سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 4

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۷۵
سورة الاحزاب
میری طرف کوئی توجہ نہ دی پھر جب ساروں نے انعام لے لئے تو اس نے اپنا سامان لپیٹنا شروع کر
دیا اس نے کہا میں آگے بڑھا اور کہا کہ میرا انعام کہاں ہے فرشتہ نے کہا تمہارا انعام کیسا ( وہ تو
سمجھے تھے کہ میں سو دفعہ پڑھتا ہوں مجھے شائد زیادہ انعام ملے گا ) یہ انعام تو ان لوگوں کو مل رہا ہے جو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے تھے تم نے ۳۳ دفعہ کی بجائے سو دفعہ پڑھا ہے سنت
کی پیروی نہیں کی اس پر انہوں نے بہت استغفار کیا لیکن کوئی خلط ملط نہ ہو جائے کسی کے دماغ میں
اسی لئے میں نے شروع میں اس سلسلہ میں یہ فقرے کہے تھے کہ ایک ذکر وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی سنت کے مطابق اس تسلسل میں جو آپ نے بتایا اس تعداد میں جو آپ نے معین کی اور جس
پر آپ نے عمل کیا وہ ذکر ہے
مثلاً نماز میں فرائض کے بعد تنبتی تنیس بار جو اس سنت نبوی پر عمل
کرتے ہوئے ذکر کرنا چاہئے اس کو نماز کے بعد ہی کرنا پڑے گا نماز سے پہلے نہیں اور ۳۳۔۳۳
دفعہ ہی کہنا پڑے گا ایک تو یہ ذکر ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور بھی کئی سنتیں اس سلسلہ میں ہیں
لیکن ایک ذکر وہ ہے جو عام ہدایت کی اتباع میں ہے مثلاً اس آیت کریمہ میں ہے ذِكْرًا كَثیرا کہ
کثرت سے ذکر کرو اس میں تعیین کوئی نہیں نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کوئی تعیین کی تو ان
اذکار کے علاوہ جو سنت نبوی سے ہمیں معلوم ہوتے ہیں اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے اس حکم کے مطابق
کہ اُٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنا چاہے وہ اپنے لئے کم سے کم یا جماعت
کا امام جماعت کیلئے کم سے کم ذکر مقرر کر دیتا ہے تو یہ سنت نبوی کے خلاف نہیں کیونکہ آپ کی سنت
کہیں ہمیں یہ
نہیں بتلاتی کہ چوبیس گھنٹے میں اس سے زیادہ ذکر نہیں کرنا یا اس سے کم نہیں کرنا بلکہ عام
نصیحت ہے کہ زیادہ سے زیادہ ذکر کرو۔تو زبان کا ذکر ایک تو وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سنت کے اتباع میں کیا جاتا ہے اور ایک وہ ہے جو قرآن کریم کی تعلیم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشاد کے مطابق ذکر کثیر کے اندر آتا ہے۔بعض آدمی اپنے لئے تعیین کرتے ہیں کہ کم سے کم اس قدر ذکر ضرور کروں گا بعض اوقات ان کا
امام تعیین کرتا ہے ذکراً کثیرا کی روشنی میں اس میں کم سے کم تعداد کی تعیین کی جاتی ہے زیادہ سے
زیادہ کتنا ہوا سے افراد پر چھوڑا جاتا ہے تاکہ ساری جماعت کا معیار بلند کیا جا سکے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ صبح و شام اس
کی تسبیح میں مشغول رہو اور خدا تعالیٰ کا ذکر بہت کیا کرو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۷۶
سورة الاحزاب
اس کی رحمت کے وارث بننے کے لئے یہ ضروری ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ (وہاں
رحمت کا لفظ ہے یہاں صلوۃ کا لفظ ہے اور صلوٰۃ کے لغوی معنی جب یہ لفظ اللہ کے لئے استعمال ہو
رحمت کے ہیں ) هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمُ الله تعالیٰ تمہیں اپنی رحمتوں سے نوازے گا نیز اللہ تعالیٰ نے
ملائکہ کو کہا ہے میرے وہ بندے جو میرے ذکر کثیر میں مشغول ہوں اور صبح و شام میری تسبیح اور تحمید
میں لگے ہوں ان کے لئے تم بھی دعائیں کرتے رہو کیونکہ صلوۃ کا لفظ جب ملائکہ کے لئے آئے یا
انسانوں کے لئے آئے تو اس کے معنی دعا کرنے کے ہوتے ہیں لیکن جب اللہ تعالیٰ کے لئے آئے تو
اس کے معنی ہوتے ہیں رحمت کا سلوک کیا اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری یہ رحمت ذکر کثیر اور صبح و
