سُوْرَۃُ الرُّوْمِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
سورة الروم
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الروم
بیان فرموده
سید نا حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالی
قف
آیت اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمُ مَا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى وَ إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَائِ
رَبِّهِمْ لَكَفِرُونَ
کیا وہ سوچتے نہیں اور فکر اور غور نہیں کرتے اپنے نفسوں میں کہ اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین کو
ایک خاص مقصد کے لئے اور ایک مقررہ وقت کے لئے پیدا کیا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ احقاف
میں فرماتا ہے۔مَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى (الاحقاف : ٤)
کہ اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے اندر اور ان کے درمیان پایا جاتا ہے بلاوجہ
اور حکمت کے بغیر پیدا نہیں کیا اور نہ کوئی مدت مقرر کرنے کے بغیر پیدا کیا ہے۔اسی طرح اور بہت
سے مقامات پر قرآن کریم نے بڑے زور کے ساتھ اس دعوی کو انسان کے سامنے پیش کیا ہے کہ اس
کائنات کی پیدائش ایک خاص مقصد کے حصول کے پیش نظر کی گئی ہے۔یہ چاند، یہ ستارے، یہ
سورج ، اب جب ہمارا علم بڑھ گیا ہے تو ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بے شمار سورج ہمارے نظامِ
شمسی کی طرح اس عالمین میں پائے جاتے ہیں۔پھر آسمانوں کے متعلق تو بڑا تھوڑا اعلم ہے۔کم از کم
تھوڑا بہت علم ہم نے حاصل کر لیا ہے کہ بعض ستارے زیادہ روشن ہیں اور بعض کم اور بعض ستارے ہم
سے قریب ہیں اور بعض بہت دور یعنی یہ محض فلسفیانہ رنگ میں نہیں بلکہ دور بینوں سے ہم نے یہ پتہ لیا

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الروم
اور ہم نے شعاعوں کے متعلق یہ بھی پتہ کر لیا کہ کتنے لائٹ ایرز میں، یعنی کتنے ایسے سالوں میں کہ جس
میں شعاعوں کی ایک سال کی رفتار جو ہے (اسے لائٹ ایرز (Light years) کہتے ہیں) وہ
روشنی یہاں تک پہنچی وغیرہ وغیرہ اور اس سے جو علم حاصل ہوا جس سے ہمیں فائدہ پہنچ رہا ہے وہ یہ ہے
کہ جس طرح چاند اور سورج کی روشنی ہماری فصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے اندر بعض خاص
خصوصیتیں پیدا کرتی ہے اسی طرح ستاروں کی روشنی بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ
آج گندم کا دانہ جس میں مثلاً تعداد تو نہیں یاد کسی کو پتہ بھی نہیں ، گنا بھی نہیں جاسکتا ہے، لیکن مثال
دے دیتے ہیں، جس کی پرورش میں ایک ہزار ستاروں نے دودھ پلایا۔وہ اس دانہ سے مختلف ہے۔جو آج سے پانچ ہزار سال پہلے پیدا ہوا تھا اور جس کی پرورش میں صرف نوسوستاروں کی روشنی کا حصہ
تھا۔عقلاً اس میں اختلاف ہونا چاہئے تھا کیونکہ زیادہ ستاروں کی روشنی پرورش کا باعث بنی تو اللہ تعالیٰ
یہ فرماتا ہے کہ یہ جو میں نے ستارے بنائے ، پھر زمین بنائی اور پھر میں نے بے شمار چیزیں بنادیں
مختلف انواع کے کچھ حیوان ہیں۔کچھ نباتات سے تعلق رکھنے والی ہیں۔کچھ معدنیات سے تعلق رکھنے
والی ہیں وغیرہ وغیرہ اور پھر ہر چیز میں میری جس جس صفت کا جلوہ ہوا ہے چونکہ میری ہر صفت اور اس
کے جلوے غیر محدود ہیں۔اس چیز کے جو خواص ہیں وہ غیر محدود ہیں۔تو اتنا بڑا کارخانہ اپنی وسعتوں
کے لحاظ سے بھی اور اپنی گہرائیوں کے لحاظ سے بھی بے فائدہ اور بلا مقصد نہیں ہے، کوئی بات میرے
سامنے تھی، کوئی مقصد میرے پیش نظر تھا جس کے لئے میں نے اس کا رخانہ عالم کو بنایا۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۳۰۶ تا ۳۰۸)
آیت ۲۱ وَ مِنْ أَيْتِه أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرَ
تَنْتَشِرُونَ
رووو
اللہ تعالیٰ نے انسانی مرتبہ کو سمجھانے کیلئے فرمایا۔وَمِنْ آیتِه أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا
اَنْتُم بَشَر تَنتَشِرُونَ اللہ تعالیٰ کی زبر دست نشانیوں اور اس کی قدرتوں کے حیرت انگیز نظاروں
میں سے ایک نظارہ یہ ہے کہ اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے ہماری اس زمین کی ہر چیز مٹی سے
پیدا ہوئی ہے مٹی کے اجزاء اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایک خاص محسوس و مشہور شکل اختیار کر لیتے ہیں

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
سورة الروم
مثلاً پھلوں میں سے آم یا انگور وغیرہ ہیں۔اناجوں میں سے گندم یا جو مکی یا باجرہ ہیں۔لحمیات میں
سے پرندوں کا گوشت ہے، چوپایوں کا گوشت ہے اور مچھلیوں کا گوشت ہے اسی طرح کی اور بھی
بے شمار مختلف چیزیں ہیں مگر دنیا کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کے حکم سے مٹی سے پیدا ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے کہ اے انسان! ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور
تمہارے وجود میں مٹی کی خلق احسن تقویم کو پہنچی ہے مٹی کی خلق جو موزوں ترین اور بہترین شکل اختیار
کر سکتی تھی وہ تمہارے وجود میں کمال کو پہنچ گئی ہے۔سورۃ تین میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔غرض انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے اور احسن تقویم کی شکل میں انسان بطور بشر کے ہے پھر
تنتشرُون کہہ کر اس طرف اشارہ فرمایا کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء کی تسخیر کیلئے دنیا میں
پھیلنا شروع کیا۔پہلے تم نے اپنے ماحول کی چیزوں سے فائدہ اُٹھایا پھر چونکہ تمہاری فطرت میں یہ
جذبہ رکھ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماحول یعنی اپنے ملک کی چیزوں سے تسلی نہیں پاتی اور انسان سمجھتا ہے کہ
ساری دنیا کی چیز میں اس کے لئے پیدا کی گئی ہیں اس لئے وہ ساری دنیا میں پھرنے کے لئے نکل کھڑا
ہوا اور دنیا کی ہر چیز کو اس نے اپنے کام پر لگایا اور اپنے فائدہ کے لئے اُسے استعمال کیا۔در اصل بشر اس مٹی کی تخلیق کی انتہا اور روحانی تخلیق کی ابتداء ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں سے
سیر روحانی شروع ہوتی ہے۔پھر آگے جتنی جتنی کسی میں ہمت ہوتی ہے وہ اس کے مطابق روحانی
رفعتوں کو حاصل کرتا چلا جاتا ہے البتہ بشریت سے پہلے روحانی رفعتوں کے حصول کا سوال پیدا ہی
نہیں ہوتا۔بشریت کے شرف سے مشرف ہونے کے بعد ہی انسانی مخلوق اللہ تعالیٰ کا قرب اور لقا کا
مقام حاصل کر سکتی ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۰۶،۸۰۵)
آیت ۳۱ فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۖ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ
النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
اسلام کسی کو مشقت میں نہیں ڈالتا اس لئے کسی کو مشقت میں نہیں ڈالتا کہ اسلام دین فطرت ہے۔انسان کے اندر کی جو صحیح آواز ہے جو مہذب آواز ہے اور آلائشوں سے بالکل پاک آواز ہے یہ دین

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الروم
فطرت کی مظہر ہے۔یہ آواز انسان کو جس طرف لے جانا چاہتی ہے اسلام بھی اسی طرف اس کو لے کر
جا رہا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا اس لئے کوئی مشقت
نہیں ہے لیکن جذبہ کی ضرورت ہے۔کوئی مشقت نہیں ہے لیکن ان باتوں کے اکٹھا کرنے کی
ضرورت ہے، کوئی مشقت نہیں ہے لیکن ان اسلامی آداب کو، ان اسلامی اخلاق کو اور ان روحانی
اصولوں کو جماعت احمدیہ کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے اور کوئی مشقت نہیں ہے لیکن آپ کو
اپنے بچوں کا باپ بننے کی ضرروت ہے۔باپ کی جو ذمہ داریاں ہیں اولاد کی تربیت کے سلسلہ میں وہ
اسے بہر حال ادا کرنی چاہئیں۔ہر باپ کو اپنے بیٹے سے یہ کہنا چاہیے دیکھو بیٹے ! ہمارے پیارے
رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کھانا کھاؤ تو دائیں ہاتھ سے کھاؤ اپنے سامنے سے کھاؤ یعنی
