سُوْرَۃُ سَبَاٍ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۸۳
سورة سبا
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة سبا
آیت ۱۴ يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَّحَارِيبَ وَ تَمَاثِيلَ وَ جِفَانٍ
كَالْجَوَابِ وَ قُدُورٍ رُّسِيتٍ اِعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا ۖ وَقَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ
الشكور
جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے ،شکر کے یہ معنے ہوں گے کہ اُس نے ہمیں جو کچھ عطا فرمایا ہے،
اُس میں سے ہم اپنے اعمال سے اُس کے حضور ایثار کے رنگ میں یا ہم اپنے اعمال سے اس کے بندوں
کی خدمت کی شکل میں یا عملاً اُن حقوق کی ادائیگی کی صورت میں جو حقوق کہ اُس نے ہم پر واجب قرار
دیئے ہیں، شکر ادا کریں۔وہ تو دینے والا ہے لینے والا نہیں ہے کیونکہ ہر چیز اُسی کی ہے لیکن انسان
اُس کے حضور ( اپنی زبان کے محاورہ کے لحاظ سے) کچھ نہ کچھ پیش کرتا ہے ان شکلوں میں جن کا میں
نے ابھی ذکر کیا ہے۔اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ فرمایا ہے :۔اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ
شكراً فرما یا شکر گذاری کے ساتھ عمل کرو گویا شکر کے جذبات سے دل کو معمور کرنے کا یہاں ذکر نہیں یا
زبان سے شنا کرنے کا یہاں ذکر نہیں یا انسان جو مختلف اوقات میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار تسبیح وتحمید
کرتے ہیں اس کا یہاں ذکر نہیں بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ اپنے عمل سے شکر ادا کرو۔اسی لئے عربی کی لغت
میں جوارح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے معنے بھی کئے گئے ہیں یعنی وہ تمام طاقتیں جو
انسان کو دی گئی ہیں، ان کو ایسے رنگ میں استعمال میں لایا جائے کہ وہ گو یا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا
متصور ہو۔جب تک عمل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کیا جائے اُس وقت تک انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔

۸۴
سورة سبأ
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پس بسم اللہ پڑھ کر کھانا کھانا ہی شکر نہیں ہوتا یا الْحَمدُ لِلہ کہہ کر کھا ناختم کرنا ہی شکر نہیں ہوتا بلکہ
کھانا کھانا خود ادائے شکر کے مترادف ہے کیونکہ اسلام میں بھوکا رہ کر خود کشی کی اجازت نہیں دی گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے انسان ! تیرے نفس کے بھی تجھ پر کچھ حقوق
ہیں۔اس لئے جہاں حق قائم ہوتا ہے۔جہاں حق کی ادائیگی کی طاقت عطا کی جاتی ہے وہاں حق کو
خدائے قادر و توانا کی منشاء اور اس کی ہدایت کے مطابق ادا کرنا اُن ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مہیا کئے جاتے ہیں ،شکر ہے۔غرض جب تک عملی شکر نہ ہو کا میابی نہیں ملتی مثلاً ایک ذہین بچہ ہے وہ اگر اپنی خداداد ذہانت
کے شکریہ کے طور پر اُس کا صحیح استعمال نہیں کرتا یا وہ اپنے اوقات کو ضائع کر دیتا ہے اور اپنی توجہ
کو مطالعہ اور حصول علم پر قائم نہیں رکھتا تو وہ ناشکرا اور ناکام ہوتا ہے پس ناشکری ہمیں ناکامی کی
وجہ بتاتی ہے۔جہاں آپ کو نا شکری نظر آئے گی وہاں آپ کو نا کا می نظر آئے گی۔اس لئے کہ
کامیابی کے لئے اس معنی میں جس کی میں نے ابھی وضاحت کی ہے شکر گزار بندہ بننا ضروری
ہے۔میری اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں اس مرکزی اور بنیادی نکتہ کو سمجھنے کی
تو فیق عطا فرمائے۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ا، ۲)
آیت ١٦ لَقَدْ كَانَ لِسَبَا فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتِنِ عَنْ يَمِينٍ وَ
شِمَال : كلوا مِن رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلَدَةٌ طَيِّبَةً وَرَبِّ غَفُورٌ
كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُواله اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو بھی دیا ہے۔تمہیں اوقات دیئے ہیں
تمہیں طاقتیں دی ہیں تمہیں اموال دیئے ہیں تمہیں بہترین سے بہترین کھانے دیئے ہیں تمہاری
كُلُوا مِنْ رِزْقِ ربكم کا مختصراً مفہوم یہ ہے کہ تمہیں طاقتیں دی ہیں اور ان طاقتوں اور استعدادوں کو
کمال نشو و نما تک پہنچانے کے لئے تمہارے لئے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں۔كلُوا مِنْ رِزْقِ دیکھ اس لئے اپنی طاقتوں اور استعدادوں کی قدر کرو اور ان کی نشوونما کے جو
سامان پیدا کئے گئے ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ تاکہ تم ایک حسین شکل میں دنیا کے سامنے آؤ۔بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ
وَ رَبُّ غَفُورٌ یہ بڑا پیارا فقرہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک کمال موافقت رکھنے والا ماحول میں نے

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۸۵
سورة سبا
تمہارے لئے پیدا کر دیا ہے۔رَبِّ غَفُورٌ اس ماحول میں پورے کانٹس (conscious)
ہوتے ہوئے اور علی وجہ البصیرت تم اپنی کوشش کرو۔لیکن تمہاری کوشش میں نقص رہ جاتے ہیں
انسان میں بشری کمزوریاں ہیں۔جو نقص رہ جاتے ہیں ان سے تم گھبرانا نہیں۔یعنی جو انسان اپنے
نفس کو پہچانتا ہے جہاں وہ یہ پہچانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنے قرب کی بڑی راہیں کھولی ہیں
وہاں یہ بھی پہچانتا ہے کہ میرے نفس میں بڑی کمزوریاں ہیں۔میرے ساتھ آفات نفس لگی ہوئی
ہیں۔میں
اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ان سے بچ نہیں سکتا پس فرما یا :- بلدة طيبة وہ سارا ماحول پیدا
کردیا جو تمہاری قوتوں اور استعدادوں کی صحیح نشو و نما کرنے والا ہے اب تم کوشش کرو اور آگے بڑھو
جب تم کوشش کرو گے اور آگے بڑھنے کے لئے تگ و دو کرو گے اس وقت یہ احساس اپنے دل میں پاؤ
گے کہ تمہارے اندر بشری کمزوریاں ہیں۔ان سے نہ گھبرانا رَبُّ غَفُورٌ مغفرت کرنے والا تمہارا
رب ہے یہاں رب غفور کہ کر مغفرت اور ربوبیت کو اکٹھا کر دیا گیا ہے مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
اس طرح تمہاری مغفرت کر دے گا کہ تمہاری ربوبیت اور تمہاری تربیت اپنے کمال کو پہنچ جائے گی۔بلدة طيبة مثلاً یہ ہمارار بوہ ہے یہ ہمارے لئے بلدةٌ طَيِّبَةً ہے ان مکھیوں کے لئے بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ
نہیں ہے۔جن کو مارنے کے لئے ہم مہم کرتے ہیں کہ ملیریا نہ پھیلائیں۔ان چوہوں کے لئے یہ
بلدة طيبة نہیں ہے۔جن کو مارا جاتا ہے کہ وہ خرابی پیدا نہ کریں میں ایک خاص بات واضح کرنا
چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ بلدةٌ طَيِّبة کے یہ معنے بیج نہیں کہ ایک شہر ہے جو بڑا اچھا ہے بلکہ بلد
طيبة کے یہ معنے ہیں کہ ایک شہر ہے جو انسان کے لئے اس کی نشو ونما کے لئے اور اس کی نشو ونما کے
کمال کو پہنچانے کے لیے اچھا ہے۔وہ بھیڑوں کے لئے اچھا نہیں وہ مکھیوں کے لئے اچھا نہیں وہ
چوہوں کے لئے اچھا نہیں وہ چوروں کے لئے اچھا نہیں وہ جو غیر تربیت یافتہ نوجوان جلسہ کے دنوں
میں سکوٹروں پر بیٹھ کر شاید اس امید پر آ جاتے ہیں کہ شاید ننگے منہ عورتوں پر ہماری نظر پڑ جائے گی
ان کے لئے اچھا نہیں۔فوراً چیک کر لیا جاتا ہے اور ان کو آگے بھیج دیا جاتا ہے لیکن ہمارے لیے یہ
بلدة طيبة یعنی بڑا اچھا شہر ہے۔پاک ماحول ہے جس میں انسان جسمانی اور روحانی طور پر ترقی کر
سکتا ہے۔یہ صیح ہے کہ بعض چیزیں ہمیں نہیں ملیں ان میں نقص آ جاتے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ انسان کمزور
ہے ہماری تربیت میں نقص رہ جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے فرما یارب غَفُورٌ ہمیں تو کوئی حجاب نہیں اس

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۸۶
سورة سبا
بات کے ماننے میں کہ ہمارے اندر نقص رہ جاتے ہیں۔اگر ہم یہ کہیں کہ ہمارے اندر نقص کوئی نہیں
