سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۵۱
سورة الاحزاب
نے اپنی جان دے کر مَنْ قَضَى نَحْبَه خدا تعالیٰ سے اپنا عہد پورا کر دیا اور اس طرح اُنہوں نے
اپنے لئے جنتوں کے سامان پیدا کئے اور پیچھے رہنے والوں کے لئے فتح کے سامان پیدا کر دیئے۔غرض اس جنگ میں جب مسلمانوں کا کرب اپنی انتہا کو پہنچ گیا اور تمثیلی زبان میں وہ آخری وقت
یعنی عصر کا وقت آ گیا تو کہنے والے کہتے ہیں کہ اس وقت یرموک کے میدان میں رومی اپنے پیچھے شاید
ڈیڑھ لاکھ لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے تھے حالانکہ پہلے چار دنوں میں رومی یہ سمجھتے تھے کہ مسلمان تو مٹھی
بھر ہیں یہ بچ کر کیسے جائیں گے وہ سمجھتے تھے کہ ہم اڑھائی لاکھ ہیں اور مسلمان صرف چالیس ہزار اس
لئے وہ مسلمانوں کو مٹادیں گے غرض اس نیت کے ساتھ رومی آئے تھے کہ اس میدان میں سارے
مسلمانوں کو قتل کر دیں اور اس فتنے کو (جو اُن کے نزدیک فتنہ تھا) ہمیشہ کے لئے مٹادیں گے مگر جسے وہ
فتنہ سمجھتے تھے اور جس کے مثانے کے درپے تھے، اس نے اُن کے خون کو کھاد بنا کر انہی کے علاقوں
میں اسلام کے درختوں کو بویا۔جنہوں نے بڑے اچھے پھل دیئے (کھا دہی پڑی نا! کیونکہ ہم کہتے
ہیں کہ بکرے کا خون اگر DECOMPOSED (ڈی کمپوزڈ) ہو کر درختوں کی جڑوں میں ڈالا جائے
تو بڑی اچھی کھاد ثابت ہوتا ہے۔چنانچہ اسلام کا یہ دشمن انسانیت کے لئے اور تو کسی کام نہیں آیا مگر
جب اسلام کا باغ ان علاقوں میں لگا تو اس وقت اس نے کھاد کا کام دیا۔ان کی نسل سوچتی ہو گی کہ یہ
لوگ کن بلند نعروں کے ساتھ اور بظاہر کس ہمت کے ساتھ اور کس ولولے اور عزم کے ساتھ اور
پادریوں کے ہر قسم کے جوش دلانے کے بعد اسلام کو مٹانے کے لئے وہاں گئے تھے مگر نا کام ہوئے
اور خدا تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ اور اس کے پیار کے جلوے جنگ کے میدانوں میں بھی ہمیں نظر آتے
ہیں۔دشمنان اسلام تو بد بخت تھے لیکن ہمارے لئے خوش بختی کے سامان پیدا کر گئے اور ہمارے لئے
خوش قسمتی کے محلوں کے دروازے کھول گئے۔تاہم یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب مسلمانوں کا کرب، کرب عظیم بن گیا تھا۔دُکھ اور تکلیف اپنی
انتہا کو پہنچ گئی تھی۔اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کا انعام نازل نہیں ہوتا ورنہ ایک کمزور ایمان والے اور ایک
پختہ اور سچے ایمان والے آدمی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوسکتا۔بہر حال ایک مسلمان نے خدا تعالیٰ
سے یہ عہد کیا ہے کہ وہ دشمن کو پیٹھ نہیں دکھائے گا چنانچہ جب تک اللہ تعالیٰ اس دعوی کی پوری طرح
آزمائش نہ کرے، اس کی نصرت نازل نہیں ہوتی۔پیٹھ نہیں دکھائے گا“ کا عہد وہی آدمی کرتا ہے
۵۲
سورة الاحزاب
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
جس کا خدا تعالیٰ کی قدرتوں پر کامل بھروسہ ہوتا ہے۔تبھی وہ کہتا ہے کہ خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو جائے
میں دشمن کو پیٹھ نہیں دکھاؤں گا۔وہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے ضرور پورے ہوں گے کیونکہ وہ
سچے وعدوں والا اور کامل قدرتوں والا ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ کسی وقت یہ فیصلہ کرے کہ میں اپنے
وعدوں
کو پورا نہیں کروں گا۔یہ تو ایک عیب ہے اور خدا تعالیٰ ہر قسم کے عیوب سے پاک ہے۔اسی
طرح یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ وہ کہے کہ میں اپنا وعدہ پورا کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ میری قدرت سے باہر ہے
کیونکہ وہ تو ساری قدرتوں
کا مالک ہے۔پس وہ سچے وعدوں والا بھی ہے اور کامل قدرتوں والا بھی ہے،
اس لئے اس کی صفات کی اسی معرفت کے بعد یہ عہد کیا جاتارہا ہے کہ مسلمان اپنے دشمن کو پیٹھ نہیں
دکھائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ تو ٹھیک ہے کہ میں تمہیں آزماؤں گا چنانچہ قرونِ اولیٰ کے بعد کی
تاریخ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی ہر آزمائش کے وقت سچے مسلمان
نے بیٹھ نہیں دکھائی۔یوسف بن تاشفین کا واقعہ ہے جو سپین میں رونما ہوا۔وہ افریقہ کے رہنے والے تھے۔میں نے
