سُوْرَۃُ الْفُرْقَانِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دروازے کھلیں۔۵۹۱
سورة الفرقان
اس زمانہ کے لئے اور اس ہزار سال کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر قرآنی
تفصیل میں بھی اور بیچ کی حیثیت میں بھی موجود ہے یعنی جو اس زمانہ کے مسائل ہیں ان کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہر وہ تفسیر کر دی جس کی ضرورت تھی اور بڑا لطف آتا ہے۔کئی
دفعہ میں نے سوچا ہے۔کوئی مسئلہ درپیش ہے اور انسانی دماغ کام کرتا ہے، دعائیں کرتا ہے اور ایک
آیت کی تفسیر ذہن میں آتی ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی اس مسئلہ کو حل کرنے والی ہے اور یہ
دماغ میں حاضر ہی نہیں ہوتا کہ یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب میں لکھ چکے ہیں
اور پھر چند دنوں کے بعد کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتاب میں وہ چیز موجود ہے۔تو اس زمانہ میں قرآن کریم کو سمجھنے اور جاننے کے لئے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی
زندگی کی ظلمات کو اور زندگی کے اندھیروں کو قرآن کریم کے نور سے نور میں بدلنے کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔ساری ہی کتب اور آپ کی سب تحریریں
قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم سے باہر ، قرآن کریم
سے زائد ایک لفظ بھی نہیں لکھا نہ قرآن کریم پر کچھ زیادتی کی ، نہ قرآن کریم سے کوئی کمی کی ، تفسیر
بیان کرتے چلے گئے ہیں۔بعض ایسے بیان ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ
نہیں لکھا کہ میں کس آیت کی تفسیر کر رہا ہوں اور ایک بیان دے دیا ہے کسی مسئلے کے متعلق کسی وقت
غور کرتے ہوئے وہ عبارت پڑھتے ہوئے ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے تو نہیں لکھی
لیکن ) دماغ میں ایک آیت آجاتی ہے کہ آپ فلاں آیت کی تفسیر کر رہے ہیں اس لئے کہ جس شخص
کے متعلق جماعت کے ہر فرد کا یہ عقیدہ ہے اور یہ عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اس نے قرآن کریم سے باہر کچھ
نہیں لکھا۔اس کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ فلاں آیت کی تفسیر ہے وہ یہ جانتا ہے کہ کسی نہ کسی آیت
کی تفسیر ہے۔اپنے پاس سے قرآن کریم پر نہ زائد کر رہے ہیں اور نہ اس میں سے نکال کے باہر
پھینک رہے ہیں۔اس لئے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور آپ لوگوں کی توجہ اس طرف اتنی
نہ ہونے کی وجہ سے جو ہونی چاہیئے آپ کی مدد کرنے کے لئے میرے دماغ میں ایک سکیم آئی ہے۔

۵۹۲
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہاں میں یہ بتادوں کہ قرآن کریم کا ہی ذکر ہے اس آیت میں جس میں ہے۔وَقُل رَّبِّ زِدْنِي
علمًا ( طه : ۱۱۵) یہ دعا ہمیں سکھائی گئی ہے قرآن کریم نے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں علم میں بڑھاتا
چلا جا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ قرآن عظیم غیر محدود علوم کا خزانہ ہے کیونکہ اگر وہ محدود ہوں تو اس
وقت جب وہ پہلی ساری باتیں ختم ہو گئیں اس کے بعد اس دعا کا کوئی فائدہ نہیں لیکن قیامت تک آنے
والے انسان کو یہ دعا سکھائی قرآن کریم نے کہ یہ دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہمیں قرآنی علوم میں
بڑھا تا ہی چلا جا۔قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔اور یہ بھی ہمیں بتایا اللہ تعالیٰ نے کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ( يه سورة بقره
کی ۲۵۶ ویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے ) اس سے پہلے اس آیت میں یہ بیان ہوا ہے کہ جو کچھ انسان
کے سامنے ہے اور جو کچھ انسان کے پیچھے ہے یعنی جو کچھ اس کے علم میں ہے اور جو کچھ وہ اپنے
عدم علم کی وجہ سے جانتا نہیں ، جاہل ہے اُس سے ، وہ سب کچھ ہی اللہ تعالیٰ جانتا ہے یعنی جو کچھ بھی
ہے خواہ وہ انسان جانتا ہو یا نہ جانتا ہو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وَ لَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ
علية إلا بما شاء اللہ تعالیٰ کا ئنات کو پیدا کرنے والا ، کائنات کی کنہ کو جاننے والا ہے اور اس کی
مرضی کے سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی کوئی شخص پا نہیں سکتا۔تو ہر علم میں جو زیادتی ہوتی ہے وہ
خدا تعالیٰ کی منشا اور مرضی کے مطابق ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ ایک دہر یہ سائنس دان جب کوئی Problem حل کر رہا ہو یا اپنا کوئی فارمولا بنارہا ہو اور اس کو
سمجھ نہ آ رہی ہو، دماغ میں اندھیرا ہو اور ایک تڑپ اس کے اندر پیدا ہوتی ہے کہ کہیں سے مجھے روشنی
ملے تو وہ تڑپ ایک غافل کی دعا کی مانند ہے اور اللہ تعالیٰ ایسا ہی سمجھتا اور اس کے دماغ میں روشنی پیدا
کر دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس جگہ کسی آیت کا حوالہ نہیں دیا۔ابھی میں
نے جو کہا تھا نا کہ کسی آیت کا حوالہ آپ دیں کہ وہ ہے کسی نہ کسی آیت کی تفسیر۔پہلے میرے دماغ میں
یہ بات نہیں تھی تب آپ سے باتیں کرتے ہوئے یہ آیت آگئی سامنے، وہی مثال اس کی کہ
وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ - اس کی تفسیر کرتے ہوئے آپ نے وہ لکھا ہے کہ کوئی
دہریہ، کوئی کمیونسٹ، کوئی بت پرست کوئی بد مذہب علم کے میدان میں ترقی کرتے ہوئے جب ترقی
کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ترقی کرتا ہے اس کی منشا کے بغیر ترقی نہیں کرتا اور انسان

۵۹۳
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اللہ تعالیٰ کی مرضی کے سوا اُس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پا نہیں سکتا۔اور اس سے اگلا کٹڑا آیت کا یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا علم آسمانوں پر بھی اور زمین پر بھی حاوی ہے۔کائنات کا اس کے علم نے احاطہ کیا ہوا ہے
وہ اس کا پیدا کرنے والا ہے اس کے اندر جو کچھ بھی خواص پائے جاتے ہیں، جو کچھ خواص میں کمی ہوتی
ہے، جو بڑھوتی ہوتی ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس کے امر سے یا اس کے خلق سے وہ چیز ہو
رہی ہے۔وہ اس سے پوشیدہ اور چھپی ہوئی نہیں۔وہ انسانوں کی طرح نہیں کہ آج یاد کر لیا یا سن لیا اور
کل کو بھول گیا خدا نہ کرے آپ میں سے بعض بھول ہی جائیں کہ میں آپ کو کیا نصیحت یہاں کر کے
گیا ہوں
کہ قرآن کریم کا علم حاصل کرتے رہنا ہے اسے بھولنا نہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۶۷ تا ۵۷۰)
آیت ۴۴ اَروَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوىهُ أَفَأَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
اے رسول! کیا تو نے اس شخص کا حال بھی معلوم کر لیا جس نے اپنی خواہشات نفسانی کو اپنا معبود
بنالیا جیسا کہ آج کل یہ فیشن بنا ہوا ہے ساری دنیا کا (یورپ ہے، امریکہ ہے،سوشلسٹ، کمیونسٹ
ممالک ہیں ) کہ وہ خواہشات نفس کو اپنا معبود بنائے بیٹھے ہیں۔بعض ملکوں نے تو یہ اعلان کر دیا کہ
ہمارے عوام ہمارا خدا ہیں تو یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی خواہشات
نفسانی کو اپنا معبود بنالیا ہے۔پھر فرماتا ہے آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَکیلا کیا تو اس شخص پر نگران ہے کہ تو
اسے جبراً گمراہی سے روکے؟
اس آیت کے متعلق بھی میں نے پرانی تفاسیر دیکھیں۔مضمون لمبا ہے مگر میں چاہتا ہوں آج اسے
ختم کر دوں اس لئے صرف ایک دو آیتوں کے متعلق میں نے پرانی تفسیروں کے بھی حوالے لئے تا کہ
آپ پر یہ بات واضح ہو جائے۔ابن جریر کہتے ہیں " يَقُولُ تَعَالَى ذِكرُهُ الله جلشانہ فرماتے ہیں أَفَأَنْتَ تَكُونُ
يَا مُحَمَّدُ عَلَى هَذَا حَفِيظًا في أفعاله ( تفسیر ابن جریر جلد ۱۹ صفحه ۱۱۔زیر آیت الفرقان : ۴۴ ) که
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم نے تجھے نگران مقرر کیا ہے ایسے شخص کا جو نفسانی خواہشات کو اپنا معبود
بنالیتا ہے؟ تو یہ استفہام ایسا ہے جو عربی محاورہ کے مطابق انکار کے معنی دیتا ہے یعنی تجھے نہیں بنایا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۹۴
سورة الفرقان
