سُوْرَۃُ الْحَجِّ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳۵
سورة الحج
پر غور کرتے ہیں تو اُن میں حسن ہی حسن نظر آتا ہے اسی کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نور کہا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہی تمام جہانوں کا نور ہے اور یہ اس کا حسن ہے اور جب اس کا یہ حسن یعنی اس کی صفات حسنہ
عملاً مخلوق میں جلوہ افگن ہوتی ہیں تو یہی صفات احسان کا رنگ رکھتی ہیں۔مثلاً خدا تعالیٰ کا رحمن ہونا
ہے یہ اس کی بطور صفت کے ایک نہایت ہی حسین صفت ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے اندر یہ خوبی پائی جاتی
ہے کہ وہ بغیر استحقاق کے احسان کرتا چلا جاتا ہے۔یہ اس کی بطور صفت کے ایک نہایت ہی حسین
صفت ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے اندر یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ وہ بغیر استحقاق کے احسان کرتا چلا جاتا ہے وہ
اپنی مخلوق پر رحمت کی بارش برساتا ہے جب کہ اس کے کسی عمل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ابھی کسی
بدلے یا جزاء کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پس یہ فی ذاتہ ایک انتہائی حسین خوبی ہے اور ایک
بڑی ہی حسین صفت ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا معاملہ اس کی مخلوق سے ہونے لگتا ہے تو
اس کے احسان ہی احسان نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے زید کو، بکر کو، مجھے اور آپ کو وہ نعمتیں عطا کی
ہیں کہ جن کا استحقاق ہم نے اپنی کسی تدبیر یا عمل یا دعا سے پیدا نہیں کیا تھا۔ابھی ہم پیدا ہی نہیں
ہوئے تھے لیکن ابھی بچہ پیدا نہیں ہوتا کہ ماں کی چھاتیوں میں اس کے لئے دودھ پیدا کر دیا جاتا
ہے۔ابھی انسان اس دنیا میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا کہ اس زمین یا اس الارض میں ایسی متوازن
غذا ئیں پیدا کر دی گئی تھیں جو انسانی جسم کی ساخت کے بالکل موافق اور اس کی ضرورتوں کے مطابق
تھیں۔یعنی جس قسم کی کسی کو ضرورت ہو سکتی تھی اس کے مطابق مختلف اور مناسب حال غذا ئیں پہلے
سے پیدا کر دی گئیں۔یہ
نہیں کہ پہلے تو اس نے انسان کو پیدا کر دیا ہو اور بعد میں اس کی غذاؤں وغیرہ
کا خیال رکھا ہو اور یہ عمل تو شاید ہزاروں لاکھوں سال سے پہلے شروع ہو گیا تھا۔پس وہ مخلوق خدا جو
اس لئے پیدا کی جانی تھی کہ وہ اپنے رب سے ایک حقیقی اور زندہ اور اپنے اختیار سے ( یعنی اختیار کے
رنگ میں باقی تو ہر مخلوق کا تعلق اپنے رب سے ہی ہے لیکن اختیار رکھتے ہوئے اثر رکھتے ہوئے علی وجہ
البصیرت قربانیاں دیتے ہوئے ) وہ اپنے رب سے تعلق پیدا کرنے والی مخلوق ہوگی۔پس جس وقت وہ
اس دنیا میں پیدا ہوتو وہ بھوکی نہ مرے۔چنانچہ غذاؤں کے علاوہ پانی کا انتظام پانی کی صفائی کا انتظام
پانی کو جراثیم سے پاک رکھنے کا انتظام اور پھر اس کو مختلف جگہوں پر پہنچانے کا انتظام غرض پانی کی
فراہمی کے سلسلہ میں ہزار قسم کے انتظام کئے اور نہ صرف کھانے پینے کی چیزوں میں بلکہ دوسری تمام
۵۳۶
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
چیزوں میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے جلوے ہی جلوے نظر آتے ہیں اور پھر یہ سارے
جلوے انسان کے کسی عمل کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے ماتحت بغیر استحقاق حق کے
نظر آ رہے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنی یہ جو صفت حسنہ بیان فرمائی ہے جس وقت اس حسین اور
خوبصورت صفت کے جلوے انسان پر ظاہر ہونے لگتے ہیں تو وہ احسان بن جاتے ہیں۔وہی حسن جو
ہے وہ احسان کا روپ اختیار کر لیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تم عاجزی، انتہائی عاجزی اور کامل اتباع کو اختیار کر کے حقیقی
معنوں میں میراحسن اپنی زندگیوں میں پیدا کر لو گے تو پھر میری طرف سے تمہارے اندر یہ طاقت بھی
ودیعت کر دی جائے گی کہ جس طرح تم میرے حسن کو میرے فضل اور میرے رحم سے اپنی زندگی میں
سمیٹے ہوئے ہو گے اسی طرح میرے احسان کے جلوے بھی تمہارے اندر سے پھوٹ پھوٹ کر نکلنے
لگیں گے۔پھر تم وافعَلُوا الْخَيْرَ اس قابل ہو جاؤ گے کہ تم خیر اور بھلائی کی باتیں کرو یعنی پھر تم اس
بات کے قابل ہو جاؤ گے کہ تم اپنے نفسوں پر اور اپنے بھائیوں پر یا خدا تعالیٰ کی دوسری مخلوق پر احسان
کرو۔اپنے نفس کے حقوق بھی ادا کرنے والے اور اپنے بھائیوں کے حقوق بھی ادا کرنے والے ہو جاؤ
اور اسی طرح بنی نوع انسان کے حقوق کو بھی ادا کر نے لگ جاؤ اور پھر اللہ تعالیٰ نے دوسری مخلوق کے
جو حقوق قائم کئے ہیں ان کی ادائیگی میں بھی کوشاں رہو۔پس مذکورہ آیت میں جو مرکزی نکتہ بیان کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے انسان!
