سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۳۹
سورة الاحزاب
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاحزاب
آیت ا تا ۴ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ياَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا
حَكِيمًانَ وَ اتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ
خيران وتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكَيْلان
پس یہ دو گروہ بن گئے۔ایک دہریوں کا اور دوسرے اُخروی زندگی پر ایمان نہ لانے والوں کا۔ایسے لوگوں کو پہلے تم خدا تعالیٰ کی ہستی کا قائل کرو۔پھر اُخروی زندگی کا قائل کرو اور پھر اُن کے سامنے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ پیش کرو تو اُن پر اثر ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔بہر حال پچھلے جمعہ
کو جو میں نے مختصر سا خطبہ دیا تھا، اُسے میں نے خلاصہ کے طور پر بیان کر دیا ہے۔جو آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں، ان میں بھی بڑا وسیع مضمون بیان ہوا ہے لیکن چونکہ میری طبیعت
خراب ہے۔مجھے اس گرمی میں بھی تکلیف ہو رہی ہے۔اس لئے زیادہ لمبا خطبہ نہیں دے سکتا۔ان آیات میں دو اور گروہوں کا ذکر ہے۔دراصل میں چاہتا ہوں کہ اگر سارے گروہ بیان نہ ہوسکیں
تو ان میں سے بنیادی طور پر جو اہم گروہ ہیں پہلے ان کو اور پھر ان کے متعلق قرآن کریم نے جو تعلیم دی
ہے اس پر روشنی ڈالوں۔میں بتا چکا ہوں کہ ایک وہ گروہ ہے جو احمد یہ کہلاتا ہے۔دوسرا وہ گروہ ہے جو
خدا تعالیٰ کو تو کسی حد تک مانتا ہے لیکن اُخروی زندگی پر ایمان نہیں لاتا۔قرآن کریم کی بہت ساری
آیات میں ان کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے بعض آیات کا میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں ذکر کیا تھا۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۰
سورة الاحزاب
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے دو گروہوں کا ذکر فرمایا ہے جو لوگ خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہیں وہ
رسول پر بھی ایمان لائیں گے۔جو لوگ رسول پر ایمان لائیں گے اور اُخروی زندگی پر ان کو یقین ہوگا۔ان کو فکر ہوگی کہ اس دُنیا کی چند روزہ زندگی کی بجائے اُخروی زندگی کی فکر کرنی چاہیے۔کیونکہ وہ ابدی
زندگی ہے۔وہ نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔جس کی نعمتیں بھی اس دنیوی زندگی کے مقابلے میں بہت
ہی اچھی ، بہت ہی بہتر اور بہت ہی زیادہ لذتوں اور مسرتوں والی ہیں۔غرض جو لوگ خدا تعالیٰ اور
اُخروی زندگی پر ایمان لاتے ہیں۔ان کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی (جیسا کہ
قرآن کریم نے بیان کیا ہے ) اسوہ حسنہ ہے۔اس طرح جو لوگ خدا تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اور
اُخروی زندگی پر بھی ایمان رکھتے ہیں مگر مسلمان نہیں وہ آگے دو گروہوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ایک کو
قرآنی اصطلاح میں کافر کہتے ہیں اور دوسرے کو منافق کہتے ہیں۔ان ہر دو گروہ نے خدا تعالیٰ پر
ایمان رکھتے ہوئے اُخروی زندگی کے لئے دُنیا میں آسمانی ہدایت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بھی
ہر وہ آسمانی ہدایت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے نازل ہوئی اس کا بھی ان میں سے
بہتوں نے انکار کیا اور اس کے خلاف بڑی جدوجہد کی اور بڑا مقابلہ کیا یہاں تک کہ اس کے خلاف
روحانی جنگ اور بعض موقعوں پر جسمانی جنگ بھی لڑی گئی۔اسی طرح پھر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ پر نازل ہونے والی شریعت کا بھی انکار کیا گیا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے
میں قرآن اور اسلام کے مقابلے میں بھی دو گروہ ہیں۔ایک کافروں یعنی منکرین اسلام کا گروہ ہے اس
