سُوْرَۃُ لُقْمٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۱
سورة لقمن
فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے۔ہر چیز میں بے شمار خاصیتیں رکھی گئی ہیں۔گویا اس کائنات کی ہر چیز
انسان کی خدمت پر لگادی گئی ہے۔مگر یہ پکے ہوئے پھل کی طرح کسی آدمی کی گود میں آکر نہیں گرے
گی پکا ہوا پھل بھی گود میں نہیں گرتا اس کے لئے بھی بسا اوقات درخت پر چڑھنا پڑتا ہے۔اُسے
حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔اس لئے فرمایا تم جتنی کوشش کرو گے اس کے مطابق اشیاء
سے خدمت لے لو گے لیکن ساتھ ہمیں یہ بھی کہہ دیا ( ہمارا رب بڑا پیار کرنے والا ہے ) کہ میری مخلوق
سے خدمت تم لے سکتے ہو صیح ذریعہ سے بھی اور خدمت تم لے سکتے ہو غلط ذرائع کو اختیار کر کے بھی۔فرما یا غلط ذرائع کو اختیار نہ کرنا۔جو جائز اور ٹھیک ذرائع ہیں جن کو اپنی اصطلاح میں صراط مستقیم کہا جاتا
ہے اُن کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرو گے تو کس نتیجہ پر پہنچو گے۔اس نتیجہ پر پہنچو گے کہ
اسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً الله تعالیٰ نے اس عالمین کی ہر چیز کو تمہاری خدمت پر لگا
دیا اور تمہارے اندر طاقتیں پیدا کیں کہ تم اس کی مخلوق سے فائدہ حاصل کر سکو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی
شریعت میں صراط مستقیم کو کھول کر بیان کر دیا اور تمہیں اس قابل بنادیا کہ نہ صرف یہ کہ تم بے شمار
نعمتوں کے وارث بنو بلکہ اس مقام تک بھی پہنچو کہ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً دُنیا میں
یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہے۔کسی انسان نے اپنی ول پاور (Will Power) اور خدا تعالیٰ
کی مدد کے بغیر حاصل نہیں کیا۔پس خدا تعالیٰ کی یہ بے شمار نعمتیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم خدا کے
شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگیاں گزاریں اور خدا تعالیٰ کے مزید فضلوں کے وارث بنیں
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(خطبات ناصر جلد ۵ صفحه ۴۹۴ تا ۵۰۱)
وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (البقرة: ۲۵۶) کا جو اعلان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
اذن کے بغیر کوئی علم حاصل نہیں ہو سکتا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ علم کے دروازے ہم پر کھولے اور جس طرح
قرآن کریم نے کہا ہے کہ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً بامحاورہ اس کا ایک ہی ترجمہ
ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ چھت پھاڑ کے دیتا ہے آسمانوں سے اس طرح اس کی نعمتیں نازل ہو رہی ہیں۔علمی لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ اتنا دے، اتنا دے کہ جتنا دنیا شاید نہ سنبھال سکے جماعت احمدیہ کو اس کے
سنبھالنے کی بھی توفیق دے اور جماعت اسے سنبھال سکے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۸۹)
کیا تم لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اسے تمہاری
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۲
سورة لقمن
خدمت پر لگایا ہوا ہے اور اس رنگ میں لگایا ہوا ہے کہ اپنی اس خلق کو تمہاری خدمت پر لگانے کے نتیجہ
میں تمہارے لئے جن نعمتوں کے سامان پیدا کر دیے گئے ہیں۔انہیں تم شمار نہیں کر سکتے انہیں تم گنتی
میں نہیں لا سکتے۔وَاسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةٌ وَبَاطِنَةً اور تم پر اپنی نعمتیں ظاہری ہوں یا باطنی
پانی کی طرح بہادی ہیں جس طرح سمندر کے پانی کے قطرے نہیں گنے جاسکتے (شائد وہ گنے جائیں
لیکن ) اس سے زیادہ بڑھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں اور اس کے احسانوں کا شمار
نہیں ہے۔اس سے تمہیں یہ سبق لینا چاہیے اس سے یہ حقیقت تم پر واضح ہونی چاہئے کہ پیدائش عالم کا
مقصد انسان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس کے باوجودلوگوں میں سے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارہ میں
بات شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یا تو خدا ہے ہی نہیں اور اگر ہے تو اس کو ہمارے ساتھ کیا
غرض ؟ اور اس بحث میں ان کے پاس نہ کوئی دلیل ہوتی ہے وَلا ھدی نہ صحف سابقہ میں سے کسی
آسمانی صحیفے کا اس کے پاس کوئی استدلال ہوتا ہے وَلا کتب منیر اور نہ قرآن کریم سے کوئی
استدلال وہ ایسا کر سکتے ہیں۔تو عقل، پہلی کتابیں جو ان میں سے سچائیاں قائم رہ گئی ہیں اور دنیا کو
روشن کرنے کے لئے جو کتاب منیر قرآن کریم میں نازل ہوئی ہے ان میں سے کوئی پختہ دلیل نکال کر
وہ اپنے موقف کی تائید میں بیان نہیں کر سکتے اور اس بات سے وہ انکار کرتے ہیں کہ یہ دنیا کسی مقصد
کے پیش نظر پیدا کی گئی ہے اور آخرت پر جو شخص ایمان نہیں لاتا اور دنیا میں ایسے انسانوں کی بڑی
کثرت ہے ) اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پیدائش انسانی کی کوئی غرض نہیں ساری دنیا
کو، کائنات کو ، موجودات کو جو پیدا کیا گیا ہے یہ بے مقصد ہے انسان اس دنیا میں آیا ہے اور مرجائے
گا اور ختم ہو جائے گا یہ قصہ ہے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۳۰۹،۳۰۸)