میں نے تجھے عبادت تامہ کے لئے پیدا کیا ہے پس کامل عبد بننے کی کوشش کر اور تو خود اپنی کوشش سے
اس راہ کو پا نہیں سکتا جس کا کامل عبد بننے کے لئے حاصل کرناضروری ہے اس لئے ہم دومتوازن را ہیں
تجھے بتا دیتے ہیں۔ایک فنا کی راہ ہے اور دوسری اطاعت کی راہ ہے۔ایک وہ راہ ہے جس کے نتیجہ میں
توحید خالص پر تو قائم ہو جائے گا اور دوسری وہ راہ ہے جس کے نتیجہ میں توحید خالص پر قائم ہو کر توحید
خالص کے تقاضوں کو تو پورا کرنے لگے گا یعنی اپنے رب کی اتباع اور اطاعت میں لگا رہے گا اور جس
وقت تو میرا کامل بندہ بن جائے گا تو پھر تو اس قابل ہو جائے گا اور اپنے اندر یہ طاقت رکھے گا اور یہ
استعداد تجھ میں پیدا ہو جائے گی کہ میں تجھے یہ حکم دے سکوں وَافْعَلُوا الْخَيْرَ یعنی دوسرے بندوں
کے ساتھ یا دوسری مخلوق کے ساتھ یا خود اپنے نفس کے ساتھ خیر یعنی بھلائی کا معاملہ کرے کیونکہ میرا
۵۳۷
سورة الحج
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
حسن جس طرح میرے وجود میں ایک تو نور کی صورت میں جلوہ گر ہوتا ہے اس طرح وہ میرے وجود
میں احسان کی صورت میں نمایاں ہوتا ہے۔جب تو میرا کامل بندہ بن جائے گا اور میری صفات کا رنگ
تجھ پر چڑھ جائے گا تو پھر یہ دونوں چیزیں تیرے اندر پیدا ہو جائیں گی۔میرے حسن کا نور بھی
تیرے وجود میں پیدا ہو جائے گا اور میرے احسان کے جلوے بھی تیرے وجود میں میری مخلوق
مشاہدہ کرے گی تو اس قابل ہو جائے گا کہ وَافْعَلُوا الخَیر کے الفاظ میں میرا یہ حکم سن کر خیر اور بھلائی
کے کام کرنے لگ جائے کیونکہ اس کے عمل پیرا رہنے کی تجھ میں طاقت ہوگی۔پس جس وقت انسان اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ بن جاتا ہے اور عبودیت تامہ اُسے حاصل ہو جاتی ہے تو
وہ گو یا اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے اخلاق کے مطابق اس کے اخلاق بن
جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا پر تو اس کی زندگی کے ہر زاویہ اور ہر شعبہ پر پڑتا ہے۔پس انسان
کے کامل عبد بن جانے کی صورت میں جہاں دنیا اُس کے وجود میں حسن باری تعالیٰ کے جلوے دیکھتی
ہے وہاں دنیا اس کے وجود میں اللہ تعالیٰ کے احسان کے جلوے بھی دیکھتی ہے اور یہ کامل عبد جو
اللہ تعالیٰ کا ہم رنگ بن گیا یہی وہ انسان ہے جس نے وہ حقیقی اور انتہائی کامیابی حاصل کی اور فلاح پائی
جس سے بڑھ کر کسی انسان کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کامیابی اور اس فلاح کی
صورت میں انسان کو اللہ تعالیٰ کے پیار اور اس کی رضا کا ابدی سرور حاصل ہوا۔ایک ایسی لذت
نصیب ہوئی جس کے مقابلے میں دنیا جہاں کی لذتیں بالکل بیچ ہیں۔پس انسان کو اللہ تعالیٰ کا سچا بندہ اور حقیقی عبد بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔حقیقی عبد بنے کی راہیں
بتا دی گئی ہیں اور ان پر چل کر جو نتائج پیدا ہوتے ہیں ان
کو بھی بیان کر دیا گیا ہے اور وہ یہی ہیں کہ
جب انسان ان راہوں
کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن جاتا ہے تو پھر وہ ان کامیابیوں
اور فلاح سے ہمکنار ہو جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقدر کی ہیں مگر وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے
حقیقی بندے نہیں بنتے وہ بڑے ہی بد قسمت ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ میرے قریب آنے
کی بجائے مجھ سے دور چلے جاتے ہیں اور اس طرح فلاح اور کامیابی میں میرے پیار اور رضا کی
لذت اور سرور کو پاہی نہیں سکتے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ بنے کی کوشش کرنی چاہئے۔عبودیت تامہ کے حصول کے لئے کوئی
۵۳۸
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کسر اُٹھا نہیں رکھنی چاہئے تا کہ ہماری زندگی کا مقصد ہمیں حاصل ہو جائے وہ کامیابی ہمیں مل جائے جو
ہمارے مقدر میں ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے پیار کا سلوک ہم سے ہونے لگے
اور اس کی رضا کی نگاہ ہم پر پڑنے لگے اور اس کا ایسا پیار ہمیں نصیب ہو کہ جس کے بعد انسان کسی اور
چیز کی ضرورت اور احتیاج محسوس نہیں کرتا۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔آمین
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۷۷ تا ۹۸۴)
ہمارے اندر اس مجاہدہ اور اس جہاد کی صفت ہونی چاہئے کہ جو کام کرنا ہے اس کو جہاں تک ہماری
طاقت اور استعداد کا تعلق ہے انتہا تک پہنچا دینا ہے راستہ میں نہیں چھوڑ دینا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَ
جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبكُمُ الله تعالیٰ ان آیات میں یہ فرماتا ہے کہ الہی احکام کی
تعمیل میں اپنی گردنیں جھکا دو وَاعْبُدُوا اور کمال ادب اور کمال نیستی اور تذلل اختیار کر کے عبادت میں
لگ جاؤ وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ قرآن کریم کے بتائے ہوئے سارے ہی
احکام پر عمل کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔عام معمولی کام نہیں کرنے بلکہ آگے فرما یا وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ
حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَلكم اس نے تمہیں امتِ مسلمہ بنا کر ایک برگزیدہ مقام عطا کیا ہے اس لئے
ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ چونکہ ہم نے تمہیں مجتبی بنایا ہے۔برگزیدہ جماعت بنایا ہے۔وَجَاهِدُوا فِي
اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ اللہ کی راہ میں جہاد کا حق ادا کرو ورنہ یہ بزرگی تم سے واپس لے لی جائے گی اور ایک
وہ قوم کھڑی کی جائے گی جو اسلام کو دنیا میں غالب کرے گی۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایک بہت بڑا احسان
اپنا یاد دلایا اور پھر ایک یہ مطالبہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے احسان یاد دلایا کہ دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ اور بعد میں آنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک برگزیدہ جماعت قرار دیا تھا اور حقیقی معنی میں
امت مسلمہ انہیں ٹھہرایا تھا۔انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس پیار کے نتیجہ میں اس کی راہ میں اپنی ساری
کوششوں اور طاقتوں کو خرچ کر دیا اور جہاد کا حق ادا کر دیا پھر بعض لوگوں کی غفلت اور کوتاہیوں کے
نتیجہ میں لیکن امت مسلمہ شروع سے لے کر قیامت تک جو ہے اس میں سے بعض کے الفاظ میں بول
سکتا ہوں۔ویسے تو نہیں بہر حال انہوں نے اس احسان کو یاد نہیں رکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں برگزیدہ
بنایا ہے اور اس اجتباء کے نتیجہ میں جو ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے وہ انہیں ادا کرنی چاہئے پس ان
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
سے وہ بزرگی چھین لی گئی۔۵۳۹
سورة الحج
خطابات ناصر جلد صفحه ۲۴۱،۲۴۰)
تو دیکھو کتنا تذلل کا زمانہ آیا بعض دفعہ اپنی تاریخ کو پڑھ کر رونا آتا ہے کہ کوئی ایسی ذلت نہیں
جو ہمارے تصور میں آسکے اور وہ مسلمانوں کو سہنی نہ پڑی ہو سب کچھ چھن گیا۔دنیا کی عزت چھن گئی
اور روحانی نعمتیں بھی چھینی گئیں اللہ تعالیٰ اب آپ
کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں نے آسمان پر اسلام
کے غلبہ کا فیصلہ کیا اور اس غلبہ کے لئے تمہیں اے جماعت احمد یہ ایک برگزیدہ مقام عطا کیا ہے کہ
تمہیں اس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا ہوئی۔یہ بزرگی جو تمہیں دی گئی ہے یہ تم پر ایک فرض
عائد کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ تم خدا اور اس کے دین کی راہ میں اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں اور استعدادوں
اور اموال اور عزتوں کو خرچ کر دو۔پس وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِہ پر
عمل کرو تا کہ تمہاری یہ
بزرگی قائم رہے۔جس طرح اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے بندوں اور اپنی مخلوق پر احسان پر احسان کئے جا رہی ہیں۔کوئی لحظہ ایسا نہیں کہ مخلوق پر اس کے رب کا احسان جاری نہ ہو اسی طرح جب اس کا بندہ ، اس کا بندہ
بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس کی زندگی میں اس طرح صفات باری کے جلوے دیکھتی ہے جس
