سُوْرَۃُ لُقْمٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۱۹
سورة لقمن
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة لقمن
آیت ۱۳ وَلَقَدْ أَتَيْنَا لُقْمَنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرُ لِلهِ ۖ وَمَنْ يَشْكُرُ
فَإِنَّمَا يَشكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی ذات کی طرف تو ساری حمد رجوع کرتی ہے۔الحمدُ
لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة: ۲) اس بات کا محتاج نہیں کہ اس کے بندے اس کا شکر ادا کریں۔بندے
اس بات کے محتاج ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پائیں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔اگر اللہ تعالیٰ کے
بندے اللہ تعالیٰ کی جس قدر نعمتیں ہوں اسی قدر اس کا شکر ادا کرتے چلے جائیں۔فَإِنَّمَا يَشْكُرُ
لنفسہ۔جو اس شخص یا اس جماعت کے فائدہ ہی کے لئے ہے، اللہ تعالیٰ کو اس کی ضرورت نہیں۔شکر زبان سے بھی ہے اس کی حمد بہت کرنی چاہیے۔شکر کا ایک جذبہ بھی ہے جو انسان کے دل اور
اس کے دماغ میں پیدا ہوتا ہے اور ہر وقت اس کی کیفیت ایک ایسے شخص کی ہوتی ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ
کے بے شمار فضلوں کے نتیجہ میں سوائے حمد کے اس کے وجود میں کچھ باقی نہیں رہتا۔(خطبات ناصر جلد ۱ صفحه ۱)
آیت ۲۰،۱۸،۱۴ وَإِذْ قَالَ نُقُمنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبُنَيَّ لَا تُشْرِكُ
بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
يبنى اَقِمِ الصَّلوةَ وَ امْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرُ عَلَى مَا
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ط
أصَابَكَ اِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ )
۲۰
سورة لقمن
وَاقْصِدُ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوتُ
الْحَمِيرِ
اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچے کو بچپن کی عمر میں ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں سکھانا
شروع کر دینا چاہیے جیسا کہ حضرت لقمان علیہ السلام کا بچے کو وعظ کے رنگ میں ان حقائق اور
صداقتوں کی طرف متوجہ کرنا جو قرآن کریم کی صداقتیں اس زمانہ کے لوگوں کو دی گئی ہیں۔اس طرح
حضرت مریم علیہ السلام کا واقعہ ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور اسی قسم کے دوسرے واقعات
ہیں جن میں اسلام کی بنیادی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ان سب واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کو بچہ
کہہ کر اس کی تعلیم اور تربیت سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔اس وقت ہمارے بہت سے بچے مختلف
شہروں ، قصبوں اور دیہات سے یہاں جمع ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ بھی اس بنیادی تعلیم اور تربیت کے
اصول پر غور کریں جسے قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور اساتذہ کو خصوصاً چاہیے کہ وہ ان باتوں کا خیال
رکھتے ہوئے ان بنیادی باتوں کی وضاحت کرتے رہیں اور کوشش کریں کہ ہمارے بچوں کے ذہن
میں یہ بنیادی ہدایتیں واضح ہو جائیں تاکہ ان کی زندگی اندھیروں میں بھٹکتی نہ پھرے اور وہ اللہ تعالیٰ
کے نور سے ہمیشہ دور نہ رہیں۔سورۃ لقمان میں حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بچے کو جو نصیحت کی
اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ بچپن کے زمانہ سے ہی اسلامی تعلیم کی دس بنیادی باتیں بچوں کو
بتاتے رہنا چاہیے اور ان کی تربیت اسی تعلیم کی روشنی میں کرنی چاہیے۔پہلی اور بنیادی چیز ( یعنی ان چیزوں میں سے بھی جو بنیادی ہے ) شرک سے اجتناب اور توحید پر
قائم ہو جانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ یہ بات بچے کے ذہن نشین کر دینی چاہیے کہ
خدائے واحد و یگانہ کا کوئی شریک نہیں، نہ اس کی ذات میں اور نہ اس کی صفات میں۔وہی ایک واحد و
