سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 3
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۳
سورة الاحزاب
خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۶،۲۴۵)
علیہ وعلی آلہ وسلم کی بڑی عظمت تھی اس لئے آپ کو یہ بھی اختیار دیا گیا کہ قرآن کریم کے مخالف،
مقابل، مختلف اور متضاد فتوی دے دیں۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷) لیکن قرآن کریم
نے بڑی وضاحت سے اس کی تردید کی ہے۔اس میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں میں سے ایک گروہ کے متعلق یہ فیصلہ صادر کرتا
ہے کہ اس کی رحمت سے وہ محروم کر دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے گروہ کے متعلق وہ یہ فیصلہ کرتا
ہے کہ اس کی رحمت کے دروازے ان کے لئے کھولے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میرا
فیصلہ رحمت سے محروم کر دینے کا ہو یا رحمت کی بارش برسانے کا ہو ہر دوصورتوں میں میرے فیصلہ کے
مقابلہ میں کوئی اور فیصلہ ٹھہر نہیں سکتا اور دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو میرے فیصلوں کو رد کر دے اور
بدل دے اس لئے اگر محرومی رحمت سے بچنا ہو تو میری طرف رجوع کرنا ہوگا۔قرآن کریم کے مطالعہ
سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا مثلاً فرمایا کہ لَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا
(النساء : ۵۰) کہ کھجور کی گٹھلی کے اوپر جو ایک لکیر سی ہوتی ہے بالکل معمولی سی وہ اتناظلم بھی نہیں کرتا۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ وہ ظلام نہیں ہے یہ مبالغہ کا صیغہ ہے اور منفی اور مثبت ہر دو معنی
میں مبالغہ کا مفہوم پیدا کرتا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ ذرہ بھر بھی ظلم کرنے والا نہیں اس تعلیم کی روشنی
میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی فرد یا کسی گروہ کے متعلق رحمت سے محرومی کا فیصلہ کرتا ہے تو
وہ بھی رحمت کا ہی ایک جلوہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے بھی اس کا مقصود ان لوگوں کی یا اس فرد کی اصلاح
ہوتی ہے اس وجہ سے اسلام نے ہمیں یہ بتایا کہ جہنم دائمی نہیں کیونکہ اصلی جہنم تو خدا تعالیٰ کی ناراضگی
ہے اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دائمی نہیں جب کسی کی اصلاح ہو جائے اس دنیا میں تو بہ اور
استغفار کے ذریعہ یا اس دنیا میں ایک وقت معینہ تک سزا بھگتنے کے نتیجہ میں تو پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت
کے دروازے اس کے لئے کھولتا ہے اور جہنم کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ
نکل جاؤ سارے یہاں سے اب جہنم میں کسی کو رکھنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ ایک حدیث میں اس کی
وضاحت ہے سورۃ احزاب کی ایک دن میں تلاوت کر رہا تھا جب میں اس آیت پر پہنچا تو میری توجہ کو
اس آیت نے اپنی طرف کھینچا اور میں رک گیا میں نے اس آیت کے مضمون پر جب غور کیا تو مجھے
خیال پیدا ہوا کہ صرف یہ کہ دینا تو ہمارے لئے کافی نہیں ہے کہ اگر رحمت سے تمہیں میں محروم کروں گا تو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴
سورة الاحزاب
میری رحمت تمہیں نہیں مل سکے گی اور اگر رحمت تمہیں دینا چاہوں
گا تو دنیا کی کوئی طاقت میری رحمت سے
محروم نہیں کر سکے گی میری گرفت سے بھی تم نہیں بچ سکتے اور میرے احسان کی بارش سے بھی دنیا کی
کوئی طاقت تمہیں محروم نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں اللہ تعالیٰ نے ضرور تفصیلی ہدایات دی ہوں گی کہ وہ
کونسی باتیں ہیں جن کے نتیجہ میں انسان خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ہے اور وہ کون سے
اعمال ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر خوش ہوتا اور اپنی رحمت سے اسے نوازتا ہے۔پہلے حصہ کے متعلق میں نے سورۃ احزاب کی بعض آیات لے کر تفصیل سے بتلایا تھا کہ (غالباً)
دس ایسی باتیں یا ایسے اعمال شنیعہ ہیں جن کے نتیجہ میں انسان
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ہے
اور بطور مثال صرف اسی سورۃ کی آیتیں لے کر میں نے یہ مضمون بیان کیا تھا۔دوسرا حصہ اس مضمون کا یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی رحمت سے نوازنا چاہے تو دنیا کی کوئی