طرح کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے رب میں دیکھتی ہے اور اس وقت ہی انسان اس حکم کو صحیح طور پر بجالا
سکتا ہے کہ وافَعَلُوا الخَيْرَ نیکیاں اور بھلائی اور احسان کرتے چلے جاؤ۔انسان کی زندگی اللہ تعالیٰ
کی صفات کے پر تو کے نیچے اسی کے فضل سے اس کی مخلوق کے لئے بھلائی ہی بھلائی بن کر رہ جائے یہ
نقشہ ہے جو اس چھوٹی سی آیت میں کھینچا گیا ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ عبودیت تامہ کے حصول کے
دوطریقوں اور عبودیت تامہ کے نتیجہ میں کس طرح ایک خیر اور بھلائی اور نیکی اور حسن سلوک اور احسان
عظیم کا ایک عظیم دریا بہتا ہے اور اس کے ساتھ اگلی آیت وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِ میں اس
طرف اشارہ کیا ہے کہ اس مقام کے حصول کے لئے محض محبت کافی نہیں بلکہ اس انتہائی محبت کی
ضرورت ہے جو جہاد کے حق کو اور کوشش اور سعی کے حق کو پورا کرنے والی ہوا اور محض اطاعت کافی نہیں
بلکہ ایسی اطاعت کی ضرورت ہے جو اطاعت کا حق ادا کرنے والی ہو اور محض خیر پہنچانا ہی کافی نہیں بلکہ
انتہائی طور پر خیر پہنچانے کی ضرورت ہے جس پر حق جِهَادِہ صادق آئے۔اور اس اگلی آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم میری راہ میں عبودیت تامہ کے حصول
۵۴۰
مورة الحج
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے بعد بنی نوع انسان سے اور مخلوق خدا سے عام طور پر حسن سلوک میں جو جہاد کا حق ہے کوشش اور
سعی کا جو حق ہے وہ ادا کرو گے تو پھر میرے ساتھ تمہارا پختہ تعلق قائم ہو جائے گا اور تمہاری یہ زندگی
ایک طرف اللہ تعالیٰ کو بڑی محبوب ہوگی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی مخلوق تمہارے ساتھ محبت اور
پیار کا تعلق رکھے گی اور اگر سارے بندے اس قسم کے ہو جائیں گے تو سارے معاشرہ کی اور تمام
دنیوی تعلقات کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی محبت پر قائم ہوگی اور وہ معاشرہ بڑا ہی حسین معاشرہ ہوگا اور وہ
تعلقات بڑے ہی حسین تعلقات ہوں گے اور بڑی ہی حسین زندگی ہوگی جو اس زمانہ میں اس زمانہ
کے انسان گزاریں گے۔اس کے لئے جماعت احمدیہ پر فرض ہے کہ وہ ہر طرح کوشش کرتی رہے
تا کہ اللہ تعالیٰ کے بندے جو اس سے دور ہو گئے ہیں اپنے رب کے مقام کو پہنچا نیں اپنی زندگی کے
مقصد کو جانے لگیں اور اپنے رب کی طرف لوٹیں اور اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کریں اور یہ کوشش
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۸۶، ۹۸۷)
جاری ہے۔قرآن عظیم نے مسلمان کی مختلف قسمیں بیان کی ہیں۔سب سے کمزور وہ مسلمان ہے جس کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور اس کے علم میں ہے یہ بات کہ ابھی تک ایمان
تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن تمہیں اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے آپ کو اگر چاہو تو مسلمان
کہہ سکتے ہو۔اور دوسری طرف اس مسلمان کا ذکر ہے جو قرآن کریم کی اصطلاح میں مُؤْمِنُونَ حَقًا
کے گروہ میں داخل ہے۔ان کے درمیان بھی بعض ایسے مسلمان کہلانے والوں
کا یا جن کو اللہ تعالیٰ نے
دائرہ اسلام میں داخل سمجھا ہے، ذکر ہے جو ان دو کے درمیان آتے ہیں۔سورہ حج کی آخری دو آیات میں مُؤْمِنُونَ حَقًّا اور وہ مومن جو مُؤْمِنُونَ حَقًّا سے ذرا کم
درجے کے ہیں، وہ دونوں ہی داخل ہو جاتے ہیں لیکن وہاں مُؤْمِنُونَ حَقًّا کی بہت زبر دست تفسیر کی
ہے خود قرآن کریم نے اپنی زبان میں۔آخری سے پہلی آیت میں یہ ہے کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو! جو اپنے آپ کو مومن کہتے
ہو یا ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہور کوع اور سجدہ کرو۔وَاعْبُدُوا رَبَّكُمُ اپنے رب کی عبادت ان تمام
عبادات کے احکام کے ماتحت کرو جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے یعنی حقوق اللہ کو ادا
کرنے کی کوشش کرو۔اپنی قوت اور استعداد اور سمجھ اور صلاحیت کے مطابق وَافْعَلُوا الْخَيْرَ اور
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۴۱
سورة الحج