یگانہ ہے جس نے ان سب چیزوں کو پیدا کیا۔عالمین کو پیدا کیا یعنی اس مخلوق کو پیدا کیا جو موجود ہے
اور جس تک ہمارا علم یا ہماری نظر یا ہمارا تخیل پہنچا ہے یا نہیں۔ان سب چیزوں کا پیدا کرنے والا ایک
ہے۔کسی غیر کو اس کی ذات اور صفات میں شریک کرنا یہ ظلم عظیم ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۱
سورة لقمن
ظلم کے معنے ہیں کسی چیز کو غیر محل میں رکھ دینا یعنی جو چیز خدا کی تھی اسے کسی غیر کو دے دینا۔جو
صفت محض اللہ تعالیٰ کی ظلیت میں اور اس کی اتباع میں حاصل کی جاسکتی تھی فی نفسہ اس صفت سے
متصف کسی غیر کو سمجھنا یا خود کو سمجھ لینا یہ غلط ہے اور غلط جگہ پر اس صفت کو منسوب کیا گیا ہے اور پھر فرمایا
کہ نہ صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات میں کسی غیر کو شریک نہیں ٹھہرانا بلکہ خدا کو واحد اور یگانہ
سمجھنا ( اپنی ذات میں بھی اور اپنی صفات میں بھی) اور تمام صفات حسنہ سے اسے متصف سمجھنا اور یہ
یقین رکھنا کہ جو بھی مخلوق ہے وہ در حقیقت اسی کی صفات کے جلوے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کی کسی صفت کا وہ
مخصوص جلوہ نہ ہوتا جو ہوا تو ہم جو آج یہاں بیٹھے ہیں پیدا بھی نہ ہوتے۔یہاں جمع ہونے کا تو سوال
ہی نہیں ہوتاوہ ایک خاص جلوہ تھا جس نے ہم میں سے ہر ایک کو خلق کیا پھر اس کو طاقتیں دیں پھر اس
کی نشوونما کی پھر اس کو یہ توفیق دی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پہنچانے پہچان کر
جماعت میں داخل ہو یا جماعت میں پیدا ہو کر آپ کو پہچانے اور پھر اس کے دل میں یہ خیال پیدا کیا
کہ ایک دین سکھانے کی کلاس ہے وہاں تم جاؤ اور ا کٹھے ہو۔میں نے ایک جلوہ کہا تھا لیکن حقیقتا یہ بہت سے جلوؤں کا مجموعہ ہے بہر حال اللہ تعالیٰ کا جلوہ نہ ہوتا
یعنی اس کی صفات میں سے ایک صفت کا یہ جلوہ نہ ہوتا تو ہم یہاں اکٹھے نہ ہوتے۔ہر چیز موجود ہے
ہر چیز جو زندہ ہے وہ ترقی کی طرف جارہی ہے یا تنزل کی طرف مائل ہے وہ جوانی کی طرف بڑھ رہی
ہے یا موت کی طرف چل رہی ہے وہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت یا صفات کا جلوہ یا
جلوے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان جلووں میں کسی غیر کو شریک نہ کرنا۔اسلام نے بڑی تفصیل سے
یہ بات بیان کی ہے یہ نہیں کہ خلق کے لئے تو اللہ کے جلوے کی ضرورت ہے لیکن تن ڈھانکنے اور پیٹ
بھرنے کے لئے مارکسن اور سٹالن اور لینن کے جلوؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سے یہ منوانا
نہیں چاہتا بلکہ ہر کام کے لئے ہر چیز کے حصول کے لئے ، ہر نیک خواہش کے پورا ہونے کے لئے ، ہر
ضرورت کے مل جانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی کسی صفت کے جلوے کی ضرورت ہے وہ جلوہ نہ ہو تو ہماری
خواہش اور ہماری ضرورت پوری نہیں ہوسکتی۔توحید کے اوپر قائم کرنا چاہیے۔ہر رنگ میں اور ہر طریق پر توحید حقیقی کو بیان کر کے اور انگلی انسل
کو اس بات پر پختگی سے قائم کر دینا چاہیے کہ خدا کی ذات وصفات میں کوئی شریک نہیں وہ خدا ہی
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲
سورة لقمن
واحد و یگانہ سب قدرتوں اور سب طاقتوں کا مالک ہے۔اسی کے جلوے ہمیں مادی شکل میں نظر آتے
ہیں سورج کی روشنی اسی کے نور کی ایک جھلک ہے چاند کی چاندنی اس کے حسن کا جلوہ دکھا رہی ہے پانی
میں زندگی اسی کی صفت حی کا ایک جلوہ ہے اور پھر انسان کا باقی رہنا اور صحت کے ساتھ باقی رہنا اس کی
قیومیت کا مظاہرہ ہے غرض ہر چیز خواہ کسی شکل میں اور کسی رنگ میں ہمارے سامنے آئے وہ اللہ تعالیٰ
کی صفت ہی ہے جو اس رنگ میں اور اس شکل میں ہمارے سامنے آئی۔اللہ تعالیٰ کی اس معرفت اور اس عرفان کے بعد محبت کا ایک بیچ بچہ کے دل میں بویا جاتا ہے پھر وہ
اپنی استعداد کے مطابق اس پیج کو بڑھانے میں خدا تعالیٰ کی توفیق سے کامیاب ہوتا اور خدا تعالیٰ کے
