سُوْرَۃُ الرُّوْمِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۳
سورة الروم
وہ جو یہ سمجھتا ہے کہ جماعت احمد یہ اپنے مشن ، اپنے مقصد میں کہ اسلام پھر دُنیا میں غالب آئے،
نا کام ہوگی اسلام غالب آئے گا انشاء اللہ۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۵۴ تا ۴۵۷)
قرآن عظیم میں صبر کے موضوع پر ایک سو سے زائد آیات میں بیان ہوا ہے۔یہ ایک بنیادی حکم
ہے جس کا تعلق تمام قرآنی احکام سے ہے اوامر ہوں یا نواہی ہوں۔صبر کے معنی ہیں جیسا کہ میں نے
ایک پہلے خطبے میں بھی ذرا تفصیل سے بیان کیا تھا اصل معنی اس کے یہ ہیں کہ حَبْسُ النَّفْسِ عَلَى مَا
يَقْتَضِيهِ الْعَقْلُ وَالشَّرْعُ أَوْ إِمَّا يَقْتَضِيَانِ حَبْسَهَا عَنْهُ (مفردات زیر لفظ صبر ) نفس کو روکے
رکھنا قابو میں رکھنا ان چیزوں کے کرنے نہ کرنے سے جو عقل کا تقاضا ہو یعنی فطرت انسانی کا حکم ہو یا
شریعت اسلامیہ کا تقاضا ہو اور مفردات راغب نے لکھا ہے کہ یا ہر دو کا تقاضا ہو۔چونکہ اسلام دینِ
حکمت ہے اس لئے تمام اسلامی احکام شریعت کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے والے ہیں اور انسانی
فطرت اور عقل کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے والے ہیں۔اس کے معنی میں بہت وسعت ہے۔اسی
واسطے ہم کہتے ہیں کہ اگر کسی کا کوئی عزیز فوت ہو جائے تو وہ صبر سے کام لے یعنی بلاوجہ نا معقول طور پر
وہ رونا پیٹنا نہ شروع کر دے بلکہ اپنے نفس کو قابو میں رکھے اور اس حد تک اور اس طریق پر غم کا اظہار
کرے جس کی انسانی فطرت یا شریعت اسلامیہ نے اجازت دی ہے یا جب مخالف زور کے ساتھ اور
طاقت کے ساتھ اسلام کو مٹانے کی کوشش کرے تو اس وقت صبر اور استقامت کے ساتھ اس کے
مقابلے میں شریعتِ اسلامیہ کی حدود کے اندر رہتے ہوئے کھڑے ہوجانا اور پیٹھ نہ دکھانا یہ صبر ہے اور
با قاعدگی کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ نماز با جماعت کا ادا کرتے رہنا اس پر استقامت اختیار کرنا
یہ صبر ہے۔تو ہر حکم کے ساتھ اس کا اصل میں تعلق آ جاتا ہے کہ نفس کو روکے رکھنا اس چیز سے جس چیز
سے روکا گیا ہے یعنی وہ نہ کرے اور جس چیز کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس کو نہ کرنے کی طرف مائل نہ
ہو، اس میں سستی نہ دکھائے۔یہ جو دو آیات میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں ان ہر دو کا جو تر جمہ ہے
وہ میں پہلے پڑھ دیتا ہوں۔پس استقلال سے اپنے ایمان پر قائم رہو۔فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقَّ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ضرور پورا
ہو کر رہے گا اور چاہیے کہ جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تجھے دھوکہ دے کر اپنی جگہ سے ہٹا نہ دیں۔
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۱۴
سورة الروم
فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ پس تو صبر سے کام لے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ضرور پورا ہو کر
رہے گا اور خدا تعالیٰ سے بخشش مانگتارہ اور اپنے رب کی شام اور صبح حمد کے ساتھ ساتھ تسبیح بھی کرتارہ۔ان آیات میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی بات یہ کہ ہر حالت میں صبر پر قائم رہنا ہے۔انسانی زندگی میں کوئی ایک موقع بھی ایسا نہیں آتا کہ جہاں بے صبری کی اسے اسلام نے اجازت دی ہو۔دوسری بات چونکہ اسلام حکمت کا مذہب ہے دلیل بھی ساتھ ساتھ دیتا ہے۔جو لوگ صبر واستقامت
دکھاتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ان سے عظیم وعدہ یہ ہے کہ وعدوں کے مطابق ان سے وہ پیار کا سلوک کرے
گا۔جیسے جیسے اعمال ہیں ان کی جو جو جزا اور ثواب اور اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں بیان کیا
ہے اس کے وہ حقدار بن جائیں گے محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جس کا ذکر آگے آتا ہے۔تیسرے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوکر رہتا ہے۔اگر کوئی حکم دینے والی ہستی ایسی ہو کہ
حکم دے اور وعدہ بھی کرے لیکن ایفائے عہد کی طاقت نہ رکھتی ہو تو انسان کو خوف پیدا ہوتا ہے کہ میں
جو احکام ہیں ان کو بجا بھی لاؤں لیکن فائدہ یقینی نہیں۔تو یہاں یہ تسلی دلائی گئی ہے کہ اگر دنیا دار کوئی
وعدہ کرے تو ہزار بدظنیاں ہو سکتی ہیں۔دنیا دار اگر کوئی وعدہ کرے تو ہزار امکان اس بات کا ہوسکتا
ہے کہ خواہش کے باوجود وہ اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے۔ہزار حالات ایسے پیدا ہو سکتے ہیں کہ پہلے طاقت
رکھتا تھا وعدہ پورا کرنے کی اب اس سے وہ طاقت چھین لی گئی۔ہزار امکان ایسا ہے کہ پہلے اس کا دل
خدا کی طرف جھکا ہوا تھا اور اب شیطان کے قبضے میں آپ
کا اور اس لئے وہ وعدہ پورا نہیں کرے گا۔خدا تعالیٰ پر تو اس قسم کی کوئی بدظنی کی ہی نہیں جاسکتی۔الا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ جو خدا کا وعدہ ہے وہ
بہر حال پورا ہو کر رہے گا لیکن جیسا کہ ہمیں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے متعلق یہ اصولی
بات بتائی کہ خدا کا وعدہ اس رنگ میں اور اس وقت پورا ہو گا جس رنگ میں اور جس وقت وہ پورا کرنا
چاہے گا۔انسان اللہ تعالیٰ کو ڈکٹیٹ (Dictate) نہیں کراسکتا۔زور بازو سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ اپنا
وعدہ اس شکل میں اور اس وقت پورا کر۔بہت سی ایسی قومیں ہمیں تاریخ انسانی میں نظر آتی ہیں جن سے
کئے گے وعدے صدیوں بعد اسی طرح پورے ہوئے جس طرح وعدے کئے گئے تھے لیکن صدیاں
انہوں نے انتظار میں گزاریں۔ایسی قوم بھی ہمیں نظر آتی ہے کہ وعدہ چار سال کے بعد پورا ہو گیا۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب میں سپین میں گیا تو بڑی بے چینی اور پریشانی اس ملک کے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۵
سورة الروم
متعلق ہوئی کہ سات سو سال مسلمانوں نے وہاں حکومت کی اور جب وہ مغلوب ہوئے تو مخالفین نے
ایک بھی مسلمان باقی نہیں چھوڑا۔بہت دعائیں کرنے کی ایک رات توفیق ملی کہ خدایا تیری رحمت
میں رہے صدیوں، تیری رحمت سے محروم ہوئے صدیاں گزرگئیں۔پھر ان کے لئے اپنی رحمت کے
سامان پیدا کر۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ سامان تو پیدا کر دیئے جائیں گے لیکن تیری خواہش کے مطابق نہیں۔اللہ تعالیٰ جب چاہے گا وہ سامان پیدا کرے گا اور آخر یہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔غلبہ اسلام کے دائرہ
سے سپین کی قوم باہر
نہیں رہے گی۔تو اِن وَعْدَ اللهِ حَقٌّ خدا تعالیٰ پر انسان