خدا تعالیٰ کی مخلوق سے بھلائی کا سلوک کرو۔دوسری جگہ فرمایا تھا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : 1) تم خیر امت اس لئے ہو
کہ لوگوں کی خیر کے لئے تمہیں قائم کیا گیا ہے۔اگر تم حقوق اللہ کو ادا کرو گے اور حقوق العباد کو بھی اپنی
طاقت کے مطابق ادا کرو گے لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تو تم ایسی فلاح اور کامیابی کا حاصل کرو گے جو تمہاری
زندگی کا آخری مقصد ہے۔آخری آیت میں پھر فرمایا وَ جَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِہ اور اللہ کی راہ
میں جہاد کرو۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ یہ جہاد جس کا اسلام حکم دیتا ہے یہ تین شقوں پر مشتمل ہے۔ایک جہاد ہے جس کا تعلق خود انسان کے اپنے نفس کے ساتھ ہے کہ وہ انتہائی کوشش کرتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے اسے جو قو تیں اور صلاحیتیں عطا کی ہیں ان کو الہی منشاء کے مطابق اور قرآن کریم کے
احکام کے نیچے چلتے ہوئے کمال نشو ونما تک پہنچائے۔یہی نیکی ہے حقیقتا۔جو بہترین نیکی کی تعریف
قرآن کریم میں مجھے نظر آئی ، ہو سکتا ہے کہ کسی اور کو کوئی اور نظر آ جائے بہر حال جو مجھے نظر آئی وہ یہی
ہے کہ جو قوت اللہ تعالیٰ نے کسی انسان کو دی ہے اسے الہی منشاء کے مطابق نشو ونما دینا اور استعمال
کرنا، یہ نیکی ہے۔خدا تعالیٰ نے مثلاً جسمانی طاقتیں دیں۔نیکی یہ ہے کہ جسمانی طاقتوں کی نشو ونما، اللہ تعالیٰ کے
احکام کے ماتحت کی جائے۔اب یورپین اقوام اپنی جسمانی طاقتوں کی نشوونما کے لئے سور کا گوشت
اور اس کی چربی استعمال کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف وہ ایسا کرتے ہیں اور خود ان کے
محققین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جسمانی طور پر وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور یہ نقصان دو قسم کے ہیں۔ایک
ایسا نقصان جو ہر سور کھانے والے کو نہیں پہنچتا لیکن امکان ہے کہ ہرسؤر کھانے والے کو نقصان پہنچ
جائے لیکن بعض کو پہنچ جاتا ہے۔ایک خاص بیماری ہے بڑی خطرناک قسم کی جو سور کے گوشت کے
کھانے سے انسان میں پیدا ہوتی ہے اور ایک نقصان یہ ہے کہ جو ساروں ہی کو پہنچتا ہے اور وہ یہ کہ
غذائیت پر خود ان لوگوں نے جو ریسرچ کی تو وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ غذا ئیں انسان کے اخلاق پر اثر
انداز ہوتی ہیں۔سور کا گوشت یا اس کی چربی کھانے سے بداخلاقی پیدا ہوتی ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ
صرف سور کا گوشت اور اس کی چربی کھانے سے بداخلاقی پیدا ہوتی ہے کیونکہ یورپ میں اور اسلام
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۲
سورة الحج
سے باہر دوسری اقوام میں ایسی قومیں بھی ہیں جو سور کا گوشت اور چربی نہیں کھاتیں اور بداخلاقی میں
شاید دوسروں سے بھی بڑھی ہوئی ہیں اور وجوہات بیچ میں آتی ہیں ہزار ہا ایسی چیزیں ہیں جن سے
بچنے کی کوشش انسان کو کرنی چاہیے وہ نہیں بچتے۔تو جسمانی طاقت کی نشوو نما کے لئے خدا تعالیٰ کے
احکام کی پیروی کرنا ضروری ہے ورنہ جسمانی طاقتوں کے استعمال میں غلطیاں سرزد ہو جائیں گی۔خدا تعالیٰ نے یہ ایک بہت بڑا نظام قائم کیا ہے۔ایک دوسرے کے ساتھ اس کا ملاپ ہے اور بڑا
زبر دست ملاپ ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو اخلاقی طاقتیں بھی دیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا کہ
انسان کو جو اخلاقی صلاحیتیں دی گئیں، ان کا تعلق ہر دوسرے انسان کے ساتھ ہے۔رحمتہ للعالمین
ہمارے لئے یہ پیغام الہی لے کر آئے۔پس انسان کو جو اخلاقی طاقت دی گئی ، اس کا استعمال
رحمتہ للعالمین کے نقش قدم پر چلنے کے ساتھ ہونا چاہیے یعنی کسی میں امتیاز نہ کیا جائے۔مسلم و کافر میں
امتیاز نہ کیا جائے مثلاً ہر ایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے۔مثلاً سینکڑوں اخلاقی باتیں
بیان کی گئی ہیں۔ایک دو مثالیں دوں گا۔مثلاً یہ نہیں کہا کہ صرف مسلمان پر افتر امسلمان نہ کرے۔یہ
کہا ہے کسی انسان پر بھی افتر انہیں کرنا۔کسی پر تہمت نہیں لگانی۔خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم کوئی امتیاز