حسن اور اس کے احسان کے جلوؤں کا مشاہدہ کرتا ہے بہر حال بچے کو بچپن کی عمر میں ہی شرک سے
اجتناب کی تعلیم دینی چاہیے اور اس کے دل میں تو حید حقیقی کو قائم اور راسخ کر دینا چاہیے۔یہ استاد کا کام
ہے پھر اس کی جو بھی موجودات ہیں (موجود حقیقی تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
صرف میں ہی نہیں بلکہ میں نے بہت سی ، بے شمار اور ان گنت مخلوق پیدا کی ہے اور اپنی اس مخلوق کو
بعض رشتوں میں باندھ دیا ہے، تعلقات میں باندھ دیا ہے ) یہ بھی دراصل اللہ تعالیٰ کی صفات کے
جلوؤں کی زنجیر ہے اور جس طرح باپ بیٹے سے اس زنجیر کے ساتھ جکڑا ہوا ہے اسی طرح ایک انسان
مکھی کے ساتھ بھی جکڑا ہوا ہے وہاں بھی ایک جلوہ ہے جس نے ان کو آپس میں باندھ دیا ہے بار یکی
میں میں نہیں جاتا آپ جلدی سے سمجھ جائیں گے مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اپنی مخلوق میں
ایک یہ جلوہ بھی دکھایا ہے کہ میں نے اپنی ہر مخلوق کو انسان کا خادم بنادیا ہے اب اسی جلوے کے ساتھ
ایک مکھی اور انسان ایک ہی زنجیر میں خادم اور مخدوم کی حیثیت میں بندھ گئے۔ہر چیز انسان کی
خدمت میں لگی ہوئی ہے اور چونکہ ہر چیز انسان کی خادم ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مخدوم یعنی انسان
سے کہا تو اپنے زور سے
مخدوم نہیں بنا اس تسخیر کے نتیجہ میں صرف تیرے حقوق ہی قائم نہیں ہوئے بلکہ
اس تسخیر کے نتیجہ میں ہم نے تیری ذمہ داریاں بھی قائم کی ہیں اور تیرا فرض ہے کہ تو ہماری عائد کردہ
ذمہ داریوں کی روشنی میں ہر چیز کے ساتھ جو اسی زنجیر میں جکڑی ہوئی ہے ویسا سلوک کرے جو ہم
کہتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری مخلوق میری صفات کے جلوؤں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳
سورة لقمن
اور اس طرح آپس میں حقوق اور ذمہ داریاں پیدا ہو گئی ہیں اور اس نے انسان کو کہا ( اور بچے کے
ذہن میں یہ بات آنی چاہیے اور بچہ شاید اس عمر میں زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے ) کہ اگر میری
رحمانیت کے جلوے نہ ہوتے تو تمہارا زندہ رہنا اور تمہارا پرورش پاناممکن نہ ہوتا۔بھلا یہ تو بتاؤ کہ اس
کے کس حق کے نتیجہ میں جو اس نے اپنے زور سے پیدا کیا ہو اس کی ماں کی چھاتیوں میں اس کے لئے
دودھ اُترا۔ماں اسے گود میں اٹھائے پھرتی ہے میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں بھی ایک بچہ ایسا پیدا
ہوا کہ پیدائش کے وقت اسے کچھ زخم آگئے تھے ڈاکٹر ( جو ہمارے ماموں ہی تھے ) نے کہا کہ اس
بچہ کو پانچ یا سات دن ( مجھے صحیح طور پر یاد نہیں) چار پائی پر بھی نہ لٹانا ورنہ اس کی ہلاکت کسی بڑی سخت
بیماری ( مثلاً چاہے وہ زندہ رہے لیکن مفلوج ہو جانے ) کا خطرہ ہے چنانچہ سال سے اس کے عزیزوں
نے ، اس سے محبت اور تعلق رکھنے والوں نے کئی دن تک دن اور رات اسے اپنے ہاتھوں پر رکھا۔اب
بتا ئیں اس بچہ نے کونسی کمائی کی تھی جس کی اجرت اسے مل رہی تھی ؟ کمائی کا تو ابھی اس پر وقت بھی نہیں
آیا تھا اسے تو ہوش ہی نہیں تھی۔رحمانیت کے یہ جلوے احسان کی شکل میں خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
ایک بچے کے لئے سب سے زیادہ اس کے ماں باپ میں ہمیں نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں سورہ لقمان میں جو تعلیم دی ہے اور بچوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ
دیکھو پیدائش کے دن تم نے رحیمیت کا جلوہ نہیں دیکھا تھا۔تم نے رحمانیت کا جلوہ دیکھا تھا اور رحمانیت
کا جلوہ احسان کی شکل میں تمہارے ماں باپ نے دکھایا۔ہر قسم کا احسان رحمانیت کا جلوہ ہے حق سے
زائد دینا یا حق نہ ہو اور اسے دینا دونوں رحمانیت کے جلوے ہیں بہر حال یہ فرمایا کہ جہاں بھی تمہیں
اپنے اوپر احسان نظر آئے تمہارے لئے توحید کی وجہ سے دو باتوں کا سمجھنا ضروری ہے کہ احسان مخلوق
کی طرف سے مجھ پر ہو نہیں سکتا تھا جب تک کہ خدائے واحد و یگانہ مجھ پر احسان نہ کرنا چاہتا۔اس
