سُوْرَۃُ النُّوْرِ

انوار القراٰن (جلد ۲)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۵۶۳
سورة النور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النور
آیت ا وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَ أَنَّ اللهَ تَوَّابُ حَكِيمٌ
تو جب بندہ بار بار اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے۔استغفار کرتے ہوئے۔اپنی گناہوں کی
معافی مانگتے ہوئے۔اس کی رحمت پر کامل امید اور بھروسہ رکھتے ہوئے۔تو پھر خدائے تو اب اپنی
صفت کا جلوہ دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ نور میں فرمایا۔وکو لَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَ أَنَّ
اللهَ تَوَابٌ حَكِيمُ کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہو اور یہ حقیقت نہ ہو
کہ خدا تعالیٰ رحیم ہونے کے باوجود، خدا تمہاری احتیاج نہ رکھنے کے باوجود، خدا آحد ہونے کے
با وجود یکتا اور منفرد اپنی ذات اور صفات میں ہونے کے باوجود یہ صفت بھی رکھتا ہے کہ وہ تواب
ہے۔اگر خدا تو اب نہ ہوتا اور حکیم نہ ہوتا اور فضلوں اور رحمتوں والا نہ ہوتا۔تو تم ہلاک ہو جاتے۔کیونکہ
خالی اوّاب ہونا ضروری نہیں۔کوئی انسان ہے جو یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس کے عمل میں کوئی نقص نہیں
اور اس کے اعتقادات اور روحانی تجربے جو ہیں یا جو جد و جہد ہے اس کے اندر کوئی فساد نہیں۔کوئی ایسا
دعوی نہیں کر سکتا اور محض او اب ہونا کافی نہیں جب تک ہمارا رب تو اب بھی نہ ہو۔وہ تو بہ قبول کرنے
والا اور اپنی حکمت بالغہ سے بہت سے گناہوں کو معاف کرنے والا نہ ہو۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے
سورۃ حجرات میں فرمایا۔وَاتَّقُوا الله (الحجرات : ۱۳) کہ اللہ تعالیٰ سے ڈر ڈر کے اپنی زندگی کے دن
گزار واگر تم ایسا کرو گے تو پھر ہم تمہیں یہ خوشخبری دیتے ہیں کہ جو کمزوریاں رہ جائیں گی۔ان کے
باوجود إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: ۱۳) خدا تعالیٰ تمہاری تو بہ کو قبول بھی کرے گا اور جو تم نے عمل
کئے ہیں ان کا بدلہ اس فارمولے کے مطابق دے گا جو اس نے قرآن کریم میں بیان کیا ہے۔دس گنا،
سوگنا، سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۲۰)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۶۴
سورة النور
آیت ۲۲ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ وَ مَنْ
يَتَّبِعْ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَ لَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ
عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ
وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
جہاں تک روحانی پاکیزگی اور تقویٰ کا سوال ہے ظاہر ہے کہ روحانی طور پر پاکیزہ وہ نہیں جو اپنے
آپ
کو پاکیزہ سمجھتا ہے۔روحانی طور پر پاکیزہ وہ ہے جسے خدا پاکیزہ قرار دیتا ہے اور یہ فیصلہ کرنا کہ متقی
کون ہے اور کون نہیں یہ میرا اور آپ کا کام نہیں یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور اس سلسلہ میں قرآن کریم
نے جو ہدایت دی وہ غیر مشتبہ اور واضح اور بین ہے۔اس وقت میں تین آیات کو لے کے آپ کے
سامنے پیش کروں گا۔اللہ تعالیٰ سورہ نور میں فرماتا ہے وَ لَو لَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى
مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم تم پر نہ ہوتا تو کبھی بھی تم میں سے کوئی پاک باز نہ ہو تا لیکن اللہ جس کو
چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے پاک باز ا سے قرار دیتا ہے اور پاک باز اسے بنادیتا ہے۔اللہ تعالیٰ بہت
سننے والا ہے۔سمیع ہے۔تمہارے بلند دعاوی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔ہر
بات جو تمہارے منہ سے نکلتی ہے وہ سنتا ہے۔ہر خیال جو تمہارے دل میں گزرتا ہے علیم اسے وہ
سنتا۔۔جانتا ہے۔سینوں کے حالات سے واقف، جو زبانوں پر تمہاری آتا ہے وہ اس سے پوشیدہ نہیں لیکن
محض تمہارے دعادی کے نتیجہ میں تمہیں وہ پاکیزہ اور مطہر نہیں قرار دے گا بلکہ جس پر چاہے گا اپنا