طاقت اس سے ایسے انسان یا جماعت کو محروم نہیں کر سکتی اس کے متعلق میں نے سورۃ احزاب کی ہی
اس آیت کے بعد کی آیات کو لیا اور انہیں پڑھتے ہوئے میں نے غور کیا کہ وہ کیا بتاتی ہیں اور بہت سی
آیات میں نے نوٹ کی تھیں پہلے تو میرا خیال تھا کہ وہیں یہ مضمون ختم ہو جائے گا لیکن وہاں یہ ختم نہیں
ہوا اور یہ رحمت والا حصہ اب کراچی کے حصہ میں آ گیا ہے مضمون کے لحاظ سے اور خدا کرے کہ ہم
سب کے حصہ میں اس کی رحمت ہی آئے اس کے غضب کی نگاہ ہم پر
کبھی نہ پڑے اور یہ اس کے
فضل سے ہی ہوسکتا ہے۔یہاں یہ فرمایا تھا کہ اگر میرے عذاب سے بچنا ہو تو میری طرف رجوع کرنا پڑے گا اگر میری
رحمت حاصل کرنا ہو تو میری رحمت صرف میرے فضل سے حاصل کی جاسکتی ہے کسی عمل سے حاصل
نہیں کی جاسکتی اس لئے جہاں میری بتائی ہوئی تدبیر پر تم عمل کرو وہاں دعا کے ساتھ میری طرف
رجوع بھی کرتے رہو کہ ہمارے اعمال میں کوئی ایسا نقص کوئی ایسی شیطنت کوئی ایسی بدنیتی نہ رہ جائے
که با وجود ظاہراً ان اعمال کے اچھا ہونے کے پھر بھی تیرے حضور سے وہ دھتکار دیئے جائیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۴۴ تا ۲۴۶)
تفسیر حضرت
خلیفہ المسیح الثالث
سورة الاحزاب
آیت ۲۹ تا ۳۲ اَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِاَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ الْحَيَوة
الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعَكُنَ وَ أَسَرَّحُكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا وَإِنْ
كنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَتِ
مِنكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا يُنِسَاءَ النَّبِيِّ مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ
يُضْعَفُ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَ كَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا وَ مَنْ
يقنتُ مِنْكُنَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلُ صَالِحًا نُوْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ
وَاعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا
لا
جن آیات کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے وہ سورۃ احزاب کی ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ اے نبی! اپنی بیویوں سے کہ کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دنیوی سامان
دے دیتا ہوں اور تمہارے حقوق ادا کر کے تم کو نیک طریق سے رخصت کر دیتا ہوں اور اگر تم اللہ اور اس
کے رسول اور اُخروی زندگی کے گھر کو چاہتی ہو تو اللہ تعالیٰ نے تم میں سے پوری طرح اسلام پر قائم رہنے
والیوں کے لئے بہت بڑا انعام تیار کیا ہے۔اے نبی کی بیویو! اگر تم میں سے کوئی اعلیٰ ایمان کے خلاف
بات کرے تو اس کا عذاب دگنا کیا جائے گا۔اور یہ بات اللہ پر آسان ہے اور تم میں سے جو کوئی اللہ
اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گی اور اس فرمانبرداری کی شان کے مطابق عمل بھی کرے گی۔تو ہم اسے انعام بھی دگنا دیں گے اور ہم نے ہر ایسی بیوی کے لئے معزز رزق تیار کیا ہوا ہے۔سورۃ احزاب کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں
مومنوں کی مائیں ہیں۔فرمایا اَزْوَاجة امهتُهُمُ اور آگے جا کر اسی سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ
کو اس طرف بھی متوجہ کیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام اُمت کے لئے اور ہر زمانہ کے مسلمانوں
کے لئے اُسوہ حسنہ ہیں۔تم اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل ہی نہیں کر سکتے اس کی محبت اور پیار کو پاہی نہیں
سکتے جب تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کر کے ، آپ کو اپنے لئے بطور نیک نمونہ سمجھتے اور
یقین کرتے ہوئے آپ کے نمونہ کے مطابق اپنی زندگیاں نہیں ڈھالو گے۔جیسا کہ فرما یا لقد گان
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۶
سورة الاحزاب
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اُمت محمدیہ کے لئے اسوۂ حسنہ قرار دینے کے بعد اور آپ کی ازواج مطہرات کو مومنوں کی مائیں قرار
دینے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہ بیویاں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ہیں نکاح کے
وقت ان کے ساتھ کوئی ایسا سمجھوتہ نہیں تھا کہ وہ اُمت محمدیہ کے لئے اُسوہ حسنہ بنیں گی اور اس بھاری
