنے اور ہلاک کرنے کے لئے نہیں بلکہ عرب میں امن اور آشتی پیدا کرنے
کے لئے۔یہ دفاعی جنگ تھی ظلم کو مٹانے اور جنگوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اور پھر فتح مکہ کے موقع پر
تھوڑے سے ہتھیار استعمال ہوئے مگر جنگوں کا خاتمہ ہو گیا۔چنانچہ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

۵۲۹
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کی شان ظاہر ہوئی کہ عمر بھر کے جو ویری اور دشمن تھے ان کو لا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کا نعرہ لگا
کر خدا تعالیٰ کی رحمت کی جنتوں کی طرف دھکیل دیا۔جو لوگ اسلام کے دشمن تھے، محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن تھے اور مسلمانوں کے دشمن تھے ان کے کانوں میں جب اس نعرہ کی آواز
آئی تو وہ جا کر اسلام لے آئے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بن گئے۔پس حقیقت یہی ہے کہ مولا بس۔اور آج کی دنیا کی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں ایک ایسی جماعت
ہے جو یہ کہتی ہے کہ ہم بھی ان لوگوں کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔ہماری زندگی بھی اسی بنیاد پر
استوار ہے کہ مولا بس۔ہماری روح کی بھی یہی آواز ہے۔خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ سے اتنا پیار کرتا
ہے کہ سوائے اس گروہ کے انہوں نے بہت قربانیاں دیں۔ان کے ساتھ تو ہم مقابلہ نہیں کرتے کیونکہ
انہوں نے بڑا مقام حاصل کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں اور آپ سے تربیت حاصل
کر کے۔لیکن وعدہ دیا گیا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی صحبت اور روحانی تربیت جو
ہے وہ بہت بڑے پیمانے پر اور ایک شان کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تربیت اور
آپ کے روحانی فیوض کے نتیجہ میں اس جماعت کو بھی ملے گی جو جماعت مہدی پر ایمان لائے گی
اور ليظهرة عَلَى الدِّينِ كُله (الصف:۱۰) میں جو وعدہ دیا گیا تھا پیار کے ساتھ اور اسلامی تعلیم کے
حسن کے نتیجہ میں ساری دنیا کے دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے رب کریم کے لئے جیتے جائیں گے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۷۱، ۷۲)
آیت ۴۷ اَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ
بها أوْ أَذَانَ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَ لكِنْ تَعْمَى
الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ
فرمایا کہ آنکھوں کی بصارت کا ذکر ہم نہیں کرتے۔وَلكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ
(الحج : ۴۷) جو دلوں میں قلوب ہیں یعنی Mind اور وہ عقل کا سر چشمہ اور علم کا جو ہے وہ اندھا ہو جاتا
ہے اور اس میں امام راغب کہتے ہیں عقل کی طرف اور علم کی طرف اشارہ ہے اور اندھا پن بھی ہے یعنی
جو عقل اندھی بھی ہوتی ہے۔ہمارے اردو میں بھی محاورہ آ گیا ہے اور عقل بہری بھی ہوتی ہے یعنی جو

۵۳۰
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اس کے فائدہ کی بات ہے وہ سننے کے لئے تیار۔ایک لڑائی ہو جاتی ہے۔مادی دلچسپیوں کی روحانی
حقائق کے ساتھ۔اور عقل جو ہے وہ مادی دلچسپیوں میں کھوئی جاتی ہے اور گم ہو جاتی ہے اور ختم ہو جاتی