بدظنی نہیں کر سکتا۔بدظنی کرنے والا ہلاک ہوتا ہے خدا تعالیٰ
کی جو طاقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی آج بھی وہی طاقت ہے اس کی۔اس کی
طاقتوں میں کمزوری پیدا نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ کی جو عظمت اور علو شان اور اس کی کبریائی پہلے تھی جو
پہلے ہمیشہ رہی وہ آئندہ ہمیشہ رہے گی۔پچھلی طرف منہ کریں تو نہ پہلے زمانہ کی کوئی انتہا ہے جہاں
ہماری نظر ٹھہر جائے نہ آئندہ کے متعلق ہماری عقلیں مستقبل کا کوئی ایسا مقام ڈھونڈ سکتی ہیں کہ جس
کے بعد کوئی زمانہ نہ ہو اور جس کے بعد خدا تعالیٰ کی عظمت و کبریائی کے جلوے ختم ہو جائیں۔ازلی
ابدی خدا ہمیشہ پیار کرنے والوں سے پیار کرنے والا ، قربانی دینے والوں کو اپنی رضا کی جنتوں میں
لے جانے والا ہے آزمائش کرتا ہے تا سچے اور جھوٹے میں فرق کرے تا پختہ اور منافق ایمان والے
میں فرق کرے تا کمزور ایمان والے کی جو تھوڑی سی عظمت ہے اس میں اور اس عظیم عظمت میں فرق
کرے تا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو سب سے عظیم تھے ان کی عظمتوں میں اور آپ کی امت میں
جو آپ کے غلام جو آپ کے پاؤں کے قریب بیٹھنے والے جو خود کو آپ کی جوتی کے برابر بھی نہ سمجھنے
والے ہیں اور اس فدائیت اور پیار اور جاں شاری کے نتیجہ میں خدا کے پیار کو حاصل کرنے والے ہیں
ان دو فرقوں کو وہ ظاہر کرے۔یہ اپنی جگہ درست لیکن خدا کا وعدہ خدا کا وعدہ ہے۔وہ جو اتنی عظمتوں
والا ہے کہ جن عظمتوں کا انسان تصور نہیں کر سکتا جو تھوڑے وعدے یا چھوٹے وعدے جن کو ہم نسبتاً
چھوٹے کہتے ہیں وہ بھی بڑے عظیم ہیں کیونکہ ان کا سر چشمہ اور منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔تو تیسری بات یہ فرمائی کہ اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَق گھبرانا نہیں۔بدظنی نہ کرنا، جادہ استقامت کو چھوڑ نہیں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
17
سورة الروم
دینا دامن جو پکڑا ہے وہ تمہارے ہاتھ سے چھوٹے نہیں ، ثبات قدم دکھانا ہے وفا کے نمونے ظاہر
کرنے ہیں اور خدا کے پیار کو حاصل کرنا ہے۔چوتھی بات ان آیات میں ہمیں یہ بتائی گئی لا يَسْتَخفَنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوْقِنُونَ کہ بعض لوگ ایسے
ہیں جو اللہ پر یقین نہیں رکھتے۔لا يُوقِنُون میں واضح کر کے یہ نہیں بتایا گیا کہ کس بات پر یقین نہیں
رکھتے اس واسطے ہم نے اپنی عقل اور اسلام کی عام تعلیم کے مطابق اس کی تفسیر کرتے ہوئے بعض
بنیادی باتوں کو اٹھانا ہے تو لا يُوقِنُونَ کے ایک معنی اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں۔دوسرے اس کے
یہ معنی ہیں کہ وہ لوگ جو خدا کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ایسے لوگ ہیں جو خدا پر یقین نہیں رکھتے۔ایک ایسا گروہ بھی ہے۔تو چوتھی بات ہمیں یہ پتا لگی کہ دنیا میں ایسے انسان بھی ہیں جو خدا پر یقین نہیں
رکھتے۔یہ یقین نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ ہے، جیسے دہر یہ ہیں ، جیسے کمیونسٹ ہیں جیسے خدا تعالیٰ کے ایسے
دشمن جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ زمین سے اس کے نام اور آسمانوں سے اس کے وجود کو مٹادیں گے