گروہ میں شامل لوگ اسلام کا انکار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تو ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خدا کے رسول نہیں اُخروی زندگی تو ہے اور اس کے لئے آسمانی ہدایت کی بھی ضرورت تو ہے۔لیکن یہ
آسمانی ہدایت نہیں ہے۔جسے تم اسلام کہتے ہو۔ایک دوسرا گروہ وہ ہے جو اسلام میں شامل ہو جاتا ہے۔اس کے شامل ہونے کی بہت سی وجوہات
ہوتی ہیں۔بعض لوگ دنیوی لالچ کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ دنیوی عزتوں کے لئے
شامل ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ دنیوی مشکلات سے بچنے کے لئے اسلام میں شامل ہو جاتے ہیں
وغیرہ وغیرہ۔وہ اسلام میں شامل تو ہو جاتے ہیں۔لیکن حقیقی ایمان نہیں لاتے۔ان کی زبان پر ایمان کا
لفظ ہوتا ہے لیکن دل میں ایمان نہیں ہوتا ایسے شخص کو کہتے ہیں کہ وہ دور نگ یعنی منافق ہے۔ایک رنگی
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة الاحزاب
اس کی طبیعت میں نہیں ہوتی وہ کسی رنگ میں صاف اور سیدھا نہیں ہوتا۔نہ قولِ سدید کا پابند اور نہ
یاسی رنگ میں ساف
صراط مستقیم پر چلنے والا ہوتا ہے۔ان دو گروہوں کے متعلق بھی قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس
مضمون کو میں اپنے وقت پر انشاء اللہ بیان کروں گا۔لیکن یہاں یہ بتادینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یایھا
النَّبِيُّ اتَّقِ الله میں دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی طرف اشارہ ہے۔تقویٰ کے معنے ہیں جو چیز ایذا دینے والی یا ضرر پہنچانے والی ہے اس سے حفاظت کرنا۔ان
چیزوں سے حفاظت کا نام وقایۃ ہے۔عربی کے بعض قواعد کے لحاظ سے واؤ۔ت سے بدل جاتی
ہے۔اس کا اصل مصدر وقتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں فرمایا ہے کہ کافروں کو دیکھو، وہ تعداد میں زیادہ، دنیوی
سامانوں میں زیادہ ، جتھہ بندی میں زیادہ، سیاسی اقتدار میں زیادہ اور رعب میں زیادہ ہیں۔پھر
تاریخی روایات ان کے حق میں زیادہ ہیں۔جہاں تک تاریخی روایات کا تعلق ہے وہ ان کے نتیجہ میں
کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو اپنے آباؤ اجداد کو ایسے عقائد کا پابند نہیں پایا۔ان کو تو ہم نے بتوں کی
پرستش کرتے ہی دیکھا ہے۔ان کو تو ہم نے یہ کرتے اور وہ کرتے دیکھا ہے اور سچی بات تو یہ ہے کہ
شیطان ان کو اس قسم کی احمقانہ بات بھی سکھا سکتا ہے کہ ہم نے تو اپنے بڑوں کو ہر رسول کی مخالفت
کرتے دیکھا ہے۔ہم نے ہر رسول کا انکار کرتے دیکھا ہے اور ہم نے ہر رسول کا استہزاء کرتے دیکھا
ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے بھی کہا ہے کہ جو بھی رسول آیا۔خدا کے بندوں میں سے بہتوں نے شروع
میں اس سے استہزاء ہی کیا۔بہر حال ایک تو یہ گروہ ہے جو جتھے میں زیادہ، مال میں زیادہ، سیاسی اقتدار میں زیادہ، رعب میں
زیادہ ، رعب کے غلط فوائد حاصل کرنے میں زیادہ ہوتا ہے۔( مسلمان تو اپنے اقتدار اور اثر ورسوخ کا
غلط فائدہ اٹھا ہی نہیں سکتے ) اور پھر اسلام کے خلاف منصوبہ انتہائی طور پر خطرناک اور دل میں بڑی
سخت مخالفت کہ اسلام کو مٹادینا ہے۔دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ظاہر میں اسلام لے آتے ہیں۔لیکن اندر ہی اندر ریشہ دوانیوں
میں مصروف رہتے ہیں۔وہ اندر سے اسلام کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔وہ اسلام کی
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۴۲
سورة الاحزاب
ترقی میں رخنہ ڈالتے ہیں۔جس طرح پانی آہستہ آہستہ بنیادوں میں مار کرتا ہے اور مکان کو گرا دیتا
ہے
اسی طرح ان کا اثر بھی آہستہ آہستہ رونما ہوتا ہے۔ان کی خفیہ طور پر یہ کوشش ہوتی ہے کہ الہی سلسلوں
میں کمزوری پیدا ہو۔ایسے لوگ ظاہر میں مسلمان بھی ہوتے ہیں اور ایمان کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔یہ دونوں فتنے یا اسلام کے خلاف دونوں قسم کے منصوبے اتنے خطرناک ہیں کہ کفر کے مقابلے