فضل نازل کرے گا۔جسے پسند کرے گا اپنی رحمت سے نوازے گا۔جسے چاہے گا ایسے اعمال کی
تو فیق عطا کرے گا جنہیں چاہتا ہے کہ بندے اس کے حضور پیش کریں اور جن اعمال کو چاہے گا اور
پسند کرے گا انہیں وہ قبول کرے گا۔انسان اپنی جہالت کے نتیجہ میں انسان کو تو یہ حق دینے کے لئے تیار ہو گیا کہ جب کچھ اشیا پیش کی
جائیں اس کے سامنے تو ان بہت سی اشیا میں سے جسے چاہے پسند کر لے اور جسے چاہے واپس

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۶۵
سورة النور
کردے۔مسلمان بادشاہ جو حاکم رہے ہیں ہندوستان کے ایک وقت میں جب خوشامد بہت بڑھ گئی
ان کی تو لوگ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک ایک ہزار تحفہ ایک عید کے موقع پر ان کے سامنے رکھ
دیتے تھے اور ان کا دستور یہ تھا کہ مثلاً ایک کپڑا پسند کر لیا ان پانچ سونہایت قیمتی کپڑے کے تھانوں
میں سے جوان کے سامنے رکھے گئے تھے اور کہا باقی تم واپس لے جاؤ جس طرح چاہو استعمال کرو۔ملک کے لحاظ سے اقتصادی طور پر فائدہ بھی تھا اس میں۔لیکن ان کی ایک چیز اٹھا لیتے تھے وہ اپنی
رعایا میں سے ایک فرد کو خوش کرنے کے لئے۔جو انسان بادشاہ کو حق دیتا ہے کہ جس چیز کو چاہے پسند کرے اور قبول کر لے لیکن اپنے خدا سے جو
خالق اور مالک ہے یہ توقع رکھتا ہے کہ ہر رطب و یابس جو ہم اس کے حضور پیش کریں وہ اسے قبول
کر لے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسا نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے جس چیز کو چاہتا
ہے، جن اعمال صالحہ کو پسند کرتا ہے قبول کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ تمہیں پاکیزگی بخشتا ہے،
طہارت پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرتا ہے۔پاکیزہ اعمال تم سے سرزد ہوتے ہیں اور وہ تم سے خوش
ہوتا ہے اور اپنے قرب کی راہیں تمہارے اوپر کھولتا و لكنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ اگر خدا تعالیٰ کسی کو
پاک نہ قرار دے اس وقت تک وہ پاک نہیں ہو سکتا۔اس لئے اس میدان میں عاجزانہ راہوں کو
چھوڑ نا ہلاکت کی راہ کو اختیار کرنا ہے۔سورۃ النجم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ اَنْشَاكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي
b
بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ٣٣)
خدا تعالیٰ تمہیں اس وقت سے جانتا ہے جب تمہارے جسم کے ذرے ابھی مٹی میں ملے ہوئے
تھے اور اس نے ان ذروں کو اٹھایا اور ایک مادی جسم پیدا کر دیا۔وہ اس وقت سے تم کو خوب جانتا ہے
جب اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا۔پھر کم و بیش نو مہینے تم اپنی ماں کے پیٹ میں رہے۔نہ ماں کو پتا
تھا کہ یہ بچہ کیسا ہے نہ اس بچے کو ہوش تھی کہ میں کیا بنوں گا لیکن خدا جانتا تھا۔پس وہ اس وقت سے تم کو
خوب جانتا ہے جب کہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں پوشیدہ تھے۔پس اپنی جانوں کو پاک مت قرار

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۶۶
سورة النور
دو - فَلَا تُرَكُوا انفسکم پاک قرار دینا اسی کا حق ہے جو اس وقت سے علم رکھتا ہو جب ذراتِ زمین
ابھی جسمانی روپ میں ظاہر نہیں ہوئے اور بچہ بن کے ماں کے پیٹ میں نہیں گئے اور اس وقت سے
جانتا ہے کہ جب ماں بھی نہیں جانتی تھی کہ میرے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ کیسا نکلے گا اور نہ اس بچے کو
کوئی ہوش تھی اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ اپنی جانوں کو پاک مت قرار دو۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقَى یہ
فیصلہ کرنا کہ متقی کون ہے اسی ہستی کا کام ہے جو اس وقت سے زمین کے ذروں کو جانتا ہو جس نے جسم
بننا ہے اور جو ماں کے رحم میں بچہ کروٹیں لے رہا ہے (اس میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے ایک وقت کے
بعد ) صرف اللہ جانتا ہے۔نہ ماں جانتی ہے نہ باپ جانتا ہے نہ خود بچہ جانتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے
آئندہ؟ یہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ صرف مجھے اختیار ہے اور مجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے اس کا کام ہے کہ وہ کس شخص کو تقی قرار دے، کسے متقی قرار نہ دے۔اگر کوئی شخص یہ
دعویٰ کر دے جنون کی کسی حالت میں کہ میں بھی ان ذرات کے وقت سے جب ابھی جسم نہیں بنے
تھے جانتا ہوں بعض لوگوں کو اور ماں کے پیٹ میں جب وہ کروٹیں لے رہے تھے اس وقت سے میں
جانتا ہوں اور میں متقی قرار دیتا ہوں، یہ تو جنون ہوگا۔ہر آدمی کہے گا کہ اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے اور
تیرے حواس کو درست کرے۔پس اعلان یہ ہو گیا قرآن کریم میں کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے جو اس وقت سے تم کو جانتا ہے کہ تم
زمین میں مادی ذرات کی شکل میں تھے۔پھر اس نے تمہیں اکٹھا کیا اور ایک جسم دیا۔انسان کو خلق کیا
اور احسن صورت بنائی دوسری آیت میں ہے۔اس وقت سے جانتا ہے جب یہ احسن صورت بنانے کی
Process شروع ہو چکی تھی ماں کے پیٹ میں۔وہ جانتا ہے کہ اس نے تمہیں کون سی صلاحیتیں اور
قو تیں اخلاقی اور روحانی طور پر دیں وہ جانتا ہے کہ تم نے انہیں ضائع کر دیا یا ان کی صحیح نشو نما کر کے
اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کیا۔یہ بات خدا کا پیار ملا یا نہیں ملا یہ تو خدا ہی بتا سکتا ہے نا۔اس واسطے فلا
تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) یہ حکم دے دیا۔اور سورہ نساء میں یہ فرمایا - اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُونَ اَنْفُسَهُمْ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَلَا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۶۷
سورة النور
يُظْلَمُونَ فَتِيلًا أَنْظُرُ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَكَفَى بِهِ اثْمًا مُّبِينًا (النساء:۵۱،۵۰)
کیا تجھے ان لوگوں کا حال معلوم نہیں جو اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں۔ان کا یہ حق نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ جسے پسند کرتا ہے اسے پاک قرار دیتا ہے۔وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا اور ان پر کوئی ظلم
نہیں کیا جائے گا اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انظر کیفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ کہ دیکھ وہ
کس طرح اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔جب وہ کسی کو پاک اور مطہر قرار دیتے ہیں تو اس کا تو مطلب یہ ہے نا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پاک
اور مطہر ہے وہ۔خدا تعالیٰ کہتا ہے دیکھو۔وہ کس طرح خدا پر جھوٹ باندھ رہے ہیں اور یہ و کفی پہ
انا مبينا کھلا کھلا گناہ ہے۔ایک دوسرے کو یا اپنے آپ کو متقی اور پر ہیز گار قرار دینا ، خدا تعالیٰ پر
و
جھوٹ باندھنا اللہ مبین ہے، ایک ایسا گناہ کرنا ہے جو چھپی ہوئی بات نہیں، کھلی بات ہے۔اس
واسطے کہ پاک اور متقی کے معنی ہی یہ ہیں کہ جو خدا کی نگاہ میں پاک اور متقی ہو۔پاک اور متقی کے معنی
اسلامی تعلیم کی رو سے یہ نہیں کہ کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کو پاک اور متقی قرار دے دے۔پاک اور متقی کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی شخص پاک اور متقی ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کو پاک
اور متقی قرار نہیں دیتا اور ایک شخص یا ایک گروہ یا ایک علاقہ یا ساری دنیامل سے کسی کو پاک اور متقی قرار
دے تو وہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا ہے اور کھلم کھلا گناہ ہے۔بہت سی اور آیات ہیں جن میں اس مضمون کے بعض دوسرے پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ان میں
سے میں نے تین کو اٹھایا ہے۔اس واسطے انسان کا جو کام ہے وہ انسان کو کرنا چاہیے اور انسان کا کام یہ
ہے کہ وہ ہمیشہ عاجزانہ راہوں
کو اختیار کرے کبھی تکبر نہ کرے۔کبھی کسی سے خود کو بڑا نہ سمجھے کبھی گھمنڈ
اور فخر اس کے دل میں پیدا نہ ہو۔نہ دنیوی برتریاں ، جو دنیا کی نگاہوں میں ہیں ان کے نتیجہ میں،