وکیل۔یہ ابنِ جریر نے کہا ہے۔تفسیر روح البیان میں ہے کہ آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَکیلا کے معنے ہیں کہ آفَانْتَ تَكُونُ حَفِيْظًا
کہ کیا تجھے ہم نے حفیظ بنایا ہے؟ یعنی نگران اور محافظ نہیں بنایا کہ تَمْنَعُهُ عَنِ الشَّرُكِ وَالْمَعَاصِي
تو لوگوں کو شرک سے منع کرے اور گناہوں سے انہیں بچائے۔پھر لکھا ہے۔آئی لَسْتَ مُوْلًا عَلَى
حفظہ ان کو شرک اور معاصی سے بچانے اور محفوظ کرنے کا کام خدا نے تیرے سپرد نہیں کیا۔ان کو
آزادی دی ہے۔بَلْ اَنْتَ مُنْذِرُ بلکہ تیرا کام صرف انذار کرنا ہے ماننا نہ ماننا ان کا کام ہے۔تیرا
کام ہے ان سے کہے کہ وحدانیت، کائنات کی بنیاد ہے اور دلائل دے، نشان دکھائے معجزات ظاہر
کرے۔اور معجزہ وہ ہے عقلِ انسانی جس کو Explain نہیں کر سکتی یعنی بتا نہیں سکتی کہ یہ کیسے ہو گیا
سوائے اس کے کہ خدا نے ایسا کر دیا۔لیکن تیرا کام یہ نہیں ہے کہ تو شرک سے انہیں بچالے۔اس بات
پر مکلف نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم۔نہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گناہگار نہ بنیں۔تفسیر ( کبیر ) رازی میں ہے کہ آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا أَنْ حَافِظًا تَحْفُظُهُ مَنِ اتَّبَاعَ
هَوَاهُ تجھے ہم نے یہ حکم نہیں دیا اور نہ یہ قدرت اور طاقت دی ہے اور نہ تجھے حافظ بنایا ہے کہ تو انہیں
محفوظ رکھے نفسانی خواہشات کی اتباع کرنے سے۔آئی لست كذلك کہتے ہیں اس کی مثال ایسی
ہی ہے جیسا دوسری جگہ فرما یا کستَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ اور جیسا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضطر کے معنے کئے گئے ہیں لَستَ بِمُسَلَّطٍ عَلَيْهِمْ تَجْبُرُهُمْ عَلَى مَا تُرِيدُ
یعنی تو نے جو ایک روشنی اور صداقت دیکھی سود دیکھی، جبر کر کے کسی کو منوانے کا کام تیرے سپرد نہیں کیا گیا
اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا مَا أَنتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرما یا لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ
کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اکراہ کرنے کی تجھے اجازت نہیں۔جبر کر کے، مجبور کر کے ان کو اس طرف
لانے کی تجھے اجازت نہیں۔( تفسیر کبیر امام رازی۔زیر آیت الفرقان:۴۴) (خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۱۳ تا ۱۵)
آیت ۵۳ فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَ جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
مجاہدہ کی سب سے اہم قسم جَاهِدُهُم بِه جِهَادًا كبيرًا (الفرقان: ۵۳) میں بیان کی گئی ہے۔یعنی
قرآن کریم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے دین کی راہوں میں جہاد کرنا اور اصولی طور پر یہ جہاد دو شکلوں میں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کیا جاتا ہے۔۵۹۵
سورة الفرقان
ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اتنے زبر دست اور اتنی کثرت سے دلائل جمع کر دیئے
ہیں کہ دنیا کا کوئی باطل عقیدہ خواہ کسی مذہب سے ہی تعلق کیوں نہ رکھتا ہو ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔تو عقائد باطلہ کا (خواہ وہ عقائد باطلہ عیسائیوں کے ہوں یا آریوں کے یاسکھوں کے یا دہریوں
کے یا دوسرے بد مذاہب کے ہوں ) دلائل حقہ کے ساتھ مقابلہ کرنا بھی ایک زبردست جہاد ہے جس
کے نتیجہ میں اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو تو انسان اس کی رحمتوں کا وارث بنتا ہے۔اور دوسرے جَاهِدُهُم بِهِ جِهَادًا كبيرا (الفرقان : ۵۳) تعلیم قرآن کو عام کرنے سے یہ جہاد کیا
جاتا ہے کیونکہ مومنوں کی جماعت میں علوم قرآنیہ کو تر و یج دینا۔ان کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت
پیدا کرنا اور ان کو اس حق الیقین پر قائم کرنا کہ قرآن کریم بڑی برکتوں والی عظیم کتاب ہے اس سے جتنا
پیار ہو سکتا ہے کرو۔اس سے جتنی محبت تم کر سکتے ہو کرو تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے زیادہ سے زیادہ