شام تسبیح کرنے کے نتیجہ میں جس شکل میں ظاہر ہوتی ہے وہ اصولی ہے یہ نہیں کہا کہ فلاں رحمت یا فلاں
رحمت۔قرآن کریم نے اس کی تفصیل بھی بتائی ہے لیکن یہاں یہ فرمایا ہے کہ اصولی طور پر تم خدا کی
رحمت کے مستحق اور ملائکہ کی دعاؤں کے وارث ہو جاؤ گے اور اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمہارے لئے نور
کے سامان پیدا کئے جائیں گے یعنی اس کے نتیجہ میں لیخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ اندھیرے
دور کر دیئے جائیں گے اور زندگی منور ہو جائے گی اور اس نور کے متعلق قرآن کریم نے تفصیل سے
روشنی ڈالی ہے کہ وہ نور اس دنیا میں بھی صراط مستقیم سے بھٹکنے سے محفوظ رکھتا ہے اور رحمت کے راستوں
پر چلاتا ہے مثلاً رات کے اندھیرے میں جس وقت ہوائی جہاز کسی ایروڈ رام پر اتر رہا ہوتا ہے تو اس کو
راستہ دکھانے کے لئے روشنیاں جلائی جاتی ہیں اسی طرح سمجھ لیں کہ آپ رحمت باری کے حصول کے
بعد اندھیروں سے نکل کر روشنی کی راہ کو اختیار کرتے ہیں تو آپ کو یقین ہوتا ہے (جس طرح اس
پائلٹ کو یقین ہوتا ہے کہ میں صحیح سلامت خود بھی اور مسافروں کو بھی اتاروں گا) کہ آپ صراط مستقیم پر
قائم ہیں تو یہ ایک بنیادی فضل اور احسان ہے اللہ کا جو وہ اپنے بندوں پر کرتا ہے یعنی ان کے لئے ایک
نور کی پیدائش کا حکم نازل کرتا ہے اور خدا کا ایک مومن بندہ خدا کے نور میں صراط مستقیم پر آگے ہی
آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنتا ہے پس اللہ تعالیٰ نے جب
یہ کہا کہ میں اگر کسی کے لئے رحمت کا ارادہ کروں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے میری رحمت سے محروم نہیں
کر سکتی تو وہاں یہ مطلب نہیں تھا کہ بلا وجہ اور بغیر انسان کی کسی کوشش اور عزم کے کہ میں نے خدا کے
احکام کی پابندی کرنی ہے کسی گندے نا اہل کو اٹھا کر اللہ تعالیٰ رحمت کا وارث بنادیتا ہے یہ صحیح ہے کہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
LL
سورة الاحزاب
انسان جو کچھ بھی کرتا ہے اور جنہیں وہ اعمال صالحہ سمجھتا ہے وہ بھی اس کے لئے بے ثمر ہیں جب تک
اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۴۴ تا ۲۴۹)
خدا کی تیسری صفت صفت رحیمیت ہے۔آپ صفت رحیمیت کے بھی مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا كَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا یعنی مومنین کے
لئے آپ کی ذات بحیثیت رحیم کے ہے۔مال کو ضائع ہونے سے بچانا۔نیکیوں کا اجر دینا، یہ صفت رحیمیت
باری تعالیٰ میں اصل ہے۔اس کے مقابلہ میں فرمایا کہ محمد بھی تمام بنی نوع انسان کے لئے رحیم ہیں۔جو شخص خدا کی آواز پر لبیک کہتا ہوا (خواہ وہ کسی زمانے یا کسی ملک یا کسی قوم کا فرد ہو ) حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آجائے گا اور آپ کی اتباع کرے گا اور آپ کی ہدایت اور
شریعت کا جوا اپنی گردن پر رکھے گا۔اس کا عمل ضائع نہیں ہوگا۔اس کا اُسے ثمرہ ہل جائے گا۔یا کم از
کم اس کے ثمرہ کا استحقاق ضرور پیدا ہو جائے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔آپ کے صحابہ نے جو منتیں اسلام کے لئے کیں اور ان خدمات میں جو تکالیف
اٹھا ئیں وہ ضائع نہیں ہوئیں۔بلکہ اُن کا اجر دیا گیا۔“ (الحکم ۱۰ اگست ۱۹۰۳، صفحہ ۲۰)
گویا آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں اور آپ کی قوت قدسیہ کے ذریعہ ثمرہ کا استحقاق پیدا ہو جائے گا۔(خطابات ناصر جلد اول صفحہ ۵۹۲)
آیت ۵۷ اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِي يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا
اس عظمتوں والے نبی کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ
اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو رہی ہیں اس النبي پر (جس کا ذکر ابھی پچھلی آیت میں آیا جس کو بیان کیا
تھا) اور خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کے لئے رحمت مانگ رہے ہیں اور دعائیں کر رہے ہیں اللہی کے لئے۔اس لئے يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اللہ تعالیٰ کے اخلاق تَخَلَّفُوا بِأَخْلاقِ الله (التعريفات جلدا صفحه ۲۱۶)
کے مطابق، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو رہی ہیں ، صَلُّوا عَلَيْهِ تم بھی خدا سے درخواست کرو کہ
وہ رحمتیں جو ہیں وہ ہر آن زیادہ سے زیادہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتی رہیں اور دعائیں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
ZA
سورة الاحزاب
کرتے رہو۔فرشتے دعائیں کر رہے ہیں ان کی زبان کے ساتھ ، ان کی آواز کے ساتھ شامل ہو کر تم
بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے لئے دعائیں کرو اور اس کے لئے سلامتی مانگتے رہو۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۵)
ایک اور عمل صالح جو خدا تعالیٰ کے فضل سے انسان
کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا وارث بنادیتا ہے جس
کے متعلق خدا کا وعدہ ہے کہ اگر خلوص نیت کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر بد نیتی اور ریاء کے بغیر
یہ کام کرو گے تو میں اپنی رحمت سے تمہیں نوازوں گا وہ سورۃ احزاب کی آیت ۵۷ میں بیان ہوا ہے
روہ یہ ہے کہا اِنَّ اللهَ وَ مَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى اللَّبِي اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف
متوجہ کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے ایک عظیم بندے تھے ایک نہایت ارفع مقام پر
پہنچنے والے عبد تھے، عبد تو تھے لیکن دنیا کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت جب جوش میں آئی تو اس جوش
نے یہ تقاضا کیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا ایک وجود پیدا کرے اور دنیا کی اصلاح اور دنیا پر
رحمتوں کے دروازے کھولنے کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نبی اکرم محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارشوں کا ایک سلسلہ نازل ہورہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو
اس کام پر لگایا ہے کہ وہ آپ کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کرتے رہیں اور ان مقاصد کے
حصول کے لئے دعائیں کرتے رہیں جو مقاصد عالیہ لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں
تشریف لائے پس اے انسان! اگر تو چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث بنے اور اگر تو چاہتا ہے
کہ خدا کے فرشتے تیرے لئے بھی دعاؤں میں مشغول ہو جائیں تو اپنی زندگی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے مقاصد عالیہ کے ساتھ ہم آہنگ کر دے اور ایک جیسا بنادے پھر خدا کی رحمتوں کا بھی تو
وارث ہو جائے گا اور فرشتے جو ان مقاصد عالیہ کے حصول کے لئے ان کے پورا ہونے کے لئے
دعاؤں میں لگے ہوئے ہیں ان کی دعاؤں کا بھی تو وارث بن جائے گا کیونکہ تیری اپنی زندگی ، تیری
اپنی کوششیں اور تیری اپنی فکر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقاصد کو کامیاب بنانے میں لگی ہوئی
ہوگی اگر ایسا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے وارث بنو گے اگر ایسا کرو گے تو دنیا بے شک تمہاری
مخالفت کرتی رہے دنیا بے شک تمہیں مٹانے کی کوشش کرتی رہے دنیا بے شک تمہیں ہر قسم کا دکھ اور
عذاب پہنچانے میں لگی رہے تم اس بات کا یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کی رحمت تمہیں اور صرف تمہیں ملے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