تمثیلی رنگ میں عصر کے وقت کا ذکر کیا ہے مگر ان کے اس واقعہ میں عملاً عصر کا وقت ہی تھا جب انہیں
اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوئی۔یہ واقعہ اس طرح ہوا کہ جب پین کے حالات خراب ہو گئے تو مسلمانوں نے یوسف بن تاشفین
سے درخواست کی کہ ہماری مدد کریں چنانچہ وہ قریباً بارہ ہزار گھوڑ سوار فوج لے کر وہاں پہنچ گئے ، عیسائی
بادشاہ ساٹھ ستر ہزار کی فوج لے کر حملہ آور ہوا۔بڑی زبر دست جنگ ہوئی جس میں بظاہر دشمن کا پتہ
بھاری تھا۔تاریخ بتاتی ہے کہ اس موقع پر یوسف بن تاشفین نے یہ سمجھا کہ آج مجھے اپنی عمر میں شاید
پہلی شکست نہ ہو جائے کیونکہ دشمن کا دباؤ بڑا شدید تھا۔عیسائی مسلمانوں کو مار رہے تھے۔انہیں قتل کر
رہے تھے اور پیچھے ہٹا رہے تھے مگر اس سارے دباؤ اور ان تیزیوں کے باوجود جود شمن مسلمانوں کے
خلاف دکھا رہا تھا اس پر انہوں نے پیٹھ نہیں دکھائی عیسائی سمجھتے تھے کہ آج وہ غالب آگئے اور سپین
سے مسلمان کو گو یا مٹا دیا۔یوسف بن تاشفین کا یہ واقعہ مسلمان کی سپین میں ہلاکت سے کئی صدی پہلے کا ہے گو اس وقت بھی
یہی حالات پیدا ہو گئے تھے۔جو بعد کی صدی میں زیادہ بگڑ گئے اور مسلمانوں کو ان کی غفلتوں اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳
سورة الاحزاب
کوتاہیوں اور گناہوں کے نتیجہ میں ایک عذاب کا اور اللہ تعالیٰ کے غضب کا سامنا کرنا پڑا۔بہر حال یوسف بن تاشفین سمجھتے تھے کہ عمر میں پہلی شکست ہو رہی ہے اور ادھر عیسائی بادشاہ یہ سمجھتا
تھا کہ آج ( بزعم خویش ) عیسائیت اور اسلام کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ہم نے مسلمانوں کو مٹادیا ہے۔یہ باہر
سے مدد دینے آئے تھے اپنے مسلمان بھائیوں کو۔ہم نے ان کو بھی شکست دے دی ہے۔چنانچہ عصر
تک یہی حال رہا پھر اللہ تعالیٰ کے فرشتے ایک نئی شان میں آئے کیونکہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي
شأن (الرحمن: ٣٠) اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہر جلوہ نئی شان رکھتا ہے چنانچہ عصر کے وقت عیسائی فوج
بھاگ نکلی حالانکہ اس سے پہلے وہ سارا دن مسلمانوں کو مارتے اور دباتے رہے تھے لیکن مسلمانوں کی
تکلیف جب اپنی انتہا کو پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ جو سچے وعدوں والا اور کامل قدرتوں والا ہے وہ مسلمانوں
کی مدد کو آیا۔اُس نے ان کا امتحان لے لیا تھا اس لئے فرما یا تم کامیاب ہو گئے۔اب لو میرا انعام
چنانچہ رومی بھاگے اور یوسف بن تاشفین اور اس کے آدمی ( با وجود اس کے کہ کچھ تو شہید ہو گئے تھے
اور کچھ ویسے بھی تعداد میں کم تھے مگر چونکہ وہ ایمان پر قائم تھے اس لئے ) ساری رات دشمن کو مارتے
مارتے ان کا پیچھا کیا اور قریباً پچاس میل کے فاصلہ پر ایک دریا تھا اُن کا خیال تھا کہ ہم وہاں تک اُن کا
پیچھا کریں گے چنانچہ دشمن کا ساٹھ ستر ہزار فوج میں سے کل پانچ سو عیسائی دریا پار کر سکے۔شاید کچھ
دائیں بائیں سے بھی نکلے ہوں گے لیکن ان کی اکثریت ماری گئی۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۴۵ تا ۵۰)
آیت ۲۲ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا
اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرا
حصول رحمت کی ایک اور راہ خدا تعالیٰ نے (جسے شاہراہ کہنا چاہئے جو بڑی وسیع ہے اور برکتوں والی
ہے) ہمیں یہ بتائی ہے کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں تو ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیروی کرنی چاہئے۔رجا کے معنی ہیں یہ امید اور یقین رکھنا کہ مسرت کے سامان پیدا ہوں گے ان معنی
کی رو سے پر جوا اللہ کے معنی یہ ہوں گے کہ ہر وہ شخص جو امید اور یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے
لئے مسرت کے سامان اپنے فضل اور رحمت سے پیدا کرے گا تو اسے یہ یادرکھنا چاہئے کہ رحمت کے یہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۴
سورة الاحزاب
سامان اس کے لئے اسی صورت میں پیدا ہو سکتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع
کرنے والا ہو۔یہاں پر جو اللہ کے متعدد معانی کئے جاسکتے ہیں اپنی تفاصیل کے لحاظ سے ان متعدد معانی میں
سے آج کے لئے میں نے پانچ معنوں کا انتخاب کیا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب اور نقص سے منزہ
ہے کوئی عیب ہم اس کا مل ہستی کے متعلق اپنے تصور میں بھی نہیں لا سکتے وہ پاک ہے اور پاکیزگی سے
محبت رکھتا ہے اور پاک ہی کو قرب عطا کرتا ہے۔پس جس شخص نے خدا تعالیٰ کی رحمت کو حاصل کرنا ہو
اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ بھی ایسے رنگ میں پاک ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ جس سے کوئی چیز
چھپی نہیں رہ سکتی اسے ہر زاویہ سے پاک یا پاک ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے یہ پاکیزگی اگر
ہم نے حاصل کرنی ہو تو اس کے لئے ہمارے واسطے ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی سچی پیروی کرنے والوں میں سے بن جائیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں۔اس کی سچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے کہ جیسا ایک صاف اور شفاف
دریا کا پانی میلے کپڑے کو“۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۳)
جس طرح پانی اگر صاف اور پاکیزہ ہو اور کپڑے کو پتھروں پر مار مار کر دھویا جائے اور اسے
صاف کرنے پر پوری توجہ دی جائے تو برف کی طرح وہ کپڑا صاف ہو جاتا ہے اسی طرح نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے آپ نے جو اُسوہ دنیا میں قائم کیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے
آپ کی بتائی ہوئی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے ہم اپنے نفس کو اپنی روح کو اس رنگ میں پاک کر
سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی نگاہ اس پر پڑے تو جو اللہ کے ایک معنی یہ ہوئے کہ جو شخص اس
پاک ذات سے تعلق پیدا کرنا چاہتا ہے اسے یہ یادرکھنا چاہیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور
پیروی ضروری ہے جو شخص آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتا یا کم از کم کامل اتباع کرنے کی
کوشش نہیں کرتا اس کے اندر بہت سی ایسی ناپاکیاں رہ جائیں گی جو اللہ تعالیٰ کو بیزار کرنے والی ہوں
گی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اسے محروم کر دینے والی ہوں گی اس لئے اگر اس پاک کی محبت
چاہتے ہو تو اس پاک نمونہ کی کامل اور مکمل اتباع کرو اس کے بغیر خدا تعالیٰ تم سے رحمت کا سلوک نہیں
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
کرے گا۔سورة الاحزاب
يرجو اللہ کے تفصیلی معنی ہم یہ بھی کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک ایسا نور
عطا کیا ہے جو کائنات میں سے کسی اور کو عطا نہیں ہوا اس لحاظ سے انسان تمام مخلوقات میں ممتاز ہے یہ
نور دنیا کی کسی اور چیز کو نہیں دیا گیا حتی کہ سورج میں بھی یہ نور نہیں چاند میں بھی نور نہیں ہیروں میں بھی
یہ نور نہیں دنیا کی کسی شئی میں بھی وہ نور نہیں جو انسان کو دیا گیا انسانوں میں سے جس نے اس نور کو اتم
طور پر اور اکمل طور پر اور ارفع اور اعلیٰ طور پر حاصل کیا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو جو شخص یہ
چاہتا ہے کہ اللہ جو نُورُ السّموت ہے اس کے نور سے حصہ لے اللہ تعالیٰ کے نور کی کرنیں اسے
ڈھانک لیں اس نور کی چادر میں شیطانی وسوسہ داخل نہ ہو سکے اور ظلمات میں سے کوئی ظلمت اس کے
خانہ دل کا رخ نہ کر سکے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ جو کامل اور مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کا نور بن کے
دنیا میں نور پھیلانے کے لئے مبعوث ہو اصلی اللہ علیہ وسلم۔اس کی وہ اتباع کرے کیونکہ جو شخص اس کی
اتباع کرتا ہے وہ اس کی اتباع کے طفیل اللہ کے نور سے اسی طرح اپنی استعداد کے مطابق اور اپنے
مجاہدہ کے مطابق نور حاصل کرتا ہے جس طرح کامل مجاہدہ ، کامل محبت ، کامل فدائیت اور کامل ایثار کے
نتیجہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے نور کو حاصل کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں۔ہر ایک روشنی ہم نے رسول نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص پیروی