پلیٹ کے اگلے حصہ سے نوالہ لو۔آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ کسی کے لباس پر اعتراض نہ کرو۔بعض
دفعہ یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ مثلاً گاؤں میں کسی نے دھستا لے لیا تو کھنڈر کی چادر والے پر آوازہ
کس دیا۔یہ بد اخلاقی ہے جو بالعموم بچوں میں کہیں کہیں پیدا ہو جاتی ہے۔دنیا کو یہ بات زیب دیتی ہو
گی لیکن ایک احمدی کو یہ زیب نہیں دیتی۔خدا کرے ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور
خدا تعالیٰ کی رضا کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں حاصل کریں۔یہی ہماری خواہش ہے یہی
ہماری دعا ہے اور یہی وہ جہاد ہے جس کے شروع کرنے کا میں تم سے مطالبہ کر رہا ہوں پس دوست دعا
کریں اللہ تعالیٰ ہماری یہ خواہش پوری کر دے اور ہماری زندگیوں میں ہمیں غلبہ اسلام کے دن
دکھاوے۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۵۵)
آیت ۶۱ فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَ لَا يَسْتَخِفَنَّكَ الَّذِينَ لَا
يُوقِنُونَ
مسلمانوں کو اگر فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَق کی رو سے یہ تسلی نہ ہوتی کہ خدا تعالیٰ کے وعدے ضرور
پورے ہوں گے تو مسلمان اُن کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے تھے۔قرآن کریم میں متعدد جگہ إِنَّ وَعْدَ اللهِ
حق کو دہرایا گیا ہے جن میں سے میں نے ایک خاص حکمت کے ماتحت اور اپنے مضمون کے لحاظ سے
دو آیتوں کا انتخاب کیا ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الروم
بہر حال پہلے دور میں بھی یعنی جس وقت مکی زندگی میں گنتی کے چند آدمی تھے۔اگر انہیں یہ یقین نہ
ہوتا کہ إِنَّ وَعْدَ الله حق کی رو سے اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں گے اگر انہیں یہ بشارت نہ دی
گئی ہوتی کہ اسلام ساری دنیا پر اور دنیا کے سارے ادیان باطلہ پر غالب آئے گا تو وہ مظلومیت کی
زندگی کو بشاشت کے ساتھ برداشت کر ہی نہ سکتے۔پھر دوسرے دور میں مسلمانوں کی تعداد تو کچھ زیادہ ہو گئی۔پہلے گنتی کے افراد تھے مسلمانوں
کی فرداً فرداً گنتی ہو رہی تھی۔مگر اس کی بجائے اب ہیں ہیں کی گنتی ہونے لگی۔مجھے اس وقت صحیح
اعداد و شمار تو یاد نہیں لیکن جب ہجرت کے معا بعد مدینہ میں مسجد نبوی بنائی گئی تھی تو اس وقت نمازیوں
کی تعداد دواڑھائی سو ہوا کرتی تھی اس سے زیادہ نہیں تھی حالانکہ اس وقت تک مدینہ کے لوگ بھی
مسلمانوں میں شامل ہو گئے تھے۔بہر حال
بیسیوں مسلمان کہنا چاہیے جو دوسرے دور میں ظلم و تشدد کے باوجود اسلام کی بقا کے لئے ہر
قسم کی قربانی دیتے رہے۔اس وقت دنیوی لحاظ سے یاڈ نیوی سامانوں کے لحاظ سے بظاہر یہ سوال
پیدا ہی نہیں ہوتا کہ یہ لوگ بچ جائیں گے۔وہ اپنی اس جدو جہد میں اور اسلام کو غالب اور مستحکم کرنے
کے لئے ان تھک کوشش میں کامیاب ہو جائیں گے۔مگر ان کے دلوں میں چونکہ پختہ یقین تھا کہ ان
وَعْدَ اللهِ حَقٌّ اللہ تعالیٰ نے جو یہ وعدہ کیا ہے کہ اسلام ساری دُنیا پر غالب آئے گا۔یہ سچا وعدہ ہے
حالانکہ ظاہر میں نہ کوئی عقلی دلیل اور نہ کوئی ظاہری سامان اس وعدہ کو سچا کرنے کے لئے موجود تھے
لیکن چونکہ مسلمانوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقانیت پر یقین تھا۔آپ کے ذریعے انہیں
جو وعدے ملے تھے ان پر ان کا یقین تھا اس لئے وہ اپنے دشمنوں سے محفوظ رہے اور اپنی کوششوں میں
کامیاب ہو گئے۔پھر تیسرا دور شروع ہوا۔اس میں بھی چند سو مسلمان تھے۔میں نے بتایا ہے بدر کے میدان میں
۱۳ ۳ کے قریب صحابہ شامل تھے۔ان چند سومسلمانوں کو مٹانے کے لئے رؤسائے مکہ پوری شان
کے ساتھ آئے وہ اپنے تمام دوستوں اور لواحقین کے ساتھ ، اپنے نوکروں اور غلاموں کے ساتھ اور
اونٹنیوں اور سیوف ہندی (جو اس زمانے میں بڑی مشہور تھیں) کے ساتھ آئے تھے۔اُن کا اِرادہ بھی
تھا، ان کی خواہش بھی تھی اور اُن کو یقین بھی تھا کہ بدر کے میدان میں اسلام اور بت پرستوں کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶
سورة الروم
درمیان فیصلہ ہو جائے گا اُس وقت کفار مکہ جو تھے وہ تو تھے ہی مگر یہ ۳۱۳ آ دمی کس برتے پر، کس
سہارے پر بدر کے میدان میں لڑنے چلے گئے تھے۔وہ اس یقین کے ساتھ لڑنے گئے تھے کہ ان
وَعْدَ اللهِ حَق اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا فا صبر یہ حکم تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا گیا ہے۔مگر اس قسم کا
حکم بعض تفسیری معنوں کے لحاظ سے صرف آپ کے اوپر چسپاں ہوتا ہے اور بعض تفسیری معنوں کے
لحاظ سے آپ کی امت پر انفرادی اور اجتماعی ہر دولحاظ سے چسپاں ہوتا ہے۔اس اعتبار سے فاصبر
کے معنے ہوں گے مسلمانو! ایمان کی راہ پر بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتے چلے جاؤ۔إنَّ وَعْدَ الله حق تم مخالف دُنیا کی طاقت کی طرف نہ دیکھو خدا تعالیٰ نے تمہاری مد کا وعدہ کیا
ہے۔وہ اس کو ضرور پورا کرے گا۔کیونکہ وہ سب طاقتوں کا مالک ہے۔پھر یہ دور بھی ختم ہو گیا۔اسلام کو ظاہری شان و شوکت نصیب ہوئی۔سارا عرب مسلمان ہو گیا پھر
کسری اور قیصر مقابلے پر آ نکلے۔اُن کو اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا۔اس سے پہلے وہ آپس میں بھی لڑ
چکے تھے۔ان کی باہمی لڑائی کے جو واقعات رونما ہوئے تھے ان میں اللہ تعالیٰ کی عجیب حکمت کار
فرما ہے۔اس سے ہمیں بڑے سبق ملتے ہیں چنانچہ اُس زمانے میں ایک وقت میں کسری کی فوجوں
نے قیصر کی فوجوں پر فتح حاصل کی اور دوسرے موقع پر قیصر کی فوجوں نے کسریٰ کی فوجوں پر فتح حاصل
کی اور اس وقت اسلام اپنی مکی زندگی اور مدنی زندگی میں یعنی جیسا کہ میں نے ادوار گنوائے ہیں اس
لحاظ سے دوسرے اور تیسرے دور میں سے گزر رہا تھا۔پس ان کی آپس میں لڑائی کے یہ دو واقعات خاص حکمت کے ماتحت رونما ہوئے اور اس سے دُنیا
کو یہ بتانا تھا کہ ہر دو بہت بڑی طاقتیں ہیں۔اگر ان کی یہ جنگیں نہ ہو تیں تو آج مخالف تاریخ دان اور
مستشرق اور دوسرے لوگ بھی یہ کہہ دیتے کہ اسلامی فوجوں نے کیا کارنامہ دکھایا۔یہ تو چھوٹی چھوٹی
حکومتیں تھیں۔اُن کے پاس تھوڑی تھوڑی فوج تھی لیکن جب وہ ایک دوسرے کے خلاف میدان
جنگ میں آئیں تو ساری دُنیا کی طاقت بن کر دونوں میں آگئی ساری دنیا کے ہتھیار بٹ کر دونوں کے
پاس آگئے۔اُن علاقوں میں جہاں ہاتھی استعمال نہیں ہوتے تھے وہاں ہاتھی استعمال کئے گئے۔اُن
کے بعض سپاہیوں نے اپنے پاؤں کو بڑی بڑی زنجیروں سے باندھ لیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ انہیں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة الروم
بھاگنے کی ضرورت نہیں۔گو اس میں اور بھی بہت حکمتیں تھیں لیکن ایک یہ حکمت بھی تھی کہ انہیں میدان
جنگ سے بھاگنے کی ضرورت نہیں چنانچہ ان دونوں کی آپس کی جنگ میں کئی لاکھ کا مقابلہ کئی لاکھ کی
فوجوں سے ہوا۔بعد میں جب ان کی مسلمانوں سے جنگ ہوئی ہے تو میرا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کی
مجموعی طور پر کوئی آٹھ لاکھ فوج بنتی تھی۔حالانکہ مسلمانوں کی یرموک کے میدان میں قیصر کی فوج سے
لڑنے والی صرف ۳۰/۴۰ ہزار فوج تھی۔بعض لوگوں نے یہ تعدادزیادہ بھی بتائی ہے لیکن عام طور پر
تاریخ دان ۴۰ ہزار فوج بتاتے ہیں ان کے مقابلے میں قیصر کی کئی لاکھ فوج تھی۔ایک اندازہ کے
مطابق تین لاکھ فوج تھی جس کے ساتھ مسلمانوں نے مقابلہ کیا اور بالآخران پر فتح پائی۔پہلے بھی میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ حضرت خالد بن ولید جب تک کسری کے مظالم کا مقابلہ کرتے
رہے اُن کے پاس غالباً چودہ ہزار فوج تھی۔اُنہوں نے کسری کے خلاف سات آٹھ لڑائیاں لڑی
ہیں۔ہر لڑائی میں کسری ساٹھ ستر ہزار تازہ دم فوج بھیجتا تھا۔علاوہ ازیں جو پہلی لڑائیوں کے بچے کھچے
لوگ ہوتے تھے وہ بھی اُن میں شامل ہو جاتے تھے ان کو تو چھوڑو۔وہ تو پہلے لڑ چکے ہوئے تھے۔چنانچہ ان چودہ ہزار مسلمانوں نے مجموعی طور پر قریباً پانچ لاکھ فوج کا مقابلہ کیا ہے کسریٰ کی تازہ دم
فوجیں آتی رہیں اور مسلمانوں کی وہی فوج جو پہلے لڑتی چلی آ رہی تھی۔اس میں سے بھی بعض زخمی ہو
گئے۔کچھ شہید بھی ہو گئے۔اس سارے عرصہ میں مسلمانوں کو صرف ایک آدمی کی کمک پہنچی تھی۔چنانچہ حضرت خالد بن ولید نے شروع میں جب کمک مانگی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک صحابی
سے فرمایا کہ تم چلے جاؤ۔خالد کو مدد کی ضرورت ہے۔اس پر مدینے والے حیران بھی ہوئے تھے اس کی
تفصیل میں پہلے کئی دفعہ بتا چکا ہوں۔پس اسلام کے چوتھے دور میں ایک طرف کسری سے جنگ ہو رہی تھی تو دوسری طرف قیصر سے
جنگ ہو رہی تھی وہ مسلمانوں پر بد نیتی سے حملہ آور ہوئے تھے وہ اسلام کو مٹادینا چاہتے تھے۔اُن کا
خون کھول رہا تھا کہ کل تک جنہیں ہم بدو سمجھتے تھے وہ آج ہمارے حاکم بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں
اس لئے وہ بڑے غصہ میں آتے تھے۔یہ نہیں کہ اُنہوں نے اسے کھیل سمجھا تھا حملہ کرنے آگئے
تھے۔وہ بڑی جانبازی سے لڑتے تھے۔وہ بڑی بہادر قومیں تھیں اور بڑی تجربہ کار بھی تھیں۔چنانچہ
اُن کے بعض ایسے جرنیل بھی تھے جنہوں نے کئی کئی لڑائیوں میں شاندار فتح حاصل کی ہوئی تھی، اُن

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
سورة الروم
کے لئے کسری کا حکم تھا کہ انہیں ایک لاکھ روپے کی ٹوپیاں پہنا دی جائیں۔ایک لاکھ روپے تو بڑی رقم
ہوتی ہے۔محمل کی ٹوپی پر چند روپے خرچ آتے ہیں۔اس لئے ٹوپیوں پر لا کھ لاکھ روپے کے ہیرے
اور جواہرات جڑے ہوتے تھے۔اب تو بہادری کے کارناموں پر فوجیوں کو تمغے ملتے ہیں۔اُس وقت
ایرانیوں میں ہیرے جواہرات کی ٹوپیاں پہنانے کا رواج تھا چنانچہ ایک ایک لاکھ روپے کی ٹوپی پہننے
والے جرنیل کا مطلب یہ ہے کہ اس قوم کے نزدیک وہ انتہائی تجربہ کار جرنیل تھے جو مختلف محاذوں پر
بڑی زبردست اور کامیاب جنگیں لڑ چکے تھے۔ان میں سے ہر جرنیل تازہ دم فوج کے ساتھ چودہ ہزار
مسلمانوں کے مقابلے پر آتے تھے۔چنانچہ ہر دفعہ ساٹھ سے اسی ہزار تازہ دم فوج نئے جرنیلوں کی
قیادت میں مقابلے پر آتی اور ہر دفعہ ہزیمت اٹھاتی رہی۔پس اُس وقت جب ان دونوں قوموں سے مسلمانوں کی لڑائی ہو رہی تھی کون احمق تھا جو یہ سوچ
سکتا تھا کہ دُنیوی اور ظاہری سامانوں کے ساتھ مسلمان اُن پر غالب آئیں گے اُن کے کانوں میں تو
بڑی پیاری یہ آواز پڑی تھی ایک خدا پر ایمان رکھنے اور الہی سلسلہ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لئے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ آواز آتی ہے۔فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ تم دشمن کی طاقت نہ دیکھو کیونکہ جب دشمن کی طاقت دیکھ کر اپنی طاقت
کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ ہو تو آدمی یہی فیصلہ کرے گا کہ لڑنا نہیں چاہیے۔مداہنت اختیار کرنی چاہیے مگر
اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔فاصبر ایمان کی راہ میں، اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بشاشت کے ساتھ قربانیاں
دیتے چلے جاؤ اور یاد رکھو اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَق دشمن جتنا بھی طاقتور ہو، ہوتا رہے تم مغلوب نہیں ہو گے
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمان پر یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔چنانچہ ان چار ادوار میں سے گزر کر مسلمان ایک ایسی طاقت بن گئے جن کے مقابلے میں کسری
اور قیصر کی عظیم سلطنتیں پاش پاش ہو گئیں۔حتی کہ دشمن اسلام بھی اس بات کا قائل ہوئے بغیر نہ رہ سکا
کہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا۔کوئی وعدہ پہلے دور میں پورا ہوا، کوئی
دوسرے دور میں پورا ہوا۔فتح مکہ کے موقع پر وہی رؤسائے مکہ جو اسلام کو مٹا دینا چاہتے تھے اسی
دلیل سے وہ مسلمان ہو گئے۔اُنہوں نے سوچا کہ اگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ مسلمانوں کے سر پر نہ ہوتا تو
انہیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔پس فتح مکہ کا دن جو کفار کے لئے ان کے زعم میں نحوست کا دن تھا وہ

۹
سورة الروم
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
مسلمانوں کے لئے بڑی برکتوں اور خوشیوں کا دن تھا کیونکہ اس دن اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا
ہو گیا تھا۔یہ مختصر سا خاکہ ہے اسلام کی نشاۃ اولی یعنی اس کے پہلے دور کا جس میں اسلام اس وقت کی
معروف دنیا پر غالب آیا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسلام کے دو عالمگیر غلبوں کی پیشگوئی کی گئی
تھی۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ بشارت دی تھی اور اُن سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ جس طرح اسلام پہلے
زمانہ میں غالب آئے گا اسی طرح آخری زمانہ میں بھی سب ادیان پر غالب آئے گا۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۷۵ تا ۳۷۹)
اللہ تعالیٰ کا وعدہ برحق ہے وہ تو پورا ہو کر رہے گا۔اس کے وعدوں کو تو کوئی ٹال نہیں سکتا۔لیکن وہ
لوگ جو اللہ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے وہ یہ کوشش کریں گے کہ تمہیں جادہ استقامت اور صراط
مستقیم سے پرے ہٹا دیں۔فرمایا اُن سے ہوشیار رہنا اور ان کے دھوکے میں نہ آنا۔لا يُوقِنُونَ کے لفظ میں دونوں قسم کے لوگ آجاتے ہیں بلکہ تینوں آجاتے ہیں۔یعنی کمزور
ایمان والا۔منافق اور منکر۔ان تینوں کو یہ یقین نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے سچے ہوں گے مگر
ایک پکے اور پختہ ایمان والے مسلمان
کو تو اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے پر کامل یقین ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ تو ضرور پورا ہو کر رہے گا لیکن ساتھ ہی فرمایا اس کے لئے تمہیں استغفار کرنا پڑے
گا۔کیونکہ اس وعدہ کے پورا ہونے کے رستہ میں تمہاری کمزوریاں حائل ہوسکتی ہیں۔جس کے نتیجہ میں
وعدہ پورا ہونے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک دوسری قوم پیدا کر
دے۔جوان وعدوں کو پورا کرنے والی ہو۔اس لئے فرما یا تم ہمیشہ استغفار کرتے رہو۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استغفار کے معنے یہ کئے ہیں کہ انسان اپنے رب سے یہ درخواست کرتا
رہے کہ اس کی بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو۔اللہ تعالیٰ بھی طاقت رکھنے والا اور قادر مطلق ہے اس
کی طاقت سے انسان طاقت حاصل کرنے کی توفیق پائے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا خدا کے وعدے تو
ضرور پورے ہوں گے اسلام کو کامیابیاں نصیب ہوں گی۔مگر خدا کے وعدوں کی وجہ سے غرور نہ کرنا
اور یہ نہ سمجھنا کہ چونکہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے وہ اُسے پورا کرے گا اس لئے ہم کمزوری دکھا جائیں تو
کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا کمزوری نہیں دکھائی بلکہ ہر وقت چوکس رہنا ہے اور استغفار کرتے
رہنا ہے اس لئے ہم نے کوشش بھی کرنی ہے اور دعا بھی کرنی ہے کہ ہماری بشری کمزوریاں غلبہ اسلام

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
+1
سورة الروم
کی راہ میں حائل نہ ہو جائیں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اور قوم پیدا ہو جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے یہ وعدے
پورے ہوں اور وہ ان بشارتوں کی وارث بن جائے۔دوسرے فرمایا غرور نہیں کرنا بلکہ ہر حال میں خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کر کے کامیابی کی راہوں
کو تلاش کرنا ہے پھر فرمایا جس شخص نے خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کرنی ہو اس کے لئے دو باتیں
ضروری ہیں ایک تسبیح کرنا اور دوسرا تحمید کرنا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ تم شام اور صبح کو اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہو اور حمد بھی
کرتے رہو۔ہمارا بھی یہی محاورہ ہے اور دوسرے ملکوں کا بھی یہی محاورہ ہے کہ جب اس قسم کا مفہوم
ادا کرنا ہو تو ہم کہتے ہیں صبح و شام ایسا ہوتا ہے اس آیت میں یہ ترتیب بدل دی گئی ہے فرمایا تم اللہ تعالیٰ
کی تسبیح و تحمید کرو بِالعَشِي وَ الْإِبْكَارِ شام کے وقت بھی اور صبح کے وقت بھی دراصل اس کی وجہ یہ ہے
کہ اسلامی مجاہدہ یعنی غلبہ اسلام کے لئے جو جد و جہد کی جاتی ہے اس کی حرکت اندھیروں سے روشنی کی
طرف تھی۔روشنی سے اندھیروں کی طرف نہیں تھی۔اس میں ایک لطیف اشارہ پایا جاتا ہے ایک تو وہ
رات ہے جو سورج کے غروب ہونے پر دھند لکے سے شروع ہوتی ہے اور ایک اس وقت کی رات ہے
جس وقت مسلمانوں کو روشنی نظر نہیں آ رہی تھی ان
کو تکالیف کا سامنا تھا۔ان پر ظلم وستم ہو رہے تھے،
کفر نے ان کی ترقی کے راستے میں روکیں پیدا کی ہوئی تھیں۔پس اسلام کے غلبہ کے لئے مسلمانوں کی جدو جہد نشاۃ اولی میں بھی ظلمت سے نور کی طرف تھی اور
نشاة ثانیہ میں بھی ظلمت سے نور کی طرف ہے۔اس لئے العشي پہلے کہا گیا ہے اور الابحار بعد میں
کہا گیا ہے آیت کے اس حصے میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر تمہاری یہ حرکت قائم رہے تو
جس طرح مثلا زمین کی حرکت قائم رہتی ہے۔عشی کے بعد صبح کا آنا یقینی ہے اسی طرح اگر تمہاری
جد و جہد اور تمہاری قربانیاں اور ایثار بھی قائم رہے گا تو جس طرح رات کے اندھیروں کے بعد صبح صادق
کا طلوع یقینی ہے اسی طرح تمہاری تکالیف کے بعد تمہاری کامیابی اور غلبہ اسلام بھی یقینی ہے۔( خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۸۸ تا ۳۹۰)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو الہی وعدوں پر ایمان نہیں رکھتے اور اُن
کا یہ یقین نہیں مثلاً اس زمانہ میں یہ ہم
کہیں گے کہ جن کو یہ یقین نہیں کہ مادی دنیا کی اس قدر ترقی کے زمانہ میں اسلام کے دوبارہ غالب آجانے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
"1
سورة الروم
کا کوئی امکان ہے۔جن کو یہ یقین نہیں وہ اُس جماعت کو بھی اپنے جیسا بنانا چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ
کی قائم کردہ ہے اور اس پختہ یقین پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اور خدا تعالیٰ کے وعدے
بیچتے ہیں وہ پورے ہوتے ہیں اور دنیا کا کوئی منصوبہ انہیں نا کام نہیں کر سکتا۔قرآن کریم نے فرمایا:۔لَا يَسْتَحْفَنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ جو خُدائی وعدوں پر ایمان نہیں رکھتے وہ دھوکہ دہی سے مومن کو اُس
کے مقام معرفت اور مقام یقین سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اُن کے دھوکے میں مومن نہیں آیا
کرتا۔مومن کو تو یہ حکم ہے اور اُس کی زندگی اس حکم کی عملی مثال ہے کہ فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقَّ الله
تعالیٰ نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا۔اس لئے استقلال کے ساتھ اور صبر کے ساتھ انتہائی قربانیاں
دیتے ہوئے
، مالی بھی اور جانی بھی اور دوسری ہر قسم کی ، آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ کیونکہ تمہاری ہی
جھولیوں میں خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کے پورا ہونے سے حاصل ہونے والی برکتوں کا پھل گرنے
والا اور تمہیں ہی ان سے فائدہ پہنچنے والا ہے۔مخالف اپنی مخالفت میں بڑھتا ہے اور مومن اپنے یقین۔میں ترقی کرتا ہے۔مخالف اپنے منصوبوں کو تیز کرتا ہے اور مومن اپنے سر کو اور بھی جھکا کر خدا تعالیٰ کی
راہ میں وہ اعمال بجالاتا ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار اُسے حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
حفاظت اُسے ملتی اور فرشتوں کی فوجیں آسمان سے نازل ہوتیں اور اُس کا ہاتھ بٹاتیں اور کامیابی کی
منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے حضور متضرعانہ
جھک کر یہ درخواست کرتے رہنا چاہیے کہ ہم کمزور ہیں۔ہم کمزور سہی اے ہمارے رب ! لیکن ہم
نے تیرے دامن کو پکڑا ہے اور تیرے اندر کوئی کمزوری نہیں۔اس لئے جب ہم تیری پناہ میں آگئے تو
ہمیں ڈرکس بات کا ؟ سوائے اس ڈر کے کہ کہیں اپنی کسی غفلت اور کوتاہی اور کمزوری اور بے ایمانی
کے نتیجہ میں تو ہمیں جھٹک کر پڑے پھینک دے اور تیری حفاظت ہمارے شامل حال نہ رہے،
جب تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت انسان کے ساتھ ہے جب تک اسے اُس کی نصرت ملتی رہتی ہے جب
تک اللہ تعالیٰ کے پیار کا سایہ اُس کے سر پر ہوتا ہے جب تک اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُس کی مدد کے لئے
آسمانوں سے اُترتے رہتے ہیں اُس وقت تک مومن جو خدا کی طرف خود کو منسوب کرتا اور اُس کے
حضور قربانیاں پیش کرنے والا ہے صبر اور استقلال کے ساتھ اُس مقصد کی طرف ( جو خدا تعالیٰ کا وعدہ
ہے جس کے متعلق کہا گیا ہے إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَق ) حرکت کرتا ہے اور آخر کا میاب ہوتا ہے اور اس

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۲
سورة الروم
دنیا میں بھی وہ پاتا ہے جو خدا سے دور رہنے والے کبھی پانہیں سکتے اور عقبیٰ میں بھی وہ اُس کو ملے گا
جس تک خود مومن کا بھی تخیل اس دُنیا میں نہیں پہنچ سکتا۔کہا گیا وہاں وہ ہو گا جو نہ کسی آنکھ نے
دیکھا نہ کسی کان نے سنا۔اُن لذتوں کا تو ذکر ہی کیا کیونکہ ہمارے ادراک سے وہ باہر ہیں اور
ہماری عقل وہاں تک پہنچ نہیں سکتی لیکن اس دُنیا میں جو جنت اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے
لئے پیدا کی اور جسے صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دُنیا میں حاصل کیا۔یہ جنت آج پھر
ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے اور آسمان کے سارے دروازے ہمارے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ہمت کر کے عزم کے ساتھ اپنے پورے ایمان اور اخلاص اور قربانی اور ایثار کے ساتھ ہم نے ان
دروازوں کی طرف بڑھنا ہے اور ان میں داخل ہو کر اس زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کی جنت کو حاصل
کر لینا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اس لئے بے وقوف ہے وہ مخالف،خواہ وہ سیاسی اقتدار رکھتا ہو، دنیاوی
وجاہت رکھتا ہو یا مادی اموال رکھتا ہو۔جو یہ سمجھتا ہو کہ چونکہ اُسے الہی وعدوں پر یقین نہیں اس لئے وہ
جماعت احمدیہ کو بھی الہی وعدوں سے پرے ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گا یہ تو ہو نہیں سکتا کیونکہ اللہ
تعالیٰ نے اپنی ہی رحمت سے ہمیں ایمان اور یقین اور معرفت اور محبت اور ایثار کے مقام پر کھڑا کیا ہے
اگر اس کا فضل نہ ہوتا تو یہ کمزور انسان ایک لحظہ کے لئے بھی ان تمام مخالفتوں کے ہوتے اس مقام پر
کھڑا نہ رہ سکتا۔ہمارے سر اس کے حضور جھکتے ہیں ہماری روح اُس کی حمد سے بھری ہوئی ہے ہم اس کے پیار کو
دیکھتے ہیں ایک لحظہ کے پیار کو دُنیا کی ساری دولتوں سے زیادہ قدر والا اور زیادہ قیمتی پاتے ہیں اور
اُسے چھوڑ کر کسی اور طرف منہ نہیں کر سکتے۔دھو کہ میں ہیں وہ جو جماعت کے متعلق اس کے خلاف کچھ
سمجھتے ہیں اور مجنون ہیں وہ جو یہ مجھتے ہیں کہ اپنی دھن کے پکے لوگوں کا یہ گروہ جواحمدیت کے نام سے
موسوم ہوتا ہے یہ نا کام ہو سکتا ہے جو پیدا کرنے والے رب کی گود میں بیٹھ کر زندگی گزار نے والا جو
اس کے پیار کے ہاتھ کو اپنے سر پر اور اپنے سینہ پر اور اپنی پیٹھ پر پھرتے محسوس کرنے والا ہے جس
کے کان میں اُس کی آواز آرہی ہے کہ اسلام غالب آکر رہے گا اور تمہارے ذریعہ سے غالب آئے
گا۔جس کے دل میں یہ یقین ہے کہ اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ خدا تعالیٰ کے وعدے پورے ہوتے ہیں وہ
قربانیوں سے ڈرا نہیں کرتا۔وہ اپنے مقام کو چھوڑ ا نہیں کرتا۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ مجنون ہے

آج 10 میں سے 10 باقی