سُوْرَۃُ النُّوْرِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۷۵
سورة النور
کر دنیا پر ظاہر ہو رہا ہے۔یہ چاند کا نو رنہیں ہے جو اندھیری راتوں کو متو رکرتا ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ ہی کا نور ہے۔جو چاند کی چادر میں اپنے کو لپیٹتا اور اس مادی اور ابتلاء اور امتحان کی
دنیا کو جگمگا دیتا ہے۔یہ گلاب کی خوشبو نہیں ہے جو مشام جان کو معطر بنا دیتی ہے۔یہ خدا تعالیٰ
کے لطف و کرم کا پر تو ہے جو انسان کو لذت اور سرور بخشتا ہے اور گلاب کے پردے میں
چھپ کر سامنے آتا ہے اور یہ بادل نہیں جو مینہ برساتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی رحمتیں ہیں جو
بادل کی شکل اختیار کرتی ہیں اور مینہ برسانے لگ جاتی ہیں۔خیر یہ ایک بڑا گہرا مسئلہ ہے جو
لوگ اس کو سمجھتے ہیں وہ اس سے حظ اٹھا سکتے ہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ کے متعلق قرآن کریم نے یہ اعلان کیا کہ وہ ہے۔یہ گویا خدا کے حسن کا اعلان
ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حسن کی خوبیاں جو کسی فرد یا
گروہ کو عملاً فائدہ پہنچاتی ہیں۔یہ وہی ٹور اور وہی حسن کی صفات ہیں جو مختلف شکلوں میں انسان پر
ظاہر ہوتی ہیں۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۸۴،۵۸۳)
اسی طرح اسلام نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ذات غیر محدود ہے۔اس مضمون کا یہ حصہ
ذرا دقیق ہے آپ اسے غور سے سنیں۔خدا آپ کو سمجھنے کی تو فیق دے۔کا ئنات محدود ہے یعنی خدا تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا ہے وہ تو محدود ہے۔محض انفرادی حیثیت ہی
میں نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی یہ کائنات محدود ہے لیکن اس کا ئنات کا صانع یعنی خدا تعالیٰ غیر محدود ہے۔اس لئے جہاں اس کی صفات کے جلوے کائنات میں ظاہر ہوتے ہیں، قرآن کریم کی اصطلاح میں
انہیں تشبیبی صفات کہا جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی جو تنز یہی صفات ہیں وہ وراء الوراء مقام رکھتی ہیں۔ہم عاجز بندے اس
کو سمجھ نہیں سکتے وہ ہماری عقل سے بالا ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا ہے عرش کو مخلوق کہنا اور اس بحث میں پڑنا غلط ہے۔عرش اس وراء الوراء مقام کا نام ہے جس میں
خدا تعالی کی تنزیہی صفات جلوہ گر ہوتی ہیں لیکن جہاں تک کا ئنات کا تعلق ہے اس میں انسان کوشش
کرتا ہے اور سائنس اور تحقیق اور خدا داد علم کے ذریعہ ترقی کرتا ہے۔انسان کی یہ ترقی خدا تعالیٰ کی
تشبیہی صفات کے پر تو کے نتیجہ میں ہوتی ہے۔کائنات سے پرے خدا تعالیٰ کا جو بھی مقام ہے وہ
انسانی عقل سے پرے ہے ہم اس کا تصور نہیں کر سکتے ، مگر جہاں تک کائنات کا سوال ہے اس میں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۷۶
سورة النور
اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ آسمان اور زمین میں کائنات کے ہر حصے میں خدا تعالیٰ ہی کا نُور جلوہ گر ہے
اور ہر مخلوق میں ہمیں خدا ہی کے چہرے کی چمک نظر آتی ہے۔اس کے بغیر سب تاریکی اور ظلمت
ہے۔ہر چیز نور خدا تعالیٰ کی ذات سے ہی لیتی ہے۔پس یہ جو کائنات ہے اور جو ماوراء کائنات ہے اس کا ہم ہلکا سا مبہم سا تصور ذہن میں لائیں تب
ہمیں کچھ شعور حاصل ہو سکتا ہے۔اس بات کا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کس معنی میں غیر محدود ہے یہ ہمیں
اسلام نے بتایا ہے کہ خدا کی ذات قطعی طور پر غیر محدود ہے اس کی حد بست نہیں کی جاسکتی۔وہ کائنات
کے ہر حصہ میں ہر وقت اسی طرح موجود ہے جس طرح وقتی طور پر ایکسرے کی شعاعیں انسان کے جسم
کے بعض حصوں میں جہاں سورج کی روشنی نہیں کی جاسکتی وہاں موجود ہوتی ہیں۔پس اصل نُور جو ہے وہ خدا کا ہے۔میں نے قرآن کریم میں لفظ ”نور“ پر بڑا غور کیا ہے۔نور خدا ہی
کا ہے دوسری چیزوں کے لئے جب ہم ٹور کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو وہ مجازی معنے میں کرتے ہیں۔حقیقی معنے میں نور اللہ ہی کا ہے۔مثلاً خدا کے نور میں اور ایکسرے کی شعاعوں میں غیر محدود فاصلے ہیں