میں کھڑے ہونے کے لئے پختہ ایمان کی ضرورت ہے۔ورنہ پاؤں ڈگمگا جائیں گے۔دوسرا نفاق کا
فتنہ ہے اس فتنہ سے بچنے کے لئے جہاں بڑی ہمت درکار ہے وہاں اس سے بچنا ایک اچھا نمونہ چاہتا
ہے۔کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔منافق مصلح کے روپ میں آتا ہے وہ دوست کی شکل
میں سامنے آتا ہے وہ ایک پیار کرنے والے ساتھی یا بھائی کی شکل میں سامنے آتا ہے وہ اپنے آپ کو
چھپاتا ہے۔اس کا ظاہر بڑا حسین مگر اس کا باطن ہر لحاظ اور ہر رنگ میں نہایت بے ہودہ، بھیانک
اور بدصورت ہوتا ہے۔غرض اس آیت کے لفظی اور ظاہری معنے یہ بنتے ہیں کہ اے نبی ! کافرانہ منصوبوں اور منافقانہ
ریشہ دوانیوں سے اسلام کو بچانے کی خاطر حفاظت کا ذریعہ خدا تعالیٰ کو بناؤ اور مسلمان کو یہ کہا ( جب میں
یہ کہتا ہوں تو میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مسلمان بہر حال زیادہ ہو گئے ہیں۔اس لئے فرمایا ) تم بہت ہو گئے۔پھر تم مخالفین سے کیوں ڈرتے ہو۔فرمایا: - لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب: ۲۲)
تمہارے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے۔آپ اکیلے تھے مگر مخالفین سے
بالکل نہیں ڈرے۔حالانکہ کفر کے سارے منصوبے آپ کے خلاف اور کفر کے سارے وار آپ کی
ذات پر تھے۔ہر قسم کی مخالفتوں کا آپ ہی نشانہ تھے۔اس وقت بندوق تو نہیں تھی۔مگر ہر تلوار جو
میان سے باہر
نکلتی اور وار کرتی تھی اس کا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن ہوا کرتی تھی۔فرمایا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے کو دیکھو۔آپ اکیلے تھے مگر آپ نے کافروں کی کبھی پرواہ نہیں
کی۔آپ اکیلے تھے اور آپ نے منافقوں کا مقابلہ کیا۔حالانکہ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کو بہت
سے منافقین کے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔لیکن آپ نے اپنے ساتھیوں اپنے بھائیوں اور دوستوں کو
بتایا نہیں تھا۔آپ نے اکیلے ہی منافقین کے ساتھ مہم جاری رکھی۔آخر جب نشانے کا پتہ ہی نہ ہو تو
نشانہ لگانے میں کوئی دوسرا آدمی تو شریک نہیں ہو سکتا تھا۔جب اس بات کا کسی کو پتہ نہیں تھا کہ وار
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۴۳
سورة الاحزاب
کہاں سے آ رہا ہے۔تو دوسروں کیلئے اس کے روکنے اور ناکام بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔منافقین کے متعلق صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ تھا اس لئے آپ نے خود ہی ان کا مقابلہ کیا۔یہی کہنا پڑے گا اور یہی معقول بات ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے کا فروں کا بھی مقابلہ کیا اور منافقوں کا بھی مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی صلوت آپ پر ہمیشہ ہمیش ہوتی رہیں (کسی اور پر نہ اتنی رحمتیں
اور برکتیں نازل ہوئیں اور نہ ہوں گی ) اللہ تعالیٰ کی وہ محبت اور پیار آپ کو حاصل ہوا جو کسی اور آدمی کو
حاصل نہیں ہوا۔اور یہ اللہ تعالیٰ کی وہ محبت اور پیار ہے جو امت مسلمہ چودہ سو سال سے آپ کے لئے
مانگتی چلی آ رہی ہے۔اور قیامت تک مانگتی چلی جائے گی۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے ایک عظیم نمونہ ہیں۔آپ کافروں کے مقابلے
میں اکیلے کھڑے ہو گئے۔آپ کے مخلص ساتھی تھے مگر آپ نے اُن کو نہیں بتایا کہ خدا تعالیٰ نے کن
کن منافقوں کے متعلق اطلاع دی ہے کہ یہ لوگ منافق ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ہے۔آپ نے ایک
آدھ آدمی کو بتایا اور وہ بھی اس لئے کہ اُس نے آپ کے بعد ایک لمبے عرصہ تک زندہ رہنا تھا۔اس کو
علیحدہ کر کے اور اعتماد میں لے کر اور اس سے وعدہ لے کر کہ وہ آگے اس بات کو عام نہیں کرے گا
منافقین کے متعلق بتا دیا کیونکہ آپ سمجھتے تھے کہ میری وفات کے بعد منافقین کی ریشہ دوانیاں ہوں
گی۔اس لئے کوئی نہ کوئی آدمی تو گواہ رہنا چاہیے تا کہ وہ بوقت ضرورت گائیڈنس دے سکے۔اور امت