گی۔۷۹
سورة الاحزاب
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۵۵)
آیت ا۷۲،۷ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً
سَدِيدَ الى يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۖ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ
وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
اس آیت يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدً ايُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ میں يُصْلِحْ
لكم اعمالکم کے الفاظ سے ایک لطیف پیرایہ میں ہمیں دعا کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! خدا کا تقویٰ اپنے اعمال کے ذریعہ سے بھی ظاہر
کرو۔ہر اس بات سے بچ کر جو تمہارے رب تمہارے اللہ کی نگاہ میں ناپسندیدہ اور معیوب ہے اور
ہر وہ عمل بجالا کر جسے وہ پسند کرتا ہے۔اس کی ڈھال کے پیچھے اور اس کی پناہ میں سارے عمل بجالا کر۔اس کے علاوہ قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا جو بات کہو وہ صرف سچ ہی نہ ہو بلکہ صاف اور سیدھی
ہو۔اس میں کوئی پیچ نہ ہو۔کوئی رخنہ نہ ہو اور کوئی فساد نہ ہو۔یہ سب کچھ کر لینے کے بعد یہ نہ سمجھ لینا کہ تمہارے اعمال ، اعمال صالحہ ہیں۔کیونکہ عمل صالح وہ عمل
ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی صالح ہو اور جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے احسان سے صالح بنادیا ہو۔کیونکہ اصلاح میں احسان کرنے کا تصور اور تخیل بھی پایا جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ کا جملہ استعمال فرما کر ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ
اپنی طرف سے بظاہر نیک عمل بجالا نا۔اپنی طرف سے بظاہر قول سدید پر قائم ہو جانا ہمیں کچھ فائدہ
نہیں پہنچا سکتا۔کیونکہ یہ ساری باتیں اسی وقت اعمال صالحہ شمار ہوسکتی ہیں جب اللہ تعالیٰ محض اپنے
فضل اور احسان سے ان اعمال کو صالح بنادے۔ان کے فساد کو دور کر دے اور جہاں تقویٰ کی باریک
راہوں کو چھوڑنے کی وجہ سے کوئی خامی رہ گئی ہو۔اس خامی کے بد نتیجہ سے محفوظ رکھتے ہوئے اور
جہاں
کوئی طبعی کمزوری پائی جاتی ہو اس کمزوری کو دور کرتے ہوئے محض احسان کے طور پر وہ تمہارے
اعمال کو اعمال صالحہ قرار دے دے۔اس وقت تمہیں ان کا ثواب ملے گا۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۸۰
سورة الاحزاب
پس ساری کوششوں کے باوجود ہمارا عمل ، عمل صالح نہیں ہوتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا احسان اس
کے ساتھ شامل نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کا احسان ہم کسی عمل سے تو نہیں لے سکتے۔اس کا احسان
تو محض اس
کے فضل اور احسان سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ تم میرے
فضل اور میرے احسان کو دعاؤں کے ذریعہ سے ہی جذب کر سکتے ہو۔تو يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ میں
بتایا کہ تمہارے اعمال اعمال صالحہ تبھی ہو سکتے ہیں جب اللہ تعالیٰ محض اپنے احسان سے انہیں اعمال
صالحہ بنادے۔پس اس آیت میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ ہر وقت اپنے رب کے حضور دعاؤں
میں مشغول رہا کرو تا اس زندگی میں بھی اور اخروی زندگی میں بھی اس کی خوشنودی اور رضا حاصل
کر سکو۔(خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۲۸۵ تا ۷ ۲۸)
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں کہ قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ
ذُنوبکم میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ ایک طرف اعمال کے بدنتائج سے سوائے اللہ تعالیٰ کی