رہتا تو پھر ہمیں یہ بھی اعلان کرنا پڑے گا کہ ہمیں رب غفور کی ضرورت نہیں۔ہمیں تو ہر آن ہر لحظہ رب
غَفُورٌ کی ضرورت ہے۔تو اس کا شکر ادا کرنے کے لئے ہم وہ باتیں یہاں بیان کرتے ہیں جو بیان کرتے ہیں۔ورنہ
اللہ کی قدرتوں کو دیکھنے کے بعد ساری دنیا اور دنیا میں رہنے والے سب ہمارے لئے ایک مردہ کی
طرح ہیں ان کے سامنے ہم جا کر اپنی گردنوں کو فخر کے ساتھ کیسے اونچا کریں گے۔مردوں کے
سامنے بھی کوئی فخر کیا کرتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کی قدرت نے ہمیں اس طرح گرفت میں لے لیا ہے
کہ دنیا کی ہر دوسری چیز ایک مردہ کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے تو ان کے سامنے تو فخر کی
ضرورت نہیں اور وہ جو زندہ دل اور زندہ روح رکھنے والے احمدی اور مسلمان ہیں ان کے سامنے
اس لئے نہیں کہ ان کو بھی پتہ ہے کہ ہم لاشی محض ہیں اور ہمیں بھی پتہ ہے کہ ہم لاشئے محض ہیں۔نہ
اس نیستی کا احساس ان سے چھپا ہوا ہے اور نہ ہم سے چھپا ہوا ہے۔پس ان کے سامنے ہم کس طرح
فخر سے بات بیان کر سکتے ہیں کر ہی نہیں سکتے۔پس فخر کے لئے نہیں نہ غیروں کے سامنے فخر یعنی ان
غیروں کے سامنے جو خدا سے دور اور خدا سے جنہوں نے زندگی نہیں پائی ان
کو تو ہم مردہ تصور کرتے
ہیں نہ اپنوں کے سامنے فخر کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا بھائی بھی اس طرح اس حقیقت پر قائم ہے جس
طرح کہ میں ایک لاشی محض ہوں اور نیستی کا لبادہ پہنے ہوئے خدا کے حضور جھکا ہوا ہوں۔کوئی فخر کی
بات نہیں لیکن تحدیث نعمت کے طور پر اس نیت کے ساتھ اس امید پر بیان کرتے ہیں کہ جب ہم
دنیا کے سامنے یہ اعلان کریں گے کہ باوجود ہر قسم کی کم مائیگی کے محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم نے
یہ کیا نہ ذرائع ہمارے اپنے ، نہ اسباب ہمارے پیدا کردہ، نہ طاقتیں اپنے زور سے ہم لینے والے
نہ ان کی نشو و نما کو اس کے کمال تک پہنچانے میں ہمارے اپنے نفسوں کا اپنا حصہ۔ہر درجہ پر ہر طرح
پر ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر کچھ ہو نہیں سکتا تھا اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَ رَبُّ غَفُورٌ تم ایک پاک ماحول کو جو میری توفیق سے پاؤ تو
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو۔وَرَبِّ غَفُورٌ وہ بشری خامیاں رہ جائے گی ان سے گھبراؤ نہیں۔

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۸۷
سورة سبا
وَ سَنَجْزِي الشَّرِينَ (آل عمران : ۱۴۶) اس طرح جو ہمارا شکر ادا کرنے والے ہوں گے۔ہم
انہیں جزا دیں گے۔جو توفیق انہیں نیکیوں کی پہلے ملی ہے اس سے زیادہ تو فیق نیکیوں کی انہیں بعد میں
دی جائے گی اس واسطے مومن کا ہر قدم پہلے قدم سے آگے پڑتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر قدم پر وہ اللہ
تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا ہوتا ہے۔قوتیں اور طاقتیں اور ستعداد میں پہلے دی گئی ہیں ان سے بڑھ کر
قوتیں اور استعداد میں دی جائیں گی جو شدت احساس کی ہم خدا کے قرب کو حاصل کر کے اس کی
محبت پا کر اس کی رضا کی جنت میں داخل ہوں احساس میں یہ شدت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔پھر
نتیجہ پہلے سے زیادہ نکلے گا پھر تمہارے دل میں شکر کے جذبات پہلے سے زیادہ پیدا ہوں گے۔( خطابات ناصر جلد اول صفحه ۳۶۰ تا ۳۶۳)
آیت ۲۹ وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت كافة للناس ہے یعنی نوع انسانی کی طرف دنیا کے کسی
خطے میں انسان بستا ہو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اس کی طرف بھی ہے اس کی خوشحالی
اور بہبود کے لئے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسانی کے ہر فرد کے لئے بشیر بھی ہیں اور نذیر بھی ہیں اور یہ