واسطے شکر کا پہلا حقدار اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس کے بعد شکر کے حقدار وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ
نے اپنی رحمانیت کے اظہار کے لئے اپنا آلہ کار بنایا اور چونکہ احسان کا یہ پہلا جلوہ ہمیں ماں باپ کے
طرز عمل اور ان کی خدمت میں نظر آتا ہے اس لئے فرمایا وَ بِالوالِدَيْنِ اِحْسَانًا (البقرة : ۸۴) اس کا یہ
مطلب نہیں ہے کوئی اور محسن ہو تو تم نے اس کے احسان کا بدلہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
(الرحمن : ۶۱) کے ماتحت نہیں دینا بلکہ یہ اس لئے کہا کہ جب تم اس دنیا میں پیدا ہوئے تو تم نے خدائے
تفسیر حضرت علیلة اسبح الثالث
۲۴
سورة لقمن
واحد و یگانہ کی رحمانیت کے احسان کا ایک جلوہ دیکھا تھا اور وہ جلوہ تمہیں اپنے والدین کی وساطت سے
نظر آیا تھا اس لئے اس پہلے جلوہ کی وجہ سے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم اپنے والدین کے لئے شکر کے
جذبات پیدا کرو کیونکہ اگر تم نے رحمانیت کے اس احسان کے پہلے جلوے کا شکر نہ کیا تو تمہیں گندی
عادت پڑ جائے گی اور تم دوسرے احسانوں اور رحمانیت کے جلووں کا بھی شکر ادا نہیں کرو گے پس تم
پہلے جلوہ احسان اور جلوہ رحمانیت سے شکر بجالانا شروع کرو اور موت تک اپنا یہ وطیرہ اختیار کرو تم یہ
عادت ڈالو کہ جب بھی تمہیں کسی طرف سے خدائے رحمان کا کوئی جلوہ نظر آئے گا تو تم اس شخص کے
ممنون ہو جاؤ گے جو اس احسان اور رحمانیت کے جلوہ کا آلہ کار بنا۔اس معنی میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص بندوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا کیونکہ
بندے تو احسان کرنے کے قابل ہی نہیں ہر عطا جو حق سے زائد ہے (ویسے تو حق کے مطابق عطا بھی
خدا کی عطا ہے لیکن یہ حصہ میرے مضمون سے تعلق نہیں رکھتا میں اس کی نفی نہیں کر رہا ) وہ پہلے خدا تعالیٰ
کی عطا ہے پھر کسی آلہ کی اس مادی دنیا میں، اس عارضی دنیا میں کسی واسطہ کے نتیجہ میں وہ عطا حاصل
ہوتی ہے غرض بچے کے دل میں شکر گزار بندہ بنے کی عادت بچپن سے ہونی چاہیے اور استاد کا یہ کام ہے
کہ اسلام کی یہ تعلیم بڑی وضاحت سے اس کے سامنے رکھے۔اس مضمون کی ابتدائی بات میں نے اس وقت بتادی ہے اساتذہ باقی باتیں خود دیکھ لیں حقوق اللہ ،
حقوق العباد، حقوق نفس اور آفات نفس سے بچنا ان سب باتوں کا ان آیات میں ذکر ہے۔ان سب
باتوں کو سامنے رکھ کر ان چند دنوں میں ( گو ہمیشہ ہی یہ ہونا چاہیے ) ان بچوں کی ( گو بعض بڑی عمر
کے دوست بھی ہیں لیکن زیادہ تر بچے ہی ہیں) تربیت کرنی چاہیے اور انہیں تعلیم دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات کے آخر میں بڑے لطیف رنگ میں ہمیں ایک نصیحت کی ہے اور وہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے بچو! ( وہاں گو حضرت لقمان علیہ السلام کا واسطہ ہے لیکن مخاطب تو خدا کے
سارے ہی بچے ہیں) میں نے تمہارے اور ایک گدھے میں ایک فرق قائم کیا ہے۔گدھا گدھا ہے
اور تم انسان کے بچے ہو اس فرق کو بھولنا نہیں اور تم انسان کے بچے اس صورت میں رہ سکتے ہو جب کہ تم
اپنے نفس کو نفس کی بدخواہشات سے محفوظ کر لو اور نفس کو نیکی کی باتوں اور فضائل نفس سے آراستہ کر لو
اور انوار نفس سے منور کر لو۔اگر تم یہ کر لو گے تو تمہاری آواز میں انسانی دبدبہ اور اثر ہوگا اور اگر تم ایسا
۲۵
سورة لقمن
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
نہیں کرو گے تو چاہے تم چیختے رہو اور چیخ چیخ کے لوگوں کے کان پھاڑنے کی کوشش کرو تمہاری آواز اور
گدھے کی آواز میں کوئی فرق انسانی فطرت محسوس نہیں کرے گی پس اگر تم نے انسان بن کر اسی دنیا
میں زندگی گزارنی ہے اگر تم نے انسان کی خصلتوں کو حاصل کر کے گدھے سے اپنے آپ
کو ممیز اور ممتاز
کر لینا ہے تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنے نفس کی آفات کو پہچانتے ہوئے ان سے بچنے کی
کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ نے نفس انسان کے لئے جو فضائل کے حصول کے مواقع رکھے ہیں ان۔فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ کی نگاہ میں خوبصورت بنو اور اللہ کی نگاہ میں محسن بنو۔وہ حسن جو اللہ کی نگاہ
انسان کے اندر دیکھتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے اور وہ احسان جو اللہ کی نگاہ انسان کے اندر دیکھتی ہے اور
دیکھنا چاہتی ہے اگر تم نے اس حسن اور اس احسان کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیا تو دنیا کی کوئی طاقت
تمہیں گدھا سمجھ کر ذلیل نہیں کرے گی تمہیں گدھا سمجھ کر حقیر قرار نہیں دے گی ،تمہیں گدھا سمجھ کر غیر
انسانی سلوک تم سے نہیں کرے گی۔خدا کرے کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں انسان بن جائیں اور
خدا کرے کہ ہم اس کے فضل سے یہ توفیق پائیں کہ اپنی آئندہ نسل کو بھی انسان کے اس نور سے منور
کرنے کی توفیق پائیں کہ جو انسان کو دوسری مخلوق سے ممیز کر دیتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ۲ صفحہ ۷۹۰ تا ۷۹۵)
صبر کے ایک معنی مصائب کو خدا کی راہ میں برداشت کرنا اور ان پر گھبراہٹ ظاہر نہ کرنا ہے۔اس
کے متعلق سورہ لقمان میں فرمایا۔وَاصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ کہ تجھے خدا کی
راہ میں جوتنگی و ترشی، دکھ اور مصیبت پہنچے اس پر صبر سے کام لے اور یقیناً یہ بات ہمت والے کاموں
میں سے ہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں ہی کو پسند کرتا ہے جن کے اندر ایک عزم ہوتا ہے جن کے اندر یہ
یقین ہوتا ہے کہ میں خدا کے لئے اپنی زندگی گزار رہا ہوں اور جو شخص خدا کے لئے اپنی زندگی کو گزارتا
ہے وہ نا کام اور نامراد نہیں ہوا کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی بشارتیں اس کے حق میں پوری ہوتی ہیں اور وہی
جماعت آخر کار دنیا میں کامیاب ہوتی ہے جس جماعت کے متعلق خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کہ وہ اسے
کامیاب کرے گا۔خدا تعالیٰ کا آسمانوں پر یہ فیصلہ ہے اور زمین پر اس فیصلے کا اجراء ہوگا کہ اسلام ساری دنیا میں
غالب آجائے اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت سے اس فیصلے کے اجراء کے لئے ایک زمانہ مقرر کیا ہے اور اس
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۶
سورة لقمن
فیصلے کے اجراء میں ہمیں شامل کرنے کے لئے اور ان بشارتوں کا حامل بننے کے لئے اس نے بہت سی
ذمہ داریاں عائد کی ہیں اور ایک مومن ان ذمہ داریوں کی ادائیگی سے گھبراتا نہیں۔وہ سختیوں کو
برادشت کرتا اور مصائب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا اور آگے سے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے کیونکہ وہ
اپنے قادر و توانا رب پر محکم یقین رکھتا ہے اور ان مصیبتوں کو کچھ چیز نہیں سمجھتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ
وقتی اور عارضی اور زائل ہونے والی چیزیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتوں کا جو وعدہ دیا گیا ہے
وہ لازوال
نعمتیں ہیں وہ عارضی نعمتیں نہیں ہیں۔وہ پائیدار رضا اور خوشنودی الہی ہے۔وَاصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۰۸،۵۰۷)
آیت ۲۱ اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ
وَاسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي
اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ
اسلام نے پہلی بات ہمیں یہ بتائی ہے کہ اس یو نیورس (Universe) اس ع ں عالمین کی ہر چیز بلا
استثنی انسان کی خدمت کیلئے اور اُسے فائدہ پہنچانے کیلئے پیدا کی گئی ہے۔آج سے چودہ سو سال پہلے
جب کہ چاند سے فائدہ حاصل کرنے کا تخیل بھی انسان کے ذہن میں نہیں آیا تھا، قرآن کریم نے یہ
اعلان کیا الَم تَرَوْا اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اور ایک دوسری جگہ فرمایا وَ سَخَر