ہے اور مرجاتی ہے اور جس غرض کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے اس غرض کو وہ پورا نہیں کر رہی ہوتی یا
اسے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے نتیجہ
( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۸۲)
میں حیات ملے۔آیت ۷۸ ۷۹ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ
وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَ جَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ
اجتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ
هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ
وَ تَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَاقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكوة وَاعْتَصِمُوا
بِاللهِ هُوَ مَوْلَكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
b
پس بہت سے ظاہری سجدے کرنا اور روزے رکھنا یا اسراف کرتے ہوئے اموال کو خرچ کرنا اور
ظاہر یہ کرنا کہ یہ اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے ہے حالانکہ دل میں در حقیقت اس سے دنیا کو خوش کرنا
مقصود ہو تو اس طرح کی عبادت وغیرہ کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لینے کے
مترادف ہے۔پس صرف ظاہر پر زور دینا مناسب نہیں ہے۔یہ صحیح ہے کہ ظاہر کی اپنی ایک قیمت ہوتی
ہے اور اس کا اپنا ایک فائدہ ہوتا ہے جس طرح اس مادی دنیا میں پھل بغیر چھلکے کے نہیں ہوتے اسی
طرح روحانی دنیا میں بھی کوئی لذت اور سرور اور لذت اور سرور کا کوئی ذریعہ اور وسیلہ بھی بغیر چھلکے کے
نہیں ہوتا۔اس کا بھی ایک ظاہر ہوتا ہے۔پس یہ درست ہے کہ باطن کے ساتھ ظاہری پاکیزگی کا جو
تعلق ہے وہ بھی قائم رہنا چاہئے لیکن مغز اور حقیقت بہر حال باطن ہے۔بہر حال روح ہے، بہر حال
ابدی صداقت ہے جو اللہ تعالیٰ میں ہو کر انسان حاصل کرتا ہے اور جو یہی ہے کہ خدا ایک ہے اور ہر خیر
اور خوبی اُسی سے انسان حاصل کر سکتا ہے کسی دوسرے کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳۱
مورة الحج
بہر حال عبادت جو ہے وہ روح کے بغیر ایک بے حقیقت اور بے نتیجہ چیز ہے اور اس کا کوئی ثمرہ ظاہر
نہیں ہوتا اور انسان کو اس کا کوئی پھل حاصل نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
جگہ بڑے مختصر الفاظ میں لیکن بڑے زور کے ساتھ عبادت کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔آپ فرماتے
ہیں :۔”انسان خدا کی پرستش کا دعوی کرتا ہے مگر کیا پرستش صرف بہت سے سجدوں اور
رکوع اور قیام سے ہو سکتی ہے یا بہت مرتبہ تسبیح کے دانے پھیر نے والے پرستار الہی کہلا
سکتے ہیں بلکہ پرستش اُس سے ہو سکتی ہے جس کو خدا کی محبت اس درجہ پر اپنی طرف کھینچے
کہ اُس کا اپنا وجود درمیان سے اُٹھ جائے۔اوّل خدا کی ہستی پر پورا یقین ہو اور پھر خدا
کے حسن و احسان پر پوری اطلاع ہو اور پھر اُس سے محبت کا تعلق ایسا ہو کہ سوزش محبت ہر
وقت سینہ میں موجود ہو اور یہ حالت ہر ایک دم چہرہ پر ظاہر ہو اور خدا کی عظمت دل میں ایسی
ہو کہ تمام دنیا اس کی ہستی کے آگے مُردہ متصور ہو اور ہر ایک خوف اُسی کی ذات سے وابستہ
ہو اور اُسی کی درد میں لذت ہو اور اُسی کی خلوت میں راحت ہو اور اُس کے بغیر دل کو کسی کے