نہ دین میں جب دین خدا اسے عطا کرے، نا سمجھی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے
فضلوں اور رحمتوں کی تلاش کرنے کی بجائے جو دعا کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے نتیجہ میں ہوتے
ہیں خود ہی فیصلہ کرنا شروع کر دے کہ میں یا فلاں لوگ جو ہیں وہ پر ہیز گار اور متقی ہیں۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۹۴ تا ۹۸)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
b
۵۶۸
سورة النور
آیت ۳۶ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا
مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ
شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ
تَمْسَسْهُ نَارُ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَ يَضْرِبُ اللهُ
الأمثالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ خدا تعالیٰ جو آسمانوں اور زمین کا نور ہے اس نے عقل کے لئے ایک
ٹور کے حصول کا راستہ بتایا تھا اور وہ یہ کہ اللہ کا قرب حاصل کرو۔اس کے ساتھ ذاتی تعلق کو قائم کرو۔اس سے محبت ذاتیہ کے نتیجہ میں اپنی زندگیوں پر ایک فنا وارد کرو۔ٹور کے حصول کی اس راہ کو انہوں
نے اپنے اوپر بند کر لیا اور محض اپنی عقل پر بھروسہ کرتے ہوئے بھلائی کی بجائے دکھوں کے سامان
پیدا کرلئے۔ہم لوگ جو خدا تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اور اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں ہمارے لئے
قرآن کریم نے کھول کر بیان کر دیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کے نور کو حاصل کرنے کے بعد عقل کا صحیح
استعمال کیا جا سکتا ہے اور جس کے بغیر عقل صحیح نتائج پیدا نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں قرآن کریم پر تدبر کرنا
چاہیے، قرآن کریم کو غور سے پڑھنا چاہیے۔جن باتوں کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ انسان کی صحیح
عقل اس نتیجہ پر پہنچے گی اس کو علی وجہ البصیرت سمجھنا چاہیے کہ واقعی وہ اس
نتیجہ پر پہنچتی ہے جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ماضی میں جائیں تو ایک وقت میں جب مسلمان اپنے عروج کو پہنچے ہوئے تھے تو قطع نظر اس کے
کہ کوئی شخص عیسائی تھا یا مسلمان تھا، امت مسلمہ میں انسان کی عقل نے ہر ایک کی خوشحالی کے سامان
پیدا کر دیئے تھے اور اتنا حسین معاشرہ پیدا کر دیا تھا کہ آج کی بہکی ہوئی عقل حیران ہو جاتی ہے یہ
سوچ کر کہ اچھا! اس قسم کے سامان بھی عقل پیدا کرسکتی ہے۔غرض ہمیں یادرکھنا چاہیے کہ محض عقل خطا سے بہر حال خالی نہیں خطا بھی اس کے ساتھ لگی ہوئی ہے

عطا کرے۔۵۶۹
سورة النور
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اور جب خطا ہے تو صحیح کام کرنے کے لئے کوئی ذریعہ ہونا چاہیے اور چونکہ خدا تعالیٰ نے ہر چیز کے زوجین
پیدا کئے ہیں اس لئے عقل کا بھی ایک اور ساتھی ہے۔جب یہ دونوں مل جاتے ہیں یعنی نور آسمانی
عقل کے ساتھ ملتا ہے تو پھر عقل صحیح راستوں پر کام کرتی ہے اور صحیح نتائج پیدا کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ سمجھ عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کے صحیح نتائج نکالنے کے سامان
(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۱۲۲)
پھر ہم جنہیں مقام محمدیہ کی معرفت ملی ہے ہم جانتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ کے ایک عظیم نور کی حیثیت سے دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے جیسا کہ قرآنِ کریم میں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : وَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُم نُورًا مُّبِينًا (النساء : ۱۷۵) اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ النور کی آیت نمبر ۳۶ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ مَثَلُ نُورِہِ
گمشکوۃ میں حضرت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کی مثال دی گئی ہے یعنی ایک تفسیر اس کی یہ
ہے کہ اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ “ کا تو اللہ کے ساتھ تعلق ہے اور مَثَلُ نُورِهِ كَمِشکوۃ “ سے