کو اُن سے متنبہ کر سکے۔جب ایسا شخص نگا ہو کر باہر آ جائے۔( منافق بعض دفعہ نگا ہو کر سامنے بھی
آ جاتا ہے ) تو اس وقت لوگوں کو بتا سکے کہ یہ مومن نہیں یہ منافق ہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ
منافقین کے خلاف بھی اصل جنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے لڑی ہے۔پس اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ اور بھی دو گروہ ہیں۔ایک منکرین اسلام کا گروہ ہے اور
دوسرا منافقین کا گروہ ہے۔منکرین اسلام کے ساتھ ہمارا جو مجادلہ ہے اور ان کو مغلوب کرنے اور اسلام
کو غالب کرنے کے لئے جو ہماری جنگ اور جہاد ہے وہ اور قسم کا ہے اور جو منافق کے ساتھ ہماری
جنگ ہے وہ اور قسم کی ہے ویسے اصولاً تو ہم تلوار کے ساتھ جنگ نہیں کرتے ہم نے تو ان کی روح کو
اپنے قبضے میں لینا ہے ان کے جسموں کو چیلوں کے آگے ڈالنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ہم نے ان کی
تفسیر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
۴۴
سورة الاحزاب
روح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تھیلے میں لے لینا ہے۔جس طرح لوگوں نے بعض بزرگوں کے
متعلق غلط سلط کہانیاں بنا رکھی ہیں (اس کی تفصیل میں میں تو اس وقت نہیں جا سکتا جس دوست کو کوئی
کہانی یاد آ گئی ہو وہ حظ اٹھا لیں) بہر حال ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اُن کی روح جیتیں۔ہمارا یہ مقصد
نہیں ہے کہ ہم ان کی گردن کاٹیں۔تاہم یہ جو مقابلہ ہے یہ جو جیتنے کا ایک فعل ہے اس کے لئے تگ و دو کرنی پڑتی ہے اس کے لئے
کوشش کرنی پڑتی ہے اس کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں اس کے لئے انتہائی ایثار کے نمونے خدا
کے حضور اور دنیا کے سامنے پیش کرنے پڑتے ہیں۔غرض یہ بڑی سخت جنگ ہے اس کے متعلق قرآن کریم میں دوسری جگہ فرمایا ہے۔وَاغْلظ
(التوبة : ۷۳) جس کے معنے یہ ہیں کہ کفار اور منافقین کے مقابلے میں سخت رویہ اختیار کرو۔یہاں
بھی اس پوری آیت کی رو سے یا يُّهَا النَّبِی کہہ کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نمونہ بتایا ہے۔میں اس مضمون کے متعلق ابھی مزید غور کر رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ جہاں بھی یا یهَا النَّبِی کہہ کر
کوئی حکم دیا گیا ہے وہاں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کہ اس میں بڑا سخت حکم تھا۔ایک پابندی تھی اس
سے گھبرانا نہیں تمہارے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے اس کی طرف دیکھ لینا۔وہ
تمہارا سہارا بن جائے گا۔پس يَايُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ (التوبة : ۷۳)
میں لفظ غلظ کے معنے ایسی سختی کے ہیں کہ جس کے اندر کوئی چیز اثر انداز نہ ہو سکے۔مثلاً اسپینج ہے۔یہ بھی نسبتا سخت ہے۔پانی کی نسبت زیادہ سخت ہے اس کو نیچے دبانے کے لئے بھی کچھ زور لگانا پڑتا
ہے لیکن اس کے اندر پانی کا اثر چلا جاتا ہے۔اس کے اندر خلا ہے جس میں دوسری چیز داخل ہو جاتی
ہے۔پانی میں مٹی کے جو چھوٹے چھوٹے ذرے ہوتے ہیں وہ اس کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔پس سختی تو نسبتا ہے لیکن اسپنج کی سختی ایسی سختی نہیں کہ باہر سے کسی چیز کا اثر اس کے اندر داخل نہ ہو
سکے۔مگر غلظ کی رو سے کسی چیز میں ایسی سختی مراد ہے جس پر کسی چیز کا اثر نہ ہو سکے۔چنانچہ وَاغْلُظ عَلَيْهِمْ کے اس فقرے یا الفاظ کے اس مجموعہ میں دراصل دو معنے پائے جاتے۔اُس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ خود اتنے سخت ہو جاؤ کہ کفر اور نفاق کا اثر تمہارے اندر گھس نہ سکے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۵
سورة الاحزاب
دوسرے یہ کہ خود اتنے سخت بن جاؤ کہ کفر اور نفاق کی سختی کے باوجود تمہارا اثر ان کے اندر چلا جائے