یعنی اتنی کثیف ہے ایکسرے کی شعاع خدا تعالیٰ کے نُور کے مقابلے میں کہ اس کا اندازہ نہیں
کیا جا سکتا۔سورج ہے اس کی روشنی اندر نہیں آرہی۔اس کو دیواروں نے روک لیا ہے۔ایکسرے کی
شعائیں ایک حد تک جسم کے اندر داخل بھی ہو گئیں اور بہت سی چیزیں جو دوسری روشنی کی شعاعوں کو
روکتی ہیں وہ نہ رہیں لیکن خدا تعالیٰ کا نور ہر چیز میں سرایت بھی کر رہا ہے اور اس سے جدا بھی ہے۔اس
سے ایک اور بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے اس کے متعلق میں آگے بیان کروں گا۔پس اصل نور خدا کا نُور
ہے اور کائنات بھی اسی ٹور سے معمور ہے اور کائنات کا کوئی ذرہ بلکہ اس ذرہ کا اربواں حصہ بھی اس
سے خالی نہیں اور جو ماوراء کا ئنات ہے وہ بھی خدا کے نور سے معمور ہے۔پس ایک لحاظ سے خدا تعالیٰ قریب ہے۔جیسا کہ فرمایا کہ اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ اور پھر فرمایا
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ( ق : ۱۷) اور بہت سی آیات ہیں جو بتاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ انسان
کے کتنا قریب ہے گویا خدا تعالیٰ کا جونور ہے اس کا کائنات کے ہر ذرہ سے ایک پختہ تعلق ہے اور
حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ تعلق قائم نہ رہے اور جہاں وہ تعلق نہ رہے وہاں فنا آ جاتی ہے۔وہ چیز جو
خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کرے وہ قائم نہیں رہ سکتی۔جب اس کا ئنات پر فنا آتی ہے چھوٹے پیمانے پر

۵۷۷
سورة النور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
بھی اور بڑے پیمانے پر بھی تو وہ فنا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نور کا تعلق اس سے قطع کر لیتا ہے تب اس
چیز پر فتا آ جاتی ہے لیکن اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ کی رو سے انسان میں بھی خدا تعالیٰ اپنے ٹور کے
ساتھ موجود ہے۔پس اس لحاظ سے انسان کے ساتھ اس کا بہت گہرا تعلق ہے پاکیزگی اور طہارت
کے ذریعہ۔اس کے باوجود انسان کی جو مادی ترکیب ہے اور اس کا جو مادی وجود ہے وہ اپنی ہیئت کے
لحاظ سے خدا تعالیٰ کے نور سے اتنا دور ہے اور اتنے فاصلے پر ہے کہ اس کو پھلانگنا نہ انسان کی کسی طاقت
کا کام ہے اور نہ اس کی عقل کا کام ہے، آپس میں بہت زیادہ بعد ہے۔قرب ہے تو ایسا کہ کوئی ذرہ
بھی خدا کے نور سے خالی نہیں کیونکہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اور بعد ہے تو اتنا کہ انسان کی کیا مجال
جو یہ کہے کہ میں خدا ہوں اس سے ملتا جلتا ہوں۔چنانچہ اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ سے ایک بد خیال پیدا ہو گیا لوگوں نے یہ سمجھا کہ پھر انسان عین
اللہ بن گیا یا خدا کا وجود مخلوق کا عین بن گیا۔اس قسم کی لغو اور غلط اور فلسفیانہ بخشیں ہمارے درمیان
آ گئی ہیں حالانکہ ایسا سمجھنا غلط ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کی جو اصلی شکل ہمارے
سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ ایک طرف اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی
ذات غیب الغیب اور وراء الوراء اور نہایت مخفی واقع ہوئی ہے۔اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کے باوجود
اللہ تعالیٰ کی ذات غیب الغیب، وراء الوراء اور نہایت مخفی ہے ایسی مخفی کہ خالق اور مخلوق میں فرق کرنے
کے لئے جتنے الفاظ بھی استعمال کر لئے جائیں کم ہیں بہر حال اسلام ہمیں یہ کہتا ہے کہ تم اس دھو کے
میں نہ رہنا کہ چونکہ اللهُ نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ ہے اس لئے انسان خدا بن گیا یا خدا انسان میں حلول
کر گیا ہے۔اس قسم کے غلط خیال بعض لوگوں نے اپنا لئے ہیں جو درحقیقت گمراہی کا نتیجہ ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۰۷ تا ۲۰۹)

آج 10 میں سے 10 باقی