وارث بنو۔تو یہ بھی ایک مجاہدہ ہے اور اسی مجاہدہ اور جہاد کی طرف اس وقت میں بار بار جماعت کے
دوستوں کو متوجہ کر رہا ہوں۔خطبات ناصر جلد اوّل صفحه ۴۲۱،۴۲۰)
آیت ۵۸ قُلْ مَا اسْتَلْكُمُ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ
إلى رَبِّهِ سَبِيلًا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات کو لیں تو وہ ساری
دنیا پر محیط ہیں۔آپ کی ہدایت اور
تبلیغ کوسامنے رکھیں تو وہ ساری دنیا پر مند ہیں۔گویا اللہ تعالی نے آپ کو قیامت تک کے لئے فیض رسانی
کا ذریعہ بنادیا۔یہ چیز تھی جو آپ لائے۔آپ ساری دنیا کے لئے نبی اور آپ سارے زمانوں کے لئے
ہیں۔نہ پہلے انبیاء کی مکانی وسعت ساری دنیا تھی اور زمانی وسعت قیامت تک کا زمانہ تھا۔رحمانیت کو
لیں۔یعنی بغیر اجر دینے والا تو اس میں بھی آپ کی ذات اسوہ کا رنگ رکھتی ہے۔رحمانیت کے جلوے
مجاہدہ کے محتاج نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے فائدہ کے لئے سورج بنایا۔ہم نے کب سورج کی
روشنی سے فائدہ اٹھانے کی خاطر کوئی مجاہدہ کیا تھا۔یا کوئی نمازیں پڑھی تھیں۔یا کوئی قربانیاں دیں

۵۹۶
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
تھیں۔یا کوئی خدمت خلق کی تھی۔ہماری پیدائش سے ہی نہیں بلکہ آدم کی پیدائش سے بھی پہلے اس
کارخانہ عالم کی ہر چیز کو انسان کی خدمت پر لگا دیا۔اسی طرح بے شمار چیز میں صفت رحمانیت کی مظہر
ہیں۔اس کے لئے انسان
کو کچھ کرنا نہیں پڑتا۔اللہ تعالیٰ کی یہ صفت خود بخود جوش میں آتی ہے اور
جانداروں کے لئے وہ کسی عمل کے بغیر نعماء اور فیوض کے چشمے جاری کر دیتا ہے۔پس خدا کی دوسری
بنیادی صفت رحمانیت ہے۔یعنی بغیر کسی عمل کے فیض پہنچانا اور نفع پہنچانا اور نعمتوں سے مالا مال کر دینا۔چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری کے مظہر اتم ہیں اس لئے آپ نے اپنی صفت رحمۃ للعالمین
کی رُو سے سب اقوام اور قیامت تک کی نسلوں سے کہا ما استَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ میں تمہارے پاس
جو ہدایت لایا ہوں اس پر میں تم سے کسی اجر کا مطالبہ نہیں کرتا۔میں تمہارے کسی عمل کے نتیجہ میں تمہیں
یہ کامل شریعت نہیں دینا چاہتا بلکہ اس خدا داد محبت کے نتیجہ میں دینا چاہتا ہوں جو میرے دل میں
تمہارے لئے موجزن ہے۔پس اس سے ظاہر ہوا کہ آپ کے فیوض و برکات کا کوئی بدل اور اجر نہیں
ہے اور آپ رحمانیت کے بھی مظہر اتم ہیں۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۲،۵۹۱)
آیت ۵۹ وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ
و کفی به بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيْران
قرآن کریم کا یہ حکم ہے کہ اس ہستی پر توکل کرنا چاہیئے اور اسی کو اپنا سہارا بنانا چاہیئے کہ جو حتی ہے
اور جس پر موت وارد نہیں ہوتی۔اگر ایسی ہستیاں ہوں جن پر موت وارد ہو سکتی ہے اور ان پر کوئی شخص
تو کل کرے تو کہا نہیں جا سکتا کہ اس کے کام کرنے سے پہلے ہی ان پر موت وارد ہو جائے۔اس لئے
ایسی ہستی پر توکل کرنا چاہیے کہ جو الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ ہے جو زندہ ہے اور زندگی بخش ہے۔الحی کے دو معنی ہیں ایک تو یہ ہے کہ وہ ہستی خود ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی اور دوسرے یہ کہ
اس کے حتی ہونے کی صفت کا اگر جلوہ نہ ہو اور اس کا حکم نہ ہو تو کوئی اور وجود زندہ نہیں رہ سکتا۔پس جس
کے سہارے سے ہم زندہ ہیں اور وہ زندہ ہستی جس پر کبھی موت نہیں آسکتی اسی پر ہمیں تو کل رکھنا چاہیئے
اور اسی کو سہارا بنانا چاہیئے۔وَسَبِّحْ بِحَمدِ ہے اور وہ ذات تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے۔کوئی حقیقی خوبی نہیں جو خدا تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۹۷
سورة الفرقان
میں موجود نہ ہو اور کوئی نقص نہیں جو خدا تعالیٰ میں پایا جاتا ہو۔ہر عیب اور نقص اور کمزوری سے وہ پاک
ہے اور وہ اس بات سے بھی پاک ہے کہ صفاتِ حسنہ میں سے کوئی صفت ایسی ہو جو اس میں نہ پائی