اُن میں نفوذ کر جائے اور اُن کی جو ہیئت کذائی ہے اور ان کی ( چونکہ انسان ہیں اس لئے ہم کہیں گے )
جو ذہنیت اور اخلاق ہیں۔اُن کے جو منصوبے ہیں، اُن کے اندر ایک تبدیلی پیدا ہو اور جو آج کافر
ہے، وہ کل کو مخلص مومن بن جائے جس طرح حضرت عکرمہ بن گئے تھے۔اور جو آج منافق ہے وہ
کل سب کچھ قربان کرنے والا سچا مسلمان بن جائے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانے میں بہت سے لوگ نفاق چھوڑ کر سچے مومن بن گئے تھے۔تاہم کئی بد بخت نفاق کی حالت میں
فوت بھی ہو گئے تھے۔لیکن کئی ایک کو اللہ تعالیٰ نے توبہ کی توفیق عطا فرمائی اور کمزور ایمان والے پختہ
ایمان والے بن گئے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دو گروہ تو وہ تھے جن میں پہلا خدا کا انکار کرنے والا اور دوسرا اُخروی
زندگی پر ایمان نہ لانے والا اور اُس کا منکر۔ان کے علاوہ دو اور گروہ ہیں۔پہلا گر وہ خدا کو مانتا ہے۔اُخروی زندگی کو بھی مانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آسمانی شریعت بھی آنی چاہیے تا کہ اُخروی زندگی سنور
جائے لیکن وہ اپنی بد بختی کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں مانتا۔دوسرا گروہ منافقوں کا
گروہ ہے۔وہ اسلام میں دُنیوی اغراض کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔اُخروی زندگی کے سنوار نے
کے لئے شامل نہیں ہوتے پس یہ دو گروہ اور آگئے ان کے متعلق ہمیں مزید تجزیہ کرنا پڑے گا کیونکہ
قرآن کریم نے ہستی باری تعالیٰ کے متعلق بے شمار دلائل دیئے ہیں۔سارے دلائل کا احاطہ کرنا تو ایک
عمر کا بھی کام نہیں اس مضمون کا احاطہ ساری عمر کی محنت بھی نہیں کر سکتی۔تاہم تفصیلی نہیں تو کچھ انشاء اللہ
بیان کروں گا۔جہاں تک کافروں کا تعلق ہے، وہ بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔لیکن میرے اس مضمون کے لحاظ
سے وہ منکر مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ویسے جو
لوگ اللہ تعالیٰ پر نہیں لاتے ان کے متعلق جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ بھی منکر ہیں۔لیکن اس وقت وہ
منکرین مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان لاتے ہیں لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآنی شریعت پر ایمان نہیں لاتے یا وہ لوگ جو نفاق کے طور پر اسلام میں
داخل ہوتے ہیں۔
۴۶
سورة الاحزاب
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
پھر قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ منکرین یعنی کا فر بھی آگے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔اُن
کا بھی ہمیں تجزیہ کرنا پڑے گا لیکن اس وقت میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے اصلاح وارشاد اور
تبلیغ و اشاعت اسلام کے کام کا از سر نو جائزہ لے کر اس میں تیزی پیدا کرنی چاہیے ان طریقوں
سے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں۔اب مثلاً ایک دہریہ شخص ہے ہمارے پاکستان میں بھی اشتراکیت کے بڑے نعرے لگ رہے
ہیں۔اگر ایسے شخص کے سامنے آپ جا کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ پیش کریں تو وہ
کہے گا میں خدا تعالیٰ کو مانتا نہیں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کو کیسے مان لوں۔پس
جب ہم ایسے لوگوں کے پاس جائیں گے تو ان کے سامنے خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں وہ دلائل
پیش کریں گے جو قرآن کریم نے دیئے ہیں اور جنہیں اگر کسی کے سامنے صحیح طور پر پیش کیا جائے تو
میں
سمجھتا ہوں کہ کوئی عقلمند انسان انکار نہیں کر سکتا۔پھر اُن پر یہ ثابت کریں گے کہ اُخروی زندگی بھی
ماننی پڑے گی۔ورنہ اس دنیوی زندگی کا کوئی مزہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل دی ہے۔اُس نے
ہمیں گدھے کتے اور سور تو نہیں بنایا۔ہمارے اندر ہماری فطرت میں ایک ارج (URGE ) رکھی گئی