جو بشیر ہونا ہے آپ کا ، اس قدر بشارتیں ہیں انسان کے لئے اس کلام الہی میں جو حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ان بشارتوں کا تعلق اس ورلی زندگی
سے بھی ہے اور ان بشارتوں کا تعلق اس ابدی زندگی کے ساتھ بھی ہے جو انسان کو اس دنیا سے کوچ
کرنے کے بعد ملتی ہے۔اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نذیر بھی ہیں مومنوں کے لئے بھی نذیر ہیں اور نہ ماننے
والوں کے لئے بھی نذیر ہیں۔عام طور پر جہاں مضمون قرآن کریم کا اجازت نہ بھی دیتا ہو بشیرا
ونذيرا کے معنے یہ کر دیئے جاتے ہیں کہ مومنوں کے لئے بشیر اور کافروں کے لئے نذیر لیکن
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت جب قرآن کریم کی اس آیت میں بیان ہوئی وَ مَا اَرْسَلْنَكَ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۸۸
سورة سبأ
إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا تو یہ بشیر و نذیر مومن و کافر کے لئے ہیں۔اس کی وضاحت کے لئے
ہی اللہ تعالیٰ نے سورۃ اعراف میں فرمایا انسان کو کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرُ و
بَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (الاعراف: ۱۸۹) میں نذیر بھی ہوں اور بشیر بھی ہوں مومنوں کے لئے۔نذیر ہونا، ہوشیار کرنا، انتباہ کرنا مومن کو اور ہے کا فر کو اور۔یہ تو تسلیم لیکن یہ سمجھنا کہ آپ بشیر صرف
مومن کے لئے ہیں اور نذیر صرف کافر کے لئے ہیں، یہ غلط ہے۔قرآن کریم کی آیات اس کی توثیق
نہیں کرتیں۔کافروں
کو یہ بشارت دی کہ اگر اس زندگی میں بھی تم خوشحالی اور امن اور سکون کی زندگی چاہتے ہو تو
تمہیں قرآن کریم پر ایمان لانا پڑے گا اور ایمان لاؤ گے تو تمہیں سب کچھ مل جائے گا۔قرآن کریم نے
ان
کو یہ بشارت بھی دی کہ اس زندگی کے بعض معاملات ایسے ہیں جن کا تعلق روحانیت سے نہیں بلکہ محض
ورلی زندگی کے ساتھ ہے اور ان معاملات میں اگر تم خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کرو گے
جو قرآن کریم نے بتا یا تو تمہیں اس کا نتیجہ مل جائے گا۔صرف اس وجہ سے کہ تم قرآن کریم پر ایمان نہیں
لاتے اپنے اس عمل کے نتیجہ سے تم محروم نہیں کئے جاسکتے مثلاً فرما یا لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ
سَعْيَة سَوْفَ يُرى (النجم :۴۰) اب جس میدان میں غیر مسلم نے یعنی علمی میدان میں اور زندگی کے
ان شعبوں میں جن کا براہ راست (ویسے تو ہر چیز کا تعلق روحانی زندگی سے ہے لیکن براہ راست ) روحانی
زندگی سے تعلق نہیں تھا جب کوشش کی تو انہیں نتیجہ مل گیا۔یہ سائنس کی ساری ترقیات خدا تعالیٰ کے ان
فضلوں کے نتیجہ میں ملیں جو اللہ تعالیٰ نے دنیوی سعی کو مقبول کر کے اپنی رحمت ان پر نازل کی۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ سائنس دان ایک ایسا وقت دیکھتے ہیں اپنی زندگی میں کہ جو
کوشش کر رہے ہیں علمی میدان میں اندھیرا آ جاتا ہے سامنے اور ان
کو کچھ پتا نہیں لگتا کہ ہم آگے کس
طرح بڑھیں تو ان کی یہ تڑپ جو ہے کہ آگے بڑھیں کیونکہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴ ) میں کمر سارے انسانوں کے لئے کہا گیا ہے۔تو اندھیرے میں وہ
ہاتھ پاؤں مار رہے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ اس تڑپ کو دعا قرار دے کے اور ان کی اس تڑپ کے نتیجہ
میں اس مجوب کی جو دعا ہے کہ خدا تعالیٰ کو جانتا بھی نہیں لیکن دعا کی کیفیت اس کے اندر پیدا ہوتی ہے
اسے قبول کرتا اور اس کے لئے روشنی پیدا کر دیتا ہے۔

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۸۹
سورة سبا
تو قرآن
کریم کی تعلیم اور ہدایت اور وہ راہیں جو ترقی کے لئے قرآن کریم نے بیان کیں اس دنیا
میں بھی مومن و کافر کے لئے بشارتیں بھی رکھتی ہیں اور انذار کا پہلو بھی رکھتی ہیں یعنی اگر صحیح راہ کو
اختیار کرو گے فلاح پاؤ گے۔اگر صحیح راہ کو اختیار نہیں کرو گے نا کام ہو جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۷۹ تا ۳۸۱)