ذمہ داری کو اٹھا ئیں گی جیسا کہ مومنوں کی مائیں۔بہر حال مومنوں کے لئے اسوۂ حسنہ اور تربیت کا
ایک مرکزی نقطہ (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ) بنتی ہیں اور کوئی کہہ سکتا تھا کہ ان کو جبراً اس
مقام پر لا کھڑا کیا اور ان
کو یہ حکم دیا کہ تمہیں ضرور تنگی ترشی کو اختیار کر کے اور ہر قسم کی قربانی دے کر اور
اس دنیا سے منہ موڑ کر اپنے نفس پر فنا طاری کر کے اُمت کے لئے ایک اُسوہ بننا پڑے گا۔ورنہ ہم
تمہیں سزا دیں گے چونکہ مذہب میں خصوصاً مذہب اسلام میں جبر جائز نہیں ان کے لئے کوئی راہ نکالنی
ضروری تھی اور اگر چہ جیسا کہ عملاً دیکھنے میں آیا ہماری یہ مائیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے امہات المومنین
قرار دیا ہے (سورۃ احزاب میں ) اس قدر تربیت یافتہ تھیں کہ جو اختیار ان کو ان آیات میں دیا گیا۔اس کے بعد ان کے فیصلے نے یہ بتا دیا کہ واقعی وہ اُمہات المومنین بننے کی اہل تھیں۔لیکن بہر حال دنیا
کو بھی یہ بتانا تھا کہ جبر سے کام نہیں لیا گیا بلکہ اپنی مرضی سے انہوں نے اس اہم اور مشکل ذمہ داری کو
اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔ان آیتوں کو اختیار دینے کی آیات بھی کہا جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے جب ان کو امہات المومنین
اور اُمت محمدیہ کی مسلمان عورتوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا تو ان کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان آیات کی روشنی میں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور وحی آپ پر نازل ہوئیں۔یہ بات پیش کی
جس کا ذکر ان آیات میں ہے۔ان آیات کے نزول کے بعد سب سے پہلے آپ حضرت عائشہ کے پاس گئے اور آپ نے انہیں
مخاطب کر کے فرمایا کہ اے عائشہ! میں تم سے ایک اہم بات
کرنا چاہتا ہوں لیکن قبل اس کے کہ میں وہ
بات تمہارے ساتھ کروں تمہیں یہ تاکید کرنا چاہتا ہوں کہ جواب دینے اور فیصلہ کرنے میں جلد بازی
سے کام نہ لینا بلکہ خوب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اور جواب دینا بلکہ بہتر یہ ہے کہ تم اپنے والدین سے بھی
اس کے متعلق مشورہ کر لو اور پھر مجھے جواب دو۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷
سورة الاحزاب
اس تمہید کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
یہ آیات نازل کی ہیں اور ان کو یہ آیات پڑھ کر سنا دیں اور مشورہ دیا کہ تم والدین سے مشورہ کر
کے اور خوب سوچ سمجھ کر مجھے بتاؤ کہ تمہیں حیات دنیا اور اس کی زینت چاہئے یا تمہیں خدا اور اس
کا رسول چاہئے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے امہات المومنین بڑی تربیت یافتہ تھیں انہوں نے کہا کہ
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس معاملہ میں اپنے ماں باپ سے مشورہ کروں گی؟ مجھے خدا اور اس کا
رسول چاہئے دنیا اور اس کی زینت نہیں چاہیے۔اس کے بعد آپ اپنی دوسری بیویوں کے پاس گئے
اور ان میں سے ہر ایک نے یہی جواب دیا کہ ہمیں خدا اور اس کا رسول چاہیے دنیا اور اس کی زینت
نہیں چاہئے۔مؤرخین اور مفسرین کہتے ہیں کہ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں زندہ
موجود تھیں جن کو یہ اختیار دیا گیا تھا جن میں سے پانچ تو قریش مکہ کے مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتی
تھیں اور چار مختلف قبائل اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی تھیں اور ساری کی ساری ایسی تھیں کہ جو
اس قدر تربیت یافتہ تھیں کہ ایک سیکنڈ کے لئے انہیں سوچنا نہیں پڑا فیصلہ ان کے دماغوں میں گویا پہلے
ہی حاضر تھا۔انہوں نے کہا سوچنا کیسا ؟ اور مشورہ لینا کیسا ؟ ہمیں خدا اور اس کا رسول محبوب اور
پیارے ہیں ہم اس ذمہ داری کو نباہنے کے لئے تیار ہیں کہ اُمت محمدیہ کے لئے ہم بطور اسوہ حسنہ اپنی
زندگیاں گزاریں تو جس چیز کا ان کو ان آیات میں اختیار دیا گیا تھا وہ یہ نہیں تھا کہ چاہو تو طلاق لے لو
چاہو تم بیویاں بن کے رہو۔میرے نزدیک اس اختیار کے یہ معنی بھی نہیں تھے کہ چاہو تو تم دنیا لے لو
اور چاہو تو خدا کے راستہ میں فقر کو اختیار کرو بلکہ ان کو اختیار اس بات کا دیا گیا تھا کہ چاہو تو ان
ذمہ داریوں کو اپنے کندھوں پر قبول کرو جو اُمت مسلمہ کے لئے اور اُمت مسلمہ کی مستورات کے لئے