اور فرق نہیں ہے۔پس جو اخلاقی طاقتیں ہیں، ان کا جو استعمال ہے ان کا جو مظاہرہ ہے وہ ایک نمونہ
ہے ہمارے سامنے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔اس نمونہ کے مطابق ہماری طاقتوں کا
مظاہرہ ہونا چاہیے یعنی مسلم و کافر کے درمیان کوئی امتیاز کئے بغیر ہم ہر ایک کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے
والے اور ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے والے ہوں۔وَجَاهِدُوا اپنے نفسوں کی تربیت کے لئے انتہائی کوشش کرو۔وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ
اس آیت میں آیا ہے یعنی ایسی کوشش کہ جس کو خدا تعالیٰ کی نگاہ بھی صحیح اور حقیقی کوشش سمجھے۔دوسرا جہاد جو بیان ہوا وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جب ایک مومن، ایک مسلم ، ایک
مقرب الہی خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کو حاصل کرنے والا مسلمان دیکھتا ہے تو اس بات پر خوش
نہیں ہوتا کہ مجھے ملیں اور دوسرے کو نہیں ملیں بلکہ اس بات پر رنجیدہ ہوتا ہے کہ جو لوگ دائرہ اسلام
سے باہر ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور خدا تعالیٰ کی ان رحمتوں سے، اپنی بداعمالیوں کے نتیجہ
۵۴۳
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
میں، اپنے تعصب کے نتیجہ میں، اپنے تکبر کے نتیجہ میں محروم ہورہے ہیں اور اس کے دل میں یہ جوش
ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی اس حسین تعلیم کو ان تک پہنچائے اور اسلامی تعلیم کو دنیا کے کناروں تک ہر
قوم اور ہر خطہ تک پہنچانے میں اپنی قوت اور اپنا وقت اور اپنا مال اور دولت خرچ کرنے کی خواہش
رکھتا ہو اور جب موقع ملے وہ ایسا کرے بھی۔پس یہ جو اشاعتِ حسن اسلام ہے، جسے تبلیغ بھی کہتے ہیں۔جسے ہم تربیت کا نام بھی دیتے ہیں اس
دائرہ کے اندر رحمتہ للعالمین کی رو سے سارے عالم کو شامل کرنا اور پھر جہاد کرنا وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ
جهَادِہ یہ جہاد کا حق اس طرح ادا ہوتا ہے اس دائرہ میں۔اور تیسرے معنی یہ ہیں کہ جو صداقت ہے اور حق ہے۔اگر حق وصداقت کا مخالف حق کو مٹانے یا
کمزور کرنے کے لئے منصوبہ بنائے تو اس منصوبہ کو نا کام کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر دی جائے۔یہ تیسری قسم کا جہاد ہے۔پس وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِہ میں یہ سارے شامل ہو گئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم حقوق اللہ ادا کرو گے، حقوق العباد ادا کرو گے، اگر تم ہر ایک سے بھلائی
کرو گے، اگر تم جہاد ہر سہ معنی میں کرو گے تو تم قرب الہی حاصل کرو گے۔هُوَ اجْتَبكُم خدا تعالیٰ کے
مقترب بن جاؤ گے اور جس شخص میں یہ ساری باتیں پائی جائیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک۔دعوئی کرنا
آسان ہے عمل کرنا بھی اتنا مشکل نہیں لیکن مقبول اعمال کا ہونا ، یہ انسان کی طاقت میں نہیں۔یہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر منحصر ہے۔وہ جن کے اعمال کو اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اور ان کو اپنا
مقرب بنالیتا ہے هُوَ اجتَبكُمُ - آگے فرما یا سَتكُمُ الْمُسْلِمِین تمہیں اس حالت میں اس نے
مسلمان کا نام دیا۔پس یہاں جس مسلمان کا ذکر ہے وہ وہ مسلمان ہے جو ایک اور اصطلاح اور محاورہ کے مطابق ہم
کہیں گے ثمرات اسلام حاصل کرنے والا ہے۔قرآن کریم سچے مومن کے لئے بشارتوں سے بھرا پڑا
ہے اور انہی کے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں اور جو
خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں وہ مسلمان ہیں جو ثمرات اسلام حاصل کرنے والے ہیں اور
هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ پھر آگے یہاں یہ فرما یا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن قرآن کریم تمہارے او پر جرح کرے گا کہ میرے اس حکم کو تم نے
۵۴۴
سورة الحج
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
رڈ کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رڈ کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رڈ کر دیا۔اس کی وہ جواب دہی
ہوگی۔یہاں یہ فرمایا ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جواب طلبی کرے گا۔لِيَكُونَ
الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ گواہی دے گا کہ اس شخص نے اپنی تمام
قوتوں کی نشو و نما اور ان کے استعمال کے لئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوشِ قدم کی تلاش
کی اور ان پر چلا اور جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے الہی بشارتوں کے نتیجہ میں اپنی بڑی عظمتوں کے
ساتھ یعنی جو فضل اور رحمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں، وہ بہت بڑی عظمتوں والی
تھیں۔کوئی دوسرا انسان تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابق
خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو وہ شخص حاصل کر سکتا ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم پر چلنے والا ہو اور اسی کو اسلامی اصطلاح ثمرات اسلام کہتی ہے۔خدا تعالیٰ مددگار ہے ضرورت کے وقت۔خدا غموں کو دور کرنے والا ہے ابتلاؤں کے وقت۔خدا دولت میں برکت ڈالنے والا ہے حاجات اور فقر کے وقت۔وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَ
بَاطِنَةً (القمن : ۲۱) کہ بارش کے قطروں کی طرح آسمان سے ظاہر ہوتی ہیں۔بڑا محروم اور قابل رحم
ہے وہ دماغ جو سمجھتا ہے کہ اسلام کے ثمرات آج نہیں ملتے۔وقت کی کوئی قید تو نہیں لگائی گئی تھی اس
آیت میں اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً - قیامت تک ہر وہ شخص جو حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے والا ہے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم نہیں رہ سکتا۔تضاد ہے ان
دو خیالات میں۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نمونہ ہمارے سامنے رکھا، وہ یہ تھا
کہ اس صراط مستقیم پر چلو خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے۔جب خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے تو تمہاری
ضرورت ، تمہاری طاقت
، تمہاری صلاحیت ، تمہارے مقبول اعمال کے مطابق تمہیں نتیجہ دے گا۔جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت عظیم اعمال صالحہ کے مطابق عظیم نتیجہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دے دیا۔فرما یا هُوَ سَتكُمُ المُسْلِمِین اس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ
کسی شخص کو مسلمان کا نام دینا صرف اس ہستی کا کام ہے جو اسلام کے ثمرات دے سکے۔قرآن کریم
نے ایک جگہ فرمایا تھا کہ جو شخص استقامت سے کام لے گا اور باوفا ہو گا۔ثبات قدم رکھے گا۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَكَةُ (حم السجدة : ۳۱) ملائکہ اس کے اوپر نازل ہوں گے۔یہ میں صرف
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴۵
سورة الحج
ایک مثال آپ کو سمجھانے کے لئے بتا رہا ہوں۔ہر وہ انسان جو یہ دعویٰ کرے اور ایسا کر دکھائے کہ
جسے وہ مسلمان کا لقب عطا کرے اس پر فرشتوں کا نزول کروانا۔اس کے حکم سے اس کے اوپر فرشتوں
کا نازل ہو جانا، یہ اس کے اختیار میں ہوگا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا اس واسطے میرا اور تیرا کام نہیں کہ کسی کو
مسلمان کہو یا یہ کہو کہ تم مسلمان نہیں ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ نے کہا یہ یہ کام کرو۔مقبول ہوں گے۔مقرب بن جاؤ گے اجتبسم میں تمہیں چن لوں گا اپنے لئے تم میرے مقرب بن
جاؤ گے اور جب مقترب بن جاؤ گے پھر میں تمہیں ایک لقب دوں گا هُوَ سَشْكُمُ الْمُسْلِمِينَ اور پہلی
آیت کے آخر میں بھی ، دوسری آیت کے آخر میں بھی انعام بتایا ہے۔فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
حقیقی معنی میں اس کے غلام ہو گے تو وہ اتنا پیارا آقا بنے گا کہ تمہاری عقل دنگ رہ جائے گی کہ
خدا تعالیٰ اپنے حقیر بندہ سے اس قسم کا پیار بھی کر سکتا ہے لیکن وہ کر سکتا ہے، کرتا ہے اور کرے گا۔وَنِعْمَ النَّصِيرُ اور بہترین مددگار، ہر موقع پر تمہارے ساتھ کھڑے ہو کر تمہاری مدد کر نے والا اپنے