کرے گا وہ بھی پائے گا اور ایسی قبولیت اس کو ملے گی کہ کوئی بات اس کے آگے انہونی
نہیں رہے گی زندہ خدا جولوگوں سے پوشیدہ ہے اس کا خدا ہوگا اور جھوٹے خدا سب اس
کے پیروں کے نیچے کچلے اور روندے جائیں گے وہ ہر ایک جگہ مبارک ہوگا اور الہی
قوتیں اس کے ساتھ ہوں گی۔“ (سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۸۲ ۸۳)
تو اگر کوئی شخص یہ خواہش رکھتا ہو کہ وہ اللہ کے نور سے حصہ لے جونور کہ اس دنیا کی نیک راہوں کی
نشاندہی کرتا ہے اور دوسری زندگی میں بھی جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
وَبِايْمَانِهِمْ (الحديد: ١٣)
یہاں بھی وہ نور قرب کی راہوں کو منور کرتا اور اس کے نتیجہ میں شیطانی راہوں پر اندھیرا چھا جاتا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۶
سورة الاحزاب
ہے ہر سیدھی راہ نظر آنے لگتی ہے یہ نور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے ہم حاصل کر سکتے
ہیں اسی واسطے ہر وہ شخص جس کے دل میں ایسی خواہش پیدا ہو اس کو اللہ تعالیٰ اس طرف متوجہ کرتا ہے
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے ایک نمونہ ہیں اس اُسوہ کے مطابق تم اپنی زندگیوں کو ڈھالو
تو اللہ تعالیٰ سے اس حسین اور عجیب اور روشن نور کو حاصل کر سکو گے جو انسان کو ہر قسم کی ہلاکت سے
بچاتا ہے۔لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللہ کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ ہر وہ شخص جو اللہ کی امید رکھتا ہے اللہ تعالیٰ سے تعلق
پیدا کرنا چاہتا ہے اسے یادرکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے زندہ اور پاک تعلق پیدا کرنے کے لئے اس کی
ذات اور اس کی صفات کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے اور اگر کوئی شخص اس جگہ نہ پہنچے جہاں سے
یہ معرفت حاصل ہو سکتی ہے تو وہ اندھیرے میں بھٹکتا رہے گا ضال ہو جائے گا ایسے شخص کو یہ یاد رکھنا
چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معرفت کا ایک خزانہ دے کر اس دنیا میں مبعوث
کیا ہے اور آپ کی بعثت کے بعد کسی اور کے پاس یہ خزانہ تو کیا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی باقی نہیں رہا
اور اس فضیلت کی چابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی اور اس تالے کے اوپر خدا کے فرشتوں کا پہرہ
ہے اگر کوئی شخص اس خزانے میں داخل ہو کر اس خزانے سے حصہ لینا چاہتا ہے تو اس کے لئے ضروری
ہے کہ پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی کنجی حاصل کرے پھر اس کے لئے ممکن ہو گا کہ وہ
خزانہ کوکھولے اور اس میں داخل ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو چابی اس خزانہ کے لئے دی گئی ہے اس کا
نام ہے۔اسوہ رسول ، یہی چابی ہے جس سے معرفت کے خزانے کھولے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ جو شخص خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اسے یہ یادرکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق کے
قیام سے پہلے اس کی ذات اور اس کی صفات کا عرفان ضروری ہے اور یہ معرفت حاصل نہیں ہو سکتی
جب تک کہ اس معرفت کے خزانہ کی چابی اس کے پاس نہ ہو اور چابی اس کو ملتی ہے جو محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزارتا ہے پس اگر تم خدا سے زندہ تعلق رکھنا
چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ تم اس اُسوہ کو اپناؤ اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو گزارو
اور اپنے ماحول میں بھی اسے قائم کرنے کی کوشش کرو۔لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللہ کے چوتھے معنی یہ ہیں کہ جوشخص بھی سچی نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۷
سورة الاحزاب
لئے ضروری ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی پیروی کرے کیونکہ آپ کی پیروی ہی کے
نتیجہ میں ظلماتی پردے اٹھتے ہیں اور اسی جہان میں سچی نجات کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے اس پر بڑی روشنی ڈالی ہے کہ اس وہم میں