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم كافة للناس مبعوث ہوئے یعنی کسی ایک قوم کی طرف یا کسی
ایک خطہ ارض کی طرف یا کسی ایک زمانہ کی طرف نہیں بلکہ قیامت تک کے سب انسانوں کی طرف
آپ کی بعثت تھی اور آپ کی یہ بعثت بشیر و نذیر ہونے کی حیثیت میں بھی تھی۔اس کے علاوہ بھی آپ
کی بہت سی صفات ہیں لیکن آپ کی بنیادی صفات اور مقاصد بعثت میں بشیر اور نذیر ہونا بھی ہے۔آپ پر ایمان لانے والے بھی ہیں۔اُس وقت بھی پیدا ہوئے۔اُس وقت سے پیدا ہور ہے
ہیں۔آج بھی یہی کیفیت ہے اور آپ کا انکار کرنے والے بھی ہیں۔آپ کا بشیر اور نذیر ہونا ہر دو کے
لئے ہے یعنی آپ نے اپنے ماننے والوں کو بھی ہو شیار کیا اس بات سے کہ ایسی غلطی نہ کر بیٹھنا کہ ایمان
لانے کے بعد تمہارے دلوں میں کبھی پیدا ہو جائے اور خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے بعد اس کے
غضب کے مستحق ہو جاؤ اور جو ایمان نہیں لائے ان کو بھی ہوشیار کیا کہ ایک عظیم شریعت تمہاری بھلائی
کے لئے نازل ہو چکی۔اس شریعت کے، اس دین کے احکام پر عمل کرو۔خدا تعالیٰ کی بڑی بشارتیں ہیں تمہارے حق میں۔اگر تم نہیں سنو گے ان بشارتوں سے محروم ہو جاؤ
گے۔اگر تم سنو گے اور مانو گے اور عمل کرو گے اور قربانیاں دو گے تو جو انذاری پہلو ہیں ان کا اطلاق تم
پر نہیں ہوگا۔جو بشارتیں ہیں ان کے تم مستحق ہو جاؤ گے۔قرآن کریم بھرا ہوا ہے انذار سے اور تبشیر سے۔اس وقت میں اس کی ایک مثال دینا چاہتا ہوں۔سورۃ التحریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا (التحریم:۷) اپنے نفسوں کو اور
اپنے اہل کو خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچانے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اھلیکم کا ایک انداری پہلو یہ بھی بتایا کہ بعض دفعہ ایک انسان خود
تو ایمان رکھتا ہے اپنے دل میں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بشارتوں کا مستحق
ہوتا ہے لیکن اس کے اہل اس کے لئے فتنہ بنتے اور صراط مستقیم سے اسے دور لے جانے والے بن

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
سورة سبأ
جاتے ہیں۔اس واسطے کسی ایک شخص کا یہ کہنا کہ میں صراط مستقیم پر قائم ہو گیا ہوں، یہ کافی نہیں ہے، یہ
اس لئے کافی نہیں کہ جو قریب ترین فتنہ اس کی زندگی میں ہے وہ اس کے گھر میں موجود ہے۔اس واسطے آئندہ نسلوں کی صحیح تربیت کرنا ان نسلوں کی بھلائی میں بھی ہے اور اپنی بھلائی بھی یہی
تقاضا کرتی ہے کہ انسان فتنے سے اپنے آپ کو بچائے اور خدا تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہنے کی
کوشش کرے اور جو پیارا سے حاصل ہوا وہ پیارا سے اور اس کے خاندان کو مرتے دم تک اس دنیا میں
حاصل رہے تا خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں گزرنے والی ابدی زندگی کے وہ مستحق بنیں۔سورۃ التحریم میں ہی نویں آیت میں ہے۔یااَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا
(التحریم: 9) حکم تھا کہ خود اپنے نفسوں اور اپنے اہل کو بچاؤ، ان کی حفاظت کی کوشش کرو اور یہاں وہ
طریقہ بتایا گیا اس آیت میں بشارت ہے ) اور اس کی ابتدا یوں ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف خالص
رجوع کرو۔تو بہ کرو اور تو بہ پر قائم رہو۔تو بہ زندگی کے چند لمحات کی کیفیت کا نام نہیں۔تو بہ ساری
زندگی کے سارے ہی لمحات کی ایک خاص کیفیت کا نام ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے
ہوئے ، اس کی طرف جھکتے ہوئے ،غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، ندامت سے بھرے ہوئے دل
کے ساتھ عاجزانہ اس سے مغفرت چاہتے ہوئے زندگی گزارنا اس کا نام ہے تو بہ۔اس کی دوشاخیں
ہیں آگے ، عقیدہ اور عملاً، دونوں اس میں شامل ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا عرفان رکھنا اور اس کی عظمتوں اور
اس کے نور کو اس کے حسن کو سمجھتے ہوئے اور شناخت کرتے ہوئے اور اس سے دوری کے مضرات کو اور