جس کا تعلق ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر اتم ہے یعنی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اور اس آیت
میں یہ بیان ہوا ہے کہ ایک طرف تو اپنی پیدائش اور خلق کے لحاظ سے ان قوتوں اور استعدادوں
کے لحاظ سے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو عطا ہوئی تھیں آپ نور مجسم تھے اور اس نور مجسم پر
جب آسمانوں سے اللہ تعالیٰ ( جو سر چشمہ ہے تمام انوار کا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے انوار بھی اسی سرچشمہ سے نکلتے ہیں) کی وحی نازل ہوئی تو آپ نُورٌ عَلیٰ نُورِ ہو گئے یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جو خدا دا د نور تھے جو روحانی قوتوں اور استعدادوں کی شکل میں
آپ کو عطا ہوئے تھے ان پر جب اللہ تعالیٰ کی وحی کا نُور نازل ہوا تو کامل ٹور کی صورت آپ
بنی آدم کی طرف مبعوث ہوئے اور آدم سے لے کر ہر نبی نے آپ ہی کے نور نبوت سے اپنی
شمع نبوت روشن کی۔پھر ہم لوگ جو حقیقت محمدیہ کو پہچانتے ہیں جانتے ہیں کہ حضرت
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام
اخلاق فاضلہ کو اپنے وجود اور اُسوہ میں جمع کرنے والے تھے جس کی جھلک ہمیں گزشتہ تمام انبیاء میں
مختلف طور پر نظر آتی ہے۔پس انبیائے ماسبق اور خدا تعالیٰ کے وہ پیارے جو بعد میں پیدا ہونے والے

۵۷۰
سورة النور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
تھے ان سب کے اندر ہمیں اخلاق فاضلہ کی جو جھلک نظر آتی ہے جو متفرق طور پر آدم علیہ السلام سے
لے کر قیامت تک بنی نوع انسان میں پھیلی ہوئی ہے وہ تمام اخلاق ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وجود میں جمع نظر آتے ہیں۔اسی لئے قرآن کریم نے یہ فرمایا: " إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ “ (القلم: ۵)
پھر ہم جو اس علم پر علی وجہ البصیرت قائم کئے گئے ہیں کہ حضرت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم الانبیاء اور ختم المرسلین ہیں۔ہم یہ جانتے ہیں اور دنیا میں اس کی منادی کرتے ہیں کہ حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی مجد داعظم ہیں جس کے معنے یہ ہیں کہ اظہار صداقت کے لئے آپ جیسا
کوئی اور مجدد پیدا نہیں ہوا۔سچائی کے اظہار کے لئے گم گشتہ سچائی کو دوبارہ دنیا میں لانے کے لئے آپ
ہی سب سے بڑے مجدد ہیں۔روحانیت کے قیام کے لئے حقیقتا آپ ہی آدم ہیں کیونکہ آدمِ اول نے
آپ ہی سے سچائی کو حاصل کیا اور آپ ہی کے طفیل اس سچائی اور صداقت کو وقت کے تقاضے اور پہلی
نسل کی صلاحیت کے مطابق دنیا پر ظاہر کیا لیکن حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو مجدد اعظم ہیں آپ
کے طفیل تمام انسانی فضائل اپنے کمال کو پہنچے۔پہلے کسی وجود میں یہ چیز ہمیں نظر نہیں آتی۔اس میں
شک نہیں کہ انسان نے بعض پہلوؤں سے ترقی کی اور ایک حد تک کمال کو حاصل کیا لیکن یہ کہ ہر انسان
اپنے تمام فضائل کو اپنے دائرہ استعداد کے اندر کمال تک پہنچانے کے قابل ہو سکے یہ صرف حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہوا۔آپ دنیا میں آئے اور اپنا کامل نمونہ دنیا میں پیش کیا اور ایک کامل
تعلیم انسان کے ہاتھ میں دی جس کے نتیجہ میں انسانی فضائل اپنے کمال
کو پہنچ سکنے کے قابل ہوئے۔انسان کی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے جس قدر بھی تقاضے رکھے ہیں یا انسانی وجود کی جس قدر بھی شاخیں
ہیں ان تمام کے لئے یہ سامان پیدا ہو گیا کہ وہ اپنے کمال کو پہنچ سکے اور ہم یہ جانتے ہیں کہ معلم اعظم
بھی حضرت بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ” وَ عَلَيْكَ مَا
b
لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا " (النساء : ۱۱۴) وہ علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں
عطا ہوا ہے جو تم بحیثیت ایک بشر کے اپنے زور سے خود بخود حاصل نہیں کر سکتے تھے اور فضل الہی سے
فیضان الہی سب سے زیادہ آپ پر ہوا جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت جس کو ہم