مبتلا رہنا کہ اس دنیوی زندگی میں بے شک ہم ہر قسم کے اندھیروں میں بھٹکتے رہیں اُخروی زندگی میں
ہمیں نور ملے گا اور نجات حاصل ہوگی یہ غلط ہے جس شخص کو وہاں جنت ملتی ہے اس کو اس دنیا میں بھی
جنت ملتی ہے جس شخص کو وہاں نور حاصل ہونا ہے اس کے لئے نور کے سامان اسی دنیا میں پیدا کئے
جاتے ہیں جس نے وہاں نجات حاصل کرنی ہے اس کے لئے نجات کے آثار اسی زندگی میں نمایاں
طور پر نظر آنے لگ جاتے ہیں اور ایسا شخص جہل اور غفلت اور شبہات کے حجابوں سے نجات پا کر حق
الیقین کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور نجات کے آثار اسی شخص کے لئے نمایاں ہوتے ہیں جو نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتا ہے آپ کی سنت کی اتباع کرتا ہے یہ محض ایک دعوی ہی نہیں بلکہ اس دعویٰ
کے ثبوت کے لئے ایک تو ماضی کے شواہد ہیں حال کے آثار ہیں اور مستقبل کے چیلنج ہیں جو جماعت
احمدیہ کی طرف سے ہر اس غیر مذہب، ہر اس شخص کے سامنے رکھے گئے ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی اتباع کے بغیر نجات حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے یا ایسا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے کہ اگر واقع
میں تم اسلام سے باہر رہ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات حاصل کر سکتے ہو تو
نجات کے کچھ آثار بھی تو ظاہر ہونے چاہیں ان میں ہمارا مقابلہ کر لو اگر اس دنیا میں تمہیں یہ نجات
حاصل نہیں نہ اس کے کوئی آثار دکھا سکتے ہو اگر اس دنیا میں ایک سچے مسلمان کو نجات حاصل ہو سکتی
ہے اور اس کے آثار اس کی زندگی میں پائے جاتے ہیں تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ وہ مذہب یعنی اسلام
جس کی پیروی سے اور وہ رسول جس میں فنا ہو کر جس کے اُسوہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال
کرنجات کے یہ آثار ہماری زندگی میں نمایاں ہوتے ہیں وہی سچا رسول ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا
قرب حاصل کیا جا سکتا ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ھڈرز فیلڈ (انگلستان) میں جماعت کے
پریذیڈنٹ نے ( جو بڑے مخلص تھے چند دن ہوئے اچانک وفات پاگئے ہیں اللہ ان کے درجات
بلند کرے) ایک پریس کانفرنس کا بھی انتظام کیا تھا اور غیر مسلموں کو بھی مدعو کیا تھا وہاں سوشل ورکر
ادھیڑ عمر کی انگریز عورت نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ ایک سچے عیسائی اور ایک سچے مسلمان میں کیا فرق
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۸
سورة الاحزاب۔ہے؟ میں خوش ہوا کہ اس نے عیسائی اور مسلمان کے فرق کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ” سچے کی زیادتی کی
ہے میں نے اس کا سوال دہرایا کہ تم مجھ سے ایک سچے عیسائی اور سچے مسلمان کے مابین کا فرق
دریافت کر رہی ہو اس نے کہا کہ ہاں آپ ٹھیک سمجھے ہیں تو میں نے اس کو جواب دیا کہ تم ایک عورت
ہو میں ایک عورت کی ہی مثال دیتا ہوں میں نے اپنی ایک احمدی بہن کی مثال دی تھی جس نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اپنے رب کی محبت کو کچھ اس طرح پا یا تھا کہ ایک ہی رات میں اسے
تین بار اللہ تعالیٰ نے خبر دی اور وہ دعا میں مشغول رہی جب تک کہ اس کے دل کو تسلی نہیں ہو گئی۔پھر میں نے اس سے کہا کہ یہ ایک مثال ہے اور تمہیں سمجھانے کے لئے مثال بھی ایک عورت کی
ہے تم ساری عیسائی دنیا میں کوئی ایک مثال اس
قسم کی ہمیں دکھا دو تو ہم کہیں گے کہ تمہارے پاس بھی
کوئی چیز ہے تو ایک ایسے مسلمان کی زندگی میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والا اور
آپ کے نمونہ کے مطابق اپنی زندگی کو بتانے والا ہے صحیح اور سچی نجات کے آثار ظاہر ہونے لگ
جاتے ہیں اور یہ تسکین یہ مسرت یہ سکون قلب یه نور فراست یہ محبت کے جلوے جو وہ اپنی زندگی
میں دیکھتا ہے یہی ہیں جو اس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فدائی بنا دیتے ہیں۔ہمارا رسول کس قدر بزرگ ہے کہ جس کی اطاعت سے جس کی دس دن کی پیروی سے وہ آسمانی