لَكُمْ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کو
تمہارے لئے مسخر کیا ہے۔اس کا ئنات کی ہر چیز تمہارے فائدہ کے لئے بنائی گئی ہے اور اُسے تمہاری
خدمت پر لگا دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں اسلام نے ہمیں ایک بہت ہی عظیم اور بڑی ہی حسین بات یہ
بتائی ہے کہ اس کائنات کی ہر چیز کے فوائد غیر محدود ہیں۔میں نے یہ کہیں نہیں پڑھا کہ کسی شخص نے
اس مسئلہ پر اس رنگ میں روشنی ڈالی ہو۔اسلام کے مقابلہ پر کوئی انسان کسی مقام پر کسی زمانہ میں
کھڑے ہو کر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا۔اگر کوئی بیوقوف یہ دعوی کرے تو ہم اس کو جھٹلانے کے لئے کافی
ہیں۔مثلاً کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ چیونٹی کے پاؤں کی جو خاصیتیں ہیں یا اللہ تعالیٰ کی صفات کے جو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۷
سورة لقمن
جلوے چیونٹی کے پاؤں کی خلق کے ذریعہ ظاہر ہوئے ہیں وہ گنے جاسکتے ہیں یا ہم نے گن لئے ہیں
اور اب اور کوئی خاصیت باقی نہیں رہی۔میں تو کسی خاص فن کا ماہر نہیں ہوں اور نہ سپیشلسٹ ہوں کسی
مضمون کا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے علم حاصل کرنے کا شوق عطا فرمایا ہے اور آنکھیں کھلی رکھنے کی توفیق عطا
فرمائی ہے۔آنکھوں سے مشاہدہ بھی کیا ہے اور لوگوں کے مشاہدات کو بھی پڑھا ہے۔چنانچہ دیکھنے میں
یہ آیا کہ ایک وقت میں تجزیہ کرنے والوں نے کہا کہ افیون میں ۱۸ است ہیں اور بس۔اور پھر اور آگے
آئے اور کہا ہم نے کچھ اور ست نکال لئے ہیں۔میرا خیال ہے اب تک ۳۵۔۴۰ یا شاید اس سے بھی
آگے نکل گئے ہیں۔جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو اس وقت میں نے ایک مضمون میں پڑھا تھا کہ
افیون کے ۱۸ یا ۰ ۲ ست معلوم ہوئے ہیں مگر پھر اورست نکلتے چلے گئے۔اسی طرح عورتوں کا اپنے بچوں کو دودھ پلانے کا مسئلہ ہے۔انسان نے ایک وقت میں یہ کہہ دیا
کہ اس کے بڑے فائدے ہیں دوسرے وقت میں کہہ دیا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔جب کہا ماں کا
دودھ پلانے کے فائدے ہیں یا جس نے کہا فائدے ہیں تو اس نے گویا قرآن کریم کی تعلیم کے
مطابق کہا کیونکہ دودھ بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ہر چیز میں اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے
فائدہ رکھا ہے اسلئے ظاہر ہے کہ ماں کی چھاتیوں کے دودھ میں بچے کے لئے فائدہ ہے۔مگر جب اس
دودھ کو بے فائدہ قرار دے کر عورتوں کی ایک یا دو نسلوں کی صحتیں اپنی تھیوریز اور اصول بیان کر کے
اور اُن پر عمل کروا کر خراب کر دیں تو پھر انسان نے بڑے آرام سے یہ کہہ دیا کہ اوہ ہو! ہم سے غلطی
ہوگئی تھی۔اب تو ہماری نئی ریسرچ یہ ہے کہ اگر ماں بچے کو دودھ نہ پلائے گی تو نہ بچہ صحتمند ہوگا اور نہ
زچگی کے بعد ماں کی صحت عود کرے گی۔اور یہ سب کچھ اس انداز میں کہا کہ گویا انسان نے ہلاکت کا
کوئی کام ہی نہ کیا تھا۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ قرآن کریم نے جو فیملی پلانگ ( خاندانی منصوبہ بندی) کی ہے
اس کی اپروچ (Approach) اور طریق تعلیم آجکل کے سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور سیاستدانوں
سے بالکل مختلف ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جو شخص اپنے بچے کی رضاعت کو مکمل کروانا چاہتا ہے اس کو
چاہیے کہ دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلائے اور دودھ پلانے کے زمانہ میں عورت کو حمل نہیں ہونا
چاہیے۔اس طرح دو بچوں کے درمیان قریباً س سال کا وقفہ پڑ جاتا ہے۔اب کل ہی ایک دوست ملنے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۸
سورة لقمن
کے لئے آئے تو انہوں نے ایک کتاب کا ذکر کیا جو حال ہی میں چھپی ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ
بچے کی نوے فیصد سے زیادہ ذہنی طاقتیں دو سال کے اندر بتدریج ترقی کر رہی ہوتی ہیں گویا نوے
فیصد سے زیادہ ذہنی طاقت پہلے دو سال کے اندر نشو و نما پاتی ہے اور یہی وہ زمانہ ہے جسے قرآن کریم
نے رضاعت کا زمانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ماں بچے کو دو سال تک دودھ پلائے۔دودھ ویسے بھی
بڑی اچھی غذا ہے لیکن ماں کا دودھ بچے کی نشو نما کے لئے بہترین غذا ہے مگر ایک وقت میں ڈاکٹروں
نے کہہ دیا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔اس طرح ماں بھی بیمار ہو جائے گی اور بچے کو بھی فائدہ نہ ہوگا۔جب دیکھا کہ اس طرح عورتوں کی صحت تباہ ہو رہی ہے تو پھر کہہ دیا کہ اس میں فائدہ ہے اور پھر اب
حال ہی میں یہ کہہ دیا کہ بچے کے نوے فیصد سے زیادہ ذہنی قومی دو سال کے اندر نشو و نما پاتے ہیں
اس کا مطلب یہ ہے کہ دو سال تک اس کو بہترین غذا ملنی چاہیے تا کہ اس کے دماغ کی بہترین نشو ونما
ہو اور بہترین غذاماں کا دودھ ہے۔پس قرآن کریم کی تعلیم پر لوگوں نے اعتراض شروع کر دیئے پھر وہ اعتراض واپس لے لئے۔پھر
خود ہی ریسرچ کی اور قرآن کریم نے جو پر حکمت تعلیم دی تھی اسکی تائید میں باتیں کرنی شروع
کردیں۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں قرآن کریم نے ہمیں صرف یہ نہیں کہا کہ اس کائنات کی ہر چیز انسان کی
خدمت پر لگا دی گئی ہے یعنی ہر چیز انسان کے فائدہ کیلئے پیدا کی گئی ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ ہر مخلوق
میں انسان کیلئے بے شمار فائدے رکھے گئے ہیں (بے شمار کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس کا شمار نہیں کر سکتے
ور نہ ہر مخلوق محدود ہے ) اور یہ دلیل ہے اس بات کی کہ اسلامی تعلیم بہت عظیم ہے اس پر کوئی جتنا زیادہ
غور کرتا ہے اس پر اس کی عظمت اور زیادہ کھلتی چلی جاتی ہے۔دوسرے ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اس عالمین کی ہر چیز کے اندر جو فائدے ہیں اُن میں وسعت پیدا
ہوتی چلی جاتی ہے مثلاً گندم کا دانہ اپنے اندر جو خواص آج رکھتا ہے وہ پانچ ہزار سال پہلے نہیں رکھتا
تھا۔گو اس کے حق میں بہت سے دلائل دیئے جاسکتے ہیں لیکن ایک موٹی دلیل دینا بہتر ہوگا اور وہ یہ
ہے کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی کی جو شعاعیں زمین تک پہنچتی ہیں وہ ہماری فصلوں پر اثر
انداز ہوتی ہیں اور یہ علم اب عام ہو گیا ہے میرے خیال میں بچے بھی اسے جانتے ہیں۔پھر سائنسدان
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۹
سورة لقمن
یہ بھی کہتے ہیں کہ نئے سے نئے ستاروں کی شعاعوں کا اضافہ ہورہا ہے۔بعض ایسے ستارے ہیں جو
اتنے فاصلہ پر ہیں کہ ہزاروں سال پہلے پیدا ہونے کے باوجود آج پہلی بار ان کی روشنی زمین تک پہنچی
ہے۔سینکڑوں ہزاروں ستارے ایسے ہیں جن کی شعاعیں پچھلے پانچ دس سال میں زمین تک پہنچی
ہیں۔ہم اُن کا حساب نہیں رکھ سکتے۔اگر ستاروں کی شعاعوں کا اثر ہماری فصلوں پر پڑتا ہے اگر
ستاروں کی شعاعوں میں زیادتی ہو رہی ہے تو ظاہر ہے خواص اشیاء میں بھی زیادتی ہو رہی ہے۔چنانچہ فصلوں کو لے لیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ آج کی گندم پانچ ہزار سال پہلے کی گندم سے مختلف ہے
یہی حال دوسری فصلوں کا ہے۔اس دنیا کی ہر مخلوق پر اللہ تعالیٰ کی صفات کے نئے سے نئے
جلوے ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔انسان کے جسم پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا ہے کہ انسان اپنی نالائقیوں اور بے احتیاطیوں کی وجہ سے اپنے جسم کو ایسا
بنالیتا ہے کہ جسم کے اجزا دوائی کے اثرات کو قبول کرنے کے قابل نہیں رہتے۔آپ نے فرمایا کہ لوگ
کہتے ہیں دوائی کا اثر معجزانہ طور پر کیسے ظاہر ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں ڈاکٹر کہہ رہا ہے کہ میں ۲۰ دن سے
دوائیاں دے رہا ہوں اور کوئی اثر نہیں ہورہا کیونکہ دوا کے اثر کو قبول کرنے کے لئے جسم تیار نہیں ہوتا