ذات کے اور کوئی بچا نہیں سکتا اور دوسرے یہ کہ کوئی شخص اپنی ہمت اور طاقت سے اعمال صالحہ
بجا نہیں لا سکتا۔اللہ تعالیٰ کا ہی فضل ہے کہ انسان کے اعمال کو اعمال صالحہ کی شکل دیتا ہے اور بد
نتائج سے بچنے اور اعمال صالحہ کے بجالانے کے لئے یہاں یہ نصیحت فرمائی ہے کہ اپنا معاملہ
اپنے رب سے یا جن سے واسطہ پڑے صاف رکھو کوئی ایچ پیچ نہ ہو۔کوئی چھپی ہوئی چیزیں نہ
ہوں۔جب تک اللہ سے اور ان سے جن سے اللہ تعالیٰ تعلق کو قائم کرتا ہے یا تعلق قائم کرنے کی
ہدایت فرماتا ہے معاملہ صاف نہ ہو۔آیت ۴ لِيُعَذِّبَ اللهُ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَ الْمُشْرِكِينَ وَ
الْمُشْرِكَتِ وَ يَتُوبَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ۖ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا
رحِيمان
(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۳۵۳
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے متعلق ہی میں خطبات دے رہا ہوں اور آج خدا تعالیٰ کی توفیق سے اس

تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
ΔΙ
سورة الاحزاب
نے چاہا تو اس مضمون کو ختم کرنا چاہتا ہوں میں نے بتایا تھا کہ یہ آیت جس کی تفسیر میں بیان کر
رہا ہوں سورہ احزاب کی ہے اور میں نے جب غور کیا کہ سورۃ احزاب میں اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی
کے لئے یہ بتانا چاہتا ہے کیونکہ انسان اپنے طور پر تو کچھ حاصل نہیں کر سکتا جب تک خدا ہمیں علم نہ
دے انسان خود نور سے اپنی نیکی کی اور راستبازی کی سیدھی راہوں کو منور نہیں کر سکتا جب تک اللہ تعالیٰ
اس کو توفیق نہ دے تو سورۃ احزاب میں بھی اللہ تعالیٰ نے ضروران راہوں کی نشاندہی کی ہوگی جورا ہیں
اس کی رحمت کے دروازوں تک لے جاتی ہیں اور جو مجاہدہ خدا کو جب مقبول ہو جائے تو رحمت کے
دروازے ایسے شخص یا اشخاص یا گروہ کے لئے کھولے جاتے ہیں آج میں سورۃ احزاب کی ہی ایک
آیت کو بنیادی نکتہ بنا کر ایک بنیادی اصل کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ تفاصیل تو
قرآن کریم میں بہت ہیں قرآن کریم نے اپنی رحمت کے دروازے کھلوانے کے لئے ہمیں کئی سو
را ہیں بتائی ہیں ان راہوں پر چلنا بڑا ضروری ہے قرآن کریم میں جو بھی نیکیوں کے طریق بتائے گئے
ہیں جو بھی مجاہدات کے راستے ہمیں دکھائے گئے ہیں ان سب پر چلنا ضروری ہے اس لئے قرآن کریم
نے اصولی طور پر ہمیں ہدایت دی کہ اگر ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
دروازے کھولے جائیں گے۔یہ بنیادی اور اصولی چیز ہے باقی تمام اسی ایک بنیادی چیز کی فروعات
ہیں اللہ تعالیٰ سورۃ احزاب میں فرماتا ہے کہ اس شریعت کو اس لئے نازل کیا گیا ہے کہ جہاں منافق اور
منافقات اور مشرک اور مشرکات کے متعلق اللہ تعالیٰ کی طرف سے سوء کا حکم جاری ہود کھ اور عذاب اور
تکلیف اور پریشانی کا حکم جاری ہو وہاں وَ يَتُوبَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ یعنی یہ شریعت
اور یہ حقیقت جو شریعت کے نظریے کی غرض ہے اس لئے نازل کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
انسان کیلئے رحمتوں کے سامان پیدا کئے گئے ہیں وَ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا اور جوشخص تو بہ کرتا ہے اور
جو شخص ایمان پر پختگی کے ساتھ قائم ہوتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی ان دوصفات کے جلوے ظاہر ہوتے
ہیں ایک تو اس کی توبہ قبول کی جاتی ہے اور مغفرت کی چادر میں خدائے غفور اسے لپیٹ لیتا ہے
دوسرے اس کے مجاہدات قبولیت کا درجہ حاصل کرتے ہیں اور خدائے رحیم اپنی رحمت کی چادریں
ایسے شخص اور وجودوں پر نازل کرنا شروع کر دیتا ہے۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۷۵ تا ۲۷۶)

آج 10 میں سے 10 باقی