جائے۔وہی ہستی ہے جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے اور وہی ہستی ہے جو ہر عیب سے پاک
ہے۔وہ مقدس ذات ہے تمام تعریفیں اسی کی ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرتی ہیں اور اگر کہیں بھی
واقعہ میں اور حقیقی طور پر کوئی ایسی خوبی نظر آئے جو تعریف کے قابل ہو تو وہ بھی اسی کی عطا ہے اور
وَ كَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا (بنی اسرائیل: ۱۸) اگر کہیں کوئی کمزوری یا عیب یا کبھی نظر آئے تو
اسی کی ذات ہے جو اس کو دور کرسکتی ہے اور وہ علام الغیوب خدا ہی جانتا ہے کہ کون اور کتنا کوئی شخص گناہ
میں ملوث ہو گیا ہے۔الزام تراشی تو انسان انسان پر کرتے ہی رہتے ہیں اور عیب جوئی بھی کرتے ہیں
لیکن عیب ہے بھی یا نہیں اور گناہ ہے بھی یا نہیں اس کا علم سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے اور کسی کو نہیں
ہوسکتا کیونکہ گناہ وہی ہے جو خدا کو نا پسند ہے اور نیکی وہی ہے جو اس کی نگاہ میں نیکی ہے اور جو چیز خدا
کی نگاہ میں ناپسندیدہ ہے اس سے اسی سے پناہ مانگی جاسکتی ہے اور جو چیز خدا کی نگاہ میں گناہ ہے اسی
کی مغفرت کی چادر سے ڈھانپ سکتی ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۳۰۰،۲۹۹)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں کامل حیات کا مالک یعنی الکتی ہوں، مجھ پر موت وارد نہیں ہوتی اگر تم مجھ پر
تو کل کرو گے اور مجھے اپنا سہارا بنا لو گے تو تمہیں یہ خوف نہیں ہوگا کہ جسے تم نے سہارا بنایا ہے وہ کہیں مر
نہ جائے یا ان ویلڈ (Invalid) نہ ہو جائے بعض دفعہ ایسی بیماری آتی ہے کہ انسان کے ہاتھ پاؤں
کام نہیں کرتے یا بعض دفعہ مثلاً انسان پاگل ہو جاتا ہے پس گو اس دنیا کی زندگی کامل زندگی نہیں لیکن
اس ناقص زندگی کا نسبتی طور پر جو کمال ہے وہ بھی باقی نہیں رہتا غرض الحی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات
ہے پس اے انسان! تو اسی پر توکل کر توكَّلُ عَلَیهِ۔تو اس ذات پر توکل کر جو خود زندہ ہے اور سب
زندگی اور حیات اس کامل حیات سے فیض یافتہ ہے اگر اس کی اس صفت کا جلوہ نہ ہو تو کوئی وجود زندہ
نہیں رہ سکتا اور یہ خطرہ ہی نہیں کہ کبھی وہ مرجائے وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَهِ الْحَى
موت اس پر آ ہی نہیں سکتی۔پھر فرمایا اگر تم نے اللہ پر توکل کرنا ہے تو پھر تمہیں اس کی عبادت میں مشغول رہنا پڑے گا اس
کی تسبیح و تحمید میں مشغول رہنا پڑے گا تم اسی پر توکل رکھو اور یہ سمجھ کر رکھو کہ اس کی ذات الحی ہے تمام
ہے

۵۹۸
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
زندگی کا سر چشمہ اور منبع اسی کی ذات ہے زندگی کے لحاظ سے دنیا رنگ بدلتی رہتی ہے۔اس دنیا کی
زندگی تو گزر جاتی ہے اور موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے پھر وہ العتی خدا ایک نئی زندگی اسے دیتا ہے
پھر روحانی طور پر لوگ یہاں مرجاتے ہیں ان میں روحانیت باقی نہیں رہتی تو وہ انکی خدا ایسے سامان
پیدا کرتا ہے کہ انسان اس میں ہو کر اور اس سے زندگی حاصل کر کے نئے سرے سے روحانی زندگی پا
لیتا ہے پس فرمایا اگر تم نے تو کل کرنا ہے اور تمہیں ضرور تو کل کرنا پڑتا ہے اس کے بغیر چارہ ہی نہیں جیسا
کہ میں نے بتایا ہے تو الحَي الذي لا يَمُوتُ پر توکل کرو یعنی اس زندہ ہستی پر توکل کرو جس پر موت
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۵،۳۸۴)
وارد نہیں ہوتی۔آیت ۸ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ فَقَد كَذَّبْتُم
فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
اللہ تعالیٰ سورہ فرقان کے آخر میں فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ
كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے رسول تو کہہ دے کہ میرا رب
تمہاری پروا ہی کیا کرتا ہے اگر تمہاری طرف سے دعا نہ ہو۔کو لَا دُعَاؤُكُمْ لغت میں ہے دَعَادُ
ناداه اس نے اس کو پکارا - رَغِبَ اِلَيْهِ (المنجد باب الدال) اس کی طرف رغبت کی استعانه
(المنجد باب الدال) اس سے مدد چاہی ان معنوں کی رو سے اس حصہ آیت کے یہ معنی ہوں گے کہ