برائیوں کو جانتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش کرنا، یہ عقیدہ تو بہ ہے یعنی آدمی کا یہ عقیدہ ہو کہ اگر میں
خدا سے کٹ گیا اور تو بہ کا تعلق میرا اس سے نہ ہوا تو میں ہلاک ہو گیا لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔حقیقی
فلسفہ اسلام ہی ہے، اس میں شک نہیں لیکن اسلام محض فلسفہ نہیں۔یہ تو ہماری زندگی کا ایک حسین لائحہ
عمل ہے جو ہمیں بتایا گیا جس پر چل کر ہماری زندگی خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہوتی اور اس کے حسن
سے حسن حاصل کرتی ہے۔تو فرمایا جوحکم ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا کا طریق تمہیں بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف ہر آن خالص طور پر کا ملتا رجوع کرتے رہو، اس کا نتیجہ نکلے گا۔اس مخلصانہ تو بہ کا پہلا نتیجہ یہ
نکلے گا کہ جو تمہاری بدیاں ہیں (یہ اس آیت سے میں نے مضمون اٹھایا ہے۔میں عربی کے الفاظ نہیں

۹۱
سورة سبا
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
دہراؤں گا ) ان کو وہ مٹادے گا تو بہ کے نتیجے میں۔تمہاری بدیوں کو وہ مٹاتا جائے گا تمہاری زندگی
میں۔انسان ضعیف ہے غلطی کر جاتا ہے لیکن انسان کو متکبر نہیں ہونا چاہیے کہ سمجھنے لگے کہ میں غلطی نہیں
کر سکتا۔اس لئے ہر آن اپنے خدا کی طرف رجوع کر کے اس کے حضور تو بہ کرنی چاہیے اور ہر آن
خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر کے اپنی غفلتوں کو مٹاتے چلے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔تو بشارت یہ دی کہ تو بہ کرو گے تمہاری بدیوں کو مٹادیا جائے گا۔یہ منفی پہلو ہے۔خدا تعالیٰ کی
رحمت کا ایک یہ پہلو ہے یعنی صاف کر دی جائے گی زمین بدیوں سے اور دوسرا یہ کہ تمہارے لئے جنت
کا سامان پیدا کیا جائے گا۔قرآن کریم سے ظاہر ہے کہ جنت دو ہیں۔ایک اس زندگی کی جنت ، ایک
مرنے کے بعد کی جنت۔اس زندگی میں بھی جنت جیسی کیفیات پیدا ہو جائیں گی تمہارے گھروں میں
اور وہ ابدی زندگی جو مرنے کے بعد انسان کو حاصل ہوتی ہے وہ بھی جنتی زندگی ہوگی۔جنت سے باہر
خدا تعالیٰ کے غضب کی جہنم میں رہنے والی زندگی نہیں ہوگی۔تیسرے اس بشارت والی آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہر بدی رسوائی ہے، بے عزتی ہے اور
سب سے بڑی رسوائی وہ ہے جو حقارت کی نگاہ انسان دیکھے اپنے لئے اپنے رب کی آنکھ میں۔یہاں
فرمایا اللہ اپنے نبی کو رسوا نہیں کرے گا، نہ ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے۔یعنی ہمارے لئے
یہ بشارت دی گئی یہاں کہ جس عزت کے مقام پر الہی کو رکھا جائے گا اس کی معیت میں ، اس کے
ساتھ ہی تو بہ کرنے والے مومنوں کو رکھا جائے گا۔اور چوتھی یہاں یہ بات بتائی کہ ان کا نور ان کے آگے آگے بھی بھاگتا جائے گا اور دائیں پہلو کے
ساتھ بھی۔یہاں یہ بتایا کہ جو عقیدہ اور عملا تو بہ کرتے اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے اور
ایسے اعمال بجالاتے ہیں جن میں کوئی ملاوٹ اور کھوٹ نہیں ہوتا، جن میں کوئی ریا اور تکبر نہیں ہوتا ،
جن میں کوئی دکھاوا نہیں ہوتا بلکہ سارے کے سارے اعمال اللہ تعالیٰ کے پیار کے چشمے سے ابلتے
ہوئے باہر آتے ہیں اور خدا کے نزدیک مقبول ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ایک نور عطا کرتا ہے۔یہ جونور عطا کیا جاتا ہے یہ خود ایک لمبا مضمون اسلام میں بیان ہوا ہے۔ایک پہلو اس کا یہ بھی ہے
کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی فراست سے ڈرتے رہا کرونور فراست
دیا جاتا ہے اسے۔

تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
۹۲
سورة سبا
بہر حال ایک نور مومن کو عطا ہوگا اور یہ نور جو ہے یہ محض حال کو یعنی جو آج کا وقت ہے صرف میری
زندگی کے، آپ کی زندگی کے آج کو روشن کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ آگے آگے بھاگتا جائے گا یعنی