ساتھ قرار نہ ہو۔اگر ایسی حالت ہو جائے تو اُس کا نام پرستش ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۴)
پس جو آیت میں نے ابھی تلاوت کی ہے اس میں بنیادی نکتہ وَاعْبُدُوا رَبَّكُمُ ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اے ایمان والو! تم نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک عظیم ذمہ داری اپنے
کندھوں پر یہ اُٹھائی ہے کہ تم ایمان کے تقاضوں
کو پورا کرو گے اور جس بات کی طرف ہم تمہیں جلاتے
ہیں اور جس پر ایمان لانے کا ہم تمہیں کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنے رب کی عبادت کرو۔عبودیت تامہ
کے حصول کی کوشش کرو اور اسی میں ہمہ تن لگے رہو اور اس کی طرف ہمیشہ متوجہ رہوتا کہ تم خدا تعالیٰ
کے ایک سچے بندے اور حقیقی عبد بن جاؤ۔چنانچہ عبودیت تامہ کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس
مذکورہ آیہ کریمہ میں دو بنیادی باتوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ایک ہے تہی ہونا جس کی طرف یایھا
الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا کے الفاظ میں رکوع کی طرف اشارہ ہے۔رکوع کے معنی تذلل اور عاجزی اختیار کرنے کے ہیں۔یعنی انسان خود کو بھی اور اپنے جیسوں کو بھی

۵۳۲
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
انتہائی طور پر عاجز تصور کرے اور اپنے میں کوئی طاقت نہ پائے اور ہر قسم کی طاقت اور قوت اور ہر قسم
کی خیر اور بھلائی کا منبع وسر چشمہ اللہ تعالیٰ کو سمجھے۔خدا کے سوا ہر چیز میں اسے نقص ہی نظر آئے خوبی نظر
نہ آئے۔اس کی نگاہ میں ہر خوبی اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والی ہو۔یعنی وہ اس یقین پر قائم ہو
کہ جس جگہ کوئی حسن یا جس جگہ کوئی احسان کا جلوہ یعنی آگے فائدہ پہنچانے کی طاقت اُسے نظر آتی ہے
وہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتی ہے کیونکہ یہ اُسی کے حسن کا پر تو اور اسی کے احسان کا ایک
رنگ اور جلوہ ہے۔پس حقیقی عبادت کے لئے پہلا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ انسان عاجزانہ راہوں کو اور تذلل کی راہوں کو
اختیار کرے یعنی خود کو کچھ بھی نہ سمجھے اور دنیا کی ہر مخلوق کو ایک مُردہ چیز تصور کرے اور خیر اور بھلائی کا
سر چشمہ اور منبع سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے کسی اور کو نہ سمجھے۔پس ماسوائے اللہ کے ہر چیز کی نفی وجود
ہے۔حقیقتا اللہ تعالیٰ ہی باقی ہے دنیا میں یہ مختلف چیزیں تو دراصل اس کی صفات کے جلوے ہیں جو
در اصل كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ (الرَّحْمن :۳۰) کے مصداق ہیں۔اللہ تعالیٰ ایک جلوہ دکھاتا ہے پھر
اس کو مٹا دیتا ہے اور پھر ایک اور جلوہ دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے اِن جلوؤں کو ایک چکر دیتا ہے۔چنانچہ
اس طرح اس کی مخلوق کے مختلف پہلو سامنے آ جاتے ہیں۔مثلاً بچہ پیدا ہوتا ہے وہ پیدائش والے
دن بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے بہت سے جلوے دکھا رہا ہوتا ہے۔وہ محبت جو انسان کی فطرت میں
اپنے رب کے لئے ہے اس محبت کی ظاہری اور مادی شکل پیدائش کے وقت بچے میں ہمیں نظر آتی ہے
کہ وہ بے اختیار اپنی ماں کی طرف لپکتا ہے حالانکہ اُس وقت نہ وہ کسی سکول میں گیا ہوتا