اسوہ حسنہ بننے پر تمہارے کندھوں پر پڑنے والی ہیں اور چاہو تو ایک عام مسلمان عورت کی طرح اپنی
زندگیوں کو گزار و اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ یا درکھنا کہ اگر تم نے یہ عہد کرنے کے بعد وعدہ خلافی
کی اور نقض عہد کے فاحشہ مبینہ میں تم پڑگئیں اور مبتلا ہو گئیں اور اپنے وعدے کو نہ نباہیا تو پھر دوسری
عورتوں کو ان معاصی پر جس قسم کی سزا مل سکتی ہے اس سے دو چند سزا تمہیں بھگتنی پڑے گی اور اگر تم نے
اس عہد کو نباہا تو تمہارا اجر بھی دوسری عورتوں سے دگنا ہو گا۔یہ جوا جر ہے یہ حدود کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا ضعفین کا اور مرتین کا تعلق حدود کے ساتھ نہیں اور نہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸
سورة الاحزاب
آپس کے جو حقوق ہیں ان کے ساتھ یہ تعلق رکھتا ہے یعنی یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر تم واقعہ میں
اُسوہ حسنہ بن گئیں تو اگر تم نے کسی سے پانچ روپے لینے ہوں گے تو تمہیں دس روپے دلوائے جائیں
گے اسی طرح اگر بفرض محال تمہارا کوئی گناہ ہو گا جس پر حد لگ سکتی ہو تو یہ مطلب نہیں کہ حد دگنی کر دی
جائے گی حدود ایک مخصوص اور محدود دائرہ کے اندر چکر لگاتی ہیں اور جو ثواب ہے وہ بڑے وسیع معنی
رکھتا اور اس کا تعلق اس دنیا کی جنت سے بھی ہے اور اُخروی جنت سے بھی ہے اور اس کے مقابل میں
جو سزا ہے اس
کا تعلق بھی اس دنیا کے جہنم اور اگلے جہان کے جہنم سے ہے۔تو یہاں یہ فرمایا کہ ہم تمہیں اس موقع پر کہ تمہیں امہات المومنین قرار دیا گیا ہے اور یہ اعلان کیا
گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام اُمت کے لئے اور ہر زمانہ کے لئے بطور اسوہ حسنہ کے ہیں اور
آپ کی پیروی کرنے اور آپ کی اتباع کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوتی ہے۔دنیا
نے اب صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہی نہیں دیکھنا بلکہ اے ازواج مطہرات ! دنیا کی
عورتوں نے تمہاری طرف دیکھنا ہے اور تمہاری اُنہوں نے نقل کرنی ہے اگر تم نے صحیح نمونہ پیش کیا تو
نیکی کے ایک تسلسل کو تم جاری کرنے والی ہوگی اگر تم نے برانمونہ پیش کیا تو بدی کے ایک تسلسل کو تم
جاری کرنے والی ہوگی۔تو جیسا کہ حدیث میں آیا ہے جو شخص نیکی کی بنیاد ڈالتا ہے اور اس کے نتیجہ
میں بہت سے لوگ نیکی کرنے لگ جاتے ہیں تو اس کو اپنی نیکی کی بھی جزاء ملے گی اور جن لوگوں
نے اس کے کہنے کے مطابق یا اس کی نقل کرتے ہوئے نیکیاں کی ہیں ان کے ثواب میں بھی وہ
حصہ دار ہو گا۔پس یہ ہے مرتین والی جزاء اور جو شخص بدی کی بنیاد ڈالتا ہے اور بدی کی طرف
لوگوں کو بلاتا ہے اور بدوں کا سردار بنتا ہے تو اس کو اپنے کئے کی سزا بھی بھگتنی پڑے گی اور لوگوں کو
گمراہ کرنے کے نتیجہ میں بھی اس کو ایک سزا دی جائے گی۔اور یہ ہے ( عَذَاب ضِعْفَيْن ) دگنا
عذاب جو ایسے لوگوں کو ملتا ہے۔اگلی دو آیات میں وجہ بیان کی گئی ہے کہ یہ اختیار دیا کیوں گیا تھا؟ فرمایا کہ چونکہ ہم نے ان کو اس
مقام پر لا کھڑا کیا تھا کہ وہ اُسوہ بنیں اور ایک نیک نمونہ قائم کریں اور جس شخص کو اس مقام پر کھڑا کیا
جاتا ہے اور جس کے اعمال کے متعلق یہ امید رکھی جاتی ہے کہ بعد میں آنے والے اس
کی نقل کریں ان
کو اجر بھی دگنا دیا جاتا ہے اور ان کے اوپر ذمہ داری کے نتیجہ میں عذاب بھی دو چند نازل ہوتا ہے
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۶۹
سورة الاحزاب
جیسا کہ اس کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے دوسری آیات میں کئی جگہ کی ہے مثلاً ایک جگہ آتا ہے۔ربنا
أتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ اور اس آیت کے شروع میں وجہ بتائی ہے۔رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا
وَكُبَرَاءَنَا (الاحزاب: ۶۸) ہم نے اپنے بڑوں کی ان کے کہنے کے مطابق نقل کی۔انہوں نے کہا ہم
تمہارے لئے بطور نمونہ کے ہیں تم ہمارے پیچھے آؤ ہم تمہارے ذمہ دار ہیں۔( کہنے والے تو یہاں
تک کہہ دیتے ہیں کہ جنت میں جانے کے لئے ایک سر ٹیفکیٹ دے دیں گے تمہیں کوئی فرشتہ نہیں
روکے گا وہاں تک پہنچ جاؤ گے۔ہم ذمہ داری لیتے ہیں تم یہ کام کرو تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا اور کروا
رہے ہوتے ہیں ان سے گناہ کی بات تو ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو قیامت کے دن کہیں گے کہ اے خدا!
أطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كبراءنَا ہم نے اپنے بڑوں اور سرداروں کی ، لیڈروں کی اور قائدوں کی اتباع میں
اور بڑے بڑے مجتہدین اور علماء کہلانے والوں کے کہنے کے مطابق یہ اعمال کئے تھے آج ہمیں پتہ
لگ رہا ہے کہ یہ اعمال تو تیری نگاہ میں پسندیدہ نہیں ہیں۔اس لئے ان کو دگنا عذاب دے اور دوسری
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهمُ (العنکبوت : ۱۴) کہ ایسے لوگوں
کے متعلق ہی جن کو اللہ تعالیٰ نمونہ بناتا ہے اور وہ نیک نمونہ پیش نہیں کرتے۔بدی کی راہیں اپنے
متعلقین پر کھولتے ہیں اور خدا کی طرف بلانے کی بجائے شیطان کی طرف ان کو بلاتے ہیں اور ان کو
صراط مستقیم پر قائم کرنے کی بجائے راہ ضلالت کی طرف لے جاتے ہیں اور ان پکڈنڈیوں کی نشان دہی
کرتے ہیں جو شیطان کی طرف جانے والی ہیں۔ایسے لوگوں کے متعلق ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ اپنے
بوجھ بھی اُٹھا ئیں گے اور یقیناً وہ ان لوگوں کے بوجھ بھی اُٹھائیں گے جن کو انہوں نے گمراہ کیا جو گمراہ
ہوئے ان کو تو بہر حال سزا ملے گی یہ نہیں کہ ان کی سزا معاف ہو جائے گی لیکن ان آئمہ الکفر کا عذاب
دگنا کر دیا جائے گا اسی طرح جو نیک نمونہ بنتا ہے اس شخص کی وجہ سے یا ان اشخاص کی وجہ سے یا اس گروہ
اور جماعت کی وجہ سے جو نیکیاں قائم ہوتی ہیں اور بہت سے ان کی نقل کر کے خدا تعالیٰ کی قرب کی
راہوں پر چلنے لگتے ہیں تو وہ شخص یا اشخاص جو بطور نمونہ کے دنیا میں زندگی گزارتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کے دہرے وارث ہوتے ہیں اور ان کو ان کا اجر ( مرتین) دو دفعہ ملتا ہے ایک اپنے اعمال
صالحہ کے نتیجہ میں ایک اس وجہ سے کہ وہ نمونہ بنے اُسوہ ٹھہرے اور بہتوں کی ہدایت کا موجب بنے۔تو ينِسَاءَ النَّبِي مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ اور وَمَنْ يَقْنُتُ مِنْكُنَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
سورة الاحزاب
وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُؤْتِهَا اجْرَهَا مَرَّتَيْنِ میں وجہ بتائی گئی ہے کہ ہم نے ان امہات المؤمنین کو یہ اختیار
کیوں دیا !!! اس لئے دیا کہ ہم نے ان
کو نمونہ بنایا تھا اور دنیا کو ہم بتانا چاہتے تھے کہ یہ اس مقام کے
او پر قائم اور فائز جو کی گئی ہیں۔یہ اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر جبر کر کے انہیں اس مقام پر کھڑا
کر دیا ہے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کی تربیت اس رنگ میں ہوئی ہے کہ واقعہ میں یہ
اُمہات المومنین بننے کے قابل ہو گئی ہیں۔اس کے ہم یہ معنی بھی کر سکتے ہیں کہ آؤ دیکھو! ہم اپنے نبی کو
کہتے ہیں کہ ان ازواج کو جا کے یہ کہو کہ اگر چاہتی ہو حیات دنیا اور اس کی زینت کو تو سَرَاحًا جَمِيلًا بغیر
کسی ناراضگی کے (نہ رسول کی ناراضگی اور نہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ) میں تمہیں تمہارے دنیوی
حقوق ادا کر دیتا ہوں ، عام مومنات کی عام مسلمات کی صف میں جا کے کھڑی ہو جاؤ ( یا اگر
چاہو تو اسلام کو بھی چھوڑ دو کوئی جبر تو نہیں ہے ) اور اگر چاہو تو اپنی مرضی اور رضا سے اس نہایت
ہی اہم ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لو اور ساری اُمت کے لئے اُسوہ حسنہ بننے کے لئے تیار ہو
جاؤ اس وعید کے ساتھ کہ اگر تم سے کوئی غفلت اور ستی سرزد ہوئی اور کہیں تم نے غلطی کی اور اس
کے نتیجہ میں دوسرے گمراہ ہوئے تو اس گناہ کی سزا دو چند ہو گی۔اور جب ان کے سامنے یہ بات پیش کی گئی تو ان میں سے ہر ایک نے یہی کہا کہ یہ راہ تنگ ہے مگر
یہی راہ ہمیں پیاری ہے ہم اسے چھوڑ کے ادھر ادھر ہونا نہیں چاہتیں ہمیں خدا کی رضا اور رسول کا پیار
چاہئے ہمیں دنیا کی زندگی اور اس کی زینت نہیں چاہیے۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اُمت مسلمہ کے لئے اُسوہ