اور اس طرح گو یا دلوں میں بڑی مایوسی پیدا ہو جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں جب ڈاکٹر کے دل میں بھی مایوسی پیدا ہو چکی ہوتی ہے تو مریض کے جسم کے اجزاء پر اللہ تعالیٰ کا حکم
نازل ہوتا ہے کہ دوائی کے اثر کو قبول کریں تو مریض کو صحت مل جاتی ہے کیونکہ دوا بھی تو اللہ تعالیٰ نے
پیدا کی ہے اور انسان کے فائدہ کیلئے پیدا کی ہے اس لئے جب جسم کے اجزاء دوائی کے اثر کو قبول کرنا
شروع کر دیتے ہیں تو مریض اور اس کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں کے دل میں جو مایوسی پیدا ہوئی
ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے اور بیما را چھا ہو جاتا ہے۔پس اسلام نے ہمیں ایک تو یہ تعلیم دی کہ اس یو نیورس کی ہر چیز انسان کی خدمت پر لگی ہوئی
ہے۔اس عالمین کی ہر چیز انسان کے فائدہ کیلئے پیدا کی گئی ہے اور دوسرے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ کی
مخلوق کے اندر جو خواص ہیں وہ تمہارے شمار میں نہیں آسکتے۔تم کسی جگہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے جو کچھ
حاصل کرنا تھا وہ کر لیا اور اب کچھ باقی نہیں رہا مثلاً یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ گندم کے خواص سے یا آدم
کے خواص سے یا گوشت کے خواص سے سب کچھ حاصل کر لیا ہے اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۰
سورة لقمن
بولتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں اپنی صفات کے جلووں کے ذریعہ بے شمار خواص پیدا
کر دیئے ہیں۔تیسرے میں نے یہ بتایا ہے کہ جب تک انسان کوشش کرتا رہے گا مثلاً اگلے دو کروڑ سال تک بھی
ہر روز نئی سے نئی چیز اور اس میں ایک نئے سے نیا خاصہ دریافت ہوتا رہے گا پس اگلے دو کروڑ سال تو
کیا ان گنت سالوں تک خدا تعالیٰ کی مخلوق کے خواص معلوم ہوتے رہیں گے۔اشیاء میں آج جو خواص
پائے جاتے ہیں وہ محدود بھی ہوں تب بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے نئے سے نئے جلوے ظاہر ہوتے
رہتے ہیں یہ ختم نہیں ہو سکتے۔ہمیشہ نئی سے نئی مخلوق خدا کے بندوں کی خدمت کے لئے تیار ہوتی رہتی
ہے۔پس اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے اور اس بات کو اچھی طرح بتا کر ذہنوں میں بٹھایا ہے کہ اس
کائنات کی ہر چیز انسان کے فائدہ کیلئے پیدا کی گئی ہے۔اس سے فائدہ حاصل کرنا انسان کی اپنی
کوشش پر منحصر ہے۔۔۔۔۔۔در اصل مذہب پر اعتراض کرنے والے لوگوں میں ایک کمزوری یہ پائی
جاتی ہے کہ وہ صراط مستقیم اور راہ ضلالت میں فرق اور تمیز کرنے کے قابل نہیں ہوتے مثلاً ایک شخص
ہے جو اپنے کھیتوں میں جا کر دن رات محنت کرتا ہے اور ساتھ دعا ئمیں بھی کرتا ہے اور اس طرح اس کو
بہت اچھی فصل میسر آتی ہے اس کو ایک ایکٹر میں سے دو ہزار کی پیداوار ہوتی ہے (ویسے دنیا میں پانچ
پانچ اور سات سات ہزار فی ایکڑ کمانے والے لوگ بھی ہیں) خرچ کرنے کے بعد اسے ۳۔۴ ہزار
روپیہ بچ جاتا ہے۔اس نے صراط مستقیم پر چل کر یعنی جائز ذرائع سے محنت کر کے یہ دولت کمائی۔زمین اس کے لئے پیدا کی گئی تھی۔اُس نے اس کے خواص مثلاً یہ کہ وہ گندم بھی پیدا کرسکتی ہے اس نے
زمین کے اس خاصہ سے فائدہ اُٹھایا۔اُس نے خدا کا شکر ادا کیا اور بڑی الحمد پڑھی۔خدا تعالیٰ نے
اس کو ایک اور سبق دینا تھا رات کو چور آیا اور وہ اسکی جمع شدہ پونجی چرا کر لے گیا۔اب ایک ماہ پہلے چار
ہزار روپے کی رقم جو زمیندار کے پاس تھی وہ چور کے پاس چلی گئی اور چور اس کا مالک بن گیا۔مگر ان دو
ملکیتیوں میں فرق کرنا پڑتا ہے۔چور کی کوشش جہنم کی طرف لے جانے والی کوشش ہے یعنی چوری کے
ذریعے مال کو حاصل کر لیا یا رشوت کے ذریعہ حاصل کیا یا کر پشن (Corruption) کے ذریعے
حاصل کر لیا یا ذہنی بددیانتی کے ذریعہ حاصل کر لیا غرض ہزار قسم کی غلط راہیں ہیں جن پر انسان بہک
جاتا ہے اور اپنی جہالت سے اُن کو اختیار کر لیتا ہے لیکن اسلام نے ہمیں یہ کہا کہ ہر چیز انسان کے