سُوْرَۃُ الْفُرْقَانِ
انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3
۶۰۳
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
لیکن انسان کو خدا نے یہ کہا ہے کہ اگر تو صاحب اختیار ہونے کے نتیجہ میں میرے قُرب کی راہوں کو
تلاش کرنے کی بجائے اور اُن کے حصول کے لئے قربانیاں دینے کی بجائے دُعا کرنے سے لا پرواہ ہو
جائے گا اور دُعا کرنے میں رغبت نہ ہوگی اور خدا کی رضا حاصل کرنے کی طرف متوجہ نہ ہو گا تو ما
يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُمْ اللہ تعالیٰ کو تمہاری کیا پرواہ ہے۔غرض قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا
دعا و کمر کی آواز انسان کے سوا کسی اور مخلوق نے نہیں سنی لیکن اس کے ساتھ اور اس کے پہلو میں وہ
عظیم بشارت بھی ہے کہ اگر تم دُعا کرو گے تو تمہارا قادر و تواناخُدا جو تمہارا خالق اور مالک ہے، وہ
تمہاری پرواہ کرے گا کتنا حسین کلمہ ہے جس میں خدا تعالیٰ کی محبت پنہاں ہے اور یہی وہ تیسری بات
ہے جس کے متعلق میں نے اس خطبہ کے شروع میں کہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم دُعائیں کروتا
میرا پیار تمہیں حاصل ہو، دُعا ئیں کرو تا میری آواز سنو ! دُعائیں کرو تا میری قدرت کے معجزات
دیکھو۔دُعائیں کرنے سے لا پرواہ نہ ہو جاؤ ورنہ تمہارے کان میں میرے غضب کی وہ آواز آئے گی
جو کسی اور مخلوق مثلا سکتے اور سور نے بھی نہیں سنی ہوگی۔کبھی لگتے ، گھوڑے، ہیل اور بکری کے کان میں یہ
آواز نہیں آتی اور نہ ہی خار دار جھاڑیوں یا کیکر کے درختوں نے جن کے لمبے لمبے کانٹے ہوتے ہیں،
یہ آواز سنی ہے کہ۔قُلْ مَايَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ -
غرض انسان کے علاوہ دوسری مخلوق میں سے کسی کے کان میں یہ آواز نہیں پڑی کہ اگر تم دُعا
نہیں کرو گے تو خدا تمہاری کیا پرواہ کرے گا لیکن انسان کے کان میں یہ آواز پڑی اور حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل انسان
کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مخاطب کر کے فرمایا :۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُمْ اس سے انسان کا اتنا بڑا امتیاز قائم کر دیا اور اُسے اتنی عظیم
بشارت دی کہ انسان خُدا تعالیٰ کی محبت میں دیوانہ ہو جاتا ہے اور خشیۃ اللہ سے اُس کے جسم پر لرزہ
طاری ہو جاتا ہے۔یہ کپکپاہٹ اور خشیت دراصل الہی پیار کے نتیجہ میں بھی پیدا ہوتی ہے۔اسے اہتنر از
کہتے ہیں۔انسان کے جسم میں سر سے پاؤں تک محبت کی ایک لہر اٹھتی ہے جو اس کے جسم اور روح کے
گوشہ گوشہ میں سرور بھر دیتی ہے گویا اللہ تعالیٰ نے انسان سے یہ کہا کہ اگر تم شرائط کو پورا کرتے ہوئے
میرے حضور عاجزانہ جھکو گے تو میں تم پر رجوع برحمت ہوں گا۔یہ کتنا ہی پیارا فقرہ ہے جو قرآن کریم کے
ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہمارے کان میں پڑا۔(خطبات ناصر لد پنجم صحہ ۶۹۲ ۶۹۸۳)
۶۰۴
سورة الفرقان
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
انسانی زندگی کے ہر فعل کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان
کو فر ما یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ اعلان ہوا۔مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ عربي
زبان میں يَعْبَؤُا کے کیا معنی ہیں۔اس کے معنی ہمیں بتائیں گے کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے۔منجد ایک چھوٹی کتاب ہے لغت کی اُس نے تو ی لکھا ہے:۔لَا أَعْبَأُ بِهِ أَن لَا أُبَالِي بِهِ احْتِقَارًا
کہ حقارت کے نتیجہ میں جو یعنی خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میرے اندر تمہارے لئے تحقیر پیدا ہوگی اور میں
تمہاری پرواہ نہیں کروں گا اگر تم دعا نہیں کرو گے۔مفردات نے اس کے یہ معنی کئے ہیں مَا عَبَأْتُ بِهِ أَن لَمْ أَبَالِ بِهِ كَأَنَّهُ قَالَ یعنی آپ کہتے
ہیں کہ گویا خدا نے یہ اعلان کیا: - مَا آرَى لَهُ وَزُنَا وَ قَدْرًا کوئی قدر میرے دل میں ایسے بندہ کے
لئے نہیں ہوگی ، نہ کوئی مقام ہو گا اس کے لئے اگر وہ دعا نہیں کرتا۔پس جس طرح ہمارے جسم کے ساتھ دل کی دھڑکن اور خون کی روانی لگی ہوئی ہے اسی طرح ہماری
روح کے ساتھ دعا لگی ہوئی ہے اگر انسان سمجھے۔اسی لئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا کہ ہر چھوٹی اور بڑی چیز کے حصول کے لئے اپنے آپ کو کچھ سمجھ نہ لینا، خدا سے مانگنا یہاں
تک کہ اگر تمہارے بوٹ کا تسمہ ٹوٹ جائے تو بوٹ کا تسمہ بھی اپنے خدا سے مانگنا اور خود میرے مشاہدہ
میں ہے کہ بعض دفعہ ایک انسان ایک چھوٹی سی غرض کے حصول کے لئے سائیکل پر سوار ہوتا اور چند
فرلانگ پر اس نے جانا ہے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے اگر مقبول دعا کئے بغیر وہ روانہ ہو جاتا ہے تو
مقصود تک پہنچنے سے پہلے راستہ میں اس کا دم نکل جاتا ہے۔زندگی اور موت کسی کے اختیار میں نہیں۔روحانی طور پر اور اخلاقی لحاظ سے کامیابیاں اور ناکامی
بھی کسی کے اختیار میں نہیں۔خدا تعالیٰ کی نظر سے گر جانا اور خدا تعالیٰ کی نظر میں پیار دیکھنا، یہ بھی کسی
کے اختیار میں نہیں۔خدا تعالیٰ کی درگاہ تک پہنچ جانا یا درگاہ سے دھتکارا جانا، یہ بھی کسی کے اختیار میں
نہیں۔یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اس لئے فرمایا :-
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَو لَا دُعَاؤُكُمْ دعا کے ذریعہ سے اپنی تمام انسانی ضرورتیں پوری
کرنے کی کوشش کرو۔دعا قبول ہوگی کامیاب ہو جاؤ گے۔دعا قبول نہیں ہوگی نا کام ہو جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۲۱،۴۲۰)