ہے۔ایک جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔کہ ہم اُخروی زندگی کے لئے کام کریں۔اگر اُخروی زندگی نہیں تھی تو
پھر جو فطرت کے اندر ایک جذبہ ہے یہ خود بخود کیسے آ گیا۔سو راور کتے میں کیوں نہیں آیا۔پھر کفر کفر میں فرق ہے۔قرآن کریم نے اسے بیان کیا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر میں حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا ہے اسی طرح نفاق نفاق میں فرق ہے کسی آدمی کا دل
پتھر کی طرح سخت ہوتا ہے اس کے دل کو نرم کرنے کے لئے وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ پر عمل کرنا پڑے گا۔کسی کے
متعلق فرمایا کہ ان کے کان بہرے یا ان کے کانوں میں ثقل اور بوجھ ہے۔یا کسی کے متعلق فرما یا وہ
اندھے ہیں۔اُن کی آنکھیں نہیں۔پس جس شخص کا کفر یا نفاق اندھے آدمی کے مشابہ ہے۔پہلے اس
کی بینائی کی فکر کرنی پڑے گی۔یعنی وہ طریق اختیار کرنا پڑے گا جس کی اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے
جو آدمی سنتا نہیں اسکے سامنے وہ تعلیم پیش کرنی پڑے گی جو قرآن کریم نے یہ کہ کر ہمارے سامنے
رکھی ہے کہ جو نہیں سنتے اُن کے سامنے یہ تعلیم رکھو۔خطبات ناصر جلد چهارم صفحه ۲۴۰ تا ۲۴۹)
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۴۷
سورة الاحزاب
آیت ۱۰ تا ۱۲، ۱۸،۱۶ ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَ تَكُم جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَكَانَ
اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرَانَ إِذْ جَاءُ وَكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَاذْ
زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا هُنَالِكَ
ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا
وَلَقَد كَانُوا عَاهَدُوا اللهَ مِنْ قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ وَكَانَ عَهْدُ اللهِ
مسئولان
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِبُكُم مِّنَ اللَّهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ
رَحْمَةً وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَ لَا نَصِيرًا
ان آیات میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔اس وقت میں مختصراً دو بنیادی باتوں کے متعلق کچھ
کہوں گا۔ایک یہ کہ اُس قسم کے ابتلا اور تشویش اور پریشانی کے حالات میں جیسا کہ جنگ احزاب کے
موقع پر پیدا ہوئے تھے یا اُس سے ملتے جلتے حالات ، جن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بعد میں بھی
پیدا ہو سکتے ہیں، اُس وقت ایک کامل مومن اور ایک کمزور ایمان والے اور منافق کے درمیان فرق یہ
ہوتا ہے جو ظاہر ہو جاتا ہے کہ تظنُّونَ بِاللهِ الظنونا اور اللہ تعالیٰ پر اُن کا گمان دو مختلف شکلوں میں
ظاہر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر ان کا یقین دو مختلف صورتیں اختیار کرتا ہے۔منافق کا جوایمان یا ایمان کی
ٹیگیشن (NEGATION) یعنی نفی اور مومن کے ایمان کی پختگی مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے اور
جس کی طرف تظنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا میں اشارہ کیا گیا ہے۔دوسری بنیادی بات یہ بتائی گئی ہے کہ منافق کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے (معاذ اللہ ) جھوٹے وعدے
کتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُّون میں جو بنیادی بات بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ
۴۸
سورة الاحزاب
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
منافق کا خدا تعالیٰ پر یقین یا اللہ تعالیٰ کے متعلق اس کا خیال یا اس کے وعدوں کے متعلق یا اس کی
قدرتوں کے متعلق یا اس کی صفات کے متعلق اس کا ایمان ایک مومن کے ایمان سے بہت مختلف ہوتا
ہے۔جو منافق ہے وہ ابتلا کے وقت یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے (نعوذ باللہ ) جھوٹا وعدہ کیا ہے۔وہ یہ تو