بنانا چاہتا ہے تو خدا کے فضل اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ دنیا کو یہ بھی
دکھائے گا کہ ہم دنیا کے لئے اور اُمت محمدیہ کے لئے اُسوہ بن جائیں گی۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۹۸ تا ۶۰۳)
آیت ۳۷ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُ
أمرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ
ضَلَّ ضَللًا مُّبِينًاه
ایک تیسرا طریق اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول کا سورۃ احزاب کی آیت ۳۷ میں اللہ تعالیٰ نے یہ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
سورة الاحزاب
بیان فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بنی نوع انسان کے متعلق روحانی اور اخلاقی
فیصلہ کرنے کے لئے مبعوث کیا گیا ہے جو کام آپ کے سپرد کئے گئے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ آپ
انسانوں کے درمیان فیصلہ کریں اور جو خدا تعالیٰ کی رحمت کے وارث بننا چاہتے ہوں ان کے لئے
ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو فیصلہ ہو اس کو بشاشت قلبی کے ساتھ قبول کریں اور
اس پر عمل کریں اسی طرح جو فیصلے ( یہ بات قضی اللہ ، میں آجاتی ہے ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلفاء کرتے ہوں ان کو قلبی بشاشت کے ساتھ قبول کرنا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا وارث بناتا ہے اور
فرمایا ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی ہدایت اور رحمت کے دروازے کھلیں تو تمہارے لئے یہ
ضروری ہے کہ تم اس گروہ میں خود کو شامل کرو جن کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہو کہ
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ
اَمرِهِم عمل پیرا ہیں اگر تم ایسا نہیں کرو گے بلکہ انکار اور عصیان کی راہوں کو اختیار کرو گے تو اس
کے نتیجہ میں ضَلَّ ضَللا مبينا بہت بڑی گمراہی میں پڑ جاؤ گے جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر تم ایسا کرو
گے تو تمہارے لئے روشن ہدایت اور رحمت کے دروازے کھلیں گے کیونکہ قرآن کریم کا یہ عام محاورہ
ہے کہ بعض جگہ جہاں منفی اور مثبت مضمون بالمقابل ایک دوسرے کے بیان ہوں تو ایک کا ذکر کر دیا
جاتا ہے اور دوسرا اس سے واضح ہوتا ہے۔یہاں بھی یہی بات واضح ہے کیونکہ اس آیت کی رو سے
عصیان کا نتیجہ ضلالت ہے تو جو عصیان نہیں کرتا بلکہ اطاعت کرتا ہے جو بشاشت قلبی کے ساتھ خدا اور
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نائین خلفاء یا جو دوسرے امراء ہیں ان کی باتوں
کو مانتا
ہے ضلالت کے مقابلہ میں جو چیز ہے وہ اسے ملتی ہے ضلالت کے مقابلہ میں ہدایت ہے اور ہدایت
کے نتیجہ میں رحمت نازل ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ اگر تم میری رحمت کا وارث بننا
چاہتے ہو تو وہ معروف فیصلہ جو خدا کے احکام کی روشنی میں اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کرتا ہے یا اس
کے خلفاء یا امراء کرتے ہیں انہیں بشاشت قلبی کے ساتھ قبول کر وعقل کا فیصلہ بھی یہی ہے کہ اس کے
بغیر کوئی اتحاد اور یک جہتی قائم نہیں رہ سکتی پھر تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ جو فیصلہ مجھے پسند آیا اسے
میں قبول کر لیتا ہوں اور جو فیصلہ میرے نفس کی خواہش کے خلاف ہے اسے قبول کرنے سے انکار کر
دیتا ہوں اگر مومنوں کی یہی ذہنیت ہو تو پھر مومنوں کی جماعت نہیں بن سکتی ( بلکہ مومن بھی نہیں رہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۷۲
سورة الاحزاب
سکتے ) کیونکہ جماعت کے مفہوم میں یہ بات ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس قسم کا
شدید لگاؤ اور اتنا گہرا اور شدید تعلق ہو کہ آپ سے ذرہ بھر دوری بھی نا قابل برداشت ہو جائے اس
روح کے لئے جس کا تعلق اس قسم کا آپ سے ہے اور اگر واقعہ میں اس قسم کا تعلق ہو تو پھر بشاشت