جب تک تم اللہ تعالیٰ کو اپنا مطلوب اپنا مقصود اور اپنا محبوب اس سے امداد حاصل کرنے کے لئے اور
اس کی نصرت چاہنے کے لئے اسے نہیں پکا رو گے تو مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبّی اسے تمہاری کیا پرواہ ہوگی وہ
يَعْبُوا کے مفہوم کے مطابق تم سے سلوک نہیں کرے گا عَبَاءَ يَعْبَؤُا کے لغت میں یہ معنی ہیں کہ
مَاعَبَأْتُ بِهِ أَى لَمْ أَبَالِ بِهِ وَأَصْلُهُ مِنَ الْعَيْنِي أَى الْفِقْلِ كَأَنَّهُ قَالَ مَا أَرَى لَهُ وَزُنًا
وَقَبْرًا قَالَ: ( قُلْ مَا يَعْبَوبِكُمْ رَبِي وَقِيْلَ أَصْلُهُ مِنْ عَبَأْتُ الطَّيِّبَ كَأَنَّهُ قِيْلَ
مَايُبْقِيكُمْ لَوْلادُعَاءُ كُمْ، وَقِيلَ عَبَأْتُ الجَيْشَ وَعَبَأْتُهُ هَيْئَتُهُ وَعَبَأَةُ الجَاهِلِيَّةِ مَاهِيَ
مُدَّخَرَةٌ فِي أَنْفُسِهِمْ مِنْ حَمِيَّتِهِمُ الْمَذْكُورَةِ فِي قَوْلِهِ : (فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ) -
(مفردات راغب کتاب العین صفحه ۳۲۰)

۵۹۹
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ان معانی کی رو سے اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ عباً کے مفہوم والا سلوک تم سے کرے
گا سوائے اس کے کہ تمہاری دعا اس کے جلوہ حسن و احسان کو جذب کر لے۔اب يَعْبَؤُا کے
چار معنی بنتے ہیں۔اول یہ کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ جب تک تم میرے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ نہیں
جھکو گے اور مجھ سے مدد طلب نہیں کرو گے اور میری قوت کا ملہ پر بھروسہ نہیں کرو گے اور یہ یقین پیدا
نہیں کرو گے کہ تم میرے فضل کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے اس وقت تک میری نظر میں تمہاری کوئی
قدر ومنزلت نہیں ہوگی اور تمہارے اعمال میری نظر میں کوئی وزن نہیں رکھیں گے۔يغبوا کے دوسرے معنوں کے مطابق اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ جب تم دعا سے کام
نہیں لو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری بقا کے سامان نہیں کرے گا ما يُبقِيكُمْ لَوْلاَ دُعَاؤُكُمْ یعنی عاجزانہ
دعاؤں کے بغیر تمہارے لئے قیومیت باری کے جلوے ظاہر نہیں ہوں گے۔تیسرے معنوں کی رو سے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبّی کی یہ تفسیر بنے گی کہ تمہیں جان لینا چاہیے کہ
تمہاری تیاریاں اس وقت تک تمہیں کامیابی کا منہ نہیں دکھا سکیں گی جب تک کہ آسمان سے ملائکہ کی
افواج کا نزول نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہیں بتا تا ہوں کہ اگر تم چاہتے ہو کہ میرے اذن اور حکم سے آسمان سے
فرشتے اتریں اور تمہاری مدد کریں تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم دعا کے ذریعہ میری اس نعمت کو
حاصل کرو۔کیونکہ عباتُ الْجَيْش کے معنی ہیں هَيَّاتُه یعنی لشکر کو پورے ساز و سامان کے ساتھ تیار
کر دیا اور اسے حکم دیا کہ جس مقصد کے لئے اسے تیار کیا گیا ہے۔اس کے حصول کے لئے باہر نکلے۔چوتھے حمیت کے معنوں کی رو سے اس آیت کا یہ مفہوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے غیرت نہیں
رکھے گا اور غیرت نہیں دکھائے گا جب تک کہ تم دعاؤں کے ذریعہ سے اس کی غیرت کو تلاش نہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ایک جگہ فرمایا ہے۔اب غیروں سے لڑائی کے معنی ہی کیا ہوئے
خود ہی غیر بن کے محل سزا ہوئے
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۲۶ مطبوعہ ۱۹۰۲ء۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۷۹)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۶۰۰
سورة الفرقان
پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس غیریت کے پردہ کو صرف دعا ہی چاک کر سکتی ہے اگر تم
دعاؤں کے ذریعہ اور میری محبت کے واسطہ سے میری مدد اور نصرت کے متلاشی ہو گے تو میں ایسے
سامان پیدا کر دوں گا کہ ہمارے درمیان کوئی غیریت باقی نہیں رہے گی۔تب میری غیرت تمہارے