فرشتوں کے ذریعہ سے۔پس دنیا میں مختلف خیال پھیل جاتے ہیں اور پھیلے ہوئے ہیں۔احمدی سے میں اس وقت مخاطب
ہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ تم اس مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرو جس مقام کی طرف یہ آیات اشارہ
کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ کے حقوق ادا کرو اور ہمارے بزرگوں نے بھی جو پہلے گزرے انہوں نے بھی
یہی کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی ہمیں یہی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ اس
کی وحدانیت کو ہم سمجھیں اور کسی قسم کا کوئی شرک نہ کریں یعنی عرفانِ باری تعالیٰ کو اور اس کی عظمتوں کو
سمجھنے کے بعد بس اسی کے ہو جا ئیں اور کسی غیر کی طرف ہماری نگاہ نہ اٹھے۔اور حقوق العباد کے معنی یہ ہیں وَافْعَلُوا الخَیر میں حقوق العباد سے بھی آگے نکلتا ہے اسلام،
رحمتہ للعالمین میں نے کئی دفعہ تفصیل سے بتایا ہے جو انسانوں سے باہر کی دنیا ہے مثلاً جانور ہیں ان
کے حقوق بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائے اور ان کی حفاظت کا سامان کیا۔پس خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر قائم ہونا ، معرفتِ ذات وصفات باری تعالیٰ پر منحصر ہے۔ہر قسم کے
شرک سے بچنا، ہزار ہا قسم کے شرک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں گنوائے
ہیں۔وہ آپ پڑھیں اور اس قسم کے شرک سے بچیں۔اگر آپ ایسا کر لیں اور اعمال مقبول ہوں تو
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۴۶
سورة الحج
اللہ تعالیٰ منتخب گروہ میں تمہیں شامل کرے گا اور اس کی نگاہ میں تم مسلمان ہو جاؤ گے اور ثمرات اسلام
حاصل کرنے والے ہو گے اور دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی ان ثمرات اسلام
سے تمہیں محروم نہیں کر سکیں گی اور اس کے بعد پھر تمہیں کسی کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔کسی چیز کی پرواہ
نہیں ہونی چاہیے اگر تم اس عظمت کو سمجھنے لگو۔ہر ایک کا احترام کرو تمہیں جو لوگ گالیاں دیتے ہیں ان
کے لئے دعائیں کرو ، جو ایذا پہنچاتے ہیں ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرو وَ افْعَلُوا الْخَيْرَ
میں یہ ساری چیزیں آئی ہوئی ہیں لیکن جو خدا تعالیٰ سے تمہیں ملے گا وہ ہر دوسری شے سے تمہیں غنی
کر دے گا۔تمہیں اس کی احتیاج نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ آپ اپنے مقام کو سمجھیں اور خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ ایسے اعمال
کرنے والے ہوں کہ جن اعمال کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے یعنی وہ مقبول ہوں۔خدا کو وہ
پیارے ہوں۔جس کے نتیجہ میں خدا آپ کے قرب میں آنے میں یعنی آپ کے قریب آنے میں
ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے کیونکہ وہ پاک ہے اور غیر پاک کے پاس اصطلاحی زبان ہے ویسے تو وہ ہر جگہ
ہے۔اصطلاح میں ہم کہتے ہیں وہ پاک ہے ، پاک کو پسند کرتا ہے، پاک ہی کو اس کا قرب ملتا ہے۔ہمیں ثمرات اسلام مل رہے ہیں۔کثرت سے مل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر و جو وہ دے رہا
ہے وہ ہمارے اعمال کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ناشکرے نہ بنیں، غیروں کی تقلید نہ کریں،
دوسروں کے گند میں نہ پھنسیں ، اپنی نسلوں کی عزت و احترام کی حفاظت کا سامان پیدا کریں۔باہر
آپ کے لئے کمائی کے دروازے کھلے ہیں۔وہاں جا کے بعض گند میں دھنس جاتے ہیں۔اس سے
بچیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں ہماری نسل کی زندگی میں اسلام ساری دنیا میں غالب
آ جائے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ہر انسان بھیجنے لگے سوائے چند استثنیٰ کے۔اللہ تعالیٰ اس میں ہمیں کامیاب کرے اور اپنے فضلوں کا ہمیں وارث بنائے۔یہ میں بتادوں کہ آپ جا کے خود غور کریں۔ان دو آیات میں بہت بڑا مضمون ہے۔میں نے بڑا
مختصر ایک قسم کے عنوان ہی یہاں آپ کو بتائے ہیں۔خود جا کر غور کریں اس پر۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۶۱ تا ۴۶۸)