اس میں پیدا ہوگی اور انسان کا نفس یہ کہے گا انسان کی عقل اور روح یہ کہے گی کہ اے میرے نفس
میں تیرے دھوکہ میں نہیں آ سکتا کیونکہ جس کا فیصلہ میرے متعلق اس رنگ میں ہوا ہے وہ اے
میرے نفس تجھ سے زیادہ مجھے پیارا ہے اور میرے نزدیک تجھ سے زیادہ سمجھدار ہے اور میرے نزدیک
خدا تعالیٰ کا زیادہ مقرب ہے ، وہ اپنے نفس کو مخاطب کر کے یہ کہتا ہے کہ اے نفس ! تیرے مقابلہ میں
وہ پاک وجود خدا کی رحمتوں کا زیادہ وارث ہے اور میں جانتا ہوں کہ میں اپنے نفس کی ہر خواہش کو
ٹھکرا کے بھی اس کے قرب کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا جب یہ ذہنیت پیدا ہو جائے جب اس
قسم کی بشاشت اس میں پیدا ہو جائے تو پھر انسان خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا وارث بن جاتا ہے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۵۵ تا ۲۵۷)
آیت ۴۲ تا ۴۴ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَ
سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا هُوَ الَّذِى يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَليكُتُهُ لِيُخْرِجَكُم
مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
قرآن کریم کی سورۃ احزاب میں دو مختلف جگہوں میں یہ آیتیں ہیں جن کو میں نے اس وقت اکٹھا
تلاوت کیا ہے احزاب کی ۴۲، ۴۳ اور ۴۴ آیت میں جو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا یہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اذكرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ان تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وہ مومن بندوں پر بار بار رحم کرتا،
رحم کرنے کا ارادہ کرتا اور اس کی خواہش رکھتا ہے لیکن ان بندوں کو یہ نہ بھولنا چاہئے کہ ظلمات سے
نجات حاصل کر کے نور کی فضا میں داخل ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملائکہ کی تائید اور ان کی
دعائیں شامل حال ہوں اور ملائکہ کی تائید اور ان کی دعائیں صرف اس وقت شامل حال ہوتی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہو رہا ہو۔هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمُ اگر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول نہ
ہو تو ملائکہ کی دعاؤں کو تم حاصل نہیں کر سکتے اور جب تک تم ملائکہ کی دعا اور خدا کی رحمت کو حاصل نہ کرو
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۷۳
سورة الاحزاب
تم ظلمات سے نجات نہیں پاسکتے اور نور کی دنیا میں داخل نہیں ہو سکتے اس لئے ہم تمہیں یہ حکم دیتے ہیں
کہ اے میرے بندو! جو میرے اس عظیم ، کامل نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہو کثرت سے اللہ
کا ذکر کرو اور صبح وشام کی تسبیح میں مشغول ہو جاؤ۔اسی تعلق میں دوسری جگہ یہ فرما یا إِنَّ اللهَ وَ مَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسلِیماً یہاں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ تم پر يُصلّى عَلَيْكُمْ کے ماتحت اللہ تعالیٰ
کی رحمت نازل نہیں ہو سکتی جب تک تم اس کے محبوب النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنے
والے نہ بنوفرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہر آن اس کامل نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ملائکہ اور اس کے فرشتے اس نبی کے لئے دعاؤں میں مشغول ہیں اور اس کامل نبی کو خدا
کی کامل رحمتیں نصیب ہیں اور اس کے ملائکہ کی کامل تائید حاصل ہے اس لئے اے وہ لوگو! جو خدا اور
اس کے اس النبی پر ایمان لائے ہو کثرت سے اس پر درود بھیجو اور اس کے لئے دعائیں مانگو اور اس
کے لئے سلامتی چاہو جب تم اس پر درود بھیجو گے تو اس کے نتیجہ میں هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمُ اللَّہ تعالیٰ
کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔پس جب تک ہم کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے نہ ہوں ہر وقت اس کی یاد میں اپنی زندگی