برکات ملتی ہیں کہ جو ہزاروں برس کی دوسرے مذاہب کی پیروی سے انسان
کو نہیں مل سکتیں یہ محض
دعوی نہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ایک مثال اس عیسائی کو دی تھی بغیر تفصیل میں جانے کے آج
بھی میں نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنا
آپ کے اُسوہ پر چلنا یہ نہیں کہ صرف محبت کا دعوی ہو محبت بڑی قربانی چاہتی ہے دیکھو چھوٹی چھوٹی
محبتیں قربانی چاہتی ہیں ایک ماں اپنے بچے سے پیار کرتی ہے بچہ بیمار ہو جائے تو وہ سو نہیں سکتی
سرہانے بیٹھی رہتی ہے یہ ایک چھوٹی سی محبت ایک ماں کی اپنے بچوں میں سے ایک بچے کی محبت جس کا
مظاہرہ ہو رہا ہے اس کے معاوضہ میں اس ماں نے کیا لینا ہے صرف یہ تسلی کہ شاید یہ بچہ جو ہے اس سے
میں بھی کسی وقت آرام پاؤں گی یہ خواہشات ہمیشہ پوری نہیں ہوا کرتیں بعض خاندانوں میں یہ پوری
ہو جاتی ہیں بعض میں پوری نہیں ہوتیں لیکن یہاں تو ایک یقینی چیز ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا
نتیجہ ہماری زندگی میں ظاہر ہوتا ہے ہم جو محبت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کرتے ہیں اس محبت
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۵۹
سورة الاحزاب
کے نتیجہ میں قرآن کریم کے وعدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کی محبت کے جلوے ہم دیکھنا شروع کر دیتے
ہیں۔پھر حقیقی محبت اور سچا تعلق ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے خدا سے جو زندہ طاقتوں والا
خدا ہے پیدا ہو جاتا ہے۔تو لِمَن كَانَ يَرْجُوا الله جو شخص یہ خواہش رکھتا ہو کہ اس کے اندر ایک ایسی
تبدیلی ہو جائے کہ اس کے لئے اسی دنیا میں نجات کے آثار نمایاں ہونے شروع ہو جا ئیں اس کے
لئے یہ ضروری ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آ جائے آپ کی محبت میں فنا ہو
جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔جو شخص اپنی نجات چاہتا ہے وہ اس نبی سے (یعنی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )
سے غلامی کی نسبت پیدا کرے یعنی اس کے حکم سے باہر نہ جائے اور اس کے دامن
اطاعت سے اپنے تئیں وابستہ جانے جیسا کہ غلام جانتا ہے تب وہ نجات پائے گا۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۱)
اور جب وہ نجات پا جائے گا تو اس کے آثار کیا ظاہر ہوں گے اس زندگی میں ایک پاک زندگی
ایسے لوگوں کو عطا کی جائے گی اور نفسانی جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گے۔ایک اور معنی لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللہ کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ حقیقی زندگی اور حقیقی حیات ہے اور وہ
الحی ہے وہ زندہ ہے کسی کی احتیاج کے بغیر اور ہر دوسری چیز جو ہے اس کی زندگی اللہ تعالیٰ کے منشاء
اور اس کے ارادے اور اس کے حکم کی احتیاج رکھتی ہے تو جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس زندہ خدا جو زندہ
طاقتوں والا اور زندہ قدرتوں والا خدا ہے اس سے اس کا تعلق قائم ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ
ایسے بھی روحانی زندگی مل جائے کیونکہ زندہ کا تو زندہ سے تعلق قائم ہوجاتا ہے لیکن زندہ کے ساتھ مردہ
کا تعلق ہمارے تصور میں نہیں آتا یہ شخص اگر روحانی زندگی چاہتا ہے تو اس کے لئے ایک ہی در ہے
وہاں وہ جا کر اطاعت کے اُسوہ کی پیروی کی بھیک مانگے اور وہاں جا کے اپنی جبین نیاز جھکائے اور
اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے کہ اے خدا تو زندہ طاقتوں والا اور زندہ قدرتوں والا خدا ہے اور اے
میرے رب تو نے ہمارے اس محسن کو بھی ایک ابدی زندگی عطا کر کے اس دنیا میں مبعوث کیا ہے جس
کے فیض کبھی ختم نہیں ہوتے اور ہمیشہ کے لئے جاری ہیں ہم جانتے ہیں کہ جب تک ہم روحانی طور پر
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۶۰
سورة الاحزاب
مردہ رہے ہم تیرے ساتھ زندہ تعلق تو قائم نہیں کر سکتے اس نبی کے طفیل ہی یہ فیض حاصل ہوسکتا ہے
اس کے بغیر تو حاصل نہیں ہوسکتا پس اے ہمارے رب ہم کو یہ طاقت بخش اور توفیق عطا کر کہ ہم