تسلیم کرتا ہے کہ کوئی پیشگوئی کی گئی تھی یا کوئی وعدہ کیا گیا تھا لیکن جب ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں کہ
ڈ نیوی لحاظ سے بظاہر کامیابی اور بقا اور استحکام کا کوئی امکان نظر نہیں آتا تو منافق کہہ دیتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کا وعدہ جھوٹا ہے۔تمہیں اس نے وعدے تو کچھ اور دیئے مگر آج کچھ اور نظر آ رہا ہے لیکن
مومن ایسا نہیں ہوتا۔اُس کے اظہار ایمان کے گو مختلف رنگ ہوتے ہیں۔تاہم ایسے حالات میں مومن تو یہ کہتا
ہے جیسا کہ بعد کی آیات میں ذکر کیا گیا ہے ) کہ جو خدا تعالیٰ نے وعدہ دیا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔مومن ابتلا کا احساس رکھتے ہوئے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے اور اس کے باوجود کہ شکنجے میں وہ اپنے
آپ کو جکڑا ہوا پاتا ہے کہتا ہے کہ جس خدا نے ہمیں یہ فرمایا تھا کہ اس قسم کے پریشان کن حالات پیدا
ہوں گے اسی نے یہ کہا تھا کہ میں ان پریشان کن حالات میں تمہیں کامیاب کروں گا اور تمہیں نجات
دوں گا۔اس واسطے پہلی بات جب پوری ہوئی تو دوسری بھی پوری ہوگی۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۵۳۱، ۵۳۲)
جیسا کہ میں نے بتایا ہے مسلمانوں کے لئے بہت سے امتحان اور آزمائشیں ہوتی ہیں لیکن جن
آزمائشوں کا بطور خاص میں اس وقت ذکر کر رہا ہوں وہ مادی طاقت اور زور کے ساتھ اور مادی ذرائع
سے دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل اور اسلام کو مٹانے کا منصو بہ اور آزمائش ہے یعنی یہ آزمائش کہ
دشمن مٹانا چاہتا تھا لیکن مسلمانوں نے صبر و ثبات دکھایا اور دشمن ناکام ہوا مثلاً جنگ احزاب ہے جس کا
ان آیات میں ذکر ہے جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمانوں نے یہ
عہد کیا تھا کہ وہ دشمن کو پیٹھ نہیں دکھا ئیں گے خواہ کیسے ہی حالات کیوں نہ پیدا ہو جا ئیں۔وہ ہر صورت
میں دشمن
کا مقابلہ کریں گے اور اسے پیٹھ نہیں دکھا ئیں گے چنانچہ کیسے ہی حالات احزاب کے موقع
پر پیدا ہو گئے۔قریباً سارا عرب اکٹھا ہو کر ان غریبوں اور مفلسوں اور نہتوں کو قتل کرنے کے لئے وہاں
جمع ہو گیا اور اُنہوں نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا۔مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ بھوک کے مارے وہ پیٹ پر
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۴۹
سورة الاحزاب
پتھر باندھ کر چلتے تھے۔دوسری طرف مسلمان عورتوں کی یہ حالت تھی کہ جس جگہ وہ اکٹھی کی گئیں
وہاں ان کی عزت اور عصمت کی حفاظت کے لئے بھی مسلمان سپاہی میسر نہیں تھا کیونکہ دوسری جگہ اس
کی زیادہ ضرورت تھی۔مسلمان عورت سے فرمایا کہ اگر آج تیری عزت کی آزمائش ہے اور خدا یہ
دیکھنا چاہتا ہے کہ ایک مسلمان عورت میرے راستے میں اپنی عزتوں
کو قربان کرنے کے لئے تیار ہے
یا نہیں تو وہ اس امتحان میں پورا اُترنے کے لئے تیار ہو جائیں چنانچہ وہ تیار ہوگئیں۔پھر جس وقت یہ سارا جم غفیر اور یہ سارا مجمع جو اسلام کو مٹانے کیلئے جمع ہوا تھا اور اُن کفار کی اُمیدا اپنی
انتہا کو پہنچ چکی تھی کہ بس اب وہ غالب آئے اور مسلمان مغلوب ہوئے۔ادھر مسلمانوں کے حالات
کرب عظیم کو پہنچ گئے اور وہ سمجھنے لگے کہ اگر اس وقت خدا تعالیٰ کی مدد نہ آئی تو وہ مارے جائیں گے،
اس وقت خدا کی مدد آئی اور فرشتے اس مدد کو آسمان سے لے کر آئے تو انہوں نے انہی زمینی عناصر
میں تبدیلیاں پیدا کر دیں۔وہ عناصر کہ جن کے ذرے ذرے کو انسان کے لئے پیدا کیا گیا تھا کہ وہ
ان کی تسخیر اور ان پر حکمرانی کرے، اُن
کو اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حاکم اعلیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی حفاظت اور آپ کی کامیابی کے لئے حکم ملا چنا نچہ مسلمان جن کے جسم کا ذرہ ذرہ اور رواں