مستقبل کو بھی منور کرنے والا ہوگا اور اس نور کے نتیجے میں دائیں طرف بھی روشن ہوگی ( دایاں دین
اسلام کی طرف اشارہ کرتا ہے ) یعنی صحیح میلان دین کی طرف پیدا کرے گا یعنی دین کو دنیا پر مقدم
رکھنے کا حوصلہ بھی دے گا اور عزم بھی دے گا اور توفیق بھی دے گا۔مستقبل روشن ہوگا۔دین کی طرف
میلان قائم رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور آخر میں یہ بتایا کہ ان کی مقبول دعا اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرے گی۔انہیں یہ دعا کرنے کی
توفیق ملے گی کہ کہ کے بعد میں ایک اور فقرہ بیچ میں لانا چاہتا ہوں۔کوئی انسان جتنی مرضی رفعت
حاصل کرلے وہ انتہائی رفعت تک نہیں پہنچتا۔اس لحاظ سے اس میں نقص اور کمال کی کمی رہتی ہے۔تو
ان کو اس دعا کی توفیق ملے گی کہ ) اے خدا! ہمارے نور کو اور بھی کامل کر اور یہ دعا ان کی قبول کی جائے
گی اور ان کا نور "کمال" سے کمال کی طرف بڑھتا چلا جائے گا اور وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت
کے سایہ میں حفاظت اور تقویٰ کی زندگی گزاریں گے اور خدائے قدیر کی عظیم قدرتوں کے جلوے ان
کی اس زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ان پر ظاہر ہوتے رہیں گے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۳۹۱ تا ۳۹۵)
دو ایک باتوں میں قدرتی تفاوت اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تقسیم کار کے سوا اسلام نے
عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق دیئے ہیں۔اُس نے ان میں سرے سے کوئی فرق ہی تسلیم نہیں
کیا۔سارا قرآن دونوں میں بحیثیت انسان ہونے کے مکمل مساوات کے ذکر سے پر ہے۔جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامل اور دائمی شریعت لے کر دنیا میں مبعوث ہوئے تو کس کی طرف مبعوث
ہوئے۔قرآن کریم خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کومخاطب کر کے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتا
ہے:۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا وَ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ: اور ہم نے تجھ کو تمام بنی نوع انسان کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے جو خوشخبری دیتا اور
ہوشیار کرتا ہے لیکن انسانوں میں سے اکثر اس حقیقت سے واقف نہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو الناس کی طرف سے رسول

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۹۳
سورة سبأ
بنا کر بھیجا گیا ہے۔النّاس کا لفظ عربی زبان میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے اکٹھا بولا جاتا
ہے۔سو معنے اس آیت کے یہ ہوئے کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے ہر مرد اور ہر عورت کی
طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔اس لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بشیر اور نذیر تمام مردوں اور
تمام عورتوں کے لئے ہیں۔جہاں تک آپ کی بعثت اور اس کی غرض وغایت کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ
نے اس اعتبار سے مردوں اور عورتوں میں کوئی تفریق نہیں کی اس لئے قرآن مجید میں جتنے بھی احکام
آئے ہیں۔(ماسوا چند احکام کے جن میں جسمانی تفاوت کی وجہ سے عورتوں کے بعض جدا گانہ نوعیت
کے حقوق و فرائض کا ذکر ہے) ان میں یکساں طور پر مردوں اور عورتوں دونوں کو مخاطب کیا گیا ہے اور
وہ یکساں طور پر دونوں پر عائد ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : - يَايُّهَا النَّاسُ
اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ (النساء :٢)
ترجمہ:۔اے انسانو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے
یہاں بھی النّاس کا لفظ استعمال کر کے مردوں اور عورتوں کو ایک ساتھ مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں حکم