تیرے اس نبی کی اتباع ایسے رنگ میں کر سکیں جس رنگ میں تو چاہتا ہے کہ ہم کریں اور اس کے نتیجہ
میں اے ہمارے ربّ روحانی طور پر ہمیں زندہ کر دے تاکہ ہمارا تعلق تیرے ساتھ قائم ہو جائے تو
یہاں یہ فرمایا کہ جو شخص روحانی زندگی کے نتیجہ میں زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اس کے
لئے ضروری ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی پیروی کرے قرآن کریم نے بڑی
وضاحت سے یہ بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض کے ذریعہ ہی یہ روحانی زندگی حاصل
کی جاسکتی ہے
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۶۲ تا ۲۶۸)
قرآن کریم سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ اس انسان کے لئے جو اپنے رب کریم کی معرفت رکھتا ہے اللہ
ہی کافی ہے کسی اور کی اسے ضرورت نہیں۔جہاں تک انسان کا اپنے رب پر کامل توکل کا تعلق ہے اس سلسلہ میں خدا تعالیٰ کی کامل عبودیت
اختیار کرنی پڑتی ہے یعنی انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو فطری قومی دیئے ہیں وہ سب خدا تعالیٰ کے رنگ
میں رنگین ہوں اور انسان اپنی طاقت اور اپنے دائرہ استعداد کے اندر اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر
بننے کی کوشش کرے لیکن جب تک ہمارے سامنے کوئی نمونہ نہ ہوتا اس وقت تک ہمارے لئے خدا کی
صفات کا مظہر بننا مشکل ہو جاتا اس لئے جہاں بنیادی حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے
کافی ہے وہاں اس صداقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ایک کامل نمونہ کے بغیر انسان اللہ تعالیٰ تک
پہنچ نہیں سکتا۔اسے یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ کن راہوں کو اختیار کر کے اور کس طرح وہ اپنے رب کریم
تک پہنچے۔پس دوسری چیز جو ہمارے لئے ضروری ہے وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہے اور اس کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کامل اسوہ کے طور پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمارے سامنے
رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:-
لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ یہ ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جلال اور
آپ کی عظمت شان اور جب پہلے بزرگ انبیاء پر آپ کی شان کو ظاہر کیا گیا تو انہوں نے بھی آپ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۱
سورة الاحزاب
کے وجود میں خدا تعالیٰ کے کامل نور کو مشاہدہ کیا اور بہتوں نے کہا کہ اس کا آنا خدا کا آنا ہوگا۔پس لقد
كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ اسْوَةٌ حَسَنَةٌ کے مطابق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی
شریعت کے ہر حکم پر احسن رنگ میں عمل پیرا ہو کر اور اپنی فطرت کی ہر قوت اور استعداد کو کامل نشود نما
دے کر اور اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ میں کامل طور پر فنا کر کے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایک ایسا بلند اور ارفع
مقام پیدا کیا کہ آپ رہتی دنیا تک نوع انسانی کے لئے بطور شفیع کے قرار دیئے گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شفاعت کے مضمون کو بڑے حسین پیرائے میں کھول کر بیان کیا
ہے۔یہ مضمون تو میں اپنے کسی آئندہ خطبہ میں انشاء اللہ اور اُسی کی توفیق سے بیان کروں گا۔اس
وقت میں مختصر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بطور اسوہ کے ہمارے لئے کافی
ہیں کسی اور کے اُسوہ کی احباب جماعت احمدیہ کوضرورت نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے ان راہوں کو اختیار کرنا ضروری ہے جو انسان کو خدا تعالیٰ
تک پہنچاتی ہیں اور ہر وہ راہ جو خدا تک پہنچاتی ہے اس پر ہمیں آج بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش
پاشثبت نظر آتے ہیں۔میں نے لندن میں غیر مسلم دنیا سے جو زیادہ تر عیسائی دنیا ہے، یہی کہا تھا کہ جن
راہوں پر چل کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خدا کے پیار کو حاصل کیا ان راہوں پر آپ