ہے اور نہ کوئی کلاس Attend ( اٹنڈ) کی ہوتی ہے لیکن یہ اس کی طبیعت میں اور اس کی فطرت
میں رکھا گیا ہے اور یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے سکھائی گئی ہے کہ وہ پیدا ہوتے ہی بزبانِ حال
اپنی والدہ سے اپنی زندگی اور بھلائی اور خیر کی بھیک مانگنے لگ جاتا ہے اس کو بتایا گیا ہے کہ تو بھی فانی،
تیری ماں بھی فانی ان کے ساتھ میں نے جب تیری بھلائی وابستہ کر دی ہے تو میں جو ہمیشہ حالی اور
ہمیشہ قیوم ہوں اور میں جو سر چشمہ ہوں ہر قسم کی خیر کا اور منبع ہوں ہر قسم کی بھلائی کا ، میری طرف اپنی
ماں سے بھی زیادہ رجوع کرو اور میرے ساتھ اپنے ماں باپ سے بھی زیادہ گہرے اور شدید اور حقیقی
اور سے تعلق
کو قائم کرو تا کہ تم ہر قسم کی خیر اور برکت مجھ سے حاصل کرو۔

۵۳۳
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
پس اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز حادث ہے وہ اپنی ذات میں زندہ نہیں۔نہ اپنے زور سے وہ زندہ رہ
سکتی ہے، نہ اپنے زور سے اپنی قوتوں اور طاقتوں کو قائم رکھ سکتی ہے ، نہ اپنے زور اور طاقت سے
وہ اپنی استعدادوں کو صحیح طور پر نشوونما دے سکتی ہے ہر خیر اور ہر بھلائی کسی بھی رنگ کی کیوں نہ ہو وہ
اللہ تعالیٰ سے آتی ہے اس لئے ان چیزوں کو اس سے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پس پہلا سبق ہمیں یہ دیا گیا ہے کہ ہم فنا کو اپنے اوپر وارد کر یں۔ایک ہی ذات کو زندہ اور قائم
رہنے والی سمجھیں اور یہ ہمارے رب کی ذات ہے۔توحید حقیقی کا احساس اپنے دل میں پیدا کریں اور
وہ اس طرح پیدا ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز کو ایک مردہ اور نیست اور لاشے محض سمجھیں۔ہم
اپنے نفس کو بھی ، اپنی طاقتوں کو بھی، اپنے دماغ کو بھی ، اپنی عبادتوں کو بھی ، اپنے اموال کو بھی ، اپنی
قربانیوں کو بھی اور اپنے ایثار کو بھی اور دوسروں کو بھی، غرض ہر چیز کولاشے محض سمجھیں اور ہر چیز کو بالکل
بے حقیقت قرار دیں یہ ہے رکوع اور اس کی حقیقت۔حقیقی عبادت کا دوسرا مطالبہ سجدہ ہے۔یعنی جب نفس پر فنا وارد کر لی تو اس سے ابھی حاصل کچھ نہیں
ہوا کہ انسان وہیں ٹھہر جائے یعنی اگر ہم خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور چیز کو زندہ اور قائم رہنے والی ذات نہ
سمجھیں تو یہ ایک صداقت ہے لیکن ابھی ہم نے اس مقام پر اس سے کچھ حاصل نہیں کیا اس واسطے دوسرا
حکم یہ دیا کہ سجدہ کرو یعنی اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرو اور کامل اطاعت کے نتیجہ میں تمہیں عبودیت تامہ
حاصل ہوگی۔ان دونوں چیزوں یعنی ایک یہ کہ اپنے اوپر فنا وارد کرنا اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی کامل
اطاعت کرنا اس کا نام عبودیت تامہ ہے۔یعنی جب کامل فنا انسان کی ذات پر وارد ہو جائے اور کامل
اطاعت کا نمونہ اس کی زندگی میں نظر آنے لگے تو اس صورت میں اگر حقیقتا باطن میں اخلاص اور نیک نیتی
ہے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ شخص عبد تام ہوگا اور عبودیت تلتہ کو حاصل کر چکا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ میری سچی اور حقیقی عبادت کرو تو ساتھ ہی
اس کے لئے تمہیں دو راہیں بھی بتا دیتا ہوں کیونکہ اپنی طرف سے تم ان راہوں کو بھی حاصل نہیں
کر سکتے ، اپنی کوشش سے تم ان وسائل کو بھی نہیں پاسکتے جو کہ عبودیت تامہ پر منتج ہوتے ہیں جو
اللہ تعالیٰ کے پاس لے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کو ظاہر کرتے ہیں یا جو اللہ تعالیٰ کی
خوبصورتی اور اس کے نور کے جلوے دل اور دماغ پر بٹھاتے ہیں جس کے نتیجہ میں انسان
کو اللہ تعالیٰ کا

۵۳۴
سورة الحج
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ایک کامل قرب حاصل ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنے زور اور اپنی طاقت اور اپنی عقل اور سمجھ
اور اپنے مجاہدہ سے ان وسائل کو حاصل نہیں کر سکتے اس لئے ہم تمہیں دو باتیں بتاتے ہیں کہ اگر تم ان
کو اختیار کرو گے تو عبد تام یعنی ایک کامل اور حقیقی عبد اور سچے بندے بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کی
نگاہ میں تمہیں عبودیت تامہ حاصل ہو جائے گی۔ایک یہ کہ اپنے نفسوں پر فنا وارد کرو اور دوسرے یہ کہ
اللہ تعالیٰ کی کامل اتباع اور اطاعت کرو۔پہلے انسان نے اپنے اوپر فنا وارد کی ، ہر چیز خالی ہوگئی،
انسان کی تختی خالی اور صاف ہوگئی تو پھر اطاعت ہوگی اور اطاعت میں جوں جوں وہ آگے ہی آگے
بڑھتا چلا جائے گا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو وہ زیادہ سے زیادہ حاصل کرتا چلا جائے گا جس کے نتیجہ میں
پھر وہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن جائے گا۔پس حقیقی عبد بننے کے لئے ان دو راہوں کو ایک ہی وقت میں اختیار کرنا ضروری ہے۔ایک یہ کہ
کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں فنا ہو جانا اور دوسرے یہ کہ کامل اطاعت کا نمونہ اپنی زندگیوں میں دکھانا ورنہ
محض زبانی وعدوں سے انسان اللہ تعالیٰ کی اس رضا کو حاصل نہیں کر سکتا جسے اُس نے اس مذکورہ
آیہ کریمہ میں فلاح کے نام سے پکارا ہے یعنی ایسی کامیابی جس سے بڑھ کر کوئی کامیابی ممکن نہیں اور جو
انسان کے تصور میں بھی نہیں آسکتی۔اللہ تعالیٰ نے یہاں اس مذکورہ آیت میں فرمایا ہے کہ جب تم فانی فی اللہ بن جاؤ گے، میرے اندر
غائب ہو جاؤ گے، تمہارا اپنا وجود نہیں رہے گا اور جب تمہارا اپنا وجود نہیں رہے گا تو پھر تمہاری نگاہ میں
تمہارے ماحول میں جو دوسری مخلوق ہے وہ بھی تمہیں نیست اور لاشے محض ہی نظر آئے گی اور جب تم
میری کامل اتباع کو اختیار کر کے میرے کامل بندے بن جاؤ گے تو اس طرح میرا رنگ تم پر چڑھ
جائے گا اور میرے اخلاق تمہارے اخلاق بن جائیں گے۔اس حقیقت کو ہم بھی فَنَا فِي اخْلَاقِ الله
کا نام بھی دیتے ہیں اور تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کا ارشاد اسی کی طرف اشارہ کرتا اور یہی ہدایت دیتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ اور اللہ تعالیٰ کے جو اخلاق ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرو یعنی
اللہ تعالیٰ کی صفات کے رنگ میں رنگین ہو جاؤ۔پس عبد کامل کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے حسن کے عظیم
جلوے نظر آتے ہیں لیکن حسن کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے تو احسان کے جلوے بھی اس دنیا میں
جاری وساری ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہم جب اللہ تعالیٰ کی صفات

آج 10 میں سے 10 باقی