رؤال مَتى نَصْرُ اللہ پکار رہا تھا وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ تمام عناصر، یہ زمین اور اس کے
ذرات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں نے تمہیں آزمایا اور تم
اس آزمائش میں کامیاب ہوئے کیونکہ تمہارے اس کرب کو میں نے عظیم بنا دیا ہے اور تمہارا امتحان
اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے، تمہارے دکھوں کا انسان تصور نہیں کر سکتا۔میں نے تمہاری یہ آزمائش اس لئے
نہیں کی کہ تمہیں دُنیا سے مٹا دیا جائے بلکہ یہ میں نے اس لئے کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ
ظاہر ہواور دُنیا خدا تعالیٰ کے اس پیار کا جلوہ دیکھے جو اُ سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
آپ کے متبعین کے ساتھ ہے۔اب دیکھیں سارے عرب قبائل اکٹھے ہو کر کمزوروں کو مٹانے کے لئے آگئے تھے۔ان کمزور
مسلمانوں نے پیٹ پر پتھر باندھے مگر دشمن کو پیٹھ نہیں دکھائی۔وہاں سے بھاگے نہیں۔اُنہوں نے
بے عزت صلح کے لئے ہاتھ نہیں بڑھایا۔کمزوری نہیں دکھائی۔شرک کی طرف مائل نہیں ہوئے کہ
خدا تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور سہارا ڈھونڈیں۔اُنہوں نے کہا ہمارا ایک ہی سہارا ہے اگر وہ مل گیا تو اس
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
سورة الاحزاب
دُنیا میں بھی کامیاب اور اگر اس دُنیا سے چلے بھی گئے تو ہمیں اُخروی انعامات تو ضرور ملیں گے اور پھر
اس حقیقی سہارے نے ان کو بے سہارا نہیں چھوڑا چنانچہ اس وقت جب کہ دشمن غالب آنے کی امید
لگائے بیٹھا تھا اور وہ خوشی سے پھولا نہیں سماتا تھا۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ملہ سے زمین و آسمان میں
ایک تغیر پیدا ہوا اور وہ جو مسلمانوں کو مٹانے کے لئے آئے تھے بھاگ نکلے۔ریت کے چند ذرے
کہہ لو، ہوا کی تھوڑی سی شدت کہہ لو یا اُن کے دلوں کے اندر فرشتوں نے جو بزدلی پیدا کی اور
مسلمانوں کا جو رعب پیدا کیا وہ کہہ لو۔غرض یہ سب اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جلوے تھے جو انسان کو
نظر آئے لیکن وہ اپنے محاصرے کے پہلے دن ہی نہیں بھاگے، وہ دوسرے اور تیسرے دن بھی نہیں
بھاگے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ نظارہ کئی دن کے بعد رونما ہوا۔یرموک کی جنگ کو لیں۔یہ پانچ دن کی جنگ ہوئی ہے اور خدا کی شان یہ ہے کہ حضرت خالد بن
ولید کو طفیل محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بتا دیا گیا تھا کہ چار دن تک
آزمائشوں کا دور ہوگا یعنی ان کے ذہن میں پہلے سے یہ تصور موجود تھا کہ چار دن دشمن کے اور پانچواں
دن ہمارا ہو گا یعنی تین پہر دشمنوں کے ہوں گے اور چوتھا پہر ہمارا ہو گا چنانچہ دشمن اپنے وزن ، اپنی
تعداد اور اپنے ہتھیاروں کے زور کے ساتھ مسلمانوں کو دھکیلتے ہوئے ان کے خیموں تک لے جاتا تھا۔مسلمانوں کی یہ حالت دیکھ کر ایثار پیشہ فدائی مسلمان عورتیں خیموں کے ڈنڈے لے کر مسلمانوں کے
سر پر مارتی تھیں کہ واپس جاؤ۔یہاں کیا لینے آئے ہو چنانچہ اگلے دن اور پھر اس سے اگلے دو دن بھی
یہی حال ہوا۔اس معرکے میں کئی مسلمان شہید ہو گئے جن میں عکرمہ اور اس کے ساتھی بھی شامل تھے
مگر کسی مسلمان نے پیٹھ نہیں دکھائی حتی کہ عکرمہ جیسے شخص نے پیٹھ نہیں دکھائی جو فتح مکہ تک اسلام کا
دشمن رہا تھا کیونکہ عکرمہ اور اس جیسے دوسرے مسلمانوں کے دل بدل گئے۔حالات مختلف ہو گئے۔اندھیروں کی جگہ نور نے لے لی۔وہ جو اسلام کے دشمن تھے ان کے دل میں محبت پیدا ہو چکی تھی۔عکرمہ اور اس کے ساتھی اس خیال سے جلتے تھے کہ انہوں نے اپنے چہروں پر اسلام دشمنی کے داغ
لگارکھے ہیں۔ان داغوں کو دھونے کے لئے خدا جانے ہمیں کوئی موقع ملتا ہے یا نہیں۔پس یہ لوگ بھی جو بعد میں آنے والے تھے ، دشمن کے مقابلے میں بھاگے نہیں۔کسی نے بزدلی
نہیں دکھائی۔وہ خدا تعالیٰ سے نا امید نہیں ہوئے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ پر بدظنی نہیں کی بلکہ کئی ایک