نامعقول دعوے ہیں لیکن بہر حال ایسا دعویٰ کرنے والے تو موجود ہیں یہ دعویٰ کرنے والے کہ اللہ تعالیٰ
موجود نہیں اور سب کچھ ویسے ہی چلا آ رہا ہے اور انسان کو خدا پر بھروسہ رکھنے اس پر توکل کرنے کی
ضرورت نہیں۔اس سے مانگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے نزدیک ملے گا کچھ نہیں اور جو وعدہ دیا
گیا ہے چونکہ خدا تعالیٰ پر یقین نہیں لفظ پر کیسے یقین ہوگا۔اس پہ یقین نہیں تو وہ خدا پر یقین رکھنے
والوں میں سے بعض کے دلوں میں بدظنی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دنیا کی طرف بلاتے
ہیں۔زمین کی طرف کھینچتے ہیں ان لوگوں کو جو آسمانوں کی رفعتوں کی تلاش میں اپنی زندگیاں گزار نے
والے ہیں۔بعض وہ لوگ ہیں جن کو خدا کے وعدہ پر یقین نہیں۔ایک گروہ ایسا بھی ہے دنیا میں کہ جو
ام پرسنل گاڈ (Impersonal God) پر ایمان رکھتا ہے۔وہ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ اتنا عظیم اور
انسان کی کیا ہستی ہے۔اس کے مقابلے میں شے ہی کوئی چیز نہیں لائے محض ہے۔اس کو کیا ضرورت پڑی
کہ ہم سے ذاتی تعلق رکھے۔اگر خدا اپنے بندوں سے ذاتی تعلق نہیں رکھتا تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو
وعدے بھی نہیں دے گا اور اگر وعدہ کا کہیں اعلان ہو تو وہ اعلان ایسے لوگوں کے نزدیک غلط ہوگا۔تو پانچویں بات یہ فرمائی کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے جس کے متعلق میں نے بڑے
اختصار کے ساتھ ابھی کچھ بتایا ہے اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ایسے لوگ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۷
سورة الروم
تجھے دھوکہ دے کر مقام صبر سے ہٹانے کی کوشش کریں گے۔اس میں وہ کامیاب نہ ہوں ان سے
ہوشیار رہنا۔چھٹی بات جو خدائی وعدے ہیں وہ بہر حال اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔دنیا جتنا چاہے زور
لگالے اللہ تعالیٰ کے وعدوں نے تو بہر حال پورا ہونا ہے۔ان وعدوں کے پورا ہونے کے وقت جنہوں
نے ان وعدوں کے پورا ہونے کی برکتوں سے فائدہ اٹھانا ہے وہ ہوں گے جو صبر اور استقلال اور
استقامت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حکم بجالانے والے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ جب ہم صبر کریں گے
جب ہم خدا تعالیٰ سے جو وفا کا عہد باندھا ہے اسے توڑیں گے نہیں بلکہ اس کے وفادار بندے بن کر
اپنی زندگیاں گزاریں گے وہ انعام پائیں گے اس وقت جب وہ وعدہ پورا ہوگا اور جو لوگ کسی کے
بہکانے میں آجائیں گے دہر یہ منکر دشمن خدا کے بہکانے میں یا ان لوگوں کے بہکانے میں جو
خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے وعدہ پورا ہونے کے وقت ان وعدوں کی برکتوں میں اس گروہ
کا تو بہر حال حصہ نہیں ہوگا۔اس واسطے ہمیں یہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگ تجھے دھوکہ دے کر اپنی جگہ
یا مقام صبر ثبات قدم استقامت استقلال کا جو مقام ہے انسان کا ایک بڑا بزرگ مقام وہاں سے
ہٹانے کی کوشش کریں گے ان کے جال میں نہ پھنسنا یہ چھٹی بات ہے یعنی پہلے تو یہ تھا نا کہ کوشش کریں
گے وہ۔چھٹے ہمیں یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسے لوگوں کے فریب سے بچے رہناور نہ نقصان اٹھاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۹۳ تا ۳۹۸)