کے نقش پا آج بھی نظر آتے ہیں۔آپ کے نقش پا پر چلو تم خدا کے پیار کو حاصل کرلو گے۔خدا تعالیٰ
نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کامل فطرت عطا کی تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ
کو یہ توفیق بھی
عطا کی کہ آپ اپنی اس کامل فطرت کی کامل نشو ونما کریں اور بنی نوع انسان کے لئے ایک کامل اسوہ
بن جائیں۔آپ کا یہی کامل اور حسین اُسوہ دراصل آپ کے شفیع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔شفیع کے
معنے یہ ہیں کہ ایک طرف خدا تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا کر کے صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم بن جانا اور
دوسری طرف نوع انسانی کی ہمدردی کا اس قدر شدت کے ساتھ وجود میں موجزن ہونا کہ ہر قسم کی
بھلائی اور خیر پہنچانے کی تڑپ کے نتیجہ میں ہر قسم کی خیر اور بھلائی پہنچا دینے کی راہ کو کھول دینا، یہ
دونوں قو تیں آپ کی زندگی اور ہستی کے دو پہلو ہیں جو آپ کے مقامِ شفاعت پر دلالت کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ سے سارے فیوض کو حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہوئے عملاً حاصل کر بھی لینا اور ان تمام
فیوض کو بنی نوع انسان کی طرف پہنچانے کی قابلیت رکھتے ہوئے ایک ایسا نمونہ دنیا کے سامنے رکھ دینا
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
۶۲
سورة الاحزاب
کہ خدا تعالیٰ کے پیار کو ہر دروازے سے حاصل کرنے کے لئے سہولت پیدا ہو جائے اور یہی وہ کامل
نمونہ ہے جو صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں پایا جاتا ہے۔پس پہلا پیار ہمارا اپنے رب کریم سے ہے اور پھر اس سے ہے جس نے ہمارے رب کی ہمیں
را ہیں دکھا ئیں یعنی محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔آپ نے اپنے رب سے اس قدر پیار کیا کہ کسی اور
انسان نے اس قدر پیار کر کے خدا تعالیٰ کے اتنے نور کو حاصل نہیں کیا جتنا آپ نے کیا اور پھر اس نور کو
آگے قیامت تک پہنچانے کے سامان بھی پیدا کر دیئے۔غرض ہمارے لئے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کافی ہیں۔کسی اور کی ہمیں ضرورت نہیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۵۰۳ تا ۵۰۵)
آپ قیامت تک کے انسانوں کے لئے اسوہ ہیں۔لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ
لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا۔جو اللہ اور اخروی دن سے ملنے کی امید رکھتا ہو
اور اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرتا ہو اللہ تعالیٰ کے رسول میں ایک اعلیٰ نمونہ ہے جس کی پیروی کرنی چاہیے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم رہتی دنیا تک، قیامت تک کے انسان کے لئے اسوہ
ہیں۔اسوہ ہیں حسن اعلیٰ نمونہ کامل نمونہ، ایک ایسا نمونہ جس میں ہر فطرت، ہر قابلیت اور استعداد
اپنے لئے قابل پیروی راستہ تلاش کر سکتی ہے یعنی جو ہدایت کی راہوں میں
ترقی یافتہ ہیں وہ حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے آزاد نہیں ہو جاتے۔یعنی اسی طرح محتاج ہیں جس طرح ایک
مبتدی جو کل مثلاً کلمہ پڑھ کے ایمان لایا۔بڑا عظیم اسوہ ہے۔اس کو سمجھانے کے لئے میں یہ بتادوں
کہ معراج میں جو آپ کا مقام بتایا گیا وہ عرشِ ربّ کریم ہے یعنی ساتویں آسمان سے اوپر۔اس
واسطے ہر مومن جو روحانی رفعتیں حاصل کر رہا ہے اور بلند سے بلند ہوتا چلا جارہا ہے جب تک وہ عرشِ
رب کریم تک نہیں پہنچ جاتا، جو نہیں پہنچ سکتا۔اس واسطے عملاً جو ممکن ہے وہ یہ ہے کہ جب تک وہ
ساتویں آسمان تک نہیں پہنچ جاتا اس وقت تک حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی انگلی پکڑ کے اس
کی رفعتوں کا سامان کرنے والے ہیں، اس کے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔کیوں اسوہ حسنہ ہیں؟ یہ سوال یہاں بہت اہم ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اسوہ
حسنہ کہا گیا تو بعض لوگ اس دنیا میں ایسے پیدا ہو گئے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ حضرت محمد صلی اللہ