دیا گیا ہے اور انہیں اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا اس حکم کے ذریعہ انہیں دراصل کہا یہ
گیا ہے کہ وہ یکساں طور پر خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کر کے اس کی نگاہ میں عزت کا مقام حاصل کریں۔اس سے ظاہر ہے کہ اسلام مردوں اور عورتوں دونوں کو عزت اور احترام کا مقام دلانا چاہتا ہے اور اس
لحاظ سے ان میں کسی تفریق کا روادار نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں النّاس کے علاوہ بشر کا لفظ بھی انہی معنوں میں استعمال کیا ہے
اور کیا بھی ایک خاص محل پر۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اعلان کرایا کہ قل
إنما أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : ١١)
ترجمہ: تو (انہیں) کہہ کہ میں تمہاری طرح کا صرف ایک بشر ہوں۔عربی لغت کی رو سے بشر
کے معنوں میں بھی مرد اور عورتیں دنوں شامل ہیں جب بشر کا لفظ بیک وقت مردوں اور عورتوں دونوں
کے لئے بولا جاتا ہے تو مثل کفر میں بھی دونوں شامل ہیں سو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ اعلان کرایا کہ اے مردو! اور اے عورتو! میں تم جیسا ایک بشر ہوں۔اس طرح آپ نے یہ امر
ذہن نشین کرایا کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور دُنیا کے تمام مردوں اور تمام عورتوں میں کوئی فرق

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۹۴
سورة سبأ
نہیں ہے۔سب ایک جیسے بشر ہیں۔یہ انسان کو (جس میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں ) زمین
سے اُٹھا کر ساتویں آسمان تک لے جانے والی بات ہے یہ مساوات بلحاظ نوع کے ہے اور مردوں اور
عورتوں کے یکساں شرف پر دلالت کرتی ہے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو استعداد اور قابلیت ہر
دوسرے انسان سے کہیں بڑھ کر عطا کی گئی تھی اس لئے استعدادوں کے لحاظ سے نیز انتفی ہونے کے
لحاظ سے اس بشر اور دوسرے بشر کے مابین بڑا فرق ہے۔اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بشر ہونے کے لحاظ سے اپنے وجود کو ہر بشر کے ساتھ بریکٹ کر دیا اور بتایا کہ بشر ہونے کے لحاظ
سے مجھ میں اور تمام دوسرے انسانوں میں کوئی فرق نہیں ہے بلحاظ نوع یکسانیت کا یہ شرف مردوں اور
عورتوں دونوں کو حاصل ہے اسلام نے اس شرف میں شریک ہونے کے لحاظ سے مرد اور عورت میں
کوئی تفریق نہیں کی بلحاظ استعداد مرد۔مرد اور عورت، عورت میں بھی فرق ہے اور ہر ایک نے اپنے
دائرہ میں رہتے ہوئے ترقی کرنی ہے ان میں سے کوئی اپنی استعداد کے مطابق کتنی ہی ترقی کر جائے۔اسلام کہتا ہے کہ بشر ہونے کے لحاظ سے بلاتفریق و امتیاز تمام مرد اور تمام عورتیں ایک ہی سطح پر ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں میں مساوات کا ایک اور لحاظ سے بھی ذکر کیا ہے اور وہ ہے رحمت
سے بہرہ یاب ہونے میں مساوات چنانچہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا
ہے : وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء :١٠٨)
ترجمہ: اور ہم نے تجھے تمام دنیا کے لئے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے دائرہ میں صرف مرد آئیں گے بلکہ کہا یہ ہے کہ ہم نے آپ
کو تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے دُنیا کی ہر چیز آپ کی رحمت سے حصہ لے رہی ہے۔آپ
تمام انسانوں یعنی مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں۔آپ کی رحمت مردوں
اور عورتوں کو یکساں فیض پہنچا رہی ہے یعنی آپ کی رحمت سے بہرہ یاب ہونے میں مردوں اور عورتوں
میں کوئی فرق نہیں ہے۔جب میں نے مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق و فرائض کی روشنی میں قرآنی آیات کا جائزہ لیا
تو میں نے دیکھا کہ قرآن مجید کی ایسی آیات جن میں اللہ تعالیٰ نے الناس کہہ کر یعنی مردوں اور
عورتوں کو ایک مخاطب کر کے احکام دیئے ہیں ان کی تعداد ۲۲۷ ہے۔اسی طرح انسان اور الناس

آج 10 میں سے 10 باقی