کے لحات نہ گزارنے والے ہوں صبح و شام اس
کی تسبیح اور اس کی تحمید کرنے والے نہ ہوں اس کے پاک
اور مقدس نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجیں اس وقت تک ہم اس کی تائید، اس کی رحمت
اور اس کے فرشتوں کی تائید اور نصرت حاصل نہیں کر سکتے اور جب تک ایسا نہ ہو جائے اس وقت تک
شیطانی اندھیروں سے نجات حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کے نور کی دنیا میں ہم داخل نہیں ہو سکتے۔خصوصاً اس زمانہ میں جبکہ ایک نہایت ہی اہم اور مقدس فریضہ ہمارے ذمہ لگایا گیا ہے اور وہ اسلام
کو تمام ادیان پر غالب کرنا اور اللہ تعالیٰ کی محبت ہر انسانی دل میں پیدا کرنا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی عظمت کو قائم کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ وہ
اسلام
کو تمام دنیا پر غالب کرے گا انشاء اللہ یہ اس کی تقدیر ہے جو ہمارے ذریعہ یا ایک اور ایسی احمدی
قوم کے ذریعہ سے جو ہم سے زیادہ اپنے اللہ کی آواز پر لبیک کہنے والی ہو پورا کرے گا۔اس سلسلہ میں بہت سی ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ایک بڑی اہم بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۷۴
سورة الاحزاب
ہم کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے ہوں۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحہ ۷۸،۷۷)
اس وقت میں صرف ایک بات اس سلسلہ میں بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ (جیسا کہ سورۂ
احزاب کی ۴۲ تا ۴۴ آیات میں بتلایا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر میری رحمت کے حصہ دار بننا
چاہتے ہو میرے فضلوں کے وارث بننا چاہتے ہوں
تو پھر ایک راستہ میرے فضلوں کے وارث بننے کا
یہ ہے کہ اذكروا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ذکر دل کا بھی ہوتا ہے ذکر زبان سے بھی ہوتا ہے زبان کا ذکر بھی
انسان کو جتنا موقع اور جتنی فرصت ملے کرتے رہنا چاہئے۔زبان کے ذکر کو ہم دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں ایک وہ حصہ جس کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے معین ہدایت دی مثلاً یہ کہ فرض نماز کے بعد ۳۳، ۳۳ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ، اللَّهُ
اكبر اور پھر ایک بار لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللهِ کہہ کر سو کے عدد کو پورا کرنا تو اسی شکل میں اسی
ہدایت کے مطابق ذکر کرنا چاہیے نماز کے بعد کیونکہ یہی سنت نبوی ہے کوئی شخص اگر فرض نماز سے پہلے
یہ ذکر کرتا ہے تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام اور ادب
کو مد نظر نہیں رکھتا کیونکہ آپ نے نماز
سے پہلے نہیں بلکہ نماز کے بعد ذکر کا حکم دیا ہے اگر کوئی شخص ۳۳ دفعہ سے زائد کرتا ہے تو وہ بھی بے
ادبی کا مرتکب ہے۔ابھی چند دن ہوئے غانا کے ایک مجدد کی کتاب میں پڑھ رہا تھا انہوں نے ایک واقعہ لکھا ہے اس
میں کہ ایک بزرگ تھے انہوں نے سوچا کہ میں گنہ گار آدمی ہوں ۳۳ دفعہ کی بجائے سوسو دفعہ پڑھا
کروں گا چند دنوں کے بعد انہیں ایک خواب آئی کہ حشر کا میدان ہے ایک جگہ ایک فرشتے نے میز لگائی
ہوئی ہے اور اعلان ہو رہا ہے کہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق نماز کے بعد ذکر کیا
کرتے تھے وہ ادھر آجائیں اور اپنا انعام لیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ بڑی مخلوق ہے جو
وہاں جمع ہوئی اور ان کو انعام ملنے شروع ہوئے میں آگے بڑھتا ہوں اور پھر ہجوم میں پھنس جاتا ہوں
آگے جانہیں سکتا اور اس وقت ان کو یہی خیال ہے کہ ہجوم کی وجہ سے میں اس انعام دینے والے فرشتہ
کے قریب نہیں ہو سکتا جب میرا وقت آئے گا میں انعام لوں گا پھر آہستہ آہستہ ہجوم کم ہونا شروع ہوا
لوگ انعام لیتے اور چلے جاتے جب چند آدمی رہ گئے تو میں بھی ان کے ساتھ آگے بڑھا اس فرشتہ نے