معارف الہیہ بھی کہتے ہیں اور اسرار اور علومِ ربانی جو ہیں ان کے جاننے میں آپ اعلم تھے یعنی آپ
سے زیادہ ان کا عرفان رکھنے والا کوئی بھی نہیں ہوا اور جو زیادہ جانتا ہے جو سب سے زیادہ علم رکھتا ہے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۷۱
سورة النور
b
وہی سب سے زیادہ سکھا بھی سکتا ہے اگر آپ علم کی سوا کا ئیاں فرض کریں تو جس شخص کو پچاس اکائی
کا علم ہے وہ ساٹھ اکائی نہیں سکھا سکتا۔سو کی سوا کائی وہی سکھا سکتا ہے جو خود سوا کائی کا علم رکھتا ہو۔پس
عَلَمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء : ۱۱۴) میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کو یہ
بتایا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر علم کے میدان میں ( علم روحانی لیکن علم جسمانی کے اصول
بھی اسی علم روحانی کے نیچے آتے ہیں ) جتنا فضل حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوا اتنا کسی اور پر
نہیں ہوا۔جس قدر انسان کو علم روحانی کی ضرورت تھی وہ سب آپ کو سکھایا گیا اور آپ کے طفیل
نوع انسانی اس قابل ہوئی کہ اگر وہ کوشش اور ہمت سے کام لے تو اپنے اپنے ظرف کے مطابق اپنی
علمی استعدادوں کو کمال تک پہنچاسکتی ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۶۴ تا ۶۶)
یہ دو حقیقتیں ہیں جو ایک ہی وجود میں پائی جاتی ہیں اور نوع انسانی نے ان حقائق مقام محمدیت سے
دو مختلف فائدے اٹھائے ہیں قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم (حم السجدۃ: ۷۱) کہ بشر ہونے کے لحاظ
سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں یہ اعلان کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اُسوہ کی شکل میں
بنی نوع انسان کے سامنے پیش کیا گیا ہے کیونکہ اگر یہ ہوتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بشر نہیں بلکہ
سپر مین (super man) ہیں اور بشر سے کوئی بلند و بالا چیز ہیں تو انسان کہتا کہ میں عاجز انسان ایک
ایسی ہستی کی جو بشر سے کہیں بالا ہے، پیروی کیسے کر سکتا ہوں وہ میرے لئے اُسوہ کیسے بن سکتی ہے تو
بشر کہہ کے آپ
کو اسوہ بنایا اور نور کہہ کے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا کیونکہ کامل نور مظہر اتم الوہیت ہے
ویسے اصل نور تو اللہ ہے اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ لیکن اللہ کے بعد مخلوق میں سے جو کامل نور کی
حیثیت سے دنیا کی طرف آیا وہ خاتم الانبیاء ہے اور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام بشر ہونے کے
لحاظ سے مختلف ہے بشر کے مقام کے نتیجہ میں آپ اُسوہ بنے اور نور ہونے کے لحاظ سے آپ ایک
طرف مظہر اتم الوہیت بنے اور دوسری طرف لولاك لما خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ (موضوعات کبیر زیر حرف لام)
کی صداقت انسان کے سامنے رکھی گئی نور ہونے کی حیثیت سے آدم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم
الانبیاء سے نُور حاصل کیا لیکن بشر ہونے کے لحاظ سے چونکہ آپ نے اس دنیا میں زندگی بعد میں
گذاری اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم آدم علیہ السلام کے لئے اُسوہ تو نہیں بن سکتے تھے۔آدم نے تو
آپ کی شان دیکھی ہی نہیں ہزاروں سال کے بعد آپ کی پیدائش ہوئی لیکن بعد میں آنے والی اُمت

۵۷۲
سورة النور
تفسیر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
کے لئے بشر ہونے کے لحاظ سے آپ اسوہ ہیں اور یہ اُسوہ قیامت تک کے لئے ہے اور نور ہونے کے
لحاظ سے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک کا نعرہ لگایا گیا اور اس سارے جہان میں جہاں بھی ہمیں
نور نظر آتا ہے انسان کے اندر یا دوسری مخلوق میں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کے طفیل نظر آتا
ہے۔انبیاء نے بھی نور نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے حاصل کیا اور ذہنوں نے نور فراست بھی
وہیں سے حاصل کیا اور درختوں نے نور روئیدگی بھی وہیں سے حاصل کیا اور گھوڑے اور بیل اور یہ جو
جانور ہیں انہوں نے نورِ خدمت بھی وہیں سے حاصل کیا اس لئے کہ یہ جو آپ کا مقام نور ہونے کا ہے
اس کے نتیجے میں آپ کو لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَ فَلَاكَ ( موضوعات کبیر زیر حرف لام ) کہا گیا جس کا
مطلب یہ ہے کہ اس کا ئنات کا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے اس لئے بنایا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
خاتم الانبیاء اور اپنے بعد نور کامل کے طور پر پیدا کرنا چاہتا تھا اگر حضرت خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو اللہ تعالیٰ نے کامل نور انسانی یعنی انسان بھی اور کامل نور بھی ، نہ بنایا ہوتا تو یہ کائنات نہ بنائی جاتی اور
اگر یہ کائنات نہ پیدا کی جاتی تو پھر نہ درختوں کا نور ہوتا ، نہ حسینوں کے حسن کا نور نہ کام کرنے کےحسن
عمل کانور، نہ نبیوں کا نور۔یا مقربین الہی کا نور کوئی نور ہوتا ہی نہ۔تو اس کا ئنات کی تخلیق کا منصو بہ نُور
ہے یہ نور ہے۔جس کے متعلق انسان کو کہا گیا کہ وہ تمہیں بلاتا ہے تم لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف
دوڑ و کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تمہیں زندگی دے اور اس کا ئنات میں جو سب سے حسین نور
اور سب سے اچھا نور ہمیں نظر آتا ہے وہ زندگی کا نور ہے یعنی وہ نور جو الحی القیوم کے ساتھ وابستگی
کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا اور اس کے نتیجے میں یہ نور کا مقام
ہے خاتم الانبیاء مقام کا نور کامل کا مقام ہے اور آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک اگر
ایک لاکھ بیس ہزار نبی آئے تو ایک لاکھ بیس ہزار نبی نے اور اگر دوسروں کے نزدیک ایک لاکھ چوبیس
ہزار نبی آئے تو ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی نے اس ٹور سے نُور لیا اور خاتم الانبیاء کے نتیجہ میں آدم نبی
بنے اور نوع نبی بنے اور موسیٰ نبی بنے اور عیسٹی نبی بنے اور ابراھیم علیہم السلام نبی بنے اگر اس کا ئنات
میں یہ ٹور نہ ہوتا یعنی پلینڈ (planned) نہ ہوتا اس کا منصوبہ نہ ہوتا تو نہ آدم کی ضرورت تھی نہ نوح
کی نہ ابراہیم کی نہ موسیٰ کی نہ عیسی علہیم السلام کی کسی کی بھی ضرورت نہیں تھی۔پہلوں نے بھی
خاتم الانبیاء سے نور لیا اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کیا اور بعد میں آنے والوں نے بھی

۵۷۳
سورة النور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
قیامت تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء سے نور لیا یا لیں گے اور خدا تعالیٰ کے قرب کے مدارج ان
کو ملیں گے تو ایک لاکھ بیس ہزار آ گیا اور ایک کے اوپر اعتراض پیدا ہو گیا۔یہ جو خاتم الانبیاء کا مقام
ہے اس کے متعلق آپ نے فرمایا یہ میرا استدلال نہیں ہے بلکہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں خاتم النبین تھا
اور ابھی آدم پیدا نہیں ہوا تھا اس کا وجود مٹی کے ذروں میں گم ہوا ہوا تھا اور مٹی کے ذروں کے
ساتھ رُل رہا تھا اور مجھے اس وقت خدا تعالیٰ نے خاتم الانبیاء بنادیا تھا یہ بات تو واضح ہے کہ
خاتم الانبیاء کا مقام بشر کا مقام نہیں ہے خاتم الانبیاء کا مقام نور کا مقام ہے، سراج منیر کا مقام ہے جس
طرح چاند ہے یا جو سورج کے گرد گھومنے والے ستارے ہیں وہ چاند اور وہ ستارے سورج سے ٹور
لے کر اپنا نور ظاہر کرتے ہیں اسی طرح پہلوں نے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کے نُور سے
ٹور لیا اور وہ دنیا میں چمکے اور بعد میں آنے والوں نے بھی آپ ہی کے نُور سے ٹور لیا یعنی ہر قسم کا
قرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حاصل ہوتا ہے صدیق بھی نہیں بن سکتے جب تک آپ
سے نور نہ لیں اور شہید یا صالح بھی نہیں بن سکتے جب تک یہ ٹور نہ حاصل کریں ان سے بھی جو کم ہیں
یعنی چھوٹے سے چھوٹا پیار بھی خدا سے حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ اس نور کی جھلک ان کے اندر
پیدا نہ ہو تب اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اپنی کچھ مشابہت دیکھ کر یعنی اس ٹور کی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے طفیل حاصل کیا ہوتا ہے اپنے پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے۔یہ ہے ہمارا ایمان اور یہ ہے ہمارا
عقیدہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق، کہ ایک ہی وقت میں آپ بشر بھی ہیں اور ٹور بھی ہیں۔نور کے
متعلق میں نے ذرا تفصیل سے بتایا ہے اور بشر کے متعلق میں نے مختصر بتایا ہے لیکن بہر حال یہ ایک
حقیقت ہے کہ اُسوہ بننے کے لئے سپر (super) کی ضرورت نہیں تھی۔کوئی بن ہی نہیں سکتا۔انسان
انسان کے لئے اسوہ بن سکتا ہے اور بشر بشر کے لئے اُسوہ بن سکتا ہے۔فرشتے بشر کے لئے اسوہ نہیں
بن سکتے۔تو خدا نے آپ کو بشر بنایا اور قرآن کریم نے آپ کی وفات کا ذکر کیا۔شعراء روئے کہ
ہماری آنکھوں کا نور تو تھا۔شاعر بھٹک بھی جاتا ہے اور یہاں بھی شاعر بھٹکا کہ میری آنکھوں کا نور تو
تھا۔اب میرے لئے دنیا اندھیر ہوگئی ہے یہ درست ہے کہ یہ جذبات کا اظہار ہے اور بڑا پیارا اظہار
ہے لیکن آنکھوں کا نور تو ہم سے علیحدہ نہیں ہوا وہ تو جب سے دنیا بنی ہے وہ نور اس دنیا، اس کا ئنات
کے ساتھ لگا ہوا ہے سب سے پہلا نبی جو دنیا کی طرف آیا اس نے بھی اس ٹور سے حصہ لیا وہ نُور دنیا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۷۴
سورة النور
سے کس طرح علیحدہ ہو گیا لیکن یہ ٹھیک ہے کہ بشر کا جو وجود تھا اس کے لحاظ سے کچھ عرصے کے بعد
وفات ہوگئی لیکن بنی نوع انسان کے لئے اتنا عظیم اُسوہ آپ نے چھوڑا ہے۔بنی نوع انسان تو جب
تک مانے نہیں فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔آپ نے اپنے متبعین، امت محمدیہ کے لئے اتنا عظیم اُسوہ چھوڑا
ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔بشر کے لحاظ سے بھی ہم آپ کی ذات اپنے تصور میں لا ئیں یا
ٹور اور سراج منیر کے لحاظ سے آپ کی ذات اپنے تصور میں لائیں بے اختیار ہمارے منہ سے نکلتا ہے
اللهم صلِ على محمد و على آل محمد۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۱ تاس ۸۴)
سورہ حمد میں اللہ تعالیٰ کی جن بنیادی صفات کا ذکر ہوا ہے وہ چار ہیں۔ان کو اصل الاصول
صفات باری یا اتم الصفات سمجھنا چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات ان ہی چار صفات کے
ساتھ کسی نہ کسی شکل میں تعلق رکھتی ہیں۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی اُتم الصفات ہیں اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ( میں قرآن کریم کی زبان میں بات کر رہا ہوں ) قرآنِ کریم کا یہ
دعوی ہے کہ یہ صفات آپ کے اندر پائی جاتی تھیں۔تو پھر ہمیں تاریخ دیکھنی پڑے گی۔جس کو وقتی طور
پر ہم ایک حد تک نظر انداز بھی کر سکتے ہیں اور کچھ مثالیں بھی دے سکتے ہیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ
رب العالمین کی صفت کامل طور پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی اور رحمانیت کی کامل صفت آپ
کے اندر پائی جاتی تھی اور اسی طرح رحیمیت کی اور مالکیت کی صفت بھی آپ کی ذات میں جلوہ گر تھی
اور چونکہ یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ کی ساری صفات کی اصل یا اُمّم الصفات ہیں اس لئے ماننا پڑے
گا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود تمام صفات باری تعالیٰ کا مظہر اتم ہے۔یہ چار صفات جو سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بیان کی ہیں اور جن کے متعلق ہمیں بتایا گیا ہے
کہ وہ اصل الاصول اور اُم الصفات ہیں۔قرآن کریم نے یہ کہا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اللہ تعالیٰ جو تمام صفاتِ حسنہ کا مالک
ہے۔اُس میں کوئی عیب یا نقص، کوئی اندھیرا یا ظلمت نہیں پائی جاتی۔تمام جہانوں کا حقیقی ٹور وہی ہے۔اس حقیقت کو شاید بچوں کے لئے سمجھنا مشکل ہوگا اس لئے میں اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
الفاظ میں سمجھا دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:
یہ سورج کی روشنی نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا نور ہے جو سورج کی چادر میں چُھپ کر یا لپٹ

آج 10 میں سے 10 باقی