لئے جوش میں آئے گی اور تم اپنے مقاصد کو حاصل کر سکو گے۔غرض اس مختصر سی آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑے وسیع مضامین بیان کئے ہیں۔جن کا اختصار کے
ساتھ میں نے ذکر کیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَقَد كَذَّبْتُ یعنی تم لوگ دعا کی طرف متوجہ نہیں
ہوتے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس جماعت میں شامل نہیں ہوتے جو صبح و شام دعاؤں
میں مشغول رہنے والی ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اس بات کو جھٹلا رہے ہو کہ دعا کے بغیر خدا تعالیٰ کی
نگاہ میں نہ اعمال کا کوئی وزن ہے اور نہ کسی قوم یا کسی انسان کی کوئی قدر و منزلت ہے تم اس بات سے
بھی انکاری ہو کہ تمہاری مدد کے لئے خدائے قیوم کے حکم ، منشا اور ارادہ کی ضرورت ہے تم اس بات کو
بھی جھٹلا رہے ہو کہ انسان کامیابی صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتا ہے جب اس کے مقصد کے
حصول کے لئے آسمان سے ملائکہ کی افواج نازل ہوں اور وہ بنی نوع انسان کے دلوں میں ایک پاک
تبدیلی پیدا کر دیں تم اس بات کو بھی جھٹلا رہے ہو کہ جب تک تم میں اور خدا تعالیٰ میں غیریت قائم
رہے گی خدا تعالیٰ کی مددنازل نہیں ہوگی۔فَسَوْفَ يَكُونُ لِزاما چونکہ تم ان صداقتوں کو جھٹلا رہے ہو اس لئے تمہاری اس تکذیب اور انکار
کے نتائج تمہارے ساتھ اور تمہاری نسلوں کے ساتھ ثابت اور دائم رہیں گے یعنی تمہیں اور تمہاری
نسلوں
کو اس
کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔جب تک کہ تم اپنی اصلاح نہ کرلو۔لزام کے ایک معنی موت کے بھی ہیں ان معنوں کی رو سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ تم اس
بنیادی صداقت کو جھٹلاتے ہو اس لئے یا درکھو فَسَوفَ يَكُونُ لِذا ما کہ جلد ہی تمہیں ہلاکت اور موت کا
منہ دیکھنا پڑے گا۔پھر لِزَاماً کے معنى الْفَضْلُ فِي الْقَضِيّة (المنجد - باب اللام) کے بھی ہیں ان
معنوں کی رو سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دنیا میں اس وقت دو گروہ پیدا ہو گئے ہیں ایک گروہ وہ ہے جو یہ
دعوی کرتا ہے کہ وہ الہی سلسلہ کی طرف منسوب ہونے والا ہے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشا اور
ارادہ یہ ہے کہ وہ ساری دنیا پر اسلام کو غالب کرے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کے

۶۰۱
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
حصول کے لئے اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے اور اسلام کی اس تعلیم کو جاننے ،اللہ تعالیٰ کا
عرفان حاصل کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ خدا تعالیٰ کے مامور پر ایمان لایا جاوے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسلام با وجود تدابیر کی کمی کے
باوجود ذرائع اور وسائل کے فقدان کے دنیا پر غالب آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے ماتحت
ہی غالب ہوگا۔دوسرا گروہ وہ ہے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ پہلے گروہ کے تمام دعاوی جھوٹے اور غلط ہیں اس گروہ کا
ایک حصہ تو یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا وجود ہی نہیں اور سارے مذاہب ہی جھوٹے ہیں اور مذہب کے نام
پر کئے جانے والے جتنے دعاوی ہیں ہم کسی کو بھی ماننے کے لئے تیار نہیں پھر ایک گروہ اس جماعت کا
وہ ہے جو کہتا ہے کہ خدا ہے اور وہ یہ بھی لکھتا ہے کہ خدا دنیا کی اصلاح کے لئے اپنے انبیاء مبعوث فرماتا
رہا ہے لیکن وہ یہ نہیں مانتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء ہیں اور جو
شریعت اور ہدایت آپ کے ذریعہ بنی نوع انسان کو دی گئی ہے وہ بنی نوع انسان کی قیامت تک کی
تمام الجھنوں کو سلجھانے کے لئے کافی ہے اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے پھر اس گروہ کا ایک حصہ وہ ہے
جوا اپنی زبان سے تو کہتا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب ہے لیکن اپنی کسی باطنی یا ظاہری غفلت یا
گناہ کے نتیجہ میں وہ یہ نہیں سمجھ سکتا یا سمجھ نہیں رہا کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اس مقصد اور
غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ تمام اکناف عالم اور تمام اقوام عالم میں اسلام کو پھیلایا جائے حتی کہ
تمام ادیان باطلہ پر اس کا غلبہ ہو جائے۔غرض یہ دو گروہ ہیں ان کے درمیان ایک قضیہ ( جھگڑا) ہے
اور یہ قضیہ ظاہر ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا۔اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کرنے والا ہے
کہ جماعت احمدیہ کا موقف ہی صحیح اور درست ہے اور یہ کہ یہ چھوٹی سی کمزور اور حقیر سمجھی جانے والی۔جماعت اموال نہ ہونے کے باوجود ذرائع و وسائل مہیا نہ ہونے کے باوجود اور دنیا میں کسی اقتدار اور
وجاہت کے نہ ہونے کے باوجو د صرف اس لئے کامیاب ہوگی کہ وہ اپنے رب کریم کی طرف جھکنے والی
ہے اور ہر وقت دعاؤں میں مشغول رہنے والی ہے۔(انشاء اللہ تعالیٰ ) غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا میرا یہ فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ عنقریب ہی وقت آنے پر تمہارے سامنے ظاہر ہو
جائے گا اور جب یہ حقیقت ہے کہ اگر دنیا کی ساری دولت بھی ہمارے پاس ہوتی ، دنیا کے سارے

۶۰۲
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اموال بھی ہمارے پاس ہوتے ، دنیا کے اقتدار کے بھی ہم مالک ہوتے ، دنیا کی ساری عزتیں اور
وجاہتیں بھی ہمارے قدموں میں ہوتیں تب بھی ہم کسی تدبیر کے نتیجہ میں فلاح اور کامیابی کا منہ نہ دیکھ
سکتے تھے جب تک کہ ہم عاجزی اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی طرف جھکنے والے نہ ہوتے اس کو اپنا
مطلوب مقصود اور محبوب نہ بناتے اور اس سے مدد اور نصرت کے طالب نہ ہوتے اور اس بات پر پختہ
یقین نہ رکھتے کہ کامیابی محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے احسان کے نتیجہ میں نصیب ہوسکتی ہے
ہماری تدابیر اور ہمارے اعمال کے نتیجہ میں نہیں۔پس جب یہ حقیقت ہے تو ہمارے لئے یہ ضروری
ہے کہ ہر وقت اور ہر آن اپنے رب کے حضور یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اے خدا! تو نے ہمیں تدبیر
میسر نہیں کی لیکن تو نے ہمیں گداز دل عطا کئے ہیں۔ہم کو منکسر مزاج دیئے ہیں ہم تیرے حضور جھکتے
ہیں تو ہم پر فضل کرے تو ہم پر رحمت کی نگاہ کر ، اور اس مقصد کے حصول کے سامان جلد پیدا کر دے جس
مقصد کے لئے تو نے ہماری جماعت کو قائم کیا ہے۔( خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۹۷ تا ۲۰۱)
فرما یا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ اللہ تعالیٰ کی ذات تو غنی ہے اسے تو تمہاری احتیاج
نہیں ہے تمہیں اس کی احتیاج ہے اگر تم اس احتیاج کا احساس نہ رکھتے ہوا گر تم دنیا میں عزت کے
لئے اس سے عززت حاصل کرنے کی خواہش نہ رکھتے ہو، اگر تم اپنے بوٹ کے تسمہ کے حصول کے لئے
خود کو طاقت ور اور اپنی طاقت اور مال کی طاقت کو کافی سمجھتے ہو، تو تم مارے گئے تم ہلاک ہو گئے قُلْ مَا
يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُم اگر تم دعا کے ذریعہ سے اس غنی کے دروازے کو نہیں کھٹکھٹاؤ
گے (جسے تمہاری احتیاج نہیں جس کی تمہیں ہر آن احتیاج ہے ) تو مارے جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۳۹۳)
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ کہ اگر انسان کو دعا کرنے کی قوت نہ دی جاتی اور دُعا
کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہ دیا جاتا اور انسان دُعا نہ کرنے کے اختیار کو چھوڑ کر دُعا کرنے کی طرف
متوجہ نہ ہوتا اور خدا تعالیٰ کو نہ پکارتا تو خدا تعالیٰ کو اس کی کیا پرواہ ہے؟ خدا تعالیٰ نے اپنی کسی اور مخلوق
یا کسی اور جانور سے اس طرح اپنے غصہ کا اظہار نہیں فرمایا کہ اگر وہ خدا کی تسبیح نہ کرے اور اس کی تحمید
نہ کرے تو خدا کو اس کی کیا پرواہ ہے؟ اور یہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بنایا ہی اس صورت میں ہے
کہ وہ بہر حال تسبیح و تحمید کرتے ہیں ان
کو یہ اختیار ہی نہیں دیا گیا کہ وہ کسی وقت تسبیح او تحمید کو چھوڑ دیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی